Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 65

سورة يوسف

وَ لَمَّا فَتَحُوۡا مَتَاعَہُمۡ وَجَدُوۡا بِضَاعَتَہُمۡ رُدَّتۡ اِلَیۡہِمۡ ؕ قَالُوۡا یٰۤاَبَانَا مَا نَبۡغِیۡ ؕ ہٰذِہٖ بِضَاعَتُنَا رُدَّتۡ اِلَیۡنَا ۚ وَ نَمِیۡرُ اَہۡلَنَا وَ نَحۡفَظُ اَخَانَا وَ نَزۡدَادُ کَیۡلَ بَعِیۡرٍ ؕ ذٰلِکَ کَیۡلٌ یَّسِیۡرٌ ﴿۶۵﴾

And when they opened their baggage, they found their merchandise returned to them. They said, "O our father, what [more] could we desire? This is our merchandise returned to us. And we will obtain supplies for our family and protect our brother and obtain an increase of a camel's load; that is an easy measurement."

جب انہوں نے اپنا اسباب کھولا تو اپنا سرمایہ موجود پایا جو ان کی جانب لوٹا دیا گیا تھا کہنے لگے اے ہمارے باپ ہمیں اور کیا چاہیے دیکھئے تو ہمارا سرمایہ بھی ہمیں واپس لوٹا دیا گیا ہے ، ہم اپنے خاندان کو رسد لا دیں گے اور اپنے بھائی کی نگرانی رکھیں گے اور ایک اونٹ کے بوجھ کا غلہ زیادہ لائیں گے یہ ناپ تو بہت آسان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
فَتَحُوۡا
انہوں نے کھولا
مَتَاعَہُمۡ
سامان اپنا
وَجَدُوۡا
انہوں نے پایا
بِضَاعَتَہُمۡ
اپنی پونجی کو
رُدَّتۡ
جو لوٹا دی گئی تھی
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰۤاَبَانَا
اے ہمارے ابا جان
مَا
اور) کیا
نَبۡغِیۡ
ہم چاہتے ہیں
ہٰذِہٖ
یہ ہے
بِضَاعَتُنَا
پونچی ہماری
رُدَّتۡ
جو لوٹا دی گئی ہے
اِلَیۡنَا
طرف ہمارے
وَنَمِیۡرُ
اور ہم غلہ لائیں گے
اَہۡلَنَا
اپنے گھر والوں کے لئے
وَنَحۡفَظُ
اور ہم حفاظت کریں گے
اَخَانَا
اپنے بھائی کی
وَنَزۡدَادُ
اور ہم زیادہ لیں گے
کَیۡلَ
پیمانہ (غلہ)
بَعِیۡرٍ
ایک اونٹ کا
ذٰلِکَ
یہ
کَیۡلٌ
پیمانہ (غلہ) ہے
یَّسِیۡرٌ
بہت آسان
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
فَتَحُوۡا
انہوں نے کھولا
مَتَاعَہُمۡ
اپنا سامان
وَجَدُوۡا
انہوں نے پایا
بِضَاعَتَہُمۡ
اپنامال
رُدَّتۡ
وا پس کر دیا گیا ہے
اِلَیۡہِمۡ
ان کی طرف
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰۤاَبَانَا
اے ہمارے ابا جان
مَانَبۡغِیۡ
ہم کیا چاہتے ہیں
ہٰذِہٖ
یہ
بِضَاعَتُنَا
ہمارا مال
رُدَّتۡ
لو ٹادیا گیا
اِلَیۡنَا
ہماری طرف
وَنَمِیۡرُ
اور ہم غلہ لائیں گے
اَہۡلَنَا
اپنے اہل و عیال کے لیے
وَنَحۡفَظُ
اور ہم حفاظت کریں گے
اَخَانَا
اپنے بھائی کی
وَنَزۡدَادُ
اور ہم ز یادہ لائیں گے
کَیۡلَ
ماپ
بَعِیۡرٍ
ایک اونٹ کا
ذٰلِکَ
یہ ہے
کَیۡلٌ
ماپ
یَّسِیۡرٌ
آسان
Translated by

Juna Garhi

And when they opened their baggage, they found their merchandise returned to them. They said, "O our father, what [more] could we desire? This is our merchandise returned to us. And we will obtain supplies for our family and protect our brother and obtain an increase of a camel's load; that is an easy measurement."

