Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 69

سورة يوسف

وَ لَمَّا دَخَلُوۡا عَلٰی یُوۡسُفَ اٰوٰۤی اِلَیۡہِ اَخَاہُ قَالَ اِنِّیۡۤ اَنَا اَخُوۡکَ فَلَا تَبۡتَئِسۡ بِمَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۶۹﴾

And when they entered upon Joseph, he took his brother to himself; he said, "Indeed, I am your brother, so do not despair over what they used to do [to me]."

یہ سب جب یوسف کے پاس پہنچ گئے تو اس نے اپنے بھائی کو اپنے پاس بٹھا لیا اور کہا کہ میں تیرا بھائی ( یوسف ) ہوں پس یہ جو کچھ کرتے رہے اس کا کچھ رنج نہ کر ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
دَخَلُوۡا
وہ داخل ہوئے
عَلٰی یُوۡسُفَ
یوسف پر
اٰوٰۤی
اس نے جگہ دی
اِلَیۡہِ
اپنے پاس
اَخَاہُ
اپنے بھائی کو
قَالَ
اس نے کہا
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَنَا
میں ہی
اَخُوۡکَ
تیرا بھائی ہوں
فَلَا
پس نہ
تَبۡتَئِسۡ
تو رنج کر
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
دَخَلُوۡا
وہ داخل ہوئے
عَلٰی
اوپر
یُوۡسُفَ
یوسف کے
اٰوٰۤی
اس نے جگہ دی
اِلَیۡہِ
اپنے پاس
اَخَاہُ
اپنے بھائی کو
قَالَ
اس نے کہا
اِنِّیۡۤ
بلاشبہ میں
اَنَا
میں
اَخُوۡکَ
بھائی ہوں تمہارا
فَلَا
سو نہ
تَبۡتَئِسۡ
تم غم کرو
بِمَا
ان باتوں کا جو
کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے رہے تھے
Translated by

Juna Garhi

And when they entered upon Joseph, he took his brother to himself; he said, "Indeed, I am your brother, so do not despair over what they used to do [to me]."

یہ سب جب یوسف کے پاس پہنچ گئے تو اس نے اپنے بھائی کو اپنے پاس بٹھا لیا اور کہا کہ میں تیرا بھائی ( یوسف ) ہوں پس یہ جو کچھ کرتے رہے اس کا کچھ رنج نہ کر ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب یہ لوگ یوسف کے پاس آئے تو یوسف نے اپنے بھائی کو اپنے ہاں جگہ دی اور اسے بتادیا کہ میں ہی تیرا بھائی (یوسف) ہوں لہذا تم اب ان باتوں کا غم نہ کرو جو یہ کرتے رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب وہ یوسف کے پاس داخل ہوئے تواس نے اپنے بھائی کو اپنے پاس ہی جگہ دی، اس نے کہا: ’’بلاشبہ میں ہی تمہارا بھائی ہوں،سو اُن باتوں کا غم نہ کروجووہ کرتے رہے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when they came to Yusuf, he lodged his brother (Benyamin) with himself. He said, |"Behold, I am your brother! So do not grieve for what they have been do¬ing.|"

اور جب داخل ہوئے یوسف کے پاس اپنے پاس رکھا اپنے بھائی کو کہا تحقیق میں ہوں بھائی تیرا سو غمگین مت ہو ان کاموں سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب وہ آئے یوسف کے پاس تو آپ نے اپنے بھائی کو اپنے پاس الگ بلا لیا اور اسے بتادیا کہ میں تمہارا بھائی ہوں تو اب مت غمگین ہونا اس پر جو یہ لوگ کرتے رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہ لوگ یوسف ( علیہ السلام ) کے حضور پہنچے تو اس نے اپنے بھائی کو اپنے پاس الگ بلا لیا اور اسے بتا دیا کہ میں تیرا وہی بھائی ہوں ﴿جو کھویا گیا تھا﴾ ۔ اب تو ان باتوں کا غم نہ کر جو یہ لوگ کرتے رہے ہیں ۔ 55

