Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 88

سورة يوسف

فَلَمَّا دَخَلُوۡا عَلَیۡہِ قَالُوۡا یٰۤاَیُّہَا الۡعَزِیۡزُ مَسَّنَا وَ اَہۡلَنَا الضُّرُّ وَ جِئۡنَا بِبِضَاعَۃٍ مُّزۡجٰىۃٍ فَاَوۡفِ لَنَا الۡکَیۡلَ وَ تَصَدَّقۡ عَلَیۡنَا ؕ اِنَّ اللّٰہَ یَجۡزِی الۡمُتَصَدِّقِیۡنَ ﴿۸۸﴾

So when they entered upon Joseph, they said, "O 'Azeez, adversity has touched us and our family, and we have come with goods poor in quality, but give us full measure and be charitable to us. Indeed, Allah rewards the charitable."

پھر جب یہ لوگ یوسف ( علیہ السلام ) کے پاس پہنچے تو کہنے لگے کہ اے عزیز! ہم کو اور ہمارے خاندان کو دکھ پہنچا ہے ہم حقیر پونجی لائے ہیں پس آپ ہمیں پورے غلے کا ناپ دیجئے اور ہم پر خیرات کیجئے اللہ تعالٰی خیرات کرنے والوں کو بدلہ دیتا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

فَلَمَّا دَخَلُواْ عَلَيْهِ ... Then, when they entered unto him, when they went back to Egypt and entered upon Yusuf, ... قَالُواْ يَا أَيُّهَا الْعَزِيزُ مَسَّنَا وَأَهْلَنَا الضُّرُّ ... they said: "O Aziz! A hard time has hit us and our family..." because of severe droughts and the scarcity of food, ... وَجِيْنَا بِبِضَاعَةٍ مُّزْجَاةٍ ... and we have brought...  but poor capital, means, `we brought money for the food we want to buy, but it is not substantial,' according to Mujahid, Al-Hasan and several others. Allah said that they said next, ... فَأَوْفِ لَنَا الْكَيْلَ ... so pay us full measure, meaning, `in return for the little money we brought, give us the full measure that you gave us before.' Ibn Mas`ud read this Ayah in a way that means, "So give the full load on our animals and be charitable with us." Ibn Jurayj commented, "So be charitable to us by returning our brother to us." And when Sufyan bin Uyaynah was asked if the Sadaqah (charity) was prohibited for any Prophet before our Prophet, he said, "Have you not heard the Ayah, ... فَأَوْفِ لَنَا الْكَيْلَ وَتَصَدَّقْ عَلَيْنَأ إِنَّ اللّهَ يَجْزِي الْمُتَصَدِّقِينَ so pay us full measure and be charitable to us. Truly, Allah does reward the charitable." Ibn Jarir At-Tabari collected this statement.   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

88۔ 1 یہ تیسری مرتبہ ان کا مصر جانا ہے۔ 88۔ 2 یعنی غلہ لینے کے لئے ہم جو ثمن (قیمت) لے کر آئے ہیں، وہ نہایت قلیل اور حقیر ہے۔ 88۔ 3 یعنی ہماری حقیر پونجی کو نہ دیکھیں، ہمیں اس کے بدلے میں پورا ناپ دیں۔ 88۔ 4 یعنی ہماری حقیر پونجی قبول کر کے ہم پر احسان اور خیرات کریں۔ اور بعض مفسرین نے اس کے معنی ک... یے ہیں کہ ہمارے بھائی بنیامین کو آزاد کر کے ہم پر احسان فرمائیں۔  Show more

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٨٥] تیسری بار برادران یوسف & یوسف (علیہ السلام) کے دربار میں :۔ اب ان بھائیوں کو یوسف کے متعلق تو کچھ علم نہ تھا کہ وہ کہاں ہوسکتا ہے اور کس سمت کو جاکر اسے تلاش کیا جائے۔ کیونکہ ظن ضرور تھا کہ جس قافلہ نے اسے کنویں سے نکالا تھا وہ مصر کو جارہا تھا۔ لہذا یہ امکان تھا کہ شاید وہ مصر میں ہی ہو۔ ... البتہ بن یمین کے متعلق یقین تھا کہ اسے شاہ مصر نے اپنے پاس رکھ لیا ہے اور تیسرا بھائی بھی ادھر ہی تھا۔ لہذا انہوں نے تیسری بار پھر مصر کا رخ کیا کچھ تھوڑی بہت پونجی بھی مہیا کرلی کہ اس قحط سالی کے زمانہ میں کچھ غلہ ہی لے آئیں گے اور اسی دوران اپنے بھائیوں کی بازیافت کے لیے بھی کوشش کریں گے چناچہ مصر پہنچ کر انہوں نے سب سے پہلے شاہ مصر کا ہی رخ کیا اور اس سے التجا کی کہ ہم لوگوں پر سخت مشکل وقت آن پڑا ہے۔ کھانے کو غلہ نہیں اور غلہ کے لیے رقم بھی نہیں تھوڑی سی رقم ہم لائے ہیں۔ اگر آپ غلہ پورا دے دیں تو آپ کی انتہائی مہربانی ہوگی۔ آپ کے ہم پر پہلے بھی بہت احسانات ہیں جن کا ہم شکریہ ادا نہیں کرسکتے۔ اب بھی ہم پر احسان فرمائیے اور اللہ ہی اس کی آپ کو جزا دے گا۔ اور انشاء اللہ وہ ضرور آپ کو جزا دے گا۔   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلَيْهِ ۔۔ : ” مُّزْجٰىةٍ “ ” أَزْجٰی یُزْجِیْ إِزْجَاءً “ (ناقص واوی) دفع کرنا، ہٹانا، دھکیلنا، یعنی (غلے کے لیے) ایسی قیمت جسے کوئی خوشی سے قبول نہیں کرتا۔ باپ کے حکم پر تیاری کرکے بیٹے تیسری مرتبہ مصر کے لیے روانہ ہوگئے اور عزیز مصر سے ملے، جس نے ان کے بھائی کو روک رکھا تھا۔ ا... سے ادب کے ساتھ لقب سے مخاطب کرکے اپنی اور اپنے گھر والوں کی خستہ حالی اور بےچارگی بیان کی کہ ہم پر اور ہمارے گھر والوں پر قحط، خشک سالی، بیٹوں کی جدائی سے والد کی حالت اور کئی مصیبتوں کی وجہ سے سخت تکلیف آ پڑی ہے اور غلے کے لیے ہم صحیح قیمت کا بندوبست نہیں کرسکے، محض اتنی سی پونجی لے کر آئے ہیں جو خوشی سے کوئی قبول نہیں کرتا اور وہ نہ اس قابل ہے کہ آپ اس کے بدلے ہمیں غلہ دیں، اس لیے آپ ہم پر احسان کریں کہ اس قیمت کا جتنا غلہ بنتا ہے وہ پورا دے کر اس سے زیادہ دے دیں، یا قیمت سے چشم پوشی کرکے ایک ایک اونٹ غلہ پورا ہی دے دیں، تو یہ آپ کا ہم پر صدقہ ہوگا۔ شاہ عبد القادر (رض) لکھتے ہیں : ” قحط میں اسباب گھر کا بک گیا، اب کی بار اون اور پنیر اور ایسی چیزیں لائے تھے اناج خریدنے کو، یہ حال سن کر یوسف (علیہ السلام) کو رحم آیا، اپنے تئیں (اپنے آپ کو) ظاہر کیا اور سارے گھر کو بلوا لیا۔ “ (موضح)  Show more