جب انہوں نے اپنا اسباب کھولا تو اپنا سرمایہ موجود پایا جو ان کی جانب لوٹا دیا گیا تھا کہنے لگے اے ہمارے باپ ہمیں اور کیا چاہیے دیکھئے تو ہمارا سرمایہ بھی ہمیں واپس لوٹا دیا گیا ہے ، ہم اپنے خاندان کو رسد لا دیں گے اور اپنے بھائی کی نگرانی رکھیں گے اور ایک اونٹ کے بوجھ کا غلہ زیادہ لائیں گے یہ ناپ تو بہت آسان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب انہوں نے اپنا سامان کھولا تو دیکھا کہ ان کی پونجی بھی انھیں واپس کردی گئی ہے۔ (وہ بہت خوش ہوئے اور) کہنے لگے : ابا جان ! ہمیں (اور) کیا چاہئے، ہماری تو پونجی بھی ہمیں واپس کردی گئی ہے۔ اب ہم (جلد ہی) اپنے گھر والوں کے لئے رسد لائیں گے اور اپنے بھائی کی حفاظت کریں گے اور ایک بار شتر زیادہ غلہ لائیں گے۔ اور یہ (اب کی بار) غلہ لانا تو بالکل آسان ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب انہوں نے اپنا سامان کھولاتوانہوں نے پایاکہ انہیں ان کامال بھی واپس کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’اے ہمارے اباجان!ہمیں اورکیاچاہیے؟یہ ہے ہمارامال،ہماری طرف لوٹا دیا گیاہے اورہم اپنے اہل وعیال کے لیے غلہ لائیں گے اورہم اپنے بھائی کی حفاظت کریں گے اورہم ایک اُونٹ کا(غلہ)ماپ زیادہ لائیں گے اوریہ توآسان ماپ ہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when they opened their baggage, they found their capital given back to them. They said, |"Our father, what else do we want? Here is our capital given back to us, and we shall bring food to our family, protect our broth¬er and add the measure of one camel more. That is an easy measure.|"

اور جب کھولی اپنی چیز بست پائی اپنی پونجی کہ پھیر دی گئی ان کی طرف، بولے اے باپ ہم کو اور کیا چاہئے، یہ پونجی ہماری پھیر دی ہے ہم کو اب جائیں تو رسد لائیں ہم اپنے گھر کو اور خبر داری کریں گے اپنے بھائی کی اور زیادہ لیویں بھرتی ایک اونٹ کی وہ بھرتی آسان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب انہوں نے کھولا اپنا سامان تو انہوں نے دیکھا کہ ان کی پونچی انہیں لوٹا دی گئی ہے وہ پکار اٹھے : ابا جان ! ہمیں اور کیا چاہیے ؟ یہ ہماری پونجی بھی ہمیں لوٹا دی گئی ہے (اب ہم جائیں گے) اور اپنے اہل و عیال کے لیے غلہ لائیں گے اور اپنے بھائی کی حفاظت کریں گے اور ایک اونٹ کا بوجھ زیادہ لائیں گے۔ یہ (ایک اضافی) بوجھ (لانا تو اب) بہت آسان ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر جب انہوں نے اپنا سامان کھولا تو دیکھا کہ ان کا مال بھی انہیں واپس کر دیا گیا ہے ۔ یہ دیکھ کر وہ پکار اٹھے ابا جان! اور ہمیں کیا چاہیے ، دیکھیے یہ ہمارا مال بھی ہمیں واپس دے دیا گیا ہے ۔ بس اب ہم جائیں گے اور اپنے اہل و عیال کے لیے رَسَد لے آئیں گے ، اپنے بھائی کی حفاظت بھی کریں گے اور ایک بارِ شتر اور زیادہ بھی لے آئیں گے ، اتنے غلّہ کا اضافہ آسانی کے ساتھ ہو جائے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب انہوں نے اپنا سامان کھولا تو دیکھا کہ ان کا مال بھی ان کو لوٹا دیا گیا ہے ، وہ کہنے لگے : ابا جان ! ہمیں اور کیا چاہیے؟ یہ ہمارا مال ہے جو ہمیں لوٹا دیا گیا ہے ، اور ( اس مرتبہ ) ہم اپنے گھر والوں کے لیے اور غلہ لائیں گے ، اپنے بھائی کی حٖفاظت کریں گے ، اور ایک اونٹ کا بوجھ زیادہ لے کر آئیں گے ( اس طرح ) یہ زیادہ غلہ بڑی آسانی سے مل جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب انہوں نے یوسف کے بھائیوں نے اپنا سامان کھولا دیکھا تو ان کی پونجی اسی میں ہے جو ان کو لوٹا دی گئی خوش ہو کر کہنے لگے اور اب ہمیں اور کیا چاہیے یہ پونجی بھی ہے جو ہم کو پھیر دی گئی ہے اور اپنے گھروالوں کے لئے غلہ لائیں گے اور اپنے بھائی کی خبر داری کرینگے اور (دوسرا فائدہ بھائی کے لے جانے سے یہ ہوگا کہ) اونٹ بھر غلہ اور لائینگے 5 اس کے حصے کا اب کے جو لائے میں وہ تھوڑا سا غلہ ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب انہوں اپنا سباب کھولا تو (اس میں) ان کو ان کی جمع پونجی (بھی) ملی جو ان کو واپس کردی گئی تھی۔ کہنے لگے اے ہمارے والد ! ہمیں اور کیا چاہیے یہ ہماری پونجی ہے جو ہمیں واپس کردی گئی ہے اور اب ہم اپنے گھر والوں کے لئے (اور) غلہ لائیں گے اور اپنے بھائی کی خوب حفاظت کریں گے اور (ان کی وجہ سے) ایک اونٹ کا بوجھ غلہ زیادہ لائیں گے۔ یہ تھوڑا سا غلہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب انہوں نے اپنا سامان کھولا تو انہوں نے اپنا مال پایا جو ان کو واپس دے دیا یا تھا۔ انہوں نے (برادران یوسف نے ) کہا کہ ہمارے ابا جان اور ہم کیا چاہتے ہیں ؟ یہ ہمارا مال بھی ہمیں لوٹا دیا گیا ہے بس اب ہم اپنے گھر والوں کے لئے اور بہت کچھ لائیں گے اور اپنے بھائی کی حفاظت کریں گے اور ایک اونٹ کا بوجھ مزید لے کر آئیں گے جو ہم لائے ہیں وہ تو بہت تھوڑا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب انہوں نے اپنا اسباب کھولا تو دیکھا کہ ان کا سرمایہ واپس کر دیا گیا ہے۔ کہنے لگے ابّا ہمیں (اور) کیا چاہیئے (دیکھیے) یہ ہماری پونجی بھی ہمیں واپس کر دی گئی ہے۔ اب ہم اپنے اہل وعیال کے لیے پھر غلّہ لائیں گے اور اپنے بھائی کی نگہبانی کریں گے اور ایک بار شتر زیادہ لائیں گے (کہ) یہ غلّہ جو ہم لائے ہیں تھوڑا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when they opened their stuff, they found their goods returned unto them. They said: our father! what more can we desire! here are our goods returned to us; We Shall supply our household and shall guard our brother and shall add anot her measure of a camel load: this is only a small measure.

اور پھر جب انہوں نے اپنا سامان کھولا تو انہیں اپنی نقدی بھی ملی کہ انہی کی طرف واپس کردی گئی تھی وہ بولے اے ہمارے باپ اور ہم کو کیا چاہیے یہ ہماری نقدی بھی تو ہم ہی کو لوٹا دی گئی ہے ۔ اپنے والوں کے واسطے رسد لائیں گے اور اپنے بھائی کی حفاظت رکھیں گے اور ایک اونٹ کا بوجھ غلہ اور لائیں گے یہ غلہ تو تھوڑا سا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب انہوں نے اپنا سامان کھولا تو دیکھا کہ ان کی پونجی بھی ان کو لوٹادی گئی ہے ۔ بولے: ابا جان! اب ہمیں کیا چاہئے ، یہ ہماری پونجی بھی ہمیں لوٹادی گئی ہے! ( اب ہم جائیں گے ) اپنے اہل وعیال کیلئے رسد لائیں گے ، اپنی بھائی کی حفاظت کریں گے اور ایک بارِ شتر غلہ زیادہ حاصل کریں گے ۔ یہ غلہ تو تھوڑا ہے!

Translated by

Mufti Naeem

اور جب انہوں نے اپنا سامان کھولا اور انہیں اپنی نقدی بھی ملی جو انہی کی طرف واپس کردی گئی تھی ، وہ بولے اے ہمارے باپ اور ہم کو کیا چاہیے یہ ہماری پونجی بھی تو ہم ہی کو لوٹادی گئی ہے ہم اپنے گھر والوں کے واسطے غلہ لائیں گے اور اپنے بھائی کی حفاظت کریں گے اور ایک اونٹ کا بوجھ غلہ اور لائیں گے اور یہ تو بہت تھوڑا غلہ ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب انہوں نے اپنا اسباب کھولا، دیکھا کہ ان کا سرمایہ واپس کردیا گیا ہے کہنے لگے، ابا ہمیں اور کیا چاہے دیکھیے یہ ہمارا سرمایہ بھی ہمیں واپس کردیا گیا ہے۔ اب ہم اپنے اہل و عیال کے لیے پھر غلہ لائیں گے اور اپنے بھائی کی نگہبانی کریں گے اور ایک بار شتر زیادہ لائیں گے کہ یہ غلہ جو ہم لائے ہیں تھوڑا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب انہوں نے کھولا اپنے سامان کو، تو دیکھا کہ ان کی پونجی بھی ان کو واپس لوٹا دی گئی ہے، تو اس پر وہ سب پکار اٹھے ابا جان، ہمیں اور کیا چاہیے، یہ دیکھئے ہماری پونجی بھی ہم کو واپس لوٹا دی گئی ہے، اور (اس کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ہم اپنے بھائی کو لے کر دوبارہ جائیں کہ) ہم اپنے گھر والوں کے لئے غلہ بھی لے آئیں گے اپنے بھائی کی حفاظت بھی کریں گے، اور ہمیں ایک اونٹ کا بوجھ زیادہ بھی مل جائے گا، اور یہ بوجھ آسانی سے مل جائے گا،

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب انہوں نے اپناسامان کھولاتودیکھاکہ ان کی رقم بھی انہیں واپس کردی گئی ہے کہنے لگے: ابا جان ہمیں ( اور کیا ) چاہیے ، ہماری رقم بھی لوٹا دی گئی ہے اب ہم ( پھر ) اپنے گھر والوں کے لئے غلہ لائیں گے اور اپنے بھائی کی حفاظت کریں گے اور ایک اونٹ کے بوجھ برابرغلہ بھی زیادہ ملے گا ( اب ) یہ غلہ لاناتوآسان ترہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب انہوں نے اپنا اسباب کھولا اپنی پونجی پائی کہ ان کو پھیر دی گئی ہے ، بولے اے ہمارے باپ اب اور کیا چاہیں ، یہ ہے ہماری پونجی ہمیں واپس کردی گئی اور ہم اپنے گھر کے لیے غلہ لائیں اور اپنے بھائی کی حفاظت کریں اور ایک اونٹ کا بوجھ اور زیادہ پائیں ، یہ دنیا بادشاہ کے سامنے کچھ نہیں ( ف۱۵٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جب انہوں نے اپنا سامان کھولا ( تو اس میں ) اپنی رقم پائی ( جو ) انہیں لوٹا دی گئی تھی ، وہ کہنے لگے: اے ہمارے والد گرامی! ہمیں اور کیا چاہئے؟ یہ ہماری رقم ( بھی ) ہماری طرف لوٹا دی گئی ہے اور ( اب تو ) ہم اپنے گھر والوں کے لئے ( ضرور ہی ) غلہ لائیں گے اور ہم اپنے بھائی کی حفاظت کریں گے اور ایک اونٹ کا بوجھ اور زیادہ لائیں گے ، اور یہ ( غلہ جو ہم پہلے لائے ہیں ) تھوڑی مقدار ( میں ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب انہوں نے اپنا سامان کھولا تو دیکھا کہ ان کی پونجی انہیں واپس کر دی گئی ہے تو کہنے لگے ابا جان! ہمیں اور کیا چاہیئے؟ ( دیکھے ) یہ ہماری پونجی ہے جو ہمیں واپس کر دی گئی ہے ( اب کی بار جو بھائی کو اپنے ساتھ لے جائیں گے ) تو جہاں اپنے گھر والوں کے لیے رسد لائیں گے اپنے بھائی کی حفاظت کریں گے ( وہاں ) ایک اونٹ کا بار اور زیادہ بھی لائیں گے اور یہ غلہ ( جو اب کی بار ہم لائے ہیں ) بہت تھوڑا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then when they opened their baggage, they found their stock-in-trade had been returned to them. They said: "O our father! What (more) can we desire? this our stock-in-trade has been returned to us: so we shall get (more) food for our family; We shall take care of our brother; and add (at the same time) a full camel's load (of grain to our provisions). This is but a small quantity.

Translated by

Muhammad Sarwar

When they opened their baggage, they found that their money had been returned to them. They said, "Father, what more do we want? Our money has been given back to us. We can buy more provisions with this for our family. We shall protect our brother and have one more camel load of grain which is easy to get".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when they opened their bags, they found their money had been returned to them. They said: "O our father! What (more) can we desire This, our money has been returned to us; so we shall get (more) food for our family, and we shall guard our brother and add one more measure of a camel's load. This quantity is easy (for the king to give)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when they opened their goods, they found their money returned to them. They said: O our father! what (more) can we desire? This is our property returned to us, and we will bring corn for our family and guard our brother, and will have in addition the measure of a camel (load); this is an easy measure.

