Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 26

سورة الرعد

اَللّٰہُ یَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ یَّشَآءُ وَ یَقۡدِرُ ؕ وَ فَرِحُوۡا بِالۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ؕ وَ مَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا فِی الۡاٰخِرَۃِ اِلَّا مَتَاعٌ ﴿٪۲۶﴾  9

Allah extends provision for whom He wills and restricts [it]. And they rejoice in the worldly life, while the worldly life is not, compared to the Hereafter, except [brief] enjoyment.

اللہ تعالٰی جس کی روزی چاہتا ہے بڑھاتا ہے اور گھٹاتا ہے یہ تو دنیا کی زندگی میں مست ہوگئے حالانکہ دنیا آخرت کے مقابلے میں نہایت ( حقیر ) پونجی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
یَبۡسُطُ
پھیلاتا ہے
الرِّزۡقَ
رزق کو
لِمَنۡ
جس کے لئے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَیَقۡدِرُ
اور وہ تنگ کر دیتا ہے
وَفَرِحُوۡا
اور وہ خوش ہوگئے
بِالۡحَیٰوۃِ
زندگی پر
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَمَا
اور نہیں
الۡحَیٰوۃُ
زندگی
الدُّنۡیَا
دنیا کی
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت (کے مقابلے) میں
اِلَّا
مگر
مَتَاعٌ
ایک متاع(حقیر)
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
یَبۡسُطُ
وہ فراخ کرتا ہے
الرِّزۡقَ
رزق
لِمَنۡ
جس کے لیے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَیَقۡدِرُ
اور وہ تنگ کرتا ہے
وَفَرِحُوۡا
اور وہ خوش ہو گئے
بِالۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی پر
وَمَا
حالانکہ نہیں
الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
اِلَّا
سوائے
مَتَاعٌ
تھوڑے سامان کے
Translated by

Juna Garhi

Allah extends provision for whom He wills and restricts [it]. And they rejoice in the worldly life, while the worldly life is not, compared to the Hereafter, except [brief] enjoyment.

اللہ تعالٰی جس کی روزی چاہتا ہے بڑھاتا ہے اور گھٹاتا ہے یہ تو دنیا کی زندگی میں مست ہوگئے حالانکہ دنیا آخرت کے مقابلے میں نہایت ( حقیر ) پونجی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ کردیتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے کم کردیتا ہے۔ یہ (کافر) دنیا کی زندگی پر ہی ریجھ گئے ہیں۔ حالانکہ آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی ایک حقیر سا فائدہ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ جس کے لیے چاہتاہے رزق فراخ کرتاہے اور جس کا چاہتاہے تنگ کردیتاہے اوروہ دنیا کی زندگی پرہی خوش ہوگئے ،حالانکہ آخرت کے مقابلے میں دنیا کی زندگی تھوڑے سے سامان کے سواکچھ نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah expands the provision for whom He wills and nar¬rows it. And they are happy with the worldly life, and the worldly life, compared to the Hereafter, is nothing but a little enjoyment.

اللہ کشادہ کرتا ہے روزی جس کو چاہے اور تنگ کرتا ہے، اور فریفتہ ہیں دنیا کی زندگی پر اور دنیا کی زندگی کچھ نہیں آخرت کے آگے مگر متاع حقیر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ جس کے لیے چاہتا ہے رزق کشادہ کردیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا رزق دیتا ہے اور یہ لوگ مگن ہیں دنیا کی زندگی پر حالانکہ دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے سوائے تھوڑے سے فائدے کے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah grants the provision to whomsoever He wills abundantly and grants others in strict measure. They exult in the life of the world, although compared with the Hereafter, the life of the world is no more than temporary enjoyment.

