Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 84

سورة يوسف

وَ تَوَلّٰی عَنۡہُمۡ وَ قَالَ یٰۤاَسَفٰی عَلٰی یُوۡسُفَ وَ ابۡیَضَّتۡ عَیۡنٰہُ مِنَ الۡحُزۡنِ فَہُوَ کَظِیۡمٌ ﴿۸۴﴾

And he turned away from them and said, "Oh, my sorrow over Joseph," and his eyes became white from grief, for he was [of that] a suppressor.

پھر ان سے منہ پھیر لیا اور کہا ہائے یوسف! ان کی آنکھیں بوجہ رنج و غم کے سفید ہو چکی تھیں اور وہ غم کو دبائے ہوئے تھے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

وَتَوَلَّى عَنْهُمْ وَقَالَ يَا أَسَفَى عَلَى يُوسُفَ ... ... وَابْيَضَّتْ عَيْنَاهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِيمٌ And he turned away from them and said: "Alas, my grief for Yusuf!" He turned away from his children and remembered his old grief for Yusuf, ... يَا أَسَفَى عَلَى يُوسُفَ ... Alas, my grief for Yusuf! The new grief, losing Binyamin and Rubil, renewed his old sadness that he kept to himself. Abdur-Razzaq narrated that Ath-Thawri said that Sufyan Al-Usfuri said that Sa`id bin Jubayr said, "Only this nation (the following of Prophet Muhammad) were given Al-Istirja'. Have you not heard the statement of Yaqub, peace be upon him, ... يَا أَسَفَى عَلَى يُوسُفَ وَابْيَضَّتْ عَيْنَاهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِيمٌ "Alas, my grief for Yusuf !" And he lost his sight because of the sorrow that he was suppressing." According to Qatadah and other scholars, Yaqub suppressed his sorrow and did not complain to a created being, Ad-Dahhak also commented, "Yaqub was aggrieved, sorrowful and sad." Yaqub's children felt pity for him and said, while feeling sorrow and compassion,

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

84۔ 1 یعنی اس تازہ صدمے نے یوسف (علیہ السلام) کی جدائی کے قدیم صدمے کو بھی تازہ کردیا۔ 84۔ 2 یعنی آنکھوں کی سیاہی، مارے غم کے، سفیدی میں بدل گئی تھی۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٨٢] سیدنا یعقوب کی بینائی جانے کی وجہ :۔ یعنی اپنے بیٹوں کو کچھ لعنت ملامت نہیں کی اور درگزر سے کام لیا۔ حالانکہ اس واقعہ نے پرانے زخم کو پھر سے ہرا کردیا تھا۔ البتہ بےاختیار آپ کے منہ سے ہائے یوسف کے الفاظ نکل گئے جب کہ سیدنا یوسف کا غم آپ کی رگ رگ میں سرایت کرچکا تھا۔ کظیم اس مشک کو کہتے ہیں جسے لبالب بھر کر اس کا منہ بند کردیا گیا ہو۔ بالفاظ دیگر یوسف کا غم آپ کے گلے تک پہنچ چکا تھا۔ مگر پھر بھی آپ شکوہ شکایت یا بےقراری کا کوئی لفظ زبان سے نکالنا گوارا نہیں کرتے تھے اور سب کچھ ضبط ہی کئے جارہے تھے جس کا اثر آپ کی آنکھوں پر پڑا اور آپ کی بینائی جاتی رہی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَتَوَلّٰى عَنْهُمْ وَقَالَ يٰٓاَسَفٰى ۔۔ : ” يٰٓاَسَفٰى“ اصل میں یائے متکلم کے ساتھ ” یَا اَسَفِیْ “ تھا، تخفیف اور اظہار غم کے لیے یاء کو الف سے بدل دیا ہے۔ (وَابْيَضَّتْ عَيْنٰهُ مِنَ الْحُزْنِ ) ” غم سے اس کی آنکھیں سفید ہوگئیں “ یعنی آنسوؤں کے متواتر بہنے سے آنکھوں کی سیاہی پر سفیدی چھا گئی اور بینائی خراب ہوگئی۔ ” كَظِيْمٌ“ بمعنی ” مَکْظُوْمٌ“ ہے جو غم سے بھرا ہوا ہو، لیکن لوگوں سے چھپائے اور اظہار نہ کرے۔ اسی سے ہے : (وَالْکَاظِمِیْنَ الْغَیْظَ ) [ آل عمران : ١٣٤ ] یعنی غصے کو روک لینے والے۔ ” کَظَمَ فُلَانٌ السِّقَاءَ “ یعنی فلاں نے بھرے ہوئے مشکیزے کا منہ بند کردیا۔ یعنی یعقوب (علیہ السلام) نے جب بیٹوں کی بات سن لی اور انھیں جواب دے دیا تو ان پر غموں کا سیلاب امڈ آیا اور دل کے تمام زخم تازہ ہوگئے، چناچہ انھوں نے بیٹوں کو چھوڑا اور مجلس سے چلے گئے اور کہنے لگے : ” ہائے میرا یوسف کا غم “ اور ان کی آنکھیں غم سے سفید ہوگئیں، مگر غم سے بھرے ہوئے ہونے کے باوجود اس کا اظہار نہیں کرتے تھے۔ رہ گیا دل کا غم اور مصیبت میں رونا اور آنسو بہانا تو یہ جائز ہے اور انسان کے اختیار سے باہر ہے۔ انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بیٹا ابراہیم فوت ہوا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے اور فرمایا : ( إِنَّ الْعَیْنَ تَدْمَعُ وَالْقَلْبَ یَحْزَنُ وَلَا نَقُوْلُ إِلاَّ مَا یَرْضٰی رَبُّنَا وَ إِنَّا بِفِرَاقِکَ یَا إِبْرَاہِیْمُ ! إِنَّا لَمَحْزُوْنُوْنَ ) [ بخاري، الجنائز، باب قول النبي (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) إنا بک لمحزونون : ١٣٠٣۔ مسلم : ٢٣١٥ ] ” بیشک آنکھ آنسو بہاتی ہے اور دل غمگین ہے اور ہم اس کے سوا کچھ نہیں کہتے جو ہمارے رب کو پسند ہو اور بیشک ہم تیری جدائی سے اے ابراہیم ! یقیناً غم زدہ ہیں۔ “ ہاں مصیبت کے وقت نوحہ کرنا، گریبان پھاڑنا اور منہ پر طمانچے مارنا سخت ممنوع ہے۔ 3 اگرچہ خبر دوسرے دو بیٹوں کی آئی تھی مگر یعقوب (علیہ السلام) کے منہ سے یوسف پر غم کی شدت کے الفاظ نکلے، اس کی وجہ یہ تھی کہ زخم کے اوپر جب زخم لگے تو پہلا زخم زیادہ تکلیف دیتا ہے۔ ” وَلٰکِنْ نَکْأَ الْجُرْحِ بالْجُرْحِ أَوْجَعُ “ ” لیکن زخم کا نئے زخم سے چھل جانا زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ “

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Said in verse 84 was: وَتَوَلَّىٰ عَنْهُمْ وَقَالَ يَا أَسَفَىٰ عَلَىٰ يُوسُفَ وَابْيَضَّتْ عَيْنَاهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِيمٌ :` And he turned away from them and said, |"How sad I am about Yusuf& and his eyes turned white with sorrow and he was suppressing (his anger and grief).& It means that, after this second shock, Sayyidna Ya` qub (علیہ السلام) closed this chapter of talking to his sons about this matter, and turned to his Lord with his plaint before Him as to how sad he was about Yusuf. at happened was that this constant crying at his separa¬tion from Yusuf (علیہ السلام) caused his eyes to turn white from sorrow. The sense is that he lost his eyesight, or it became very weak. Tafsir authority, Muqatil has said that this state of Sayyidna Ya` qub (علیہ السلام) continued for six years when his eyesight had nearly gone. In the last sentence of the verse, it was said: فَهُوَ كَظِيمٌ which can be explained by saying that he became silent, speechless, unable to share his pain with anyone else. The word: كَظِيمٌ (kazim) has been derived from: کَظم (kazm) which means to be choked up or filled. Thus, the sense would be that his heart was all filled up with sorrow and his tongue was tied for he would not talk about his grief to anyone. Therefore, the word: کَظم (kazm) is also taken in the sense of sup-pressing anger - in a way that anger, despite having one&s heart filled with it, does not become the motivating factor of doing something, by word of mouth or movement of hand, as demanded by one&s anger. It ap¬pears in Hadith: وَ مَن یَّکظِمِ الغَیظَ یَاجُرہُ اللہُ That is, ` whoever suppresses his anger (and does not act as it demands despite having the ability to do so), Allah will reward him.