Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 25

سورة الرعد

وَ الَّذِیۡنَ یَنۡقُضُوۡنَ عَہۡدَ اللّٰہِ مِنۡۢ بَعۡدِ مِیۡثَاقِہٖ وَ یَقۡطَعُوۡنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰہُ بِہٖۤ اَنۡ یُّوۡصَلَ وَ یُفۡسِدُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ ۙ اُولٰٓئِکَ لَہُمُ اللَّعۡنَۃُ وَ لَہُمۡ سُوۡٓءُ الدَّارِ ﴿۲۵﴾

But those who break the covenant of Allah after contracting it and sever that which Allah has ordered to be joined and spread corruption on earth - for them is the curse, and they will have the worst home.

اور جو اللہ کے عہد کو اس کی مضبوطی کے بعد توڑ دیتے ہیں اور جن چیزوں کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے انہیں توڑتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ، ان کے لئے لعنتیں ہیں اور ان کے لئے برا گھر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
یَنۡقُضُوۡنَ
توڑتے ہیں
عَہۡدَ
عہد کو
اللّٰہِ
اللہ کے
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
مِیۡثَاقِہٖ
اس کے پکا کرنے کے
وَیَقۡطَعُوۡنَ
اور وہ کاٹتے ہیں
مَاۤ
اس کو جو
اَمَرَ
حکم دیا
اللّٰہُ
اللہ نے
بِہٖۤ
جس کا
اَنۡ
کہ
یُّوۡصَلَ
وہ جوڑا جائے
وَیُفۡسِدُوۡنَ
اور وہ فساد کرتے ہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
لَہُمُ
ان کے لئے ہے
اللَّعۡنَۃُ
لعنت
وَلَہُمۡ
اور انہی کے لئے ہے
سُوۡٓءُ
برا
الدَّارِ
گھر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
یَنۡقُضُوۡنَ
توڑ دیتے ہیں
عَہۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے عہد کو
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مِیۡثَاقِہٖ
اس کی پختگی کے
وَیَقۡطَعُوۡنَ
اور وہ کاٹ ڈالتے ہیں
مَاۤ
جن کے
اَمَرَ
حکم دیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
بِہٖۤ
اس کا
اَنۡ
یہ کہ
یُّوۡصَلَ
ملایا جائے
وَیُفۡسِدُوۡنَ
اور وہ فساد کرتے ہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
لَہُمُ
ان کے لیے
اللَّعۡنَۃُ
لعنت ہے
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے
سُوۡٓءُ
خرابی ہے
الدَّارِ
گھر کی
Translated by

Juna Garhi

But those who break the covenant of Allah after contracting it and sever that which Allah has ordered to be joined and spread corruption on earth - for them is the curse, and they will have the worst home.

اور جو اللہ کے عہد کو اس کی مضبوطی کے بعد توڑ دیتے ہیں اور جن چیزوں کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے انہیں توڑتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ، ان کے لئے لعنتیں ہیں اور ان کے لئے برا گھر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ اللہ سے کئے ہوئے عہد کو مضبوط کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور جن روابط کو اللہ نے ملانے کا حکم دیا ہے انھیں کاٹ دیتے ہیں اور زمین میں فساد بپا کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لئے لعنت ہے اور ان کے لئے (آخرت میں) برا گھر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جو لوگ اﷲ تعالیٰ کے عہد کواس کی پختگی کے بعدتوڑدیتے ہیں اوروہ اس کوکاٹ ڈالتے ہیں جن کے بارے میں اﷲ تعالیٰ نے حکم دیاہے کہ انہیں ملایا جائے اور زمین میں فساد کرتے ہیں،یہی لوگ ہیں اُن کے لیے لعنت ہے اور اُن کے لیے گھرکی خرابی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who break their pledge with Allah after it has been made binding, and cut off the relations Allah has commanded to be joined, and make mischief in the earth - those are the ones for whom there is the curse, and for them there is the evil abode.

اور جو لوگ توڑتے ہیں عہد اللہ کا مضبوط کرنے کے بعد اور قطع کرتے ہیں اس چیز کو جس کو فرمایا اللہ نے جوڑنا اور فساد اٹھاتے ہیں ملک میں ایسے لوگ ان کے واسطے ہے لعنت اور ان کے لئے ہے برا گھر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اس کے برعکس) وہ لوگ جو توڑتے ہیں اللہ کے عہد کو اس کو مضبوطی سے باندھنے کے بعد اور کاٹتے ہیں ان (رشتوں) کو جن کو جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے اور زمین میں فساد مچاتے ہیں یہی لوگ ہیں جن کے لیے لعنت ہوگی اور ان کے لیے برا گھر (جہنم ) ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for those who break the covenant of Allah after firmly confirming it, who cut asunder the ties that Allah has commanded to be joined, and who create corruption in the land: Allah's curse shall be upon them and theirs shall be a wretched abode (in the Hereafter).

