Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 30

سورة الرعد

کَذٰلِکَ اَرۡسَلۡنٰکَ فِیۡۤ اُمَّۃٍ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِہَاۤ اُمَمٌ لِّتَتۡلُوَا۠ عَلَیۡہِمُ الَّذِیۡۤ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلَیۡکَ وَ ہُمۡ یَکۡفُرُوۡنَ بِالرَّحۡمٰنِ ؕ قُلۡ ہُوَ رَبِّیۡ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۚ عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡتُ وَ اِلَیۡہِ مَتَابِ ﴿۳۰﴾

Thus have We sent you to a community before which [other] communities have passed on so you might recite to them that which We revealed to you, while they disbelieve in the Most Merciful. Say, "He is my Lord; there is no deity except Him. Upon Him I rely, and to Him is my return."

اسی طرح ہم نے آپ کو اس امت میں بھیجا ہے جس سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں کہ آپ انہیں ہماری طرف سے جو وحی آپ پر اتری ہے پڑھ کر سنائیے یہ اللہ رحمان کے منکر ہیں آپ کہہ دیجئے کہ میرا پالنے والا تو وہی ہے اس کے سوا درحقیقت کوئی بھی لائق عبادت نہیں اسی کے اوپر میرا بھروسہ ہے اور اسی کی جانب میرا رجوع ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَذٰلِکَ
اسی طرح
اَرۡسَلۡنٰکَ
بھیجا ہم نے آپ کو
فِیۡۤ اُمَّۃٍ
اس امت میں
قَدۡ
تحقیق
خَلَتۡ
گزر چکیں
مِنۡ قَبۡلِہَاۤ
اس سے پہلے
اُمَمٌ
کئی امتیں
لِّتَتۡلُوَا۠
تاکہ آپ پڑھیں
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الَّذِیۡۤ
وہ جو
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کی ہم نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
وَہُمۡ
اور وہ
یَکۡفُرُوۡنَ
وہ کفر کرتے ہیں
بِالرَّحۡمٰنِ
رحمن کا
قُلۡ
کہہ دیجئے
ہُوَ
وہ
رَبِّیۡ
رب ہےمیرا
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی الٰہ (برحق )
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہی
عَلَیۡہِ
اسی پر
تَوَکَّلۡتُ
توکل کیا میں نے
وَاِلَیۡہِ
اور طرف اسی کے
مَتَابِ
لوٹنا ہے میرا
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَذٰلِکَ
اس طرح
اَرۡسَلۡنٰکَ
بھیجا ہم نے تمہیں
فِیۡۤ اُمَّۃٍ
ایسی امت میں
قَدۡ
یقیناً
خَلَتۡ
گزر چکی ہیں
مِنۡ قَبۡلِہَاۤ
اس سے پہلے
اُمَمٌ
کئی قومیں
لِّتَتۡلُوَا۠
تاکہ آپ پڑھیں
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الَّذِیۡۤ
جو
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کی ہم نے
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
وَہُمۡ
اور وہ
یَکۡفُرُوۡنَ
کفر کرتے ہیں
بِالرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے ساتھ
قُلۡ
آپ کہہ دیں
ہُوَ
وہی
رَبِّیۡ
میرا رب ہے
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی معبود
اِلَّا
سوائے
ہُوَ
اس کے
عَلَیۡہِ
اسی پر
تَوَکَّلۡتُ
بھروسہ کیا میں نے
وَاِلَیۡہِ
اور اسی کی طرف
مَتَابِ
میرا لوٹنا ہے
Translated by

Juna Garhi

Thus have We sent you to a community before which [other] communities have passed on so you might recite to them that which We revealed to you, while they disbelieve in the Most Merciful. Say, "He is my Lord; there is no deity except Him. Upon Him I rely, and to Him is my return."