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب یہ لوگ یوسف کے پاس پہنچے تو انہوں نے اپنے ( سگے ) بھائی ( بنیامین ) کو اپنے پاس خاص جگہ دی ، ( ٤٥ ) ( اور انہیں ) بتایا کہ میں تمہارا بھائی ہوں ، لہذا تم ان باتوں پر رنجیدہ نہ ہونا جو یہ ( دوسرے بھائی ) کرتے رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب وہ یوسف کے بھائی دوبارہ یوسف پاس پہنچے تو اس نے اپنے بھائی بنیامین کو اپنے پاس اتارا اور 2 دوسرے بھائیوں سے چھپا کر اس سے کہا میں تیرا سگا بھائی یوسف ہوں تو یہ لوگ جو آج تک 3 تیرے ساتھ کرتے رہے اس کا رنج مت کر

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب یہ لوگ یوسف (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو انہوں نے اپنے (حقیقی) بھائی کو اپنے پاس جگہ دی فرمایا یقینا میں تمہارا بھائی (یوسف علیہ السلام) ہوں ، جو کچھ یہ لوگ کرتے رہے ہیں سو اس کا رنج مت کرنا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب وہ یوسف کے پاس پہنچے تو اس نے اپنے بھائی کو اپنے پاس جگہ دی اور کہا کہ میں تیرا بھائی ہوں۔ وہ جو کچھ کرتے تھے تو اس پر رنجیدہ نہ ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب وہ لوگ یوسف کے پاس پہنچے تو یوسف نے اپنے حقیقی بھائی کو اپنے پاس جگہ دی اور کہا کہ میں تمہارا بھائی ہوں تو جو سلوک یہ (ہمارے ساتھ) کرتے رہے ہیں اس پر افسوس نہ کرنا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when they entered unto Yusuf, he betook his full brother unto himself, and said: verily I am thine own brother Yusuf, so sorrow not over that which they have been working.

اور جب یہ لوگ یوسف (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو (یوسف (علیہ السلام) نے) اپنے (حقیقی) بھائی کو اپنے پاس جگہ دی ۔ (اور) کہا کہ میں تو تمہارا بھائی (یوسف علیہ السلام) ہوں سو جو کچھ یہ لوگ کرتے رہے ہیں۔ اس (اب) نہ کڑھو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب یہ لوگ یوسف کے پاس پہنچے ، اس نے اپنے بھائی کو خاص اپنے پاس جگہ دی ۔ بتایا کہ میں تمہارا بھائی ہوں تو جو کچھ یہ کرتے رہے ہیں ، اس سے آزردہ خاطر نہ ہوجیو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب وہ یوسف ( علیہ السلام ) کے پاس پہنچے تو یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے بھائی کو اپنے پاس جگہ دی اس نے فرمایا کہ بلا شبہ میں تمہارا بھائی ہوں سوجویہ کرتے رہے ہیں ان پر غمزدہ نہ ہونا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب وہ لوگ یوسف کے پاس پہنچے تو یوسف نے اپنے (حقیقی) بھائی کو اپنے پاس جگہ دی اور کہا میں تمہارا بھائی ہوں تو جو سلوک (یہ ہمارے ساتھ) کرتے رہے اس پر افسوس نہ کرنا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب یہ لوگ یوسف کے حضور پہنچے تو انہوں نے (ملتے ہی) اپنے بھائی کو اپنے پاس بلا لیا (اور چپکے سے) ان کو بتادیا کہ میں آپ کا بھائی (یوسف) ہوں، پس اب آپ ان باتوں پر غم نہ کھائیں، جو یہ لوگ کرتے رہے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