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary Mentioned in the verses appearing above is the remaining part of the story of Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) and his brothers. It tells us that Sayyidna Ya` qub (علیہ السلام) asked his sons to go and search Yusuf (علیہ السلام) and his brother. So they travelled to Egypt for a third time - because they knew that Benyamin was there and they had to try to get him released first. As for Sayy¬... idna Yusuf (علیہ السلام) ، though his presence in Egypt was not known to them but, when the time comes for something to happen, human plans too start falling in place, unconsciously and without an intentional effort. This is confirmed by a Hadith which says: When Allah Ta’ ala intends to do something, He makes its causes get together automatically. Therefore, to search Yusuf (علیہ السلام) too, the very travel to Egypt was appropriate, though taken up unconsciously. Then, they needed food grains, after all. And yet another factor was that they hoped to see the ` Aziz of Misr on the pretext of their request for food grains, when they could put forward their plea for the release of Benyamin. The first verse (88) begins with the words: فَلَمَّا دَخَلُوا عَلَيْهِ قَالُوا (And when they came to him, they said...). It means: When the brothers of Yusuf (علیہ السلام) reached Egypt as ordered by their father and met the ` Aziz of Misr, they talked to him in a flattering tone. Presenting their need and helpless¬ness, they told the ` Aziz that they and their family were suffering because of the famine, so much so that they did not have even adequate funds to purchase food grains. Compelled by circumstance, they had brought a capital which was not good enough for that purpose. Thus, their request was that, given his generosity, he should accept whatever they had and give them the full measure of grains as is usually given against things of good value. Not being their right in any way, they pleaded that the grains should be given to them as if given in charity because ` Allah rewards the charitable.& What was this ` capital of very little worth&? The Qur&an and Hadith have not clarified it. The sayings of the commentators differ. Some say that they were bad dirhams which were not acceptable in the open market. Others say that this comprised of household articles. This expres¬sion - ` capital of very little worth& - is a translation of the meaning of the word: مُّزْجَاةٍ (&muzjatin& ) which really means something which does not move on its own, but has to be moved by someone else forcefully. When Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) heard these submissive words from his brothers and saw their broken-down condition, he was naturally coming to a point where he would have no option but to disclose the truth as it was. And the drift of events was showing that the restriction placed by Allah Ta` ala on Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) that he would not disclose the truth of the matter about himself was not going to be there anymore for the time had come close when it would be taken back. Based on a narration of Sayyidna Ibn ` Abbas (رض) ، it has been reported in Tafsir al-Qurtubi and Mazhari that Sayyidna Ya` qub (علیہ السلام) had, on this occasion, sent a letter in writing and had addressed it to the ` Aziz of Misr. The letter said: |"From Ya` qub Safi Allah Ibn Ishaq Dhabih Allah Ibn Ibrahim Khalil Allah to the ` Aziz of Misr. After offering praise to Allah: Our entire family is known for hardships and trials. My grandfather, Ibrahim Khalil Allah was tested through the fire of Nimrud. Then, my father, Ishaq was put to a hard test. Then, I was tested through a son of mine whom I held very dear - to the limit that I lost my eyesight when separated from him. After that, there was his younger brother, a source of comfort for me in my grief, whom you arrested on a charge of theft. And let me tell you that we are the progeny of prophets. Never have we committed a theft, nor has there ever been a thief among our children. And peace on you!|" When Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) read this letter, he trembled and broke into tears and decided to let his secret out. To start with, he first asked his brothers if they remembered what they had done with Yusuf and his brother at a time when they were ignorant, unable to distinguish between good and bad, and quite neglectful of acting with foresight. When his brothers heard his question, they were dumbfounded. What has the ` Aziz of Misr got to do with the story of Yusuf (علیہ السلام) ? Then, they recollected the dream seen by young Yusuf (علیہ السلام) the interpretation of which was that he would achieve some high rank and they would have to bow down before him. Could it be that this ` Aziz of Misr is none else but Yusuf (علیہ السلام) himself? Then, as they exerted and deliberated a little more, they recognized him by some signs. Still, to confirm it further, they asked him:  Show more