اللہ جس کو چاہتا ہے رزق کی فراخی بخشتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا رزق دیتا ہے ۔ 42 یہ لوگ دنیوی زندگی میں مگن ہیں ، حالانکہ دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلےمیں ایک متاع قلیل کے سوا کچھ بھی نہیں ۔ ؏ ۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ جس کے لیے چاہتا ہے رزق میں وسعت کردیتا ہے ، اور ( جس کے لیے چاہتا ہے ) تنگی کردیتا ہے ، ( ٢٥ ) یہ ( کافر ) لوگ دنیوی زندگی پر مگن ہیں ، حالانکہ آخرت کے مقابلے میں دنیوی زندگی کی حیثیت اس سے زیادہ نہیں کہ وہ معمولی سی پونجی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ جس کو چاہتا ہے فراغت سے روٹی دیتا ہے اور (جس کو چاہتا ہے اس کو تنگی سے دیتا ہے 8 اور یہ لوگ (مکہ کے کافر، دنیا کی زندگی پر پھولے ہوئے ہیں اور دنیا کی زندگی آخرت کے سامنے کچھ نہیں مگر بےحقیقت 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ جس کا چاہتے ہیں رزق زیادہ کردیتے ہیں اور (جس کا چاہتے ہیں) تنگ کردیتے ہیں اور یہ (کافر) دنیا کی زندگی پہ خوش ہو رہے ہیں اور دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلہ میں بہت تھوڑا سامان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق (کے دروازے) کھول دیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے اور وہ جس دنیاوی زندگی پر خوش ہو رہے ہیں (وہ یاد رکھیں کہ ) دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلے میں متاع قلیل ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا جس کا چاہتا ہے رزق فراخ کر دیتا ہے اور (جس کا چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے۔ اور کافر لوگ دنیا کی زندگی پر خوش ہو رہے ہیں اور دنیا کی زندگی آخرت (کے مقابلے) میں (بہت) تھوڑا فائدہ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah enlargeth the provision for whomsoever He Willeth and, stinteth. And they exult in the life of the world, whereas the life of the world, by the side of the Hereafter, is only a Passing enjoyment.

اللہ جس پر چاہے روزی کشادہ کردیتا ہے اور (جس پر چاہے) تنگ کردیتا ہے ۔ اور یہ لوگ دنیوی زندگی پر اتراتے ہیں حالانکہ دنیوی زندگی آخرت کے مقابلہ میں بس ایک حقیر ہی سودا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ رزق کو کشادہ کرتا ہے جس کیلئے چاہتا ہے اور تنگ کردیتا ہے ( جس کیلئے چاہتا ہے ) اور یہ دنیا کی زندگی پر مگن ہیں اور یہ زندگی آخرت ( کی زندگی ) کے مقابل میں محض ایک متاعِ حقیر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) جس کے لیے چاہتا ہے رزق میں وسعت دیتا ہے اور ( جس کے لیے چاہے ) تنگ کردیتا ہے اور ( کافر لوگ ) دنیوی زندگی ( کی فراوانی ) پر اتراتے ہیںحالانکہ دنیوی زندگی آخرت کے مقابلے میں حقیر سی پونجی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ جس کو چاہتا ہے فراخ رزق دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے اور کافر لوگ دنیا کی زندگی پر خوش ہو رہے ہیں، اور دنیا کی زندگی کا آخرت کے مقابلہ میں بہت تھوڑا فائدہ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(آخرت میں) اللہ جس کو چاہتا ہے رزق کی فراوانی بخش دیتا ہے۔ اور جسے چاہتا ہے اس کی روزی تنگ کردیتا ہے، اور یہ لوگ دنیاوی زندگی (اور اس کی متاع حقیر) پر مگن ہیں حالانکہ دنیا کی یہ زندگی (اور اس کا سارا سامان) آخرت کے مقابلے میں ایک متاع (قلیل) کے سوا کچھ بھی نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ جس کے لئے چاہےرزق میں وسعت کردیتا ہے اور جس کی چاہےکمی ( کافر ) دنیاکی زندگی پر خوش ہیں حالانکہ دنیاکی زندگی آخرت کی نعمتوں کے مقابلہ میں ایک عارضی فائدہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ جس کے لیے چاہے رزق کشادہ اور ( ف۷٤ ) تنگ کرتا ہے ، اور کافر دنیا کی زندگی پر اترا گئے ( نازاں ہوئے ) ( ف۷۵ ) اور دنیا کی زندگی آخرت کے مقابل نہیں مگر کچھ دن برت لینا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اﷲ جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ فرما دیتا ہے اور ( جس کے لئے چاہتا ہے ) تنگ کر دیتا ہے ، اور وہ ( کافر ) دنیا کی زندگی سے بہت مسرور ہیں ، حالانکہ دنیوی زندگی آخرت کے مقابلہ میں ایک حقیر متاع کے سوا کچھ بھی نہیں

