Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 15

سورة الرعد

وَ لِلّٰہِ یَسۡجُدُ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ طَوۡعًا وَّ کَرۡہًا وَّ ظِلٰلُہُمۡ بِالۡغُدُوِّ وَ الۡاٰصَالِ ﴿ٛ۱۵﴾

And to Allah prostrates whoever is within the heavens and the earth, willingly or by compulsion, and their shadows [as well] in the mornings and the afternoons.

اللہ ہی کے لئے زمین اور آسمانوں کی سب مخلوق خوشی اور ناخوشی سے سجدہ کرتی ہے اور ان کے سائے بھی صبح شام ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلِلّٰہِ
اور اللہ ہی کے لئے
یَسۡجُدُ
سجدہ کرتاہے
مَنۡ
جو کوئی
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں ہے
طَوۡعًا
خوشی سے
وَّکَرۡہًا
اور ناخوشی سے
وَّظِلٰلُہُمۡ
اور سائے ان کے
بِالۡغُدُوِّ
صبح
وَالۡاٰصَالِ
اور شام
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلِلّٰہِ
اور اللہ تعالیٰ ہی کو
یَسۡجُدُ
سجدہ کرتا ہے
مَنۡ
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں
طَوۡعًا
خوشی سے
وَّکَرۡہًا
اور نا خوشی سے
وَّظِلٰلُہُمۡ
اور سائے ان کے
بِالۡغُدُوِّ
صبح کو
وَالۡاٰصَالِ
اور شام کو
Translated by

Juna Garhi

And to Allah prostrates whoever is within the heavens and the earth, willingly or by compulsion, and their shadows [as well] in the mornings and the afternoons.

اللہ ہی کے لئے زمین اور آسمانوں کی سب مخلوق خوشی اور ناخوشی سے سجدہ کرتی ہے اور ان کے سائے بھی صبح شام ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آسمانوں اور زمین میں جتنی بھی چیزیں ہیں چارو ناچار اللہ کو سجدہ کر رہی ہیں۔ (اسی طرح) ان کے سائے صبح و شام سجدہ ریز ہوتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآسمانوں اورزمین کی تمام مخلوق خوشی سے یا ناخوشی سے اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے سجدہ کرتی ہے اورصبح وشام اُن کے سائے بھی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And to Allah bow in prostration all who are in the heav¬ens and the earth, willingly or unwillingly, and their shadows as well in moms and eves.

اور اللہ کو سجدہ کرتا ہے جو کوئی ہے آسمان اور زمین میں خوشی سے اور زور سے اور ان کی پرچھائیاں صبح اور شام۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ ہی کو سجدہ کرتا ہے جو کوئی بھی آسمانوں میں اور زمین میں ہے آمادگی کے ساتھ بھی اور مجبوراً بھی اور ان کے سائے بھی صبح وشام (اُسی کو سجدہ کرتے ہیں)

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

All that is in the heavens and the earth prostrates itself, whether willingly or by force, before Allah; and so do their shadows in the morning and in the evening.

وہ تو اللہ ہی ہے جس کو زمین و آسمان کی ہر چیز طوعًا و کرہًا سجدہ کر رہی ہے 24 اور سب چیزوں کے سائے صبح و شام اس کے آگے جھکتے ہیں ۔ 25 السجدة ۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ اللہ ہی ہے جس کو آسمانوں اور زمین کی ساری مخلوقات سجدہ کرتی ہیں ، کچھ خوشی سے ، کچھ مجبوری سے ، ( ١٨ ) اور ان کے سائے بھی صبح و شام اس کے آگے سجدہ ریز ہوتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور صبح اور شام اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں (یعنی درحقیقت اس کے اختیار میں ہیں، جو آسمان میں ہیں (یعنی فرشتے اور زمین میں ( یعنی آدمی اور جن خوشی سے اور زور سے 8 اور ان کے سائے (پرچھائیاں) بھی 9،

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ کے سامنے ہر کوئی سجدہ کرتا ہے (سر خم کیے ہوئے ہے) جو کوئی آسمانوں میں اور زمین میں ہے خوشی سے مجبوری سے اور ان کے سائے بھی صبح اور شام (سجدہ کرتے ہیں)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو بھی زمین میں اور آسمانوں میں ہے وہ خوشی سے یا مجبوری سے اسی کو سجدہ کرتا ہے اور صبح و شام کے سائے بھی (اس کو سجدہ کرتے ہیں)

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جتنی مخلوقات آسمانوں اور زمین میں ہے خوشی سے یا زبردستی سے خدا کے آگے سجدہ کرتی ہے اور ان کے سائے بھی صبح وشام (سجدے کرتے ہیں)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And unto Allah prostrateth himself whosoever is in the heavens and the earth, willingly or of constraint, and also thir shadows in the moring and the evenings.