خلاصہ تفسیر : پھر (حضرت یعقوب (علیہ السلام) کے حکم کے موافق کہ انہوں نے فرمایا تھا فَتَحَسَّسُوْا مِنْ يُّوْسُفَ وَاَخِيْهِ مصر کو چلے کیونکہ بنیامین کو مصر ہی میں چھوڑا تھا یہ خیال ہواہو گا کہ جس کا نشان معلوم ہے پہلے اس کے لانے کی تدبیر کرنا چاہئے کہ بادشاہ سے مانگیں پھر یوسف (علیہ السلام) کے نشا... ن کو ڈھونڈیں گے غرض مصر پہنچ کر) جب یوسف (علیہ السلام) کے پاس (جس کو عزیز سمجھ رہے تھے) پہنچے (اور غلہ کی بھی حاجت تھی پس یہ خیال ہوا کہ غلہ کے بہانے سے عزیز کے پاس چلیں اور اس کی خرید کے ضمن میں خوشامد کی باتیں کریں جب اس کی طبیعت میں نرمی دیکھیں اور مزاج خوش پائیں تو بنیامین کی درخواست کریں اس لئے اول غلہ لینے کے متعلق گفتگو شروع کی اور) کہنے لگے اے عزیز ! ہم کو اور ہمارے گھر والوں کو (قحط کی وجہ سے) بڑی تکلیف پہنچ رہی ہے اور (چونکہ ہم کو ناداری نے گھیر رکھا ہے اس لئے خرید غلہ کے واسطے کھرے دام بھی میسر نہیں ہوئے) ہم کچھ یہ نکمی چیز لائے ہیں سو آپ (اس کے نکمے ہونے سے قطع نظر کر کے) پورا غلہ دیدیجئے (اور اس نکمے ہونے سے غلہ کی مقدار میں کمی نہ کیجئے) اور (ہمارا کچھ استحقاق نہیں) ہم کو خیرات (سمجھ کر) دیدیجئے بیشک اللہ تعالیٰ خیرات دینے والوں کو (خواہ حقیقۃ خیرات دیں خواہ سہولت و رعایت کریں کہ وہ بھی مثل خیرات کے ہیں) جزائے خیر) دیتا ہے (اگر مومن ہے تو آخرت میں بھی ورنہ دنیا ہی میں) یوسف (علیہ السلام) نے (جو ان کے یہ مسکنت آمیز الفاظ سنے تو رہا نہ گیا اور بےاختیار چاہا کہ اب ان سے کھل جاؤں اور عجب نہیں کہ نور قلب سے معلوم ہوگیا ہو کہ اب کی باران کی تجسس بھی مقصود ہے اور یہ بھی منکشف ہوگیا ہو کہ اب زمانہ مفارقت کا ختم ہوچکا پس تمہید تعارف کے طور پر) فرمایا (کہو) وہ بھی تم کو یاد ہے جو کچھ تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ (برتاؤ) کیا تھا جب کہ تمہاری جہالت کا زمانہ تھا (اور برے بھلے کی سوچ نہ تھی یہ سن کر پہلے تو چکرائے کہ عزیز مصر کو یوسف (علیہ السلام) کے قصہ سے کیا واسطہ ادھر اس شروع زمانہ کے خواب سے غالب احتمال تھا ہی کہ شاید یوسف (علیہ السلام) کسی بڑے رتبہ کو پہنچیں کہ ہم سب کو ان کے سامنے گردن جھکانا پڑے اس لئے اس کلام سے شبہ ہوا اور غور کیا تو کچھ کچھ پہچانا اور مزید تحقیق کیلئے کہنے لگے کیا سچ مچ تم ہی یوسف ہوا انہوں نے فرمایا (ہاں) میں یوسف ہوں اور یہ (بنیامین) میرا (حقیقی) بھائی ہے (یہ اس لئے بڑھا دیا کہ اپنے یوسف (علیہ السلام) ہونے کی اور تاکید ہوجاوے یا انکے تجسس کی کامیابی کی بشارت ہے کی جن کو تم ڈھونڈنے نکلے ہو ہم دونوں ایک جگہ جمع ہیں) ہم پر اللہ تعالیٰ نے احسان کیا (کہ ہم دونوں کو اول توفیق صبر وتقویٰ کی عطا فرمائی پھر اس کی برکت سے ہماری تکلیف کو راحت سے اور افتراق کو اجتماع سے اور قلت مال وجاہ کو کثرت مال وجاہ سے مبدل فرما دیا) واقعی جو شخص گناہوں سے بچتا ہے اور (مصائب پر) صبر کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ ایسے نیک کام کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کیا کرتا وہ (تمام گذشتہ قصہ کو یاد کر کے نادم ہوئے اور معذرت کے طور پر) کہنے لگے کہ بخدا کچھ شک نہیں تم کو اللہ تعالیٰ نے ہم پر فضیلت عطا فرمائی ( اور تم اسی لائق تھے) اور (ہم نے جو کچھ کیا) بیشک ہم (اس میں) خطا وار تھے (للہ معاف کردو) یوسف (علیہ السلام) نے فرمایا کہ نہیں تم پر آج (میری طرف سے) کوئی الزام نہیں (بےفکر رہو میرا دل صاف ہوگیا) اللہ تعالیٰ تمہارا قصور معاف کرے اور وہ سب مہربانوں سے زیادہ مہربان ہے (تائب کا قصور معاف کر ہی دیتا ہے اسی دعاء سے یہ بھی مفہوم ہوگیا کہ میں نے بھی میں معاف کردیا) معارف و مسائل : آیات مذکورہ میں یوسف (علیہ السلام) اور ان کے بھائیوں کا باقی قصہ مذکور ہے کہ ان کے والد حضرت یعقوب (علیہ السلام) نے ان کو یہ حکم دیا کہ جاؤ یوسف اور اس کے بھائی کو تلاش کرو تو انہوں نے تیسری مرتبہ مصر کا سفر کیا کیونکہ بنیامین کا تو وہاں ہونا معلوم تھا پہلی کوشش اس کی خلاصی کے لئے کرنا تھی اور یوسف (علیہ السلام) کا وجود اگرچہ مصر میں معلوم نہ تھا مگر جب کسی کام کا وقت آجاتا ہے تو انسان کی تدبیریں غیر شعوری طور پر بھی درست ہوتی چلی جاتی ہیں جیسا کہ ایک حدیث میں ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی کام کا ارادہ فرما لیتے ہیں تو اس کے اسباب خود بخود جمع کردیتے ہیں اس لئے تلاش یوسف کے لئے بھی غیر شعوری طور پر مصر ہی کا سفر مناسب تھا اور غلہ کی ضرورت بھی تھی اور یہ بات بھی تھی کہ غلہ طلب کرنے کے بہانے سے عزیز مصر سے ملاقات ہوگی اور ان سے اپنے بھائی بنیامین کی خلاصی کے متعلق عرض معروض کرسکیں گے، فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلَيْهِ قَالُوْا یعنی جب برادران یوسف والد کے حکم کے مطابق مصر سے ملاقات ہوگی اور عزیز مصر سے ملے تو خوشامد کی گفتگو شروع کی اپنی محتاجی اور بیکسی کا اظہار کیا کہ اے عزیز ہم کو اور ہمارے گھر والوں کو قحط کی وجہ سے سخت تکلیف پہنچ رہی ہے یہاں تک کہ اب ہمارے پاس غلہ خریدنے کے لئے بھی کوئی مناسب قیمت موجود نہیں ہم مجبور ہو کر کچھ نکمی چیزیں غلہ خریدنے کے لئے لے آئے ہیں آپ اپنے کریمانہ اخلاق سے انہی نکمی چیزوں کو قبول کرلیں اور ان کے بدلے میں غلہ پورا اتنا ہی دیدیں جتنا اچھی قیمتی چیزوں کے بالمقابل دیا جاتا ہے یہ ظاہر ہے کہ ہمارا کوئی استحقاق نہیں آپ ہم کو خیرات سمجھ کر دیدیجئے بیشک اللہ تعالیٰ خیرات دینے والوں کو جزائے خیر دیتا ہے، یہ نکمی چیزیں کیا تھیں ؟ قرآن و حدیث میں انکی کوئی تصریح نہیں مفسرین کے اقوال مختلف ہیں بعض نے کہا کہ کھوٹے دراہم تھے جو بازار میں نہ چل سکتے تھے بعض نے کہا کہ کچھ گھریلو سامان تھا یہ لفظ مزاجۃ کا ترجمہ ہے اس کے اصل معنی ایسی چیز کے ہیں جو خود نہ چلے بلکہ اس کو زبردستی چلایا جائے، یوسف (علیہ السلام) نے جب بھائیوں کے یہ مسکنت آمیز الفاظ سنے اور شکستہ حالت دیکھی تو طبعی طور پر اب حقیقت حال ظاہر کردینے پر مجبور ہو رہے تھے اور واقعات کی رفتار کا انداز یہ ہے کہ یوسف (علیہ السلام) پر جو اظہارحال کی پابندی منجانب اللہ تھی اب اس کے خاتمہ کا وقت بھی آ چکا تھا اور تفسیر قرطبی ومظہری میں بروایت ابن عباس (رض) نقل کیا ہے کہ اس موقع پر یعقوب (علیہ السلام) نے عزیز مصر کے نام ایک خط لکھ کردیا تھا جس کا مضمون یہ تھا، من جانب یعقوب صفی اللہ، ابن اسحاق ذبیح اللہ ابن ابراہیم خلیل اللہ، بخدمت عزیز مصر، اما بعد، ہمارا پورا خاندان بلاؤں اور آزمائشوں میں معروف ہے میرے دادا ابراہیم خلیل اللہ کا نمرود کی آگ سے امتحان لیا گیا پھر میرے ایک لڑکے کے ذریعے میرا امتحان لیا گیا جو مجھ کو سب سے زیادہ محبوب تھا یہاں تک کہ اس کی مفارقت میں میری بینائی جاتی رہی اس کے بعد اس کا ایک چھوٹا بھائی مجھ غم زدہ کی تسلی کا سامان تھا جس کو آپ نے چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا اور میں بتلاتا ہوں کی ہم اولاد انبیاء ہیں نہ ہم نے کبھی چوری کی ہے نہ ہماری اولاد میں کوئی چور پیدا ہوا والسلام یوسف (علیہ السلام) نے جب یہ خط پڑھا تو کانپ گئے اور بےاختیار رونے لگے اور اپنے راز کو ظاہر کردیا اور تعارف کی تمہید کے طور پر بھائیوں سے یہ سوال کیا کہ تم کو کچھ یہ بھی یاد ہے کہ تم نے یوسف (علیہ السلام) اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا برتاؤ کیا تھا جبکہ تمہاری جہالت کا زمانہ تھا کہ بھلے برے کی سوچ اور انجام بینی کی فکر سے غافل تھے برادران یوسف نے جب یہ سوال سنا تو چکرا گئے کہ عزیز مصر کو یوسف کے قصہ سے کیا واسطہ پھر ادھر بھی دھیان گیا کہ یوسف (علیہ السلام) نے جو بچپن میں خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر یہی تھی کہ ان کو کوئی بلند مرتبہ حاصل ہوگا کہ ہم سب کو اس کے سامنے جھکنا پڑے گا کہیں یہ عزیز مصر خود یوسف ہی نہ ہوں پھر جب اور غور و تأمل کیا تو کچھ علامات سے پہچان لیا اور مزید تحقیق کیلئے ان سے کہا   Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلَيْهِ قَالُوْا يٰٓاَيُّهَا الْعَزِيْزُ مَسَّنَا وَاَهْلَنَا الضُّرُّ وَجِئْنَا بِبِضَاعَةٍ مُّزْجٰىةٍ فَاَوْفِ لَنَا الْكَيْلَ وَتَصَدَّقْ عَلَيْنَا ۭ اِنَّ اللّٰهَ يَجْزِي الْمُتَصَدِّقِيْنَ 88؀ عزیز ، وَالعَزيزُ : الذي يقهر ولا يقهر . قال تعالی: إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَ... كِيمُ [ العنکبوت/ 26] ، يا أَيُّهَا الْعَزِيزُ مَسَّنا [يوسف/ 88] ( ع ز ز ) العزۃ العزیز وہ ہے جو غالب ہو اور مغلوب نہ ہو قرآن ، میں ہے : ۔ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ [ العنکبوت/ 26] بیشک وہ غالب حکمت والا ہے ۔ يا أَيُّهَا الْعَزِيزُ مَسَّنا [يوسف/ 88] اے عزیز میں اور ہمارے اہل و عیال کو بڑی تکلیف ہورہی ہے ۔ اعزہ ( افعال ) کے معنی کسی کو عزت بخشے کے ہیں ۔ ) أهل أهل الرجل : من يجمعه وإياهم نسب أو دين، أو ما يجري مجراهما من صناعة وبیت وبلد، وأهل الرجل في الأصل : من يجمعه وإياهم مسکن واحد، ثم تجوّز به فقیل : أهل الرجل لمن يجمعه وإياهم نسب، وتعورف في أسرة النبيّ عليه الصلاة والسلام مطلقا إذا قيل : أهل البیت لقوله عزّ وجلّ : إِنَّما يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ [ الأحزاب/ 33] ( ا ھ ل ) اھل الرجل ۔ ان لوگوں کو کہا جاتا ہے جو اس کے ہم نسب یا ہم دین ہوں اور یا کسی صنعت یامکان میں شریک ہوں یا ایک شہر میں رہتے ہوں اصل میں اھل الرجل تو وہ ہیں جو کسی کے ساتھ ایک مسکن میں رہتے ہوں پھر مجازا آدمی کے قریبی رشتہ داروں پر اہل بیت الرجل کا لفظ بولا جانے لگا ہے اور عرف میں اہل البیت کا لفظ خاص کر آنحضرت کے خاندان پر بولا جانے لگا ہے کیونکہ قرآن میں ہے :۔ { إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ } ( سورة الأحزاب 33) اسے پیغمبر گے اہل بیت خدا چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی ( کا میل کچیل ) دور کردے ۔ ضر الضُّرُّ : سوءُ الحال، إمّا في نفسه لقلّة العلم والفضل والعفّة، وإمّا في بدنه لعدم جارحة ونقص، وإمّا في حالة ظاهرة من قلّة مال وجاه، وقوله : فَكَشَفْنا ما بِهِ مِنْ ضُرٍّ [ الأنبیاء/ 84] ، فهو محتمل لثلاثتها، ( ض ر ر) الضر کے معنی بدحالی کے ہیں خواہ اس کا تعلق انسان کے نفس سے ہو جیسے علم وفضل اور عفت کی کمی اور خواہ بدن سے ہو جیسے کسی عضو کا ناقص ہونا یا قلت مال وجاہ کے سبب ظاہری حالت کا برا ہونا ۔ اور آیت کریمہ : فَكَشَفْنا ما بِهِ مِنْ ضُرٍّ [ الأنبیاء/ 84] اور جوان کو تکلیف تھی وہ دورکردی ۔ میں لفظ ضر سے تینوں معنی مراد ہوسکتے ہیں بضع البِضَاعَة : قطعة وافرة من المال تقتنی للتجارة، يقال : أَبْضَعَ بِضَاعَة وابْتَضَعَهَا . قال تعالی: هذِهِ بِضاعَتُنا رُدَّتْ إِلَيْنا [يوسف/ 65] وقال تعالی: بِبِضاعَةٍ مُزْجاةٍ [يوسف/ 88] ( ب ض ع ) البضاعۃ ۔ مال کا وافر حصہ جو تجارت کے لئے الگ کرلیا گیا ہو ابضع وبتضع بضاعۃ سرمایہ یاپونچی جمع کرنا ۔ الگ قرآن میں ہے ۔ هذِهِ بِضاعَتُنا رُدَّتْ إِلَيْنا [يوسف/ 65] یہ ہماری پونجی بھی ہمیں واپس کردی گئی ہے ۔ بِبِضاعَةٍ مُزْجاةٍ [يوسف/ 88] اور ہم تھوڑا سا سرمایہ لائے ہیں ۔ زجا التَّزْجِيَةُ : دَفْعُ الشّيء لينساق، كَتَزْجِيَةِ ردیء البعیر، وتَزْجِيَةِ الرّيح السّحاب، قال : يُزْجِي سَحاباً [ النور/ 43] ، وقال : رَبُّكُمُ الَّذِي يُزْجِي لَكُمُ الْفُلْكَ فِي الْبَحْرِ [ الإسراء/ 66] ( ز ج و ) التزجیۃ کے معنی کسی چیز کو دفع کرنے کے ہیں تاکہ چل پڑے مثلا پچھلے سوار کا اونٹ کو چلانا یا ہوا ۔ کا بادلوں کو چلانا ۔ قرآن میں ہے : يُزْجِي سَحاباً [ النور/ 43]( اللہ ہی ) بادلوں کو ہنکاتا ہے رَبُّكُمُ الَّذِي يُزْجِي لَكُمُ الْفُلْكَ فِي الْبَحْرِ [ الإسراء/ 66] جو تمہارے لئے ( سمندروں میں ) جہازوں کو چلاتا ہے ۔ وفی پورا الوَافِي : الذي بلغ التّمام . يقال : درهم وَافٍ ، وكيل وَافٍ ، وأَوْفَيْتُ الكيلَ والوزنَ. قال تعالی: وَأَوْفُوا الْكَيْلَ إِذا كِلْتُمْ [ الإسراء/ 35] ( و ف ی) الوافی ۔ مکمل اور پوری چیز کو کہتے ہیں جیسے : درھم واف کیل واف وغیرہ ذالک اوفیت الکیل والوزن میں نے ناپ یا تول کر پورا پورا دیا ۔ قرآن میں ہے : وَأَوْفُوا الْكَيْلَ إِذا كِلْتُمْ [ الإسراء/ 35] اور جب کوئی چیز ناپ کردینے لگو تو پیمانہ پورا پھرا کرو ۔ كَيْلُ : كيل الطعام . يقال : كِلْتُ له الطعام :إذا تولّيت ذلک له، وكِلْتُهُ الطّعام : إذا أعطیته كَيْلًا، واكْتَلْتُ عليه : أخذت منه كيلا . قال اللہ تعالی: وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ الَّذِينَ إِذَا اكْتالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ وَإِذا کالُوهُمْ [ المطففین/ 1- 3] ( ک ی ل ) الکیل ( ض ) کے معنی غلہ نا پنے کے ہیں اور کلت لہ الطعا م ( صلہ لام ) کے معیّ ہیں ۔ میں نے اس کے لئے غلہ ناپنے کی ذمہ داری سنھالی اور کلت الطعام ( بدوں لام ) کے معیہ ہیں میں نے اسے غلہ ناپ کردیا اور اکتلت علیہ کے معید ہیں ۔ میں نے اس سے ناپ کرلیا قرآن میں ہے : ۔ وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ الَّذِينَ إِذَا اكْتالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ وَإِذا کالُوهُمْ [ المطففین/ 1- 3] ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لئے خرابی ہے ۔ جو لوگوں سے ناپ کرلیں تو پورا لیں اور جب ان کو ناپ یا تول کردیں تو کم دیں ۔ صدقه والصَّدَقَةُ : ما يخرجه الإنسان من ماله علی وجه القربة کالزّكاة، لکن الصدّقة في الأصل تقال للمتطوّع به، والزّكاة للواجب، وقد يسمّى الواجب صدقة إذا تحرّى صاحبها الصّدق في فعله . قال : خُذْ مِنْ أَمْوالِهِمْ صَدَقَةً [ التوبة/ 103] ، وقال :إِنَّمَا الصَّدَقاتُ لِلْفُقَراءِ [ التوبة/ 60 ( ص دق) الصدقۃ ( خیرات ) ہر وہ چیز جو انسان اپنے مال سے قرب الہی حاصل کرنے کے لئے دیتا ہے اور یہی معنی زکوۃ کے ہیں مگر صدقۃ اسے کہتے ہیں جو واجب نہ ہو ۔ اور کبھی واجب کو بھی صدقۃ سے موسوم کردیا جاتا ہے ۔ جب کہ خیرات دینے والا اس سے صدق یعنی صلاح وتقوی کا قصد کرے قرآن میں ہے : ۔ خُذْ مِنْ أَمْوالِهِمْ صَدَقَةً [ التوبة/ 103] ان کے مال میں سے زکوۃ قبول کرلو ۔ إِنَّمَا الصَّدَقاتُ لِلْفُقَراءِ [ التوبة/ 60] صدقات ( یعنی زکوۃ و خیرات ) تو مفلسوں کا حق ہے ۔ جزا الجَزَاء : الغناء والکفاية، وقال تعالی: لا يَجْزِي والِدٌ عَنْ وَلَدِهِ وَلا مَوْلُودٌ هُوَ جازٍ عَنْ والِدِهِ شَيْئاً [ لقمان/ 33] ، والجَزَاء : ما فيه الکفاية من المقابلة، إن خيرا فخیر، وإن شرا فشر . يقال : جَزَيْتُهُ كذا وبکذا . قال اللہ تعالی: وَذلِكَ جَزاءُ مَنْ تَزَكَّى [ طه/ 76] ، ( ج ز ی ) الجزاء ( ض ) کافی ہونا ۔ قرآن میں ہے :۔ { لَا تَجْزِي نَفْسٌ عَنْ نَفْسٍ شَيْئًا } ( سورة البقرة 48 - 123) کوئی کسی کے کچھ کام نہ آئے گا ۔ کہ نہ تو باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آئے اور نہ بیٹا اپنے باپ کے کچھ کام آسکیگا ۔ الجزاء ( اسم ) کسی چیز کا بدلہ جو کافی ہو جیسے خیر کا بدلہ خیر سے اور شر کا بدلہ شر سے دیا جائے ۔ کہا جاتا ہے ۔ جزیتہ کذا بکذا میں نے فلاں کو اس ک عمل کا ایسا بدلہ دیا قرآن میں ہے :۔ وَذلِكَ جَزاءُ مَنْ تَزَكَّى [ طه/ 76] ، اور یہ آں شخص کا بدلہ ہے چو پاک ہوا ۔  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

