Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 31

سورة الرعد

وَ لَوۡ اَنَّ قُرۡاٰنًا سُیِّرَتۡ بِہِ الۡجِبَالُ اَوۡ قُطِّعَتۡ بِہِ الۡاَرۡضُ اَوۡ کُلِّمَ بِہِ الۡمَوۡتٰی ؕ بَلۡ لِّلّٰہِ الۡاَمۡرُ جَمِیۡعًا ؕ اَفَلَمۡ یَایۡئَسِ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡ لَّوۡ یَشَآءُ اللّٰہُ لَہَدَی النَّاسَ جَمِیۡعًا ؕ وَ لَا یَزَالُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا تُصِیۡبُہُمۡ بِمَا صَنَعُوۡا قَارِعَۃٌ اَوۡ تَحُلُّ قَرِیۡبًا مِّنۡ دَارِہِمۡ حَتّٰی یَاۡتِیَ وَعۡدُ اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُخۡلِفُ الۡمِیۡعَادَ ﴿۳۱﴾٪  10

And if there was any qur'an by which the mountains would be removed or the earth would be broken apart or the dead would be made to speak, [it would be this Qur'an], but to Allah belongs the affair entirely. Then have those who believed not accepted that had Allah willed, He would have guided the people, all of them? And those who disbelieve do not cease to be struck, for what they have done, by calamity - or it will descend near their home - until there comes the promise of Allah . Indeed, Allah does not fail in [His] promise.

اگر ( بالفرض ) کسی قرآن ( آسمانی کتاب ) کے ذریعہ پہاڑ چلا دیے جاتے یا زمین ٹکڑے ٹکڑے کر دی جاتی یا مردوں سے باتیں کرا دی جاتیں ( پھر بھی وہ ایمان نہ لاتے ) ، بات یہ ہے کہ سب کام اللہ کے ہاتھ میں ہے ، تو کیا ایمان والوں کو اس بات پر دل جمعی نہیں کہ اگر اللہ تعالٰی چاہے تو تمام لوگوں کو ہدایت دے دے ۔ کفار کو تو ان کے کفر کے بدلے ہمیشہ ہی کوئی نہ کوئی سخت سزا پہنچتی رہے گی یا ان کے مکانوں کے قریب نازل ہوتی رہے گی تاوقتیکہ وعدہ الٰہی آپہنچے یقیناً اللہ تعالٰی وعدہ ٔخلافی نہیں کرتا ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Virtues of the Qur'an and the Denial of Disbelievers Allah praises the Qur'an which He has revealed to Muhammad, peace be upon him, and prefers it to all other divinely revealed Books before it, وَلَوْ أَنَّ قُرْانًا سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ أَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الاَرْضُ أَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتَى ... And if there had been a Qur'an with which mountains could be moved (from their places), or the earth could be cloven asunder, or the dead could be made to speak (it would not have been other than this Qur'an). Allah says, `If there were a Book among the previous Divine Books with which the mountains could be moved from their places, or the earth could be cleaved asunder, or the dead speak in their graves, it would have been this Qur'an and none else.' Or, this Qur'an is more worthy to cause all this, because of its marvelous eloquence that defies the ability of mankind and the Jinns, even if all of them gather their forces together to invent something like it or even a Surah like it. Yet, these idolators disbelieve in the Qur'an and reject it. Allah said, ... بَل لِّلّهِ الاَمْرُ جَمِيعًا ... But the decision of all things is certainly with Allah. The decision over all affairs is with Allah Alone, whatever He wills, occurs and whatever He does not will, never occurs. Certainly, he whom Allah misguides, will never find enlightenment and he whom Allah guides, will never be misled. Ibn Abbas commented, "He will only do what He wills and He decided that He will not do that." Ibn Ishaq reported a chain for this, and Ibn Jarir At-Tabari agreed with it. We should state here that it is possible to call other Divine Books, Qur'an', since this Qur'an is based on all of them. Imam Ahmad recorded that Abu Hurayrah said that the Messenger of Allah said, خُفِّفَتْ عَلَى دَاوُدَ الْقِرَاءَةُ فَكَانَ يَأْمُرُ بِدَابَّتِهِ أَنْ تُسْرَجَ فَكَانَ يَقْرَأُ الْقُرْانَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تُسْرَجَ دَابَّتُهُ وَكَانَ لاَ يَأْكُلُ إِلاَّ مِنْ عَمَلِ يَدَيْه Reciting was made easy for (Prophet) Dawud (David) in that he used to order that his animal be prepared for him to ride and in the meantime he would read the entire Qur'an. He used to eat only from what his hand made. Al-Bukhari collected this Hadith. The Qur'an mentioned here is refers to the Zabur. Allah said next, ... أَفَلَمْ يَيْأَسِ الَّذِينَ امَنُواْ ... Have not then those who believed yet known, that not all people would believe and understand and that, ... أَن لَّوْ يَشَاء اللّهُ لَهَدَى النَّاسَ جَمِيعًا ... had Allah willed, He could have guided all mankind, Surely, there is not a miracle or evidence more eloquent or effective on the heart and mind than this Qur'an. Had Allah revealed it to a mountain, you would see the mountain shake and humbled from fear of Allah. The Sahih recorded that the Messenger of Allah said, مَا مِنْ نَبِيَ إِلاَّ وَقَدْ أُوتِيَ مَا امَنَ عَلَى مِثْلِهِ الْبَشَرُ وَإِنَّمَا كَانَ الَّذِي أُوتِيتُهُ وَحْيًا أَوْحَاهُ اللهُ إِلَيَّ فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَكْثَرَهُمْ تَابِعًا يَوْمَ الْقِيَامَة Every Prophet was given (a miracle) the type of which would make (some) people believe. What I was given, however, is a revelation from Allah to me, and I hope that I will have the most following among them (Prophets) on the Day of Resurrection. This Hadith indicates that every Prophet's miracle disappeared upon his death, but this Qur'an will remain as evidence for all times. Verily, the miracle of the Qur'an will never end, nor will it become old the more it is read, nor will scholars ever have enough of it. The Qur'an is serious and is not meant for jest; any tyrant that abandons it, Allah will destroy him; he who seeks guidance in other than the Qur'an, then Allah will misguide him. Allah said next, ... وَلاَ يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُواْ تُصِيبُهُم بِمَا صَنَعُواْ قَارِعَةٌ أَوْ تَحُلُّ قَرِيبًا مِّن دَارِهِمْ ... And a disaster will not cease to strike those who disbelieved because of their (evil) deeds or it settles close to their homes, because of their denial, disasters will still strike them in this life or strike those all around them, as a lesson and example for them. Allah said in other Ayat, وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا مَا حَوْلَكُمْ مِّنَ الْقُرَى وَصَرَّفْنَا الاٌّيَـتِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ And indeed We have destroyed towns round about you, and We have shown (them) the Ayat in various ways that they might return (to the truth). (46:27) and, أَفَلَ يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِى الاٌّرْضَ نَنقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَأ أَفَهُمُ الْغَـلِبُونَ See they not that We gradually reduce the land (in their control) from its outlying borders! Is it then they who will overcome! (21:44) Qatadah narrated that Al-Hasan commented on Allah's statement, أَوْ تَحُلُّ قَرِيبًا مِّن دَارِهِمْ (or it settles close to their homes), "It is in reference to the disaster." This is the apparent meaning here. Al-`Awfi reported that bin Abbas said about, تُصِيبُهُم بِمَا صَنَعُواْ قَارِعَةٌ (And a Qari`ah (disaster) strikes them because of their (evil) deeds), "A torment that descends on them from heaven, أَوْ تَحُلُّ قَرِيبًا مِّن دَارِهِمْ (or it settles close to their homes), when the Messenger of Allah camps near their area and fights them." Similar was reported from Mujahid and Qatadah. Ikrimah said in another narration he reported from Ibn Abbas that, قَارِعَةٌ (Qari'ah), means affliction. These scholars also said that, ... حَتَّى يَأْتِيَ وَعْدُ اللّهِ ... until the promise of Allah comes to pass. refers to the conquering of Makkah. Al-Hasan Al-Basri said that; it refers to the Day of Resurrection. Allah said next, ... إِنَّ اللّهَ لاَ يُخْلِفُ الْمِيعَادَ Certainly, Allah breaks not His promise. to His Messengers to aid them and their followers in this life and the Hereafter, فَلَ تَحْسَبَنَّ اللَّهَ مُخْلِفَ وَعْدِهِ رُسُلَهُ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ ذُو انتِقَامٍ So think not that Allah will fail to keep His promise to His Messengers. Certainly, Allah is All-Mighty, All-Able of Retribution. (14:47)

قرآن حکیم کی صفات جلیلہ اللہ تعالیٰ اس پاک کتاب قرآن کریم کی تعریفیں بیان فرما رہا ہے اگر سابقہ کتابوں میں کسی کتاب کے ساتھ پہاڑ اپنی جگہ سے ٹل جانے والے اور زمین پھٹ جانے والی اور مردے جی اٹھنے والے ہو تے تو یہ قرآن جو تمام سابقہ کتابوں سے بڑھ چڑھ کر ہے ان سب سے زیادہ اس بات کا اہل تھا اس میں تو وہ معجز بیانی ہے کہ سارے جنات وانسان مل کر بھی اس جیسی ایک سورت نہ بنا کر لا سکے ۔ یہ مشرکین اس کے بھی منکر ہیں تو معاملہ سپرد رب کرو ۔ وہ مالک کل کہ ، تمام کاموں کا مرجع وہی ہے ، وہ جو چاہتا ہے ہو جاتا ہے ، جو نہیں چاہتا ہرگز نہیں ہوتا ۔ اس کے بھٹکائے ہوئے کی رہبری اور اس کے راہ دکھائے ہوئے کی گمراہی کسی کے بس میں نہیں ۔ یہ یاد رہے کہ قرآن کا اطلاق اگلی الہامی کتابوں پر بھی ہوتا ہے اس لئے کہ وہ سب سے مشتق ہے ۔ مسند میں ہے حضرت داؤد پر قرآن اس قد رآسان کر دیا گیا تھا کہ ان کے حکم سے سواری کسی جاتی اس کے تیار ہونے سے پہلے ہی وہ قرآن کو ختم کر لیتے ، سوا اپنے ہاتھ کی کمائی کے وہ اور کچھ نہ کھاتے تھے ۔ پس مراد یہاں قرآن سے زبور ہے ۔ کیا ایماندار اب تک اس سے مایوس نہیں ہوئے کہ تمام مخلوق ایمان نہیں لائے گی ۔ کیا وہ مشیت الہٰی کے خلاف کچھ کر سکتے ہیں ۔ رب کی یہ منشاہی نہیں اگر ہوتی تو روئے زمین کے لوگ مسلمان ہو جاتے ۔ بھلا اس قرآن کے بعد کس معجزے کی ضرورت دنیا کو رہ گئی ؟ اس سے بہتر واضح ، اس سے صاف ، اس سے زیادہ دلوں میں گھر کرنے والا اور کون سا کلام ہو گا ؟ اسے تو اگر بڑے سے بڑے پہاڑ پر اتارا جاتا تو وہ بھی خشیت الہٰی سے چکنا چور ہو جاتا ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ہر نبی کو ایسی چیز ملی کہ لوگ اس پر ایمان لائیں ۔ میری ایسی چیز اللہ کی یہ وحی ہے پس مجھے امید ہے کہ سب نبیوں سے زیادہ تابعداروں والا میں ہو جاؤں گا ۔ مطلب یہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام کے معجزے ان کے ساتھ ہی چلے گئے اور میرا یہ معجزہ جیتا جاگتا رہتی دنیا تک رہے گا ، نہ اس کے عجائبات ختم ہوں نہ یہ کثرت تلاوت سے پرانا ہو نہ اس سے علماء کا پیٹ بہر جائے ۔ یہ فضل ہے دل لگی نہیں ۔ جو سرکش اسے چھوڑ دے گا اللہ اسے توڑ دے گا جو اس کے سوا اور میں ہدایت تلاش کرے گا اسے اللہ گمراہ کر دے گا ۔ ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ کافروں نے آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا اگر آپ یہاں کے پہاڑ یہاں سے ہٹوا دیں اور یہاں کی زمین زراعت کے قابل ہو جائے اور جس طرح سیلمان علیہ السلام زمین کی کھدائی ہوا سے کراتے تھے آپ بھی کرا دیجئے یا جس طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام مردوں کو زندہ کر دیتے تھے آپ بھی کر دیجئے اس پر یہ آیت اتری قتادہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں مطلب یہ ہے کہ اگر کسی قرآن کے ساتھ یہ امور ظاہر ہوتے تو اس تمہارے قرآن کے ساتھ بھی ہوتے سب کچھ اللہ کے اختیار میں ہے لیکن وہ ایسا نہیں کرتا تاکہ تم سب کو آزما لے اپنے اختیار سے ایمان لاؤ یا نہ لاؤ ۔ کیا ایمان والے نہیں جانتے ؟ یا لیئس کے بدلے دوسری جگہ یتبیتن بھی ہے ایمان دار ان کی ہدایت سے مایوس ہو چکے تھے ۔ ہاں اللہ کے اختیار میں کسی کا بس نہیں وہ اگر چاہے تمام مخلوق کو ہدایت پر کھڑا کر دے ۔ یہ کفار برابر دیکھ رہے ہیں کہ ان کے جھٹلانے کی وجہ سے اللہ کے عذاب برابر ان پر برستے رہتے ہیں یا ان کے آس پاس آ جاتے ہیں پھر بھی یہ نصیحت حاصل نہیں کرتے ؟ جیسے فرمان ہے آیت ( وَلَقَدْ اَهْلَكْنَا مَا حَوْلَكُمْ مِّنَ الْقُرٰى وَصَرَّفْنَا الْاٰيٰتِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُوْنَ ) 46 ۔ الاحقاف:27 ) یعنی ہم نے تمہارے آس پاس کی بہت سی بستیوں کو ان کی بد کرداریوں کی وجہ سے غارت وبرباد کر دیا اور طرح طرح سے اپنی نشانیاں ظاہر فرمائیں کہ لوگ برائیوں سے باز رہیں ۔ اور آیت میں ہے آیت ( اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّا نَاْتِي الْاَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ اَطْرَافِهَا ۭوَاللّٰهُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهٖ ۭ وَهُوَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ ) 13 ۔ الرعد:41 ) کیا وہ نہیں دیکھ رہے کہ ہم زمین کو گھٹاتے چلے آ رہے ہیں کیا اب بھی اپنا ہی غلبہ مانتے چلے جائیں گے ؟ تحل کا فاعل قارعہ ہے یہی ظاہر اور مطابق روانی عبارت ہے لیکن ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ قارعہ پہنچے یعنی چھوٹا سا لشکر اسلامی یا تو خود ان کے شہر کے قریب اتر پڑے یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم یہاں تک کہ وعدہ ربانی آ پہنچے اس سے مراد فتح مکہ ہے ۔ آپ سے ہی مروی ہے کہ قارعہ سے مراد آسمانی عذاب ہے اور آس پاس اترنے سے مراد انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے لشکروں سمیت ان کی حدود میں پہنچ جانا ہے اور ان سے جہاد کرنا ہے ۔ ان سب کا قول ہے کہ یہاں وعدہ الہٰی سے مراد فتح مکہ ہے ۔ لیکن حسن بصری رحمتۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اس سے مراد قیامت کا دن ہے ۔ اللہ کا وعدہ اپنے رسولوں کی نصرت وامداد کا ہے وہ کبھی ٹلنے والا نہیں انہیں اور ان کے تابعداروں کو ضرور بلندی نصیب ہو گی ۔ جیسے فرمان ہے آیت ( ولا تحسبن اللہ مخلف وعدہ رسلہ ان اللہ عزیز ذو انتقام ) یہ غلظ گمان ہرگز نہ کرو کہ اللہ اپنے رسولوں سے وعدہ خلافی کرے ۔ اللہ غلب ہے اور بدلہ لینے والا ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

31۔ 1 امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ ہر آسمانی کتاب کو قرآن کہا جاتا ہے، جس طرح ایک حدیث میں آتا ہے کہ حضرت داؤد (علیہ السلام) ، جانور کو تیار کرنے کا حکم دیتے اور اتنی دیر میں ایک مرتبہ قرآن کا ورد کرلیتے ' (صحیح بخاری) یہاں ظاہر بات ہے قرآن سے مراد زبور ہے۔ مطلب آیت کا یہ ہے کہ اگر پہلے کوئی آسمانی کتاب ایسی نازل ہوئی ہوتی کہ جسے سن کر پہاڑ رواں دواں ہوجاتے یا زمین کی مسافت طے ہوجاتی یا مردے بول اٹھتے تو قرآن کریم کے اندر یہ خصوصیت بدرجہ اولیٰ موجود ہوتی، کیونکہ یہ اعجاز و بلاغت میں پچھلی کتابوں سے فائق ہے۔ اور بعض نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ اگر اس قرآن کے ذریعے سے معجزات ظاہر ہوتے، تب بھی کفار ایمان نہ لاتے، کیونکہ ایمان لانا نہ لانا یہ اللہ کی مشیت پر موقوف ہے، معجزوں پر نہیں۔ اسی لئے فرمایا، سب کام اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔ 31۔ 2 جو ان کے مشاہدے یا علم میں ضرور آئے گا تاکہ وہ عبرت پکڑ سکیں۔ 31۔ 3 یعنی قیامت واقعہ ہوجائے، یا اہل اسلام کو قطعی فتح و غلبہ حاصل ہوجائے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٤١] حسی معجرات دکھلانے بےسود ہیں :۔ لفظ قُطّعت آیا ہے اور قطع ارض کے معنی فاصلہ طے کرنا اور قَطّع بمعنی ٹکڑے ٹکڑے کردینا اور بمعنی پھاڑ دینا یا شق کردینا ہے اور یہ سب معنی یہاں مراد لیے جاسکتے ہیں۔ یعنی فاصلے فوراً طے کرا دیئے جاتے یا زمین ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتی یا شق ہوجاتی اور اس آیت میں قریش کے ان حسی معجزات کے مطالبوں کا ذکر ہے جو وہ گاہے گاہے کرتے رہتے تھے مثلاً ایک یہ کہ یہ جو مکہ کے ارد گرد پہاڑ ہیں۔ یہ یہاں سے ہٹا دیئے جائیں تاکہ ہمارے لیے زمین کشادہ ہوجائے، دوسرا یہ کہ یہ زمین پھٹ جائے اور اس سے چشمے جاری ہوں تاکہ ہمارے لئے پانی کی قلت دور ہوجائے۔ تیسرے یہ کہ ہمارے مرے ہوئے آباؤ اجداد میں سے کوئی شخص زندہ ہو کر ہمارے سامنے آئے اور اس بات کی تصدیق کرے جو تم ہمیں دوبارہ جی اٹھنے کے متعلق بتاتے رہتے ہو تو تب ہم تمہاری تصدیق کریں گے۔ اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر کوئی قرآن ایسا ہوتا جس پر عمل پیرا ہونے سے ایسے واقعات وقوع پذیر ہوجاتے تو یہی قرآن ہوسکتا تھا۔ مگر تم لوگ پھر بھی ایمان نہ لاتے اور اگر ہم تمہیں ان میں سے کوئی معجزہ دکھا بھی دیں تو تم پھر بھی اسے جادو کا کرشمہ ہی کہہ دو گے۔ ایمان پھر نہیں لاؤ گے۔ [٤٢] کفار کے بار بار کسی ایسے حسی معجزہ کے مطالبہ پر بعض مسلمانوں کے دلوں میں بھی بعض دفعہ یہ خیال آنے لگتا کہ اگر اللہ تعالیٰ کوئی ایسا معجزہ دکھا دے تو بہتر ہوگا۔ یہ کافر لوگ ایمان لے آئیں تو ہماری مشکلات میں بھی کمی واقع ہوجائے گی۔ اس بات کا اللہ تعالیٰ نے یہ جواب دیا کہ فی الواقع ایسا معجزہ دکھانا، اللہ ہی کا کام ہے کیونکہ ہر طرح کے امور پر صرف اسی کا اختیار و تصرف ہے۔ مگر مومنوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ ایسا معجزہ دکھانے کا قطعاً کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ اس کی وجہ پہلے یہ بتلائی گئی کہ یہ کافر ایسا معجزہ دیکھ بھی لیں تو ایمان نہیں لائیں گے بلکہ ان کی ہٹ دھرمی میں اضافہ ہوگا اور یہاں یہ جواب دیا گیا ہے کہ اگر مطلوب یہی ہوتا کہ کافر ایسا معجزہ دیکھ کر ایمان لانے پر مجبور ہوجائیں تو اللہ انھیں ایسا معجزہ دکھائے بغیر بھی یہ قدرت رکھتا ہے کہ انھیں ایمان لانے پر مجبور کردے مگر ایسے ایمان کی کچھ قدر و قیمت نہیں۔ قدر و قیمت تو اسی صورت میں ہوسکتی ہے کہ انسان اپنے ارادہ و اختیار کی آزادی سے اور سوچ سمجھ کر ایمان لائے۔ [٤٣] لفظ تَحُلُ کو اگر واحد مونث غائب کا صیغہ سمجھا جائے تو اس کا معنی وہی ہے جو اوپر بیان ہوا ہے اور اگر اسے واحد مذکر حاضر کا صیغہ سمجھا جائے تو اس کا معنی یہ ہوگا۔ & یا آپ ان کافروں کے گھروں کے پاس اتریں گے & اور اس سے مراد مکہ کی فتح ہوگا جیسا کہ ( وَاَنْتَ حِـۢلٌّ بِهٰذَا الْبَلَدِ ۝ ۙ ) 90 ۔ البلد :2) میں بھی مذکور ہے۔ اس آیت میں خطاب صرف مکہ کے کافروں سے نہیں بلکہ تمام کافروں سے ہے۔ اور پہلے معنی کے لحاظ سے ان مصائب سے مراد قحط، غزوہ بدر میں کافروں کی شکست فاش اور دوسرے مصائب ہیں اور اللہ کے وعدہ سے مراد فتح مکہ ہے جس کے نتیجہ میں کفر کی کمر ٹوٹ گئی اور اگر دوسرے معنی لیے جائیں تو ان کے گھروں کے قریب پڑنے والی مصیبت سے مراد صلح حدیبیہ جو انجام کے لحاظ سے کافروں کے حق میں بہت بری ثابت ہوئی اور اللہ کے وعدہ سے مراد بہرحال مکہ کی فتح ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَلَوْ اَنَّ قُرْاٰنًا سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ : ” قُرْاٰنًا “ نکرہ ہے، کوئی قرآن، یعنی پڑھی جانے والی کوئی کتاب۔ ” لو “ شرطیہ ہے، اس کا جواب محذوف ہے، جو آیت کے سیاق وسباق سے خود بخود معلوم ہو رہا ہے اور قرآن مجید کے دوسرے مقامات پر موجود بھی ہے۔ تفاسیر میں دو جواب مذکور ہیں اور دونوں درست ہیں، ایک تو یہ کہ اگر واقعی کوئی ایسا قرآن ہوتا جس کے ذریعے سے پہاڑ چلائے جاتے، یا اس کے ذریعے سے زمین قطع کی جاتی، یا اس کے ذریعے سے مردوں سے کلام کیا جاتا تو پھر بھی یہ لوگ ایمان نہ لاتے، کیونکہ یہ ضد اور عناد کی وجہ سے انکار کر رہے ہیں۔ ان تین چیزوں کا خصوصاً ذکر اس لیے کیا کہ قرآن مجید کے معجزے کے بعد، جس کے چیلنج کے مقابلے میں سب لاجواب ہوچکے تھے، اب وہ لوگ خصوصاً انھی تین چیزوں کے دکھانے کا مطالبہ کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب لاجواب ہونے کے باوجود یہ لوگ اس قرآن پر ایمان نہیں لائے تو اگر کوئی ایسا قرآن بھی آجائے جس سے ان کے مطالبے پورے ہوں، پھر بھی یہ ایمان نہیں لائیں گے، کیونکہ تمام کام تو اللہ کے ہاتھ میں ہیں اور یہ لوگ جب عناد کی وجہ سے اس قرآن پر ایمان نہ لا کر اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا نشانہ بن چکے ہیں، جو سب معجزوں سے بڑا معجزہ ہے، تو اپنے مطلوبہ معجزے دیکھ لینے کے بعد بھی اللہ کی ناراضگی کی وجہ سے ان کو ایمان لانے کی توفیق کیسے ملے گی اور کہاں سے ملے گی۔ جب کوئی جان بوجھ کر آنکھیں ہی بند کرلے تو کوئی اسے کس طرح دکھا سکتا ہے، جیسا کہ فرمایا : (وَلَوْ اَنَّنَا نَزَّلْنَآ اِلَيْهِمُ الْمَلٰۗىِٕكَةَ وَكَلَّمَهُمُ الْمَوْتٰى وَحَشَرْنَا عَلَيْهِمْ كُلَّ شَيْءٍ قُبُلًا مَّا كَانُوْا لِيُؤْمِنُوْٓا اِلَّآ اَنْ يَّشَاۗءَ اللّٰهُ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ يَجْهَلُوْنَ ) [ الأنعام : ١١١ ] ” اور اگر واقعی ہم ان کی طرف فرشتے اتار دیتے اور ان سے مردے گفتگو کرتے اور ہم ہر چیز ان کے پاس سامنے لا جمع کرتے تو بھی وہ ایسے نہ تھے کہ ایمان لے آتے مگر یہ کہ اللہ چاہے اور لیکن ان کے اکثر جہالت برتتے ہیں۔ “ اس آیت سے ” لَوْ “ کا جواب صراحت کے ساتھ معلوم ہو رہا ہے۔ دوسرا جواب اس ” لَوْ “ کا یہ ہے کہ ان صفات کا حامل اگر کوئی قرآن ہوتا تو وہ یہی قرآن تھا، جیسا کہ فرمایا : (لَوْ اَنْزَلْنَا هٰذَا الْقُرْاٰنَ عَلٰي جَبَلٍ لَّرَاَيْتَهٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْيَةِ اللّٰهِ ) [ الحشر : ٢١ ] ” اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر اتارتے تو یقیناً تو اسے اللہ کے ڈر سے پست ہونے والا، ٹکڑے ٹکڑے ہونے والا دیکھتا۔ “ اس میں اس قرآن کی عظمت کا بیان ہے کہ تم جو مطالبے کر رہے ہو قرآن کے لیے ان میں سے کوئی بھی پورا کرنا مشکل نہیں، مگر سارا معاملہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور ایسا کرنا اس کی حکمت کے خلاف ہے، کیونکہ اس کے بعد ایمان نہ لانے کی صورت میں تمہیں عذاب سے ملیامیٹ کردیا جاتا، جیسا کہ پہلی امتوں کے ساتھ ہوا۔ اَفَلَمْ يَايْــــــَٔـسِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا : مفسرین نے ” اَفَلَمْ يَايْــــــَٔـسِ “ کے دو معنی لکھے ہیں، ایک معنی ہے کہ ” أَفَلَمْ یَعْلَمْ “ کہ کیا وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں انھیں معلوم نہیں ہوا کہ جن نشانیوں کا یہ لوگ مطالبہ کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے دکھانے پر قادر ہے، کیونکہ اسے ہر چیز کا اختیار ہے، مگر اس توقع پر ان نشانیوں کا دکھانا بےسود ہے، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ لوگ اتنے سرکش اور ضدی ہیں کہ یہ نشانیاں دیکھ کر بھی ایمان نہیں لائیں گے اور ” اَفَلَمْ يَايْــــــَٔـسِ “ کا دوسرا معنی یہ ہے کہ کیا ابھی مسلمان ان کے ایمان لانے سے مایوس نہیں ہوئے، حالانکہ وہ جانتے ہیں۔۔ اَنْ لَّوْ يَشَاۗءُ اللّٰهُ لَهَدَى النَّاسَ جَمِيْعًا : یعنی ہدایت تو اللہ تعالیٰ کی مشیت پر موقوف ہے جو ان نشانات کے دکھائے بغیر بھی ہوسکتی ہے۔ (شوکانی) وَلَا يَزَالُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ۔۔ : یعنی یہ کفار مکہ نشانیوں کو دیکھ کر مان لینے والے نہیں ہیں۔ یہ مانیں گے تو اس طرح کہ ان کے کرتوتوں کی سزا میں آئے دن کوئی نہ کوئی آفت ان پر نازل ہوتی رہے، جیسے قتل، قید، قحط یا بیماری وغیرہ۔ چناچہ شاہ عبد القادر (رض) لکھتے ہیں : ” لیکن کافر مسلمان یوں ہوں گے کہ ان پر آفت پڑتی رہے گی، ان پر پڑے یا ہمسائے پر، جب تک سارے عرب ایمان میں آجائیں۔ وہ آفت یہی تھی جہاد مسلمانوں کے ہاتھ سے۔ “ (موضح) اَوْ تَحُلُّ قَرِيْبًا مِّنْ دَارِهِمْ : یعنی وہ آفت ان کے آس پاس والوں پر اترے گی اور وہ ان کا حال دیکھ کر عبرت حاصل کریں گے۔ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيْعَادَ : چناچہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ پورا ہوا، قریش میں سے بعض لوگ مارے گئے اور بعض قید ہوئے، یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ پورا ہوا، یعنی مکہ فتح ہوا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary Clear proofs of Islam being the true religion and the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) being the true prophet were there before the disbelievers of Makkah. They could see the signs from every department of his life, and from his many miracles, openly and comprehensively. The chief of the disbeliev¬ers, Abu Jahl had already declared that they stood in competition with the tribe of Banu Hashim. How could they ever accept their superiority in a matter so crucial - that the Messenger of Allah had to rise from among them? So, let them say what they have to say, and let them show whatever signs they must show. As for them, they were not going to be¬lieve in him under any condition whatsoever. Therefore, bent on confron-tation, they lost no opportunity to display their obstinacy asking absurd questions and making unreasonable demands. The present verses too have been revealed in response to a question asked by Abu Jahl and his accomplices. According to Tafsir al-Baghawi, once the disbelievers of Makkah, Abu Jahl ibn Hisham and ` Abdullah ibn Umaiyyah among them, came to the Baytullah and sat down on its rear side. They sent the later to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) with some demands. He said to him: If you want that your people and all of us accept you as a Messenger of Allah and follow you, then we have some demands. Fulfill them through your Qur’ an and we all shall embrace Islam. One of the demands was that the land of Makkah was too short on space. at they have is a long stretch of land surrounded by mountains on all sides in which there is no room for cultivation and farming and no place to grow fruits or provide other needs. So, they asked him: You move these mountains farther away through your miracle so that the land area of Makkah becomes more extensive. Reminding him of his own saying they said that mountains were subjugated for Sayyidna Dawud (علیہ السلام) - when he recited the praises of Allah, the mountains did the same with him. And they reminded him again that he was no less a person than Sayyidna Dawud (علیہ السلام) in the sight of Allah. The second demand they put forward was that the way Allah Ta` ala had subjugated the wind for Sayyidna Sulayman (علیہ السلام) - as he himself had told them - and had thereby reduced great distances on the earth into brief spans, so, they demanded that he too should do the same for them so that their travels to Syria and Yaman become easy on them. Their third demand was that the way Sayyidna ` Isa (علیہ السلام) made the dead come alive, he too should do that for them. Since he was for them no less than him, let him bring their forefather, Qusayy, back to life so that they could ask him whether or not this religion brought by the Arab prophet was true. (Mazhari with reference to al-Baghawi and Ibn Abi Uatim and Ibn Marduwayh) The hostile demands mentioned in the verses cited above were an¬swered in the following words: وَلَوْ أَنَّ قُرْ‌آنًا سُيِّرَ‌تْ بِهِ الْجِبَالُ أَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الْأَرْ‌ضُ أَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتَىٰ ۗ بَل لِّلَّـهِ الْأَمْرُ‌ جَمِيعًا And even if there were a Qur&an wherewith mountains could be moved, or the earth could be split apart, or wherewith the dead are spoken to (they would not believe). But all the judgments are of Allah - 31. Lexically, the expression: سُيِّرَ‌تْ بِهِ الْجِبَالُ refers to the moving of mountains from their place, and: قُطِّعَتْ بِهِ الْأَرْ‌ضُ signifies the traversing of long distances in a short time, and: كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتَىٰ denotes talking to the dead after they have been brought back to life. As for the principal clause of the conditional clause beginning with the word لَو (if), it stands understood under the necessity of the textual situation, that is: لَمَا آمَنُوا (they would not believe). The nature of this complement is the same as specifi¬cally mentioned at another place in the Holy Qur’ an while dealing with a similar subject. There it was said: وَلَوْ أَنَّنَا نَزَّلْنَا إِلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةَ وَكَلَّمَهُمُ الْمَوْتَىٰ وَحَشَرْ نَا عَلَيْهِمْ كُلَّ شَيْءٍ قُبُلًا مَّا كَانُوا لِيُؤْمِنُوا 6:111). It means that, even if these demands were to be met through the Qur’ an, as a miracle, they were still not going to believe because they have already seen such miracles before their present demands, miracles which are far more impressive than what they want now. The splitting of the moon in two at the hands of the Holy Prophet is far more mirac¬ulous than mountains moving away from their place, or the subjugation of the wind. Similarly, the talking of inert pebbles in his blessed hands and their recitation of praises for Allah is certainly far greater a miracle than the talking of a dead person brought back to life. During the Night of the Ascent (al-Mi` raj), the journey to al-Masjid al-Aqsa (Jerusalem), and then onwards from there, the journey through the heavens, and then the return back to Makkah in a very short span of time is indeed far more striking than the miraculous subjugation of the wind and the throne of Sulaymn (علیہ السلام) . But these arrogant people, despite having seen all this with their own eyes, did not believe. And when they acted in that unreasonable manner, it is obvious that their demands tell on their in¬tention which is no more than a device to gain time. They have to accept nothing and they have to do nothing. Since the objective behind these demands made by the disbelievers was to reach a stage when their de¬mands will not be fulfilled whereupon they will have a good occasion to say that, Ma’ adh Allah, these are things Allah Ta ala Himself has no con¬trol over. Or, may be the request made by the Holy Prophet has no ef¬fect and that it is either not heard by Allah or is not accepted by Him - which gives the impression that he is no Messenger of Allah. After that, it was said: بَل لِّلَّـهِ الْأَمْرُ‌ جَمِيعًا (But all the judgments are of Allah). It means that power, choice and control, all of it, belongs to Allah which strongly suggests that not fulfilling the demands made is not because they are beyond the power and control of Allah Ta ala. Instead, the truth of the matter is that He alone is the One who knows the considerations and ex-pediencies which go into the working of this universe. It was in His ulti¬mate wisdom that He did not consider it appropriate to fulfill these de¬mands - because He knows the doggedness and ill-intention of the makers of the demands. He knows that, should all demands made by them were to be fulfilled, they would still not believe. Now said in the third sentence of verse 31 was: أَفَلَمْ يَيْأَسِ الَّذِينَ آمَنُوا أَن لَّوْ يَشَاءُ اللَّـهُ لَهَدَى النَّاسَ جَمِيعًا (Are the believers not aware that if Allah wills, He would bring all the people to the right Path?). Commenting on this statement, Imam al-Baghawi has reported that the noble Sahabah (رض) ، when they heard these demands of the disbelievers, started nursing the thought that it would be better if these demands were fulfilled for, by doing so, all Makkans will become Muslims and Islam itself would move to a position of greater strength. Thereupon, the present verse was revealed. It means: Is it that believing Muslims, despite seeing and knowing the habit of excuse-seeking and hostile argu¬mentations practiced by the disbelievers, have not yet lost hope in their potential to enter the fold of faith? If not, why would they start indulging in such wishes and hopes while they also know that, had Allah Ta’ ala so willed, He would have Himself given to all human beings such guidance as would have left for them no choice but to become Muslims. But, His wisdom did not stipulate that everyone should be compelled to enter the fold of Islam and &Iman (faith). In fact, the very wisdom was to let everyone have his or her choice, and opt for Islam or Kufr (disbelief) on the basis of that personal choice. Said in the fourth sentence of verse 31 was: وَلَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُ‌وا تُصِيبُهُم بِمَا صَنَعُوا قَارِ‌عَةٌ أَوْ تَحُلُّ قَرِ‌يبًا مِّن دَارِ‌هِمْ (And the disbelievers shall keep receiving disast¬er for what they did, or it will visit somewhere close to their homes). According to Sayyidna Ibn ` Abbas (رض) ، the word: قَارِ‌عَةٌ (Qari&ah) means dis¬aster, hardship or calamity. The sense of the verse is that the demands of these disbelievers were not acceded to as their ill-intention and dog¬gedness were already known, that is, even if these demands were ful¬filled, they would still not believe. In the sight of Allah, these people de-serve nothing less than that disasters keep coming upon them in this mortal world as well, as it happened with the people of Makkah who were either hit by famine, or had the misfortune of being killed or caught during the Islamic battles of Badr and Uhud, or had someone struck by lightening, or yet another became a victim of some calamity. Then, the statement أَوْ تَحُلُّ قَرِ‌يبًا مِّن دَارِ‌هِمْ (or it will visit somewhere close to their homes) means that there will be times and occasions when the disaster will not hit them directly. Rather, it would come upon habitations close to them. The purpose would be to teach them a lesson and help them see their own evil end in the backdrop of a vicinity close by. Verse 31 concludes with the statement: حَتَّىٰ يَأْتِيَ وَعْدُ اللَّـهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ (until Allah&s promise comes to pass. Surely, Allah does not back out on His promise). It means that this cycle of disasters will continue until such time that the promise of Allah stands fulfilled, because the promise of Allah can never go unfulfilled. The promise referred to here is the pro¬mise of the conquest of Makkah. The sense is that different kinds of dis¬asters will keep visiting these people until comes the time when Makkah al-Mukarramah will be finally conquered and all antagonists will stand subdued. Before we part with the subject, let us go back to the statement: أَوْ تَحُلُّ قَرِ‌يبًا مِّن دَارِ‌هِمْ (or it will visit somewhere close to their homes - 31) which tells us that a disaster or calamity or punishment which visits the environs of a people has a concealed wise consideration of Allah Ta ala behind it. The message it delivers is that people living nearby should stand warned, learn from what happened to others and thereby correct their own doings. If taken seriously, what came as punishment for others could become a message of mercy for them. Otherwise, a day will come when they too will end up the way others did under their eyes. Today, in our countries and in areas close to them, we keep hearing of different kinds of calamities hitting some community or locality almost every day. There are floods, cyclones, earthquakes or some other punishing disasters. According to this statement of the Qur&an, these are not simply punishments meted out to such localities and communities, in fact they also serve as warnings to people living in surrounding areas. In old days, though awareness through the arts and sciences was not so spick and span, but people did have the fear of Allah in their hearts. If some disaster of this nature struck a place, the people who lived there and even those who lived in adjoining areas would get alarmed and frightened. In that state, they would turn to Allah Ta’ ala, repent from their sins, seek forgiveness from Him and take the giving of charity (sa¬daqah) at a time like this a source of salvation. And they could see with their own eyes that their difficulties stood removed very easily by doing so. Here we are in our day, so heedless that, even at a time so terrible, we seem to remember everything except Allah. When we do that, we become very much like the general run of non-Muslims - our eyes get fixed on material means only. Turning for help to the Causer of all Causes (the Musabbibul-Asbab), even at such a crucial time, is something very few people have the Tauf` iq of doing. It is the direct result of this failing that the world always keeps experiencing unwelcome happenings of this nature. Given below are some additional comments on the last sentence of verse 31, explained a little earlier. There it was said: حَتَّىٰ يَأْتِيَ وَعْدُ اللَّـهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ (until Allah&s promise comes to pass. Surely, Allah does not back out on His promise). As explained earlier, &wa` dah& or &promise& at this place means the Conquest of Makkah, a promise Allah Ta’ ala had made to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . The sense of the verse thus comes to be that Makkah will be conquered ultimately, and the disbelievers will be destroyed, subdued and overpowered. Now before that comes to be, let them taste a little punishment as well for their crimes before that happens. And it is also possible that the expression: وَعْدُ اللَّـهِ (the promise of Allah) refers to the day of Judgment at this place, a promise which has been made to all prophets and has been made since ever. So, on that day particularly, every disbelieving criminal will receive the full punishment for his or her doings. The hostile questions asked by the disbelievers and the obstinacy shown by them as described in the event mentioned above posed the pro¬blem that these may cause pain to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، therefore, in the next verse,