اور اللہ ہی کے آگے جھکے رہتے ہیں (سب) جتنے آسمانوں میں ہیں اور (جتنے) زمین میں ہیں ۔ (کوئی) ارادۃ (تو) اور (کوئی) جبرا (تو) ۔ اور ان کے سائے بھی صبح وشام کے وقت ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں ، سب خدا ہی کو سجدہ کرتے ہیں ، خواہ طوعاً خواہ کرہاً اور ان کے سائے بھی صبح اور شام ۔

Translated by

Mufti Naeem

اورآسمانوںاورزمین میںجوکچھ ہے ( وہ سب کے سب ) اللہ ( تعالیٰ ) ہی کو سجدہ کرتے ہیں ( بعض ) خوشی خوشی اور ( کچھ ) مجبوری سے اورتمام چیزوں کے سائے بھی صبح وشام کے اوقات میں ( اسی کو سجدہ کرتے ہیں ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جتنی مخلوق آسمانوں اور زمین میں ہے۔ خوشی سے یا زبردستی سے اللہ کے آگے سجدہ کرتی ہے اور ان کے سائے بھی صبح وشام سجدے کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ ہی کے لئے سجدہ ریز ہے جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہے، خواہ خوشی سے ہو، خواہ مجبوری سے، اور ان کے سائے بھی صبح و شام،

Translated by

Noor ul Amin

آسمانوں اور زمین میں جتنی بھی چیزیں ہیں چاروناچار اللہ کو سجدہ کررہی ہیں ( اسی طرح ) ان کے سائے صبح وشام اس کو سجدہ ریزہوتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں خوشی سے ( ف٤۳ ) خواہ مجبوری سے ( ف٤٤ ) اور ان کی پرچھائیاں ہر صبح و شام ( ف٤۵ ) السجدة ۔ ۲

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو کوئی ( بھی ) آسمانوں اور زمین میں ہے وہ تو اﷲ ہی کے لئے سجدہ کرتا ہے ( بعض ) خوشی سے اور ( بعض ) مجبوراً اور ان کے سائے ( بھی ) صبح و شام ( اسی کو سجدہ کرتے ہیں ، تو پھر ان کافروں نے اﷲ کو چھوڑ کر بتوں کی سجدہ ریزی کیوں شروع کر لی ہے؟ )

Translated by

Hussain Najfi

اور جو آسمانوں اور زمینوں میں ہیں وہ سب خوشی یا ناخوشی سے اللہ کو ہی سجدہ کر رہے ہیں اور ان کے سائے بھی صبح و شام ( اسی کو سجدہ کناں ہیں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Whatever beings there are in the heavens and the earth do prostrate themselves to Allah (Acknowledging subjection),- with good-will or in spite of themselves: so do their shadows in the morning and evenings.

Translated by

Muhammad Sarwar

All in the heavens and the earth prostrate themselves before God, either of their own free will or by force, just as do their shadows in the mornings and evenings.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And unto Allah falls in prostration whoever is in the heavens and the earth, willingly or unwillingly, and so do their shadows in the mornings and in the afternoons.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever is in the heavens and the earth makes obeisance to Allah only, willingly and unwillingly, and their shadows too at morn and eve.

Translated by

William Pickthall

And unto Allah falleth prostrate whosoever is in the heavens and the earth, willingly or unwillingly, as do their shadows in the morning and the evening hours.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आसमानों और ज़मीन में जो भी हैं सब अल्लाह ही को सज्दा करते हैं ख़ुशी से या मजबूरी से और उनके साए भी सुबह और शाम।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ ہی کے سامنے سب سر خم کیے ہیں جتنے آسمانوں میں ہیں اور جتنے زمین میں ہیں خوشی سے اور مجبوری سے (3) اور ان کے سائے بھی صبح اور شام کے وقتوں میں۔ (15)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور آسمانوں او زمین میں جو بھی ہے خوشی اور ناخوشی اللہ ہی کو سجدہ کررہا ہے، اور ان کے سائے بھی صبح اور شام سجدہ کرتے ہیں۔ “ (١٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ تو اللہ ہی ہے جس کو زمین و آسمان کی ہر چیز طوعا و کرھا سجدہ کر رہی ہے اور سب چیزوں کے سائے صبح و شام اس کے آگے جھکتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ ہی کیلئے سجدہ کرتے ہیں جو آسمانوں میں ہیں خوشی سے اور مجبوری سے اور ان کے سائے بھی صبح اور شام کے اوقات میں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ کو سجدہ کرتا ہے جو کوئی ہے آسمانوں اور زمین میں خوشی سے اور زور سے اور ان کی پرچھائیاں صبح اور شام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو مخلوق بھی آسمانوں میں اور زمین میں ہے وہ سب خوشی سے یا نا خوشی سے خدا ہی کے سامنے سر جھکائے ہوئے ہے اور صبح و شام کے اوقات میں ان کے سائے بھی سجدہ زیر ہیں