Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 89

سورة يوسف

قَالَ ہَلۡ عَلِمۡتُمۡ مَّا فَعَلۡتُمۡ بِیُوۡسُفَ وَ اَخِیۡہِ اِذۡ اَنۡتُمۡ جٰہِلُوۡنَ ﴿۸۹﴾

He said, "Do you know what you did with Joseph and his brother when you were ignorant?"

یوسف نے کہا جانتے بھی ہو کہ تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ اپنی نادانی کی حالت میں کیا کیا ؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
ہَلۡ
کیا
عَلِمۡتُمۡ
جانتے ہو تم
مَّا
جو
فَعَلۡتُمۡ
کیا تھا تم نے
بِیُوۡسُفَ
ساتھ یوسف کے
وَاَخِیۡہِ
اور اس کے بھائی کے
اِذۡ
جب
اَنۡتُمۡ
تم
جٰہِلُوۡنَ
نادان تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
یوسف نے کہا
ہَلۡ
کیا
عَلِمۡتُمۡ
تمہیں علم ہے
مَّا
کیا
فَعَلۡتُمۡ
کیا تم نے
بِیُوۡسُفَ
یوسف کے ساتھ
وَاَخِیۡہِ
اور اس کے بھائی کےساتھ
اِذۡ
جب
اَنۡتُمۡ
تم تھے
جٰہِلُوۡنَ
نادان
Translated by

Juna Garhi

He said, "Do you know what you did with Joseph and his brother when you were ignorant?"

یوسف نے کہا جانتے بھی ہو کہ تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ اپنی نادانی کی حالت میں کیا کیا ؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یوسف نے ان سے پوچھا : پتا ہے تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا جبکہ تم نادان تھے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یوسف نے کہا: ’’کیا تمہیں علم ہے جب تم نادان تھے،تم نے یوسف اوراس کے بھائی کے ساتھ کیا کیا تھا؟‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"Do you know what you did to Yusuf and his brother when you acted ignorant?|"

اللہ بدلہ دیتا ہے خیرات کرنے والوں کو، کہا کچھ تم کو خبر ہے کہ کیا کیا تم نے یوسف سے اور اس کے بھائی سے جب تم کو سمجھ نہ تھی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ نے پوچھا : کیا تم لوگوں کو یاد ہے کہ تم نے کیا کیا تھا یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ جب کہ تم نادان تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿یہ سن کر یوسف ( علیہ السلام ) سے رہا نہ گیا﴾ اس نے کہا تمہیں کچھ یہ بھی معلوم ہے کہ تم نے یوسف ( علیہ السلام ) اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کِیا تھا جب کہ تم نادان تھے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یوسف نے کہا : تمہیں کچھ پتہ ہے کہ تم جب جہالت میں مبتلا تھے تو تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کیا تھا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یوسف نے کہا کیا تم کو معلوم نہیں جو تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ سلوک کیا 10 جب تم جاہل تھے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں (یوسف علیہ السلام) نے فرمایا کیا تم کو یاد ہے تم نے یوسف (علیہ السلام) اور ان کے بھائی کے ساتھ کیا کیا تھا جب تم نادانی میں مبتلا تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس نے (یوسف نے) کہا کیا تمہیں یاد ہے کہ تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا جب تم نادانی کر رہے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یوسف نے) کہا تمہیں معلوم ہے جب تم نادانی میں پھنسے ہوئے تھے تو تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کیا تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: remember ye that which ye did Unto Yusuf and his brother while ye were ignorant?

(یوسف علیہ السلام) بولے وہ بھی تمہیں یاد ہے جو تم نے یوسف اور اس کے بھائی سے (برتاؤ) کیا تھا جبکہ تم نادان تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: تمہیں کچھ پتہ ہے کہ تم جہالت میں مبتلا ہوکر یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کچھ کر گذرے ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

یوسف ( علیہ السلام ) نے فرمایا کیا تم یہ بات بھی جانتے ہو کہ تم نے یوسف ( علیہ السلام ) اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا جبکہ تم جہالت میں پڑے ہوئے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یوسف نے کہا تمہیں معلوم ہے کہ جب تم نادانی میں پھنسے ہوئے تھے تو تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کیا تھا ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(یہ سن کر یوسف سے رہا نہ گیا، اور راز افشاء کرنے کے لیے بےاختیار ہو کر) آپ نے فرمایا وہ بھی تمہیں یاد ہے جو تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا تھا جب کہ تم جہالت کا شکار تھے،

Translated by

Noor ul Amin

یوسف نے ان سے پوچھا:معلوم ہے تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کچھ کیا تھاجبکہ تم نادان تھے؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے کچھ خبر ہے تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کِیا تھا جب تم نادان تھے ( ف۲۰٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یوسف ( علیہ السلام ) نے فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا ( سلوک ) کیا تھا کیا تم ( اس وقت ) نادان تھے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ع ) نے کہا تمہیں کچھ معلوم ہے کہ تم نے یوسف اور اس کے ( سگے ) بھائی کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا جبکہ تم جاہل و نادان تھے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "Know ye how ye dealt with Joseph and his brother, not knowing (what ye were doing)?"

Translated by

Muhammad Sarwar

Joseph asked them, "Do you know what you did to Joseph and his brother in your ignorance?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "Do you know what you did with Yusuf and his brother, when you were ignorant"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Do you know how you treated Yusuf and his brother when you were ignorant?

Translated by

William Pickthall

He said: Know ye what ye did unto Joseph and his brother in your ignorance?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसने कहाः क्या तुमको ख़बर है कि तुमने यूसुफ़ और उसके भाई के साथ क्या किया जबकि तुमको समझ न थी?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یوسف (علیہ السلام) نے فرمایا (کہو) وہ بھی تم کو یاد ہے جو کچھ تم نے یوسف (علیہ السلام) اور اس کے بھائی کے ساتھ (برتاؤ) کیا تھا جب کہ تمہاری جہالت کا زمانہ تھا۔ (89)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس نے کہا کیا تم جانتے ہو کہ تم نے یوسف اور اس کے بھائی کیساتھ کیا کیا تھا، جب تم جاہل تھے ؟ “ (٨٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

( یہ سن کر یوسف (علیہ السلام) سے نہ رہا گیا) اس نے کہا تمہیں کچھ یہ بھی معلوم ہے کہ تم نے یوسف (علیہ السلام) اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کیا تھا جب کہ تم نادان تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یوسف نے کہا کہ کیا تم جانتے ہو کہ تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کیا جب کہ تم جاہل تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا کچھ تم کو خبر ہے کہ کیا کیا تم نے یوسف سے اور اس کے بھائی سے جب تم کو سمجھ نہ تھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یوسف (علیہ السلام) نے کہا کچھ تم کو وہ سلوک بھی معلوم ہے جو تم نے یوسف (علیہ السلام) اور اس کے بھائی کے ساتھ اس زمانے میں کیا تھا جب تم جہالت میں مبتلا تھے ،