رہے وہ لوگ جو اللہ کے عہد کو مضبوط باندھ لینے کے بعد توڑ ڈالتے ہیں ، جو ان رابطوں کو کاٹتے ہیں جنہیں اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے ، اور جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ، وہ لعنت کے مستحق ہیں اور ان کے لیے آخرت میں بہت برا ٹھکانہ ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( دوسری طرف ) جو لوگ اللہ سے کیے ہوئے عہد کو مضبوطی سے باندھنے کے بعد توڑتے ہیں اور جن رشتوں کو اللہ نے جوڑے رکھنے کا حکم دیا ہے ، انہیں کاٹ ڈالتے ہیں ، اور زمین میں فساد مچاتے ہیں ، تو ایسے لوگوں کے حصے میں لعنت آتی ہے ، اور اصلی وطن میں برا انجام انہی کا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ اللہ سے پکا قول کرکے پھر اس کو توڑ ڈالتے ہیں اور اللہ نے جس کے جوڑنے کا حکم دیا (مثلاً ناطہ جوڑنے کا) اس کا پھوڑ ڈالتے ہیں (ناطے والوں سے بدسلوکی کرتے ہیں) اور ملک میں (ناحق) دھند مچاتے ہیں۔ لوٹ مار، خرابی، ظلم، بدعت) انہی لوگوں پر لعنت پڑے گی (اور رہنے کی برا گھر ملے گا (یعنی دوزخ)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ اللہ کے وعدوں کو پختہ کرنے کے بعد توڑتے ہیں اور جن (فرشتوں) کو اللہ نے جوڑے رکھنے کا حکم دیا ہے ان کو قطع کردیتے ہیں اور زمین میں فساد کرتے ہیں ایسے ہی لوگوں کے لئے لعنت ہے اور ان کے لئے گھر بھی برا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جو پکا عہد کرنے کے بعد اس کو توڑ دیتے ہیں اور اور ان (رشتوں کو) کاٹتے ہیں جن کو ملانے کا حکم دیا ہے اور زمین میں تباہی مچاتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن پر لعنت ہے اور ان کے لئے بدترین گھر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ خدا سے عہد واثق کر کے اس کو توڑ ڈالتے اور (رشتہ ہائے قرابت) کے جوڑے رکھنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان کو قطع کر دیتے ہیں اور ملک میں فساد کرتے ہیں۔ ایسوں پر لعنت ہے اور ان کے لیے گھر بھی برا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who violate the covenant of Allah after the ratification thereof, and sunder that which Allah hath commanded to be conjoined, and act corruptly in the earth--these! unto them is a curse, and unto them shall be the evil Abode.

اور جو لوگ اللہ کے عہد کو اس کی پختگی کے بعد توڑتے رہتے ہیں اور اسے کاٹتے رہتے ہیں جس کے لئے اللہ نے جوڑے رکھنے کا حکم دیا ہے اور زمین پر فساد کرتے رہتے ہیں ایسوں پر لعنت ہوگی اور ان کے لئے ان جہان میں خرابی (ہی) ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ اللہ کے عہد کو ، اس کے باندھنے کے بعد ، توڑتے ہیں اور اس چیز کو کاٹتے ہیں جس کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے اور زمین میں فساد برپا کرتے ہیں ، وہی لوگ ہیں جن پر لعنت ہے اور ان کیلئے برا انجامِ آخرت ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کے عہدکو اس کی مضبوطی کے بعد توڑدیتے ہیںاور جن چیزوں ( رشتے وغیرہ ) کے جوڑے رکھنے کا اللہ ( تعالیٰ ) نے حکم دیاہے اسے توڑتے رہتے ہیںاور زمین میں فساد پھیلاتے ہیںایسے لوگوں پر لعنت ہے اور ان کے لیے اس جہاں میں خرابی ( ہی ) ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ اللہ سے پکا وعدہ کر کے توڑ دیتے ہیں۔ جن قرابت کے رشتوں کو جوڑے رکھنے کا اللہ نے حکم دیا ہے وہ ان کو توڑے دیتے ہیں، اور ملک میں فساد کرتے ہیں ایسوں پر لعنت ہے اور ان کے لیے گھر بھی برا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس کے برعکس) توڑ ڈالتے ہیں اللہ کے عہد کو اس کو پختہ باندھنے کے بعد، اور وہ کاٹ ڈالتے ہیں ان رشتوں کو جن کے جوڑے رکھنے کا حکم اللہ نے فرمایا ہے، اور وہ فساد پھیلاتے ہیں (اللہ کی) زمین میں تو ایسے لوگوں کے لئے لعنت (اور پھٹکار) ہے، اور ان کے لئے بڑا برا گھر ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جو لوگ اللہ کے کئے ہوئے عہدکومضبوط کرنے کے بعدتوڑدیتے ہیں اور جن روابط کو اللہ نے ملانے کاحکم دیا انہیں کاٹ دیتے ہیں اور زمین میں فسادبپاکرتے ہیں ایسوں کے لئے لعنت ہے اور ان کے لئے براگھر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو اللہ کا عہد اس کے پکے ہونے ( ف۷۱ ) کے بعد توڑتے اور جس کے جوڑنے کو اللہ نے فرمایا اسے قطع کرتے اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ( ف۷۲ ) ان کا حصہ لعنت ہی ہے اور ان کا نصیبہ برا گھر ( ف۷۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ اﷲ کا عہد اس کے مضبوط کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور ان تمام ( رشتوں اور حقوق ) کو قطع کر دیتے ہیں جن کے جوڑے رکھنے کا اﷲ نے حکم فرمایا ہے اور زمین میں فساد انگیزی کرتے ہیں انہی لوگوں کے لئے لعنت ہے اور ان کے لئے برا گھر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ اللہ کے عہد و پیمان کو مضبوط باندھ لینے کے بعد توڑتے ہیں اور جن رشتوں کے جوڑنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان کو توڑتے ہیں اور جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں یہ وہ ہیں جن کے لئے لعنت ہے اور ان کے لئے برا گھر ( جہنم ) ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But those who break the Covenant of Allah, after having plighted their word thereto, and cut asunder those things which Allah has commanded to be joined, and work mischief in the land;- on them is the curse; for them is the terrible home!