اشیاء کا ناپ تول کر، لینا دینا قول باری (فاوف لنا الکیل۔ آپ ہمیں بھرپور غلہ عنایت فرمائیں) اس پر دلالت کرتا ہے کہ غلہ ناپنے والے کی اجرت فروخت کنندہ کے ذمہ عائد ہوگی اس لئے کہ فروخت کنندہ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ خریدار کیلئے فروخت شدہ چیز کی تعیین کرے اور ناپ یعنی کیل کے بغیر اس کا تعین نہیں ہوسک... تا۔ برادران یوسف (علیہ السلام) نے عرض کیا تھا کہ (فاوف لنا الکیل) یہ چیز اس پر دلالت کرتی ہے کہ غلہ ناپنے کی ذمہ داری حضرت یوسف (علیہ السلام) پر تھی۔ اگر یہ کہا جائے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے طعام یعنی خوردنی شے کو فروخت کرنے سے اس وقت تک کے لئے منع کردیا ہے جب تک یہ شے دو پیمانوں سے گزر نہ جائے یعنی فروخت کنندہ کے پیمانے سے اور پھر خریدار کے پیمانے سے۔ یہ چیز اس پر دلالت کرتی ہے کہ کیل یعنی ناپنے کی ذمہ داری خریدار پر عائد ہوتی ہے اس لئے کہ آپ کی مراد وہ پیمانہ ہے جس کے ذریعے فروخت کنندہ نے اپنے فروخت کنندہ سے فروخت شدہ چیز ناپ کرلی تھی اور خریدار کے پیمانے سے وہ پیمانہ مراد ہے جس کے ذریعے دوسرا خریدار اپنے فروخت کنندہ سے فروخت شدہ چیز لیتا ہے اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قول (صاع البائع) کی اس پر کوئی دلالت نہیں ہے کہ فروخت کنندہ ہی ناپ کرلینے والا ہو۔ یہ جائز ہے کہ آپ نے اس سے وہ پیمانہ مراد لیا ہو جس کے ذریعے فروخت کنندہ نے اپنے فروخت کنندہ کو ناپ کردیا ہو اور آپ نے خریدار کے پیمانے سے وہ پیمانہ مراد لیا ہو جس کے ذریعے اس کی فروخت کنندہ نے فروخت شدہ چیز اسے ناپ کردی ہو۔ اس لئے حدیث میں اس امر پر کوئی دلالت نہیں ہے کہ ناپ کرلینا خریدار کے ذمہ ہوتا ہے جب کیل یعنی ناپ کے سلسلے میں ہماری یہ بات درست ہوگئی تو اس سے یہ بات بھی واجب ہوگئی کہ ثمن یعنی قیمت میں حاصل شدہ شے کو وزن کرنے والے کی اجرت خریدار کے ذمہ ہوگی۔ اس لئے کہ خریدار کی ذمہ داری ہے کہ وہ فروخت کنندہ کے لئے ثمن کی تعیین کر دے اور ثمن کا تعین وزن کے بغیر نہیں ہوسکتا اس لئے وزن کرنے کی اجرت اس پر عائد ہوگی جو شخص کھوٹے کھرے سکوں کی پرکھ کرتا ہے اس کی اجرت کے متعلق محمد بن سماع نے امام محمد سے روایت کی ہے کہ فروخت کنندہ کی طرف سے ثمن کی وصولی سے قبل پرکھ کی اجرت خریدار پر ہوگی اس لئے کہ خریدار پر ثمن کو درست حالت میں فروخت کنندہ کے حوالے کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے لیکن اگر ثمن پر فروخت کنندہ نے قبضہ کرلیا اور پھر اسے سکوں کی پرکھ کا خیال آیا تو اس صورت میں پرکھ کی اجرت فروخت کنندہ پر ہوگی اس لئے کہ اس نے ثمن پر قبضہ کر کے اس کی ملکیت حاصل کرلی اس لئے اب یہ معلوم کرنا اس کی ذمہ داری ہے کہ آیا اس میں کوئی کھوٹا سکہ تو نہیں جسے واپس کردینا ضروری ہو۔ قول باری (وتصدق علینا) کی تفسیر میں سعید بن جبیر کا قول ہے کہ برادران یوسف (علیہ السلام) نے ان سے یہ درخواست کی تھی کہ غلہ کے بھائو میں کمی کر کے انہیں اتنی رقم کے بدلے زیادہ غلہ فروخت کردیں۔ انہوں نے حضرت یوسف سے خیرات کا سوال نہیں کیا تھا۔ سفیان بن عینیہ کا قول ہے کہ انہوں نے خیرات کا سوال کیا تھا اور وہ سب چونکہ انبیاء تھے اس لئے خیرات ان کے لئے حلال تھا۔ خیرات اور صدقہ کی حرمت صرف ہمارے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے تھی۔ مجاہد نے اسے مکروہ سمجھا ہے کہ کوئی شخص اپنی دعا میں یہالفاظ کہے ” اللھم تصدق علی (اے اللہ مجھے خیرات دے) اس لئے کہ خیرات اس شخص کی طرف سے دی جاتی ہے جو ثواب کا طلبگار ہوتا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ کی ذات اس سے ماورا ہے۔ قول باری ہے (قال ھل علمتم ما فعلتم بیوسف واخیہ اذانتم جاھلون۔ اس نے کہا : تمہیں کچھ یہ بھی معلوم ہے کہ تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کیا تھا جبکہ تم نادان تھے) اس آیت میں یہ بتایا گیا ہے کہ برادران یوسف نے حضرت یوسف (علیہ السلام) کے ساتھ جب زیادتی کی تھی اس وقت وہ جاہل اور نادان تھے لیکن اب جبکہ وہ حضرت یوسف سے ہم کلام تھے نادان نہ تھے، بعض لوگوں نے اس سے یہ استدلال کیا ہے کہ انہوں نے بالغ ہونے سے پہلے حضرت یوسف کے ساتھ زیادتی کی تھی اس لئے کہ اگر بانع ہونے کے بعد وہ ایسا کرتے اور پھر ان سے توبہ کا ظہور نہ ہوتا تو پھر وہ اس وقت بھی جبکہ حضرت یوسف سے ہم کلام تھے جاہل قرار پاتے۔ اللہ تعالیٰ نے جہالت سے بچپن کی جہالت مراد لی ہے معصیت کی جہالت مراد نہیں ہے۔ معانی کی شان ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ قرآن کے الفاظ میں حضرت یوسف (علیہ السلام) کا یہ قول الا تثریب علیکم الیوم یغفر اللہ لکم۔ آج تم پر کوئی گرفت نہیں۔ اللہ تمہیں معاف کرے) اس پر دلالت کرتا ہے کہ انہوں نے بالغ ہونے کے بعد حضرت یوسف پر ظلم کیا تھا۔ نیز یہ کہ ان کا یہ فعل ایک گناہ تھا جس سے استغفار کرنا ان پر واجب تھا۔ ظاہر کلام اس پر دلالت کرتا ہے کہ قرآن کے الفاظ میں انہوں نے یہ کہہ کر توبہ کرلی تھی، لقد اثرک اللہ علینا وان کنا لخاطئین بخدا کہ تم کو اللہ نے ہم پر فضیلت بخشی اور واقعی ہم خطاکار تھے) اس پر قرآن کے الفاظ میں ان کا یہ قول بھی دلالت کرتا ہے (یا ابانا استغفر لنا ذنوبنا انا کنا خاطئین۔ ابا جان ! آپ ہمارے گناہوں کی بخشش کے لئے دعا کریں، واقعی ہم خطاکار تھے) اس جیسی بات وہ شخص نہیں کہہ سکتا جس سے بالغ ہونے سے قبل نابالغی کی حالت میں کسی جرم کا ارتکاب ہوا ہو۔  Show more