اسی طرح ہم نے آپ کو اس امت میں بھیجا ہے جس سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں کہ آپ انہیں ہماری طرف سے جو وحی آپ پر اتری ہے پڑھ کر سنائیے یہ اللہ رحمان کے منکر ہیں آپ کہہ دیجئے کہ میرا پالنے والا تو وہی ہے اس کے سوا درحقیقت کوئی بھی لائق عبادت نہیں اسی کے اوپر میرا بھروسہ ہے اور اسی کی جانب میرا رجوع ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اسی طرح ہم نے آپ کو ایسی امت میں بھیجا ہے جس سے پہلے کئی امتیں گزر چکی ہیں، تاکہ آپ انھیں وہ کچھ پڑھ کر سنائیں جو ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے۔ لیکن وہ رحمان کا انکار کر رہے ہیں۔ آپ ان سے کہئے کہ میرا پروردگار تو وہی ہے جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور اسی کے ہاں مجھے جانا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اسی طرح ہم نے آپ کوایسی امت میں رسول بناکر بھیجا ہے یقیناًاس سے پہلے کئی قومیں گزرچکی ہیں تاکہ آپ لوگوں کووہ پڑھ کرسنائیں جوہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے اور وہ رحمن کے ساتھ کفر کرتے ہیں۔آپ کہہ دیں وہی میرارب ہے، اس کے سواکوئی معبود نہیں، اسی پرمیں نے بھروسہ کیااوراسی کی طرف میرا لوٹنا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thus We have sent you, amidst a community before which many communities have passed away, so that you may recite to them what We have revealed to you, and they disbelieve in Al-Rahman (the Most-Merciful Allah). Say, |"He is my Lord. There is no god but He. In Him I place my trust, and to Him is my return.|"

اسی طرح تجھ کو بھیجا ہم نے ایک امت میں کہ گزر چکی ہیں اس سے پہلے بہت امتیں تاکہ سنا دے تو ان کو جو حکم بھیجا ہم نے تیری طرف اور وہ منکر ہوتے ہیں رحمن سے، تو کہہ وہی رب میرا ہے کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا اسی پر میں نے بھروسہ کیا ہے اور اسی کی طرف آتا ہوں رجوع کر کے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی ! ) اسی طرح ہم نے آپ کو بھیجا ہے ایک ایسی امت میں جس سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں تاکہ آپ تلاوت کر کے سنائیں ان لوگوں کو وہ (کتاب) جو ہم نے وحی کی ہے آپ کی طرف درآں حالیکہ یہ لوگ رحمٰن کا انکار کر رہے ہیں کہہ دیجیے کہ وہ میرا رب ہے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں اسی پر میں نے بھروسا کیا ہے اور اسی کی طرف میرا لوٹنا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، اِسی شان سے ہم نے تم کو رسول بنا کر بھیجا ہے 45 ، ایک ایسی قوم میں جس سے پہلے بہت سی قومیں گزر چکی ہیں ، تا کہ تم ان لوگوں کو وہ پیغام سناؤ جو ہم نے تم پر نازل کیا ہے ، اس حال میں کہ یہ اپنے نہایت مہربان خدا کے کافر بنے ہوئے ہیں ۔ 46 ان سے کہو کہ وہی میرا ربّ ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہی میرا ملجا و ماویٰ ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! جس طرح دوسرے رسول بھیجے گئے تھے ) اسی طرح ہم نے تمہیں ایک ایسی امت میں رسول بنا کر بھیجا ہے جس سے پہلی بہت سی امتیں گذر چکی ہیں ، تاکہ تم ان کے سامنے وہ کتاب پڑھ کر سنا دو جو ہم نے وحی کے ذریعے تم پر نازل کی ہے ، اور یہ لوگ اس ذات کی ناشکری کر رہے ہیں جو سب پر مہربان ہے ، کہہ دو کہ : وہ میرا پالنے والا ہے ، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے ۔ اسی پر میں نے بھروسہ کر رکھا ہے ، اور اسی کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جیسے ہم نے اور پیغمبروں کو بھیجا ہے ؟ ؟ تجھ کو بھی ایک گروہ کی طرف بھیجا جس سے پہلے کئی گروہ گزر چکے ہیں اس لئے کہ تو ان کو وہ (قرآن) پڑھ کر سنا دے جو ہم نے (وحی کے ذریعہ سے) تجھ کو بھیجا حالانکہ وہ ؟ ؟ ؟ (خدا) کو نہیں مانتے 3 اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دے رحمن اسی خدا کی ایک صفت ہے، وہ میرا مالک ہے اس کے سوا کوئی سچا خدا نہیں اسی پر میرا بھروسا ہے اور اسی کی طرف مجھ کو لوٹ جانا ہے (یا اسی کی نگاہ میں میں توبہ کرتا ہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اسی طرح ہم نے آپ کو ایک ایسی امت میں (پیغمبر بنا کر) بھیجا ہے یقینا جس سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں تاکہ آپ ان کو وہ (کتاب) پڑھ کر سنائیں جو ہم نے آپ پر وحی کے ذریعے بھیجی ہے اور یہ لوگ بڑے رحمت والے (اللہ) کو نہیں مانتے۔ فرمادیجئے کہ وہ میرا پروردگار ہے اس کے علاوہ کوئی عبادت کا مستحق نہیں میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور اس کی طرف رجوع کرتا ہوں۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اسی طرح ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک ایسی امت کی طرف رسول بنا کر بھیجا ہے جن سے پہلے بہت سی امتیں گذر چکی ہیں تاکہ آپ ان کو وہ کتاب پڑھ کر سنائیں جو ہم نے آپ کی طرف نازل کی ہے حالانکہ وہ کفار اس اللہ کی نافرمانی کر رہے ہیں جو بہت رحم کرنے والا ہے۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ میرا رب تو وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اسی پر میں بھروسہ کرتا ہوں اور اسی کی طرف لوٹنے کا ٹھکانہ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(جس طرح ہم اور پیغمبر بھیجتے رہے ہیں) اسی طرح (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو اس امت میں جس سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں بھیجا ہے تاکہ تم ان کو وہ (کتاب) جو ہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے پڑھ کر سنا دو اور یہ لوگ رحمٰن کو نہیں مانتے۔ کہہ دو وہی تو میرا پروردگار ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thus We have sent thee unto a community before whom other communities have passed away, in order that thou mayest recite unto them that which We have Revealed unto thee; yet they disbelieve in the Compassionate. Say thou: He is my Lord, there is no god but he; on Him I rely, and unto Him is my return in penitence.

اسی طرح ہم نے آپ کو ایک امت میں بھیجا ہے جس کے قبل بھی امتیں گزر چکی ہیں تاکہ آپ ان کو وہ (کتاب) پڑھ کر سنائیں جو ہم نے آپ پر وحی کی ہے (مگر) وہ لوگ رحمن کے ساتھ کفر ہی کررہے ہیں ۔ آپ کہہ دیجیے وہی میرا پروردگار ہے کہ کوئی معبود نہیں اس کے سوا اسی پر میرا بھروسہ ہے اور اسی کی طرف (مجھے) واپس جانا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اسی طرح ہم نے تم کو بھیجا ایک ایسی امت میں جس سے پہلے بہت سی امتیں گذر چکی ہیں ، تاکہ تم انہیں وہ چیز سنادو ، جو ہم نے تم پر وحی کی ہے ، ہرچند وہ خدائے رحمٰن کا انکار کر رہے ہیں ۔ کہہ دو کہ وہی میرا رب ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور اسی کی طرف لوٹنا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اسی طرح ہم نے آپ ( ﷺ ) کو ایک ایسی امت میں بھیجا کہ اس سے پہلے بہت سی امتیں گزرچکی ہیں تا کہ ہم نے جو آپ کی طرف وحی کیا ہے اسے انہیں پڑھ کر سنائیں اور وہ لوگ رحمن کی ناشکری کررہے ہیں آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے وہ ( رحمن ) میرا رب ہے جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں میں نے اسی پر بھروسا کر رکھا ہے اور اسی کی طرف میرا رجوع ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(جس طرح ہم اور پیغمبر بھیجتے رہے ہیں) اسی طرح (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم نے آپ کو اس امت میں جس سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں بھیجا ہے تاکہ آپ ان کو وہ کتاب جو ہم نے آپ کی طرف بھیجی ہے پڑھ کر سنا دیں اور یہ لوگ رحمن کو نہیں مانتے، فرما دیں کہ وہی تو میرا رب ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں اسی پر بھروسا رکھتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس طرح ہم نے آپ کو (رسول بنا کر) بھیجا ایک ایسی امت میں جس سے پہلے کئی امتیں گزر چکی ہیں، تاکہ آپ ان لوگوں کو پڑھ کر سنائیں وہ پیغام (حق و ہدایت) جو ہم نے بھیجا ہے آپ کی طرف وحی کے ذریعے ایسے حال میں کہ یہ لوگ کفر کرتے ہیں اس (خدائے) رحمان کے ساتھ (جس کی رحمت کا کوئی کنارہ نہیں) کہو وہی میرا رب ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں میں نے اسی پر بھروسہ کر رکھا ہے اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے مجھے

Translated by

Noor ul Amin

اسی طرح ہم نے آ پکو ایسی اُمت میں بھیجا جس سے پہلے کئی اُمتیں گزرچکی ہیں تاکہ آپ انہیں پڑھ کر سنائیں جو ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے لیکن وہ رحمن کے منکر ہیں کہیے میرارب وہی ہے جس کے سواکوئی معبود نہیں میں نے اسی پر بھروسہ کیا ہے اور اسی کی طرف مجھے لوٹنا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اسی طرح ہم نے تم کو اس امت میں بھیجا جس سے پہلے امتیں ہو گزریں ( ف۷۹ ) کہ تم انھیں پڑھ کر سناؤ ( ف۸۰ ) جو ہم نے تمہاری طرف وحی کی اور وہ رحمن کے منکر ہو رہے ہیں ( ف۸۱ ) تم فرماؤ وہ میرا رب ہے اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور اسی کی طرف میری رجوع ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) اسی طرح ہم نے آپ کو ایسی امت میں ( رسول بنا کر ) بھیجا ہے کہ جس سے پہلے حقیقت میں ( ساری ) امتیں گزر چکی ہیں ( اب یہ سب سے آخری امت ہے ) تاکہ آپ ان پر وہ ( کتاب ) پڑھ کر سنا دیں جو ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے اور وہ رحمان کا انکار کر رہے ہیں ، آپ فرما دیجئے: وہ میرا رب ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اس پر میں نے بھروسہ کیا ہے اور اسی کی طرف میرا رجوع ہے

Translated by

Hussain Najfi

اسی طرح ہم نے آپ کو ایک ایسی قوم میں رسول بنا کر بھیجا جس سے پہلے بہت سی قومیں گزر چکی ہیں تاکہ آپ انہیں وہ ( کلام و پیغام ) پڑھ کر سنائیں جو ہم نے بطور وحی آپ پر اتارا ہے حالانکہ وہ لوگ اپنے مہربان خدا کا انکار کر رہے ہیں ۔ آپ کہہ دیجئے! وہی میرا پروردگار ہے اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے ۔ اسی پر میرا بھروسہ ہے اور اسی کی طرف بازگشت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thus have we sent thee amongst a People before whom (long since) have (other) Peoples (gone and) passed away; in order that thou mightest rehearse unto them what We send down unto thee by inspiration; yet do they reject (Him), the Most Gracious! Say: "He is my Lord! There is no god but He! On Him is my trust, and to Him do I turn!"

Translated by

Muhammad Sarwar

We have sent you to a nation before whom there lived many nations so that you would read to them what We have revealed to you. They still deny the existence of the Beneficent God. Say, "He is my Lord besides whom there is no other God. I trust Him and turn to Him in repentance."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Thus have We sent you to a community before whom other communities have passed away, in order that you might recite unto them what We have revealed to you, while they disbelieve in the Most Gracious (Allah). Say: "He is my Lord! None has the right to be worshipped but He! In Him is my trust, and to Him I turn."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And thus We have sent you among a nation before which other nations have passed away, that you might recite to them what We have revealed to you and (still) they deny the Beneficent Allah. Say: He is my Lord, there is no god but He; on Him do I rely and to Him is my return.

