Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 18

سورة الرعد

لِلَّذِیۡنَ اسۡتَجَابُوۡا لِرَبِّہِمُ الۡحُسۡنٰی ؕ ؔوَ الَّذِیۡنَ لَمۡ یَسۡتَجِیۡبُوۡا لَہٗ لَوۡ اَنَّ لَہُمۡ مَّا فِی الۡاَرۡضِ جَمِیۡعًا وَّ مِثۡلَہٗ مَعَہٗ لَافۡتَدَوۡا بِہٖ ؕ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ سُوۡٓءُ الۡحِسَابِ ۬ ۙ وَ مَاۡوٰىہُمۡ جَہَنَّمُ ؕ وَ بِئۡسَ الۡمِہَادُ ﴿٪۱۸﴾  8 النصف

For those who have responded to their Lord is the best [reward], but those who did not respond to Him - if they had all that is in the earth entirely and the like of it with it, they would [attempt to] ransom themselves thereby. Those will have the worst account, and their refuge is Hell, and wretched is the resting place.

جن لوگوں نے اپنے رب کے حکم کی بجاآوری کی ان کے لئے بھلائی ہے اور جن لوگوں نے اس کی حکم کی برداری نہ کی اگر ان کے لئے زمین میں جو کچھ ہے سب کچھ ہو اور اسی کے ساتھ ویسا ہی اور بھی ہو تو وہ سب کچھ اپنے بدلے میں دے دیں ۔ یہی ہیں جن کے لئے برا حساب ہے اور جن کا ٹھکانا جہنم ہے جو بہت بری جگہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لئے جنہو ں نے
اسۡتَجَابُوۡا
قبول کیا (حکم)
لِرَبِّہِمُ
اپنے رب کا
الۡحُسۡنٰی
بھلائی ہے
وَالَّذِیۡنَ
اور جن لوگوں نے
لَمۡ
نہیں
یَسۡتَجِیۡبُوۡا
قبول کیا
لَہٗ
اسے
لَوۡ
کاش
اَنَّ
کہ (ہوتا)
لَہُمۡ
ان کے لیے
مَّا
جو کچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
جَمِیۡعًا
سب کاسب
وَّمِثۡلَہٗ
اور اس کی مانند
مَعَہٗ
ساتھ اس کے
لَافۡتَدَوۡا
البتہ وہ فدیہ میں دے دیتے
بِہٖ
اس کو
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے ہے
سُوۡٓءُ
برا
الۡحِسَابِ
حساب
وَمَاۡوٰىہُمۡ
اور ٹھکانہ ان کا
جَہَنَّمُ
جہنم ہے
وَبِئۡسَ
اور بہت ہی برا
الۡمِہَادُ
ٹھکانہ ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے
اسۡتَجَابُوۡا
جنہوں نے قبول کر لی
لِرَبِّہِمُ
اپنے رب کے لیے
الۡحُسۡنٰی
بھلائی ہے
وَالَّذِیۡنَ
اور جن لوگوں نے
لَمۡ یَسۡتَجِیۡبُوۡا
نہیں قبول کی
لَہٗ
اس کے لیے
لَوۡ
اگر
اَنَّ
واقعتاً
لَہُمۡ
ان کے لیے ہے
مَّا
جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
جَمِیۡعًا
سب
وَّمِثۡلَہٗ
اوراتنا ہی
مَعَہٗ
ساتھ اس کے
لَافۡتَدَوۡا
وہ ضرور فدیے میں دے دیں
بِہٖ
اس کو
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
لَہُمۡ
ان کا
سُوۡٓءُ
برا
الۡحِسَابِ
حساب ہو گا
وَمَاۡوٰىہُمۡ
اورٹھکانا ان کا
جَہَنَّمُ
جہنم ہو گا
وَبِئۡسَ
اور بہت ہی برا ہے
الۡمِہَادُ
ٹھکانہ
Translated by

Juna Garhi

For those who have responded to their Lord is the best [reward], but those who did not respond to Him - if they had all that is in the earth entirely and the like of it with it, they would [attempt to] ransom themselves thereby. Those will have the worst account, and their refuge is Hell, and wretched is the resting place.

جن لوگوں نے اپنے رب کے حکم کی بجاآوری کی ان کے لئے بھلائی ہے اور جن لوگوں نے اس کی حکم کی برداری نہ کی اگر ان کے لئے زمین میں جو کچھ ہے سب کچھ ہو اور اسی کے ساتھ ویسا ہی اور بھی ہو تو وہ سب کچھ اپنے بدلے میں دے دیں ۔ یہی ہیں جن کے لئے برا حساب ہے اور جن کا ٹھکانا جہنم ہے جو بہت بری جگہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں نے اپنے پروردگار کا حکم مان لیا ان کے لئے بھلائی ہے اور جنہوں نے نہیں مانا تو اگر وہ سب کچھ انھیں میسر آجائے جو زمین میں ہے بلکہ اتنا اور بھی تو وہ سب کچھ دے کر اللہ کی گرفت سے بچنے پر تیار ہوجائیں گے۔ یہی لوگ ہیں جن سے بری طرح حساب لیا جائے گا۔ ان کا ٹھکانہ دوزخ ہوگا جو بہت بری جگہ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن لوگوں نے اپنے رب کی بات قبول کرلی ان کے لیے بھلائی ہے اورجن لوگوں نے قبول نہیں کی اگران کے پاس واقعتاًوہ سب ہوجوزمین میں ہے اوراس کے ساتھ اتناہی اور بھی ہو تووہ اس کو ضرورفدیے میں دے دیں۔یہی لوگ ہیں جن کابُراحساب ہوگااوران کاٹھکانہ جہنم ہو گااوروہ بہت ہی بُراٹھکانہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

For those who obey their Lord there is the best of re-wards. And those who do not obey Him (shall be in a plight that) even if they possess all that is on earth, rath¬er twice as much, they would offer it in ransom. For these there is the worst of reckoning. And their abode is the Hell, and it is an evil bed.

جنہوں نے مانا اپنے رب کا حکم ان کے واسطے بھلائی ہے اور جنہوں نے اس کا حکم نہ مانا اگر ان کے پاس ہو جو کچھ کہ زمین میں ہے سارا اور اتنا ہی اس کے ساتھ اور تو سب دیویں اپنے بدلہ میں ان لوگوں کے لئے ہے برا حساب، اور ٹھکانا ان کا دوزخ ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جن لوگوں نے اپنے رب کی دعوت پر لبیک کہا ان کے لیے بھلائی ہے اور جنہوں نے اس کی دعوت کو قبول نہیں کیا اگر ان کے پاس ہو جو کچھ ہے زمین میں سب کا سب اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور بھی تو وہ (یہ سب کچھ) ضرور بدلے میں دے ڈالیں یہی لوگ ہیں جن کے لیے برا حساب ہے اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There is good reward for those who respond to the call of their Lord. And those who do not respond to their Lord, (a time will come when) they shall offer all they have - even if they have all the riches of the world and the like of it besides to redeem themselves (from the chastisement of Allah). They will be subjected to a severe reckoning and Hell shall be their refuge. What a wretched resting place it is!

