Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 90

سورة يوسف

قَالُوۡۤا ءَاِنَّکَ لَاَنۡتَ یُوۡسُفُ ؕ قَالَ اَنَا یُوۡسُفُ وَ ہٰذَاۤ اَخِیۡ ۫ قَدۡ مَنَّ اللّٰہُ عَلَیۡنَا ؕ اِنَّہٗ مَنۡ یَّـتَّقِ وَ یَصۡبِرۡ فَاِنَّ اللّٰہَ لَا یُضِیۡعُ اَجۡرَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۹۰﴾

They said, "Are you indeed Joseph?" He said "I am Joseph, and this is my brother. Allah has certainly favored us. Indeed, he who fears Allah and is patient, then indeed, Allah does not allow to be lost the reward of those who do good."

انہوں نے کہا کیا ( واقعی ) تو ہی یوسف ( علیہ السلام ) ہے جواب دیا کہ ہاں میں یوسف ( علیہ السلام ) ہوں اور یہ میرا بھائی ہے اللہ نے ہم پر فضل و کرم کیا بات یہ ہے کہ جو بھی پرہیز گاری اور صبر کرے تو اللہ تعالٰی کسی نیکوکار کا اجر ضائع نہیں کرتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
ءَاِنَّکَ
کیا بےشک تو
لَاَنۡتَ
البتہ تو ہے
یُوۡسُفُ
یوسف
قَالَ
اس نے کہا
اَنَا
میں ہوں
یُوۡسُفُ
یوسف
وَہٰذَاۤ
اور یہ ہے
اَخِیۡ
میرا بھائی ہے
قَدۡ
تحقیق
مَنَّ
احسان کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
عَلَیۡنَا
ہم پر
اِنَّہٗ
بےشک وہ
مَنۡ
جو
یَّـتَّقِ
تقویٰ کرے
وَیَصۡبِرۡ
اور وہ صبر کرے
فَاِنَّ
تو یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایُضِیۡعُ
نہیں وہ ضائع کرتا
اَجۡرَ
اجر
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
محسنین کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
ءَاِنَّکَ
کیا واقعتاً تم نے
لَاَنۡتَ
یقیناً تم ہی
یُوۡسُفُ
یوسف ہوں
قَالَ
اس نے کہا
اَنَا
میں
یُوۡسُفُ
یوسف ہوں
وَہٰذَاۤ
اور یہ
اَخِیۡ
میرا بھائی ہے
قَدۡ
بے شک
مَنَّ
احسان کیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
عَلَیۡنَا
ہم پر
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
مَنۡ
جو شخص
یَّـتَّقِ
اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے
وَیَصۡبِرۡ
اور صبر کرتا ہے
فَاِنَّ
تو بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایُضِیۡعُ
نہیں ضائع کرتا
اَجۡرَ
اجر
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیکی کرنے والوں کا
Translated by

Juna Garhi

They said, "Are you indeed Joseph?" He said "I am Joseph, and this is my brother. Allah has certainly favored us. Indeed, he who fears Allah and is patient, then indeed, Allah does not allow to be lost the reward of those who do good."

انہوں نے کہا کیا ( واقعی ) تو ہی یوسف ( علیہ السلام ) ہے جواب دیا کہ ہاں میں یوسف ( علیہ السلام ) ہوں اور یہ میرا بھائی ہے اللہ نے ہم پر فضل و کرم کیا بات یہ ہے کہ جو بھی پرہیز گاری اور صبر کرے تو اللہ تعالٰی کسی نیکوکار کا اجر ضائع نہیں کرتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ (چونک کر) بول اٹھے : کیا تم ہی یوسف ہو ؟ یوسف نے کہا : ہاں ! میں ہی یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی (بنیامین) ہے۔ اللہ نے ہم پر بہت بڑا احسان فرمایا : کیونکہ جو کوئی اس سے ڈرتا اور صبر کرتا ہے تو اللہ نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُنہوں نے کہا: ’’کیایقینا تم واقعتا یوسف ہی ہو ‘‘اُس نے کہا: ’’میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے،بے شک اﷲ تعالیٰ نے ہم پراحسان کیاہے،حقیقت یہ ہے کہ جو شخص اﷲ تعالیٰ سے ڈرتاہے اور صبرکرتاہے تواﷲ تعالیٰ بھی نیکی کرنے والوں کااجر بلاشبہ ضائع نہیں کرتا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"Are you really the Yusuf?|" He said, |"I am Yusuf, and this is my brother. Allah has been very kind to us. Surely, whoever fears Allah and observes pa¬tience, then Allah does not waste the reward of the good-doers.|"