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٨٨) چناچہ جب دوسری مرتبہ بھی یہ سب مصر پہنچے تو کہنے لگے اے عزیز ہم اور ہمارے گھر والے قحط سے پریشان ہیں اور ہم کچھ کھوٹے سکے لائے ہیں جن کے عوض نہ اناج مل سکتا ہے اور نہ وہ لوگوں کے درمیان چلتے ہیں اور کچھ پہاڑی چیزیں صنوبر، جستہ الخضراء وغیرہ لائے ہیں اور عرب کے استعمال کی چیزیں مثلا اون، گھی وغی... رہ لائے ہیں تو ہمیں اب بھی پورا اناج دے دیجیے جیسا کہ آپ نئے سکوں پر پورا اناج دیتے ہیں، اور ان قیمتوں کے فرق اور ماپوں کے فرق کو ملحوظ نہ رکھیے بلکہ ہمیں خیرات سمجھ کر دے دیجیے بیشک اللہ تعالیٰ خیرات دینے والوں کو دنیا و آخرت میں جزائے خیر دیتا ہے۔  Show more

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٨٨ (فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلَيْهِ ) اگلے سال جب وہ لوگ اپنے والد کے حکم کے مطابق مصر پہنچے اور پھر حضرت یوسف کے سامنے پیش ہوئے۔ (قَالُوْا يٰٓاَيُّهَا الْعَزِيْزُ مَسَّنَا وَاَهْلَنَا الضُّرُّ ) کئی سال سے لگاتار قحط کا سماں تھا۔ آہستہ آہستہ اس کے اثرات زیادہ شدت کے ساتھ ظاہر ہو رہے ہوں گے۔ بھیڑبک... ریاں بھی ختم ہوچکی ہوں گی۔ اب تو ان کی اون بھی نہیں ہوگی جو اناج کی قیمت کے عوض دے سکیں۔ (وَجِئْنَا بِبِضَاعَةٍ مُّزْجٰىةٍ فَاَوْفِ لَنَا الْكَيْلَ ) اس دفعہ ہم جو چیزیں غلے کی قیمت ادا کرنے کے لیے لے کر آئے ہیں وہ بہت کم اور ناقص ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ان سے غلے کی قیمت پوری نہیں ہوسکتی۔ (وَتَصَدَّقْ عَلَيْنَا ) اپنے انتہائی خراب حالات کی وجہ سے ہم چونکہ خیرات کے مستحق ہوچکے ہیں ‘ اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ اس دفعہ کچھ غلہ آپ ہمیں خیرات میں بھی دیں۔ (اِنَّ اللّٰهَ يَجْزِي الْمُتَصَدِّقِيْنَ ) چونکہ حضرت یوسف کے لیے یہ ساری صورت حال بہت رقت انگیز تھی اس لیے آپ مزید ضبط نہیں کرسکے اور آپ نے انہیں اپنے بارے میں بتانے کا فیصلہ کرلیا ۔   Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

That is, it will be charitable of you if you give us that much grain as we require to fulfill our needs, because the goods we have brought for its barter are of less value than of the grain we require.

٦۵ ۔ یعنی ہماری اس گزارش پر جو کچھ آپ دیں گے وہ گویا آپ کا صدقہ ہوگا ۔ اس غلے کی قیمت میں جو پونجی ہم پیش کر رہے ہیں وہ تو بیشک اس لائق نہیں ہے کہ ہم کو اس قدر غلہ دیا جائے جو ہماری ضرورت کو کافی ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

55: مطلب یہ ہے کہ قحط کی وجہ سے ہم سخت بدحالی کا شکار ہیں، اس لئے اُس مرتبہ ہم اتنی قیمت بھی نہیں لا سکے جو اپنے حصے کا غلہ خریدنے کے لئے درکار ہوتی ہے۔ لہٰذا اب جو کچھ آپ دیں گے وہ محض اِحسان ہی ہوگا۔ قرآنِ کریم میں لفظ ’’صدقہ‘‘ استعمال ہوا ہے، صدقہ ایسے عطیہ کو کہتے ہیں جو کسی کے ذمے واجب نہ ہو، ... بلکہ اﷲ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر اِحسان کے طور پر دیا جائے۔  Show more

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(12:88) دخلوا علیہ۔ وہ اس کے پاس گئے۔ (یعنی حضرت یوسف (علیہ السلام) کے پاس پہنچے) مسنا الضر۔ ہمیں (سخت) تکلیف پہنچی ہے۔ ہم سخت مصیبت میں ہیں (غلہ کی ناداری کی وجہ سے) مزجۃ۔ اسم مفعول واحد مؤنث مذجی۔ واحد مذکر۔ انجاء (افعال) مصدر۔ حقیر۔ قلیل بےقدر۔ فاوف لنا الکیل۔ ہمیں پورا ماپ دیدیں۔ (یعنی اگرچ... ہ ہماری پونجی حقیر ہے لیکن ہم غلہ کی پوری مقدار کی درخواست کرتے ہیں) بضاعۃ مذجۃ ۔ حقیر سی قیمت۔ تصدق علینا۔ ای تفضل علینا وزدنا علی حقنا۔ ہم پر مہربانی کیجئے اور ہمارے حق سے بھی ہمیں زیادہ عنایت کیجئے۔ اس فضل یا زیادہ کو صدقہ کہا گیا ہے اس سے حقیقی صدقہ مراد نہیں ہے۔ المتصدقین۔ اسم فاعل جمع مذکر۔ خیرات یا صدقہ دینے والے۔ یہاں زیادہ دینے والے۔ رعایت دینے والے مراد ہیں۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 9 ۔ یعنی ہماری یہ پونچی اس قابل نہیں ہے کہ کوئی ہمیں اس کے بدلے غلہ دے سکے۔ تاہم اگر آپ ہم پر احسان فرمائیں کہ اس کی قیمت کا جتنا غلہ بنتا ہے اس سے زیادہ دے دیں یا اس کے ناقابلِ قبول ہونے سے چشم پوشی فرمائیں تو یہ آپ کا ہم پر صدقہ ہوگا۔ کہتے ہیں کہ اب کی بار وہ اون، پنیر وغیرہ لائے تھے۔ یہ حال دیک... ھ کر حضرت یوسف ( علیہ السلام) کو رحم آگیا اور حقیقتِ حال ظاہر کردی۔ کذافی الموضح۔ (روح) ۔  Show more

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن آیت نمبر 88 تا 93 مسنا ہمیں پہنچی، ہمیں چھولیا الضر سختی اور پریشانی مزجۃ بیکار، معمولی اوف پورا کر تصدق صدقہ کر دے، نیکی کر ھل علمتم کیا تمہیں معلوم ہے، کیا تمہیں یاد ہے مافعلتم تم نے کیا کیا من اللہ اللہ نے احسان کیا من یتق جو تقویٰ اختیار کرتا ہے لایضیع ضائع نہیں کرتا اثر اختیار کیا، ... منتخب کرلیا لاتثریب الزام نہیں ہے یات بصیراً آنکھوں کی روشنی آئے گی ۔ تشریح آیت نمبر 88 تا 93 جب برادران یوسف نے اپنے والد کی یہ حالت دیکھی اور ان کی طرف سے حکم ہوا کہ تم جاؤ اور یوسف کو تلاش کرو تب یہ نو بھائی تیسری مرتبہ کنعان سے مصر پہنچ گئے۔ بادشاہ مصر کی خدمت میں پہنچے اور نہایت عاجزی اور انکساری سے یہ کہا کہ اے عزیز مصر ! ہمیں اور ہمارے اہل خاندان کو موجودہ صورتحال سے شدید تکلیف پہنچ رہی ہے کیونکہ قحط سالی بھی ہے اور بھائی کی جدائی کا غم بھی والد انتہائی کمزور ہوچکے ہیں یہ معمولی ساہد یہ قبول کر لیجیے، ہمیں غلہ بھی دیجیے اور ہمارے ساتھ بہتر معاملہ فرمائیے۔ تفسیر قرطبی اور تفسیر مظہری میں حضرت ابن عباس سے یہ بھی ایک روایت ہے کہ حضرت یعقوب نے عزیز مصر کے نام ایک خط لکھ کردیا جس کا مضمون یہ ہے۔ ” اے عزیز مصر ! ہمارا پورا خاندان بلاؤں اور آزمائشوں میں معروف ہے۔ میرے دادا حضرت ابراہیم خلیل اللہ (علیہ السلام) کو نمرود کی آگ سے آزمایا گیا۔ میرے والد حضرت اسحاق (علیہ السلام) کا شدید امتحان لیا گیا۔ پھر میرے بیٹے کے ذریعہ میری آزمائش کی گئی جو مجھے سب سے زیادہ عزیز تھا یہاں تک کہ اس کی جدائی میں میری آنکھوں کی روشنی جاتی رہی۔ اس کے بعد اس کا چھوٹا بھائی میرے دل کی تسلی کا سامان تھا جس کو آپ نے چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم اولاد انبیاء کرام ہیں نہ ہم نے کبھی چوری کی اور نہ ہماری اولاد میں کوئی چور پیدا ہوا۔ والسلام “۔ جب حضرت یوسف کے سامنے اس خط کو پڑھا گیا تو ضبط اور برداشت کے بندھن ٹوٹ گئے۔ والد کا خط پڑھ کر کانپ اٹھے۔ اب وہ وقت آگیا تھا جہاں اللہ کے حکم سے آپ نے اپنے آپ کو ظاہر کردینا ہی مناسب سمجھا۔ حضرت یوسف نے اپنے بھائیوں سے کہا کہ تمہیں کچھ یاد ہے کہ تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا معاملہ کیا تھا اس سوال سے برداران یوسف پر اللہ نے کھول دیا اور ان کی زبان سے بےساختہ نکل گیا کہ کیا تم ہی یوسف ہو ؟ حضرت یوسف نے فرمایا کہ ہاں میں ہی یوسف ہوں اور یہ میرے بھائی بن یا مین ہیں۔ اللہ نے ہم پر خصوصی رحم و کرم نازل کیا ہے اور وہ اللہ ہر اس شخص پر اپنا کرم نازل فرماتا ہے جو اس سے ڈرتا ہے اور حالات پر صبر کرتا ہے اللہ، و رحیم و کریم ہے جو کسی کی نیکی کو ضائع نہیں کرتا۔ سب بھائیوں نے کہا اللہ کی قسم اس نے آپ کو ہمارے اوپر فضیلت و بڑائی عطا کی ہے اور ہمیں اس بات کا پوری طرح احساس ہے کہ ہم خطا اور قصور وار تھے حضرت یوسف نے فرمایا کہ آج تمہارے اوپر کوئی ملامت اور الزام نہیں ہے اللہ تمہاری خطاؤں کو معاف کرنے والا سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔ یہ شان پیغمبری ہے کہ اپنے بھائیوں کو ان کے ظلم و ستم یاد نہیں دلاتے بکلہ ان کو معاف کردیتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ دعا بھی دیتے ہیں کہ وہ اپنی خطاؤں کو اللہ کی بار گاہ میں پیش کریں وہ ارحم الراحمین تمہاری ہر خطا کو معاف کر دے گا۔ فتح مکہ کے دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اس شان پیغمبری کا مظاہرہ فرماتے ہیں اور اپنے دشمنوں کو جو خون کے پیاسے تھے اور جنہوں نے اکیس سال تک مسلسل ایسے ظلم و ستم کئے تھے جن کے تصور سے روح کانپ اٹھتی ہے۔ آپ نے فرمایا، میں بھی وہی بات کہتا ہوں جو میرے بھائی حضرت یوسف نے کہی تھی کہ ” جاؤ تم سب آزاد ہو آج کے دن تمہارے ظلم معاف ہے اور تم سے کوئی انتقام نہیں لیاجائے گا۔ “ حضرت یوسف نے اپنے بھائیوں کی ساری خطائیں معاف کردیں اور فرمایا کہ میری یہ قمیص لے جاؤ اور والد صاحب کی آنکھوں پر ڈال دو ان کی بینائی واپس آجائے گی اور تمام اہل خانہ یہیں مصر میں آجائیں۔ بعض مفسرین نے لکھا ہے کہ یہ وہی قمیص تھی کہ جب برادران یوسف نے حضرت یوسف کو کنعان کے کنوئیں میں اس طرح پھینکا تھا کہ ان کی قمیص اتار لی تھی اور اس پر جھوٹا خون لگا کر والد کے پاس لے گئے تھے۔ اس وقت اللہ کے حکم سے حضرت جبرائیل جنت سے ایک قمیص لے کر آئے اور حضرت یوسف کو پہنا دی تھی۔ حضرت یوسف نے یہی قمیص اپنے والد کو بھیج دی تھی کیونکہ یہ قمیص اللہ کی طرف سے آئی تھی۔ اس نے اندھے کنوئیں میں بھی روشنی کی تھی اور حضرت یوسف کو یقین تھا کہ اس قمیص کی برک سے اللہ ان کے والد کی آنکھوں میں روشنی عطا فرما دے گا۔  Show more

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : گذشتہ سے پیوستہ۔ حضرت یعقوب کی ہدایت پر برادران یوسف کا مصر کی طرف جانا۔ برادران یوسف اب تیسری مرتبہ مصر پہنچ کر مصر کے بادشاہ ( یوسف (علیہ السلام) سے ملاقات کرتے ہیں۔ اب کی بار فاقہ مستی کی وجہ سے ان کی حالت یہ ہوچکی تھی کہ بادشاہ کے حضور پیش ہوتے ہی فریاد کرنے لگے۔ اے عزیزم... صر ! ہم اور ہمارے گھر والے قحط سالی اور فاقہ کشی کی و جہ سے انتہائی پریشان ہیں۔ غلہ لینے کے لیے جو رقم ہم لائے ہیں وہ بالکل ہی معمولی ہے لیکن آپ سے التجا ہے کہ آپ قیمت کے برابر غلہ دینے کی بجائے ہم پر صدقہ کریں۔ اللہ تعالیٰ صدقہ دینے والوں کو یقیناً جزا دیتا ہے۔ قرآن مجید کے الفاظ سے پتا چل رہا ہے کہ بردران یوسف نے کتنی بےبسی اور عاجزی میں آکر فریاد کی تھی۔ غیور اور پیغمبر زادے ہونے کے باوجود فریاد کرتے ہیں کہ ہم بڑی مشکل سے کچھ رقم لائے ہیں۔ مگر یہ اتنی تھوڑی ہے کہ اس کے عوض جو غلہ ملے گا۔ اس سے ہم اپنے بوڑھے ماں باپ اور چھوٹے چھوٹے بچوں کا پیٹ نہیں پال سکتے اس لیے ہماری عاجزانہ در خواست ہے کہ آپ اپنی طرف سے مزید غلہ عنایت فرمائیں۔ ہم اس قدر مجبور ہوچکے ہیں کہ ہم آپ سے صدقہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ آپ ضرور ہمیں صدقے کے طور پر غلہ دیں کیونکہ اللہ تعالیٰ صدقہ دینے والوں کو جزا دیتا ہے۔ قرآن مجید کا ایک ایک لفظ برادران یوسف کی حالت زار کی ترجمانی کر رہا ہے کہ انہوں کتنی عاجزی اور لجاجت کے ساتھ حضرت یوسف (علیہ السلام) کے سامنے فریاد پر فریاد کی تھی۔ یوسف (علیہ السلام) کے بھائی ایھا العزیز کہہ کر درخواست کرتے ہیں ” العزیز “ کا لفظ پچھلی آیات میں اس عورت کے خاوند کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ جس نے حضرت یوسف (علیہ السلام) کو پھسلانے اور ورغلانے کی کوشش کی تھی۔ جس کے بارے میں مفسرین اور مؤرخین کا مکمل اتفاق ہے کہ وہ مصر کی حکومت میں اعلیٰ افسریا کوئی وزیر تھا۔ جہاں تک بادشاہ کے نام کا تعلق ہے اس کو قرآن کریم نے اسی سورة کی آیت ٤٣ تا ٥٠ میں ” الملک “ کے نام سے متعارف کروایا ہے۔ لہٰذا تفہیم القرآن کے مؤلف سید ابواعلیٰ مودودی کے مطابق ” العزیز “ سے مرادمصر میں کسی خاص منصب کا نام نہ تھا بلکہ محض ” صاحب اقتدار “ کے معنیٰ میں استعمال کیا گیا ہے۔ غالباً مصر میں بڑے لوگوں کے لیے اس طرح کا کوئی لفظ اصطلاحاً رائج تھا جیسے ہمارے ملک میں لفظ سرکار بولا جاتا ہے۔  Show more