جن لوگوں نے اپنے رب کی دعوت قبول کر لی ان کے لیے بھلائی ہے ، اور جنہوں نے اسے قبول نہ کیا وہ اگر زمین کی ساری دولت کے بھی مالک ہوں اور اتنی ہی اور فراہم کرلیں تو وہ خدا کی پکڑ سے بچنے کے لیے اس سب کو فدیہ میں دے ڈالنے کے لیے تیار ہو جائیں گے ۔ 33 یہ وہ لوگ ہیں جن سے بری طرح حساب لیا جائے گا 34 اور ان کا ٹھکانا جہنّم ہے ، بہت ہی برا ٹھکانہ ۔ ؏ ۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلائی انہی لوگوں کے حصے میں ہے جنہوں نے اپنے رب کا کہنا مانا ہے اور جنہوں نے اس کا کہنا نہیں مانا ، اگر ان کے پاس دنیا بھر کی ساری چیزیں بھی ہوں گی ، بلکہ اتنی ہی اور بھی ، تو وہ ( قیامت کے دن ) اپنی جان بچانے کے لیے وہ سب کچھ دینے کو تیار ہوجائیں گے ۔ ان لوگوں کے حصے میں بری طرح کا حساب ہے ، اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن لوگوں نے اپنے مالک کا کہا مانا (یعنی مومن ان کے لئے بھلائی 7 (جنت) اور جن لوگوں نے اس کا کہا نہ مانا (یعنی کافر) اگر ان کے پاس ساری زمین کی دولت ہو اور اتنا ہی اور تو وہ (قیامت کے دن) اپنی چھڑائی میں دے ڈالیں 8 یہی لوگ ہیں جن سے بُر طرح حساب لیا جائے گا 9 اور ان کا ٹھکانا (آخر میں حساب و کتاب کے بعد) دوزخ ہے اور دوزخ بُر مقام ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جن لوگوں نے اپنے پروردگار کے حکم کو قبول کیا ان کی حالت بہت اچھی ہوگی اور جن لوگوں نے اس کو قبول نہ کیا اگر روئے زمین کے سارے خزانے ان کے بس میں ہوں اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی تو وہ نجات کے بدلے دینا چاہیں (تو بھی نجات کہاں) ان لوگوں کا سخت حساب ہوگا اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بہت بری جگہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جن لوگوں نے اپنے رب کا حکم مان لیا ان کے لئے بھلائی ہے اور جن لوگوں نے اسکا کہا نہیں مانا اگر وہ زمین میں جو کچھ بھی ہے اور اس جیسا اور بھی فدیہ میں دے کر (جان چھڑانا چاہیں گے تو) جان نہ چھوٹے گی۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کا حساب سخت ہوگا۔ ان کا ٹھکانا جہنم ہے جو بدترین ٹھکانا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں نے خدا کے حکم کو قبول کیا ان کی حالت بہت بہتر ہوگی۔ اور جنہوں نے اس کو قبول نہ کیا اگر روئے زمین کے سب خزانے ان کے اختیار میں ہوں تو وہ سب کے سب اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور (نجات کے) بدلے میں صرف کرڈالیں (مگر نجات کہاں؟) ایسے لوگوں کا حساب بھی برا ہوگا۔ اور ان کا ٹھکانا بھی دوزخ ہے۔ اور وہ بری جگہ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

For these who answer their Lord is ordained good. And those who answer not their Lord--if they had all that is in the earth, and therewith the like thereof, they would ransom themselves therewith. These! for them shall be an evil reckoning; and their resort is Hell, a hapless bed!

جن لوگوں نے اپنے پروردگار کا کہنا مان لیا ان کے لئے نیک (بدلہ) ہے ۔ اور جن لوگوں نے اس کا کہنا نہ مانا ان کے پاس اگر دنیا بھر کی چیزیں بھی ہوں اور اسی کے ساتھ اتنی ہی اور بھی تو وہ سب اپنی طرف سے بہ طور فدیہ دے ڈالیں ۔ سخت حساب ان لوگوں کا ہوگا اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ کیسی بری قرار گاہ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جن لوگوں نے اپنے رب کی دعوت کو لبیک کہا ، ان کیلئے انجام کار کی فیروزمندی ہے اور جن لوگوں نے اس کی دعوت قبول نہیں کی ، اگر ان کو وہ سب کچھ حاصل ہوجائے جو زمین میں ہے اور اسی کے برابر اور بھی تو وہ فدیہ میں دے ڈالیں ۔ یہی لوگ ہیں جن کا حساب بُرا اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہوگا اور وہ کیا ہی بُرا ٹھکانہ ہے!