بولے کیا سچ تو ہی ہے یوسف، کہا میں یوسف ہوں اور یہ ہے میرا بھائی اللہ نے احسان کیا ہم پر البتہ جو کوئی ڈرتا ہے اور صبر کرتا ہے تو اللہ ضائع نہیں کرتا حق نیکی والوں کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا : تو کیا آپ یوسف ہیں ؟ یوسف نے فرمایا : ہاں ! میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے اللہ نے ہم پر بڑا احسان کیا ہے۔ یقیناً جو شخص تقویٰ کی روش اختیار کرتا ہے اور صبر کرتا ہے تو اللہ ایسے نیکو کاروں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

“ وہ چونک کر بولے” ہائیں ! کیا تم یوسف ( علیہ السلام ) ہو؟ “ اس نے کہا ” ہاں ، میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے ۔ اللہ نے ہم پر احسان فرمایا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر کوئی تقوٰی اور صبر سے کام لے تو اللہ کے ہاں ایسے نیک لوگوں کا اجر مارا نہیں جاتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اس پر ) وہ بول اٹھے : ارے کیا تم ہی یوسف ہو؟ ( ٥٦ ) یوسف نے کہا : میں یوسف ہوں ، اور یہ میرا بھائی ہے ۔ اللہ نے ہم پر بڑا احسان فرمایا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ جو شخص تقوی اور صبر سے کام لیتا ہے ، تو اللہ نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ کہنے لگے جب یوسف کا چہرہ دیکھا اور ان کی باتوں سے بھی سمجھ گئے کیا تو ہی یوسف ہے یوسف نے کہا وہاں میں یوسف ہوں اور یہ بنیامین میرا سگا بھائی ہے اللہ نے ہم پر احسان کیا 1 اس لئے کہ جو کوئی اللہ سے ڈرے اور صبر کرے 2 تو اللہ ایسے نیک لوگوں کا حق برباد نہیں کرتا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ بولے کیا واقعی آپ ہی آپ یوسف (علیہ السلام) ہیں ؟ انہوں نے فرمایا میں یوسف (علیہ السلام) ہوں اور یہ میرا بھائی ہے۔ بیشک ہم پر اللہ نے بڑا احسان فرمایا ہے اور جو شخص واقعی اللہ سے ڈرتا ہے اور (گناہوں سے) صبر کرتا ہے تو یقینا اللہ خلوص سے نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہنے لگے کیا تو یوسف ہے ؟ انہوں نے کہا ہاں میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے۔ اللہ نے ہم پر احسان کیا ہے۔ بیشک جو تقویٰ اختیار کرتا ہے صبر کرتا ہے تو اللہ ایسے نیکی کرنے والوں کے اجر کو ضائع نہیں کیا کرتا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ بولے کیا تم ہی یوسف ہو؟ انہوں نے کہا ہاں میں ہی یوسف ہوں۔ اور (بنیامین کی طرف اشارہ کرکے کہنے لگے) یہ میرا بھائی ہے خدا نے ہم پر بڑا احسان کیا ہے۔ جو شخص خدا سے ڈرتا اور صبر کرتا ہے تو خدا نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: art thou Yusuf indeed! He said: I am Yusuf and this is my brother; Allah hath surely been gracious unto us; verily whosoever feareth and endureth, then verily Allah wasteth not the hire of the well-doers.