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب تیسری مرتبہ برادران یوسف (علیہ السلام) مصر کے شہر میں داخل ہوتے ہیں۔ قحط نے ان کا برا حال کر رکھا ہے۔ نقدی ختم ہے ، اب وہ ردی قسم کی مال اور روپیہ لے کر آئے ہیں اور اس کے سوا ان کے پاس کچھ بچا بھی نہیں ہے۔ یہ لوگ اس حال میں داخل ہوتے ہیں کہ ان کی شخصیت ٹوٹی ہوئی ہوتی ہے ، اب وہ پرانی باتیں کرنے ک... ے قابل ہی نہیں ہیں۔ اس کے حال میں داخل ہوتے ہیں کہ ان کی شخصیت ٹوٹی ہوئی ہوتی ہے ، اب وہ پرانی باتیں کرنے کے قابل ہی نہیں ہیں۔ اس موقعے پر انہوں نے اپنی بدحالی کا جو شکوہ کیا اس سے ان کا حال اچھی طرح معلوم ہوجاتا ہے۔ آیت نمبر ٨٨ یوسف (علیہ السلام) نے جب دیکھا کہ اس کے بھائی اس قدر خستہ حال ہوگئے ہیں اور ان کے اندر اس قدر انکسار آگیا ہے اور وہ رحم کی اپیلیں کر رہے ہیں تو وہ اپنے مرتبے اور مقام کا مزید مظاہرہ جاری نہ رکھ سکے۔ اب ان کے لئے ممکن ہی نہ رہا کہ اپنی شخصیت کو ان سے چھپا سکیں۔ جو سبق ان کو دینا مقصود تھا وہ دے چکے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ ان کو وہ عظیم سر پر ائز دیا جائے جس کے لئے وہ بالکل تیار نہ تھے۔ ان کو تصور ہی نہ تھا کہ وہ یوسف (علیہ السلام) کے دربار میں کھڑے ہیں۔ چناچہ وہ براہ کرم ان پر اپنی حقیقت ظاہر فرماتے ہیں۔ وہ اشارہ کرتے ہیں کہ دیکھو تم نے ماضی میں وہ کیا کرتوت کیا تھا ؟ یہ تو ان کی زندگی کا راز تھے۔ اس کے بارے میں انہوں نے کسی کو بتایا ہی نہ تھا۔ صرف اللہ جانتا تھا۔  Show more

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

برادران یوسف کا تیسری بار مصر پہنچنا اور غلہ طلب کرنا اور ان کا سوال فرمانا کیا تمہیں معلوم ہے کہ تم نے یوسف کے ساتھ کیا کیا ‘ پھر بھائیوں کا قصور معاف فرمانا اور ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی دعا کرنا حضرت یعقوب (علیہ السلام) کے فرمانے پر ان کے بیٹے پھر مصر کی طرف روانہ ہوئے حضرت یوسف (علیہ ال... سلام) کے بارے میں تو اندازہ نہ تھا کہ کہاں ہوں گے البتہ بنیامین اور بڑے بھائی کو مصر ہی میں چھوڑ آئے تھے اس لئے اپنے والد کے فرمان کے مطابق کہ یوسف اور اس کے بھائی کو تلاش کرو انہوں نے مصر ہی کی راہ لی نیز اس میں غلہ لانے کا فائدہ بھی پیش نظر تھا ‘ جب مصر پہنچے تو حضرت یوسف (علیہ السلام) تک رسائی ہونے کے بعد پھر غلہ ملنے کا سوال اٹھایا اور ان سے کہا کہ اے عزیز ہمیں اور ہمارے گھر والوں کو قحط کی وجہ سے تکلیف پہنچی ہے ہمیں غلہ کی ضرورت ہے لیکن ہمارے پاس غلہ لینے کے لئے وہ قیمت بھی نہیں جو قیمت کہنے کے لائق ہو کچھ لائے تو ہیں جو نکمی چیز ہے اس لائق تو نہیں کہ اسے آپ قبول کریں لیکن پھر بھی ہم درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں پورا غلہ دے دیجئے (مفسرین نے اس بارے میں کئی باتیں لکھی ہیں کہ وہ پونجی کیا تھی جسے وہ خود ہی نکمی چیز بتا رہے تھے صاحب روح المعانی نے حضرت ابن عباس (رض) سے نقل کیا ہے کہ یہ کھوٹے درہم تھے جن کی قیمت پوری نہیں ملتی تھی) ۔ غلہ طلب کرنے کے ساتھ انہوں نے (وَتَصَدَّقْ عَلَیْنَا) بھی کہا مفسرین نے اس کے کئی معنی لکھے ہیں ایک معنی تو یہ ہے کہ ہماری پونجی نکمی بھی ہے اور تھوڑی بھی ہے۔ آپ اسے قبول فرمائیں اور ایک معنی یہ ہے کہ ہمیں اپنی طرف سے کچھ مزید بلا قیمت بطور صدقہ عطا فرما دیجئے اور بعض حضرات نے اس کا مطلب یہ بتایا ہے کہ غلہ عطا فرمانے کے ساتھ یہ کرم فرمائیے کہ ہمارے بھائی بنیامین کو واپس کر دیجئے ‘ صاحب روح المعانی لکھتے ہیں کہ اس صورت میں تصدق بمعنی تفضل ہوگا یعنی مہربانی فرما کر ہمارے بھائی کو ساتھ بھیج دیجئے لیکن (اِنَّ اللّٰہَ یَجْزِی الْمُتَصَدِّقِیْنَ ) سے معنی اول ہی کی تائید ہوتی ہے۔ (کہ اللہ تعالیٰ صدقہ کرنے والوں کو جزاء عطا فرماتا ہے) ۔  Show more

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

75: یہ تیرہواں حال ہے فرزندان یعقوب (علیہ السلام) اب تیسری بار مصر وارد ہوگئے اور حضرت یوسف (علیہ السلام) کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی اے عزیز ! ہم اور ہمارے اہل و عیال قحط سالی کی وجہ سے سخت تکلیف میں مبتلا ہیں اور اس دفعہ تو ہم بہت تھوڑی سی پونجی لائے ہیں۔ آپ مہربانی فرما کر ہمیں پورا غلہ دیدیں ا... ور ہم پر احسان فرمائیں اللہ تعالیٰ آپ کو اس احسان کی جزا دے گا۔ ” مُزْجَاۃٍ “ معمولی، ناقص، بہت تھوڑی ای ببضاعۃ روؤیۃ کا سدۃ لاتنفق فی الطعام الا بتجوز من البائع (خازن ج 3 ص 311) ۔  Show more

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

88 ۔ چناچہ یہ لڑکے پھر سفر میں گئے اور مصر پہنچ کر عزیز مصر کے سامنے پیش ہوئے تو ان سے کہا اے عزیز ! ہم کو اور ہمارے گھروالوں کو قحط کے باعث بڑی سختی پہنچ رہی ہے اور ہم یہ ناقص اور نکمی پونجی لائے ہیں مگر آپ اس کے ناقص ہونے پر نظر نہ کیجئے اور ہم کو پورا غلہ دے دیجئے اور ہم پر خیرات کیجئے اور خیرات ... سمجھ کر دیدیئے ، یقینا اللہ تعالیٰ خیرات کرنیوالوں کو اچھا صلہ دیتا ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں قحط میں سب اسباب گھر کا بک گیا اب کی بار اون ، پنیر ایسی چیزیں لائے تھے اناج خریدنے کو۔ یہ حال سن کر حضرت یوسف (علیہ السلام) کو رحم آیا اپنے آپ کو ظاہر کیا اور سارے گھر کو بلوایا ۔ 12 ۔ خلاصہ :۔ یہ کہ جب بھائیوں کی غربت اور افلاس کی نوبت تک پہنچ گئی تو یوسف (علیہ السلام) کا دل بھر آیا یا نبوت کے نور سے معلوم کیا کہ معاملہ کو چھپانا مناسب نہیں یا حضرت یعقوب (علیہ السلام) کا انما اشکوابثی و حزلی کہنا کام آیا ، بہر حال اظہار کا موقع آگیا۔ بعض حضرات نے تصدق علینا پر مختلف خیالات کا اظہار کیا ہے مگر ظاہر یہ ہے کہ صدقہ کہ معنی یہاں مطلق احسان کے ہیں اس کے بعد کسی بحث کی گنجائش نہیں۔  Show more