Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 6

سورة يوسف

وَ کَذٰلِکَ یَجۡتَبِیۡکَ رَبُّکَ وَ یُعَلِّمُکَ مِنۡ تَاۡوِیۡلِ الۡاَحَادِیۡثِ وَ یُتِمُّ نِعۡمَتَہٗ عَلَیۡکَ وَ عَلٰۤی اٰلِ یَعۡقُوۡبَ کَمَاۤ اَتَمَّہَا عَلٰۤی اَبَوَیۡکَ مِنۡ قَبۡلُ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ اِسۡحٰقَ ؕ اِنَّ رَبَّکَ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ٪﴿۶﴾  11

And thus will your Lord choose you and teach you the interpretation of narratives and complete His favor upon you and upon the family of Jacob, as He completed it upon your fathers before, Abraham and Isaac. Indeed, your Lord is Knowing and Wise."

اور اسی طرح تجھے تیرا پروردگار برگزیدہ کرے گا اور تجھے معاملہ فہمی ( یا خوابوں کی تعبیر ) بھی سکھائے گا اور اپنی نعمت تجھے بھرپور عطا فرمائے گا اور یعقوب کے گھر والوں کو بھی جیسے کہ اس نے اس سے پہلے تیرے دادا اور پردادا یعنی ابراہیم و اسحاق کو بھی بھرپور اپنی نعمت دی ، یقیناً تیرا رب بہت بڑے علم والا اور زبردست حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
یَجۡتَبِیۡکَ
چن لے گا تجھے
رَبُّکَ
رب تیرا
وَیُعَلِّمُکَ
اور وہ سکھائے گا تجھے
مِنۡ تَاۡوِیۡلِ
حقیقت میں سے
الۡاَحَادِیۡثِ
باتوں کی
وَیُتِمُّ
اور وہ پورا کردے گا
نِعۡمَتَہٗ
اپنی نعمت کو
عَلَیۡکَ
تجھ پر
وَعَلٰۤی اٰلِ یَعۡقُوۡبَ
اور آل یعقوب پر
کَمَاۤ
جیسا کہ
اَتَمَّہَا
اس نے پورا کیا اس سے
عَلٰۤی اَبَوَیۡکَ
تیرے دو باپوں پر
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے کہ
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم
وَاِسۡحٰقَ
اور اسحاق پر
اِنَّ
بےشک
رَبَّکَ
رب تیرا
عَلِیۡمٌ
بہت علم والا ہے
حَکِیۡمٌ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
او ر ایسے ہی
یَجۡتَبِیۡکَ
منتخب کرے گا آپ کو
رَبُّکَ
رب آپ کا
وَیُعَلِّمُکَ
اور وہ سکھائے گا آپ کو
مِنۡ تَاۡوِیۡلِ الۡاَحَادِیۡثِ
باتوں کی اصل حقیقت سمجھنے میں سے
وَیُتِمُّ
اور وہ پوری کرے گا
نِعۡمَتَہٗ
اپنی نعمت کو
عَلَیۡکَ
آپ پر
وَعَلٰۤی
اور اوپر
اٰلِ یَعۡقُوۡبَ
اولادِ یعقوب کے
کَمَاۤ
جیسا کہ
اَتَمَّہَا
پورا کیا تھا اس نے اس کو
عَلٰۤی
اوپر
اَبَوَیۡکَ
آپ کے دونوں باپ دادا کے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم
وَاِسۡحٰقَ
اور اسحا ق (پر)
اِنَّ
یقیناً
رَبَّکَ
رب آپ کا
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And thus will your Lord choose you and teach you the interpretation of narratives and complete His favor upon you and upon the family of Jacob, as He completed it upon your fathers before, Abraham and Isaac. Indeed, your Lord is Knowing and Wise."