وہ بول پڑے ارے تو کیا تم یوسف ہی ہو ؟ ۔ فرمایا (ہاں) میں یوسف ہی ہوں اور یہ ہے میرا بھائی واقعی ہم پر اللہ نے (بڑا ہی) احسان کیا ۔ واقعی جو شخص بھی تقوی اور صبر اختیار کرتا ہے سو اللہ نیک کاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولے کہ کیا آپ واقعۃً یوسف ہی ہیں؟ اس نے کہا: میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے ۔ اللہ نے ہم پر اپنا فضل فرمایا ۔ بیشک جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور ثابت قدم رہتے ہیں تو اللہ خوب کاروں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( انتہائی حیرت کے ساتھ چونک کر ) بول پڑے کیا آپ ہی یوسف ہیںیوسف ( علیہ السلام ) نے فرمایا ( ہاں! ) میں ہی یوسف ہوں اور یہ میرابھائی ہے واقعی اللہ ( تعالیٰ ) نے ہم پر بڑا ( ہی ) احسان فرمایا ۔ بات اتنی سی ہے کہ جو تقویٰ اور صبر اختیار کرلے ( وہ بالآخرکامیاب ہی ہوتا ہے ) تو بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) نیک لوگوں کے اجر ضائع نہیں کیا کرتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ بولے کیا تم ہی یوسف ہو ؟ انہوں نے کہا ہاں ! میں ہی یوسف ہوں اور (بنیامین کی طرف اشارہ کر کے کہنے لگے) یہ میرا بھائی ہے۔ اللہ نے ہم پر بڑا احسان کیا ہے۔ جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے اور صبر کرتا ہے تو اللہ نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔ (

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ (چونک کر) بولے ہائیں ! کیا آپ واقعی یوسف ہی ہیں ؟ فرمایا ہاں، میں یوسف ہوں اور یہ میرا (حقیقی) بھائی ہے، اللہ نے ہم پر بڑا احسان فرمایا حقیقت یہ ہے کہ جو کوئی تقوٰی (و پرہیزگاری) کو اپنائے رکھے اور صبر سے کام لیتا رہے تو یقینا اللہ ایسے نیکوکاروں کا اجر کبھی ضائع نہیں فرماتا،

Translated by

Noor ul Amin

وہ ( چونک ) کربول اٹھے: کیا تم ہی یوسف ہو؟یوسف نے کہا: ہاں ! میں ہی یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ( بنیامین ) ہے اللہ نے ہم پر بڑا احسان فرمایا:کیونکہ جو اس سے ڈرتا اور صبرکرتا ہے تواللہ نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے کیا سچ مچ آپ ہی یوسف ہیں ، کہا میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ، بیشک اللہ نے ہم پر احسان کیا ( ف۲۰۵ ) بیشک جو پرہیزگاری اور صبر کرے تو اللہ نیکوں کا نیگ ( اجر ) ضائع نہیں کرتا ( ف۲۰٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ بولے: کیا واقعی تم ہی یوسف ہو؟ انہوں نے فرمایا: ( ہاں ) میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے بیشک اﷲ نے ہم پر احسان فرمایا ہے ، یقیناً جو شخص اﷲ سے ڈرتا اور صبر کرتا ہے تو بیشک اﷲ نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا

Translated by

Hussain Najfi

اس پر وہ لوگ چونکے اور کہا کیا تم یوسف ہو؟ کہا ہاں میں یوسف ( ع ) ہوں اور یہ میرا بھائی ہے اللہ نے ہم پر احسان کیا بے شک جو پرہیزگاری اختیار کرتا ہے اور صبر سے کام لیتا ہے ( وہ بالآخر ضرور کامیاب ہوتا ہے کیونکہ ) اللہ نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "Art thou indeed Joseph?" He said, "I am Joseph, and this is my brother: Allah has indeed been gracious to us (all): behold, he that is righteous and patient,- never will Allah suffer the reward to be lost, of those who do right."