& It is said in another Hadith that, on the day of Resurrection (Al-Hashr), Allah Ta` ala will bring such people before the whole multitude of people and would give them the option to take whichever of the blessings of Jannah (Paradise) they liked. At this point, Imam Ibn Jarir has reported a Hadith according to which, at a time of distress, reciting or prompting to recite: إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَ‌اجِعُونَ (Inna lil-lahi wa inna ilaihi rajiun : To Allah we belong and to Him we are to return) is one of the distinguishing characteristics of this Ummah, and this Kalimah is highly effective in delivering one from the suffering of sorrow. We can understand why it has been called the distinguishing characteristic of the Ummah of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) since Sayy¬idna Ya` qub (علیہ السلام) ، when choked with deadly sorrow and shock, did not say this Kalimah, instead, he said: (How sad I am about Yusuf). In his Shu` abul-&Iman, Al-Baihaqi has also reported this Hadith as based on a narration of Sayyidna Ibn ` Abbas (رض) . Why Was Sayyidna Ya` qub (علیہ السلام) So Deeply Attached To Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) ? At this stage, we notice that Sayyidna Ya` qub (علیہ السلام) had extraordinary love for Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) . He was so affected by his disappearance that, during this whole period of his separation from him which has been reported to be forty years in some narrations while eighty in some oth¬ers, he kept weeping continuously, so much so that he lost his eyesight. Apparently, this does not measure upto his spiritual majesty as a proph¬et that he would love his children so much and that much. On the other hand, the Holy Qur an says: إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ:` Your wealth and your children are a fitnah (trial) - 64:15.& And, as for the spiritual majesty of the noble prophets, may peace be upon them all, the Holy Qur’ an has this to say: إِنَّا أَخْلَصْنَاهُم بِخَالِصَةٍ ذِكْرَ‌ى الدَّارِ‌: that is, We have made them special to specialize in the remembrance of the Home (of &Akhirah) - 38:46.& Malik ibn Dinar (رح) explains its meaning by saying that: We have taken out the love of dunya from their hearts and, in its place, We have filled their hearts with nothing but the love of Akhirah. Their only criterion, in taking or leaving something, is Akhirah. From the sum-total of what has been said here, there rises a difficul¬ty before us as to how could Sayyidna Ya` qub (علیہ السلام) allow himself to be so consumed with his love for Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) and how could that be explained as correct. In his Tafsir (Mazhari), Qadi Thana&ullah Panipati (رح) has, with reference to this difficulty, reported a special research of Hadrat Mujad¬did Alf Thani, the gist of which is that, no doubt, the love of dunya and its enjoyment is blameworthy. Categorical statements of the Qur’ an and Hadith prove that. But, the love of things of dunya which relate to &Akhi-rah is, in reality, included under the love of &Akhirah. The excellences of Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) were not limited to his physical beauty alone. Also to be taken into account are his prophetic chastity and high morals. So, given an overall view, love for him was not the love of what wordly life has to offer. In fact and in reality, this was nothing but the love for rah itself. In the comment quoted above, it is worth noticing that this love, though not the love of dunya really, yet it did have a certain worldly touch. For this reason, this love became the source of the trial and test of Sayyidna Ya` qub (علیہ السلام) ، for which he had to undergo the unbearable shock of a forty-year separation from him. Then, the chains of this event, from the beginning to the end, show that things kept taking shape as determined by Allah Ta’ ala which made this shock stretch longer and longer. Otherwise, at the very start of the event, it would have not been possible for a father who loved his son so intensely that he would simply listen to what his other sons told him and elect to keep sitting home and not do anything about it. In fact, if he had immediately visited the site of the in¬cident and made necessary inquiries and investigations, he would have known the truth of the matter on the spot. But, things happened in a way as Allah would have them, so it just did not occur to him. After that, Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) was stopped, through revelation, from sending to his father any news about himself - to the limit that he took no initiative in this direction even after his ascension to power in Egypt. Then, more trying were events which happened concerning the repeated visits of his brothers to Egypt. Even at that time, he said nothing to his brothers about himself, nor did he try to send some note of information to his father. Instead of doing all that, he detained yet another brother through a secret plan, thus inflicting yet another shock on his father. All these ac¬tions cannot possibly issue forth from a great prophet such as Sayyidna Yusuf unless and until he had not been prohibited from doing so through the medium of Wahy (revelation). Therefore, al-Qurtubi and other commentators have declared this entire range of actions taken by Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) as directly prompted by Divine revelation. The Qur’ anic statement: كَذَٰلِكَ كِدْنَا لِيُوسُفَ (This is how We planned for Yusuf -76) also indicates in this directon. Allah knows best.

