Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 59

سورة يوسف

وَ لَمَّا جَہَّزَہُمۡ بِجَہَازِہِمۡ قَالَ ائۡتُوۡنِیۡ بِاَخٍ لَّکُمۡ مِّنۡ اَبِیۡکُمۡ ۚ اَلَا تَرَوۡنَ اَنِّیۡۤ اُوۡفِی الۡکَیۡلَ وَ اَنَا خَیۡرُ الۡمُنۡزِلِیۡنَ ﴿۵۹﴾

And when he had furnished them with their supplies, he said, "Bring me a brother of yours from your father. Do not you see that I give full measure and that I am the best of accommodators?

جب انہیں ان کا اسباب مہیا کر دیا تو کہا کہ تم میرے پاس اپنے اس بھائی کو بھی لانا جو تمہارے باپ سے ہے ، کیا تم نے نہیں دیکھا کہ میں پورا ناپ کر دیتا ہوں اور میں ہوں بھی بہترین میزبانی کرنے والوں میں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اورجب
جَہَّزَہُمۡ
اس نے تیار کے دیا انہیں
بِجَہَازِہِمۡ
سامان ان کا
قَالَ
کہا
ائۡتُوۡنِیۡ
لانا میرے پاس
بِاَخٍ
بھائی کو
لَّکُمۡ
اپنے
مِّنۡ اَبِیۡکُمۡ
اپنے باپ کی طرف سے
اَلَا
کیا نہیں
تَرَوۡنَ
تم دیکھتے
اَنِّیۡۤ
بےشک میں
اُوۡفِی
میں پورا پورا دیتا ہوں
الۡکَیۡلَ
پیمانہ (غلہ)
وَاَنَا
اور میں
خَیۡرُ
بہترہوں
الۡمُنۡزِلِیۡنَ
سب میزبانی کرنے والوں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
جَہَّزَہُمۡ
اس نے تیار کر دیا انہیں
بِجَہَازِہِمۡ
ان کے سامان کے ساتھ
قَالَ
کہا
ائۡتُوۡنِیۡ
میرے پاس لانا
بِاَخٍ
بھائی
لَّکُمۡ
تمہارا
مِّنۡ اَبِیۡکُمۡ
تمہارے باپ سے
اَلَا
کیا نہیں
تَرَوۡنَ
تم دیکھتے
اَنِّیۡۤ
یقیناً میں
اُوۡفِی
پورا دیتا ہوں
الۡکَیۡلَ
ماپ
وَاَنَا
اور میں
خَیۡرُ
بہترین
الۡمُنۡزِلِیۡنَ
مہمان نواز ہوں
Translated by

Juna Garhi

And when he had furnished them with their supplies, he said, "Bring me a brother of yours from your father. Do not you see that I give full measure and that I am the best of accommodators?

جب انہیں ان کا اسباب مہیا کر دیا تو کہا کہ تم میرے پاس اپنے اس بھائی کو بھی لانا جو تمہارے باپ سے ہے ، کیا تم نے نہیں دیکھا کہ میں پورا ناپ کر دیتا ہوں اور میں ہوں بھی بہترین میزبانی کرنے والوں میں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب یوسف نے (ان کی واپسی کا) سامان تیار کردیا تو ان سے کہا : (آب آؤ تو) اپنے سوتیلے بھائی کو (بھی) میرے پاس لانا۔ تم دیکھتے نہیں کہ میں ناپ پورا دیتا ہوں اور ایک اچھا مہمان نواز ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب اُس نے اُن کے سامان کے ساتھ انہیں تیارکردیاتو کہا: ’’اپنے اس بھائی کومیرے پاس لاناجوتمہارے باپ سے ہے کیاتم دیکھتے نہیں ہو یقیناًمیں پوراماپ دیتا ہوں اورمیں بہترین مہمان نوازہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when he equipped them with their provisions, he said, &Bring to me your step brother from your father&s side. Do you not see that I give full measure and I am the best of hosts?