Translated by

William Pickthall

Thus We send thee (O Muhammad) unto a nation, before whom other nations have passed away, that thou mayst recite unto them that which We have inspired in thee, while they are disbelievers in the Beneficent. Say: He is my Lord; there is no Allah save Him. In Him do I put my trust and unto Him is my recourse.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इसी तरह हमने आपको भेजा है एक उम्मत में जिससे पहले भी बहुत-सी उम्मतें गुज़र चुकी हैं; ताकि आप लोगों को वह पैग़ाम सुना दें जो हमने आपकी तरफ़ भेजा है, और वह मेहरबान अल्लाह का इनकार कर रहे हैं, कह दीजिए कि वही मेरा रब है उसके सिवा कोई माबूद नहीं, उसी पर मैंने भरोसा किया और उसी की तरफ़ मुझे लौटना है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

( اور) اسی طرح ہم نے آپ کو ایک ایسی امت میں رسول بنا کر بھیجا ہے کہ اس (امت) سے پہلے اور بہت سی امتیں گزر چکی ہیں تاکہ آپ ان کو وہ کتاب پڑھ کر سنا دیں جو ہم نے آپ کے پاس وحی کے ذریعہ سے بھیجی ہے اور وہ لوگ ایسے بڑے رحمت والے کی ناسپاسی کرتے ہیں (4) آپ فرما دیجیئے کہ وہ میرا مربی (نگہبان) ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے قابل نہیں میں نے اسی پر بھروسہ کرلیا اور اسی کے پاس مجھ کو جانا ہے۔ (30)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اسی طرح ہم نے آپ کو ایسی امت میں بھیجا جس سے پہلے کئی امتیں گزر چکیں، تاکہ انھیں وہ پیغام پڑھ کر سنائے جو ہم نے آپ کی طرف بھیجا ہے، اس حال میں کہ وہ اس رحمان کے ساتھ کفر کر رہے ہیں۔ فرمادیں وہی میرا رب ہے، اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور اسی کی طرف میرا لوٹ کر جانا ہے۔ “ (٣٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، اسی شان سے ہم نے تم کو رسول بنا کر بھیجا ہے ایک ایسی قوم میں جس سے پہلے بہت سی قومیں گزر چکی ہیں ، تا کہ تم ان لوگوں کو وہ پیغام سناؤ جو ہم نے تم پر نازل کیا ہے۔ اس حال میں کہ یہ اپنے نہایت مہربان خدا کے کافر بنے ہوئے ہیں۔ ان سے کہو کہ وہی میرا رب ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہی میرا طحاو ماویٰ ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اسی طرح ہم نے اپ کو ایسی امت میں بھیجا جس سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں تاکہ آپ انہیں وہ چیز پڑھ کر سنائیں جو ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے۔ اور وہ رحمن کے منکر ہو رہے ہیں۔ آپ فرما دیجئے وہ میرا رب ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں میں نے اس پر بھروسہ کیا اور اسی کی طرف میرا رجوع ہونا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اسی طرح تجھ کو بھیجا ہم نے ایک امت میں کہ گزر چکی ہیں اس سے پہلے بہت امتیں تاکہ سناوے تو ان کو جو حکم بھیجا ہم نے تیری طرف اور وہ منکر ہوتے ہیں رحمان سے تو کہہ وہی رب میرا ہے کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا، اسی پر میں نے بھروسہ کیا ہے اور اسی کی طرف آتا ہوں رجوع کر کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر جس طرح ہم نے آپ سے پہلے رسول بھیجے تھ اسی طرح ہم نے آپ کو بھی ایک ایسی امت میں رسول بنا کر بھیجا ہے جس امت سے پہلے اور امتیں گزر چکی ہیں تا کہ جو کتاب ہم نے آپ کو وحی کے ذریعہ بھیجی ہے وہ آپ ان لوگوں کو پڑھ کر سنا دیں اور یہ لوگ رحمن کے ساتھ کفر کرتے ہیں آپ فرما دیجئے وہ رحمن میرا رب ہے اس کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں میں نے اسی پر بھروسہ کر رکھا ہے اور میرامرجع اسی کی ذات ہے