Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 96

سورة يوسف

فَلَمَّاۤ اَنۡ جَآءَ الۡبَشِیۡرُ اَلۡقٰىہُ عَلٰی وَجۡہِہٖ فَارۡتَدَّ بَصِیۡرًا ۚ قَالَ اَلَمۡ اَقُلۡ لَّکُمۡ ۚ ۙ اِنِّیۡۤ اَعۡلَمُ مِنَ اللّٰہِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۹۶﴾

And when the bearer of good tidings arrived, he cast it over his face, and he returned [once again] seeing. He said, "Did I not tell you that I know from Allah that which you do not know?"

جب خوشخبری دینے والے نے پہنچ کر ان کے منہ پر وہ کرتا ڈالا اسی وقت وہ پھر سے بینا ہوگئے کہا! کیا میں تم سے نہ کہا کرتا تھا کہ میں اللہ کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّاۤ
پھر جب
اَنۡ
یہ کہ
جَآءَ
آگیا
الۡبَشِیۡرُ
خوش خبری دینے والا
اَلۡقٰىہُ
اس نے ڈالا اسے
عَلٰی
اوپر
وَجۡہِہٖ
اس کے چہرے کے
فَارۡتَدَّ
تو ہو گیا وہ
بَصِیۡرًا
دیکھنے والا
قَالَ
اس نے کہا
اَلَمۡ
کیا نہیں
اَقُلۡ
میں نے کہا تھا
لَّکُمۡ
تمہیں
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَعۡلَمُ
میں جانتا ہوں
مِنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
مَا
جو
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّاۤ
سو جب
اَنۡ
یہ کہ
جَآءَ
آیا
الۡبَشِیۡرُ
خوش خبری لانےوالا
اَلۡقٰىہُ
ڈال دیا اُس نے اس کو
عَلٰی
اوپر
وَجۡہِہٖ
اس کے چہرے کے
فَارۡتَدَّ
چنانچہ وہ ہو گیا
بَصِیۡرًا
بینا
قَالَ
اس نے کہا
اَلَمۡ
کیا نہیں
اَقُلۡ
میں نے کہا
لَّکُمۡ
تم سے
اِنِّیۡۤ
بے شک میں
اَعۡلَمُ
جانتا ہوں
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
مَا
جو
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
تم نہیں جانتے
Translated by

Juna Garhi

And when the bearer of good tidings arrived, he cast it over his face, and he returned [once again] seeing. He said, "Did I not tell you that I know from Allah that which you do not know?"

جب خوشخبری دینے والے نے پہنچ کر ان کے منہ پر وہ کرتا ڈالا اسی وقت وہ پھر سے بینا ہوگئے کہا! کیا میں تم سے نہ کہا کرتا تھا کہ میں اللہ کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب خوشخبری لانے والا آگیا اور اس نے (قمیص) یعقوب کے چہرے پر ڈالی تو وہ فوراً بینا ہوگئے اور کہنے لگے میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ میں اللہ سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سوجب خوش خبری لانے والاآیااس نے یوسف کاقمیض اس کے چہرے پرڈال دیا چنانچہ وہ بینا ہوگیااُس نے کہا: ’’کیامیں نے تم سے کہانہیں تھاکہ بے شک میں اﷲ تعالیٰ کی طرف سے وہ باتیں جانتاہوں جوتم نہیں جانتے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, when came the man with good news, he put it (the shirt) on his face, and he turned into a sighted man. He (Ya` qub) said, &Did I not tell you that I know from Allah what you do not know?&

