Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 85

سورة يوسف

قَالُوۡا تَاللّٰہِ تَفۡتَؤُا تَذۡکُرُ یُوۡسُفَ حَتّٰی تَکُوۡنَ حَرَضًا اَوۡ تَکُوۡنَ مِنَ الۡہٰلِکِیۡنَ ﴿۸۵﴾

They said, "By Allah , you will not cease remembering Joseph until you become fatally ill or become of those who perish."

بیٹوں نے کہا واللہ! آپ ہمیشہ یوسف کی یاد ہی میں لگے رہیں گے یہاں تک کہ گھل جائیں یا ختم ہی ہوجائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
تَاللّٰہِ
قسم اللہ کی
تَفۡتَؤُا
آپ ہمیشہ رہتے ہیں
تَذۡکُرُ
آپ یاد کرتے
یُوۡسُفَ
یوسف کو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَکُوۡنَ
آپ ہو جائیں
حَرَضًا
بیمار
اَوۡ
یا
تَکُوۡنَ
آپ ہو جائیں
مِنَ الۡہٰلِکِیۡنَ
ہلاک ہونے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انھوں نے کہا
تَاللّٰہِ
قسم اللہ تعالیٰ کی
تَفۡتَؤُا
آپ ہمیشہ کرتے رہیں گے
تَذۡکُرُ
یاد
یُوۡسُفَ
یوسف ہی کو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَکُوۡنَ
تم ہو جاؤ
حَرَضًا
گھل کر مرنے کے قریب
اَوۡ
یا
تَکُوۡنَ
آپ ہو جائیں
مِنَ الۡہٰلِکِیۡنَ
ہلاک ہونے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

They said, "By Allah , you will not cease remembering Joseph until you become fatally ill or become of those who perish."

بیٹوں نے کہا واللہ! آپ ہمیشہ یوسف کی یاد ہی میں لگے رہیں گے یہاں تک کہ گھل جائیں یا ختم ہی ہوجائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ حالت دیکھ کر وہ کہنے لگے : اللہ کی قسم ! آپ تو یوسف کو یاد کرتے ہی رہیں گے تاآنکہ اپنے آپ کو غم میں گھلا دیں یا ہلاک ہوجائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بیٹوں نے کہا: ’’اﷲ تعالیٰ کی قسم! آپ تویوسف ہی کو یادکرتے رہیں گے ، یہاں تک کہ آپ گھل کرمرنے کے قریب ہوجائیں یاہلاک ہونے والوں میں سے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, &By God, you will not stop remembering Yusuf until you collapse or perish.|"

کہنے لگے قسم ہے اللہ کی تو نہ چھوڑے گا یوسف کی یاد کو جب تک کہ گھل جائے یا ہوجائے مردہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا : (ابا جان ! ) اللہ کی قسم آپ تو یوسف ہی کو یاد کرتے رہیں گے یہاں تک کہ آپ یا تو (اسی صدمے میں) گھل جائیں گے یا فوت ہوجائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

بیٹوں نے کہا خدارا! آپ تو بس یوسف ہی کو یاد کیے جاتے ہیں ۔ نوبت یہ آگئی ہے کہ اس کے غم میں اپنے آپ کو گھلا دیں گے یا اپنی جان ہلاک کر ڈالیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کے بیٹے کہنے لگے : اللہ کی قسم ! آپ یوسف کو یاد کرنا نہیں چھوڑیں گے ، یہاں تک کہ بالکل گھل کر رہ جائیں گے ، یا ہلاک ہو بیٹھیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یوسف نے بھائی کہنے لگے (باوا) اللہ کی قسم تو یوسف ہی کی یاد میں لگا رہے گا یہاں تک کہ تو گل گل کر مرجانا (مرنے کیقریب) ہوجائیگا یا مرجائے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(بیٹے) کہنے لگے اللہ کی قسم اگر آپ یوسف (علیہ السلام) کو اسی طرح یاد کرتے رہے تو بیمار پڑجائیں گے یا جان ہی دے دیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(برادران یوسف نے ) کہا۔ اللہ کی قسم (اے ابو جان ) آپ یوسف کو یاد کرتے رہیں گے یہاں تک کہ یا بیمار ہوجائیں گے یا اپنی جان گھلا ڈالیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بیٹے کہنے لگے کہ والله اگر آپ یوسف کو اسی طرح یاد ہی کرتے رہیں گے تو یا تو بیمار ہوجائیں گے یا جان ہی دے دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: by Allah! thou wilt not cease remembering Yusuf until thou art wizened or thou be of the dead.

