Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 88

سورة يوسف

فَلَمَّا دَخَلُوۡا عَلَیۡہِ قَالُوۡا یٰۤاَیُّہَا الۡعَزِیۡزُ مَسَّنَا وَ اَہۡلَنَا الضُّرُّ وَ جِئۡنَا بِبِضَاعَۃٍ مُّزۡجٰىۃٍ فَاَوۡفِ لَنَا الۡکَیۡلَ وَ تَصَدَّقۡ عَلَیۡنَا ؕ اِنَّ اللّٰہَ یَجۡزِی الۡمُتَصَدِّقِیۡنَ ﴿۸۸﴾

So when they entered upon Joseph, they said, "O 'Azeez, adversity has touched us and our family, and we have come with goods poor in quality, but give us full measure and be charitable to us. Indeed, Allah rewards the charitable."

پھر جب یہ لوگ یوسف ( علیہ السلام ) کے پاس پہنچے تو کہنے لگے کہ اے عزیز! ہم کو اور ہمارے خاندان کو دکھ پہنچا ہے ہم حقیر پونجی لائے ہیں پس آپ ہمیں پورے غلے کا ناپ دیجئے اور ہم پر خیرات کیجئے اللہ تعالٰی خیرات کرنے والوں کو بدلہ دیتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
دَخَلُوۡا
وہ داخل ہوئے
عَلَیۡہِ
اس پر
قَالُوۡا
وہ کہنے لگے
یٰۤاَیُّہَا الۡعَزِیۡزُ
اے عزیز
مَسَّنَا
پہنچی ہمیں
وَاَہۡلَنَا
اور ہمارے گھر والوں کو
الضُّرُّ
تکلیف
وَجِئۡنَا
اور لائے ہیں ہم
بِبِضَاعَۃٍ
پونچی / سر مایہ
مُّزۡجٰىۃٍ
حقیر
فَاَوۡفِ
پس پورا پورا دے دیجئے
لَنَا
ہمیں
الۡکَیۡلَ
پیمانہ / غلہ
وَتَصَدَّقۡ
اور صدقہ کیجیے
عَلَیۡنَا
ہم پر
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَجۡزِی
وہ بدلہ دیتا ہے
الۡمُتَصَدِّقِیۡنَ
صدقہ کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
چنانچہ جب
دَخَلُوۡا
وہ داخل ہوئے
عَلَیۡہِ
اس پر
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰۤاَیُّہَا
اے
الۡعَزِیۡزُ
عزیز
مَسَّنَا
پہنچی ہے ہمیں
وَاَہۡلَنَا
اور ہمارے گھر والوں کو
الضُّرُّ
بڑی تکلیف
وَجِئۡنَا
اور لائے ہیں ہم
بِبِضَاعَۃٍ
رقم
مُّزۡجٰىۃٍ
معمولی
فَاَوۡفِ
سو آپ پورا کر دیں
لَنَا
ہمارے لیے
الۡکَیۡلَ
ماپ کو
وَتَصَدَّقۡ
اور آپ صدقہ بھی کریں
عَلَیۡنَا
ہم پر
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَجۡزِی
جزا دیتا ہے
الۡمُتَصَدِّقِیۡنَ
صدقہ کرنے والوں کو
Translated by

Juna Garhi

So when they entered upon Joseph, they said, "O 'Azeez, adversity has touched us and our family, and we have come with goods poor in quality, but give us full measure and be charitable to us. Indeed, Allah rewards the charitable."

پھر جب یہ لوگ یوسف ( علیہ السلام ) کے پاس پہنچے تو کہنے لگے کہ اے عزیز! ہم کو اور ہمارے خاندان کو دکھ پہنچا ہے ہم حقیر پونجی لائے ہیں پس آپ ہمیں پورے غلے کا ناپ دیجئے اور ہم پر خیرات کیجئے اللہ تعالٰی خیرات کرنے والوں کو بدلہ دیتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب وہ (سہ بارہ یوسف اور اس کے بھائی کی تلاش میں) یوسف کے پاس آئے تو کہنے لگے : حضور والا ! ہم اور ہمارے گھر والے سخت تکلیف میں ہیں اور ہم حقیر سی پونجی لائے ہیں۔ آپ ہم پر صدقہ کرتے ہوئے ہمیں غلہ پورا دے دیجئے۔ اللہ صدقہ کرنے والوں کو یقینا جزا دیتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ جب وہ یوسف کے پاس داخل ہوئے توانہوں نے کہا: ’’اے عزیز!ہمیں اور ہمارے گھر والوں کوبڑی تکلیف پہنچی ہے اورہم معمولی رقم لے کر آئے ہیں سوآپ ہماراماپ پورا کر دیں اور ہم پرصدقہ بھی کریں، بلاشبہ اﷲ تعالیٰ صدقہ کرنے والوں کو جزادیتاہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, when they came to him (Yusuf), they said, |"0 ` Aziz, distress has befallen us and our family, and we have brought a capital of very little worth. So, give us the full measure and be charitable to us. Surely, Allah rewards the charitable.|"

