Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 25

سورة الرعد

وَ الَّذِیۡنَ یَنۡقُضُوۡنَ عَہۡدَ اللّٰہِ مِنۡۢ بَعۡدِ مِیۡثَاقِہٖ وَ یَقۡطَعُوۡنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰہُ بِہٖۤ اَنۡ یُّوۡصَلَ وَ یُفۡسِدُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ ۙ اُولٰٓئِکَ لَہُمُ اللَّعۡنَۃُ وَ لَہُمۡ سُوۡٓءُ الدَّارِ ﴿۲۵﴾

But those who break the covenant of Allah after contracting it and sever that which Allah has ordered to be joined and spread corruption on earth - for them is the curse, and they will have the worst home.

اور جو اللہ کے عہد کو اس کی مضبوطی کے بعد توڑ دیتے ہیں اور جن چیزوں کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے انہیں توڑتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ، ان کے لئے لعنتیں ہیں اور ان کے لئے برا گھر ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Characteristics of the Wretched Ones which will lead to the Curse and the Evil Home This is the destination of the Wretched ones and these are their characteristics. Allah mentioned their end in the Hereafter, to contrast the end that the believers earned, since their characteristics were to the opposite of the believer's qualities in this life. The latter used to keep Allah's covenant and join that which Allah has ordained on them to join. As for the former, they used to, وَالَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهْدَ اللّهِ مِن بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَيَقْطَعُونَ مَأ أَمَرَ اللّهُ بِهِ أَن يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الاَرْضِ ... And those who break the covenant of Allah, after its ratification, and sever that which Allah has commanded to be joined, and work mischief in the land, An authentic Hadith states that, ايَةُ الْمُنَافِقِ ثَلَثٌ إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ وَإِذَا اوْتُمِنَ خَان The signs of a hypocrite are three: Whenever he speaks, he tells a lie; whenever he promises, he always breaks it (his promise); if you entrust him, he proves to be dishonest." In another narration, the Prophet said, وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ وَإِذَا خَاصَمَ فَجَر If he enters into a covenant, he betrays it; and if he disputes, he proves to be most quarrelsome. This is why Allah said next, ... أُوْلَيِكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ ... on them is the curse, they will be cast away from Allah's mercy, ... وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ and for them is the unhappy home. the evil end and destination, وَمَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَبِيْسَ الْمِهَادُ Their dwelling place will be Hell; and worst indeed is that place for rest. (13:18)

مومنین کی صفات مومنوں کی صفتیں اوپر بیان ہوئیں کہ وہ وعدے کے پورے ، رشتوں ناتوں کے ملانے والے ہوتے ہیں ۔ پھر ان کا اجر بیان ہوا کہ وہ جنتوں کے مالک بینں گے ۔ اب یہاں ان بدنصیبوں کا ذکر ہو رہا ہے جو ان کے خلاف خصائل رکھتے تھے نہ اللہ کے وعدوں کا لحاظ کرتے تھے نہ صلہ رحمی اور احکام الہٰی کی پابندی کا خیال رکھتے تھے یہ لعنتی گروہ ہے اور برے انجام والا ہے ۔ حدیث میں ہے منافق کی تین نشانیاں ہیں باتوں میں جھوٹ بولنا ، وعدوں کا خلاف کرنا ، امانت میں خیانت کرنا ۔ ایک حدیث میں ہے جھگڑوں میں گالیاں بکنا اس قسم کے لوگ رحمت الہٰی سے دور ہیں ان کا انجام برا ہے یہ جہنمی گروہ ہے ۔ یہ چھ خصلتیں ہوئیں جو منافقین سے اپنے غلبہ کے وقت ظاہر ہوتی ہیں باتوں میں جھوٹ ، وعدہ خلافی ، امانت میں خیانت ، اللہ کے عہد کو توڑ دینا اللہ کے ملانے کے حکم کی چیزوں کو نہ ملانا ۔ ملک میں فساد پھیلانا ۔ اور یہ دبے ہوئے ہوتے ہیں تب بھی جھوٹ وعدہ خلافی اور خیانت کرتے ہیں ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

25۔ 1 یہ نیکوں کے ساتھ بروں کا حشر بیان فرما دیا تاکہ انسان اس حشر سے بچنے کی کوشش کرے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٣٤] سنت الٰہی کے مطابق یہاں بھی اہل جنت کے ساتھ اہل دوزخ کا ذکر آیا ہے اور ان کی صفات ایسی بیان کی گئی ہیں جو مومنوں کی صفات کے بالکل برعکس ہیں۔ لہذا ان کا انجام بھی اہل جنت کے انجام کے عین ضد ہوگا۔ جنت کے بجائے انھیں دوزخ میں پھینک دیا جائے گا۔ اور سلامتی کی دعاؤں کے بجائے ان پر لعنت اور پھٹکار پڑتی رہے گی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَالَّذِيْنَ يَنْقُضُوْنَ ۔۔ : قرآن مجید نے اپنے اسلوب کے مطابق کہ وہ ایمان کے ساتھ کفر، نیکی کے ساتھ بدی، جنت کے ساتھ جہنم کا ذکر کرتا ہے، عہد وفا کرنے والوں کی صفات اور ان کے اچھے انجام کے بعد عہد توڑنے والوں کی صفات بد اور ان کا برا انجام ذکر فرمایا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary At the beginning of the section, human beings were divided into two kinds - those who are obedient to Allah Ta’ ala and those who are disobe¬dient to Him. Then, enumerated there were some attributes and signs of the obedient servants of Allah and mention was made of the best of rewards for them in the Hereafter. Now, in the present verses, stated there are the attributes and signs, and punishments, of the other kind of people. One trait of character these disobedient and contumacious people have been reported to have الَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهْدَ اللَّـهِ مِن بَعْدِ مِيثَاقِهِ (And those who break [ their ] pledge with Allah after it has been made binding). Included here is the pledge out of the pledges given to Allah concerning His unshared Lordship and One¬ness by all spirits created by Him. The disbelievers and polytheists broke this pledge when they came into this world and consequently took to hundreds and thousands of lords and objects of worship all joined up with the pristine divinity of Allah Ta` ala. And also included here are all pledges faithfulness to which becomes binding on human beings as part of the great pledge of: لا إلہ إلا اللہ (There is no deity worthy of worship except Allah). The reason is that the Kali¬mah Tayyibah, that is: لا إلہ إلا اللہ محمد الرسول اللہ ( La& Ilaha Illallahu Muliam¬madur Rasulullah : There is no deity worthy of worship except Allah - Muhammad is the messenger of Allah) is, indeed, the symbol of a great pledge under which fall the obedience to all injunctions and rules of conduct taught by Allah Ta’ ala and His Messenger, and it also covers the pledge to abstain from things which have been