Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 84

سورة يوسف

وَ تَوَلّٰی عَنۡہُمۡ وَ قَالَ یٰۤاَسَفٰی عَلٰی یُوۡسُفَ وَ ابۡیَضَّتۡ عَیۡنٰہُ مِنَ الۡحُزۡنِ فَہُوَ کَظِیۡمٌ ﴿۸۴﴾

And he turned away from them and said, "Oh, my sorrow over Joseph," and his eyes became white from grief, for he was [of that] a suppressor.

پھر ان سے منہ پھیر لیا اور کہا ہائے یوسف! ان کی آنکھیں بوجہ رنج و غم کے سفید ہو چکی تھیں اور وہ غم کو دبائے ہوئے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَتَوَلّٰی
اور اس نے منہ پھیر لیا
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَقَالَ
اور بولا
یٰۤاَسَفٰی
ہائے افسوس
عَلٰی یُوۡسُفَ
یوسف پر
وَابۡیَضَّتۡ
اور سفید ہوگئیں
عَیۡنٰہُ
دونوں آنکھیں اس کی
مِنَ الۡحُزۡنِ
غم کی وجہ سے
فَہُوَ
پس وہ
کَظِیۡمٌ
غم سے بھرا ہوا تھا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَتَوَلّٰی
اور منہ موڑا
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَقَالَ
اور اس نے کہا
یٰۤاَسَفٰی
ہائے افسوس
عَلٰی
اوپر
یُوۡسُفَ
یوسف کے
وَابۡیَضَّتۡ
اور سفید ہوگئیں
عَیۡنٰہُ
اس کی آنکھیں
مِنَ الۡحُزۡنِ
غم سے
فَہُوَ
چنانچہ وہ
کَظِیۡمٌ
غم سے بھرا ہوا تھا
Translated by

Juna Garhi

And he turned away from them and said, "Oh, my sorrow over Joseph," and his eyes became white from grief, for he was [of that] a suppressor.

پھر ان سے منہ پھیر لیا اور کہا ہائے یوسف! ان کی آنکھیں بوجہ رنج و غم کے سفید ہو چکی تھیں اور وہ غم کو دبائے ہوئے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یعقوب نے ان کی طرف سے منہ پھیرلیا اور کہنے لگے : ہائے یوسف ! اور ان کی آنکھیں غم سے بےنور ہوگئی تھیں اور وہ خود غم سے بھرے ہوئے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُس نے اُن سے منہ موڑااورکہنے لگا: ’’ہائے افسوس یوسف پر!‘‘اورغم سے اس کی آنکھیں سفیدہوگئیں،چنانچہ وہ غم سے بھرا ہوا تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And he turned away from them and said, &How sad I am about Yusuf& and his eyes turned white with sorrow and he was suppressing (his anger and grief).

اور الٹا پھر ان کے پاس سے اور بولا اے افسوس یوسف پر اور سفید ہوگئیں آنکھیں اس کی غم سے، سو وہ آپ کو گھونٹ رہا تھا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ نے ان سے رخ پھیرلیا اور کہنے لگے ہائے افسوس یوسف پر ! (اور رونا شروع کردیا) اور صدمے سے آپ کی آنکھیں سفید پڑگئی تھیں کیونکہ آپ غم کو (اندر ہی اندر ) پیتے رہتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر وہ ان کی طرف سے منہ پھیر کر بیٹھ گیا اور کہنے لگا کہ ہائے یوسف ! ۔ ۔ ۔ ۔ وہ دل ہی دل میں غم سے گھٹا جا رہا تھا اور اس کی آنکھیں سفید پڑ گئی تھیں ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( یہ کہہ کر ) انہوں نے منہ پھیر لیا ، اور کہنے لگے : ہائے یوسف ! اور ان کی دونوں آنکھیں صدمے سے ( روتے روتے ) سفید پڑگئی تھیں ، اور وہ دل ہی دل میں گھٹے جاتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یعقوب نے ان کی طرف سے منہ پھیرلیا اور یوسف یاد کر کے) کہنے لگا ہائے یوسف اور غم کے مارے اس کی دونوں آنکھوں پر سفیدی چڑھ گئی اندھے ہوگئے بینائی جاتی رہی اور وہ اندر ہی 6 اندر دل میں گھٹتا رہا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان سے رخ پھیرلیا اور فرمانے لگے وائے افسوس ! یوسف (علیہ السلام) پر اور دکھ سے (رو رو کر) ان کی آنکھیں سفید ہوگئیں سو وہ غم سے بھرے ہوئے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس نے ان سے منہ پھیرلیا اور کہا ہائے افسوس یوسف پر اور غم پیتے پیتے اس کی آنکھیں سفید ہوگئیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ان کے پاس سے چلے گئے اور کہنے لگے ہائے افسوس یوسف (ہائے افسوس) اور رنج والم میں (اس قدر روئے کہ) ان کی آنکھیں سفید ہوگئیں اور ان کا دل غم سے بھر رہا تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And he turned away from them, and said: O my grief for Yusuf! and his eyes whitened with grief, while he was filled with suppressed sorrow.