پھر جب داخل ہوئے اس کے پاس بولے اے عزیز پڑی ہم پر اور ہمارے گھر پر سختی اور لائے ہیں ہم پونجی ناقص سو پوری دے ہم کو بھرتی اور خیرات کر ہم پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب وہ لوگ یوسف کے ہاں پہنچے انہوں نے کہا : اے عزیز (صاحب اختیار) ! ہم پر اور ہمارے اہل و عیال پر بڑی سختی آگئی ہے اور ہم بہت حقیر سی پونجی لے کر آئے ہیں لیکن (اس کے باوجود) آپ ہمارے لیے پیمانے پورے بھر کردیجیے اور ہمیں خیرات بھی دیجیے یقیناً اللہ صدقہ دینے والوں کو جزاد یتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اجب یہ لوگ مصر جا کر یوسف ( علیہ السلام ) کی پیشی میں داخل ہوئےتو انہوں نے عرض کیا اے سردار بااقتدار ، ہم اور ہمارے اہل و عیال سخت مصیبت میں مبتلا ہیں ، اور ہم کچھ حقیر سی پونجی لے کر آئے ہیں ، آپ ہمیں بھرپور غلّہ عنایت فرمائیں اور ہم کو خیرات دیں 65 ، اللہ خیرات کرنے والوں کو جزا دیتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جب وہ یوسف کے پاس پہنچے تو انہوں نے ( یوسف سے ) کہا : اے عزیز ! ہم پر اور ہمارے گھر والوں پر سخت مصیبت پڑی ہوئی ہے ، اور ہم ایک معمولی سی پونجی لے کر آئے ہیں ، آپ ہمیں پورا پورا غلہ دے دیجیے ، ( ٥٥ ) اور اللہ کے لیے ہم پر احسان کیجیے ، یقینا اللہ اپنی خاطر احسان کرنے والوں کو بڑا اجر عطا فرماتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب یوسف کے پاس پہنچے تو کہنے لگے اے عزیز (مصر کے وزیر) ہم پر اور ہمارے گھر والوں پر قحط کی مصیبت پڑی ہے اور ہم تھوڑی سی پونجی کچھ کھوٹے روپے یا چمڑا یا گھی وغیرہ لیکر محلہ خریدنے کو آئے میں تو ہم کو پوری ماپ غلہ دلوا دے اور ہم کو خیرات دے کیونکہ اللہ خیرات دینے والوں کو اس سے اچھا بدلہ دیتا ہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جب وہ ان (یوسف علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو کہنے لگے اے عزیز ! (عیز مصر) ہم کو اور ہمارے خاندان کو (قحط کی وجہ سے) بہت تکلیف پہنچ رہی ہے اور ہم تھوڑا سا سرمایہ لائے ہیں سو (اس کے بدلے) ہمیں پورا غلہ دے دیجئے اور ہم پر خیرات کیجئے۔ بیشک اللہ خیرات کرنے والوں کو جزائے خیر دیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب (برادران یوسف) اس کے سامنے پہنچے تو کہا کہ اے عزیز (مصر) ہمیں اور ہمارے گھر والوں کو سخت اذیت پہنچ چکی ہے اور ہم ایک معمولی سی رقم لے کر حاضر ہوئے ہیں تو آپ ہمیں غلہ دیدیجیے اور ہم پر کچھ صدقہ کردیجیے۔ بیشک اللہ صدقہ کرنے والوں کو بہتر اجر عطا فرماتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب وہ یوسف کے پاس گئے تو کہنے لگے کہ عزیز ہمیں اور ہمارے اہل وعیال کو بڑی تکلیف ہو رہی ہے اور ہم تھوڑا سا سرمایہ لائے ہیں آپ ہمیں (اس کے عوض) پورا غلّہ دے دیجیئے اور خیرات کیجیئے۔ کہ خدا خیرات کرنے والوں کو ثواب دیتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when they entered unto him, they said: O Aziz! distress hath touched us and our household, and we have brought poor goods, wherefore give us full measure, and be charitable unto us; verily Allah recompenseth the charitable.