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who disregard their covenant with God after He has taken such a pledge from them, who sever the proper relations that God has commanded them to establish, and those who spread evil in the land will have God's condemnation instead of reward and will face the most terrible end.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who break the covenant of Allah, after its ratification, and sever that which Allah has commanded to be joined, and work mischief in the land, on them is the curse, and for them is the unhappy (evil) home (i.e. Hell).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who break the covenant of Allah after its confirmation and cut asunder that which Allah has ordered to be joined and make mischief in the land; (as for) those, upon them shall be curse and they shall have the evil (issue) of the abode.

Translated by

William Pickthall

And those who break the covenant of Allah after ratifying it, and sever that which Allah hath commanded should be joined, and make mischief in the earth: theirs is the curse and theirs the ill abode.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग अल्लाह के अहद को मज़बूत करने के बाद तोड़ते हैं और उसको काटते हैं जिसको अल्लाह ने जोड़ने का हुक्म दिया है और ज़मीन में फ़साद फैलाते हैं, ऐसे लोगों पर अल्लाह की लानत है और उनके लिए बुरा घर है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ خدا تعالیٰ کے معاہدوں کو ان کی پختگی کے بعد توڑتے ہیں اور خدا تعالیٰ نے جن علاقوں کو قائم رکھنے کا حکم فرمایا ہے ان کو قطع کرتے ہیں اور دنیا میں فساد کرتے ہیں ایسے لوگوں پر لعنت ہوگی اور ان کے لیے اس جہاں میں خرابی ہوگی۔ (25)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جو لوگ اللہ سے پختہ عھد کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور اس کو کاٹ دیتے ہیں جس کے متعلق اللہ نے حکم دیا ہے کہ اسے ملایا جائے اور زمین میں فساد کرتے ہیں، یہی لوگ ہیں جن کے لیے لعنت ہے اور انہی کے لیے بد ترین گھر ہے۔ “ (٢٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رہے وہ لوگ جو اللہ کے عہد کو مضبوط باندھ لینے کے بعد توڑ ڈالتے ہیں ، جو ان رابطوں کو کاٹتے ہیں جنہیں اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے ، اور جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ، وہ لعنت کے مستحق ہوں گے اور ان کے لئے آخرت میں بہت برا ٹھکانہ ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ مضبوط کرنے کے بعد اللہ کے عہد کو توڑتے ہیں اور اللہ نے جس چیز کو جوڑنے کا حکم دیا اسے کاٹتے ہیں اور زمین میں فساد کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کیلئے لعنت ہے اور آخرت میں بد حالی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ توڑتے ہیں عہد اللہ کا مضبوط کرنے کے بعد اور قطع کرتے ہیں اس چیز کو جس کو فرمایا اللہ نے جوڑنا اور فساد اٹھاتے ہیں ملک میں ایسے، لوگ ان کے واسطے ہے لعنت، اور ان کے لیے ہے برا گھر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ اللہ سے پختہ عہد کرنے کے بعد عہد شکنی کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے جن تعلقات کے جوڑنے کا حکم دیا ہے وہ ان کو توڑتے ہیں اور زمین میں فساد برپا کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن پر لعنت ہے اور اس عالم میں ان کے لئے خرابی ہے