Translated by

Mufti Naeem

جن لوگوں نے اپنے رب کے احکام مان لیے ( ان کے مطابق عمل کرلیا ) ان کے لیے بہترین بدلہ ہے اور جن لوگوں نے اس کی بات نہ مانی ( نا فرمانی پر جمے رہے ) اگر ان کے پاس زمین بھر کی تمام چیزیںہوںاوراتنی ہی اور ہوں تو وہ ( سب کی سب ) جان بچانے کے لیے دینے کے لیے تیار ہوجائیں ۔ ایسے لوگوں کا حساب بری طرح ہوگااور ان کا ٹھکاناجہنم ہے اور نہایت برا ٹھکانا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے اللہ کے حکم کو قبول کیا ان کی حالت بہت بہتر ہوگی اور جنہوں نے اس کو قبول نہ کیا اگر روئے زمین کے سب خزانے ان کے اختیار میں ہوں تو وہ سب کے سب اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور (نجات کے) بدلے میں دے ڈالیں تو نجات نہ ہوگی۔ ایسے لوگوں کا حساب بھی برا ہوگا اور ان کا ٹھکانا بھی دوزخ ہے اور وہ بری جگہ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جن لوگوں نے (صدق دل سے) اپنے رب کا حکم مان لیا ان کے لئے بھلائی ہے، اور جنہوں نے اس کا حکم نہیں مانا، ان کے پاس اگر دنیا بھر کی دولت بھی ہو، اور اس کے ساتھ اتنی ہی دولت اور بھی، تو وہ یقیناً اس سب کو اپنے عذاب کے بدلے میں دینے کو تیار ہوجائیں گے یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے بڑا برا حساب ہے، اور ان سب کا ٹھکانا دوزخ ہے، اور بڑا ہی برا ٹھکانا ہے وہ

Translated by

Noor ul Amin

جن لوگوں نے اپنے رب کاحکم مان لیا ان کے لئے بھلائی ہے اور جنہوں نے نہیں مانا تو اگر وہ سب انہیں میسر آ جائےجو زمین میں ہے بلکہ اتنا اور بھی تووہ سب ( عذاب سے بچنے کے لئے ) فدیہ دے دیں گے انہی لوگوں سے بری طرح حساب لیا جائے گاان کاٹھکانہ جہنم ہوگاجوبہت بری جگہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جن لوگوں نے اپنے رب کا حکم مانا انھیں کے لیے بھلائی ہے ( ف۵٦ ) اور جنہوں نے اس کا حکم نہ مانا ( ف۵۷ ) اگر زمین میں جو کچھ ہے وہ سب اور اس جیسا اور ان کی ملِک میں ہوتا تو اپنی جان چھڑانے کو دے دیتے یہی ہیں جن کا برُا حساب ہوگا ( ف۵۸ ) اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے ، اور کیا ہی برا بچھونا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ایسے لوگوں کے لئے جنہوں نے اپنے رب کا حکم قبول کیا بھلائی ہے ، اور جنہوں نے اس کا حکم قبول نہیں کیا اگر ان کے پاس وہ سب کچھ ہو جو زمین میں ہے اور اس کے ساتھ اتنا اور بھی ہو سو وہ اسے ( عذاب سے نجات کے لئے ) فدیہ دے ڈالیں ( تب بھی ) انہی لوگوں کا حساب برا ہوگا ، اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ، اور وہ نہایت برا ٹھکانا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جن لوگوں نے اپنے پروردگار کی دعوت پر لبیک کہا ( اسے قبول کیا ) ان کے لئے بھلائی ( ہی بھلائی ) ہے اور جنہوں نے اسے قبول نہیں کیا ۔ تو اگر ان کو روئے زمین کی سب دولت مل جائے اور اس کے ساتھ اتنی ہی اور ان کے اختیار میں آجائے تو یہ لوگ اسے اپنے بدلے ( عذاب سے بچنے کے لیے ) بطور فدیہ دے دیں ۔ یہی لوگ ہیں جن کا سخت حساب ہوگا ۔ اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے اور ( وہ ) کیا ہی برا ٹھکانا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For those who respond to their Lord, are (all) good things. But those who respond not to Him,- Even if they had all that is in the heavens and on earth, and as much more, (in vain) would they offer it for ransom. For them will the reckoning be terrible: their abode will be Hell,- what a bed of misery!

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who answer the call of their Lord will receive good rewards. Whatever those who have not answered the call of their Lord offer to redeem themselves, even if they offer double the wealth of the whole earth, will not be accepted. They will face a terrible reckoning and their dwelling will be hell, a terrible place to rest!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

For those who answered their Lord's call is Al-Husna. But those who answered not His call, if they had all that is in the earth together with its like, they would offer it in order to save themselves. For them there will be the terrible reckoning. Their dwelling place will be Hell; and worst indeed is that place for rest.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

For those who respond to their Lord is good; and (as for) those who do not respond to Him, had they all that is in the earth and the like thereof with it they would certainly offer it for a ransom. (As for) those, an evil reckoning shall be theirs and their abode is hell, and evil is the resting-place.

