Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 62

سورة يوسف

وَ قَالَ لِفِتۡیٰنِہِ اجۡعَلُوۡا بِضَاعَتَہُمۡ فِیۡ رِحَالِہِمۡ لَعَلَّہُمۡ یَعۡرِفُوۡنَہَاۤ اِذَا انۡقَلَبُوۡۤا اِلٰۤی اَہۡلِہِمۡ لَعَلَّہُمۡ یَرۡجِعُوۡنَ ﴿۶۲﴾

And [Joseph] said to his servants, "Put their merchandise into their saddlebags so they might recognize it when they have gone back to their people that perhaps they will [again] return."

اپنے خدمت گاروں سے کہا کہ ان کی پونجی انہی کی بوریوں میں رکھ دو کہ جب لوٹ کر اپنے اہل و عیال میں جائیں اور پونجیوں کو پہچان لیں تو بہت ممکن ہے کہ پھر لوٹ کر آئیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور اس نے کہا
لِفِتۡیٰنِہِ
اپنے غلاموں کو
اجۡعَلُوۡا
رکھ دو
بِضَاعَتَہُمۡ
پونجی/ سر مایہ ان کا
فِیۡ رِحَالِہِمۡ
ان کے سامان سفر میں
لَعَلَّہُمۡ
شاید کہ وہ
یَعۡرِفُوۡنَہَاۤ
وہ اسے پہچان جائیں
اِذَا
جب
انۡقَلَبُوۡۤا
وہ پلٹیں
اِلٰۤی اَہۡلِہِمۡ
طرف اپنے گھر والوں کے
لَعَلَّہُمۡ
شاید کہ وہ
یَرۡجِعُوۡنَ
وہ لوٹ آئیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور یوسف نے کہا
لِفِتۡیٰنِہِ
اپنے جوانوں سے
اجۡعَلُوۡا
رکھ دو
بِضَاعَتَہُمۡ
ان کی رقم
فِیۡ رِحَالِہِمۡ
ان کے کجاووں میں
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَعۡرِفُوۡنَہَاۤ
پہچان لیں اس کو
اِذَا انۡقَلَبُوۡۤا
جب واپس جائیں
اِلٰۤی اَہۡلِہِمۡ
اپنے گھر والوں کی طرف
لَعَلَّہُمۡ
شاید وہ
یَرۡجِعُوۡنَ
وہ لوٹ آئیں
Translated by

Juna Garhi

And [Joseph] said to his servants, "Put their merchandise into their saddlebags so they might recognize it when they have gone back to their people that perhaps they will [again] return."

اپنے خدمت گاروں سے کہا کہ ان کی پونجی انہی کی بوریوں میں رکھ دو کہ جب لوٹ کر اپنے اہل و عیال میں جائیں اور پونجیوں کو پہچان لیں تو بہت ممکن ہے کہ پھر لوٹ کر آئیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یوسف نے اپنے خادموں سے کہا کہ : ان کی پونجی ان کی کھرجیوں میں ہی رکھ دو تاکہ جب وہ اپنے گھروں میں پہنچیں تو اسے پہچان لیں اور شائد (اسی طرح وہ جلد) دوبارہ یہاں آئیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریوسف نے اپنے جوانوں سے کہاکہ ان کی رقم ان کے کجاووں میں رکھ دوتاکہ جب وہ اپنے گھر والوں کی طرف واپس جائیں تو اس کوپہچان لیں،شایدوہ لوٹ آئیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And he (Yusuf) said to his boys, |"put their capital in their camel-packs. Perhaps they will recognize it when they are back in their family. Perhaps they will come back.|"

اور کہہ دیا اپنے خدمت گاروں کو رکھ دو ان کی پونجی ان کے اسباب میں شاید اس کو پہچانیں جب پھر کر پہنچیں اپنے گھر شاید وہ پھر آجائیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یوسف نے اپنے نوجوانوں سے کہا کہ ان کی پونجی (بھی واپس) ان کے کجاو وں میں رکھ دو تاکہ وہ پہچانیں ان کو جب لوٹیں اپنے اہل و عیال کی طرف شاید کہ (اس طرح) وہ دوبارہ آئیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے غلاموں کو اشارہ کیا کہ ان لوگوں نے غلّے کے عوض جو مال دیا ہے وہ چپکے سے ان کے سامان ہی میں رکھ دو ۔ یہ یوسف ( علیہ السلام ) نے اس امید پر کیا کہ گھر پہنچ کر وہ اپنا واپس پایا ہوا مال پہچان جائیں گے﴿ یا اس فیاضی پر احسان مند ہوں گے﴾ اور عجب نہیں کہ پھر پلٹیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یوسف نے اپنے نوکروں سے کہہ دیا کہ وہ ان ( بھائیوں ) کا مال ( جس کے بدلے انہوں نے غلہ خریدا ہے ) انہی کے کجاووں میں رکھ دیں ، ( ٤٠ ) تاکہ جب یہ اپنے گھر والوں کے پاس واپس پہنچیں تو اپنے مال کو پہچان لیں ۔ شاید ( اس احسان کی وجہ سے ) وہ دوبارہ آئیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یوسف نے (بھائیوں) کے چلتے وقت اپنے غالموں یا خادموں سے کہا یہ 12 یہ جو پونجی ساتھ لائے تھے وہ پھر ان کے سامان میں رکھ دو اس لئے کہ جب یہ لوٹ کر اپنے گھر پہنچیں تو اپنی پونجی پہچان کر شاید پھر آئیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور انہوں (یوسف علیہ السلام) نے اپنے کام والوں کو حکم دیا کہ ان کی پونجی ان کے اسباب میں (چھپا کر) رکھ دو تاکہ جب یہ اپنے اہل و عیال میں جائیں تو اسے پہچان لیں (پاکر خوش ہوں) تاکہ یہ پھر سے یہاں آئیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس نے (یوسف نے ) اپنے خدمت گزاروں سے کہا کہ ان لوگوں نے غلہ کے بدلہ میں جو مال دیا ہے اس کو ان کے سامان میں رکھ دو تاکہ جب وہ گھر لوٹیں تو اس کو پہچان لیں۔ شاید وہ پھر لوٹ آئیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور یوسف نے) اپنے خدام سے کہا کہ ان کا سرمایہ (یعنی غلّے کی قیمت) ان کے شلیتوں میں رکھ دو عجب نہیں کہ جب یہ اپنے اہل وعیال میں جائیں تو اسے پہچان لیں (اور) عجب نہیں کہ پھر یہاں آئیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And he said to his pages: place their goods in their packs, haply they will recognize them when they reach back to their household: haply they will return.

اور (یوسف علیہ السلام) نے اپنے خادموں سے کہا کہ ان کی نقدی انہی کے سامان میں رکھ دو کہ جب اپنے لوگوں کے پاس واپس پہنچیں تو اسے پہچانیں اس سے شاید کہ وہ پھر آئیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس نے اپنے نوجوانوں کو حکم دیا کہ ان کا دیا ہوا مال ان کے کجاووں ہی میں ڈال دو کہ جب وہ اپنے اہل وعیال میں پہنچیں ، اس کو پہچانیں تاکہ وہ پھر آئیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے خادموں سے فرمایا ان کی رقم ان کے سامان ہی میں رکھ دو تاکہ جب وہ اپنے گھر والوں کے پاس پہنچیںتو اسے پہچان لیں شاید وہ ( دوبارہ ) لوٹ کر آئیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یوسف نے اپنے خدام سے کہا کہ ان کا سرمایہ (غلے کی قیمت) ان کے شلیتوں میں رکھ دو عجب نہیں کہ جب یہ اپنے اہل و عیال میں جائیں تو اسے پہچان لیں اور عجب نہیں کہ پھر یہاں آئیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ادھر یوسف نے اپنے نوکروں سے یہ بھی کہہ دیا کہ ان کی پونجی (جس کے عوض انہوں نے مال حاصل کیا ہے وہ) بھی ان کے سامان میں واپس رکھ دو ، تاکہ یہ اس کو پہچان لیں جب کہ یہ لوٹ کر اپنے گھر واپس پہنچیں، تاکہ (اس سے متاثر ہو کر) یہ پھر آئیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور یوسف نے اپنے خادموں سے کہاان کی رقمیں ان کے سامان میں رکھ دوتاکہ وہ جب اپنے گھروں میں پہنچیں تواسے پہچان لیں اور شائد ( اس طرح وہ ) دوبارہ آئیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یوسف نے اپنے غلاموں سے کہا ان کی پونجی ان کی خورجیوں میں رکھ دو ( ف۱٤۹ ) شاید وہ اسے پہچانیں جب اپنے گھر کی طرف لوٹ کر جائیں ( ف۱۵۰ ) شاید وہ واپس آئیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے غلاموں سے فرمایا: ان کی رقم ( جو انہوں نے غلہ کے عوض اد اکی تھی واپس ) ان کی بوریوں میں رکھ دو تاکہ جب وہ اپنے گھر والوں کی طرف لوٹیں تو اسے پہچان لیں ( کہ یہ رقم تو واپس آگئی ہے ) شاید وہ ( اسی سبب سے ) لوٹ کر آجائیں

Translated by

Hussain Najfi

اور یوسف نے اپنے جوانوں ( غلاموں ) سے کہا کہ ان کی پونجی ( جس کے عوض غلہ خریدا ہے ) ان کے سامان میں رکھ دو ۔ تاکہ جب اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر جائیں تو اسے پہچانیں ( اور ) شاید دوبارہ آئیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And (Joseph) told his servants to put their stock-in-trade (with which they had bartered) into their saddle-bags, so they should know it only when they returned to their people, in order that they might come back.

Translated by

Muhammad Sarwar

Then Joseph told his people to put his brothers' money back into their bags so that perhaps they would recognize it, when at home, and come back to Egypt once again.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And [Yusuf] told his servants to put their money into their bags, so that they might know it when they go back to their people; in order that they might come again.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And he said to his servants: Put their money into their bags that they may recognize it when they go back to their family, so that they may come back.

Translated by

William Pickthall

He said unto his young men: Place their merchandise in their saddlebags, so that they may know it when they go back to their folk, and so will come again.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उसने अपने नौकरों से कहा कि उनका माल उनकी बोरियों में रख दो; ताकि जब वे अपने घर को पहुँचें तो उसको पहचान लें, शायद वे फिर वापस आएं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یوسف (علیہ السلام) نے اپنے نوکروں سے کہہ دیا ان کی جمع پونجی ان (ہی) کے اسباب میں (چھپا) کر رکھ دو تاکہ جب اپنے گھر جاویں تو اس کو پہنچانیں شاید (یہ احسان و کرم دیکھ کر) پھر دوبارہ آویں۔ (62)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اس نے اپنے جوا نوں سے کہا ان کا مال ان کے کجاو وں میں رکھ دو ، تاکہ جب وہ اپنے گھر والوں کی طرف واپس جائیں تو اسے پہچان لیں، شاید پھر آجائیں۔ “ (٦٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یوسف (علیہ السلام) نے اپنے غلاموں کو اشارہ کیا کہ ان لوگوں نے غلے کے عوض جو مال دیا ہے وہ چپکے سے ان کے سامان ہی میں رکھ دو ۔ یہ یوسف (علیہ السلام) نے اس امیر پر کیا کہ گھر پہنچ کر وہ اپنا واپس پایا ہوا مال پہچان جائیں گے (یا اس فیاضی پر احسان مند ہوں گے ) اور عجب نہیں کہ پھر پلٹیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یوسف نے اپنے خدمت گزاروں سے کہا کہ ان کی پونجی ان کے کجاو وں میں رکھ دو اپنے گھر والوں کے پاس پہنچ جائیں تو اسے پہچان لیں شاید وہ پھر واپس آجائیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہہ دیا اپنے خدمت گاروں کو رکھ دو ان کی پونجی ان کے اسباب میں شاید اس کو پہچانیں جب پھر کر پہنچیں اپنے گھر شاید وہ پھر آجائیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یوسف (علیہ السلام) نے اپنے خدمت گاروں کو حکم دیا کہ ان کی پونجی ان ہی کے سامان و اسباب میں رکھ دو تا کہ جب یہ اپنے اہل و عیال میں واپس جائیں تو اس پونجی کو پہچان لیں اور عجب نہیں کہ یہ دوبارہ پھر آئیں،