PrepositionNounPersonal Pronoun

بِأَوْعِيَتِهِمْ

with their bags

ان کے تھیلوں کے ساتھ

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
أَوْعٰى
يُوْعِى
أُوْعِ
مُوْعٍ
مُوْعًى
إِيْعَاء
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْوَعْیُ: (ض) کے معنی (عموماً) بات وغیرہ کو یاد کرلینا کے ہوتے ہیں۔جیسے وَعَیْتُہٗ فِیْ نَفْسِیْ:میں نے اسے یاد کرلیا۔قرآن پاک میں ہے۔ (لِنَجۡعَلَہَا لَکُمۡ تَذۡکِرَۃً وَّ تَعِیَہَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَۃٌ ) (۶۹۔۱۲) تاکہ اس کو تمہارے لئے یادگار بنائیں اور یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں۔ اَلْاِیْعَائُ: (افعال) کے معنی سازوسامان کو وَعَاء (ظرف) میں محفوظ کرنا کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے۔جَمَعَ فَاَوْعٰی:مال جمع کیا اور بند رکھا (۷۰۔۱۸) شاعر نے کہا ہے (1) (البسیط) (۴۴۹) وَالشَّرُّ اَخْبَثُ مَااَوْعَیْتَ مِنْ زَاد۔اور شر سب سے برازاد ہے جو انسان جمع کرتا ہے۔ اَلْوِعَائُ:کے معنی بوری یا تھیلا کے ہیں جس میں دوسری چیزیں اکھٹی کرکے رکھی جائیں اس کی جمع اَوْعِبَۃٌ آتی ہے قرآن پاک میں ہے۔ (فَبَدَاَ بِاَوۡعِیَتِہِمۡ قَبۡلَ وِعَآءِ اَخِیۡہِ ثُمَّ اسۡتَخۡرَجَہَا مِنۡ وِّعَآءِ اَخِیۡہِ) (۱۲۔۷۶) پھر یوسف علیہ السلام نے اپنے بھائی کے شلیتے سے پہلے ان کے شیلتوں کو دیکھنا شروع کیا پھر اپنے بھائی کے شلیتے میں سے اس کو نکال لیا۔ وَلَا وَعْیَ عَنْ کَذَا:اس کے بغیر طبیعت کو سکون نہیں اور اسی سے محاورہ ہے مَالِیْ عَنْہُ وَعْیٌ:مجھے اس ے چارہ کار نہیں۔وَعَی الْجَرْحُ یَعْیِ وَعْیَا:زخم میں مِدَّۃ یعنی گندہ مواد بھرگیا۔وَعَی الْعَظْمُ:ہڈی کا (ٹوٹنے کے بعد) مضبوط ہوجانا اور قوت کو جمع کرلینا۔ اَلْوَاعِیَۃُ: (ایضاً) چیخنے والی۔ سَمِعْتُ وَعْیَ الْقَوْمِ: میں نے قوم کی چیخ و پکار کی آواز سنی۔

Lemma/Derivative

3 Results
وِعاء
Surah:12
Verse:76
ان کے تھیلوں کے ساتھ
with their bags
Surah:12
Verse:76
تھیلے کے
(the) bag
Surah:12
Verse:76
تھیلے
(the) bag