(بیٹے) بولے تم تو واللہ یوسف ہی کی یاد میں سدا لگے رہو گے یہاں تک کہ جاں بلب ہوجاؤ گے یا دم ہی نکل جائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولے کہ بخدا! آپ یوسف ہی کی یاد میں رہیں گے یہاں تک کہ ازکار رفتہ ہوکے رہ جائیں گے یا ہلاک ہی ہوجائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( یعقوب علیہ السلام کے بیٹے ) کہنے لگے اللہ ( تعالیٰ ) کی قسم آپ تو ( ہمیشہ ) یوسف ( علیہ السلام ) ہی کو یاد کرتے رہیںگے یہاں تک کہ آپ کی صحت با لکل خراب ہی ہو جائے گی یا آپ ہلاک ہو جائیںگے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بیٹے کہنے لگے کہ واللہ ! اگر آپ اسی طرح یوسف کو یاد ہی کرتے رہیں گے تو یا بیمار ہوجائیں گے یا جان سے ہی چلے جائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(یہ دیکھ کر) بیٹوں نے کہا اللہ کی قسم، آپ تو یوسف کو یونہی یاد کرتے رہیں گے، یہاں تک کہ آپ جاں بلب ہوجائیں گے، یا بالکل ہلاک ہی ہوجائیں گے،

Translated by

Noor ul Amin

یہ حالت دیکھ کربھائی کہنے لگے:اللہ کی قسم!آ پ ہمیشہ یوسف کی یاد ہی میں لگے رہیں گے یہاں تک کہ خودکوغم میں گھلادیں یاہلاک ہوجائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے ( ف۱۹۵ ) خدا کی قسم! آپ ہمیشہ یوسف کی یاد کرتے رہیں گے یہاں تک کہ گور کنارے جا لگیں یا جان سے گزر جائیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ بولے: اﷲ کی قسم! آپ ہمیشہ یوسف ( ہی ) کو یاد کرتے رہیں گے یہاں تک کہ آپ قریب مرگ ہو جائیں گے یا آپ وفات پا جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

ان لوگوں ( بیٹوں ) نے کہا خدا کی قسم معلوم ہوتا ہے کہ آپ برابر یوسف ( ع ) کو یاد کرتے رہیں گے یہاں تک کہ سخت بیمار ہو جائیں گے یا ہلاک ہو جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "By Allah! (never) wilt thou cease to remember Joseph until thou reach the last extremity of illness, or until thou die!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "You are always remembering Joseph. By God, it will either make you sick or you will die".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "By Allah! You will never cease remembering Yusuf until you become weak with old age, or until you be of the dead."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: By Allah! you will not cease to remember Yusuf until you are a prey to constant disease or (until) you are of those who perish.

Translated by

William Pickthall

They said: By Allah, thou wilt never cease remembering Joseph till thy health is ruined or thou art of those who perish!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहाः अल्लाह की क़सम! आप तो यूसुफ़ ही की याद में रहोगे यहाँ तक कि घुल जाओगे या हलाक हो जाओगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیٹے کہنے لگے بخدا ( معلوم ہوتا ہے) تم سدا کے سدا یوسف (علیہ السلام) کی یادگاری میں لگے رہو گے یہاں تک کہ گھل گھل کر دم بلب ہوجاؤ گے یا یہ کہ بالکل مر ہی جاؤ۔ (5) (85)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہوں نے کہا اللہ کی قسم ! تو ہمیشہ یوسف کو یاد کرتا رہے گا یہاں تک کہ گھل گھل کر مرنے کے قریب ہوجائے یا ہلاک ہوجانے والوں سے ہوجائے۔ “ (٨٥) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بیٹوں نے کہا خدارا ! آپ تو بس یوسف ہی کو یاد کیے جاتے ہیں۔ نوبت یہ آگئی ہے کہ اس کے غم میں اپنے آپ کو گھلا دیں گے یا اپنی جان ہلاک کر ڈالیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیٹے کہنے لگے اللہ کی قسم آپ تو برابر یوسف کو یاد کرتے رہیں گے یہاں تک کہ گھل جائیں یا ہلاک ہونے والوں میں سے ہوجائیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہنے لگے قسم اللہ کی تو نہ چھوڑے گا یوسف کی یاد کو جب تک کہ گھل جائے یاف ہوجائے مردہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیٹے کہنے لگے خدا کی قسم تو تو ہمیشہ یوسف (علیہ السلام) ہی کا تذکرہ کرتا رہے گا یہاں تک کہ تو بیمار ہو کر قریب المرگ ہوجائے یا جان دیکر مرنے والوں میں شامل ہوجائے