prohibited. Therefore, when a human being deviates from any injunction made binding by Allah or deviates from the command given by His Messenger, he or she commits a breach of trust by breaking this pledge to have faith. The second trait of these disobedient people has been identified as: وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ‌ اللَّـهُ بِهِ أَن يُوصَلَ (and cut off relations Allah has commanded to be joined). Included here is the relationship human beings have with Allah Ta` a1a and His Messenger, may peace be upon him, and the blessings of Allah. The cutting of this relationship simply means the contravention of their commands. And, of course, included here are connections based on relationships the maintenance of which and the fulfillment of whose rights has been stressed upon time and again in the Holy Qur’ an. Those who disobey Allah Ta` ala would not hesitate in sundering even these relations and rights built around them - for instance, they would not fulfill the rights of their mother, father, brother, sister, neighbour, and others in that category while they are rights which must be fulfilled by all human beings as commanded by Allah Ta` ala and His Messenger. The third trait of such people has been stated as: (and make mischief on the earth). This third trait is actually the outcome of the first two, that is, they disregard pledges given, whether given to Allah or to His servants, just have no consideration of anyone&s rights or relationships. It is obvious that such deeds of these people will cause pain and loss to others, even become the cause of mutual fighting and kill¬ing. This is the worst &Fasad& or disorder or mischief they inflict on this earth. After having described these three traits of the disobedient and contumacious people, the punishment identified for them is: أُولَـٰئِكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ (those are the ones for whom there is the curse, and for them there is the evil abode). The word: اللَّعْنَةُ (al-la&nah: translated here as &curse& ) means to be removed far away from the mercy of Allah, and become deprived of it. And it goes without saying that being far removed from His mercy is the most punishing of all punishments and certainly the hardest of all hardships. Injunctions and Rules of Guidance Special injunctions and rules of guidance concerning many departments of human life appear in the verses 20 to 24. Either explicit or im¬plied, they are as follows: 1. From: الَّذِينَ يُوفُونَ بِعَهْدِ اللَّـهِ وَلَا يَنقُضُونَ الْمِيثَاقَ those who fulfill [ their ] pledge with Allah and do not break the covenant - 20) it stands established that abiding by a pledge given or contract made with someone is a binding ob¬ligation which must be fulfilled, and any contravention of which is حَرَام Haram (forbidden, unlawful) - whether that pledge be related to Allah and His Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، as the pledge of Faith and the pledge to maintain re-lationships with those created by Allah, or it may be a pledge related to any Muslim or Kafir. Pledge-Breaking is حَرَام Haram under all conditions. 2. From: وَالَّذِينَ يَصِلُونَ مَا أَمَرَ‌ اللَّـهُ بِهِ أَن يُوصَلَ (and those who maintain the rela¬tions Allah has commanded to be maintained - 21) we learn that Islam does not teach abandonment of relationships in some monastic manner. Instead of that, maintaining necessary relations and fulfilling their due rights has been made necessary in Islam. As for the rights of parents, children, wife, sisters, brothers and the rights of other relatives and neighbours, these have been made obligatory by Allah Ta ala on every human being. They cannot be ignored in favour of voluntary acts of wor¬ship, not even to devote time for some religious service needed by the community. This is not permissible. How could it become permissible to forget them and get busy doing other things? As for maintaining the bonds of family relationships, taking care of them, and fulfilling their due rights, these have been stressed upon in many verses of the Holy Qur an. In a Hadith of Al-Bukhari and Muslim based on a narration of Sayy¬idna Anas (رض) ، it has been reported that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: A person who hopes to have extended means of living and barakah in things done must maintain relations (Silatur-Rahim). It simply means that one should take care of those he is closely related with and help and support them within personal capability. And Sayyidna Abu Ayyub al-Ansari (رض) says that a rustic Arab villag¬er called upon the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) at his home and asked him: &Just tell me what should I do to come closer to Paradise and stay away from Hell.& He said: &Worship Allah. Take no partners with Him. Establish Salah. Give Zakah. And maintain relations.& (Al-Baghawi) According to a narration of Sayyidna ` Abdullah ibn ` Umar (رض) appear¬ing in the Sahih of al-Bukhari, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has been reported to have said: &Silatur-Rahim& (maintaining relations) does not simply mean that you return the favour done by a relative, that is, if he has done a fa¬vour to you, you do a favour to him. Instead, real Silatur-Rahim (the ideal form of maintaining relations) is that even if your relative fails to maintain relations with you, yet you, on your part, only for the sake of Allah, maintain relations with him, and do favours to him.& It was due to the importance of fulfilling the rights of relatives and maintaining relations with them that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: &Preserve your family trees through which you would preserve your family ties and you would be able to fulfill their rights.& Then he said: &This rule of maintaining relations has its advantages. It generates mutual love, puts barakah in wealth which increases, and puts barakah in years of life too.& (Tirmidhi) It appears in a IIadith of Sahih Muslim that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: &Most commendable is the act of maintaining relations when a person maintains the same relations with the friends of his dead father, as they were during his lifetime. 