پھر جب پہنچا خوش خبری والا ڈالا اس نے وہ کرتا اس کے منہ پر پھر لوٹ کر ہوگیا دیکھنے والا بولا میں نے نہ کہا تھا تم کو کہ میں جانتا ہوں اللہ کی طرف سے جو تم نہیں جانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو جب آیا بشارت دینے والا اور اس نے ڈالا اس (قمیص) کو یعقوب کے چہرے پر تو آپ پھر سے ہوگئے دیکھنے والے آپ نے فرمایا : کیا میں تم سے کہتا نہیں تھا کہ مجھے اللہ کی طرف سے ان چیزوں کا علم ہے جو تم نہیں جانتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر جب خوشخبری لانے والا آیا تو اس نے یوسف ( علیہ السلام ) کا قمیص یعقوب ( علیہ السلام ) کے منہ پر ڈال دیا اور یکایک اس کی بینائی عود کر آئی ۔ تب اس نے کہا میں تم سے کہتا نہ تھا ؟ میں اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب خوشخبری دینے والا پہنچ گیا تو اس نے ( یوسف کی ) قمیص ان کے منہ پر ڈال دی ، اور فورا ان کی بینائی واپس آگئی ۔ ( ٦٠ ) انہوں نے ( اپنے بیٹوں سے ) کہا : کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ اللہ کے بارے میں جتنا میں جانتا ہوں ، تم نہیں جانتے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب خوشخبری دینے والا یہودا قافلہ سے آگے بڑھ کر آن پہنچا تو کرتا یعقوب کے منہ پر ڈال دیا جس طرح پہلے دیکھتا تھا دیکھنے لگا 10 یعقوب نے (گھر والوں سے) کہا (کیوں) میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ اللہ کی طرف سے میں دو باتیں جانتا ہوں جن کو تم نہیں جانتے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جب خوشخبری دینے والا آیا تو اس نے اس (کرتے) کو ان کے منہ پر ڈال دیا سو وہ فوراً ہی دیکھنے لگے فرمایا کیا میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ یقینا میں اللہ کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب خوشخبری لے کر آنے والا آیا اور اس کی قمیص کو ان کے چہرے پر ڈالا تو ان کی بینائی واپس لوٹ آئی۔ انہوں نے کہا کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں اللہ کی طرف سے بہت کچھ وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب خوشخبری دینے والا آ پہنچا تو کرتہ یعقوب کے منہ پر ڈال دیا اور وہ بینا ہو گئے (اور بیٹوں سے) کہنے لگے کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں خدا کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then, when the bringer of the glad tidings came, he cast it upon his face and he became clear-sighted. He said: said I not unto you, verily I know from Allah that which ye know not.

پھر جب خوشخبری لانے والا آپہنچا تو اس نے وہ پیراہن آپ (علیہ السلام) کے منہ پر ڈال دیا تو آپ (علیہ السلام) کی آنکھیں ۔ روشن ہوگئیں (یعقوب (علیہ السلام) نے) فرمایا میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ میں اللہ کی طرف سے وہ علم رکھتا ہوں جو تم لوگ نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب یوں ہوا کہ خوشخبری دینے والا آیا ، اس نے کرتا اس کے چہرے پر ڈال دیا ، اس کی بصارت عود کر آئی تو اس نے کہا: کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں اللہ کی جانب سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے؟

Translated by

Mufti Naeem

پھر جب خوشخبری سنانے والا پہنچ گیااس نے ( یوسف علیہ السلام کی دی ہوئی ) قمیص یعقوب ( علیہ السلام ) کے منہ پر ڈال دی پس آپ کی بینائی لوٹ آئی آپ نے ( بیٹوں سے ) کہاکیا میں نے تم سے یہ نہیں کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بلاشبہ جتنا میں جانتا ہوںتم نہیںجانتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

( جب خوشخبری دینے والا آپہنچا تو کرتہ یعقوب کے منہ پر ڈال دیا اور وہ بینا ہوگئے اور (بیٹوں سے) کہنے لگے کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں اللہ کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب پہنچ گیا وہ خوشخبری لانے والا اور اس نے (حسب ہدایت) ڈال دیا اس کرتے کو آپ کے چہرے پر، تو (فوراً ) لوٹ آئی آپ کی (کھوئی ہوئی) بینائی، اور آپ نے فرمایا کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جس کی تمہیں خبر نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