وَتَوَلّٰى عَنْهُمْ وَقَالَ يٰٓاَسَفٰى عَلٰي يُوْسُفَ وَابْيَضَّتْ عَيْنٰهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِيْمٌ یعنی حضرت یعقوب (علیہ السلام) نے اس دوسرے صدمے کے بعد صاحبزادوں سے اس معاملہ میں گفتگو کو چھوڑ کر اپنے رب کے سامنے فریاد شروع کی اور فرمایا کہ مجھے سخت رنج وغم ہے یوسف پر اور اس رنج و غم میں روتے روتے ان کی آنکھیں سفید ہوگئیں یعنی بینائی جاتی رہی یا بہت ضعیف ہوگئی مقاتل امام تفسیر نے فرمایا کہ یہ کیفیت یعقوب (علیہ السلام) کی چھ سال رہی کہ بینائی تقریباً جاتی رہی تھی فَهُوَ كَظِيْمٌ یعنی پھر وہ خاموش ہوگئے کسی سے اپنا دکھ نہ کہتے تھے کظیم کظم سے بنا ہے جس کے معنی بند ہوجانے اور بھر جانے کے ہیں مراد یہ ہے کہ غم واندوہ سے ان کا دل بھر گیا اور زبان بند ہوگئی کہ کسی سے اپنا رنج وغم بیان نہ کرتے تھے، اسی لئے کظم کے معنی غصہ کو پی جانے کے آتے ہیں کہ غصہ دل میں بھرے ہوئے ہونے کے باوجود زبان یا ہاتھ سے کوئی چیز غصہ کے مقتضیٰ کے مطابق سرزد نہ ہو حدیث میں ہے وَمَن یکظم الغیظ یاجرُہ ُ اللہ یعنی جو شخص اپنے غصہ کو پی جائے اور اس کے تقاضے پر باوجود قدرت کے عمل نہ کرے اللہ تعالیٰ اس کو بڑا اجر دیں گے، ایک حدیث میں ہے کہ حشر کے دن اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو مجمع عام کے سامنے لاکر جنت کی نعمتوں میں اختیار دیں گے کہ جو چاہیں لے لیں۔ امام ابن جریر (رح) نے اس جگہ ایک حدیث نقل کی ہے کہ مصیبت کے وقت اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّآ اِلَيْهِ رٰجِعُوْنَ پڑھنے کی تلقین اس امت کی خصوصیات میں سے ہیں اور یہ کلمہ انسان کو رنج وغم کی تکلیف سے نجات دینے میں بڑا مؤ ثر ہے خصوصیت امت محمدیہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اس سے معلوم ہوئی کہ اس شدید غم و صدمہ کے وقت حضرت یعقوب (علیہ السلام) نے اس کلمہ کے بجائے يٰٓاَسَفٰى عَلٰي يُوْسُفَ فرمایا بیہقی نے شعب الایمان میں بھی یہ حدیث ابن عباس (رض) کی روایت سے نقل کی ہے، حضرت یعقوب (علیہ السلام) کا شغف محبت یوسف (علیہ السلام) کے ساتھ کیوں تھا : اس مقام پر حضرت یعقوب (علیہ السلام) کی یوسف (علیہ السلام) کے ساتھ غیر معمولی محبت اور ان کے گم ہونے پر اتنا اثر کہ اس مفارقت کی ساری مدت میں جو بعض روایات کی بناء پر چالیس سال اور بعض کی بناء پر اسی سال بتلائی جاتی ہے مسلسل روتے رہنا یہاں تک کہ بنیائی جاتی رہی بظاہر ان کی پیغمبرانہ شان کے شایان نہیں کہ اولاد سے اتنی محبت کریں جب کہ قرآن کریم نے اولاد کو فتنہ قرار دیا ہے ارشاد ہے اَنَّمَآ اَمْوَالُكُمْ وَاَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ یعنی تمہارے مال اور اولاد فتنہ اور آزمائش ہیں اور انبیاء (علیہم السلام) کی شان قرآن کریم نے یہ بتلائی ہے کہ اِنَّآ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّار یعنی ہم نے انبیاء (علیہم السلام) کو ایک خاص صفت کے ساتھ مخصوص کردیا ہے وہ صفت ہی دار آخرت کی یاد۔ مالک بن دینار (رح) نے اس کے معنی یہ بیان فرمائے ہیں کہ ہم نے ان کے دلوں سے دنیا کی محبت نکال دی اور صرف آخرت کی محبت سے ان کے قلوب کو معمور کردیا ان کا مطمح نظر کسی چیز کے لینے یا چھوڑ نے میں صرف آخرت ہوتی ہے، اس مجموعہ سے یہ اشکال قوی ہو کر سامنے آتا ہے کہ حضرت یعقوب (علیہ السلام) کا اولاد کی محبت میں ایسا مشغول ہونا کس طرح صحیح ہوا ؟ حضرت قاضی ثناء اللہ پانی پتی (رح) نے تفسیر مظہری میں اس اشکال کو ذکر کر کے حضرت مجدد الف ثانی کی ایک خاص تحقیق نقل فرمائی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ بلاشبہ دنیا اور متاع دنیا کی محبت مذموم ہے قرآن و حدیث کی نصوص بیشمار اس پر شاہد ہیں مگر دنیا میں جو چیزیں آخرت سے متعلق ہیں ان کی محبت درحقیقت آخرت ہی کی محبت میں داخل ہے یوسف (علیہ السلام) کے کمالات صرف حسن صورت ہی نہیں بلکہ پیغمبرانہ عفت اور حسن سیرت بھی ہیں اس مجموعہ کی وجہ سے ان کی محبت کسی دنیاوی سامان کی محبت نہ تھی بلکہ درحقیقت آخرت ہی کی محبت تھی انتہیٰ ۔ یہاں یہ بات بھی قابل نظر ہے کہ یہ محبت اگرچہ درحقیقت دنیا کی محبت نہ تھی مگر بہرحال اس میں ایک حیثیت دنیوی بھی تھی اسی وجہ سے یہ محبت حضرت یعقوب (علیہ السلام) کے ابتلاء اور امتحان کا ذریعہ بنی اور چالیس سال کی مفارقت کا ناقابل برداشت صدمہ برداشت کرنا پڑا اور اس واقعہ کے اجزاء اول سے آخر تک اس پر شاہد ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے کچھ ایسی صورتیں بنتی چلی گئیں کہ یہ صدمہ طویل سے طویل ہوتا چلا گیا ورنہ واقعہ کے شروع میں اتنی شدید محبت والے باپ سے یہ ممکن نہ ہوتا کہ وہ بیٹوں کی بات سن کر گھر میں بیٹھ رہتے، بلکہ موقع پر پہنچ کر تفتیش و تلاش کرتے تو اسی وقت پتہ چل جاتا مگر اللہ ہی کی طرف سے ایسی صورتیں بن گئیں کہ اس وقت یہ دھیان نہ آیا پھر یوسف (علیہ السلام) کو بذریعہ وحی اس سے روک دیا گیا کہ وہ اپنے حال کی اپنے والد کو خبر بھیجیں یہاں تک کہ مصر کی حکومت و اقتدار ملنے کے بعد بھی انہوں نے کوئی ایسا اقدام نہیں فرمایا اور اس سے بھی زیادہ صبر آزما وہ واقعات تھے جو باربار ان کے بھائیوں کے مصر جانے کے متعلق پیش آتے رہے اس وقت بھی نہ بھائیوں پر اظہار فرمایا نہ والد کو خبر بھیجنے کی کوشش فرمائی بلکہ دوسرے بھائی کو بھی اپنے پاس ایک تدبیر کے ذریعہ روک کر والد کے صدمہ کو دوہرا کردیا یہ سب چیزیں یوسف (علیہ السلام) جیسے برگزیدہ پیغمبر سے اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ان کو بذریعہ وحی اس سے نہ روک دیا گیا ہو اسی لئے قرطبی وغیرہ مفسرین نے یوسف (علیہ السلام) کے اس سارے عمل کو وحی خداوندی کی تلقین قرار دیا ہے اور كَذٰلِكَ كِدْنَا لِيُوْسُفَ کے قرآنی ارشاد میں بھی اس طرف اشارہ موجود ہے واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَتَوَلّٰى عَنْهُمْ وَقَالَ يٰٓاَسَفٰى عَلٰي يُوْسُفَ وَابْيَضَّتْ عَيْنٰهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِيْمٌ 84؀ ولي وإذا عدّي ب ( عن) لفظا أو تقدیرا اقتضی معنی الإعراض وترک قربه . فمن الأوّل قوله : وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ [ المائدة/ 51] ، وَمَنْ يَتَوَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ [ المائدة/ 56] . ومن الثاني قوله : فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِالْمُفْسِدِينَ [ آل عمران/ 63] ، ( و ل ی ) الولاء والتوالی اور جب بذریعہ عن کے متعدی ہو تو خواہ وہ عن لفظوں میں مذکورہ ہو ایا مقدرو اس کے معنی اعراض اور دور ہونا کے ہوتے ہیں ۔ چناچہ تعد یہ بذاتہ کے متعلق فرمایا : ۔ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ [ المائدة/ 51] اور جو شخص تم میں ان کو دوست بنائے گا وہ بھی انہیں میں سے ہوگا ۔ وَمَنْ يَتَوَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ [ المائدة/ 56] اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر سے دوستی کرے گا ۔ اور تعدیہ بعن کے متعلق فرمایا : ۔ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِالْمُفْسِدِينَ [ آل عمران/ 63] تو اگر یہ لوگ پھرجائیں تو خدا مفسدوں کو خوب جانتا ہے ۔ أسِف الأَسَفُ : الحزن والغضب معاً ، وقد يقال لکل واحدٍ منهما علی الانفراد، وحقیقته : ثوران دم القلب شهوة الانتقام، فمتی کان ذلک علی من دونه انتشر فصار غضبا، ومتی کان علی من فوقه انقبض فصار حزنا، ولذلک سئل ابن عباس عن الحزن والغضب فقال : مخرجهما واحد واللفظ مختلف فمن نازع من يقوی عليه أظهره غيظاً وغضباً ، ومن نازع من لا يقوی عليه أظهره حزناً وجزعاً ، وقوله تعالی: فَلَمَّا آسَفُونا انْتَقَمْنا مِنْهُمْ [ الزخرف/ 55] أي : أغضبونا . ( ا س ف ) الاسف ۔ حزن اور غضب کے ممواعہ کو کہتے ہیں کبھی آسف کا لفظ حزن اور غضب میں سے ہر ایک پر انفراد ابھی بولا جاتا ہے اصل میں اس کے معنی جذبہ انتقام سے دم قلب کے جوش مارنا کے ہیں ۔ اگر یہ انتقام سے دم قلب کے جوش مارنا کے ہیں ۔ اگر یہ کیفیت اپنے سے کمزور آدمی پر پیش آئے تو پھیل کر غضب کی صورت اختیار کرلیتی ہے اور اگر اپنے سے قوی آدمی پر ہو تو منقبض ہوکر حزن بن جاتی ہے اس لئے جب حضرت ابن عباس سے حزن اور غضب کی حقیقت دریافت کی گئی تو انہوں نے فرمایا : لفظ دو ہیں مگر ان کی اصل ایک ہی ہے جب کوئی شخص اپنے سے کمزور کے ساتھ جھگڑتا ہے تو غیظ و غضب کا اظہار کرتا ہے اور جب اپنے سے قوی کے ساتھ جھگڑتا ہے تو واویلا اور غم کا اظہار کرتا ہے اور آیت کریمہ :۔ { فَلَمَّا آسَفُونَا انْتَقَمْنَا مِنْهُمْ } ( سورة الزخرف 55) کے معنی یہ ہیں کہ جب انہوں نے ہمیں غضب ناک کیا تو ہم نے ان سے انتقام لیا ۔ كظم الْكَظْمُ : مخرج النّفس، يقال : أخذ بِكَظَمِهِ ، والْكُظُومُ : احتباس النّفس، ويعبّر به عن السّكوت کقولهم : فلان لا يتنفّس : إذا وصف بالمبالغة في السّكوت، وكُظِمَ فلان : حبس نفسه . قال تعالی: إِذْ نادی وَهُوَ مَكْظُومٌ [ القلم/ 48] ، وكَظْمُ الغَيْظِ : حبسه، قال : وَالْكاظِمِينَ الْغَيْظَ [ آل عمران/ 134] ( ک ظ م ) الکظم اصل میں مخروج النفس یعنی سانس کی نالي کو کہتے ہیں ۔ چناچہ محاورہ ہے : ۔ احذ بکظمہ اس کی سانس کی نالي کو پکڑ لیا یعنی غم میں مبتلا کردیا ۔ الکظوم کے معنی سانس رکنے کے ہیں اور خاموش ہوجانے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے جیسا کہ انتہائی خا موشی کے معیس کو ظاہر کرنے کے لئے فلان لا یتنفس کہا جاتا ہے ۔ فلاں سانس نہین لیتا یعنی خا موش ہے ۔ کظم فلان اس کا سانس بند کردیا گیا ( مراد نہایت غمگین ہونا ) چناچہ قرآن میں ہے ۔ إِذْ نادی وَهُوَ مَكْظُومٌ [ القلم/ 48] کہ انہوں نے خدا کو پکارا اور وہ غم) غصہ میں بھرے تھے ۔ اور کظلم الغیظ کے معنی غصہ روکنے کے ہیں جیسے فرمایا : ۔ وَالْكاظِمِينَ الْغَيْظَ [ آل عمران/ 134] اور غصے کو در کتے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٨٤) اور ان سے الگ ہو کر کہنے لگے ہائے یوسف اور رنج وغم سے ان کی آنکھیں چندھیا گئیں، اور وہ غم سے دل ہی دل میں گھٹا کرتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(وَابْيَضَّتْ عَيْنٰهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِيْمٌ) حضرت یعقوب کو حضرت یوسف سے بہت محبت تھی۔ بیٹے کے ہجر اور فراق میں آپ کے دل پر جو گزری تھی خود قرآن کے یہ الفاظ اس پر گواہ ہیں۔ یہ انسانی فطرت کا ایک ناگزیر تقاضا ہے جسے یہاں اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت ہے۔ کسی کے بچے کا فوت ہوجانا یقیناً بہت بڑا صدمہ ہے لیکن بچے کا گم ہوجانا اس سے کئی گنا بڑا صدمہ ہے۔ فوت ہونے کی صورت میں اپنے سامنے تجہیز و تکفین ہونے سے اپنے ہاتھوں دفن کرنے اور قبر بنا لینے سے کسی قدر صبر کا دامن ہاتھ میں رہتا ہے اور پھر رفتہ رفتہ اس صبر میں ثبات پیدا ہوتا جاتا ہے۔ مگر بچے کے گم ہونے کی صورت میں اس کی یاد مستقل طور پر انسان کے لیے سوہان روح بن جاتی ہے۔ یہ خیال کسی وقت چین نہیں لینے دیتا کہ نہ معلوم بچہ زندہ ہے یا فوت ہوگیا ہے۔ اور اگر زندہ ہے تو کہاں ہے ؟ اور کس حال میں ہے ؟ یہی دکھ تھا جو حضرت یعقوب کو اندر ہی اندر کھا گیا تھا اور رو رو کر آپ کی آنکھیں سفید ہوچکی تھیں۔ آپ کو وحی کے ذریعے یہ تو بتلا دیا گیا تھا کہ یوسف زندہ ہیں اور آپ سے ضرور ملیں گے مگر کہاں ہیں ؟ کس حال میں ہیں ؟ اور کب ملیں گے ؟ یہ وہ سوالات تھے جو آپ کو سالہا سال سے مسلسل کرب میں مبتلا کیے ہوئے تھے۔ اب بن یامین کی جدائی پر یوسف کا غم پوری شدت سے عود کر آیا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