Translated by

Hussain Najfi

اللہ جس کے رزق کو چاہتا ہے کشادہ کر دیتا ہے اور ( جس کے لئے چاہتا ہے ) تنگ کر دیتا ہے اور یہ ( کافر ) لوگ دنیوی زندگی سے خوش ہیں حالانکہ دنیا کی زندگی آخرت کی زندگی کے مقابلہ میں صرف ناپائیدار فائدہ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah doth enlarge, or grant by (strict) measure, the sustenance (which He giveth) to whomso He pleaseth. (The wordly) rejoice in the life of this world: But the life of this world is but little comfort in the Hereafter.

Translated by

Muhammad Sarwar

God gives abundant sustenance to whomever He wants and determines everyone's destiny. Some people are very happy with the worldly life. Compared to the life to come it is only a temporary means.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah increases the provision for whom He wills, and straitens (it for whom He wills), and they rejoice in the life of the world, whereas the life of this world compared to the Hereafter is but a brief passing enjoyment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah amplifies and straitens the means of subsistence for whom He pleases; and they rejoice in this world's life, and this world's life is nothing compared with the hereafter but a temporary enjoyment.

Translated by

William Pickthall

Allah enlargeth livelihood for whom He will, and straiteneth (it for whom He will); and they rejoice in the life of the world, whereas the life of the world is but brief comfort as compared with the Hereafter.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह जिसको चाहता है रोज़ी ज़्यादा देता है और जिसके लिए चाहता है तंग कर देता है, और वह दुनिया की ज़िंदगी पर ख़ुश हैं; हालाँकि आख़िरत के मुक़ाबले में दुनिया निहायत (हक़ीर) पूंजी है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ جس کو چاہے رزق زیادہ دیتا ہے (جس کے لیے چاہتا ہے) تنگی کردیتا ہے اور یہ (کفار) لوگ دنیوی زندگی پر اتراتے ہیں اور دنیوی زندگی آخرت کے مقابلے میں بجز ایک متاع قلیل کے اور کچھ نہیں۔ (26)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ جس کا چاہتا ہے رزق فراخ کرتا اور تنگ کرتا ہے اور وہ دنیا کی زندگی پر خوش ہوگئے، حالانکہ دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلہ میں معمولی فائدہ کے سوا کچھ نہیں۔ “ (٢٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ جس کو چاہتا ہے رزق کی فراخی بخشتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا رزق دیتا ہے۔ یہ لوگ دنیوی زندگی میں مگن ہیں ، حالانکہ دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلے میں ایک متاع قلیل کے سوا کچھ بھی نہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ جس کیلئے چاہتا ہے رزق کشادہ فرما دیتا ہے اور جس کیلئے چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے۔ اور وہ لوگ دنیاوی زندگی پر اترار ہے ہیں حالانکہ دنیا والی زندگی آخرت کے مقابلہ میں بس ایک ذرا سی کام آنے والی چیز ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ کشادہ کرتا ہے روزی جس کو چاہے اور تنگ کرتا ہے اور فریفتہ ہیں دنیا کی زندگی پر اور دنیا کی زندگی کچھ نہیں آخرت کے آگے مگر متاع حقیر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ جس کی چاہتا ہے روزی فراخ کرتا ہے اور جس کی چاہتا ہے روزی تنگ کردیتا ہے اور یہ کافر دنیا کی زندگی پر اتراتے ہیں حالانکہ یہ دنیوی زندگی آخرت کے مقابلہ میں سوائے تھوڑے سے فائدے کے