Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 58

سورة يوسف

وَ جَآءَ اِخۡوَۃُ یُوۡسُفَ فَدَخَلُوۡا عَلَیۡہِ فَعَرَفَہُمۡ وَ ہُمۡ لَہٗ مُنۡکِرُوۡنَ ﴿۵۸﴾

And the brothers of Joseph came [seeking food], and they entered upon him; and he recognized them, but he was to them unknown.

یوسف کے بھائی آئے اور یوسف کے پاس گئے تو اس نے انہیں پہچان لیا اور انہوں نے اسے نہ پہچانا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَآءَ
اور آئے
اِخۡوَۃُ
بھائی
یُوۡسُفَ
یوسف کے
فَدَخَلُوۡا
پھر وہ داخل ہوئے
عَلَیۡہِ
اس پر
فَعَرَفَہُمۡ
پس اس نے پہچان لیا انہیں
وَہُمۡ
جب کہ وہ
لَہٗ
اس سے
مُنۡکِرُوۡنَ
نا واقف تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَآءَ
اور آئے
اِخۡوَۃُ
بھائی
یُوۡسُفَ
یوسف کے
فَدَخَلُوۡا
پھر وہ داخل ہوئے
عَلَیۡہِ
اس کے پاس
فَعَرَفَہُمۡ
تو اس نے پہچان لیا انہیں
وَہُمۡ
اور وہ
لَہٗ
اس کو
مُنۡکِرُوۡنَ
نہ پہچاننے والے تھے
Translated by

Juna Garhi

And the brothers of Joseph came [seeking food], and they entered upon him; and he recognized them, but he was to them unknown.

یوسف کے بھائی آئے اور یوسف کے پاس گئے تو اس نے انہیں پہچان لیا اور انہوں نے اسے نہ پہچانا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(کچھ عرصہ بعد) یوسف کے بھائی مصر آئے اور یوسف کے پاس حاضر ہوئے۔ یوسف نے تو انھیں پہچان لیا مگر وہ انھیں نہ پہچان سکے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یوسف کے بھائی آئے ،پھراس کے پاس داخل ہوئے تواُس نے انہیں پہچان لیا اور وہ اس کو پہچاننے والے نہ تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And came the brothers of Yusuf (علیہ السلام) and appeared before him. He recognized them, while they were not to recog¬nize him.

اور آئے بھائی یوسف کے پھر داخل ہوئے اس کے پاس تو اس نے پہچان لیا ان کو اور وہ نہیں پہچانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آئے یوسف کے بھائی اور آپ کے سامنے پیش ہوئے تو آپ نے انہیں پہچان لیا مگر وہ آپ کو نہیں پہچان پائے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And Joseph's brothers came to Egypt and presented themselves before him. He recognized them, but they did not know him.

یوسف ( علیہ السلام ) کے بھائی مصر آئے اور اس کے ہاں حاضر ہوئے ۔ 50 اس نے انہیں پہچان لیا مگر وہ اس سے ناآشنا تھے ۔ 51

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( جب قحط پڑا تو ) یوسف کے بھائی آئے ، اور ان کے پاس پہنچے ۔ ( ٣٧ ) تو یوسف نے انہیں پہچان لیا ، اور وہ یوسف کو نہیں پہچانے ۔ ( ٣٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب تمام اطراف کے ملکوں میں قحط پڑا (تو) یوسف کے بھائی جو شام کے ملک کنعان میں رہتے تھے غلہ مول لینے کے لئے اس کے پاس مصر میں آئے یوسف نے ان کو پہچان لیا اور انہوں نے یوسف کو نہ پہچانا 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یوسف (علیہ السلام) کے بھائی آئے (غلہ لینے کی غرض سے) پھر ان کے پاس پہنچے تو انہوں (یوسف علیہ السلام) نے ان کو پہچان لیا اور وہ ان (یوسف علیہ السلام) کو نہ پہچان سکے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یوسف کے بھائی (مصر) آئے۔ پھر جب یوسف کے پاس پہنچے تو یوسف نے ان کو پہچان لیا اور وہ ان کو نہ پہچان سکے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یوسف کے بھائی (کنعان سے مصر میں غلّہ خریدنے کے لیے) آئے تو یوسف کے پاس گئے تو یوسف نے ان کو پہچان لیا اور وہ ان کو نہ پہچان سکے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the brethren of Yusuf came and entered unto him, and he recognized them, while they recognized him not.

اور یوسف (علیہ السلام) کے بھائی بھی آئے پھر ان کے پاس پہنچے ۔ سو (یوسف (علیہ السلام) نے) ان کو پہچان لیا درآنحالیکہ وہ لوگ ان سے ناآشنا رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یوسف کے بھائی آئے اور اس سے ملے ۔ اس نے تو ان کو پہچان لیا ، پر وہ اس سے ناآشنا ہی رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( ایک دن ) یوسف ( علیہ السلام ) کے بھائی آئے پھر یوسف ( علیہ السلام ) کی خدمت میں حاضر ہوئے پس یوسف ( علیہ السلام ) نے انہیں پہچان لیا اور وہ یوسف ( علیہ السلام ) کو نہ پہچان سکے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یوسف کے بھائی (کنعان سے مصر میں غلہ خریدنے کے لیے) آئے تو یوسف (علیہ السلام) کے پاس گئے تو یوسف (علیہ السلام) نے ان کو پہچان لیا اور وہ ان کو نہ پہچان سکے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور آپہنچے یوسف کے بھائی (قحط پڑنے پر کنعان سے مصر، غلہ لینے کی غرض سے) پھر وہ حاضر ہوئے آپ کی خدمت میں، تو یوسف نے تو ان کو (فوراً ) پہچان لیا، مگر وہ آپ کو نہ پہچان سکے،

Translated by

Noor ul Amin

( کچھ عرصہ بعد ) یوسف کے بھائی مصرآ ئے یوسف کے پاس حاضرہوئے یوسف نے تو انہیں پہچان لیامگروہ انہیں نہ پہچان سکے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یوسف کے بھائی آئے تو اس کے پاس حاضر ہوئے تو یوسف نے انھیں ( ف۱٤٤ ) پہچان لیا اور وہ اس سے انجان رہے ( ف۱٤۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( قحط کے زمانہ میں ) یوسف ( علیہ السلام ) کے بھائی ( غلہ لینے کے لئے مصر ) آئے تو ان کے پاس حاضر ہوئے پس یوسف ( علیہ السلام ) نے انہیں پہچان لیا اور وہ انہیں نہ پہچان سکے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( قحط سالی کے دنوں میں غلہ خریدنے ) یوسف کے بھائی ( مصر ) آئے اور ( یوسف ) کے پاس گئے تو اس نے انہیں پہچان لیا جبکہ وہ اسے نہ پہچان سکے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then came Joseph's brethren: they entered his presence, and he knew them, but they knew him not.

Translated by

Muhammad Sarwar

Joseph's brothers came to him. When they entered his court, he recognized them. They did not know him.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Yusuf's brethren came and they entered unto him, and he recognized them, but they recognized him not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Yusuf's brothers came and went in to him, and he knew them, while they did not recognize him.

Translated by

William Pickthall

And Joseph's brethren came and presented themselves before him, and he knew them but they knew him not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यूसुफ़ (अलै॰) के भाई (मिस्र) आए फिर उसके पास पहुँचे, पस यूसुफ़ (अलै॰) ने उनको पहचान लिया और उन्होंने यूसुफ़ को नहीं पहचाना।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (بنیا من کے سوا) یوسف (علیہ السلام) کے بھائی آئے پھر یوسف (علیہ السلام) کے پاس پہنچے یوسف (علیہ السلام) نے ان کو پہچان لیا اور انہوں نے یوسف (علیہ السلام) کو نہیں پہچانا۔ (58)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور پھر یوسف کے بھائی آئے اور اس کے ہاں داخل ہوئے اس نے انہیں پہچان لیا اور وہ اسے نہیں پہچانتے تھے۔ “ (٥٨) ’

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یوسف (علیہ السلام) کے بھائی مصر آئے اور اس کے ہاں حاضر ہوئے۔ اس نے انہیں پہچان لیا مگر وہ اس سے نا آشنا تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یوسف کے بھائی آئے سو وہ ان کے پاس اندر چلے گئے سو یوسف نے انہیں پہچان لیا اور وہ انہیں نہیں پہچان رہے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور آئے بھائی یوسف کے پھر داخل ہوئے اس کے پاس تو اس نے پہچان لیا ان کو، اور وہ نہیں پہچانتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یوسف (علیہ السلام) کے بھائی آئے اور وہ یوسف (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو یوسف (علیہ السلام) نے ان کو پہچان لیا اور وہ یوسف کو نہیں پہچان سکے