پھر جب وہ لوگ (عزیز) کے پاس پہنچے تو بولے اے عزیز ہم کو اور اور ہمارے گھروالوں کو (بڑی) تکلیف پہنچ رہی ہے ۔ اور ہم یہ نکمی پونجی لے کر آئے ہیں سو آپ ہمیں ہمارے لئے غلہ پوری ناپ سے دیجئے اور ہمارے ساتھ رعایت کیجئے بیشک اللہ رعایت کرنے والوں کو جزائے خیر دیتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جب وہ اس کے پاس پہنچے ، انہوں نے اس سے کہا کہ اے عزیز! ہم اور ہمارے اہل وعیال بڑی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ہم تھوڑی سی پونجی لے کر حاضر ہوئے ہیں تو آپ ہمیں غلہ بھی پورا دیجئے اور ہم کو صدقہ بھی عنایت فرمائیے ۔ اللہ تعالیٰ صدقہ کرنے والوں کو بدلہ عنایت فرماتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس جب وہ لوگ ( عزیز یعنی یوسف علیہ السلام ) کے پاس پہنچے تو ( عزیز نے ) کہااے عزیز ہمیں اور ہمارے گھروالوں کو ( شدید ) تکلیف پہنچی ہے اور ہم نہایت معمولی ( پھینک دیے جانے کے لائق ) پونجی لے کر آئے ہیں پس آپ ہمیں بھر پور غلّہ دیجئے اور ( بطوراحسان ) ہمیں خیرات بھی دیجئے ۔ بے شک اللہ ( تعالیٰ ) خیرات دینے والوں کو اچھا بدلہ عنایت فرماتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب وہ یوسف کے پاس گئے تو کہنے لگے کہ عزیز ہمیں اور ہمارے اہل و عیال سخت تکلیف میں ہیں اور ہم تھوڑا سا سرمایہ لائے ہیں اور آپ ہمیں اس کے بدلے پورا غلہ دیجیے اور خیرات کیجیے کہ اللہ خیرات کرنے والوں کو ثواب دیتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آخرکار جب وہ (ایک مرتبہ پھر مصر پہنچ کر) یوسف کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو عرض کیا، اے عزیز، ہمیں اور ہمارے گھر والوں کو (قحط کی وجہ سے) سخت تکلیف پہنچی ہے، اور (اپنی ناداری کے سبب) ہم یہ حقیر سی پونجی لے کر حاضر ہوئے ہیں، اس لئے آپ ہمیں پورا غلہ عنایت فرما دیں، اور ہمیں خیرات (کے طور پر ہی) دے دیں، بیشک خیرات کرنے والوں کو اللہ اپنی طرف سے بدلہ دیتا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب وہ ان کی تلاش میں یوسف کے پا س آئے توکہنے لگے: حضور والاہم اور ہمارے گھر والے سخت تکلیف میں ہیں اور حقیرسی پونجی لائے ہیں آ پ ہم پر صدقہ کرتے ہوئے ہمیں غلہ پورادے دیجئے اللہ صدقہ کرنے والوں کو یقینا جزا دیتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب وہ یوسف کے پاس پہنچے بولے اے عزیز ہمیں اور ہمارے گھر والوں کو مصیبت پہنچی ( ف۱۹۹ ) اور ہم بےقدر پونجی لے کر آئے ہیں ( ف۲۰۰ ) تو آپ ہمیں پورا ناپ دیجئے ( ف۲۰۱ ) اور ہم پر خیرات کیجئے ( ف۲۰۲ ) بیشک اللہ خیرات والوں کو صلہ دیتا ہے ( ف۲۰۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو جب وہ ( دوبارہ ) یوسف ( علیہ السلام ) کے پاس حاضر ہوئے تو کہنے لگے: اے عزیزِ مصر! ہم پر اور ہمارے گھر والوں پر مصیبت آن پڑی ہے ( ہم شدید قحط میں مبتلا ہیں ) اور ہم ( یہ ) تھوڑی سی رقم لے کر آئے ہیں سو ( اس کے بدلے ) ہمیں ( غلہ کا ) پورا پورا ناپ دے دیں اور ( اس کے علاوہ ) ہم پر ( کچھ ) صدقہ ( بھی ) کر دیں ۔ بیشک اﷲ خیرات کرنے والوں کو جزا دیتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( چنانچہ حسب الحکم ) جب یہ لوگ ( مصر گئے ) اور یوسف ( ع ) کے پاس پہنچے تو کہنے لگے اے عزیزِ مصر! ہمیں اور ہمارے گھر والوں کو بڑی تکلیف پہنچی ہے ( اس لئے اب کی بار ) ہم بالکل حقیر سی پونجی لائے ہیں ( اسے قبول کریں اور ) ہمیں پیمانہ پورا ناپ کر دیجیئے ( بھرپور غلہ دیجئے ) اور ( مزید برآں ) ہم کو صدقہ و خیرات بھی دیجئے بے شک اللہ صدقہ خیرات کرنے والوں کو جزاءِ خیر دیتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then, when they came (back) into (Joseph's) presence they said: "O exalted one! distress has seized us and our family: we have (now) brought but scanty capital: so pay us full measure, (we pray thee), and treat it as charity to us: for Allah doth reward the charitable."

Translated by

Muhammad Sarwar

When they entered Joseph's court, they said, "Noble Prince, hardship has struck us and our people. We have come with a little money, so give us a measure of grain and be charitable to us. God will give the reward to those who give charity".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then, when they entered unto him, they said: "O `Aziz! A hard time has hit us and our family, and we have brought but poor capital, so pay us full measure and be charitable to us. Truly, Allah does reward the charitable."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when they came in to him, they said: O chief! distress has afflicted us and our family and we have brought scanty money, so give us full measure and be charitable to us; surely Allah rewards the charitable.

Translated by

William Pickthall

And when they came (again) before him (Joseph) they said: O ruler! Misfortune hath touched us and our folk, and we bring but poor merchandise, so fill for us the measure and be charitable unto us. Lo! Allah will requite the charitable,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब वे यूसुफ़ के पास पहुँचे तो उन्होंने कहाः ऐ अज़ीज़! हमको और हमारे घर वालों को बड़ी तकलीफ़ पहुँच रही है और हम थोड़ी पूंजी लेकर आए हैं तो आप हमको पूरा ग़ल्ला दे दीजिए और हमको सदक़ा भी दे दीजिए, बेशक अल्लाह सदक़ा करने वालों को उसका बदला देता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جب یوسف (علیہ السلام) کے پاس پہنچے کہنے لگے اے عزیز ہم کو اور ہمارے گھر والوں کو (قحط کی وجہ سے) بڑی تکلیف پہنچ رہی ہے اور ہم کچھ یہ نکمی چیز لائیں ہیں سو آپ پورا غلہ دے دیجیئے اور ہم کو خیرات (سمجھ کر) دے دیجیئے بیشک اللہ تعالیٰ خیرات دینے والوں کو جزائے خیر دیتا ہے۔ (88)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر جب وہ اس کے ہاں داخل ہوئے کہنے لگے اے عزیز ! ہمیں اور ہمارے گھر والوں کو تکلیف پہنچی ہے اور ہم معمولی رقم لے کر آئے ہیں، مگر ہمیں ماپ پورا عنایت کریں اور ہم پر صدقہ بھی کریں۔ یقیناً اللہ صدقہ کرنے والوں کو جزا دیتا ہے۔ “ (٨٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب یہ لوگ مصر جا کر یوسف (علیہ السلام) کی پیشی میں داخل ہوئے تو انہوں نے عرض کیا کہ اے سردار بااقتدار ، ہم اور ہمارے اہل و عیال سخت مصیبت میں مبتلا ہیں ، اور ہم کچھ حقیر سی پونجی لے کر آئے ہیں ، آپ ہمیں بھر پور غلہ عنایت فرمائیں اور ہم کو خیرات دیں ، اللہ خیرات دینے والوں کو جزا دیتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب یہ لوگ یوسف پر داخل ہوئے تو کہنے لگے کہ اے عزیز ! ہمارے اور ہمارے گھر والوں کو تکلیف پہنچی ہے اور ہم یہ ایسی پونجی لائے ہیں جو رد کئے جانے کی مستحق ہے سو آپ ہمیں پورا غلہ دے دیجئے اور ہم پر صدقہ کر دیجئے۔ بیشک اللہ صدقہ کرنے والوں کو اس کی جزاء دیتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب داخل ہوئے اس کے پاس بولے اے عزیز پڑی ہم پر اور ہمارے گھر پر سختی اور لائے ہیں ہم پونجی ناقص سو پوری دے ہم کو بھرتی اور خیرات کر ہم پر اللہ بدلہ دیتا ہے خیرات کرنے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آخر کار جب یہ لڑکے یوسف (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو ا سے کہا اے عزیز ! ہم کو اور معاف گھر والوں کو بڑی سختی پہنچ رہی ہے اور ہم یہ ناقص پہنچی لائے ہیں مگر تو ہم کو پورا غلہ دیدے اور ہم پر خیرات کر بیشک اللہ خیرات کرنے والوں کو اچھا بدلہ دیتا ہے