اور جب تیار کردیا ان کو ان کا اسباب کہا لے آئیو میرے پاس ایک بھائی جو تمہارا ہے باپ کی طرف سے، تم نہیں دیکھتے ہو کہ میں پورا دیتا ہوں ناپ اور خوب طرح اتارتا ہوں مہمانوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب آپ نے ان کا سامان تیار کروا دیا تو فرمایا کہ (آئندہ) اپنے اس بھائی کو بھی میرے پاس لے کر آنا جو تمہارے والد سے (تمہارا بھائی) ہے کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ میں پیمانہ پورا بھر کردیتا ہوں اور بہترین مہمان نوازی کرنے والا بھی ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر جب اس نے ان کا سامان تیار کروایا تو چلتے وقت ان سے کہا اپنے سوتیلے بھائی کو میرے پاس لانا ۔ دیکھتے نہیں ہو کہ میں کس طرح پیمانہ بھر کر دیتا ہوں اور کیسا اچھا مہمان نواز ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب یوسف نے ان کاسامان تیار کردیا تو ان سے کہا کہ ( آئندہ ) اپنے باپ شریک بھائی کو بھی میرے پاس لے کر آنا ۔ ( ٣٩ ) کیا تم یہ نہیں دیکھ رہے ہو کہ میں پیمانہ بھر بھر کردیتا ہوں ، اور میں بہترین مہمان نواز بھی ہوں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب یوسف نے ان کے سفر کا سامان تیار کردیا محلہ وغیرہ تو کہنے لگا اب کے اگر تم آئو تو اپنے بےمات بھائی کو بھی لے کر آئو 9 کیا تم نہیں دیکھتے میں کسی پوری ماپ غلہ دیتا ہوں اور میں (مہمانوں کو) سب سے اچھی طرح اتارتا ہوں۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب انہوں (یوسف علیہ السلام) نے ان کا سامان تیار کردیا تو فرمایا جو باپ کی طرف سے تمہارا ایک اور بھائی ہے اسے بھی میرے پاس لیتے آنا کیا تم نہیں دیکھتے کہ میں ماپ بھی پورا پورا دیتا ہوں اور میں مہمانداری بھی سب سے اچھی کرتا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان کا سامان تیار ہوگیا تو کہا کہ اپنے (ایک اور) بھائی کو بھی لانا جو تمہارا علاتی (والد کی طرف سے) بھائی ہے۔ کیا تو یہ نہیں دیکھ رہے ہو کہ میں پیمانہ بھر کردیتا ہوں اور بہترین مہمان نواز ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب یوسف نے ان کے لیے ان کا سامان تیار کر دیا تو کہا کہ (پھر آنا تو) جو باپ کی طرف سے تمہارا ایک اور بھائی ہے اسے بھی میرے پاس لیتے آنا۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ میں ناپ بھی پوری پوری دیتا ہوں اور مہمانداری بھی خوب کرتا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when he had furnished them with their furnishing, he said: bring unto me a brother of your from your father behold ye not that I give full measure and that am the best of entertainers.

اور جب (یوسف علیہ السلام) ان کا سامان تیار کرچکے (تو) ان سے کہا کہ (اب کی) اپنے علاتی بھائی کو بھی لانا کیا تم دیکھتے نہیں کہ میں پوری پوری کردیتا ہوں اور میں مہمان نوازی خوب کرتا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب اس نے ان کا سامان تیار کردیا ، کہا: اب کے اپنے سوتیلے بھائی کو بھی میرے پاس لائیو ۔ دیکھتے ہو نا کہ میں غلہ بھی پورے پیمانہ سے دیتا ہوں اور بہترین میزبانی کرنے والا بھی ہوں؟

Translated by

Mufti Naeem

اور جب یوسف ( علیہ السلام ) نے ان کے لئے ان ( کے حصوں ) کا سامان تیار کردیاتو ( ان سے ) فرمایا ( اگلی مرتبہ ) اپنے باپ شریک بھائی کو بھی میرے پاس لانا کیا تم نہیں دیکھتے کہ بلا شبہ میں وزن بھی پورا دیتا ہوں اور بہترین مہمان نوازبھی ہوں پس اگر تم اسے میرے پاس نہ لائے تو تمہارے لئے میرے پاس ( غلّے کا ) کوئی ناپ بھی نہ ہوگا اور نہ ہی تم میرے قریب آسکو گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب یوسف نے ان کے لیے ان کا سامان تیار کردیا تو کہا کہ پھر آنا تو جو باپ کی طرف سے تمہارا ایک اور بھائی ہے اسے بھی میرے پاس لیتے آنا۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ میں ماپ بھی پورا دیتا ہوں اور مہمان داری بھی خوب کرتا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب آپ نے ان کا سامان تیار کرا دیا، تو ان سے فرمایا کہ (آئندہ آتے وقت) تم اپنے سوتیلے بھائی کو بھی میرے پاس لیتے آنا، کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ میں کس طرح پیمانہ بھر کردیتا ہوں، اور میں کیسا اچھا مہمان نواز ہوں

