Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 23

سورة الرعد

جَنّٰتُ عَدۡنٍ یَّدۡخُلُوۡنَہَا وَ مَنۡ صَلَحَ مِنۡ اٰبَآئِہِمۡ وَ اَزۡوَاجِہِمۡ وَ ذُرِّیّٰتِہِمۡ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ یَدۡخُلُوۡنَ عَلَیۡہِمۡ مِّنۡ کُلِّ بَابٍ ﴿ۚ۲۳﴾

Gardens of perpetual residence; they will enter them with whoever were righteous among their fathers, their spouses and their descendants. And the angels will enter upon them from every gate, [saying],

ہمیشہ رہنے کے باغات جہاں یہ خود جائیں گے اور ان کے باپ دادوں اور بیویوں اور اولادوں میں سے بھی جو نیکوکار ہونگے ان کے پاس فرشتے ہر ہر دروازے سے آئیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

جَنّٰتُ
باغات ہیں
عَدۡنٍ
ہمیشگی کے
یَّدۡخُلُوۡنَہَا
وہ داخل ہوں گے ان میں
وَمَنۡ
اور جو کوئی
صَلَحَ
نیک ہوا
مِنۡ اٰبَآئِہِمۡ
ان کے آباؤ اجداد میں سے
وَاَزۡوَاجِہِمۡ
اور ان کی بیویوں میں سے
وَذُرِّیّٰتِہِمۡ
اور ان کی اولادمیں سے
وَالۡمَلٰٓئِکَۃُ
اور فرشتے
یَدۡخُلُوۡنَ
وہ داخل ہوں گے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
مِّنۡ کُلِّ بَابٍ
ہر دروازے سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

جَنّٰتُ
باغات ہیں
عَدۡنٍ
ابدی
یَّدۡخُلُوۡنَہَا
وہ داخل ہوں گے جن میں
وَمَنۡ
اور جو
صَلَحَ
نیک ہوئے
مِنۡ اٰبَآئِہِمۡ
ان کے آباؤاجداد سے
وَاَزۡوَاجِہِمۡ
اور ان کی بیویوں سے
وَذُرِّیّٰتِہِمۡ
اور ان کی اولادوں سے
وَالۡمَلٰٓئِکَۃُ
اور فرشتے
یَدۡخُلُوۡنَ
آئیں گے
عَلَیۡہِمۡ
ان کے پاس
مِّنۡ کُلِّ بَابٍ
ہر دروازے سے
Translated by

Juna Garhi

Gardens of perpetual residence; they will enter them with whoever were righteous among their fathers, their spouses and their descendants. And the angels will enter upon them from every gate, [saying],

ہمیشہ رہنے کے باغات جہاں یہ خود جائیں گے اور ان کے باپ دادوں اور بیویوں اور اولادوں میں سے بھی جو نیکوکار ہونگے ان کے پاس فرشتے ہر ہر دروازے سے آئیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ گھر جو ہمیشہ قائم رہنے والے باغ ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے اور ان کے ساتھ ان کے آباء و اجداد، ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی داخل ہوں گے اور فرشتے (جنت کے) ہر دروازے سے ان کے استقبال کو آئیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ابدی باغات ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے اوروہ بھی جوان کے آباء واجداداوران کی بیویوں اوران کی اولادوں میں سے نیک ہوئے اور فرشتے ہر دروازے سے ان کے پاس آئیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

the eternal gard¬ens they enter, and the righteous of their fathers, spouses, and progeny as well. And the angels shall enter onto them from every gate

باغ ہیں رہنے کے داخل ہوں گے ان میں اور جو نیک ہوئے ان کے باپ دادوں میں اور جوروں میں اور اولاد میں اور فرشتے آئیں گے ان کے پاس ہر دروازے سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(آخرت کا گھر) وہ باغات ہیں ہمیشہ رہنے کے جن میں وہ داخل ہوں گے اور جو بھی صالح ہوں گے ان کے آباء ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے اور ہر دروازے سے جنت کے فرشتے ان کے سامنے حاضر ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

- the Ever-lasting Gardens which they shall enter and so shall the righteous from among their fathers, and their spouses, and their offspring. And angels shall enter unto them from every gate, and say:

یعنی ایسے باغ جو ان کی ابدی قیام گاہ ہوں گے ۔ وہ خود بھی ان میں داخل ہوں گے اور ان کے آباؤ اجداد اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو جو صالح ہیں وہ بھی ان کے ساتھ وہاں جائیں گے ۔ ملائکہ ہر طرف سے ان کے استقبال کے لیے آئیں گے اور ان سے کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہے ، 41

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یعنی ہمیشہ رہنے کے لیے وہ باغات جن میں وہ خود بھی داخل ہوں گے ، اور ان کے باپ دادوں ، بیویوں اور اولاد میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ، اور ( ان کے استقبال کے لیے ) فرشتے ان کے پاس ہر دروازے سے ( یہ کہتے ہوئے ) داخل ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(وہ کیا ہے) رہنے کے باغ ہیں 5 جن میں وہ (خود) جائیں گے اور ان کے باپ دادوں اور بیبیوں اور اولاد میں سے جو نیک ہوں گے 6 اور جنگ کے ہر ایک دروازے سے فرتے ان کے پاس آئیں گے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

o ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں جن میں یہ داخل ہوں گے اور ان کے ماں باپ اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو نیکوکار ہوں گے (وہ بھی داخل ہوں گے) اور فرشتے ان کے پاس ہر دروازے سے آتے ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کے لئے ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے اور وہ بھی داخل ہوں گے جو ان کے باپ دادے۔ ان کی بیویاں اور نیک اولادیں ہونگی اور ان پر ہر دروازے سے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یعنی) ہمیشہ رہنے کے باغات جن میں وہ داخل ہوں گے اور ان کے باپ دادا اور بیبیوں اور اولاد میں سے جو نیکوکار ہوں گے وہ بھی (بہشت میں جائیں گے) اور فرشتے (بہشت کے) ہر ایک دروازے سے ان کے پاس آئیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Gardens Everlasting; they shall enter them, and also whosoever shall have acted righteously from among their fathers and their spouses and their progeny. And angels shall enter unto them from every portal, saying:

(یعنی) ہمیشگی کے باغ جن میں وہ (خود بھی) داخل ہوں گے اور (وہ بھی) جو جنت کے لائق ہوں گے ان کے ماں باپوں میں سے اور ان کے میاں بیویوں میں سے اور ان کی اولاد میں سے ۔ اور فرشتے ان کے پاس ہر دروازہ سے داخل ہوتے ہوں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ابد کے باغ جن میں وہ داخل ہوں گے اور وہ بھی جو اس کے اہل بنیں گی ، ان کے آباء واجداد ، ان کی ازواج اور ان کی اولاد میں سے اور فرشتی ہر دروازے سے ان کے پاس جائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہمیشہ رہنے والی جنتوںمیں وہ بھی داخل ہوں گے اور ان کے والدین اور بیبیوں اور اولاد میں سے جو اس لائق ہوگا وہ بھی داخل ہوگا اور فرشتے ہر دروازے سے ان کے پاس آئیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یعنی ہمیشہ رہنے کے باغات جن میں وہ داخل ہوں گے اور ان کے باپ، دادا، بیویوں اور اولاد میں سے جو نیکوکار ہوں گے وہ بھی بہشت میں جائیں گے اور فرشتے بہشت کے ہر ایک دروازے سے ان کے پاس آئیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یعنی ہمیشہ رہنے کی ایسی جنتیں، جن میں یہ خود بھی داخل ہوں گے، اور (ان کے سبب سے) ان کے آباؤ اجداد، ان کی بیویوں، اور ان کی اولادوں، میں سے وہ لوگ بھی جو اس کے لائق ہوں گے، (اگرچہ درجات ان کے باہم مختلف ہوں گے) ان کے پاس فرشتے ہر طرف سے آرہے ہوں گے،