Translated by

William Pickthall

And when they opened their belongings they discovered that their merchandise had been returned to them. They said: O our father! What (more) can we ask? Here is our merchandise returned to us. We shall get provision for our folk and guard our brother, and we shall have the extra measure of a camel (load). This (that we bring now) is a light measure.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उन्होंने अपना सामान खोला तो देखा कि उनकी पूंजी भी उनको लौटा दी गई है, उन्होंने कहाः ऐ हमारे अब्बा जान! हमको और क्या चाहिए, यह हमारी पूंजी भी हमको लौटा दी गई है, अब हम जाएंगे और अपने अहलो-अयाल के लिए और ग़ल्ला लाएंगे और अपने भाई की हिफ़ाज़त करेंगे और एक ऊँट का बोझ ग़ल्ला और ज़्यादा लाएंगे, यह ग़ल्ला तो थोड़ा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس گفتگو کے بعد جب انہوں نے اپنا اسباب کھولا تو (اس میں) ان کو ان کی جمع پونجی (بھی) ملی کہ انہی کو واپس کردی گئی کہنے لگے کہ ابا (لیجیئے) اور ہم کو کیا چاہیئے یہ ہماری جمع پونجی بھی تو ہم ہی کو لوٹا دی گئی اور اپنے گھر والوں کے واسطے ( اور) رسد لا ویں گے اور اپنے بھائی کی خوب حفاظت رکھیں گے اور ایک اونٹ کا بوجھ غلہ اور زیادہ لا دیں گے یہ تھوڑا سا غلہ ہے۔ (65)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

’ اور جب انہوں نے اپنا سامان کھولا تو اپنے مال کو پایا جو ان کو واپس کردیا گیا، کہنے لگے اے ہمارے باپ ! ہمیں کیا چاہیے ؟ یہ ہمارا مال ہمیں واپس کردیا گیا ہے اور ہم گھر والوں کے لیے غلہ لائیں گے اور اپنے بھائی کی حفاظت کریں گے اور ایک اونٹ کا ماپ زیادہ لائیں گے، یہ بہت تھوڑا ماپ ہے۔ “ (٦٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب انہوں نے اپنا سامان کھولا تو دیکھا کہ ان کا مال بھی انہیں واپس کردیا گیا ہے۔ یہ دیکھ کر وہ پکار اٹھے ابا جان ، اور ہمیں کیا چاہئے ، دیکھئے یہ ہمارا مال بھی ہمیں واپس دے دیا گیا ہے۔ اب ہم جائیں گے اور اپنے اہل و عیال کے لئے رسد لے کر آئیں گے ، اپنے بھائی کی حفاظت بھی کریں گے اور ایک بار شتر اور زیادہ بھی لے آئیں گے ، اتنے غلہ کا اضافہ آسانی کے ساتھ ہوجائے گا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب انہوں نے سامان کو کھولا تو انہوں نے اپنی پونجی کو پایا کہ ان کی طرف واپس کردی گئی ہے کہنے لگے کہ ابا جی اور ہمیں کیا چاہئے یہ ہماری پونجی ہے ہماری طرف لوٹا دی گئی ہے اور ہم اپنے گھر والوں کیلئے لائیں گے اور ہم اپنے بھائی کی حفاظت کریں گے اور ایک اونٹ کا بوجھ زیادہ لے آئیں گے۔ یہ غلہ تھوڑا سا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کھولی اپنی چیز بست پائی اپنی پونجی کہ پھیر دی گئی ان کی طرف، بولے اے باپ ہم کو اور کیا چاہیے، یہ پونجی ہماری پھیر دی ہے ہم کو اب جائیں تو رسد لائیں ہم اپنے گھر کو اور خبرداری کریں گے اپنی بھائی کی اور زیادہ لیویں بھرتی ایک اونٹ کی وہ بھرتی آسان ہے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب انہوں نے اپنے اسباب کو کھولا تو انہوں نے اپنی پونجی جوں کی توں رکھی پائی جو انہی کو واپس کردی گئی ہے پونجی کو دیکھ کر بولے اے ہمارے باپ ہمیں اور کیا چاہئے یہ ہمارے غلہ کی قیمت بھی تو ہمیں واپس کردی گئی ہے اب کی دفعہ اپنے گھر والوں کے لئے اور غلہ لائیں گے اور اپنے بھائی کی پوری خبر رکھیں گے اور اس بھائی کے لئے مزید ایک اونٹ کا غلہ لائں ی گے یہ غلہ جو ہم لائے ہیں تھوڑا ہے تھوڑا ہے