خلاصہ تفسیر اور (اے پیغمبر اور مسلمانو ! ان کافروں کی عناد کی یہ کیفیت ہے کہ قرآن کی جو موجودہ حالت ہے کہ اس کا معجزہ ہونا غور وفکر پر موقوف ہے بجائے اس کے) اگر کوئی قرآن ایسا ہوتا جس کے ذریعہ سے پہاڑ (اپنی جگہ سے) ہٹا دیئے جاتے یا اس کے ذریعے سے زمین جلدی جلدی طے ہوجاتی یا اس کے ذریعہ سے مردوں کے ساتھ کسی کو باتیں کرا دی جائیں (یعنی مردہ زندہ ہوجاتا اور کوئی اس سے باتیں کرلیتا اور یہ وہ معجزے ہیں جن کی فرمائش اکثر کفار کیا کرتے تھے بعضے مطلقا بعضے اس طرح سے کہ قرآن کو بحالت موجودہ تو ہم معجزہ مانتے نہیں البتہ اگر قرآن سے ان خوارق کا ظہور ہو تو ہم اس کو معجزہ مان لیں مطلب یہ کہ قرآن سے ایسے ایسے معجزات کا بھی ظہور ہوتا جس سے دونوں طرح کے لوگوں کی فرمائش پوری ہوجاتی یعنی جو نفس خوارق مذکورہ کے مسدعی تھے اور جو ان کا ظہور قرآن سے چاہتے تھے) تب بھی یہ لوگ ایمان نہ لاتے (کیونکہ یہ اسباب مؤ ثر حقیقی نہیں) بلکہ سارا اختیار اللہ ہی کو ہے ( وہ جس کو توفیق عطا فرماتے ہیں وہی ایمان لاتا ہے اور انکی عادت ہے کہ طالب کو توفیق دیتے ہیں اور معاند کو محروم رکھتے ہیں اور چونکہ بعضے مسلمانوں کا جی چاہتا تھا کہ ان معجزات کا ظہور ہوجاوے تو شاید ایمان لے آویں اس لئے آگے ان کا جواب ہے کہ) کیا (یہ سن کر کہ یہ معاند ہیں ایمان نہ لاویں گے اور یہ کہ سب اختیار خدا ہی کو ہے اور یہ کہ اسباب مؤ ثر حقیقی نہیں ہیں کیا یہ سن کر) پھر بھی ایمان والوں کو اس بات میں دل جمعی نہیں ہوئی کہ اگر خدا تعالیٰ چاہتا تو تمام (دنیا بھر کے) آدمیوں کو ہدایت کردیتا (مگر بعض حکمتوں سے مشیت نہیں ہوئی تو سب ایمان نہ لاویں گے جس کی بڑی وجہ عناد ہے پھر ان معاندین کے ایمان لانے کی فکر میں کیوں لگے ہیں) اور (جب محقق ہوگیا کہ یہ لوگ ایمان نہ لاویں گے تو اس امر کا خیال آسکتا ہے کہ پھر ان کو سزا کیوں نہیں دی جاتی اس کے متعلق ارشاد ہے کہ) یہ (مکہ کے) کافر تو ہمیشہ (آئے دن) اس حالت میں رہتے ہیں کہ ان کے (بد) کرداروں کے سبب ان پر کوئی نہ کوئی حادثہ پڑتا رہتا ہے (کہیں قتل کہیں قید کہیں ہزیمت و شکست) یا (بعض حادثہ اگر ان پر نہیں بھی پڑتا مگر) ان کی بستی کے قریب نازل ہوتا رہتا ہے (مثلا کسی قوم پر آفت آئی اور ان کو خوف پیدا ہوگیا کہ کہیں ہم پر بھی بلا نہ آوے) یہاں تک کہ (اسی حالت میں) اللہ تعالیٰ کا وعدہ آ جاوے گا (یعنی آخرت کے عذاب کا سامنا ہوجاوے گا جو کہ مرنے کے بعد شروع ہوجاوے گا اور) یقینا اللہ تعالیٰ وعدہ خلافی نہیں کرتے (پس عذاب کا وقوع ان پر یقینی ہے گو بعض اوقات کچھ دیر سے سہی) اور (ان لوگوں کا یہ معاملہ تکذیب و استہزاء کچھ آپ کے ساتھ خاص نہیں اور اسی طرح ان کے عذاب میں توفیق ہونا کچھ ان کے ساتھ خاص نہیں بلکہ پہلے رسل اور ان کی امتوں کے ساتھ بھی ایسا ہوچکا ہے چنانچہ) بہت سے پیغمبروں کے ساتھ جو کہ آپ سے قبل ہوچکے ہیں (کفار کی طرف سے) استہزاء ہوچکا ہے پھر میں ان کافروں کو مہلت دیتا رہا پھر میں نے ان پر داروگیر کی سو (سمجھنے کی بات ہے کہ) میری سزا کس طرح کی تھی (یعنی نہایت سخت تھی جب اللہ تعالیٰ کی شان معلوم ہوگئی وہی مختار کل ہیں تو اس سے معلوم اور ثابت ہونے کے بعد) پھر (بھی) کیا جو (خدا) ہر شخص کے اعمال پر مطلع ہوا اور ان لوگوں کے شرکاء برابر ہو سکتے ہیں اور (باوجود اس کے) ان لوگوں نے خدا کے لئے شرکاء تجویز کئے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہئے کہ (ذرا) ان (شرکاء) کے نام تو لو ( میں بھی سنو کون ہیں اور کیسے ہیں) کیا (تم حقیقتا ان کو شرکاء سمجھ کر دعوی کرتے ہو تو تم پر یہ لازم آتا ہے کہ) تم اللہ تعالیٰ کو ایسی بات کی خبر دیتے ہو کہ دنیا (بھر) میں اس (کے وجود) کی خبر اللہ تعالیٰ کو نہ ہو (کیونکہ اللہ تعالیٰ اسی کو موجود جانتے ہیں جو واقع میں موجود ہو اور معدوم کو موجود نہیں جانتے کیونکہ اس سے علم کا غلط لازم آتا ہے گو انکشاف میں دونوں یکساں ہیں غرض ان کو حقیقی شریک کہنے سے یہ محال لازم آتا ہے پس ان کا شریک ہونا بھی محال ہے) یا (یہ کہ ان کو حقیقۃ شریک نہیں بلکہ) محض ظاہری لفظ کے اعتبار ان کو شریک کہتے ہو (اور مصداق واقعی اس کا کہیں نہیں ہے اگر یہ شق ثانی ہے تو ان کے شریک نہ ہونے کو از خود تسلیم کرتے ہو پس مطلوب کہ بطلان اشراک ہے دونوں شقوں پر ثابت ہوگیا اول شق میں دلیل سے دوسری شق میں تمہاری تسلیم سے اور یہ تقریر باوجودیکہ اعلیٰ درجہ میں کافی ہے مگر یہ لوگ نہ مانیں گے) بلکہ ان کافروں کو اپنے مغالطہ کی باتیں (جس سے تمسک کر کے مبتلائے شرک ہیں) مرغوب معلوم ہوتی ہیں اور (اسی وجہ سے) یہ لوگ راہ (حق) سے محروم رہ گئے ہیں اور (اصل وہی بات ہے جو اوپر (بل للہ الامر) سے مفہوم ہوچکی ہے یعنی) جس کو خدا تعالیٰ گمراہی میں رکھے اس کو کوئی راہ پر لانے والا نہیں (البتہ وہ اسی کو گمراہ رکھتا ہے جو باوجود وضوح حق کے عناد کرتا ہے) معارف و مسائل : مشرکین مکہ کے سامنے اسلام کی حقانیت کے واضح دلائل اور رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سچے رسول ہونے کی کھلی ہوئی نشانیاں آپ کی زندگی کے ہر شعبہ سے پھر حیرت انگیز معجزات سے پوری طرح روشن ہوچکی تھیں اور ان کا سردار ابوجہل یہ کہہ چکا تھا کہ بنو ہاشم سے ہمارا خاندانی مقابلہ ہے ہم ان کی اس برتری کو کیسے قبول کرلیں کہ خدا کا رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان میں سے آیا اس لئے وہ کچھ بھی کہیں اور کیسی ہی نشانیاں دکھلائیں ہم ان پر کسی حال ایمان نہیں لائیں گے اسی لئے وہ ہر موقع پر اس ضد کا مظاہرہ لغو قسم کے سوالات اور فرمائشوں کے ذریعہ کیا کرتے تھے آیات مذکورہ بھی ابو جہل اور اس کے ساتھیوں کے ایک سوال کے جواب میں نازل ہوئی ہیں تفسیر بغوی میں ہے کہ مشرکین مکہ جن میں ابوجہل بن ہشام اور عبداللہ ابن امیہ کو رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بھیجا اس نے کہا کہ اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کی قوم اور ہم سب آپ کو رسول تسلیم کرلیں اور آپ کی پیروی کریں تو ہمارے چند مطالبات ہیں اپنے قرآن کے ذریعہ ان کو پورا کر دیجئے تو ہم سب اسلام قبول کرلیں گے، مطالبات میں ایک تو یہ تھا کہ شہر مکہ کی زمین بڑی تنگ ہے سب طرف پہاڑوں سے گھری ایک طولانی زمین ہے جس میں نہ کاشت اور زراعت کی گنجائش ہے نہ باغات اور دوسری ضروریات کی آپ معجزہ کے ذریعہ ان پہاڑوں کو دور ہٹا دیجئے تاکہ مکہ کی زمین فراخ ہوجائے آخر آپ ہی کے کہنے کے مطابق داؤد (علیہ السلام) کے لئے پہاڑ مسخر کردیئے گئے تھے جب وہ تسبیح پڑھتے تو پہاڑ بھی ساتھ ساتھ تسبیح کرتے تھے آپ اپنے قول کے مطابق اللہ کے نزدیک داؤد (علیہ السلام) سے کمتر تو نہیں ہیں دوسرا مطالبہ یہ تھا کہ جس طرح سیلمان (علیہ السلام) کے لئے آپ کے قول کے مطابق اللہ تعالیٰ نے ہوا کو مسخر کر کے زمین کے بڑے بڑے فاصلوں کو مختصر کردیا تھا آپ بھی ہمارے لئے ایسا ہی کردیں کہ ہمیں شام و یمن وغیرہ کے سفر آسان ہوجائیں تیسرا مطالبہ یہ تھا کہ جس طرح عیسیٰ (علیہ السلام) مردوں کو زندہ کردیتے تھے آپ ان سے کچھ کم تو نہیں آپ بھی ہمارے لئے ہمارے دادا قصی کو زندہ کر دیجئے تاکہ ہم ان سے یہ دریافت کرسکیں کہ آپ کا دین سچا ہے یا نہیں (مظہری بحوالہ بغوی وابن ابی حاتم وابن مردویہ) مذکور الصدر آیات میں ان معاندانہ مطالبوں کا یہ جواب دیا گیا : (آیت) وَلَوْ اَنَّ قُرْاٰنًا سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ اَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الْاَرْضُ اَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتٰى ۭ بَلْ لِّلّٰهِ الْاَمْرُ جَمِيْعًا اس میں تسییر جبال سے پہاڑوں کو اپنی جگہ سے ہٹانا اور قطعت بہ الارض سے مراد مختصر وقت میں بڑی مسافت قطع کرنا اور کلم بہ الموتیٰ سے مردوں کو زندہ کر کے کلام کرنا مراد ہے اور لوحرف شرط کا جواب بقرینہ مقام محذوف ہے یعنی لما آمنوا جیسا کہ قرآن مجید میں ایک دوسری جگہ ایسا ہی مضمون اور اس کا یہی جواب مذکور ہے (آیت) وَلَوْ اَنَّنَا نَزَّلْنَآ اِلَيْهِمُ الْمَلٰۗىِٕكَةَ وَكَلَّمَهُمُ الْمَوْتٰى وَحَشَرْنَا عَلَيْهِمْ كُلَّ شَيْءٍ قُبُلًا مَّا كَانُوْا لِيُؤ ْمِنُوْٓا۔ اور معنی یہ ہیں کہ اگر قرآن کے ذریعہ بطور معجزہ کے ان کے یہ مطالبات پورے کردیئے جائیں تب بھی وہ ایمان لانے والے نہیں کیونکہ وہ ان مطالبات سے پہلے ایسے معجزات کا مشاہدہ کرچکے ہیں جو ان کے مطلوبہ معجزات سے بہت زیادہ بڑھے ہوئے ہیں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اشارہ سے چاند کے دو ٹکڑے ہوجانا پہاڑوں کے اپنی جگہ سے ہٹ جانے سے اور تسخیر ہو اسے کہیں زیادہ حیرت انگیز ہے اسی طرح بےجان کنکریوں کا آپ کے دست مبارک میں بولنا اور تسبیح کرنا کسی مردہ انسان کے دوبارہ زندہ ہو کر بولنے سے کہیں زیادہ عظیم معجزہ ہے لیلۃ المعراج میں مسجد اقصٰی اور پھر وہاں سے آسمانوں کا سفر اور بہت مختصر وقت میں واپسی تسخیر ہوا اور تخت سلیمانی کے اعجاز سے کتنا زیادہ عظیم ہے مگر یہ ظالم یہ سب کچھ دیکھنے کے بعد بھی جب ایمان نہ لائے تو اب ان مطالبات سے بھی ان کی نیت معلوم ہے کہ محض دفع الوقتی ہے کچھ ماننا اور کرنا نہیں ہے مشرکین کے ان مطالبات کا مقصد چونکہ یہی تھا کہ ہمارے مطالبات پورے نہ کئے جائیں گے تو ہم کہیں گے کہ معاذ اللہ اللہ تعالیٰ کو ان کاموں پر قدرت نہیں یا پھر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات اللہ تعالیٰ کے یہاں مسموع اور مقبول نہیں جس سے سمجھا جاتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے رسول نہیں اس لئے اس کے بعد ارشاد فرمایا بَلْ لِّلّٰهِ الْاَمْرُ جَمِيْعًا یعنی اللہ ہی کے لئے اختیار سب کا سب مطلب یہ ہے کہ مذکورہ مطالبات کا پورا نہ کرنا اس وجہ سے نہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی قدرت سے خارج ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ مصالح عالم کو وہی جاننے والے ہیں انہوں نے اپنی حکمت سے ان مطالبات کو پورا کرنا مناسب نہیں سمجھا کیونکہ مطالبہ کرنے والوں کی ہٹ دھرمی اور بدنیتی ان کو معلوم ہے وہ جانتے ہیں کہ یہ سب مطالبے پورے کردیئے جائیں گے جب بھی یہ ایمان نہ لائیں گے۔ اَفَلَمْ يَايْــــــَٔـسِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْ لَّوْ يَشَاۗءُ اللّٰهُ لَهَدَى النَّاسَ جَمِيْعًا امام بغوی نے نقل کیا ہے کہ صحابہ کرام (رض) اجمعین نے جب مشرکین مکہ کے یہ مطالبات سنے تو یہ تمنا کرنے لگے کہ بطور معجزہ کے یہ مطالبات پورے کردیئے جائیں تو بہتر ہے سارے مکہ والے مسلمان ہوجائیں گے اور اسلام کو بڑی قوت حاصل ہوجائے گی اس پر یہ آیت نازل ہوئی جس کے معنی یہ ہیں کہ کیا اہل ایمان ان مشرکین کی حیلہ جوئی اور معاندانہ بحثوں کو دیکھنے اور جاننے کے باوجود اب تک ان کے ایمان لانے سے مایوس نہیں ہوئے کہ ایسی تمنائیں کرنے لگے جب کہ وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہتا جو سب ہی انسانوں کو ایسی ہدایت دیدیتا کہ وہ مسلمان بنے بغیر نہ رہ سکتے مگر حکمت کا تقاضا یہ نہ تھا کہ سب کو اسلام و ایمان پر مجبور کردیا جائے بلکہ حکمت یہی تھی کہ ہر شخص کا اپنا اختیار باقی رہے اپنے اختیار سے اسلام کو قبول کرے یا کفر کو۔ (آیت) وَلَا يَزَالُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا تُصِيْبُهُمْ بِمَا صَنَعُوْا قَارِعَةٌ اَوْ تَحُلُّ قَرِيْبًا مِّنْ دَارِهِم حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ قارعہ کے معنی مصیبت اور آفت کے ہیں معنی آیت کے یہ ہیں کہ ان مشرکین کے مطالبات تو اس لئے منظور نہیں کئے گئے کہ ان کی بدنیتی اور ہٹ دھرمی معلوم تھی کہ پورے کرنے پر بھی یہ ایمان لانے والے نہیں یہ تو اللہ کے نزدیک اسی کے مستحق ہیں کہ ان پر دنیا میں بھی آفتیں اور مصیبتیں آئیں جیسا کہ اہل مکہ پر کبھی قحط کی مصیبت آئی کبھی اسلامی غزوات بدر واحد وغیرہ میں ان پر قتل اور قید ہونے کی آفت نازل ہوئی کسی پر بجلی گر گئی کوئی اور کسی بلاء میں مبتلا ہوا اَوْ تَحُلُّ قَرِيْبًا مِّنْ دَارِهِمْ یعنی کبھی ایسا بھی ہوگا کہ مصیبت براہ راست ان پر نہیں آئے گی بلکہ ان کے قریب والی بستیوں پر آئے گی جس سے ان کو عبرت حاصل ہو اور ان کو اپنا انجام بد بھی نظر آنے لگے۔ (آیت) حَتّٰى يَاْتِيَ وَعْدُ اللّٰهِ ۭ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيْعَاد یعنی ان مصائب وآفات کا یہ سلسلہ چلتا ہی رہے گا جب تک کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ پورا نہ ہوجائے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ کبھی ٹل نہیں سکتا مراد اس وعدہ سے فتح مکہ کا وعدہ ہے مطلب یہ ہے کہ ان لوگوں پر مختلف قسم کی آفتیں آتی رہیں گی یہاں تک کہ آخر میں مکہ مکرمہ فتح ہوگا اور یہ سب لوگ مغلوب و مقہور ہوجائیں گے آیت مذکورہ میں اَوْ تَحُلُّ قَرِيْبًا مِّنْ دَارِهِمْ سے معلوم ہوا کہ جس قوم اور بستی کے قرب و جوار پر کوئی عذاب یا آفت و مصیبت آتی ہے تو اس میں حق تعالیٰ شانہ کی یہ حکمت بھی مستور ہوتی ہے کہ آس پاس کی بستیوں کو بھی تنبیہ ہوجائے اور وہ دوسروں سے عبرت حاصل کر کے اپنے اعمال درست کرلیں تو یہ دوسروں کا عذاب ان کے لئے رحمت بن جائے ورنہ پھر ایک دن ان کا بھی وہی انجام ہونا ہے جو دوسروں کا مشاہدہ میں آیا ہے۔ آج ہمارے ملک میں قرب و جوار میں روز روز کسی جماعت کسی بستی پر مختلف قسم کی آفتیں آتی رہتی ہیں کہیں سیلاب کی تباہ کاری کہیں ہوا کے طوفان کہیں زلزلہ کا عذاب کہیں کوئی اور آفت قرآن کریم کے اس ارشاد کے مطابق یہ صرف ان بستیوں اور قوموں ہی کی سزا نہیں ہوتی بلکہ قرب و جوار کے لوگوں کو بھی تنبیہ ہوتی ہے پچھلے زمانہ میں اگرچہ علم وفن کی اتنی ٹیپ ٹاپ نہ تھی مگر لوگوں کے دلوں میں خدا کا خوف تھا کسی جگہ اس طرح کا کوئی حادثہ پیش آجاتا تو خود وہ لوگ بھی اور اس کے قرب و جوار والے بھی سہم جاتے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتے اپنے گناہوں سے تائب ہوتے اور استغفار، صدقہ و خیرات کو ذریعہ نجات سمجھتے تھے اور آنکھوں سے مشاہدہ ہوتا تھا کہ ان کی مصیبتیں بڑی آسانی سے ٹل جاتی تھیں آج ہماری غفلت کا یہ عالم ہے کہ مصیبت کے وقت بھی خدا ہی یاد نہیں آتا اور سب کچھ یاد آتا ہے دنیا کے عام غیر مسلموں کی طرح ہماری نظریں بھی صرف مادی اسباب پر جم کر رہ جاتی ہیں مسبب الاسباب کی طرف توجہ کی اس وقت بھی توفیق کم لوگوں کو ہوتی ہے اسی کا نتیجہ اس طرح کے مسلسل حوادث ہیں جن سے دنیا ہمیشہ دو چار رہتی ہے۔ حَتّٰى يَاْتِيَ وَعْدُ اللّٰهِ ۭ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيْعَاد یعنی ان کفار و مشرکین پر دنیا میں بھی مختلف عذابوں اور آفتوں کا یہ سلسلہ چلتا ہی رہے گا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ آ پہنچنے کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کے کبھی خلاف نہیں کرتے۔ وعدہ سے مراد اس جگہ فتح مکہ ہے جس کا وعدہ حق تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا ہوا تھا اور مطلب آیت کا یہ ہوا کہ آخر میں تو مکہ فتح ہو کر ان سب مشرکین کو زیر و زبر اور مغلوب و مقہور ہونا ہی ہے اس سے پہلے بھی ان کے ان کے جرائم کی کچھ کچھ سزا ان کو ملتی رہے گی اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وَعْدُ اللّٰهِ سے مراد اس جگہ روز قیامت ہو جس کا وعدہ سب پیغمبروں سے کیا ہوا ہے اور ہمیشہ سے کیا ہوا ہے اس روز تو ہر کافر مجرم اپنے کئے کی پوری پوری سزا بھگتے گا مذکور الصدر واقعہ میں مشرکین کے معاندانہ سوالات اور ان کی ہٹ دھرمی سے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رنج و تکلیف پہنچنے کا اندیشہ تھا اس لئے اگلی آیت میں آپ کی تسلی کے لئے فرمایا گیا۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَلَوْ اَنَّ قُرْاٰنًا سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ اَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الْاَرْضُ اَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتٰى ۭ بَلْ لِّلّٰهِ الْاَمْرُ جَمِيْعًا ۭاَفَلَمْ يَايْــــــَٔـسِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْ لَّوْ يَشَاۗءُ اللّٰهُ لَهَدَى النَّاسَ جَمِيْعًا ۭ وَلَا يَزَالُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا تُصِيْبُهُمْ بِمَا صَنَعُوْا قَارِعَةٌ اَوْ تَحُلُّ قَرِيْبًا مِّنْ دَارِهِمْ حَتّٰى يَاْتِيَ وَعْدُ اللّٰهِ ۭ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيْعَادَ 31 ؀ۧ قرآن والْقُرْآنُ في الأصل مصدر، نحو : کفران ورجحان . قال تعالی:إِنَّ عَلَيْنا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ فَإِذا قَرَأْناهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ [ القیامة/ 17- 18] قال ابن عباس : إذا جمعناه وأثبتناه في صدرک فاعمل به، وقد خصّ بالکتاب المنزّل علی محمد صلّى اللہ عليه وسلم، فصار له کالعلم کما أنّ التّوراة لما أنزل علی موسی، والإنجیل علی عيسى صلّى اللہ عليهما وسلم . قال بعض العلماء : ( تسمية هذا الکتاب قُرْآناً من بين كتب اللہ لکونه جامعا لثمرة كتبه) بل لجمعه ثمرة جمیع العلوم، كما أشار تعالیٰ إليه بقوله : وَتَفْصِيلَ كُلِّ شَيْءٍ [يوسف/ 111] ، وقوله : تِبْياناً لِكُلِّ شَيْءٍ [ النحل/ 89] ، قُرْآناً عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِي عِوَجٍ [ الزمر/ 28] ، وَقُرْآناً فَرَقْناهُ لِتَقْرَأَهُ [ الإسراء/ 106] ، فِي هذَا الْقُرْآنِ [ الروم/ 58] ، وَقُرْآنَ الْفَجْرِ؂[ الإسراء/ 78] أي : قراء ته، لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ [ الواقعة/ 77] ( ق ر ء) قرآن القرآن ۔ یہ اصل میں کفران ورحجان کی طرف مصدر ہے چناچہ فرمایا :إِنَّ عَلَيْنا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ فَإِذا قَرَأْناهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ [ القیامة/ 17- 18] اس کا جمع کرنا اور پڑھوانا ہمارے ذمہ جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم ( اس کو سننا کرو ) اور پھر اسی طرح پڑھا کرو ۔ حضرت ابن عباس نے اس کا یہ ترجمہ کیا ہے کہ جب ہم قرآن تیرے سینہ میں جمع کردیں تو اس پر عمل کرو لیکن عرف میں یہ اس کتاب الہی کا نام ہے جو آنحضرت پر نازل ہوگئی ا وریہ اس کتاب کے لئے منزلہ علم بن چکا ہے جیسا کہ توراۃ اس کتاب الہی کو کہاجاتا ہے جو حضرت موسیٰ ٰ (علیہ السلام) پر نازل ہوئی ۔ اور انجیل اس کتاب کو کہا جاتا ہے جو حضرت عیسیٰ پر نازل کی گئی ۔ بعض علماء نے قرآن کی وجہ تسمیہ یہ بھی بیان کی ہے کہ قرآن چونکہ تمام کتب سماویہ کے ثمرہ کو اپنے اندر جمع کئے ہوئے ہے بلکہ تمام علوم کے ماحصل کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے اس لئے اس کا نام قرآن رکھا گیا ہے جیسا کہ آیت : وَتَفْصِيلَ كُلِّ شَيْءٍ [يوسف/ 111] اور ہر چیز کی تفصیل کرنے والا ۔ اور آیت کریمہ : تِبْياناً لِكُلِّ شَيْءٍ [ النحل/ 89] کہ اس میں ہر چیز کا بیان مفصل ہے ۔ میں اس کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے ۔ مزید فرمایا : قُرْآناً عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِي عِوَجٍ [ الزمر/ 28] یہ قرآن عربی ہے جس میں کوئی عیب ( اور اختلاف ) نہیں ۔ وَقُرْآناً فَرَقْناهُ لِتَقْرَأَهُ [ الإسراء/ 106] اور ہم نے قرآن کو جزو جزو کرکے نازل کیا تاکہ تم لوگوں کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھ کر سناؤ ۔ فِي هذَا الْقُرْآنِ [ الروم/ 58] اس قرآن اور آیت کریمہ : وَقُرْآنَ الْفَجْرِ [ الإسراء/ 78] اور صبح کو قرآن پڑھا کرو میں قرآت کے معنی تلاوت قرآن کے ہیں ۔ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ [ الواقعة/ 77] یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے ۔ سير السَّيْرُ : المضيّ في الأرض، ورجل سَائِرٌ ، وسَيَّارٌ ، والسَّيَّارَةُ : الجماعة، قال تعالی: وَجاءَتْ سَيَّارَةٌ [يوسف/ 19] ، يقال : سِرْتُ ، وسِرْتُ بفلان، وسِرْتُهُ أيضا، وسَيَّرْتُهُ علی التّكثير ( س ی ر ) السیر ( ض) کے معنی زمین پر چلنے کے ہیں اور چلنے والے آدمی کو سائر وسیار کہا جاتا ہے ۔ اور ایک ساتھ چلنے والوں کی جماعت کو سیارۃ کہتے ہیں قرآن میں ہے ۔ وَجاءَتْ سَيَّارَةٌ [يوسف/ 19] ( اب خدا کی شان دیکھو کہ اس کنویں کے قریب ) ایک قافلہ دار ہوا ۔ قطع القَطْعُ : فصل الشیء مدرکا بالبصر کالأجسام، أو مدرکا بالبصیرة كالأشياء المعقولة، فمن ذلک قَطْعُ الأعضاء نحو قوله : لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ مِنْ خِلافٍ [ الأعراف/ 124] ، ( ق ط ع ) القطع کے معنی کسی چیز کو علیحدہ کردینے کے ہیں خواہ اس کا تعلق حاسہ بصر سے ہو جیسے اجسام اسی سے اعضاء کا قطع کرنا ۔ قرآن میں ہے : ۔ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ مِنْ خِلافٍ [ الأعراف/ 124] میں پہلے تو ) تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسرے طرف کے پاؤں کٹوا دونگا كلم الكلْمُ : التأثير المدرک بإحدی الحاسّتين، فَالْكَلَامُ : مدرک بحاسّة السّمع، والْكَلْمُ : بحاسّة البصر، وكَلَّمْتُهُ : جرحته جراحة بَانَ تأثيرُها، ( ک ل م ) الکلم ۔ یہ اصل میں اس تاثیر کو کہتے ہیں جس کا ادراک دو حاسوں میں سے کسی ایک کے ساتھ ہوسکے چناچہ کلام کا ادراک قوت سامعہ کیساتھ ہوتا ہے ۔ اور کلم ( زخم ) کا ادراک قوت بصر کے ساتھ ۔ محاورہ ہے ۔ کلمتہ ۔ میں نے اسے ایسا زخم لگایا ۔ جس کا نشان ظاہر ہوا اور چونکہ یہ دونوں ( یعنی کلام اور کلم ) معنی تاثیر میں مشترک ہیں ۔ يأس اليَأْسُ : انتفاءُ الطّمعِ ، يقال : يَئِسَ واسْتَيْأَسَ مثل : عجب واستعجب، وسخر واستسخر . قال تعالی: فَلَمَّا اسْتَيْأَسُوا مِنْهُ خَلَصُوا نَجِيًّا[يوسف/ 80] ، حَتَّى إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ [يوسف/ 110] ، قَدْ يَئِسُوا مِنَ الْآخِرَةِ كَما يَئِسَ الْكُفَّارُ [ الممتحنة/ 13] ، إِنَّهُ لَيَؤُسٌ كَفُورٌ [هود/ 9] وقوله : أَفَلَمْ يَيْأَسِ الَّذِينَ آمَنُوا[ الرعد/ 31] قيل : معناه : أفلم يعلموا «1» ، ولم يرد أنّ اليَأْسَ موضوع في کلامهم للعلم، وإنما قصد أنَّ يَأْسَ الذین آمنوا من ذلک يقتضي أن يحصل بعد العلم بانتفاء ذلك، فإذا ثبوت يَأْسِهِمْ يقتضي ثبوت حصول علمهم . ( ی ء س ) یأس ( مصدرس ) کے معنی ناامید ہونیکے ہیں اور یئس ( مجرد) واستیئاس ( استفعال ) دونوں ہم معنی ہیں جیسے ۔ عجب فاستعجب وسخرو استسخر۔ قرآن میں ہے : فَلَمَّا اسْتَيْأَسُوا مِنْهُ خَلَصُوا نَجِيًّا[يوسف/ 80] جب وہ اس سے ناامید ہوگئے تو الگ ہوکر صلاح کرنے لگے ۔ حَتَّى إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ [يوسف/ 110] یہاں تک کہ جب پیغمبر ناامید ہوگئے ۔ قَدْ يَئِسُوا مِنَ الْآخِرَةِ كَما يَئِسَ الْكُفَّارُ [ الممتحنة/ 13] جس طرح کافروں کو مردوں کو بھی آخرت ( کے آنے ) کے امید نہیں ۔ إِنَّهُ لَيَؤُسٌ كَفُورٌ [هود/ 9] تونا امید ( اور) ناشکرا ( ہوجاتا ) ہے اور آیت کریمہ : أَفَلَمْ يَيْأَسِ الَّذِينَ آمَنُوا[ الرعد/ 31] تو کیا مومنوں کو اس سے اطمینان نہیں ہے ۔ کی تفسیر میں بعض نے لکھا ہے کہ یہاں اس کے معنی کے ہیں یعنی کیا انہوں نے اس بات کو جان نہیں لیا مگر اس سے یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ یہ اس کے حقیقی معنی ہیں بلکہ یہ اس کے لازم معنی ہیں کیونکہ کسی چیز کے انتفاء کا علم اس سے ناامید ہونے کو مستلزم ہوتا ہے لہذا یہاں بھی ( بلحاظ قرآئن ) یہ کہہ سکتے ہیں ک ییئس بمعنی یعلم ہے ۔ زال مَا زَالَ ولا يزال خصّا بالعبارة، وأجریا مجری کان في رفع الاسم ونصب الخبر، وأصله من الیاء، لقولهم : زَيَّلْتُ ، ومعناه معنی ما برحت، وعلی ذلك : وَلا يَزالُونَ مُخْتَلِفِينَ [هود/ 118] ، وقوله : لا يَزالُ بُنْيانُهُمُ [ التوبة/ 110] ، وَلا يَزالُ الَّذِينَ كَفَرُوا [ الرعد/ 31] ، فَما زِلْتُمْ فِي شَكٍّ [ غافر/ 34] ، ولا يصحّ أن يقال : ما زال زيد إلّا منطلقا، كما يقال : ما کان زيد إلّا منطلقا، وذلک أنّ زَالَ يقتضي معنی النّفي، إذ هو ضدّ الثّبات، وما ولا : يقتضیان النّفي، والنّفيان إذا اجتمعا اقتضیا الإثبات، فصار قولهم : ما زَالَ يجري مجری (کان) في كونه إثباتا فکما لا يقال : کان زيد إلا منطلقا لا يقال : ما زال زيد إلا منطلقا . ( زی ل ) زالہ یزیلہ زیلا اور مازال اور لایزال ہمیشہ حرف نفی کے ساتھ استعمال ہوتا ہے اور یہ کان فعل ناقص کی طرح اپنے اسم کی رفع اور خبر کو نصب دیتے ہیں اور اصل میں یہ اجوف یائی ہیں کیونکہ عربی زبان میں زیلت ( تفعیل ) یاء کے ساتھ استعمال ہوتا ہے اور مازال کے معنی ہیں مابرح یعنی وہ ہمیشہ ایسا کرتا رہا ۔ چناچہ قرآن میں ہے ۔ وَلا يَزالُونَ مُخْتَلِفِينَ [هود/ 118] وہ ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے ۔ لا يَزالُ بُنْيانُهُمُ [ التوبة/ 110] وہ عمارت ہمیشہ ( ان کے دلوں میں باعث اضطراب بنی ) رہیگی ۔ وَلا يَزالُ الَّذِينَ كَفَرُوا [ الرعد/ 31] کافر لوگ ہمیشہ ۔۔۔ رہیں گے ۔ فَما زِلْتُمْ فِي شَكٍّ [ غافر/ 34] تم برابر شبہ میں رہے ۔ اور محاورہ میں مازال زید الا منطلقا کہنا صحیح نہیں ہے جیسا کہ ماکان زید الا منطلقا کہاجاتا ہے کیونکہ زال میں ثبت گی ضد ہونے کی وجہ نفی کے معنی پائے جاتے ہیں اور ، ، ما ، ، و ، ، لا ، ، بھی حروف نفی سے ہیں اور نفی کی نفی اثبات ہوتا ہے لہذا مازال مثبت ہونے میں گان کیطرح ہے تو جس طرح کان زید الا منطلقا کی ترکیب صحیح نہیں ہے اس طرح مازال زید الا منطلقا بھی صحیح نہیں ہوگا ۔ قرع القَرْعُ : ضرب شيء علی شيء، ومنه : قَرَعْتُهُ بِالْمِقْرَعَةِ. قال تعالی: كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعادٌ بِالْقارِعَةِ [ الحاقة/ 4] ، الْقارِعَةُ مَا الْقارِعَةُ [ القارعة/ 1-2 ] ( ق ر ع ) القرع ( ف ) کے اصل معنی ایک چیز کو دوسری چیز ہر مارنے کے ہیں اسی سے قرعیتہ بالمقر عۃ کا محاورہ ہے جس کے معنی کورے سے سر زنش کرنے کے ہیں اور قیامت کے حادثہ کو قارعۃ کہا گیا ہے چناچہ قرآن میں ہے : ۔ كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعادٌ بِالْقارِعَةِ [ الحاقة/ 4]( وہی ) کھڑ کھڑا نے والی ( جس کو ثمود اور عاد ( دونوں نے جھٹلا یا ۔ الْقارِعَةُ مَا الْقارِعَةُ [ القارعة/ 1- 2] کھڑ کھڑانے والی کیا ہے ۔ حلَ أصل الحَلّ : حلّ العقدة، ومنه قوله عزّ وجلّ : وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسانِي[ طه/ 27] ، وحَللْتُ : نزلت، أصله من حلّ الأحمال عند النزول، ثم جرّد استعماله للنزول، فقیل : حَلَّ حُلُولًا، وأَحَلَّهُ غيره، قال عزّ وجلّ : أَوْ تَحُلُّ قَرِيباً مِنْ دارِهِمْ [ الرعد/ 31] ، ( ح ل ل ) الحل اصل میں حل کے معنی گرہ کشائی کے ہیں ۔ چناچہ آیت کریمہ : ۔ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسانِي[ طه/ 27] اور میری زبان کی گرہ کھول دے ۔ میں یہی معنی مراد ہیں اور حللت کے معنی کسی جگہ پر اترنا اور فردکش ہونا بھی آتے ہیں ۔ اصل میں یہ سے ہے جس کے معنی کسی جگہ اترنے کے لئے سامان کی رسیوں کی گر ہیں کھول دینا کے ہیں پھر محض اترنے کے معنی میں استعمال ہونے لگا ہے ۔ لہذا کے معنی کسی جگہ پر اترنا ہیں اور احلۃ کے معنی اتارنے کے قرآن میں ہے : ۔ أَوْ تَحُلُّ قَرِيباً مِنْ دارِهِمْ [ الرعد/ 31] یا ان کے مکانات کے قریب نازل ہوتی رہے گی وعد الوَعْدُ يكون في الخیر والشّرّ. يقال وَعَدْتُهُ بنفع وضرّ وَعْداً ومَوْعِداً ومِيعَاداً ، والوَعِيدُ في الشّرّ خاصّة . يقال منه : أَوْعَدْتُهُ ، ويقال : وَاعَدْتُهُ وتَوَاعَدْنَا . قال اللہ عزّ وجلّ : إِنَّ اللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِ [إبراهيم/ 22] ، أَفَمَنْ وَعَدْناهُ وَعْداً حَسَناً فَهُوَ لاقِيهِ [ القصص/ 61] ، ( وع د ) الوعد ( وعدہ کرنا ) کا لفظ خیر وشر یعنی اچھے اور برے ( وعدہ دونوں پر بولا جاتا ہے اور اس معنی میں استعمال ہوتا ہے مگر الوعید کا لفظ خاص کر شر ( یعنی دھمکی اور تہدید ) کے لئے بولا جاتا ہے ۔ اور اس معنی میں باب اوعد ( توقد استعمال ہوتا ہے ۔ اور واعدتہ مفاعلۃ ) وتوا عدنا ( تفاعل ) کے معنی باہم عہدو پیمان کر نا کے ہیں ( قرآن کریم میں ودع کا لفظ خرٰا و شر دونوں کے لئے استعمال ہوا ہے ( چناچہ وعدہ خیر کے متعلق فرمایا إِنَّ اللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِ [إبراهيم/ 22] جو ودعے خدا نے تم سے کیا تھا وہ تو سچا تھا ۔ أَفَمَنْ وَعَدْناهُ وَعْداً حَسَناً فَهُوَ لاقِيهِ [ القصص/ 61] بھلا جس شخص سے ہم نے نیک وعدہ کیا خُلف والخُلْفُ : المخالفة في الوعد . يقال : وعدني فأخلفني، أي : خالف في المیعاد بما أَخْلَفُوا اللَّهَ ما وَعَدُوهُ [ التوبة/ 77] ، وقال : إِنَّ اللَّهَ لا يُخْلِفُ الْمِيعادَ [ الرعد/ 31] ( خ ل ف ) خُلف الخلف کے معنی وعدہ شکنی کے میں محاورہ ہے : اس نے مجھ سے وعدہ کیا مگر اسے پورا نہ کیا ۔ قرآن میں ہے ۔ بِما أَخْلَفُوا اللَّهَ ما وَعَدُوهُ [ التوبة/ 77] کہ انہوں نے خدا سے جو وعدہ کیا تھا اسکے خلاف کیا ۔ إِنَّ اللَّهَ لا يُخْلِفُ الْمِيعادَ [ الرعد/ 31] بیشک خدا خلاف وعدہ نہیں کرتا ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٣١) اگلی آیت عبداللہ بن امیہ مخزومی اور اس کے ساتھیوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے کیوں کہ ان لوگوں نے اپنے باہم مشورہ سے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا تھا کہ مکہ مکرمہ کے پہاڑ اپنے قرآن کی طاقت سے دور کردو اور اس مقام پر پانی کے چشمے پیدا کردو جیسا کہ تم کہتے ہو کہ داؤد (علیہ السلام) کے لیے تانبے کا چشمہ نرم کردیا گیا تھا اور جیسا کہ بقول آپ کے حضرت سلیمان (علیہ السلام) کے لیے ہوا مسخر تھی، اسی طریقہ سے ہمارے لیے بھی ہوا کو مسخر کردو کہ ہم اس پر سوار ہو کر ملک شام چلے جایا کریں اور پھر آجایا کریں اور جیسا کہ آپ کے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) مردوں کو زندہ کردیا کرتے تھے، آپ بھی ہمارے مردوں کو زندہ کر دو ، سو اللہ تعالیٰ ان کے جواب میں فرماتا ہے کہ اگر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قرآن کے علاوہ کوئی قرآن ایسا ہوتا جس کے ذریعے سے پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹا دیے جاتے تو اس کے ذریعے سے زمین جلدی طے ہوجاتی یا اس کے ذریعے سے مردہ زندہ کردیے جاتے تو رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قرآن کے ذریعے سے ہوتیں بلکہ ان تمام چیزوں کے کرنے کا سارا اختیار خاص اللہ ہی کو ہے۔ پھر بھی ان لوگوں کو جو کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور قرآن کریم پر ایمان رکھنے والے تھے ان کے دل کو یہ بات نہ لگی کہ اگر اللہ چاہتا تو تمام انسانوں کو اپنے دین سے سرفراز فرما دیتا ، آسمانی کتب اور رسولوں کے منکر یعنی کفار مکہ تو ہمیشہ اس حالت میں رہتے ہیں کہ ان کے کفر کی وجہ سے کوئی نہ کوئی حادثہ حملہ آوری یا بجلی وغیرہ ان پر یا ان کے ساتھیوں پر ان کے شہر مکہ کے قریب عسفان تک نازل ہوتا ہی رہتا ہے، یہاں تک کہ اسی حالت میں مکہ مکرمہ فتح ہوجائے گا اور اللہ تعالیٰ وعدہ خلافی نہیں کرتے یعنی مکہ مکرمہ فتح ہوگا یا یہ کہ قیامت قائم ہوگی۔ شان نزول : (آیت) ” ولو ان قرانا سیرت “۔ (الخ) امام طبرانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے حضرت ابن عباس (رض) سے روایت کیا ہے کہ کفار مکہ نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا کہ اگر تم اپنے دعوی میں سچے ہو تو ہمارے پہلے بوڑھے جو مرچکے ہیں ان کو زندہ کرکے دکھلاؤ تاکہ ہم ان سے بات چیت کریں اور ہم سے ان پہاڑوں یعنی مکہ مکرمہ کے پہاڑوں کو جو ہم سے بالکل ملے ہوئے دور کردو، اس پر یہ آیت کریمہ نازل ہوئی ، اور ابن ابی حاتم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور ابن مردویہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے عطیہ عوفی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے روایت کیا ہے کہ کفار نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا، کاش آپ ہمارے لیے مکہ کے پہاڑوں کو ہٹا دیتے تاکہ ہم پر زمین وسیع ہوجاتی اور ہم اس میں کھیتی وغیرہ کرتے جیسا کہ سلیمان (علیہ السلام) اپنی قوم کے لیے زمین کو ہوا کے ذریعے کاٹ کردیتے تھے اسی طرح آپ بھی ہمارے لیے زمین کو کاٹ دیجئے یا ہمارے مردوں کو زندہ کردیجیے جیسا کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اپنی قوم کے لیے مردوں کو زندہ کردیا کرتے تھے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت کریمہ نازل فرمائی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٣١ (وَلَوْ اَنَّ قُرْاٰنًا سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ اَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الْاَرْضُ اَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتٰى) یہاں پھر حسی معجزوں کے بارے میں مشرکین کے مطالبے کا جواب دیا جا رہا ہے۔ سورة الانعام میں یہ مضمون تفصیل سے گزر چکا ہے۔ یہاں فرمایا جا رہا ہے کہ اگر ہم نے کوئی ایسا قرآن اتارا ہوتا جس کی تاثیر سے طرح طرح کے حسی معجزات کا ظہور ہوتا تب بھی یہ ایمان لانے والے نہیں تھے۔ یہ قرآن ہر اس شخص کے لیے سراپا معجزہ ہے جو واقعی ہدایت کا خواہش مند ہے۔ یہ طالبانِ حق کے دلوں کو گداز کرتا ہے ان کی روح کو تازگی بخشتا ہے ان کے لاشعور کے اندر خوابیدہ ایمانی حقائق کو جگاتا ہے۔ ایسے لوگ اپنی ہدایت کا تمام سامان اس قرآن کے اندر موجود پاتے ہیں۔ (بَلْ لِّلّٰهِ الْاَمْرُ جَمِيْعًا ۭاَفَلَمْ يَايْــــــَٔـسِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْ لَّوْ يَشَاۗءُ اللّٰهُ لَهَدَى النَّاسَ جَمِيْعًا) اہل ایمان کو تو یہ یقین ہے تاکہ اگر اللہ چاہتا تو دنیا کے تمام انسانوں کو ہدایت دے سکتا تھا اور اگر اس نے ایسا نہیں کیا تو یہ ضرور اسی کی مشیت ہے۔ لہٰذا اس یقین سے ان کو تو دل جمعی اور اطمینان حاصل ہوجانا چاہیے۔ (اِنَّ اللّٰهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيْعَادَ ) ان لوگوں کے کرتوتوں کی پاداش میں ان پر کوئی نہ کوئی آفت اور مصیبت نازل ہوتی رہے گی۔ وہ مسلسل خوف کی کیفیت میں مبتلا رہیں گے یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ پورا ہوجائے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

47. This verse has been addressed to the believers who were feeling uneasy that no such sign was being sent as was demanded by the disbelievers. They thought that such a sign would convince the disbelievers and they would accept Islam. Therefore when no such sign was sent, they became all the more uneasy for the lack of the fulfillment of the demand that gave rise to doubts about the Prophethood of the Messenger (peace be upon him). The question posed in this verse is meant to remove that uneasiness of the Muslims. It is like this: Do you think that they would have embraced Islam if such and such signs had been shown to them all of a sudden along with a Surah of the Quran? Are you under the delusion that they are quite ready to accept Islam and are waiting only for such a sign? Do you think that those people who have failed to see the light of the truth in the teachings of the Quran, in the phenomena of the universe, in the pure and spotless life of the Prophet (peace be upon him) and in the wonderful change in the lives of his companions, would see the light of the truth in the moving of the mountains, in the cleavage of the earth and in the coming out of the dead from the graves? 48. “But to Allah belongs the command entirely” and He can show any sign if He so desires. He is not showing any sign for it does not fit in the scheme laid down for the guidance of man. As the real object is to show guidance to mankind through the Prophet and not to compel them to believe in the Prophethood of a Prophet, He desires that the people should gain guidance by thinking and observing wisely and not by seeing signs. 49. That is, if the object had been to make human beings believers even without consciously understanding it, Allah could have created them believers by birth.

سورة الرَّعْد حاشیہ نمبر :47 اس آیت کو سمجھنے کے لیے یہ بات پیش نظر رہنی ضروری ہے کہ اس میں خطاب کفار سے نہیں بلکہ مسلمانوں سے ہے ۔ مسلمان جب کفار کی طرف سے بار بار نشانی کا مطالبہ سنتے تھے تو ان کے دلوں میں بے چینی پیدا ہوتی تھی کہ کاش ان لوگوں کو کوئی نشانی دکھا دی جاتی جس سے یہ لوگ قائل ہو جاتے ۔ پھر جب وہ محسوس کرتےتھے کہ اس طرح کی کسی نشانی کے نہ آنے کی وجہ سے کفار کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کے متعلق لوگوں کے دلوں میں شبہات پھیلانے کا موقع مل رہا ہے تو ان کی یہ بے چینی اور بھی زیادہ بڑھ جاتی تھی ۔ اس پر مسلمانوں سے فرمایا جا رہا ہے کہ اگر قرآن کی کسی سورۃ کے ساتھ ایسی اور ایسی نشانیاں یکایک دکھا دی جاتیں تو کیا واقعی تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ لوگ ایمان لے آتے ؟ کیا تمہیں ان سے یہ خوش گمانی ہے کہ یہ قبول حق کے لیے بالکل تیار بیٹھے ہیں ، صرف ایک نشانی کے ظہور کی کسر ہے؟ جن لوگوں کو قرآن کی تعلیم میں ، کائنات کے آثار میں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ زندگی میں ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے انقلاب حیات میں نور حق نظر نہ آیا کیا تم سمجھتے ہو کہ وہ پہاڑوں کے چلنے اور زمین کے پھٹنے اور مردوں کے قبروں سے نکل آنے میں کوئی روشنی پا لیں گے؟ سورة الرَّعْد حاشیہ نمبر :48 یعنی نشانیوں کے نہ دکھانے کی اصل وجہ یہ نہیں ہے کہ اللہ تعالی ان کے دکھانے پر قادر نہیں ہے ، بلکہ اصل وجہ یہ ہے کہ ان طریقوں سے کام لینا اللہ کی مصلحت کے خلاف ہے ۔ اس لیے کہ اصل مقصود تو ہدایت ہے نہ کہ ایک نبی کی نبوت کو منوا لینا ، اور ہدایت اس کے بغیر ممکن نہیں کہ لوگوں کی فکر وبصیرت کی اصلاح ہو ۔ سورة الرَّعْد حاشیہ نمبر :49 یعنی اگر سمجھ بوجھ کے بغیر محض ایک غیر شعوری ایمان مطلوب ہوتا تو اس کے لیے نشانیاں دکھانے کے تکلف کی کیا حاجت تھی ۔ یہ کام تو اس طرح بھی ہو سکتا تھا کہ اللہ سارے انسانوں کو مومن ہی پیدا کر دیتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

27: اس آیت میں ان چند معجزات کا ذکر فرمایا گیا ہے جن کی فرمائش مکہ مکرَّمہ کے کافر لوگ کیا کرتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ مکہ مکرَّمہ کے ارد گرد جو پہاڑ ہیں، ان کو یہاں سے ہٹادو، اور یہاں کی زمین کو شق کرکے یہاں سے دریا نکال دو، اور ہمارے باپ داداوں کو زندہ کرکے ان سے ہماری بات کروادو۔ اس آیت میں یہ فرمایا گیا ہے کہ اگر بالفرض یہ بے ہودہ مطالبات پورے کر بھی دیئے جاتے، تب بھی یہ لوگ ایمان لانے والے نہیں تھے، کیونکہ یہ فرمائشیں حق طلبی کے جذبے سے نہیں، صرف ضد کی وجہ سے کی جارہی ہیں، سورۂ بنی اسرائیل (۱۷۔ ۹۰ تا ۹۳) میں اسی قسم کی کچھ اور فرمائشیں بھی مذکور ہیں جو کفار کیا کرتے تھے، اور اسی سورت کی آیت نمبر : ۵۹ میں فرمائشی معجزات نہ دکھانے کی ایک وجہ یہ بیان فرمائی گئی ہے کہ جب کوئی قوم کسی خاص معجزے کی فرمائش پر وہ معجزہ دکھا دیا جاتا ہے اور وہ پھر بھی ایمان نہیں لاتی تو اس پر عذاب نازل ہوتا ہے۔ چنانچہ پچھلی امتوں عاد اور ثمود وغیرہ کے ساتھ یہی ہوا ہے، اﷲ تعالیٰ کو معلوم ہے کہ یہ لوگ اپنے فرمائشی معجزات دیکھ کر بھی ایمان نہیں لائیں گے، اور ابھی ان کو ہلاک کرنا منظور نہیں ہے، اس لئے بھی ایسے معجزات نہیں دِکھائے جارہے ہیں۔ 28: کبھی کبھی مسلمانوں کو یہ خیال ہوتا تھا کہ جو معجزات یہ لوگ مانگ رہے ہیں، اگر وہ ان کو دکھا دیئے جائیں توشاید یہ لوگ مسلمان ہوجائیں۔ یہ آیت ان مسلمانوں کو ہدایت دے رہی ہے کہ انہیں اب اس بات سے اپنا ذہن فارغ کرلینا چاہئے، اور یہ سوچنا چاہئے کہ اﷲ تعالیٰ کی قدرت میں تو یہ بھی ہے کہ وہ ان سب کو اپنی قدرت سے زبردستی مسلمان کردے، لیکن چونکہ دُنیا کی اس امتحان گاہ کا اصل مقصد ہی یہ ہے کہ ہر شخص اپنی عقل استعمال کرکے اپنے اختیار سے ایمان لائے اس لئے اﷲ تعالیٰ نے اس معاملے میں اپنی قدرت کو اِستعمال نہیں کیا، البتہ ایسے دلائل واضح کردیئے ہیں کہ اگر اِنسان ان پر انصاف سے غور کرے، اور ہٹ دھرمی چھوڑ دے تو اُس کو حقیقت تک پہنچنے میں دیر نہیں لگنی چاہئے۔ اس کے بعد کافروں کی ہر فرمائش پوری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ 29: بعض مسلمانوں کو کبھی یہ خیال بھی ہوتا تھا کہ جب یہ لوگ ایمان لانے والے نہیں ہیں، تو اِن پر ابھی کوئی عذاب کیوں نہیں آجاتا۔ اِس آیت میں اس کا یہ جواب دیا گیا ہے کہ ان لوگوں پر چھوٹی چھوٹی مصیبتیں تو اِس دُنیا میں بھی پڑتی رہتی ہیں، مثلا کبھی قحط آجاتا ہے، کبھی کوئی اور بلا نازل ہوجاتی ہے، اور بعض اوقات ان کی قریبی بستیوں پر ایسی مصیبتیں آجاتی ہیں جن سے یہ لوگ خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔ مگر ان کو اصل عذاب اس وقت ہوگا جب قیامت آنے کا وعدہ پورا ہوگا۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

٣١۔ تفسیر سفیان ثوری اور شعبی اور تفسیر ابن ابی حاتم وغیرہ میں حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) اور حضرت ابو سعید خدری (رض) سے جو شان نزول اس آیت کی بیان کی گئی ہے اس کا حاصل یہ ہے کہ ابو جہل اور عبد اللہ بن امیہ اور چند مشرکین قریش ایک روز حرم شریف میں بیٹھے تھے اتفاقاً آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی وہاں تشریف لائے اور اپنے ان لوگوں کو اسلام لانے کی رغبت دلائی اس کے جواب میں ابن امیہ نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا کہ اگر آپ کو ہمارا اسلام منظور ہے تو ہم چند باتیں چاہتے ہیں ایک تو یہ کہ مکہ کے چاروں طرف پہاڑ جو گھرے ہوئے جس سے کھیتی کرنے کو بالکل زمین نہیں ہے اگر تم سچے نبی ہو تو جس طرح حضرت داؤد کے زبور پڑھنے سے پہاڑ چلنے لگتے تھے اسی طرح تم قرآن پڑھ کر ان پہاڑوں کو مکہ سے ہٹا دو تاکہ ہمیں کھیتی کرنے کو زمین نکل آوے دوسرے مکہ میں پانی کی بہت کمی ہے کچھ نہریں اور چشمے ایسے بہا دو جس سے پانی کی تکلیف جاتی رہے تیسرے جس طرح حضرت سلیمان (علیہ السلام) کے کہنے میں ہوا تھی اسی طرح ہوا کو ہمارا تابعدار کر ادو تاکہ شام کے ملک سے ہم ضرورت کی چیزیں جلدی سے لے کر آیا کریں چوتھے جس طرح حضرت عیسیٰ مردوں کو جلا دیتے تھے اسی طرح اہل عرب میں کسی بڑے بوڑھے کو جلا دو کہ وہ آن کر تمہارے نبی ہونے کی تصدیق کر دیوے اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی ١ ؎ حاصل معنے آیت کے یہ ہیں کہ علم الٰہی میں یہ بات ٹھہر چکی ہے کہ بعضے ان اہل مکہ میں سے کفر کی حالت میں مریں گے اور بعضے اسلام لاویں گے۔ مگر ابھی نہیں جب اللہ کی طرف کا وقت مقررہ آوے گا پھر ٹھٹھے کے طور پر جو باتیں یہ لوگ چاہتے ہیں ہر ایماندار کو یہ اعتقاد دل میں رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ان سب باتوں کے کردینے پر قادر ہے لیکن ان باتوں کے ہوجانے کے بعد یہ توقع رکھنا کہ یہ سب اسی وقت مسلمان ہوجاویں گے یہ بغیر مرضی اللہ کے ممکن نہیں کیونکہ اللہ کی مرضی تو یہ ہے کہ علم الٰہی میں ان میں کہ جو سرکش قرار پاچکے ہیں ان سرکشوں کے بعضے سر گروہوں پر آفت آوے جس سے باقی کے لوگوں کو عبرت ہو اتنے میں اللہ کا وقت مقررہ آجاوے اور فتح مکہ ہو کر یہ سب مسلمان ہوجاویں اللہ کا وعدہ سچا ہے جس طرح اللہ نے کئی برس پہلے اس آیت میں فرمایا تھا کئی برس کے بعد وہی نتیجہ سب کی آنکھوں کے سامنے آگیا کہ بدر کی لڑائی میں ان کے بڑے بڑے سرکش مارے گئے اور مرتے ہی آخرت کے عذاب میں گرفتار ہوگئے اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی لاشوں پر کھڑے ہو کر یہ کہا کہ اب تو تم لوگوں نے اللہ کے وعدہ کو سچا پایا چناچہ صحیح بخاری و مسلم کے حوالہ سے انس بن مالک (رض) کی روایتیں اس بات میں اوپر گزر چکی ٢ ؎ چکی ہیں۔ اس کے بعد یہ ہوا کہ جن بتوں کی حمایت میں یہ مکہ کے سرکش اللہ تعالیٰ کی شان میں بےادبی کے لفظ زبان پر لانے کے مستعد ہوجاتے تھے فتح مکہ کے وقت اللہ کے رسول نے لکڑی مار مار کر ان بتوں کو گرادیا اور مکہ بھر میں ان بتوں کا کوئی حمایتی کھڑا نہ ہوا چناچہ صحیح بخاری و مسلم کے حوالہ سے عبد اللہ بن مسعود (رض) اور ابوہریرہ (رض) کی روایتیں ٣ ؎ اس باب میں گزر چکی ہیں حاصل یہ ہے کہ آیت کے آخری ٹکڑے کی یہ حدیثیں گویا تفسیر ہیں۔ ١ ؎ تفسیر ابن کثیر ص ٥١٥ ج ٢۔ ٢ ؎ جلد ہذا ص ٢٠٢، ٢٠٨، ٢٢٤ دے ٢٦۔ ٣ ؎ صحیح بخاری ص ٦٨٦ ج ٢ باب قولہ و قل جاء الحق وزھق الباطل الخ۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(13:31) سیرت۔ ماضی مجہول۔ واحد مؤنث وہ چلائی گئی۔ پہاڑوں کے لئے استعمال ہوا ہے یعنی وہ چلائے گئے۔ یا وہ چلائے جائیں۔ تسییر (تفعیل) مصدر۔ سیر سے بمعنی چلنا۔ یعنی پہاڑ اپنی جگہوں سے ہلا دیئے جائیں۔ قطعت۔ ماضی مجہول واحد مؤنث غائب۔ تقطیع (تفعیل) مصدر۔ وہ پھاڑ دی گئی یا وہ پھاڑدی جاتی۔ ٹکڑے ٹکڑے کردی جاتی۔ القطع۔ کے معنی کسی چیز کو علیحدہ کردینے کے ہیں خواہ اس کا تعلق اجسام وغیرہ سے ہو جیسے لا قطعن ایدیکم وارجلکم من خلاف۔ (7:124) میں تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پائوں کٹوا دوں گا۔ یا اس کا تعلق بصیرت سے ہو۔ جیسے معنوی چیزیں۔ مثلاً وتقطعوا ارحامکم۔ (47:22) اور اپنے رشتوں کو توڑ ڈالو۔ قطع الارض۔ زمین کا ٹکڑے ٹکڑے ہوجانا۔ یا بمعنی مسافت طے کرنا۔ یعنی ایسا قرآن جس سے زمین ٹکڑ ٹکڑے ہوجائے کہ اس میں سے چشمے پھوٹ پڑیں اور نہریں جاری ہوجائیں یا جس کے معجزہ سے طویل مسافتیں چشم زدن میں طے کی جاسکیں۔ کلم۔ ماضی مجہول واحد مذکر غائب ۔ یعنی جس سے مردے بلائے جاسکیں۔ جس کے اثر سے مردے کلام کرنے لگیں۔ ولو ان قرانا سیرت بہ الجبال او قطعت بہ الارض او کلم بہ الموتی۔ اس میں جواب شرط محذوف ہے۔ سیاق وسباق کے مطابق اس کا جواب سامع پر چھوڑ دیا ہے۔ (1) بعض کے نزدیک اس کا جواب لکان ہذا القران ہے ۔ اس صورت میں ترجمہ ہوگا۔ اگر کوئی ایسا قرآن ہوتا جس کے ذریعہ سے پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹا دئیے جاتے یا اس کے ذریعہ سے زمین پھاڑ دی جاتی۔ یا اس کے ذریعہ سے مردے بولنے لگتے (تو وہ یہی قرآن ہے) اس کی تائید میں وہ یہ آیت لاتے ہیں۔ لم انزلنا ھذا القران علی جبل الرایتۃ خاشعا متصدعا من خشیۃ اللہ (59:21) ۔ (2) بعض کے نزدیک جواب شرط ہے لما امنوا بہ۔ یہ پھر بھی ایمان نہ لاتے ۔ اس کے جواز میں وہ یہ آیت لاتے ہیں ولو اننا نزلنا الیہم الملئکۃ وکلمہم الموتی وحشرنا علیہم کل شیء قبلا ما کانوا لیؤمنوا۔ (6:111) ۔ (3) بعض کے نزدیک جواب شرط یہ ہے ما کان ذلک بعیدا من قدرتہ یہ اس کی قدرت سے بعید نہ تھا۔ (4) بعض کے نزدیک اس کا جواب پہلے آچکا ہے تقدیر کلام یہ ہے وہم یکفرون بالرحمن ولو ان قرانا سیرت بہ الجبال او قطعت بہ الارض او کلم بہ الموتی۔ (اور ان کے درمیان کی عبارت جملہ معترضہ ہے) یعنی اگر کوئی قرآن ایسا ہوتا جس کے ذریعہ سے پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹا دئیے جاتے یا اس کے ذریعہ سے زمین پھٹ جاتی یا اس کے ذریعہ سے مردے بولنے لگتے تو یہ پھر بھی رحمن سے انکار (ہی) کرتے۔ بل لللہ الامر جمیعا بلکہ سارا اختیار اللہ ہی کا ہے یعنی یہ سب امور اللہ تعالیٰ کی قدرت میں ہیں اگر چاہیں تو آنِ واحد میں سب کچھ ظہور پذیر ہوجائے ۔ لیکن جب ایمان لانا ان کے مقدر میں ہی نہیں تو پھر ان کے مطالبات کو پورا کرنے کا فائدہ ؟ حرف بل خود اس طرح اشارہ کر رہا ہے کہ فقرۂ ما قبل میں جو چیزیں بیان ہوئی ہیں وہ مؤثر حقیقی نہیں ہیں۔ افلم یایئس۔ ہمزہ استفہامیّہ لم یایئس مضارع نفی حجد بلم واحد مذکر غائب۔ یاس مصدر (باب سمع) یئس ییئس۔ کیا وہ مایوس نہیں ہوئے۔ کیا وہ نہیں جانتے۔ عام علماء نے یایئس کا ترجمہ مایوس ہونا کیا ہے لیکن بعض کے نزدیک اس کا ترجمہ ۔ کیا انہوں نے نہیں جانا ہے۔ اس کے استشہاد میں رباح بن عدی کا یہ شعر بیان کرتے ہیں :۔ الم ییئس الاقوام انی انا ابنہ۔ وان کنت عن ارض العشیرۃ نائیا ترجمہ :۔ کیا وہ لوگ نہیں جانتے کہ میں اس کا بیٹا ہوں۔ اگرچہ میں قبیلہ کی سرزمین سے دور ہوں۔ حضرت ابن عباس ۔ مجاہد۔ حسن۔ فرّاء جوہری نے یہی مطلب لیا ہے۔ امام راغب اصفہانی (رح) المفردات میں رقمطراز ہیں :۔ کہ اس آیت کی تفسیر میں بعض نے لکھا ہے کہ یہاں اس کے معنی افلم یعلم کے ہیں۔ یعنی کیا انہوں نے اس بات نہیں جان لیا۔ مگر اس سے یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ یہ اس کے حقیقی معنی ہیں بلکہ یہ اس کے لازم معنی ہیں کیونکہ کسی چیز کے انتقاء کا علم اس سے ناامید ہونے کو مستلزم ہے لہٰذا یہاں بھی (بلحاظ قرائن) یہ کہہ سکتے ہیں کہ ییئس بمعنی یعلم کے ہے۔ لا یزال۔ مضارع منفی واحد مذکر غائب زوال مصدر۔ فعل ناقص ۔ ہمیشہ رہے گا۔ ولا یزال الذین کفروا۔ اور کافر لوگ ہمیشہ اس حالت میں رہیں گے۔ تصیبہم۔ مضارع واحد مؤنث غائب۔ ان کو پہنچتی رہے گی۔ ان پر پڑتی رہے گی۔ ہم ضمیر جمع مذکر غائب۔ قارعۃ۔ اسم فاعل واحد مؤنث۔ قارعات وقوارع جمع۔ مصیبت ۔ بلا ۔ حادثہ ۔ اچانک آجانے والی مصیبت۔ قرع یقرع (فتح) کھٹکھٹانا۔ ( قرع الباب) اس نے دروازہ کھٹکھٹایا ۔ قیامت بھی اچانک آجانے والی مصیبت اور حادثہ عظیمہ ہے اس لئے اس کو القارعۃ کہا گیا ہے۔ تقدیر کلام یوں ہے۔ ولا یزال الذین کفروا تصیبہم قارعۃ بما صنعوا۔ اور کافروں پر ان کے کرتوتوں کی وجہ سے کوئی نہ کوئی حادثہ ہمیشہ پڑتا رہے گا۔ تحل۔ ای لا یزال تحل ۔ ہمیشہ اترتی رہے گی۔ تحل مضارع واحد مؤنث غائب ۔ حلول اور حل سے (باب نصر) بمعنی اترنا۔ فروکش ہونا۔ اصل میں اترتے وقت جس رسی سے اسباب بندھا ہوتا ہے اس کی گرہ کھولنے کو حل کہتے ہیں۔ پھر محض اترنے کے لئے بھی اس کا استعمال ہونے لگا۔ تحل کا فاعل قارعۃ ہے (یہ مصیبتیں ان پر براہ راست آتی رہیں گی۔ یا ان کے گھروں کے اردگرد قرب و جوار میں نازل ہوتی رہیں گی) ۔ وعد سے مراد فتح مکہ ہے۔ (ابن عباس) یا قیامت کا دن (حسن بصری) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 4 ۔ تب بھی یہ لوگ ایمان نہ لاتے۔ اتنی عبارت مخدوف ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ کفار مکہ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے دعوائے نبوت میں سچے ہیں تو ہمارے اسلاف کو زندہ کرکے ہمارے سامنے لاکھڑا کریں تاکہ ہم ان سے بات چیت کریں اور مکہ کے ان پہاڑوں کو جنہوں نے ہمیں بھینچ رکھا ہے ذرا سرکادیں تاکہ جگہ کھل جائے۔ بعض مسلمانوں کے دلوں میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ ان کا مطالبہ پورا ہوجائے۔ شاید ایمان لے آئیں۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ اگر کسی قرآن سے یہ کام ہوئے ہوتے تو اس قرآن سے پہلے ہوجاتے۔ اس سے مقصد قرآن کی عظمت کو ظاہر کرنا ہے۔ (ابن کثیر۔ روح) 5 ۔ یعنی جن نشانیوں کا یہ لوگ مطالبہ کررہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے دکھانے پر قادر ہے کیونکہ اسے ہر چیز کا اختیا رہے مگر اس موقع پر ان نشانیوں کا دکھاتا بےسوہ ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ لوگ اتنے سرکش اور ضدی ہیں کہ یہ نشانیاں دیکھ کر بھی ایمان نہیں لائیں گے۔ 6 ۔ یا کیا ابھی تک مسلمان ان کے ایمان لانے سے مایوس نہیں ہوئے حالانکہ وہ جانتے ہیں۔ 7 ۔ یعنی ہدایت تو مشئیت الٰہی پر موقوف ہے جو ان نشانات کے دکھائے بغیر بھی ہوسکتی ہے۔ (۔۔۔ ) 8 ۔ یعنی یہ کفار مکہ نشانیوں کو دیکھ کر مان لینے والے نہیں ہیں۔ یہ مانیں گے تو اس طرح کہ ان کے کرتوتوں کی سزا میں آئے دن کوئی نہ کوئی آفت ان پر نازل ہوتی رہے جیسے قتل، قید، قحط یا بیماری وغیرہ۔ چناچہ شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں : لیکن کافر مسلمان یوں ہوں گے کہ ان پر آفت پڑتی رہے گی ان پر پڑے یا ہمسایہ پر۔ جب تک سارے عرب ایمان میں آجائیں۔ یہی وہ آفت تھی جہاد مسلمانوں کے ہاتھ۔ (موضع) 9 ۔ یعنی وہ آفت ان کے آس پاس والوں پر اترے گی اور وہ ان کا حال دیکھ کر عبرت حاصل کریں۔ 10 ۔ چناچہ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ پورا ہوا۔ قریش میں سے بعض لوگ مارے گئے بعض قید ہوئے یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ پورا ہوا یعنی مکہ فتح ہوا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن آیت نمبر 31 سیرت چلائے جائیں ۔ (چلائی گئی) الجبال (جبل) ۔ پہاڑ قطعت کاٹی گئی کلم (بات کی گئی۔ کلام کیا گیا) الموتی مردے لم یا یئس اطمینان نہیں ہوا لایزال ہمیشہ صنعوا انہوں نے بنایا۔ انہوں نے کیا قارعۃ سخت مصیبت تشریح آیت نمبر 31 جیسا کہ گزشتہ آیتوں میں اس بات کو فرمایا گیا ہے کہ کفار مکہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لانے کی یہ شرط رکھتے تھے کہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جس طرح اور انبیاء کرام کو معجزات دیئے گئے ہیں آپ بھی کوئی معجزہ دکھائیے۔ ان کے اس سوال کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے کہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ اللہ کا دین پھیلاتے رہئیے اور ان لوگوں کی ان باتوں کی پرواہ نہ کیجیے کیونکہ اگر پہاڑ اپنی جگہ سے ٹل جائیں، یا زمین کے فاصلے جلدی جلدی طے ہوجائیں یا مردے بھی اپنی قبروں سے اٹھ کر ان سے باتیں کر کے ان کو آخرت کا یقین دلا دیں تب بھی یہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا ڈالیں گے اور ہرگز ایمان نہ لائیں گے۔ سارا اختیار تو اللہ ہی کو حاصل ہے وہ جب چاہے کسی کو ہدایت دے یا راستے سے بھٹکا دے لیکن ان کفار کے مطالبے کا مقصد سوائے باتیں بنانے کے اور کچھ نہیں ہے۔ ہدایت چونکہ اللہ کے ہاتھ میں ہے اگر وہ چاہتا تو ہر شخص کو صاحب ایمان بنا دیتا لیکن اللہ کسی پر جبر نہیں کرتا بلکہ اس کو مختصر زندگی کے لمحات میں اس بات کا اختیار دیتا ہے کہ وہ جس راستے کو چاہے منتخب کرلے۔ جنت کا راستہ یا جہنم کا راستہ انجام دونوں کا واضح ہے۔ لہٰذا اہل ایمان کو اس بات سے مایوس نہیں ہونا چاہئے کہ اتنا کچھ سمجھانے کے بعد بھی وہ نعمت ایمان سے کیوں محرم ہیں۔ فرمایا کہ یہ لوگ قرآن کریم جیسے معجزہ کی موجودگی میں آخر کونسا معجزہ مانگتے ہیں جس کو دیکھ کر یہ ایمان لائیں گے۔ اس آیت کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اللہ نے کوئی اور دوسرا معجزہ عطا نہیں کیا بلکہ سینکڑوں صحیح احادیث گواہ ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک دو نہیں سینکڑوں معجزات ظاہر ہوئے ہیں جن کو ہزاروں صحابہ کرام نے دیکھا ہے۔ منکرین حدیث یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو صرف قرآن کریم بطور معجزہ عطا کیا ہے اس کے علاوہ اور کوئی معجزہ نہیں دیا۔ یہ بالکل غلط ہے۔ یہاں قرآن کریم کے کہنے کا منشا یہ ہے کہ یوں تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بہت سے معجزات ظاہر ہوں گے اور ہو رہے ہیں لیکن ان عقل کے اندھوں کو اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ سارے عرب اور دشمنان اسلام مل کر بھی قرآن کریم جیسی ایک سورت بنا کر نہیں لاسکتے تو اصول کی بات یہ ہے کہ اس معجزہ کی موجودگی میں کسی اور معجزہ کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ نبوت کے ثبوت کیلئے کسی معجزہ کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ اگر اللہ نے گزشتہ قوموں کو اپنے نبی کے ذریعے معجزات دکھائے ہیں تو ان لوگوں کو یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہئے کہ جب پچھلی قوموں نے معجزات دیکھ کر بھی ایمان قبول نہیں کیا تو ان کا کس قدر بھیانک انجام ہوا ہے۔ کیا یہ کفار مکہ بھی ہر طرح کے عذاب جھیلنے کے لئے تیار ہوں۔ یوں تو اللہ کا قہر ان پر نازل ہوگا۔ ان کو طرح طرح کی مصیبتیں آئیں گی اور ان کا سلسلہ جاری رہے گا لیکن یہ اللہ کا کرم ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی موجودگی میں وہ عذاب نہیں آئیں گے جو عذاب گزشتہ قوموں پر آئے ہیں لیکن طرح طرح کی تکلیفیں ان کفار پر آ کر رہیں گی جن سے دامن بچانا ممکن نہ ہوگا۔ اور وہ اللہ کا وعدہ بھی ان سے دور نہیں ہے کیونکہ نہ اللہ کی سنت اور طریقہ تبدیل ہوتا ہے اور نہ وہ اپنے وعدے کے خلاف کرتا ہے۔ لہٰذا کفار مکہ ایمان لے آئیں ورنہ اللہ کے وعدہ میں دیر نہیں لگے گی۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

5۔ پس عذاب کا وقوع ان پر یقینی ہے گوبعض اوقات توقف سے سہی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : کفار کے انکار اور بار بار معجزہ طلب کرنے کا دوسرا جواب۔ کفار کو بنیادی طور پر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بجائے قرآن مجید کے ساتھ اختلاف تھا کیونکہ نزول قرآن سے پہلے اہل مکہ رسول معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ” الامین “ اور ” الصادق “ کے لقب سے پکارا کرتے تھے۔ مگر جب آپ پر قرآن مجیدنازل ہوا اور آپ نے اللہ کے رسول کی حیثیت سے اس کا ابلاغ شروع کیا تو کفار نے آپ کو کذاب کہنا شروع کیا۔ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے۔ اے پیغمبر ! ہم جانتے ہیں کہ ان لوگوں کی ہرزہ سرائی آپ کو پریشان کرتی ہے۔ لیکن یقین جانیں کہ حقیقتاً یہ آپ کو جھوٹا نہیں سمجھتے بلکہ ظالم اللہ کی آیات کو جھٹلاتے اور ان کے ساتھ جھگڑا کرتے ہیں۔ (الانعام : ٣٣) قرآن مجید کی مخالفت پر وہ یہ بھی مطالبہ کرتے تھے کہ اس قرآن کی بجائے کوئی اور قرآن لاؤ۔ (یونس : ١٥) یہاں اسی بات کا جواب دیا گیا ہے اگر قرآن مجید سے پہاڑ چلائے جاتے یا زمین پھاڑ دی جاتی یا اس کے ذریعے یہ لوگ مردوں سے ہم کلام ہوتے۔ تب بھی یہ لوگ قرآن مجید کو ماننے کے لیے تیار نہ ہوتے۔ اللہ تعالیٰ کے لیے ایسا قرآن نازل کرنا مشکل نہیں۔ کیونکہ ہر قسم کی طاقت اور اختیارات اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں لیکن وہ طاقت کے زور پر کسی شخص کو ایمان لانے پر مجبور نہیں کرتا۔ جہاں تک کفار کا بار بار دلائل اور معجزات طلب کرنا ہے۔ دلائل اور معجزات تو آچکے۔ لیکن کافر ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ کیا اس صورت حال کے باوجود ایماندار لوگ، کفار کے طرز عمل اور سوچ سے مایوس نہیں ہوئے ؟ ایمانداروں کو تو سمجھ جانا چاہیے کہ کفار کبھی ایمان نہیں لائیں گے۔ اگر اللہ تعالیٰ طاقت کے زور پر چاہتا تو سب لوگوں کو ہدایت پر جمع کرسکتا تھا۔ لیکن اس نے ہدایت کا معاملہ لوگوں کے اختیار پر چھوڑ رکھا ہے۔ ہدایت کا انکار کرنے والے بالآخر اپنے کردار کا خمیازہ بھگتیں گے۔ جو دنیا میں ان پر براہ راست وارد ہوگا یا اس کے بھیانک اثرات ان کے گھروں تک پہنچیں گے۔ یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آپہنچے۔ یقین جانو کہ اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ وعدہ سے مراد دنیا میں تباہ کن عذاب اور قیامت کا عذاب ہے۔ مسائل ١۔ نہ ماننے والے ہر قسم کے معجزات کا انکار کردیتے ہیں۔ ٢۔ ہر چیز کا اختیار اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ ٣۔ کافر اللہ تعالیٰ کا عذاب دیکھ کر بھی اپنے آپ کو نہیں بدلتے۔ ٤۔ اللہ تعالیٰ وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ تفسیر بالقرآن اللہ تعالیٰ کا ارشاد اور وعدہ برحق ہے : ١۔ اللہ کا وعدہ پورا ہوگا کیونکہ اللہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ (الرعد : ٣١) ٢۔ بیشک اللہ نے تمہارے ساتھ سچا وعدہ کیا ہے۔ (ابراہیم : ٢٢) ٣۔ یہ وہی سچا وعدہ ہے جس کا تمہارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا۔ (الاحقاف : ٢٠) ٤۔ اللہ کا وعدہ سچا ہے تمہیں دنیا کی زندگی دھو کے میں نہ ڈال دے۔ (لقمان : ٣٣) ٥۔ صبر کیجیے اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ ( الحج : ٥٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

معاندین فرمائشی معجزات ظاہر ہونے پر بھی ایمان لانے والے نہیں ہیں : صاحب معالم التنزیل (ص ١٩ ج ٢) لکھتے ہیں کہ یہ آیت مشرکین مکہ کے ایک سوال پر نازل ہوئی ‘ عبد اللہ بن ابی امیہ اور ابوجہل ایک دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہنے لگے کہ اگر آپ کی خوشی اس میں ہے کہ ہم آپ کا اتباع کرلیں تو اس قرآن کے ذریعہ مکہ کے پہاڑوں کو ان کی جگہ سے ہٹا کر اور کہیں بھجوا دیں تاکہ مکہ کی سر زمین کشادہ ہوجائے اور مکہ کی سر زمین پھٹ جائے اور اس میں نہریں اور چشمے جاری ہوجائیں تاکہ ہم اس میں درخت لگائیں اور کھیتیاں بوئیں اور ہم باغات مل جائیں ‘ آپ کا کہنا ہے کہ داود ( علیہ السلام) کے لیے پہاڑ مسخر کر دئیے گئے تھے اور سلیمان (علیہ السلام) کے لیے ہوا مسخر کردی گئی تھی لہٰذا ہمارے لیے بھی ہوا کی تسخیر ہوجائے تو دن کے دن چلے جائیں اور واپس آجائیں آپ کا یہ بھی فرمانا ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) مردوں کو زندہ کرتے تھے لہٰذا آپ اپنے پر دادا کو یا جس کو آپ مناسب جانیں زندہ کردیں ہم اس سے آپ کے بارے میں دریافت کریں گے کہ آپ کا دین حق ہے یا باطل ؟ آپ کی حیثیت حضرت داؤد ‘ سلیمان اور عیسیٰ سے کم نہیں ہے آپ اپنے رب سے سوال کریں کہ ان چیزوں کو ظاہر فرمائے اگر یہ چیزیں وجود میں آجائیں تو ہم ایمان لے آئیں گے ‘ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے جواب میں یہ آیت نازل فرمائی اور فرمایا کہ ان کی فرمائش کے مطابق معجزہ ظاہر ہوجائے تب بھی یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں ان کی یہ سب باتیں عناد کے طور پر ہیں جیسا کہ سورة انعام میں فرمایا کہ (وَلَوْ اَنَّنَا نَزّٰلْنَا اِلَیْھِمُ الْمَلٰءِکَۃَ وَکَلَّمَھُمُ الْمَوْتٰی وَحَشَرْنَا عَلَیْھِمْ کُلَّ شَیْءٍ قُبُلًا مَّا کَانُوْا لِیُؤْمِنُوْا اِلَّا اَنْ یَّشَاء اللّٰہُ ) ۔ مفسرین کرام نے (وَلَوْ اَنَّ قُرْاٰنًا) کی جزا محذوف بتائی ہے اور وہ (کفروا بالرَّحمٰن ولم یومنوا) ہے یعنی اگر ان کی فرمائش کے مطابق معجزے ظاہر کر دئیے جائیں تب بھی کفر اختیار کیے رہیں گے اور ایمان نہیں لائیں گے۔ (بَلْ لِّلّٰہِ الْاَمْرُ جَمِیْعًا) (بلکہ تمام امور اللہ ہی کے لیے ہیں) یعنی ان کے مطالبات کو پورا کرنا نہ کرنا سب اللہ کی مشیت پر موقوف ہے وہ اپنی حکمت کے مطابق جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے وہ کسی کا پابند نہیں کہ لوگوں کی فرمائش کے مطابق معجزے ظاہر فرمائے۔ اس کے بعد فرمایا (اَفَلَمْ یَایْءَسِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَنْ لَّوْ یَشَآء اللّٰہُ لَھَدی النَّاسَ جَمِیْعًا) صاحب معالم التنزیل لکھتے ہیں کہ صحابہ کرام (رض) نے جب مشرکین کے مطالبات سنے کہ فلاں فلاں معجزہ ظاہر ہوجائے تو انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ یہ معجزات ظاہر ہوجاتے تو اچھا تھا تاکہ یہ لوگ اسلام قبول کرلیتے ان کے جواب میں فرمایا کہ اہل ایمان ان لوگوں کی ضدو عناد دیکھ کر ان لوگوں کے ایمان لانے سے ناامید نہیں ہوئے اگر ناامید ہوجاتے تو ایسی آرزو نہ کرتے ‘ ظہور معجزات پر ہدایت موقوف نہیں اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے وہ جو کچھ کرتا ہے حکمت کے مطابق کرتا ہے۔ چاہے تو سارے انسانوں کو ہدایت دے دے ‘ (وَفِی الکلام حذف ای اَفَلَمْ یَیْءَسِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَن ایمانھم عالمین مستیقنین اَن لَّوْ یَشَاء اللّٰہُ لَھَدی النَّاسَ جَمِیْعًا) ۔ (وَلَا یَزَالُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا تُصِیْبُھُمْ بِمَا صَنَعُوْا قَارِعَۃٌ اَوْ تَحُلُّ قَرِیْبًا مِّنْ دَارِھِمْ ) (اور جن لوگوں نے کفر کیا برابران کے اعمال بد کی وجہ سے کوئی نہ کوئی مصیبت پہنچتی رہے گی یا ان کے مکانوں کے قریب مصیبت نازل ہوجائے گی) ۔ مشرکین مکہ کے مطالبات منظور نہیں کئے گئے اور ان کے فرمائشی معجزات ظاہر نہیں ہوئے کیونکہ اول تو ان کو ایمان لانا ہی نہیں صرف ضد اور عناد کی وجہ سے ایسی باتیں کرتے ہیں دوسرے اللہ تعالیٰ کسی کا پابند نہیں جو لوگوں کی مرضی کے مطابق تخلیق فرمائے ہاں ان پر ان کی حرکتوں کی وجہ سے آفات اور مصائب آتی رہیں گی ‘ اہل مکہ قحط میں مبتلا ہوئے پھر غزوہ بدر میں ان کے بڑے بڑے سردار مقتول ہوئے ان پر اس طرح کی آفات آتی ہی رہیں گی ‘ خاص ان پر مصیبت نہ آئی تو ان کی قریب والی بستیوں میں مصیبتیں آتی رہیں گی تاکہ عبرت حاصل ہو اور اپنے انجام کے بارے میں غور وفکر کریں (حَتّٰی یَأْتِیَ وَعْدُ اللّٰہِ ) (یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ آجائے) بعض حضرات نے فرمایا ہے کہ اس سے فتح مکہ مراد ہے ‘ اور بعض حضرات نے اس سے موت اور بعض حضرات نے روز قیامت مراد لیا ہے ‘ یعنی یہ سلسلہ عذابوں اور مصیبتوں کا جاری رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آجائے یعنی مکہ فتح ہوجائے جس میں مشرکین مغلوب اور مقہور ہوں گے یا ان میں سے ہر شخص کو موت آجائے۔ اللہ تعالیٰ نے جو وعدہ فرمایا ہے وہ پورا ہو کر رہے گا۔ (اِنَّ اللّٰہَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ ) (بےشک اللہ تعالیٰ وعدہ خلافی نہیں فرماتا) معلوم ہوا کہ اپنے اوپر جو مصیبت آئے اسے بھی عبرت کی نظر سے دیکھیں اور اپنے کئے کا نتیجہ سمجھ کر اپنی حالت کو بدلیں اور اگر آس پاس کی بستیوں اور شہروں پر کوئی مصیبت نازل ہوجائے تو اس سے بھی عبرت حاصل کریں کیونکہ اس میں بھی سب کے لیے تنبیہ ہوتی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

31:۔ یہ پہلی دلیل دی ہے اور کاف بیان کمال کے لیے ہے یعنی یہ ہمارا کمال ہے کہ ہم نے آپ کو ایسے لوگوں میں مبعوث فرمایا ہے جن سے پہلے کئی امتیں گذر چکی ہیں تاکہ آپ ان کو ہمارا وہ پیغام سنا دیں جو ہم نے بذریعہ وحی آپ پر نازل کیا ہے اور وہ پیغام یہ ہے ” لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ “ اللہ کے سوا کوئی عبادت اور پکار کے لائق نہیں ” وَ ھُمْ یَکْفُرُوْنَ بِالرَّحْمٰنِ “ کفر سے کفران نعمت مراد ہے یعنی خدائے رحمان نے ان کے پاس پیغمبر بھیجا اور اس پر قرآن نازل کیا جس میں ان کی دنیوی اور دینی سعادت تھی مگر انہوں نے اس نعمت عظمیٰ کا شکر ادا کیا اور نہیں نہ مانا (روح) یا کفر سے انکار مراد ہے یعنیوہ اللہ تعالیٰ کی صفت رحمٰن کا انکار کرتے ہیں حضرت ابن عباس فرماتے ہیںحضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مشرکین سے فرمایا رحمن کو سجدہ کرو وہ بولے رحمٰن کون ہے جسے ہم سجدہ کریں۔ قال لھم النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسجدوا للرحمن قالوا واما لرحمن فنزلت قل ھو ربی لا الہ الا ھو (قرطبی ج 9 ص 318) ۔ 32:۔ یہ زجر ہے اور شکوی مذکورہ سے متعلق ہے لَوْ ا جواب کُلِّمَ بِہٖ الْمَوْتٰی کے بعد لَایُوْمِنُونَ محذوف ہے یہ کفار ضد وعناد اور مکابرہ کی اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ کسی معجزہ کا ان پر اثر نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ اگر قرا ان کی تاثیر سے پہاڑ چل پڑیں یا زمین میں شگاف پڑجائیں یا مردے زندہ ہو کر باتیں کرنے لگیں تو بھی وہ ایمان نہیں لائیں گے۔ ضد وعناد کی وجہ سے ان کے دلوں پر مہر جباریت لگ چکی ہے اور ان سے توفیق ہدایت سلب کی جا چکی ہے۔ ھذا متصل بقولہ لَوْلَا اُنْزِلَ عَلَیْہِ اٰیَۃٌ مِّنْ رِّبِّہٖ (قرطبی) ۔ 33:۔ ” یَیْئَسُ “ بمعنی ” یَعْلَمُ “ ہے قشیری نے حضرت ابن عباس سے، فراء نے کلبی سے اور جوہری نے صحاح میں نقل کیا ہے ای افلم یعلموا (خازن و قرطبی و غیرہما) ۔ یعنی ہدایت دینا نہ دینا تو اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے لیکن وہ محل دیکھتا ہے قلب منیب کو ہدایت کی توفیق دیتا ہے اور معاندین کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے۔ اگر وہ چاہتا تو سب لوگوں کو ہدایت قبول کرنے پر مجبور کردیتا مگر یہ اس کی حکمت بالغہ کے خلاف ہے اس طرح امتحان و ابتلاء کا موقع ختم ہوجاتا ہے۔ ” لَھَدَی النَّاسَ جَمِیْعًا “ کے بعد ” وَ لٰکِنْ لِّیَبْلُوَکُمْ فِیْمَا اٰتٰکُمْ “ (مائدہ رکوع 7) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

31 ۔ اور اگر کوئی قرآن کریم ایسا ہوتا کہ جس کے اثر سے پہاڑ چلا دیئے جاتے اور پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹا دیئے جاتے اس قرآن کریم کے اثر سے زمین ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتی یا اس کے اثر اور اس کی برکت سے مرنے والوں کے ساتھ کلام کیا جاسکتا تب بھی یہ لوگ ایمان نہ لاتے بلکہ اصل واقعہ یہ ہے کہ ہر کام اللہ تعالیٰ ہی کے اختیار میں ہے کیا اب بھی مسلمانوں کو اس بات پر دل جمعی اور اطمینان نہیں ہوا کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو سب لوگوں کی رہنمائی فرماتا اور سب کو ہدایت کردیتا اور ان کفار مکہ کو ہمیشہ ان کی بد عنوانیوں اور ان کی بد کرداریوں کے باعث کوئی نہ کوئی سخت ترین مصیبت اور صدمہ پہنچتا ہی رہے گا یا ان کو نہ پہنچے گا تو ان کی بستی کے قریب مصیبت نازل ہوتی رہے گی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ آپہنچے یقینا اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کیا کرتا۔ یعنی اس کلام معجز نظام پر جب لوگ نہیں آتے تو یہ قرآن یا اس کے علاوہ کسی دوسری کتاب میں یہ اوصاف ہوتے تب بھی یہ ایمان نہیں لاتے کیونکہ ایمان کا معاملہ تو اللہ تعالیٰ ہی کے اختیار میں ہے ان اسباب پر ایمان نہ تو موقوف ہے اور نہ ان باتوں کو ایمان میں داخل ہے جب ان کو دلائل وبراہین کافی نہیں تو خارق عادات فرمائشوں کی تکمیل کیا مفید ہوسکتی ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں مسلمان چاہتے ہوں گے کہ ایک نشانی بڑی سی آوے تو کافر مسلمان ہوجائیں کہ اگر کسی قرآن کریم سے یہ کام ہونے ہوتے تو البتہ اس سے پہلے ہوتے لیکن اختیار اللہ کا ہے اور خاطر جمع اسی پر چاہئے کہ اللہ نے یوں نہیں چاہا اگر وہ چاہتا تو حکم کافی تھا لیکن کافر مسلمان یوں ہوں گے کہ ان پر آفت پڑتی رہے گی ان پر پڑے یا ہمسائے پر جب تک سارے عرب ایمان میں آ جاویں وہ آفت یہی تھی جہاد مسلمانوں کے ہاتھ سے۔ 12 خلاصہ ! یہ کہ کفار مکہ کے حتمی وعدوں کی بنا پر کہ ہم کو اگر فلاں معجزہ دکھا دیا جائے تو ہم ضرور مسلمان ہوجائیں گے شاید مسلمانوں کے دل میں یہ خیال آیا ہو اس بنا پر اس کی اصلاح فرمائی۔ حتی یاتی وعد اللہ سے مراد مکہ معظمہ کا فتح ہونا ہے اس وقت تک ان کے ساتھ وہی سلوک ہوتا رہے گا جس کے یہ مستحق ہیں ان پر یا ان کے آس پاس آئے دن کوئی نہ کوئی آفت آتی رہے گی۔