جب یہ لوگ یوسف کے پاس آ ئے تویوسف نے اپنے بھائی ( بنیامین ) کو اپنے قریب کرلیا اور اسے بتلایاکہ میں ہی تیرابھائی ( یوسف ) ہوں تم اب ان باتوں کاغم نہ کروجویہ کرتے رہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب وہ یوسف کے پاس گئے ( ف۱٦۳ ) اس نے اپنے بھائی کو اپنے پاس جگہ دی ( ف۱٦٤ ) کہا یقین جان میں ہی تیرا بھائی ( ف۱٦۵ ) ہوں تو یہ جو کچھ کرتے ہیں اس کا غم نہ کھا ( ف۱٦٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب وہ یوسف ( علیہ السلام ) کے پاس حاضر ہوئے تو یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے بھائی ( بنیامین ) کو اپنے پاس جگہ دی ( اسے آہستہ سے ) کہا: بیشک میں ہی تیرا بھائی ( یوسف ) ہوں پس تو غمزدہ نہ ہو ان کاموں پر جو یہ کرتے رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب یہ لوگ یوسف ( ع ) کے پاس پہنچے تو اس نے اپنے ( حقیقی ) بھائی ( بنیامین ) کو اپنے پاس جگہ دی ( اور آہستگی سے ) کہا میں تیرا بھائی ( یوسف ) ہوں بس تو اس پر غمگین نہ ہو جو کچھ یہ لوگ سلوک کرتے رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Now when they came into Joseph's presence, he received his (full) brother to stay with him. He said (to him): "Behold! I am thy (own) brother; so grieve not at aught of their doings."

Translated by

Muhammad Sarwar

When they entered Joseph's court, he gave lodging to his own brother (Benjamin) and said, "I am your brother. Do not feel sad about whatever they had done".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when they went in before Yusuf, he took his brother (Binyamin) to himself and said: "Verily, I am your brother, so grieve not for what they used to do."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when they went in to Yusuf. he lodged his brother with himself, saying: I am your brother, therefore grieve not at what they do.

Translated by

William Pickthall

And when they went in before Joseph, he took his brother unto him, saying: Lo! I, even I, am thy brother, therefore sorrow not for what they did.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब वे यूसुफ़ (अलै॰) के पास पहुँचे तो उसने अपने भाई को अपने पास रखा, कहा कि मैं तुम्हारा भाई यूसुफ़ हूँ पस ग़मगीन न हो उससे जो वे कर रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب یہ لوگ (برادران یوسف (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو انہوں نے اپنے بھائی کو اپنے ساتھ ملا لیا اور تنہائی میں ان سے کہا کہ میں تیرا بھائی یوسف ہوں سو یہ لوگ جو کچھ (بدسلوکی) کرتے رہے ہیں اس کا رنج مت کرنا۔ (3) (69)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب وہ یوسف کے ہاں داخل ہوئے تو اس نے اپنے بھائی کو اپنے پاس جگہ دی، کہا بیشک میں ہی تیرا بھائی ہوں، اس پر غم نہ کھاؤ جو وہ کرتے رہے ہیں۔ “ (٦٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ یوسف (علیہ السلام) کے حضور پہنچے تو اس نے اپنے بھائی کو اپنے پاس الگ بلا لیا اور اسے بتا دیا کہ میں تیرا وہی بھائی ہوں (جو کھویا گیا تھا) اب تو ان باتوں کا غم نہ کر جو یہ لوگ کرتے رہے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب وہ یوسف پر داخل ہوئے تو انہوں نے اپنے بھائی کو اپنے پاس ٹھکانہ دیا اس سے کہا کہ میں بیشک تیرا بھائی ہوں لہٰذا تو اس کا رنج مت کر جو کچھ یہ لوگ کرتے رہے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب داخل ہوئے یوسف کے پاس اپنے پاس رکھا اپنے بھائی کو، کہا تحقیق میں ہوں بھائی تیرا سو غمگین مت ہو ان کاموں سے جو انہوں نے کیے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب یہ بھائی دوبارہ یوسف (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو یوسف (علیہ السلام) نے اپنے بھائی بن یامین کو اپنے پاس ٹھہرایا اور اس سے کہا میں بڑا بھائی ہوں یہ علاقی بھائی جو کارروائیاں کرتے رہے ہیں ان پر اندوہ گیں نہ ہو