Translated by

William Pickthall

For those who answered Allah's call is bliss; and for those who answered not His call, if they had all that is in the earth, and therewith the like thereof, they would proffer it as ransom. Such will have a woeful reckoning, and their habitation will be hell, a dire abode.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने अपने रब की पुकार पर लब्बैक कहा उनके लिए भलाई है, और जिन लोगों ने उसकी पुकार को न माना अगर उनके पास वह सब कुछ हो जो ज़मीन में है और उसके बराबर और भी तो वह सब अपनी नजात के लिए दे डालें, उन लोगों का हिसाब सख़्त होगा और उनका ठिकाना जहन्नम होगा, और वह कैसा बुरा ठिकाना है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جن لوگوں نے اپنے رب کا کہنا مان لیا ان کے واسطے اچھا بدلہ ہے (2) اور جن لوگوں نے اس کا کہنا نہ مانا ان کے پاس اگر تمام دنیا بھر کی چیزیں (موجود ہوں) اور (بلکہ) اس کے ساتھ اسی کے برابر اور بھی ہو تو وہ سب اپنی رہائی کے لیے دے ڈالیں ان لوگوں کا سخت حساب ہوگا اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ برا قرار گاہ ہے۔ (18)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جن لوگوں نے اپنے رب کی دعوت قبول کرلی انہی کے لیے بھلائی ہے اور جنہوں نے اس کی بات قبول نہ کی اگر ان کے پاس سب کچھ ہو جو زمین میں ہے اور اس کے ساتھ اتنا اور ہو تو ضرور اس کو فدیہ میں دے دیں۔ یہی لوگ ہیں جن کے لیے برا حساب ہے اور ان کا ٹھکا نہ جہنم ہے اور وہ بد ترین ٹھکا نہ ہے۔ “ (١٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے اپنے رب کی دعوت قبول کرلی ان کے لئے بھلائی ہے ، اور جنہوں نے اسے قبول نہ کیا وہ اگر زمین کی ساری دولت کے بھی مالک ہوں اور اتنی ہی اور فراہم کرلیں تو وہ خدا کی پکڑ سے بچنے کے لئے اس سب کو فدیہ میں دے ڈالنے پر تیار ہوجائیں گے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن سے بری طرح حساب لیا جائے گا اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے ، بہت ہی برا ٹھکانا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جن لوگوں نے اپنے رب کی اطاعت کی ان کے لیے جنت ہے اور جن لوگوں نے اللہ کی فرمانبرداری نہ کی اگر ان کیلئے وہ سب کچھ ہو جو زمین میں ہے اور اس کے ساتھ اس جیسا اور بھی ہو تو وہ اس سب کو اپنی جان کے بدلہ دے دیں گے یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے برا حساب ہے اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ رہنے کی بری جگہ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جنہوں نے مانا اپنے رب کا حکم ان کے واسطے بھلائی ہے اور جنہوں نے اس کا حکم نہ مانا اگر ان کے پاس ہو جو کچھ کہ زمین میں ہے سارا اور اتنا ہی اس کے ساتھ اور تو سب دیویں اپنے بدلہ میں ان لوگوں کے لیے ہے برا حساب اور ٹھکانا ان کا دوزخ ہے اور وہ بری آرام کی جگہ ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جن لوگوں نے اپنے رب کے احکام کو قبول کیا ان کے لئے بھلائی ہے اور جن لوگوں نے خدا کے حکم سے سرتابی ان کا حال یہ ہوگا کہ ان کے پاس اگر وہ سب کچھ ہو جو زمین میں ہے اور اتنا ہی اور بھی اس کے ساتھ ہو تو یہ سب مال و دولت اپنے فدیہ میں دے دیں یہی لوگ ہیں جن سے سخت حساب لیا جائے گا اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ دوزخ بہت بڑی قرار گاہ ہے