٨٤۔ ٨٥۔ بنیامین کا قصہ سننے کے بعد حضرت یعقوب (علیہ السلام) نے اپنے بیٹوں کی طرف سے منہ پھیرلیا اور کہنے لگے کہ افسوس یوسف (علیہ السلام) پر مطلب یہ کہ اس وقت حضرت یوسف (علیہ السلام) کی یاد ان کو آگئی اس کے معنے شدت غم کے ہیں جب حضرت یوسف (علیہ السلام) کا غم حد سے بڑھ گیا اور پھر بنیامین کا حال بیٹوں سے یہ سنا کہ بادشاہ مصر نے اس کو روک رکھا ہے اس سے اور بھی دو چند صدمہ ہوا تو جوش محبت میں یہ کلمہ آپ کی زبان مبارک سے نکل گیا اور آپ بیٹوں کے فراق میں اس قدر روئے کہ آپ کی آنکھیں جاتی رہیں۔ سیاہی سفیدی سے بدل گئی مقاتل کہتے ہیں کہ یہ حالت آپ کی چھ برس تک رہی اور آپ کا یہ رونا اس سبب سے بھی تھا کہ آپ جانتے تھے کہ یوسف (علیہ السلام) زندہ ہیں لیکن آپ کو ان کے دین کی طرف سے خیال پیدا ہوا کہ مصر میں سارے لوگ بت پرست ہیں کبھی ان کے عقائد میں بھی فرق نہ آئے۔ صحیح بخا ری (مسلم میں انس بن مالک (رض) سے روایت ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ جب آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صاحبزادے ابراہیم کا انتقال ہوا تو آپ روئے اور یہ فرمایا کہ اے ابراہیم تیری جدائی کا مجھ کو رنج ہے۔ ١ ؎ اس حدیث کو ان آیتوں کی تفسیر میں بڑا دخل ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ اولاد کی جدائی کا داغ بہت بڑا داغ ہے۔ اس رنج میں رونا یا اولاد کا نام لے کر رنج کو ظاہر کرنا ملت ابراہیمی اور شرع محمدی دونوں میں اس کی مناہی نہیں ہے۔ ہاں کپڑے پھاڑنے اور منہ پیٹنے اور خلاف شرع کلمے زبان سے نکالنے کی مناہی ہے جس کا ذکر صحیح بخاری و مسلم کی عبد اللہ بن مسعود (رض) کی حدیث ٢ ؎ اور سوا اس کے اور صحیح حدیثوں میں تفصیل سے ہے کظیم کے معنے دل ہی دل میں رنج و غم کو رکھنا اور زبان پر اس کا ذکر نہ لانا حرض کے معنے جسم اور عقل میں فتور پڑجانے کے ہیں مطلب یہ ہے کہ یوسف (علیہ السلام) کے سوتیلے بھائیوں نے فہمائش کے طور پر باپ سے یہ کہا کہ یوسف (علیہ السلام) کو یاد کر کے رنج و غم کرتے کرتے یا تو آپ اپاہچ اور دیوانے ہوجاویں گے یا اپنی جان کھودیں گے۔ ١ ؎ صحیح بخاری ص ١٧٤ ج ١ باب قول النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اناک مک لمحرونون و صحیح مسلم ص ٢٨٤ ج باب رحمۃ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) الصبیان والعیال الخ۔ ٢ ؎ صحیح بخاری ص ١٧٢۔ ١٧٣ ج ١ باب لیس منامن شق الجیوب۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(12: 84) تولی عنہم۔ اس نے ان سے منہ پھیرلیا۔ یاسفی۔ اصل میں یا اسفی تھا۔ یائے متکلم کو بوجہ تخفیف الف سے بدل دیا۔ ہائے افسوس۔ والاسف اشد الحزن علی ما فات۔ الاسف کسی کھوئی چیز پر شدت غم کو کہتے ہیں۔ صاحب المفردات نے لکھا ہے کہ۔ الاسف۔ حزن اور غضب کے مجموعہ کو کہتے ہیں۔ اور کبھی الاسف کا لفظ حزن اور غضب میں سے ہر ایک پر انفراداً بھی بولا جاتا ہے۔ اصل میں اس کے معنی جذبہ انتقام سے خون قلب کے جوش مارنے کے ہیں۔ اگر یہ کیفیت اپنے سے کمزور آدمی پر پیش آئے تو پھیل کر غضب کی صورت اختیار کرلیتی ہے اور اگر اپنے سے طاقت ور آدمی پر ہو تو منقبض ہو کر حزن بن جاتی ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) سے حزن اور غضب کی حقیقت دریافت کی گئی تو انہوں نے فرمایا کہ لفظ دو ہیں اور ان کی اصل ایک ہی ہے۔ جب کوئی شخص اپنے سے کمزور کے ساتھ جھگڑتا ہے تو غیظ و غضب کا اظہار کرتا ہے اور جب اپنے سے قوی کے ساتھ جھگڑ تا ہے تو واویلا اور غم کا اظہار کرتا ہے۔ یاسفی علی یوسف میں تجنیس لفظی ہے جو کلام کی لطافت اور خوبصورتی کو دوبالا کرتی ہے اس کی اور مثالیں یہ ہیں (1) وہم ینھون عنہ و ینؤن عنہ۔ (6: 26) اور وہ (دوسروں کو) اس سے روکتے ہیں اور (خود بھی) اس سے الگ رہتے ہیں۔ (2) من سبا بنبا۔ وجئتک من سبا بنبا یقین۔ (27:22) اور میں آپ کے پاس ملک ِ سباء کی ایک تحقیقی خبر لایا ہوں۔ کظیم۔ صفت مشبہ۔ مفرد بمعنی کا ظم۔ کظم۔ مصدر (ضرب) سخت غمگین جو اپنے غم کو گھونٹ کر رکھے۔ ظاہر نہ کرے۔ الکظم اصل میں مخرج النفس یعنی سانس کی نالی کو کہتے ہیں چناچہ محاورہ ہے اخذ بکظمہ اس نے اس کی سانس کی نالی کو پکڑ لیا یعنی غم میں مبتلا کردیا۔ الکظوم۔ سانس رکنے کو کہتے ہیں اور خاموش ہوجانے کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ کظم فلان۔ اس کا سانس بند کردیا گیا (مراد نہایت غمگین ہونا ہے) کظم الغیظ کے معنی غم روکنے کے ہیں جیسے والکاظمین الغیظ (3:134) اور غصے کو روکنے والے ہیں۔ مکظوم۔ مملوء من الحزن۔ غم و اندوہ سے لبریز مگر لبوں پر خاموشی کی مہر۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 6 ۔ اور اس کا اظہار نہیں کیا۔ معلوم ہوا کہ مصیبت پر رونا اور آنسو بہانا جائز ہے۔ حدیث میں ہے کہ جب آنحضرت کا صاجزادہ ابراہیم فوت ہوا تو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چشم مبارک سے آنسو جاری ہوگئے اور فرمایا : آنکھ بہہ رہی ہے اور دل پر صدمہ ہے مگر ہم اپنے پروردگار کی مرضی کے خلاف نہیں کہہ سکتے۔ ابراہیم ! ہم کو تمہارے فراق پر بہت صدمہ ہے (صحیحن) ہاں مصیبت کے وقت نوحہ کرنا گریبان چاک کرنا اور منہ پہ طمانچے مارنا سخت ممنوع ہے۔ (روح) ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

4۔ کیونکہ زیادہ رونے سے سیاہی آنکھوں کی کم ہوجاتی ہے اور آنکھیں بےرونق یا بالکل بےنور ہوجاتی ہیں اور شدت غم کے ساتھ جب شدت ضبط ہوگا جیسا کہ صابرین کی شان ہے تو کظم کی کیفیت پیدا ہوگی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : گذشتہ سے پیوستہ۔ حضرت یعقوب (علیہ السلام) اپنے بیٹوں سے یہ کہتے ہوئے رخ پھیر لیتے ہیں کہ میں تو صبر ہی کروں گا اور مجھے امید ہے کہ میرا رب مجھے یوسف، بنیامین اور یہودہ سے جلدہی ملائے گا۔ حضرت یعقوب (علیہ السلام) نے ٹھنڈی سانس بھری اور اپنا چہرہ بیٹوں سے پھیرتے ہوئے کہا کہ ہائے یوسف میں اس غم کی شکایت اپنے رب کی بارگاہ میں عرض کرتا ہوں یہی انبیاء (علیہ السلام) اور صابر لوگوں کا طریقہ ہے۔ اس غم میں ان کی آنکھوں کی بینائی جاتی رہی اور ان کی حالت یہ تھی کہ ان کے جسم کا ایک ایک عضو یوسف کی یاد میں غم سے چور چور ہوچکا تھا۔ بیٹے باپ کو تسلی دینے کی بجائے قسم اٹھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ کو یوسف کا غم ہر وقت کھائے جا رہا ہے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی انتہائی غم کے وقت دعا : (اللّٰہُمَّ إِلَیْکَ أَشْکُوْ ضَعْفَ قُوَّتِیْ ، وَقِلَّۃَ حِیْلَتِیْ ، وَہَوَإِنِیْ عَلَی النَّاسِ ، یَا أَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ ، أَنْتَ رَبُّ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ ، وَأَنْتَ رَبِّیْ.... فَلاَ أُبَالِیْ ، وَلٰکِنْ عَافِیَتُکَ ہِیَ أَوْسَعُ لِیْ ، أَعُوْذُ بِنُوْرِ وَجْہِکَ الَّذِیْ أَشْرَقَتْ لَہُ الظُّلُمَاتُ ، وَصَلَحَ عَلَیْہِ أَمْرُ الدُّنِیَا وَالْاٰخِرَۃِ ) [ الرحیق المختوم ] ” بار الہا ! میں تجھ ہی سے اپنی کمزوری وبے بسی اور لوگوں کے نزدیک اپنی بےقدری کا شکوہ کرتا ہوں۔ یا ارحم الراحمین ! تو کمزور لوگوں کا رب ہے اور تو ہی میرا بھی رب ہے۔۔ پس مجھے کوئی پروا نہیں لیکن تیری عافیت میرے لیے کافی ہے، میں تیرے چہرے کے جمال کی پناہ چاہتا ہوں جس سے تاریکیاں روشن ہوجائیں اور جس سے دنیا اور آخرت کے مسائل حل ہوجائیں۔ “ مسائل ١۔ بیٹے کی جدائی ماں باپ کے لیے عظیم صدمہ ہوتا ہے۔ ٢۔ حضرت یقوب (علیہ السلام) کی غم کی وجہ سے بینائی چلی گئی۔ ٣۔ رنج وغم کی شکایت اللہ ہی سے کرنی چاہیے۔ ٤۔ اللہ تعالیٰ نے جو علم انبیاء (علیہ السلام) کو عطا کیا ہے وہ کسی اور کو عطا نہیں کیا۔ تفسیر بالقرآن انبیاء (علیہ السلام) اپنا دکھ اور فریاد اللہ ہی کے حضور پیش کرتے تھے : ١۔ یعقوب (علیہ السلام) نے کہا میں اپنی بےقراری اور غم کی شکایت صرف اللہ کے حضور پیش کرتا ہوں۔ (یوسف : ٨٦) ٢۔ آدم (علیہ السلام) نے کہا ہمارے رب ! ہم نے اپنے آپ پر ظلم کیا اگر تو ہمیں معاف نہیں کرے گا اور رحم نہیں فرمائے گا تو ہم یقیناً نقصان اٹھائیں گے۔ (الاعراف : ٢٣) ٣۔ ایوب (علیہ السلام) نے دعا کی اے میرے پروردگار ! مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔ (الانبیاء : ٨٣) ٤۔ یونس (علیہ السلام) نے اندھیروں میں اللہ تعالیٰ کو پکارا۔ تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں تو پاک ہے اور میں ہی قصور وار تھا۔ (الانبیاء : ٨٧) ٥۔ زکریا (علیہ السلام) نے کہا اے میرے پروردگار ! مجھے تنہا نہ چھوڑ اور تو ہی بہترین وارث ہے۔ (الانبیاء : ٨٩) ٦۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے دعا کی اے رب ! بلاشبہ میں نے اپنے اوپر ظلم کیا لہٰذا مجھے معاف کردے۔ (القصص : ١٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ ایک غم زدہ والد کی نہایت ہی موثر تصویر کشی ہے۔ وہ محسوس کرتے ہیں کہ اس غم کو جھیلنے کے لئے وہ تنہا ہیں ، اس میں ان کے اہل و عیال کے دل شریک نہیں ہیں۔ نہ وہ اس کے ساتھ ہم آہنگ ہیں اور نہ یک جہتی کرتے ہیں۔ لہٰذا وہ علیحدگی میں تنہا ہو کر بیٹھ گئے ہیں۔ اس سے قبل انہیں ایک صدمہ حضرت یوسف (علیہ السلام) کی گمشدگی کی صورت میں پہنچ چکا تھا ، وہ اسے بھول نہ سکے۔ اور طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود اس صدمے میں بھی کوئی کمی نہ آئی تھی۔ اب تازہ صدمہ یوسف (علیہ السلام) کے چھوٹے بھائی کی گرفتاری کی صورت میں پیش آیا ہے ، اور اس کی وجہ سے سابقہ زخم بھی تازہ ہوگئے ہیں۔ اب ان کے صبر جمیل کا پیمانہ لبریز ہوا چاہتا ہے۔ یاسفی علی یوسف (١٢ : ٨٤) “ ہائے یوسف ! ” انسان اپنے غموں کو چھپاتا ہے ، برداشت کرتا ہے ، اس کے اعضاء ٹوٹ جاتے ہیں اس کی آنکھیں غم سے سفید ہوجاتی ہیں اور یہ غم انہیں اندر ہی اندر میں گھلا رہا ہے۔ وابیضت ۔۔۔۔۔ کظیم (١٢ : ٨٤) “ اور اس کی آنکھیں سفید پڑگئی تھیں اور وہ دل ہی دل میں غم کھائے جا رہا تھا ”۔ لیکن اس کے دوسرے بیٹوں کے دل حضرت یوسف (علیہ السلام) کے حسد سے اس قدر بھرے ہوئے تھے کہ انہیں اپنے بوڑھے باپ کے حال پر بھی رحم نہ آرہا تھا ، ان کی سنگدلی کا یہ عالم تھا کہ ان کے والد کی یہ بےپناہ محبت بھی ان پر اثر انداز نہ ہو رہی تھی۔ بجائے اس کے کہ وہ تعزیت کرتے ، ان کے دل میں شمع امید روشن کرتے وہ ان کو اور مایوس کرتے اور امید کی آخری کرن کو بھی بجھانے کی سعی کرتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

71:۔ بیٹوں کی لائی ہوئی ناپسندیدہ خبر پر اظہار کراہت کے طور پر ان سے اعراض کیا اور بنیامین کی جدائی سے غم یوسف (علیہ السلام) تازہ ہوگیا۔ ” وَابْیَضَّتْ عَیْنَاہُ “ غم فراق یوسف میں زیادہ رونے کی وجہ سے حضرت یعقوب (علیہ السلام) کی آنکھیں سفید ہوگئیں۔ ” فَھُوَ کَظِیْمٌ“ اور وہ بیٹوں پر سخت ناراض تھے مگر ناراضی کا اظہار نہیں کرتے تھے۔ حضرت یعقوب (علیہ السلام) کا غم یوسف میں اس قدر رونا اور اس قدر رنج وحزن کا اظہار بتقاضائے بشریت تھا۔ انسان کی فطرت کا یہ تقاضا ہے کہ غم واندوہ کے موقع پر وہ اپنے کو قابو میں نہیں رکھ سکتا یہی وجہ ہے کہ انسان کا صبر قابل تعریف ہے۔ و یجوز للنبی (علیہ السلام) ان یبلغ بہ اجزع ذلک المبلغ لان الانسان مجبول علی ان لا یملک نفسہ عند الحزن فلذلک حمد صبرہ الخ (مدارک ج 2 ص 180) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

84 ۔ پھر یہ کہہ کر یعقوب (علیہ السلام) ان کے پاس سے پھرے اور اپنارخ دوسری طرف کرلیا اور کہا ہائے افسوس ! یوسف (علیہ السلام) کی جدائی پر اور مارے غم کے روتے روتے یعقوب (علیہ السلام) کی دونوں آنکھیں سفید ہوگئیں یعنی زیادہ رونے سے آنکھوں کی سیاہی گھل گئی آنکھوں کی رونق یا آنکھوں کی بینائی جاتی رہی ۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں کہ غم کی بات منہ سے نہ نکالتا تھا مگر اس وقت اتنا نکلا ایسا درد اور اتنیمدت اور دبا رکھنا کس کا کام ہے سوائے پیغمبر کے ۔ 12 ۔