Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 97

سورة يوسف

قَالُوۡا یٰۤاَبَانَا اسۡتَغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَاۤ اِنَّا کُنَّا خٰطِئِیۡنَ ﴿۹۷﴾

They said, "O our father, ask for us forgiveness of our sins; indeed, we have been sinners."

انہوں نے کہا ابا جی! آپ ہمارے لئے گناہوں کی بخشش طلب کیجئے بیشک ہم قصور وار ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰۤاَبَانَا
اے ہمارے ابا جان
اسۡتَغۡفِرۡ
بخشش مانگئے
لَنَا
ہمارے لئے
ذُنُوۡبَنَاۤ
ہمارے گناہوں کی
اِنَّا
بےشک ہم
کُنَّا
تھے ہم ہی
خٰطِئِیۡنَ
خطا کار
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انھوں نے کہا
یٰۤاَبَانَا
اے ہمارے ابا جان
اسۡتَغۡفِرۡ لَنَا
آپ بخشش کی دُعا کریں ہمارے لیے
ذُنُوۡبَنَاۤ
ہمارے گناہوں کی
اِنَّا
یقیناً ہم
کُنَّا
تھے ہم
خٰطِئِیۡنَ
خطا کار
Translated by

Juna Garhi

They said, "O our father, ask for us forgiveness of our sins; indeed, we have been sinners."

انہوں نے کہا ابا جی! آپ ہمارے لئے گناہوں کی بخشش طلب کیجئے بیشک ہم قصور وار ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : ابا جان ! ہمارے لئے ہمارے گناہوں کی معافی مانگئے واقعی ہم ہی خطاکار تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے کہا: ’’اے ہمارے ابا جان! آپ ہمارے لیے ہمارے گناہوں کی بخشش کی دُعاکریں،یقیناًہم ہی خطاکار تھے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, &Our father, pray to Allah to forgive us our sins. Surely, we have been wrong.|"

بولے اے باپ بخشوا ہمارے گناہوں کو بیشک ہم تھے چوکنے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا : ابا جان ! ہمارے لیے ہمارے گناہوں کی مغفرت طلب کیجئے یقیناً ہم ہی خطاکار تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

سب بول اٹھے ابا جان ، آپ ہمارے گناہوں کی بخشش کے لیے دعا کریں ، واقعی ہم خطا کار تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ کہنے لگے : ابا جان ! آپ ہمارے گناہوں کی بخشش کی دعا فرمایے ۔ ہم یقینا بڑے خطا کار تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اتنے میں اور بھائی بھی آن پہنچے کہنے لگے باوا ہمارے گناہ اللہ سے بخشوا اور دعا کر اپنے قصور کا اقرار کیا بیشک ہم گنہگار خطاوار تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے عرض کیا اے ہمارے والد ! ہمارے لئے ہمارے گناہ کی بخشش مانگیے ، بیشک ہم خطا کار تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(برادران یوسف نے) اے ہمارے ابا جان ! ہمارے لئے ہمارے گناہ کی بخشش مانگ لیجیے۔ بیشک ہم ہی خطا وار تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بیٹوں نے کہا کہ ابا ہمارے لیے ہمارے گناہ کی مغفرت مانگیئے۔ بےشک ہم خطاکار تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: our father! pray for forgiveness of our sins for us; verily we have been sinners.

(بیٹے) بولے اے ہمارے باپ ہمارے گناہوں کی مغفرت کی دعا کیجئے بیشک ہم ہی خطا وار رہے ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے درخواست کی کہ ہمارے باپ! ہمارے گناہوں کی مغفرت کیلئے دعا کیجیے ، بیشک ہم ہی قصور وار ہوئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( بیٹے فوراً ) بول اٹھے اے ابا جان!ہمارے گناہوں کی معافی کی دعا مانگئے یقینا ہم ( ہی ) قصوروارتھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(بیٹوں نے) کہا ابا ہمارے لیے گناہ کی مغفرت مانگیے بیشک ہم خطاکار تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اس پر وہ سب کھسیانے ہو کر) کہنے لگے اے ہمارے ابا جان ہمارے گناہوں کی بخشش کے لئے دعا فرمائیے، واقعی ہم بڑے ہی خطاکار تھے،

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہنے لگے اباجان! ہمارے لئے ہمارے گناہ کی معافی مانگیے واقعی ہم خطاکارتھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے اے ہمارے باپ! ہمارے گناہوں کی معافی مانگئے بیشک ہم خطاوار ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ بولے: اے ہمارے باپ! ہمارے لئے ( اﷲ سے ) ہمارے گناہوں کی مغفرت طلب کیجئے ، بیشک ہم ہی خطاکار تھے

Translated by

Hussain Najfi

انہوں ( بیٹوں ) نے کہا اے ہمارے باپ ( خدا سے ) ہمارے گناہوں کی مغفرت طلب کریں یقینا ہم خطاکار تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "O our father! ask for us forgiveness for our sins, for we were truly at fault."

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "Father, ask God to forgive our sins; we have certainly sinned".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "O our father! Ask forgiveness (from Allah) for our sins, indeed we have been sinners."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: O our father! ask forgiveness of our faults for us, surely we were sinners.

Translated by

William Pickthall

They said: O our father! Ask forgiveness of our sins for us, for lo! we were sinful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यूसुफ़ के भाइयों ने कहाः ऐ हमारे अब्बा जान! हमारे गुनाहों की माफ़ी की दुआ कीजिए, बेशक हम ख़तावार थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سب بیٹوں نے کہا اے باپ ہمارے لیے (خدا سے) ہمارے گناہوں کی دعائے مغفرت کیجیئے ہم بیشک خطا وار تھے۔ (6) (97)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” انہوں نے کہا اے ہمارے باپ ! ہمارے لیے ہمارے گناہوں کی بخشش کی دعا کریں یقیناً ہم خطاکار تھے “ (٩٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

سب بول اٹھے ابا جان ، آپ ہمارے گناہوں کی بخشش کے لئے دعا کریں ، واقعی ہم خطاکار تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کے بیٹے کہنے لگے کہ اے ابا جی ہمارے گناہوں کی مغفرت کیلئے دعا کیجئے بلاشبہ ہم خطا کرنے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے اے باپ بخشوا ہمارے گناہوں کو بیشک ہم تھے چوکنے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیٹوں نے کہا اے ہمارے باپ ہمارے لئے ہمارے گناہوں کی بخشش طلب کیجئے بشک ہم ہی خطاوار تھے