Translated by

Muhammad Sarwar

Then they inquired, "Are you Joseph?" He said, "Yes, I am Joseph and this is my brother. God has indeed been gracious to us. One who exercises patience and observes piety should know that God does not ignore the reward of the righteous ones."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "Are you indeed Yusuf" He said: "I am Yusuf, and this is my brother. Allah has indeed been gracious to us. He who has Taqwa, and is patient, then surely, Allah makes not the reward of the gooddoers to be lost."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: Are you indeed Yusuf? He said: I am Yusuf and this is my brother; Allah has indeed been gracious to us; surely he who guards (against evil) and is patient (is rewarded) for surely Allah does not waste the reward of those who do good.

Translated by

William Pickthall

They said: Is it indeed thou who art Joseph? He said: I am Joseph and this is my brother. Allah hath shown us favour. Lo! he who wardeth off (evil) and endureth (findeth favour); for lo! Allah loseth not the wages of the kindly.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहाः क्या सच मुच तुम ही यूसुफ़ हो? उसने कहाः हाँ मैं यूसुफ़ हूँ और यह मेरा भाई है, अल्लाह ने हम पर फ़ज़्ल फ़रमाया, जो शख़्स डरता है और सब्र करता है तो अल्लाह नेक काम करने वालों का अज्र ज़ाया नहीं करता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کہنے لگے کیا سچ مچ تم ہی یوسف (علیہ السلام) ہو انہوں نے فرمایا (ہاں) میں یوسف ہوں اور یہ (بنیامین) میرا (حقیقی) بھائی ہے ہم پر اللہ تعالیٰ نے بڑا احسان کیا (1) واقعی جو شخص گناہوں سے بچتا ہے اور صبر کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ ایسے نیک کام کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔ (90)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کہنے لگے کیا واقعی تو یوسف ہے ؟ اس نے کہا میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے، یقیناً اللہ نے ہم پر احسان فرمایا ہے۔ بیشک حقیقت یہ ہے کہ جو اللہ سے ڈرے اور صبر کرے تو یقیناً اللہ نیکی والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔ “ (٩٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ چونک کر بولے ، ہائیں ! کیا تم یوسف (علیہ السلام) ہو ؟ اس نے کہا ہاں ، میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے۔ اللہ نے ہم پر احسان فرمایا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر تم کوئی تقویٰ اور صبر سے کام لے تو اللہ کے ہاں ایسے نیک لوگوں کا اجر مارا نہیں جاتا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کہنے لگے واقعی کیا آپ یوسف ہیں ؟ یوسف نے کہا میں یوسف ہوں اور یہ میرا بھائی ہے اللہ نے ہم پر احسان فرمایا بلاشبہ بات یہ ہے کہ جو شخص تقویٰ اختیار کرے اور صبر کرے تو اللہ نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں فرماتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے کیا سچ تو ہی ہے یوسف کہا میں یوسف ہوں اور یہ ہے میرا بھائی   اللہ نے احسان کیا ہم پر البتہ جو کوئی ڈرتا ہے اور صبر کرتا ہے تو اللہ ضائع نہیں کرتا حق نیکی والوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ کہنے لگے کیا واقعی تو یوسف (علیہ السلام) ہے ، یوسف (علیہ السلام) نے کہا ہاں میں یوسف (علیہ السلام) ہوں اور یہ بن یامین میرا بھائی ہے بلا شبہ اللہ نے ہم پر بڑا احسان کیا یقینا جو شخص خدا سے ڈرتا اور تکالیف پر صبر کرتا ہے تو اللہ ایسے نیکو کاروں کے اجر کو ضائع نہیں کیا کرتا