اور اسی طرح تجھے تیرا پروردگار برگزیدہ کرے گا اور تجھے معاملہ فہمی ( یا خوابوں کی تعبیر ) بھی سکھائے گا اور اپنی نعمت تجھے بھرپور عطا فرمائے گا اور یعقوب کے گھر والوں کو بھی جیسے کہ اس نے اس سے پہلے تیرے دادا اور پردادا یعنی ابراہیم و اسحاق کو بھی بھرپور اپنی نعمت دی ، یقیناً تیرا رب بہت بڑے علم والا اور زبردست حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس طرح (اس خواب کے مطابق) تمہارا پروردگار تجھے (دین کے لئے) منتخب کرے گا، تمہیں باتوں کا مال (انجام) سکھائے گا اور تم پر اور آل یعقوب پر اپنی نعمت اسی طرح پوری کرے گا جیسے وہ اس سے پہلے تمہارے دو باپوں ابراہیم اور اسحاق پر پوری کرچکا ہے۔ بلاشبہ تمہارا پروردگار سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورایسے ہی آپ کا رب آپ کو منتخب کرے گااورآپ کو باتوں کی اصل حقیقت سمجھنے میں سے کچھ سکھائے گا اورآپ پراوراولادِ یعقوب پراپنی نعمت پوری کرے گا جیسا کہ اس سے پہلے اُس نے آپ کے دونوں باپ داداابراہیم اوراسحق پراسے پوراکیاتھا،یقیناًآپ کا رب سب کچھ جاننے والا، کمال حکمت والاہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And in the like manner your Lord will choose you and teach you the interpretation of events, and will perfect His bounty upon you and upon the House of Ya` qub, as He has per¬fected it, earlier, upon your father, Ibrahim and Ishaq. Surely, your Lord is All-Wise, All-Knowing.|"

اور اسی طرح برگزیدہ کرے گا تجھ کو تیرا رب اور سکھلائے گا تجھ کو ٹھکانے پر لگانا باتوں کا اور پورا کرے گا اپنا انعام تجھ پر اور یعقوب کے گھر پر جیسا پورا کیا ہے تیرے دو باپ دادوں پر اس سے پہلے ابراہیم (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) پر البتہ تیرا رب خبردار ہے حکمت والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی طرح تمہارا رب تمہیں منتخب کرے گا اور تمہیں سکھائے گا تاویل الاحادیث میں سے (علم) اور اتمام فرمائے گا اپنی نعمت کا تجھ پر اور آل یعقوب پر جس طرح اس نے اس سے پہلے اپنی نعمت کا اتمام فرمایا تیرے آباء واجداد ابراہیم اور اسحاق ( علیہ السلام) پر یقیناً تیرا رب جاننے والا حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور ایسا ہی ہوگا ﴿جیسا تو نے خواب میں دیکھا ہے کہ﴾ تیرا ربّ تجھے ﴿ اپنے کام کے لیے﴾ منتخب کرے گا 5 اور تجھے باتوں کی تہہ تک پہنچنا سکھائے گا 6 اور تیرے اوپر اور آلِ یعقوب ( علیہ السلام ) پر اپنی نعمت اسی طرح پوری کرے گا جس طرح اس سے پہلے وہ تیرے بزرگوں ، ابراہیم ( علیہ السلام ) اور اسحاق ( علیہ السلام ) پر کر چکا ہے ، یقیناً تیرا ربّ علیم اور حکیم ہے ۔ 7 ؏ ١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اسی طرح تمہارا پروردگار تمہیں ( نبوت کے لیے ) منتخب کرے گا ، ( ٢ ) اور تمہیں تمام باتوں کا صحیح مطلب نکالنا سکھائے گا ( جس میں خوابوں کی تعبیر کا علم بھی داخل ہے ) اور تم پر اور یعقوب کی اولاد پر اپنی نعمت اسی طرح پوری کرے گا جیسے اس نے اس سے پہلے تمہارے ماں باپ پر اور ابراہیم اور اسحاق پر پوری کی تھی ۔ یقینا تمہارا پروردگار علم کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ایسے ہی تیرا 7 رب اپنے بندوں میں سے) تجھ کو چن لے گا 8 اور خوابوں کی تعبیر تجھ کو سکھلائے گا اور جس طرح اس نے اپنا احسان تیرے دو دادوں ابراہیم اور اسحاق پر اگلے زمانہ میں پورا کیا (ان کو پیغمبری عطا فرمائیض ایسے ہی وہ اپنا احسان تجھ پر اور یعقوب کی اولاد پر پورا کرے گا 9 بیشک تیرا مالک خوب جانتا ہے حکمت والاف 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اسی طرح آپ کا پروردگار آپ کو چن لے گا (برگزیدہ کردے گا) اور آپ کو (خواب کی) باتوں کی تعبیر کا علم عطا فرمائے گا اور آپ پر اور اولاد یعقوب پر اپنی نعمت پوری فرمائے گا جس طرح پہلے اس نے (اپنی نعمت) آپ کے دادا ابراہیم اور اسحاق (علیہما السلام) پر پوری فرمائی تھی۔ بیشک آپ کا پروردگار جاننے والا حکمت والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ایسا ہی ہوگا کہ تمہیں تمہارا رب منتخب کرے گا اور تمہیں بات کی (خوابوں کی تعبیر کی) گہرائی تک پہنچنے کا علم عطا فرمائے گا۔ تم پر اور آل یعقوب پر وہ اپنی نعمت کو اسی طرح مکمل رکے گا جس طرح اس نے تمہارے باپ دادا ابراہیم و اسحاق پر اس سے پہلے اپنی نعمت کو مکمل کیا تھا۔ بیشک تمہارا رب ہر چیز کا جاننے والا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی طرح خدا تمہیں برگزیدہ (وممتاز) کرے گا اور (خواب کی) باتوں کی تعبیر کا علم سکھائے گا۔ اور جس طرح اس نے اپنی نعمت پہلے تمہارے دادا، پردادا ابراہیم اور اسحاق پر پوری کی تھی اسی طرح تم پر اور اولاد یعقوب پر پوری کرے گا۔ بےشک تمہارا پروردگار (سب کچھ) جاننے والا (اور) حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Thus will thy Lord choose thee and teach thee of the interpretation of discourses, and will fulfil His favour upon thee and upon the house of Y'aqub even as He fulfilled it upon thy fathers, Ibrahim and Is-haq aforetime; verily thy Lord is Knowing, Wise.

اور اسی طرح تمہارا پروردگار تم کو منتخب کرے گا ۔ اور تمہیں خوابوں کی تعبیر سکھائے گا ۔ اور اپنا انعام تمہارے اوپر اور اولاد یعقوب (علیہ السلام) پر پورا کرے گا جیسا کہ وہ اسے اس کے قبل پورا کرچکا ہے تمہارے دادا پردادا ابراہیم (علیہ السلام) واسحق (علیہ السلام) پر بیشک تمہارا پروردگار بڑا علم والا ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی طرح تمہارا رب تمہیں برگزیدہ کرے گا اور تمہیں باتوں کی حقیقتوں تک پہنچنا سکھائے گا اور تم پر اور آلِ یعقوب پر اپنی نعمت تمام کردے گا جس طرح اس نے اس سے پہلے تمہارے اجداد – ابراہیم اور اسحاق – پر اپنی نعمت تمام کی ۔ بیشک تمہارا رب بڑا ہی علم والا اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اسی طرح تمہیں تمہارا رب چن لے گا اور تمہیں خوابوں کی تعبیر سکھلادے گا اور جس طرح دادا پردادا ابراھیم و اسحق ( علیہ السلام ) پر اپنی نعمتیں پوری فرمائیں اسی طرح اپنی نعمتیں تم پر اور یعقوب ( علیہ السلام ) کے گھرانے پر پوری فرمائے گا یقینا تمہارا رب ( سب کچھ ) جاننے والا ( بڑا ) حکمت والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اسی طرح اللہ تمہیں برگزیدہ اور ممتاز کرے گا، اور خوابوں کی تعبیر کا علم سکھائے گا اور جس طرح اس نے اپنی نعمت پہلے تمہارے دادا پر دادا ابراہیم اور اسحاق پر پوری کی تھی اسی طرح تم پر اور اولاد یعقوب پر پوری کرے گا، بیشک تمہارا رب سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی طرح (جس طرح کہ تم نے یہ خواب دیکھا ہے) تمہارا رب تمہیں برگزیدہ بنائے گا (دوسرے کئی خصائص و مزایا کے ذریعے) اور وہ تمہیں سکھلائے گا باتوں کی تہ تک پہنچنا، اور وہ پورا فرمائے گا اپنی نعمت کو تم پر، اور آل یعقوب پر، جیسا کہ وہ اس کو پورا فرما چکا ہے اس سے پہلے تمہارے دونوں باپ دادا ابراہیم اور اسحاق پر، بیشک تمہارا رب سب کچھ جانتا بڑا ہی حکمت والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اس طرح ( اس خواب کے مطابق ) تمہارارب تجھے ( دین کے لئے ) منتخب کرے گا ، تمہیں خوابوں کی تعبیرکاعلم دے گا اور تم پر اور آ ل یعقوب پر اپنی نعمتیں اسی طرح پوری کرے گاجیسے وہ اس سے پہلے تمہارے دادا اسحاق اور پر دادا ابراہیم پر پوری کرچکا ہے بلاشبہ تمہارارب جاننے والا حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اسی طرح تجھے تیرا رب چن لے گا ( ف۹ ) اور تجھے باتوں کا انجام نکا لنا سکھائے گا ( ف۱۰ ) اور تجھ پر اپنی نعمت پوری کرے گا اور یعقوب کے گھر والوں پر ( ف۱۱ ) جس طرح تیرے پہلے دنوں باپ دادا ابراہیم اور اسحق پر پوری کی ( ف۱۲ ) بیشک تیرا رب علم و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اسی طرح تمہارا رب تمہیں ( بزرگی کے لئے ) منتخب فرما لے گا اور تمہیں باتوں کے انجام تک پہنچنا ( یعنی خوابوں کی تعبیر کا علم ) سکھائے گا اور تم پر اور اولادِ یعقوب پر اپنی نعمت تمام فرمائے گا جیسا کہ اس نے اس سے قبل تمہارے دونوں باپ ( یعنی پردادا اور دادا ) ابراہیم اور اسحاق ( علیھما السلام ) پر تمام فرمائی تھی ۔ بیشک تمہارا رب خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اسی طرح تمہارا پروردگار تمہیں منتخب کرے گا اور تمہیں تعبیرِ خواب کا علم عطا فرمائے گا اور تم پر نیز یعقوب ( ع ) کے خانوادہ پر اسی طرح اپنی نعمت پوری کرے گا جس طرح اس سے پہلے تمہارے دادا ، پردادا ابراہیم و اسحاق پر اپنی نعمت پوری کر چکا ہے بے شک آپ کا پروردگار بڑا علم والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Thus will thy Lord choose thee and teach thee the interpretation of stories (and events) and perfect His favour to thee and to the posterity of Jacob - even as He perfected it to thy fathers Abraham and Isaac aforetime! for Allah is full of knowledge and wisdom."

Translated by

Muhammad Sarwar

Thus, your Lord will select you, teach you the interpretation of dreams, and grant His favors to you and the family of Jacob, just as He granted His favors to your fathers, Abraham and Isaac. Your Lord is certainly All-knowing and All-wise."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Thus will your Lord choose you and teach you the interpretation of dreams (and other things) and perfect His favor on you and on the offspring of Ya`qub, as He perfected it on your fathers, Ibrahim and Ishaq aforetime! Verily, your Lord is All-Knowing, All-Wise."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And thus will your Lord choose you and teach you the interpretation of sayings and make His favor complete to you and to the children of Yaqoub, as He made it complete before to your fathers, Ibrahim and Ishaq; surely your Lord is Knowing, Wise.

Translated by

William Pickthall

Thus thy Lord will prefer thee and will teach thee the interpretation of events, and will perfect His grace upon thee and upon the family of Jacob as He perfected it upon thy forefathers, Abraham and Isaac. Lo! thy Lord is Knower, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इसी तरह तुम्हारा रब तुमको मुंतख़ब करेगा और तुमको बातों की हक़ीक़त तक पहुँचना सिखाएगा और तुम पर और आले-याक़ूब पर अपनी नेमत पूरी करेगा जिस तरह वह इससे पहले तुम्हारे बाप-दादा इब्राहीम और इसहाक़ (अलैहिमस्सलाम) पर अपनी नेमत पूरी कर चुका है, यक़ीनन तुम्हारा रब जानने वाला, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اسی طرح تمہارا رب تم کو منتخب کرے گا اور (تم کو علوم دقیقہ بھی دے گا مثلا) تم کو خوابوں کی تعبیر کا علم دے گا اور (نعمتیں دے کر بھی) تم پر اور یعقوب (علیہ السلام) کے خاندان پر اپنا انعام کامل کرے گا جیسا اس سے قبل تمہارے دادا پر دادا یعنی ابراہیم (علیہ السلام) و اسحٰق (علیہ السلام) پر انعام کامل کرچکا ہے واقعی تمہارا رب بڑا علم و حکمت والا ہے۔ (4) (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اسی طرح تیرا رب تجھے برگزیدہ کرے گا اور تجھے باتوں کی اصل تعبیر سمجھنا سکھائے گا اور اپنی نعمت تجھ پر اور آل یعقوب پر پوری کرے گا۔ جیسے اس نے تیرے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق پر پورا کیا، یقیناً تیرا رب سب کچھ جاننے والا اور کمال حکمت والا ہے۔ “ (٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ایسا ہی ہوگا ، تیرا رب تجھے منتخب کرے گا ، اور تجھے باتوں کی تہہ تک پہنچنا سکھائے گا اور تیرے اوپر اور آل یعقوب پر اپنی نعمت اسی طرح پوری کرے گا جس طرح اس سے پہلے وہ تیرے بزرگوں ابراہیم اور اسحاق پر کرچکا ہے ، یقینا تیرا رب علیم و حکیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمہارا رب اسی طرح تمہیں منتخب فرمالے گا۔ اور تمہیں خوابوں کی تعبیر کا علم دے گا اور وہ تم پر اور یعقوب کی آل پر اپنی نعمت پوری فرما دے گا۔ جیسا کہ اس نے اپنی نعمت اس سے پہلے تمہارے دونوں دادوں ابراہیم اور اسحاق پر پوری فرما دی۔ بیشک آپ کا رب جاننے والا حکمت والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی طرح برگزیدہ کرے گا تجھ کو تیرا رب اور سکھلائے گا تجھ کو ٹھکانے پر لگانا باتوں کا اور پورا کرے گا اپنا انعام تجھ پر اور یعقوب کے گھر پر  جیسا پورا کیا ہے تیرے دو باپ دادوں پر اس سے پہلے ابراہیم اور اسحاق پر البتہ تیرا رب خبردار ہے حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جس طرح خدا نے تجھ کو اس خواب سے نوازا ہے اسی طرح تیرا رب تجھ کو برگزیدہ کرے گا اور تجھ کو باتوں کا صحیح مطلب بیان کرنا سکھائے گا اور اسی طرح تجھ پر اور یعقوب (علیہ السلام) کے خاندان پر اپنی نعمتوں کو پورا کرے گا جس طرح اب سے پہلے تیرے دادا اور ابراہیم (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) پر اپنی نعمتوں کی تکمیل کرچکا ہے یقینا تیرا رب کمال علم اور کمال حکمت کا مالک ہے