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب یوسف نے واپسی کا سامان تیار کیا توکہنے لگے:اب آئو تو اپنے سوتیلے بھائی کو ( بھی ) میرے پاس لاناتم دیکھتے نہیں کہ میں ماپ پورا دیتا ہوں اور ایک اچھا مہمان نواز ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان کا سامان مہیا کردیا ( ف۱٤٦ ) کہ اپنا سوتیلا بھائی ( ف۱٤۷ ) میرے پاس لے آؤ کیا نہیں دیکھتے کہ میں پورا ناپتا ہوں ( ف۱٤۸ ) اور میں سب سے بہتر مہمان نواز ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب یوسف ( علیہ السلام ) نے ان کا سامان ( زاد و متاع ) انہیں مہیا کر دیا ( تو ) فرمایا: اپنے پدری بھائی ( بنیامین ) کو میرے پاس لے آؤ ، کیا تم نہیں دیکھتے کہ میں ( کس قدر ) پورا ناپتا ہوں اور میں بہترین مہمان نواز ( بھی ) ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب یوسف نے ان کی ( خوراک ) کا سامان تیار کروا دیا تو ( جاتے وقت ) کہا ( اب کی بار ) اپنے ( سوتیلے ) پدری بھائی کو بھی میرے پاس لیتے آنا ۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ میں پورا پورا ناپ ( تول ) کر ( غلہ ) دیتا ہوں اور میں کتنا اچھا مہمان نواز ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And when he had furnished them forth with provisions (suitable) for them, he said: "Bring unto me a brother ye have, of the same father as yourselves, (but a different mother): see ye not that I pay out full measure, and that I do provide the best hospitality?

Translated by

Muhammad Sarwar

When he had furnished them with provisions, he said, "Next time, bring me your other brother from your father. As you can see, I give each of you a certain amount of grain; I am a polite host.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when he furnished them with their provisions, he said: "Bring me a brother of yours from your father. See you not that I give full measure, and that I am the best of the hosts"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when he furnished them with their provision, he said: Bring to me a brother of yours from your father; do you not see that I give full measure and that I am the best of hosts?

Translated by

William Pickthall

And when he provided them with their provision he said: Bring unto me a brother of yours from your father. See ye not that I fill up the measure and I am the best of hosts?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उसने उनका सामान तैयार कर दिया तो कहा कि अपने सौतेले भाई को भी मेरे पास ले आना, तुम देखते नहीं हो कि मैं ग़ल्ला भी पूरा नाप कर देता हूँ और मैं बेहतरीन मेज़बानी करने वाला भी हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب یوسف (علیہ السلام) نے ان کا سامان (غلہ) تیار کردیا تو (چلتے وقت) فرمایا اپنے علاتی بھائیوں کو بھی ساتھ) لانا (تاکہ اس کا حصہ بھی دیا جاسکے) تم دیکھتے نہیں ہو کہ میں پورا ناپ کردیتا ہوں اور میں سب سے زیادہ مہمان نوازی کرتا ہوں۔ (59)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

’ اور جب اس نے ان کا سامان تیار کروا دیا تو کہا میرے پاس اپنے بھائی کو لے کر آنا جو تمہارے باپ کی طرف سے ہے، کیا تم نہیں دیکھتے کہ میں ماپ پورا دیتا ہوں اور میں بہترین مہمان نواز ہوں۔ “ (٥٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب اس نے ان کا سامان تیار کروادیا تو چلتے وقت ان سے کہا اپنے سوتیلے بھائی کو میرے پاس لانا۔ دیکھتے نہیں ہو کہ میں کس طرح نہ بھر کردیتا ہوں اور کیسا اچھا مہمان نواز ہوں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب یوسف نے انہیں سامان تیار کردیا تو فرمایا کہ تمہارا جو ایک باپ شریک بھائی ہے اسے میرے پاس لے آنا کیا تم نہیں دیکھتے ہو کہ میں پورا ناپ کردیتا ہوں اور میں سب سے زیادہ مہمان نوازی کرنے والا ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب تیار کردیا ان کو ان کا اسباب کہا لے آئیو میرے پاس ایک بھائی جو تمہارا ہے باپ کی طرف سے تم نہیں دیکھتے ہو کہ میں پورا دیتا ہوں ناپ اور خوب طرح اتارتا ہوں مہمانوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب یوسف (علیہ السلام) نے ان کی روانگی کے وقت ان کا سامان تیار کردیا تو ان سے کہا آئندہ میرے پاس اپنے علاقی بھائی کو بھی لے کر آتا کیا تم دیکھتے نہیں کہ میں پیمانہ بھی پورا ناپ کردیتا ہوں اور میں بہترین مہربان نواز بھی ہوں ،