Translated by

Noor ul Amin

یعنی ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن میں وہ اور ان کے باپ دادے ، ان کی بیویوں اور ان کی اولادمیں سےجو لوگ نیک ہوں داخل ہوں گے اور فرشتے ( جنت کے ) ہردروازے سے ان کے استقبال کو آئیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بسنے کے باغ جن میں وہ داخل ہوں گے اور جو لائق ہوں ( ف٦۷ ) ان کے باپ دادا اور بیبیوں اور اولاد میں ( ف٦۸ ) اور فرشتے ( ف٦۹ ) ہر دروازے سے ان پر ( ف۷۰ ) یہ کہتے آئیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( جہاں ) سدا بہار باغات ہیں ان میں وہ لوگ داخل ہوں گے اور ان کے آباء و اجداد اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو بھی نیکوکار ہوگا اور فرشتے ان کے پاس ( جنت کے ) ہر دروازے سے آئیں گے

Translated by

Hussain Najfi

یعنی ہمیشگی کے باغ ہیں ۔ جن میں وہ خود بھی داخل ہوں گے ۔ اور ان کے آباء و اجداد ، بیویوں اور اولاد میں سے جو صالح اور نیکوکار ہوں گے ۔ وہ بھی ( ان کے ہمراہ داخل ہوں گے ) اور فرشتے ہر دروازہ سے ان کے پاس آئیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Gardens of perpetual bliss: they shall enter there, as well as the righteous among their fathers, their spouses, and their offspring: and angels shall enter unto them from every gate (with the salutation):

Translated by

Muhammad Sarwar

They will be admitted to the gardens of Eden wherein they will live forever with their righteous fathers, spouses, and offspring. The angels will come to them through every gate

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

`Adn Gardens, which they shall enter and (also) those who acted righteously from among their fathers, and their wives, and their offspring. And angels shall enter unto them from every gate (saying):

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The gardens of perpetual abode which they will enter along with those who do good from among their parents and their spouses and their offspring; and the angels will enter in upon them from every gate:

Translated by

William Pickthall

Gardens of Eden which they enter, along with all who do right of their fathers and their helpmeets and their seed. The angels enter unto them from every gate,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हमेशा रहने वाले बाग़ात जिन में वे दाख़िल होंगे और वे भी जो उसके अहल बनेंगे उनके बाप-दादा और उनकी बीवियों और उनकी औलाद में से, और फ़रिश्ते हर दरवाज़े से उनके पास आएंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یعنی ہمیشہ رہنے کی جنتیں جن میں وہ لوگ بھی داخل ہوں گے اور ان کے ماں باپ اور بی بیوں (5) اور اولاد میں جو (جنت کی) لائق ہوں گے وہ بھی داخل ہوں گے اور فرشتے ان کے پاس ہر (سمت کے) دروازے سے آتے ہوں گے۔ (23)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ہمیشہ کے باغات، جن میں وہ داخل ہوں گے اور ان کے باپ دادوں اور ان کی بیویوں اور ان کی اولادوں میں سے بھی جو نیک ہوئے اور فرشتے ہر دروازے سے ان کے پاس آئیں گے۔ “ (٢٣) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یعنی ایسے باغ جو ان کی ابدی قیام گاہ ہوں گے وہ خود بھی ان میں داخل ہوں گے اور ان کے آباؤ اجداد اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو جو صالح ہیں وہ بھی ان کے ساتھ وہاں جائیں گے۔ ملائکہ ہر طرف سے ان کے استقبال کے لئے آئیں گے اور ان سے کہیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کے باپ دادوں اور بیویوں اور اولاد میں جو لائق ہوں گے وہ بھی ان میں داخل ہوں گے۔ اور ان پر ہر دروازہ سے فرشتے داخل ہوں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

باغ ہیں رہنے کے داخل ہوں گے ان میں اور جو نیک ہوئے ان کے باپ دادوں میں اور جو روؤں میں اور اولاد میں اور فرشتے آئیں ان کے پاس ہر دروازے سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ یہ کہ دائمی باغات ہیں جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے اور ان کے ساتھ ان کے ماں باپ اور ان کے بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو لائق اور قابل ہوں گے وہ بھی ان باغوں میں داخل ہوں گے اور فرشتے ہر ایک دروازے سے ان کے پاس یوں کہتے ہوئے یوں آئیں گے