اور ان کی طرف سے منہ پھیرلیا اور کہنے لگے ہائے یوسف ! اور غم سے (روتے روتے) ان کی آنکھیں سفید پڑگئیں اور وہ گھٹ گھٹ کر رہتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس نے ان سے منہ پھیرا اور کہا: ہائے یوسف! اور غم سے اس کی آنکھیں سفید پڑ گئیں اور وہ گھٹا گھٹا رہنے لگا!

Translated by

Mufti Naeem

اور انہوں نے ( یعقوب علیہ السلام نے ) ان سے منہ پھیر لیا اور فرمایا ہائے افسوس یوسف ( علیہ السلام ) کی جدائی اور ان کی دونوں آنکھیں غم کی وجہ سے ( روتے روتے ) سفید ہوگئیں پس وہ ( اپنے غم کو اند ر ہی اندر ) دبائے ہوئے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ان سے منہ پھیرلیا اور کہنے لگے کہ ” ہائے افسوس “ یوسف اور (رنج و غم میں) ان کی آنکھیں سفید ہوگئیں اور ان کا دل غم سے بھر رہا تھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان سے رخ پھیر کر آپ نے (درد بھرے انداز میں) کہا اے افسوس یوسف پر، اور ان کے غم سے (روتے روتے) آپ کی آنکھیں سفید پڑگئیں، اور آپ دل ہی دل میں گھٹے جا رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

یعقوب نے ان کی طرف سے منہ پھیرلیا اور کہنے لگے : ہائے افسوس !یوسف کی جدائی پر ان کی آنکھیں غم سے بے نور ہو گئیں تھیں اور وہ غم سے بھرے ہوئے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان سے منہ پھیرا ( ف۱۹۳ ) اور کہا ہائے افسوس! یوسف کی جدائی پر اور اس کی آنکھیں غم سے سفید ہوگئیں ( ف۱۹٤ ) وہ غصہ کھاتا رہا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یعقوب ( علیہ السلام ) نے ان سے منہ پھیر لیا اور کہا: ہائے افسوس! یوسف ( علیہ السلام کی جدائی ) پر اور ان کی آنکھیں غم سے سفید ہوگئیں سو وہ غم کو ضبط کئے ہوئے تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( یہ کہہ کر ) ان لوگوں کی طرف سے منہ پھیر لیا اور کہا ہائے یوسف ( ہائے یوسف ) اور رنج و غم ( کی شدت ) سے ( رو رو کر ) ان کی دونوں آنکھیں سفید ہوگئیں اور وہ ( باوجود مصیبت زدہ ہونے ) کے بڑے ضبط کرنے والے اور خاموش تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And he turned away from them, and said: "How great is my grief for Joseph!" And his eyes became white with sorrow, and he fell into silent melancholy.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Jacob) turned away from them saying, "Alas, Joseph is lost!" He wept continuously in his grief until, in suppressing his anger, his eyes turned white.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And he turned away from them and said: "Alas, my grief for Yusuf!" And he lost his sight because of the sorrow that he was suppressing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And he turned away from them, and said: O my sorrow for Yusuf! and his eyes became white on account of the grief, and he was a repressor (of grief).

Translated by

William Pickthall

And he turned away from them and said: Alas, my grief for Joseph! And his eyes were whitened with the sorrow that he was suppressing.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उसने उन से रुख़ फेर लिया और कहाः हाय यूसुफ़! और ग़म से उसकी आँखें सफ़ेद पड़ गईं और वह ग़म को दबाए हुए था।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان سے دوسری طرف رخ کرلیا اور کہنے لگے ہائے یوسف (علیہ السلام) افسوس اور غم سے (روتے روتے) ان کی آنکھیں سفید پڑگئیں اور (غم سے جی ہی جی میں) گھٹا کرتے تھے۔ (4) (84)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس نے منہ پھیرا اور کہنے لگا۔ ہائے یوسف ! اس کی آنکھیں غم سے سفید ہوگئیں، پس وہ غم سے بھرا ہوا تھا۔ “ (٨٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر وہ ان کی طرف سے منہ پھیر کر بیٹھ گیا اور کہنے لگا کہ ہائے یوسف ! اور اس کی آنکھیں سفید پڑگئی تھیں وہ دل ہی دل میں غم گھٹا جا رہا تھا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کی طرف سے رخ پھیرلیا اور کہا کہ یوسف پر افسوس ہے۔ اور غم کی وجہ سے ان کی آنکھیں سفید ہوگئیں سو وہ گھٹتے رہتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور الٹا پھرا ان کے پاس سے ، اور بولا اے افسوس یوسف پر اور سفید ہوگئیں آنکھیں اس کی غم سے   سو وہ آپ کو گھونٹ رہا تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر یعقوب (علیہ السلام) ان کے پاس سے چلا گیا اور اس نے کہا ہائے افسوس ! یوسف (علیہ السلام) پر اور مارے غم کے اس کی دونوں آنکھیں سفید پڑگئیں یعنی روتے روتے اور وہ دل ہی دل میں گھٹا کرتا تھا