3. The statement: وَالَّذِينَ صَبَرُ‌وا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَ‌بِّهِمْ (in order to seek the pleasure of their Lord - 22) makes us realize that the merits of Sabr (patience) which have appeared in the Qur’ an and Hadith and which tell us that the patient person has the good fortune of having Allah Ta’ a1a with him, and of His help and support, and that countless returns and rewards wait for him or her. But, all this happens only when one observes pa¬tience for the good pleasure of Allah Ta` ala - otherwise, everyone reaches a point in time when, sooner or later, one gets to become reconciled to his or her lot. As explained earlier, the real meaning of Sabr (translated here as &to observe patience& ) is to control one&s self and remain steadfast which can take different forms. First of all, one should observe patience, not become upset under the stress of hardship and pain, not become disap¬pointed, rather keep Allah Ta ala in sight and keep hoping. Secondly, one should observe patience in carrying out acts of obedience to Allah in a way that one remains sure of staying on that track steadfastly, even if the adherence to Divine injunctions appears to be hard on one&s self. Thirdly, one should observe patience against what is evil and sinful - even if the desiring self demands that the road to evil be taken, but one should resist and refuse to take the road to evil because of the fear of Al¬lah. 4. From: وَأَنفَقُوا مِمَّا رَ‌زَقْنَاهُمْ سِرًّ‌ا وَعَلَانِيَةً (and spend from what We have given to them secretly and openly - 22), we learn that spending in the way of Allah secretly and openly is correct whichever way it is done. However, it is better that obligatory charities (wajib sadaqat) such as Zakh and Sadaqatul-Fitr etc., be paid openly so that other Muslim are also prompted to do the same. As for voluntary charities (nafl sadaqat) which are not obligatory should be paid secretly so that one can stay safe from scruples of hypocrisy and pulls of recognition. 5. The statement: يَدْرَ‌ءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ (and repel evil with good) tells us that getting rid of evil is certainly a rational and physical imperative, but evil for evil is not the method practiced in Islam. Instead, the teach¬ing of Islam is: Repel evil with good. Whoever has inflicted injustice upon you, on your part you deal with him justly. Whoever has not ful¬filled your due right, on your part you fulfill his right. Whoever releases his anger on you, on your part you respond to him with forbearance and tolerance. The inevitable result of this pattern of response would be that enemies would turn into friends and the wicked into the righteous before you. Another sense of this sentence is that one should make amends for a sin by performing an act of obedience, that is, if you ever get to commit some sin, repent immediately and then get busy with the ` Ibadah of Allah Ta` ala. This will cause your past sin to be forgiven. As reported by Sayyidna Abu Dharr al-Ghifari (رض) ، the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: When a sin happens to have been committed by you, follow it up with a good deed. This will wash that sin off (narrated by Ahmad with sound authority, Mazhari). The condition attached to this good deed is that one must first repent from the past sin and then do the good deed. Said in the next verse (23) is: جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَمَن صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّ‌يَّاتِهِمْ. It means that servants of Allah who are righteous and accepted will certainly have the honour of being in Jannah, and it will be in consideration of them that their parents, wives and children will also share the honour with them. However, the condition is that these people should be righteous, that is, believers and Muslims - not Kafir, though not at par with such pious elder in their good deeds. But, because of the barakah of this pious elder, Allah Ta’ ala shall make these people reach the same station in Paradise which is the station of this pious elder as said in another verse: أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّ‌يَّتَهُمْ that is, &We shall make the progeny of Our righteous servants be with them - 52:21& This tells us that relationship with pious elders, whether of lineage, kinship or friendship, shall be of benefit in the Hereafter as well - of course, subject to the condition of &Iman (Faith). 6. From verse 24: سَلَامٌ عَلَيْكُم بِمَا صَبَرْ‌تُمْ ۚ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ‌ (Peace be upon you for the patience you observed. So, good is the ultimate abode) we find out that the salvation of the Hereafter and the high ranks of the Paradise are all the outcome of man&s patient handling of the trials of life in this mortal world where he keeps insisting on fulfilling all rights of Allah Ta ala and His servants due on him or her and keeps compelling one&s de-siring self to abstain from acting disobediently to Him. Finally, if we consider the statement in verse 25, that is: أُولَـٰئِكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ (those are the ones for whom there is the curse, and for them there is the evil abode), we would recall that verses previous to it told us about the reward of His obedient servants - that their home will be in Paradise, angels would greet them with Salam, and tell them that the eternal blessings of Paradise are the direct result of their patience, forti¬tude and obedience. Similarly, in the verse cited above, announced is the end of the disobedient and the contumacious - that they are under the curse of Allah, that is, they are far removed from His mercy and that they have waiting for them an evil abode in Hell. This helps us realize that the breaking of pledges given and the severance of the bonds of kinship is the cause of Divine curse and consignment to Hell. May Allah keep all of us protected from such a fate.

خلاصہ تفسیر : اور جو لوگ خدا تعالیٰ کے معاہدوں کو ان کی پختگی کے بعد توڑتے ہیں اور خدا تعالیٰ نے جن علاقوں کے قائم رکھنے کا حکم فرمایا ہے ان کو قطع کرتے ہیں اور دنیا میں فساد کرتے ہیں ایسے لوگوں پر لعنت ہوگی اور ان کے لئے اس جہان میں خرابی ہوگی (یعنی ظاہری دولت و ثروت کو دیکھ کر یہ دھوکہ نہ کھانا چاہئے کہ یہ لوگ مورد رحمت ہیں کیونکہ رزق کی تو یہ کیفت ہے کہ) اللہ جس کو چاہئے زیادہ رزق دیتا ہے (اور جس کے لئے چاہتا ہے) تنگی کردیتا ہے (رحمت وغضب کا یہ معیار نہیں) اور یہ (کفار) لوگ دنیوی زندگانی پر ( اور اسکے عیش و عشرت پر) اتراتے ہیں اور (ان کا اترانا بالکل فضول اور غلطی ہے کیونکہ) یہ دنیوی زندگی (اور اس کی عیش و عشرت) آخرت کے مقابلہ میں بجز ایک متاع قلیل کے اور کچھ بھی نہیں اور یہ کافر لوگ (آپ کی نبوت میں طعن و اعتراض کرنے کے لئے یوں) کہتے ہیں کہ ان (پیغمبر) پر کوئی معجزہ (ہمارے فرمائشی معجزوں میں سے) ان کے رب کی طرف سے کیوں نہیں نازل کیا گیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجئے کہ واقعی (تمھاری ان بیہودہ فرمائشوں سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ) اللہ تعالیٰ جس کو چاہیں گمراہ کردیتے ہیں (وجہ معلوم ہونے کی ظاہر ہے کہ باوجود معجزات کافیہ کے جن میں سب سے اعظم قرآن ہے پھر فضول باتیں کرتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ قسمت ہی میں گمراہی لکھی ہے) اور (جس طرح معاندین کو قرآن جو اعظم معجزات ہے ہدایت کے لئے کافی نہ ہوا اور گمراہی ان کو نصیب ہوئی اسی طرح) جو شخص ان کی طرف متوجہ ہوتا ہے (اور طریق حق کا طالب ہوتا ہے جس کا مصداق آگے آتا ہے (آیت) اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَتَطْمَىِٕنُّ الخ) اس کو اپنی طرف (رسائی دینے کے لئے) ہدایت کردیتے ہیں (اور گمراہی سے بچا لیتے ہیں) مراد اس سے وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور اللہ کے ذکر سے (جس کی بڑی فرد قرآن ہے) ان کے دلوں کو اطمینان ہوتا ہے (جس کی بڑی فرد ایمان ہے یعنی وہ قرآن اعجاز کو دلالت علی النبوۃ کے لئے کافی سمجھتے ہیں اور واہی تباہی فرمائش نہیں کرتے پھر خدا کی یاد اور اطاعت میں ان کی ایسی رغبت ہوتی ہے کہ متاع حیات دنیا سے مثل کفار کے ان کو رغبت اور فرحت نہیں ہوتی اور) خوب سمجھ لو کہ اللہ کے ذکر (کی ایسی ہی خاصیت ہے کہ اس) سے دل کو اطمینان ہوجاتا ہے (یعنی جس مرتبے کا ذکر ہو اسی مرتبہ کا اطمینان چناچہ قرآن سے ایمان اور اعمال صالحہ سے اطاعت کا شدت تعلق اور توجہ الی اللہ میسر ہوتا ہے غرض) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے (جن کا ذکر اوپر ہوا) ان کے لئے (دنیا میں) خوش حالی اور (آخرت میں) نیک انجامی ہے (جس کو دوسری (آیت) میں فَلَنُحْيِيَنَّهٗ حَيٰوةً طَيِّبَةً ۚ وَلَـنَجْزِيَنَّهُمْ الخ سے تعبیر فرمایا ہے اسی طرح) ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک ایسی امت میں رسول بنا کر بھیجا ہے کہ اس (امت) سے پہلے اور بہت سی امتیں گذر چکی ہیں (اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کی طرف اس لئے رسول بنا کر بھیجا ہے) تاکہ آپ ان کو وہ کتاب پڑھ کر سنا دیں جو ہم نے آپ کے پاس وحی کے ذریعہ بھیجی ہے اور (ان کو چاہئے تھا کہ اس نعمت عظمی کی قدر کرتے اور اس کتاب پر کہ وہ معجزہ بھی ہے ایمان لے آتے مگر) وہ لوگ ایسے بڑے رحمت والے کی ناسپاہی کرتے ہیں (اور قرآن پر ایمان نہیں لاتے) آپ فرما دیجئے کہ (تمہارے ایمان نہ لانے سے میرا کوئی ضرر نہیں کیونکہ تم زیادہ سے زیادہ میرے ساتھ مخالفت کرو گے سو اس سے مجھ کو اس لئے اندیشہ نہیں کہ) وہ میرا مربی (اور نگہبانی ہے) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں (پس لامحالہ وہ کامل الصفات ہوگا اور حفاظت کے لئے کافی ہوگا اس لئے) میں نے اسی پر بھروسہ کرلیا اور اسی کے پاس مجھ کو جانا ہے (خلاصہ یہ کہ میری حفاظت کے لئے تو اللہ تعالیٰ کافی ہے تم مخالفت کر کے میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے البتہ تمہارا ہی ضرر ہے) معارف و مسائل : شروع رکوع میں کل انسانوں کی دو قسم کرکے بتلایا گیا تھا کہ ان میں کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار ہیں کچھ نافرمان، پھر فرمانبردار بندوں کی چند صفات و علامات بیان کی گئیں اور آخرت میں ان کے لئے بہترین جزا کا ذکر کیا گیا۔ اب دوسری قسم کے لوگوں کی علامات وصفات اور ان کی سزا کا بیان ان آیات میں ہے اس میں ان سرکش اور نافرمان بندوں کی ایک خصلت تو یہ بتلائی گئی، الَّذِيْنَ يَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِيْثَاقِه یعنی یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے عہد کو پختہ کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اللہ تعالیٰ کے عہد میں وہ عہد بھی داخل ہے جو ازل میں حق تعالیٰ کی ربوبیت اور وحدانیت کے متعلق تمام پیدا ہونے والی روحوں سے لیا گیا تھا جس کو کفار و مشرکین نے دنیا میں آ کر توڑ ڈالا اور اللہ کے ساتھ سینکڑوں ہزاروں رب اور معبود بنا بیٹھے اور وہ تمام عہد بھی اس میں داخل ہیں جن کی پابندی عہد لا الہ الا اللہ کے ضمن میں انسان پر لازم ہوجاتی ہے کیونکہ کلمہ طبیہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ دراصل ایک عظٰیم معاہدہ کا عنوان ہے جس کے تحت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بتلائے ہوئے تمام احکام کی پابندی اور جن چیزوں سے روکا گیا ہے ان سے پرہیز کا عہد بھی آجاتا ہے اس لئے جب کوئی انسان کسی حکم خداوندی یا حکم رسول سے انحراف کرتا ہے تو اس عہد ایمانی کی عہد شکنی کرتا ہے، دوسری خصلت ان نافرمان بندوں کی یہ بتلائی گئی : وَ يَقْطَعُوْنَ مَآ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖٓ اَنْ يُّوْصَلَ یعنی یہ لوگ ان تعلقات کو قطع کردیتی ہیں جن کو قائم رکھنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا تھا ان میں انسان کا وہ تعلق بھی شامل ہے جو اس کو اللہ جل شانہ اور اس کے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہے اس کا قطع کرنا یہی ہے کہ ان کے احکام کی خلاف ورزی کی جائے اور رشتہ داری کے وہ تعلقات بھی اس میں شامل ہیں جن کو قائم رکھنے اور ان کے حقوق ادا کرنے کی قرآن کریم میں جا بجا ہدایت کی گئی ہے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرنے والے ان حقوق و تعلقات کو بھی توڑ ڈالتے ہیں مثلا ماں باپ، بھائی بہن، پڑوسی، اور دوسرے متعلقین کے جو حقوق اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے انسان پر عائد کئے ہیں یہ لوگ ان کو ادا نہیں کرتے۔ تیسری خصلت یہ بتلائی ہے۔ وَيُفْسِدُوْنَ فِى الْاَرْضِ یعنی یہ لوگ زمین میں فساد مچاتے ہیں اور یہ تیسری خصلت درحقیقت پہلی ہی دو خصلتوں کا نتیجہ ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ اور بندوں کے عہد کی پرواہ نہیں کرتے اور کسی کے حقوق و تعلقات کی رعایت نہیں کرتے ظاہر ہے کہ ان کے اعمال و افعال دوسرے لوگوں کے لئے مضرت اور ایذاء کا سبب بنیں گے لڑائی جھگڑے، قتل و قتال کے بازار گرم ہوں گے یہی زمین کا سب سے بڑا فساد ہے، سرکش اور نافرمان بندوں کی یہ تین خصلتیں بتلانے کے بعد ان کی سزا یہ بتلائی گئی ہے، اُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الْخٰسِرُوْنَ یعنی ان کے لئے لعنت ہے اور برا ٹھکانا ہے لعنت کے معنی اللہ کی رحمت سے دور اور محروم ہونے کے ہیں اور ظاہر ہے کہ اس کی رحمت سے دور ہونا سب عذابوں سے بڑا عذاب اور ساری مصیتوں سے بڑی مصیبت ہے۔ (آیت) اُولٰۗىِٕكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوْۗءُ الدَّارِ جس طرح پہلی آیات میں فرشتے ان کو سلام کریں گے اور بتلائیں گے کہ یہ جنت کی دائمی نعمتیں سب تمہارے صبر وثبات اور فرمانبرداری کا نتیجہ ہیں اسی طرح اس آیت میں نافرمان سرکش لوگوں کا انجام بد یہ بتلایا ہے کی ان پر اللہ کی لعنت ہے یعنی وہ رحمت سے دور ہیں اور ان کے لئے جہنم کا ٹھکانا مقرر ہے اس سے یہ معلوم ہوا کہ عہد شکنی اور رشتہ داروں و عزیزوں سے قطع رحمی لعنت اور جہنم کا سبب ہے نعوذ باللہ منہ۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَالَّذِيْنَ يَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِيْثَاقِهٖ وَيَقْطَعُوْنَ مَآ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖٓ اَنْ يُّوْصَلَ وَيُفْسِدُوْنَ فِي الْاَرْضِ ۙ اُولٰۗىِٕكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوْۗءُ الدَّارِ 25 ؁ نقض النَّقْضُ : انْتِثَارُ العَقْدِ مِنَ البِنَاءِ والحَبْلِ ، والعِقْدِ ، وهو ضِدُّ الإِبْرَامِ ، يقال : نَقَضْتُ البِنَاءَ والحَبْلَ والعِقْدَ ، وقد انْتَقَضَ انْتِقَاضاً ، والنِّقْضُ المَنْقُوضُ ، وذلک في الشِّعْر أكثرُ ، والنَّقْضُ كَذَلِكَ ، وذلک في البِنَاء أكثرُ «2» ، ومنه قيل للبعیر المهزول : نِقْضٌ ، ومُنْتَقِض الأَرْضِ من الكَمْأَةِ نِقْضٌ ، ومن نَقْضِ الحَبْل والعِقْد استُعِيرَ نَقْضُ العَهْدِ. قال تعالی: الَّذِينَ عاهَدْتَ مِنْهُمْ ثُمَّ يَنْقُضُونَ عَهْدَهُمْ [ الأنفال/ 56] ، الَّذِينَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ [ البقرة/ 27] ، ( ن ق ض ) النقض یہ ابرام کی ضد ہے اور اس کے معنی کسی چیز کا شیزازہ بکھیرنے کے ہیں جیسے نقضت البناء عمارت کو ڈھانا الحبل رسی کے بل اتارنا العقد گرہ کھولنا النقج والنقض یہ دونوں بمعنی منقوض آتے ہیں لیکن بکسر النون زیادہ تر عمارت کے لئے آتا ہے اور بفتح النون کا عام استعمال اشعار کے متعلق ہوتا ہے اسی سے دبلے اونٹ اور زمین کی پرت کو جو کھمبی وغیرہ کے نکلنے سے پھٹ جاتی ہے نقض کہا جاتا ہے پھر نقض الحبل والعقد سے استعارہ کے طور پر عہد شکنی کے لئے بھی نقض کا لفظ استعمال ہوتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ۔ ہر بار اپنے عہد کو توڑ ڈالتے ہیں ۔ الَّذِينَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ [ البقرة/ 27] جو خدا کے اقرار کو ۔۔۔۔ توڑ دیتے ہیں ۔ اور جب پکی قسمیں کھاؤ تو ان کو نہ توڑو ۔ وَلا تَنْقُضُوا الْأَيْمانَ بَعْدَ تَوْكِيدِها[ النحل/ 91] عهد العَهْدُ : حفظ الشیء ومراعاته حالا بعد حال، وسمّي الموثق الذي يلزم مراعاته عَهْداً. قال : وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كانَ مَسْؤُلًا[ الإسراء/ 34] ، أي : أوفوا بحفظ الأيمان، قال : لا يَنالُ عَهْدِي الظَّالِمِينَ [ البقرة/ 124] ( ع ھ د ) العھد ( ض ) کے معنی ہیں کسی چیز کی پیہم نگہہ داشت اور خبر گیری کرنا اس بنا پر اس پختہ وعدہ کو بھی عھد کہاجاتا ہے جس کی نگہداشت ضروری ہو ۔ قرآن میں ہے : وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كانَ مَسْؤُلًا[ الإسراء/ 34] اور عہد کو پورا کرو کہ عہد کے بارے میں ضرور پرسش ہوگی ۔ یعنی اپنی قسموں کے عہد پورے کرو ۔ لا يَنالُ عَهْدِي الظَّالِمِينَ [ البقرة/ 124] کہ ظالموں کے حق میں میری ذمہ داری پوری نہیں ہوسکتی ۔ فسد الفَسَادُ : خروج الشیء عن الاعتدال، قلیلا کان الخروج عنه أو كثيرا،. قال تعالی: لَفَسَدَتِ السَّماواتُ وَالْأَرْضُ [ المؤمنون/ 71] ، ( ف س د ) الفساد یہ فسد ( ن ) الشئی فھو فاسد کا مصدر ہے اور اس کے معنی کسی چیز کے حد اعتدال سے تجاوز کر جانا کے ہیں عام اس سے کہ وہ تجاوز کم ہو یا زیادہ قرآن میں ہے : ۔ لَفَسَدَتِ السَّماواتُ وَالْأَرْضُ [ المؤمنون/ 71] تو آسمان و زمین ۔۔۔۔۔ سب درہم برہم ہوجائیں ۔ لعن اللَّعْنُ : الطّرد والإبعاد علی سبیل السّخط، وذلک من اللہ تعالیٰ في الآخرة عقوبة، وفي الدّنيا انقطاع من قبول رحمته وتوفیقه، ومن الإنسان دعاء علی غيره . قال تعالی: أَلا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ [هود/ 18] ( ل ع ن ) اللعن ۔ کسی کو ناراضگی کی بنا پر اپنے سے دور کردینا اور دھتکار دینا ۔ خدا کی طرف سے کسی شخص پر لعنت سے مراد ہوتی ہے کہ وہ دنیا میں تو اللہ کی رحمت اور توفیق سے اثر پذیر ہونے محروم ہوجائے اور آخرت عقوبت کا مستحق قرار پائے اور انسان کی طرف سے کسی پر لعنت بھیجنے کے معنی بد دعا کے ہوتے ہیں ۔ قرآن میں ہے : أَلا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ [هود/ 18] سن رکھو کہ ظالموں پر خدا کی لعنت ہے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٢٥) اور جو لوگ فرائض خداوندی کو ان کی تاکید اور پختگی کے بعد چھوڑتے ہیں اور صلہ رحمی اور رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور قرآن کریم پر ایمان لانے کو ترک کرتے اور کفر وشرک کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ دوسروں کو پکارتے اور ان کی پوجا پات کرتے ہیں ایسے لوگوں پر دنیا میں بھی عذاب نازل ہوگا اور آخرت میں بھی جہنم میں جائیں گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٢٥ (وَالَّذِيْنَ يَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِيْثَاقِهٖ وَيَقْطَعُوْنَ مَآ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖٓ اَنْ يُّوْصَلَ وَيُفْسِدُوْنَ فِي الْاَرْضِ ) قبل ازیں سورة البقرۃ ‘ آیت ٢٧ میں بھی ہم بعینہٖ یہ الفاظ پڑھ آئے ہیں : (اَلَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَہْدَ اللّٰہِ مِنْم بَعْدِ مِیْثَاقِہٖ وَیَقْطَعُوْنَ مَآ اَمَرَ اللّٰہُ بِہٖٓ اَنْ یُّوْصَلَ وَیُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ ) وہاں اس حوالے سے کچھ وضاحت بھی ہوچکی ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

٢٥۔ نیک بختوں کا حال بیان کر کے اب بد بختوں کا انجام بیان کیا کہ جس طرح دنیا میں بدبختوں کی خصلتیں نیک بختوں کے بر خلاف ہیں نیک بخت وعدہ وفا کرتے ہیں بد بخت نہیں وفا کرتے قوت کرنے کو کرلیتے ہیں مگر پورا کرنا نہیں جانتے رشتہ داروں کے ساتھ بد سلوکی سے پیش آتے ہیں زمین میں کفرو شرک کا اور طرح طرح کا فتنہ و فساد اٹھاتے رہتے ہیں امانت میں خیانت کرتے ہیں اسی طرح آخرت میں بھی ان کا ٹھکانا نیک بختوں سے الگ ہوگا۔ جس طرح دنیا میں لوگ ان پر لعنت کرتے ہیں وہاں بھی ان پر لعنت ہوگی اور دوزخ میں جھونکے جائیں گے۔ صحیح بخاری و مسلم میں ابوہریرہ (رض) کی حدیث ہے کہ منافق کی تین علامتیں ہیں جب بات کرے تو جھوٹ بولے اور جب وعدہ کرے تو خلاف کرے اور اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔ ١ ؎ عبد اللہ بن عمرو بن العاص (رض) کی صحیح بخاری و مسلم کی روایت میں یہ بات اور زیادہ ہے کہ جب عہد کرے تو بد عہد ہوجاوے اور جب جھگڑے تو گالی گلوچ کرے۔ ٢ ؎ اسی واسطے خدا نے فرمایا کہ یہ لوگ اللہ کی رحمت سے دور ہیں اور ان کے لئے بہت ہی برا گھر ہے۔ اصل فتنہ و فساد تو شرک ہے جس کا ذکر قرآن میں جگہ جگہ ہے لیکن یہ حدیثیں شرک کے سوا اور فتنہ و فساد کی باتوں کی گویا تفسیر ہیں۔ ١ ؎ مشکوٰۃ ١٧ باب الکبائر و علامات النفاق۔ ٢ ؎ مشکوٰۃ الیعقا۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(13:25) سوء الدار۔ مضاف مضاف الیہ۔ سوء ۔ برائی۔ آفت۔ عیب۔ براکام گناہ۔ الدار۔ دنیا۔ چونکہ اسے عقبی الدار کے مقابلہ پر لایا گیا ہے اس لئے اس سے مراد سوء عاقبۃ الدنیا ہے (دنیا کے برے کاموں کا برا انجام) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : جنتیوں کے مقابلہ میں۔۔ جہنمیوں کا کردار اور انجام۔ یہ بات کئی مرتبہ فہم القرآن میں عرض کی ہے کہ قرآن مجید کا یہ اسلوب بیان ہے کہ وہ نیکوں کے ساتھ بروں اور جنت کے ساتھ جہنم کا اکثر مقامات پر یکجا ذکر کرتا ہے۔ تاکہ قارئ قرآن کے لیے اچھے اور برے اعمال اور انجام میں فرق کرنا آسان ہوجائے۔ اسی اسلوب کے پیش نظر پہلے ایفائے عہد کرنے والے حضرات اور ان کے اوصاف حمیدہ کا ذکر فرمایا۔ اب عہد شکنی کرنے والوں اور رشتہ داریوں کو توڑ نے والوں کا بیان کیا ہے۔ اس موقع پر ان کے جرائم کی تفصیل دینے کی بجائے صرف ان کی عہد شکنی اور لوگوں کے ساتھ صلہ رحمی کی بجائے قطع رحمی کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ یہ لوگ زمین میں فساد کرنے والے ہیں۔ ان پر لعنت برستی ہے اور مرنے کے بعد ان کا بدترین گھر ہوگا۔ بلاوجہ قطع رحمی کرنے اور لوگوں کے حقوق چھیننے اور ان پر مظالم ڈھانے کی و جہ سے ظاہر بات ہے کہ ملک اور معاشرے میں ہر قسم کی خرابی اور فساد پھیلتا ہے۔ جہاں تک عہد شکنی کا تعلق ہے۔ یہ افراد کی آپس میں ہو یا ایک قوم کی دوسری قوم کے ساتھ اس سے تعلقات ٹوٹنے کے ساتھ مروتیں ختم ہوجاتی ہیں جس کا منطقی نتیجہ نفرت، لڑائی جھگڑا اور دنگا فساد ہوتا ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا عہد شکنی کی بدترین صورت ہے جس سے تمام جرائم جنم لیتے ہیں جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ عہد پورا نہیں کرتاوہ لوگوں کے ساتھ کیے ہوئے عہد کی پاسداری کا حق ادا نہیں کرسکتا۔ ایسا شخص معاشرے میں فساد کا سبب بنتا ہے۔ اس پر ” اللہ “ کی لعنت برستی ہے۔ اس کا ٹھکانہ بدترین ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کی ناشکری اور اس کے ساتھ عہد شکنی کرنے والے شخص سے بڑھ کر زیادہ فسادی کون ہوسکتا ہے ؟ اس لیے عہد شکنی شرک کی صورت میں ہو یا لوگوں کے ساتھ، ایسے مجرم پر لعنت ہی برستی ہے۔ یہاں اس بات کی وضاحت نہیں کہ لعنت کرنے والا کون ہے۔ لیکن سورة البقرۃ میں حق کو چھپانے اور کفر کرنے والوں پر لعنت کا ذکر کرتے ہوئے وضاحت فرمائی ہے کہ ان پر اللہ، ملائکہ اور تمام لوگوں کی طرف سے لعنت برستی ہے۔ (عَنْ اأبِیْ ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مَنْ لَّمْ یَشْکُرِ النَّاسَ لَمْ یَشْکُرِ اللّٰہَ ) [ رواہ احمد ] ” حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص لوگوں کا شکر گزار نہیں ہوتا وہ اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کرسکتا۔ “ (وَعَنِ النُّعْمَانِ ابْنِ بَشِیْرٍ (رض) قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اِنَّ اَھْوَنَ اَھْلِ النَّارِ عَذَابًامَنْ لَّہٗ نَعْلَانِ وَشِرَاکَانِ مِنْ نَّارٍ یَغْلِیْ مِنْھُمَا دِمَاغُہٗ کَمَایَغْلِیْ الْمِرْجَلُ مَایَرٰی اَنَّ اَحَدًا اَشَدُّمِنْہُ عَذَابًا وَاِنَّہٗ لَاَھْوَنُھُمْ عَذَابًا) [ رواہ مسلم : باب أَہْوَنِ أَہْلِ النَّارِ عَذَابًا ] ” حضرت نعمان بن بشیر (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ‘ یقیناً دوزخیوں میں سب سے معمولی عذاب والے کے پاؤں میں آگ کے جوتے اور تسمے ہوں گے جس کی وجہ سے اس کا دماغ ہنڈیا کی طرح کھول رہا ہوگا وہ یہ خیال کرے گا کہ کسی دوسرے شخص کو اس سے زیادہ عذاب نہیں ہو رہا ہے ‘ حالانکہ وہ سب سے ہلکے عذاب میں مبتلا ہوگا۔ “ مسائل ١۔ کافر اللہ تعالیٰ کے عہد کو توڑتے ہیں۔ ٢۔ اللہ تعالیٰ نے جن رشتوں کو ملانے کا حکم دیا ہے خدا کے نافرمان انھیں توڑتے ہیں۔ ٣۔ خدا کے نافرمان زمین میں فساد پھیلاتے ہیں۔ ٤۔ منکرین حق پر لعنت اور ان کے لیے برا گھر ہے۔ تفسیر بالقرآن لعنتی لوگوں کی نشانیاں : ١۔ اللہ کے منکرین پر لعنت اور ان کے لیے برا گھر ہے۔ (الرعد : ٢٥) ٢۔ اللہ اور اس کے رسول کو ایذا دینے والے لعنتی ہیں۔ (الاحزاب : ٥٧) ٣۔ حق چھپانے والے لعنتی ہیں۔ (البقرۃ : ١٥٩) ٤۔ جھوٹے لوگ لعنتی ہیں۔ (آل عمران : ٦١) ٥۔ یہودی لعنتی ہیں۔ (المائدۃ : ٦٤) ٦۔ کافر لعنتی ہیں۔ (الاحزاب : ٦٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آیت نمبر ٢٥ یہ اس عہد الست کو توڑتے ہیں جو فطرت انسانی نے ناموس ازلی کی صورت میں اللہ کے ساتھ کیا ہوا ہے اور وہ اس کے بعد تمام وعدوں اور معاہدوں کو توڑتے ہیں۔ اگر ایک انسان عہد الست کو توڑ دے تو گویا وہ ان تمام وعدوں اور عہدوں کا ناقض ہوگا جو اس عہد الست پر قائم ہیں۔ جس شخص کے دل میں خوف خدا نہیں ہے وہ کسی شخص ، کسی عہد اور کسی میثاق کا پاس کیسے کرسکتا ہے ۔ یعنی ایسے شخص بالعموم ان روابط کو توڑتے ہیں جن کے جوڑنے کا حکم اللہ نے دیا ہے۔ اہل عقل و دانش تو صبر کرتے تھے ، نماز قائم کرتے تھے اور اعلانیہ اور پوشیدہ راہ خدا میں انفاق کرتے تھے اور پھر ان کا عمومی رویہ یہ تھا کہ وہ برائی کا جواب نیکی سے دیتے تھے۔ لیکن یہ لوگ فساد فی الارض برپا کرتے ہیں۔ اہل دانش کی جن چیزوں کا اوپر ذکر ہوا ان میں سے کسی ایک کو چھوڑنے سے فساد فی الارض نمودار ہوتا ہے۔ ” وہ لوگ “ وہ جو اللہ سے دور ہیں اور راندۂ درگاہ ہیں ان کے لئے لعنت ہے۔ تکریم و استقبال کے مقابلے میں راندگی ہے اور نعم الدار کے مقابلے میں سوء الدار ہے۔ یہ لوگ اس لیے راندۂ درگاہ ہوئے کہ وہ متاع حیات دنیا میں ہی غرق رہے اور ان کی نظریں آخرت کی دائمی نعمتوں کی طرف نہ اٹھ سکیں۔ حالانکہ رزق کا تعین صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے ، وہی اس میں توسیع بھی کرتا ہے ، وہی رزق میں تنگی بھی کرتا ہے ، یہ سب کام اللہ کے اختیار میں تھا اور کوئی شخص اپنے لیے خود فراخی رزق کا انتظام نہیں کرسکتا تھا کہ اس پر اتراتا۔ اگر یہ لوگ آخرت کے طلبگار ہوتے تو یہ ضروری نہ تھا کہ اللہ ان سے دنیا کی خوشحالی چھین لیتا کیونکہ وہی داتا تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہاں تک چھ آیتوں کا مضمون بیان ہوا تھا ساتویں آیت میں اہل ایمان کے مقابل دوسری جماعتوں کا حال اور انجام بیان فرمایا ‘ ارشاد ہے (وَالَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَھْدَ اللّٰہِ مِنْ م بِعْدِ مِیْثَاقِہٖ ) (الایۃ) مطلب یہ ہے کہ جن لوگوں نے اللہ سے عہد کیا پھر اس پر قائم نہ رہے عہد کو توڑ دیا اور اللہ نے جن چیزوں کو جوڑنے کا حکم دیا تھا انہیں توڑتے رہے اور زمین میں فساد کرتے رہے یہ لوگ پہلے گروہ کے برعکس ملعون ہیں ان پر اللہ کی لعنت ہے اور ان کے لیے آخرت میں برا انجام ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

25 ۔ اور جو لوگ اللہ تعالیٰ سے پختہ عہد کرنے کے بعد عہد کو توڑ دیتے ہیں اور عہد شکنی کے مرتکب ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے جن تعلقات کو جوڑنے اور ملانے کا حکم دیا ہے وہ ان کو قطع کرتے اور توڑتے ہیں اور زمین میں فساد برپا کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن پر لعنت اور پھٹکار ہوگئی اور اس عالم میں ان کے لئے برائی اور خرابی ہے۔ یعنی جن نیک اور مخلص لوگوں کا اوپر ذکر آیا تھا ان لوگوں کے کردار ان اعمال کے بالکل خلاف رہے اور نافرمانی کے خوگر اور عادی رہے ان کا حشر برابر ہوگا ۔