پھر جب خوشخبری لانے والاآگیااوراس نے ( قمیص ) یعقوب کے چہرے پر ڈالی تووہ فوراً بیناہوگئے اور کہنے لگے:میں نے تم سے کہا نہ تھاکہ میں اللہ سے وہ کچھ جانتا ہوںجو تم نہیں جانتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب خوشی سنانے والا آیا ( ف۲۱٤ ) اس نے وہ کرتا یعقوب کے منہ پر ڈالا اسی وقت اس کی آنکھیں پھر آئیں ( دیکھنے لگیں ) کہ میں نہ کہتا تھا کہ مجھے اللہ کی وہ شانیں معلوم ہیں جو تم نہیں جانتے ( ف۲۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب خوشخبری سنانے والا آپہنچا اس نے وہ قمیض یعقوب ( علیہ السلام ) کے چہرے پر ڈال دیا تو اسی وقت ان کی بینائی لوٹ آئی ، یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا: کیا میں تم سے نہیں کہتا تھا کہ بیشک میں اﷲ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

پھر جب خوشخبری دینے والا آیا ( اور ) وہ قمیص ان کے چہرہ پر ڈالی تو وہ فوراً بینا ہوگئے اور کہا کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then when the bearer of the good news came, He cast (the shirt) over his face, and he forthwith regained clear sight. He said: "Did I not say to you, 'I know from Allah that which ye know not?'"

Translated by

Muhammad Sarwar

When someone brought him the glad news, Joseph's shirt was placed on his face and his eye-sight was restored, he said, "Did I not tell you that I know about God that which you do not know?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then, when the bearer of the good news arrived, he cast it (the shirt) over his face, and his vision returned. He said: "Did I not say to you, `I know from Allah that which you know not"'

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when the bearer of good news came he cast it on his face, so forthwith he regained his sight. He said: Did I not say to you that I know from Allah what you do not know?

Translated by

William Pickthall

Then, when the bearer of glad tidings came, he laid it on his face and he became a seer once more. He said: Said I not unto you that I know from Allah that which ye know not?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस जब ख़ुश-ख़बरी देने वाला आया तो उसने कुर्ता याक़ूब के चेहरे पर डाल दिया पस उसकी आँखों की रौशनी वापस आ गई, उसने कहाः क्या मैंने तुमसे नहीं कहा था कि मैं अल्लाह की जानिब से वे बातें जानता हूँ जो तुम नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پس جب خوشخبری لانے والا آپہنچا تو (آتے ہی) اس نے وہ کرتہ ان کے منہ پر لا کر ڈال دیا پس فورا ہی ان کی آنکھیں کھل گئیں آپ نے (بیٹوں سے) فرمایا کیوں میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ اللہ کی باتوں کو جتنا میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔ (96)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

’ پھر جیسے ہی خوشخبری دینے والا آیا اس نے قمیص اس کے چہرے پر ڈالی تو وہ بینا ہوگیا۔ کہنے لگا کیا میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ بیشک میں اللہ کی طرف سے جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔ “ (٩٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب خوشخبری لانے والا آیا تو اس نے یوسف کا قمیض یعقوب (علیہ السلام) کے منہ پر ڈال دیا اور یکایک اس کی بینائی عود کر آئی ۔ تب اس نے کہا میں تم سے کہتا نہ تھا ؟ میں اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب خوشخبری لانے والا آپہنچا تو اس نے وہ کرتہ ان کے منہ پر ڈال دیا لہٰذا وہ پھر سے آنکھوں والے ہوگئے اور (بیٹوں سے) فرمایا کیوں میں نے تم سے نہ کہا کہ اللہ تعالیٰ کی باتوں کو جتنا میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب پہنچاف خوشخبری والا ڈالا اس نے وہ کرتہ اس کے منہ پر پھر لوٹ کر ہوگیا دیکھنے والا بولا میں نے نہ کہا تھا تم کو کہ میں جانتا ہوں اللہ کی طرف سے جو تم نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب خوشخبری لانے والا آپہنچا اور اس نے یوسف کا کرتہ یعقوب (علیہ السلام) کے منہ پر ڈالا تو وہ اسی وقت بینا ہوگیا اور اس نے بیٹوں سے کہا کیوں میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ جو باتیں خدا کی طرف سے میں جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے