Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 31

سورة الرعد

وَ لَوۡ اَنَّ قُرۡاٰنًا سُیِّرَتۡ بِہِ الۡجِبَالُ اَوۡ قُطِّعَتۡ بِہِ الۡاَرۡضُ اَوۡ کُلِّمَ بِہِ الۡمَوۡتٰی ؕ بَلۡ لِّلّٰہِ الۡاَمۡرُ جَمِیۡعًا ؕ اَفَلَمۡ یَایۡئَسِ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡ لَّوۡ یَشَآءُ اللّٰہُ لَہَدَی النَّاسَ جَمِیۡعًا ؕ وَ لَا یَزَالُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا تُصِیۡبُہُمۡ بِمَا صَنَعُوۡا قَارِعَۃٌ اَوۡ تَحُلُّ قَرِیۡبًا مِّنۡ دَارِہِمۡ حَتّٰی یَاۡتِیَ وَعۡدُ اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُخۡلِفُ الۡمِیۡعَادَ ﴿۳۱﴾٪  10

And if there was any qur'an by which the mountains would be removed or the earth would be broken apart or the dead would be made to speak, [it would be this Qur'an], but to Allah belongs the affair entirely. Then have those who believed not accepted that had Allah willed, He would have guided the people, all of them? And those who disbelieve do not cease to be struck, for what they have done, by calamity - or it will descend near their home - until there comes the promise of Allah . Indeed, Allah does not fail in [His] promise.

اگر ( بالفرض ) کسی قرآن ( آسمانی کتاب ) کے ذریعہ پہاڑ چلا دیے جاتے یا زمین ٹکڑے ٹکڑے کر دی جاتی یا مردوں سے باتیں کرا دی جاتیں ( پھر بھی وہ ایمان نہ لاتے ) ، بات یہ ہے کہ سب کام اللہ کے ہاتھ میں ہے ، تو کیا ایمان والوں کو اس بات پر دل جمعی نہیں کہ اگر اللہ تعالٰی چاہے تو تمام لوگوں کو ہدایت دے دے ۔ کفار کو تو ان کے کفر کے بدلے ہمیشہ ہی کوئی نہ کوئی سخت سزا پہنچتی رہے گی یا ان کے مکانوں کے قریب نازل ہوتی رہے گی تاوقتیکہ وعدہ الٰہی آپہنچے یقیناً اللہ تعالٰی وعدہ ٔخلافی نہیں کرتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّ
یقیناً
قُرۡاٰنًا
قرآن (ہوتا)
سُیِّرَتۡ
کہ )چلائے جاتے
بِہِ
اس کے ذریعے
الۡجِبَالُ
پہاڑ
اَوۡ
یا
قُطِّعَتۡ
پھاڑ دی جاتی
بِہِ
اس کے ذریعے
الۡاَرۡضُ
زمین
اَوۡ
یا
کُلِّمَ
کلام کیا جا تا
بِہِ
اس کے زریعے
الۡمَوۡتٰی
مردوں سے
بَلۡ
بلکہ
لِّلّٰہِ
اللہ ہی کے لئے ہے
الۡاَمۡرُ
معاملہ
جَمِیۡعًا
سارے کا سارا
اَفَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَایۡئَسِ
مایوس ہوگئے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے
اَنۡ
کہ
لَّوۡ
اگر
یَشَآءُ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
لَہَدَی
البتہ وہ ہدایت دے دیتا
النَّاسَ
لوگوں کو
جَمِیۡعًا
سب کے سب کو
وَلَایَزَالُ
اور ہمیشہ رہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
تُصِیۡبُہُمۡ
پہنچتی رہے گی انہیں
بِمَا
بوجہ اس کے جو
صَنَعُوۡا
انہوں نے کیا
قَارِعَۃٌ
کوئی آفت
اَوۡ
یا
تَحُلُّ
وہ اترتی رہے گی
قَرِیۡبًا
قریب ہی
مِّنۡ دَارِہِمۡ
ان کے گھر کے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَاۡتِیَ
آجائے
وَعۡدُ
وعدہ
اللّٰہِ
اللہ کا
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایُخۡلِفُ
نہیں وہ خلاف کرتا
الۡمِیۡعَادَ
وعدے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّ
واقعتاً
قُرۡاٰنًا
قرآن
سُیِّرَتۡ
چلا دئیے جاتے
بِہِ
جس کے ساتھ
الۡجِبَالُ
پہاڑ
اَوۡ
یا
قُطِّعَتۡ
ٹکڑے کر دی جاتی
بِہِ
جس کے ساتھ
الۡاَرۡضُ
زمین
اَوۡ
یا
کُلِّمَ
کلام کیا جاتا
بِہِ
اس کے ساتھ
الۡمَوۡتٰی
مُردوں سے
بَلۡ
بلکہ
لِّلّٰہِ
اللہ کے لیے ہے
الۡاَمۡرُ
کام
جَمِیۡعًا
سارے کا سارا
اَفَلَمۡ
تو کیا نہیں
یَایۡئَسِ
مایوس ہوگئے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡۤا
ایمان لائے
اَنۡ
یہ کہ
لَّوۡ
اگر
یَشَآءُ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَہَدَی
یقیناً ہدایت دے دیتا
النَّاسَ
انسانو ں کو
جَمِیۡعًا
سب
وَلَایَزَالُ
اور ہمیشہ رہے گا
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
تُصِیۡبُہُمۡ
آتی رہے گی ان پر
بِمَا
اس کی وجہ سے جو
صَنَعُوۡا
انہوں نے کئے
قَارِعَۃٌ
کوئی آفت
اَوۡ
یا
تَحُلُّ
نازل ہو تی رہے گی
قَرِیۡبًا
قریب
مِّنۡ دَارِہِمۡ
ان کے گھر کے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَاۡتِیَ
آ جائے گا
وَعۡدُ
وعدہ
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایُخۡلِفُ
نہیں خلاف ورزی کرتا
الۡمِیۡعَادَ
وعدے کی
Translated by

Juna Garhi

And if there was any qur'an by which the mountains would be removed or the earth would be broken apart or the dead would be made to speak, [it would be this Qur'an], but to Allah belongs the affair entirely. Then have those who believed not accepted that had Allah willed, He would have guided the people, all of them? And those who disbelieve do not cease to be struck, for what they have done, by calamity - or it will descend near their home - until there comes the promise of Allah . Indeed, Allah does not fail in [His] promise.

اگر ( بالفرض ) کسی قرآن ( آسمانی کتاب ) کے ذریعہ پہاڑ چلا دیے جاتے یا زمین ٹکڑے ٹکڑے کر دی جاتی یا مردوں سے باتیں کرا دی جاتیں ( پھر بھی وہ ایمان نہ لاتے ) ، بات یہ ہے کہ سب کام اللہ کے ہاتھ میں ہے ، تو کیا ایمان والوں کو اس بات پر دل جمعی نہیں کہ اگر اللہ تعالٰی چاہے تو تمام لوگوں کو ہدایت دے دے ۔ کفار کو تو ان کے کفر کے بدلے ہمیشہ ہی کوئی نہ کوئی سخت سزا پہنچتی رہے گی یا ان کے مکانوں کے قریب نازل ہوتی رہے گی تاوقتیکہ وعدہ الٰہی آپہنچے یقیناً اللہ تعالٰی وعدہ ٔخلافی نہیں کرتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر قرآن ایسا ہوتا کہ اس (کے زور) سے پہاڑ چلائے جاسکتے یا زمین کے طویل فاصلے فوراً طے کئے جاسکتے یا اس کے ذریعہ مردوں سے کلام کیا جاسکتا، تو بھی یہ کافر ایمان نہ لاتے بلکہ ایسے سب امور اللہ ہی کے اختیار میں ہیں۔ کیا اہل ایمان (ابھی تک کافروں کی مطلوبہ نشانی آنے سے) مایوس نہیں ہوئے کیونکہ اگر اللہ چاہتا تو (نشانی کے بغیر بھی) تمام لوگوں کو ہدایت دے سکتا تھا۔ اور کافروں کو تو ان کی کرتوتوں کی وجہ سے کوئی نہ کوئی مصیبت پہنچتی ہی رہے گی یا ان کے گھر کے قریب اترتی رہے گی تاآنکہ اللہ کا وعدہ (عذاب) آجائے۔ یقینا اللہ اپنے وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرواقعتا قرآن ایسا ہوتا جس کے ساتھ پہاڑچلادیئے جاتے یاجس کے ساتھ زمین ٹکڑے کردی جاتی یااس کے ساتھ مُردوں سے کلام کیاجاتا۔بلکہ سارے کاساراکام اﷲ تعالیٰ ہی کے اختیار میں ہے تو کیا جو لوگ ایمان لائے ہیں مایوس نہیں ہوگئے کہ اگراﷲ تعالیٰ چاہتا توسب انسانوں کو ہدایت دے دیتا اورجن لوگوں نے کفرکیاان کا ہمیشہ یہی حال رہے گاکہ ان کے اعمال کی وجہ سے ان پرکوئی نہ کوئی آفت آتی رہے گی یاان کے گھر کے قریب کہیں نازل ہوتی رہے گی یہاں تک کہ اﷲ تعالیٰ کاوعدہ آجائے،بلاشبہ اﷲ تعالیٰ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And even if there were a Qur&an wherewith the moun¬tains could be moved, or the earth could be split apart, or wherewith the dead are spoken to, (they would not believe). But all the judgements are of Allah. Are the be¬lievers not aware that, if Allah wills, He would bring all the people to the right path? And the disbelievers shall keep receiving disaster for what they did, or it will visit somewhere close to their homes, until Allah&s promise comes to pass. Surely, Allah does not back out on His promise.

اور اگر کوئی قرآن ہوا ہوتا کہ چلیں اس سے پہاڑ یا ٹکڑے ہو وے اس سے زمین، یا بولیں اس سے مردے تو کیا ہوتا، بلکہ سب کام تو اللہ کے ہاتھ میں ہیں، سو کیا خاطر جمع نہیں ایمان والوں کو اس پر کہ اگر چاہے اللہ تو راہ پر لائے سب لوگوں کو اور برابر پہنچتا رہے گا منکروں کو ان کے کرتوت پر صدمہ یا اترے گا ان کے گھر سے نزدیک جب تک کہ پہنچے وعدہ اللہ کا، بیشک اللہ خلاف نہیں کرتا اپنا وعدہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر ہوتا کوئی ایسا قرآن جس کے ذریعے سے پہاڑ چل پڑتے یا زمین کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتے یا کلام کرتے اس کے ذریعے مردے (تب بھی یہ ایمان لانے والے نہیں تھے) بلکہ اختیار توکل کا کل اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ کیا اہل ایمان اس پر مطمئن نہیں ہوجاتے کہ اگر اللہ چاہتا تو تمام انسانوں کو ہدایت دے دیتا اور جو کافر ہیں ان کو برابر پہنچتی رہے گی ان کے اعمال کے سبب کوئی نہ کوئی آفت یا ان کے گھروں کے قریب اترتی رہے گی یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آجائے یقیناً اللہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And what would have happened were a Qur'an to be revealed wherewith mountains could be set in motion, or the earth cleft, or the dead made to speak? (To show such signs is not at all difficult for) everything rests entirely with Allah. So, do not the people of faith (still look forward to such a sign in response to the demand of the unbelievers and) despair as a result of knowing that had Allah so willed, He could have guided all to the Truth. Misfortune continues to afflict the unbelievers on account of their misdeeds, or to befall on locations close to their habitation. This will continue until Allah's promise (of chastisement) is fulfilled. Indeed Allah does not go back upon His promise.

اور کیا ہو جاتا اگر کوئی ایسا قرآن اتار دیا جاتا جس کے زور سے پہاڑ چلنے لگتے ، یا زمین شق ہو جاتی ، یا مردے قبروں سے نکل کر بولنے لگتے؟ 47 ﴿اس طرح کی نشانیاں دِکھا دینا کچھ مشکل نہیں ہے﴾ بلکہ سارا اختیار ہی اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ 48 پھر کیا اہل ایمان ﴿ابھی تک کفّار کی طلب کے جواب میں کِسی نشانی کے ظہور کی آس لگائے بیٹھے ہیں اور وہ یہ جان کر﴾ مایوس نہیں ہو گئے کہ اگر اللہ چاہتا تو سارے انسانوں کو ہدایت دے دیتا ؟ 49 جن لوگوں نے خدا کے ساتھ کفر کا رویّہ اختیار کر رکھا ہے ان پر ان کے کر تو توں کی وجہ سے کوئی نہ کوئی آفت آتی ہی رہتی ہے ، یا ان کےگھر کے قریب کہیں نازل ہوتی ہے ۔ یہ سلسلہ چلتا رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آن پورا ہو ۔ یقیناً اللہ اپنے وعدےکے خلاف ورزی نہیں کرتا ۔ ؏ ٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر کوئی قرآن ایسا بھی اترتا ہے جس کے ذریعے پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹا دیے جاتے یا اس کی بدولت زمین شق کردی جاتی ( اور اس سے دریا نکل پڑتے ) یا اس کے نتیجے میں مردوں سے بات کرلی جاتی ، ( تب بھی یہ لوگ ایمان نہ لاتے ) ( ٢٧ ) ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ تمام تر اختیار اللہ کا ہے ۔ کیا پھر بھی ایمان والوں نے یہ سوچ کر اپنا ذہن فارغ نہیں کیا کہ اگر اللہ چاہتا تو سارے ہی انسانوں کو ( زبردستی ) راہ پر لے آتا؟ ( ٢٨ ) اور جنہوں نے کفر اپنایا ہے ان پر تو ان کے کرتوت کی وجہ سے ہمیشہ کوئی نہ کوئی کھڑ کھڑانے والی مصیبت پڑتی رہتی ہے ، یا ان کی بستی کے قریب کہیں نازل ہوتی رہتی ہے ، یہاں تک کہ ( ایک دن ) اللہ نے جو وعدہ کر رکھا ہے وہ آکر پورا ہوجائے گا ۔ ( ٢٩ ) یقین رکھو کہ اللہ وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر کوئی قرآن ایسا ہوتا جس سے پہاڑ سرک جاتے یا زمین پھٹ جاتی (یا اس کی مسافت طے ہوجاتی یا مردے بات کرنے لگتے 4 بلکہ (بات یہ ہے، سب اعتبار اللہ کا ہے 5 کیا ابھی تک مسلمان یہ نہیں 6 سمجھے کہ اگر اللہ چاہتا تو سب لوگوں کو راہ پر لگا دیتا۔ کچھ نشانی کی بھی حاجت نہ رہتی اور مکہ کے کافروں کو ان کے اعمال کی سزا میں کوئی نہ کوئی آفت پہنچتی رہے گی 8 یا ان کی بستی کے نزدی آفت اترے گی 9 یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آلگے (موت یا قیامت یا فتح مکہ) بیشک اللہ اپنا وعدہ خلاف نہیں کرتا 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر قرآن ایسا ہوتا کہ اس (کی تاثیر) پہاڑ چل پڑتے یا اس سے زمین پھٹ جاتی یا اس کے ساتھ (ذریہ) مُردوں سے باتیں کرادی جاتیں (تو بھی یہ نہ مانتے) بلکہ سب باتیں اللہ ہی کے اختیار میں ہیں تو کیا ایمان والوں کو تسلی نہیں ہوئی کہ اگر اللہ چاہتے تو تمام لوگوں کو ضرور ہدایت فرمادیتے اور کافر تو ہمیشہ ایسے حال میں رہتے ہیں کہ ان کے اعمال (بد) کی وجہ سے ان پر مصیبت آتی رہتی ہے یا ان کی بستی کے قریب نازل ہوتی رہے گی یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آجائے گا یقینا اللہ وعدہ کے خلاف نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر قرآن ایسا ہوتا کہ اس سے پہاڑ چلنے لگتے، یا زمین کے فاصلے جلدی جلدی طے ہوجاتے یا مردے بات کرنے لگتے (تب بھی یہ ایمان نہ لاتے) تمام کاموں کا اختیار تو اللہ ہی کا ہے۔ کیا مومنوں کو اس سے اطمینان نہیں ہوا کہ اگر اللہ چاہتا تو سب لوگوں کو ہدایت دے دیتا ۔ اور کافروں کو ان کیا عمال کی وجہ سے ہمیشہ مصیبت پہنچتی رہے گی یا ان کے قریب پہنچتی رہے گی۔ یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آجائے گا اور بیشک اللہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر کوئی قرآن ایسا ہوتا کہ اس (کی تاثیر) سے پہاڑ چل پڑتے یا زمین پھٹ جاتی یا مردوں سے کلام کرسکتے۔ (تو یہی قرآن ان اوصاف سے متصف ہوتا مگر) بات یہ ہے کہ سب باتیں خدا کے اختیار میں ہیں تو کیا مومنوں کو اس سے اطمینان نہیں ہوا کہ اگر خدا چاہتا تو سب لوگوں کو ہدایت کے رستے پر چلا دیتا۔ اور کافروں پر ہمیشہ ان کے اعمال کے بدلے بلا آتی رہے گی یا ان کے مکانات کے قریب نازل ہوتی رہے گی یہاں تک کہ خدا کا وعدہ آپہنچے۔ بےشک خدا وعدہ خلاف نہیں کرتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if there were a Qur'an whereby the mountains could be moved or Whereby the earth could be traversed or whereby the dead could be spoken to, it would be in vain. Aye! the affair belongeth to Allah entirely. Have not then those who believe yet known that had Allah willed, He would have guided all mankind! And a rattling adversity ceaseth not to befall those who disbelieve for that which they have wrought or to alight nigh unto their habitation. until Allah's promise cometh; verily Allah faileth not the tryst.

اور اگر کوئی قرآن ایسا ہوتا جس کے ذریعہ سے پہاڑ ہٹا دیئے جاتے یا اس کے ذریعہ سے زمین (جلدی جلدی) طے ہوجاتی یا اس کے ذریعہ سے مردے بولنے لگتے (جب بھی یہ لوگ ایمان نہ لاتے) ۔ ہے یہ کہ سارا اختیار اللہ ہی کو ہے کیا پھر بھی ایمان والوں کو یکسوئی نہیں ہوئی کہ اگر اللہ چاہتا تو سارے انسانوں کو ہدایت دے دیتا ۔ اور (یہ) کافر تو ہمیشہ اسی حال میں رہیں گے کہ (کوئی نہ کوئی) حادثہ ان پر ان کے کرتوتوں کے باعث پڑتا ہی رہتا ہے یا ان کی بستی کے قریب ہی نازل ہوتا رہتا ہے ۔ یہاں تک کہ اللہ کا (وقت) موعود آجائے گا یقیناً اللہ (اپنے) وعدہ کے خلاف نہیں کرتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر کوئی ایسا قرآن بھی اترتا جس سے پہاڑ حرکت میں آجاتے یا زمین پاش پاش ہوجاتی یا مردے بولنے لگ جاتے ( تب بھی یہ ایمان لانے والے نہیں تھے ) ۔ بلکہ سارا اختیار اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے ۔ کیا ایمان لانے والوں کو اس بات سے اطمینان نہیں ہوا کہ اگر اللہ چاہتا تو سب ہی کو ہدایت پر کردیتا؟ اور ان کافروں کو برابر کوئی نہ کوئی آفت ، ان کے اعمال کی پاداش میں پہنچتی رہے گی یا ان کی بستی کے قریب نازل ہوتی رہے گی ، یہاں تک کہ اللہ کے وعدے کے ظہور کا وقت آجائے ۔ اللہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر ( کوئی ) ایسا قرآن ہوتاجس کے ذریعے پہاڑ چلادیے جاتے یا اس کے ذریعے زمین ٹکڑے ٹکڑے کردی جاتی یا اس کے ذریعے مُردوں سے بات کرادی جاتی ( پھر بھی ان معجزات کے مطالبہ کرنے والے ایمان نہ لاتے ) بات یہ ہے کہ تمام کاموں میں اللہ ( تعالیٰ ) ہی کا اختیار ہے کیا پھر بھی ایمان والوں کو یہ معلوم نہیںکہ اگر اللہ ( تعالیٰ ) چاہتے تمام لوگوں کو ہدایت عنایت فرمادیتے اور کافروں پرتو ان کے اعمال کی وجہ سے ہمیشہ کوئی نہ کوئی مصیبت پڑتی رہتی ہے یا ان کے گھروں کے قریب کہیں نہ کہیں نازل ہوتی رہتی ہے یہاں تک کہ اللہ ( تعالیٰ ) کا وعدہ پورا ہوجائے بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) وعدہ خلافی نہیں کرتا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر کوئی قرآن ایسا ہوتا کہ اس کے اثر سے پہاڑ چل پڑتے یا زمین پھٹ جاتی یا مردوں سے کلام کرسکتے تو (پھر بھی وہ ایمان نہ لاتے۔ ) بات یہ ہے کہ سب کام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ تو کیا مومنین کو اس بات سے اطمینان نہیں ہوا کہ اگر اللہ چاہتا تو سب کو ہدایت کے راستے پر چلا دیتا، اور کفار پر ہمیشہ ان کے اعمال کے بدلے بلا آتی رہے گی۔ یا ان کے مکانات کے قریب نازل ہوتی رہے گی۔ یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آپہنچے، بیشک اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر (ان کی فرمائش کے مطابق) کوئی ایسا قرآن بھی اتار دیا جاتا جس سے چلا دیا جاتا پہاڑوں کو، یا ٹکڑے ٹکڑے کردیا جاتا زمین کو، اور بولنے لگتے اس سے مردے (تو بھی وہ یہی قرآن ہوتا، سو بات محض معجزے کی نہیں) بلکہ معاملہ سارا اللہ ہی کے اختیار میں ہے، کیا پھر بھی ایمان والوں کو اس (حقیقت کا) یقین نہیں ہوا کہ اگر اللہ کو (خواہ مخواہ کا ایمان ہی) منظور ہوتا تو وہ سب لوگوں کو ازخود (جبراً ) راہ راست پر لے آتا، اور یہ کافر لوگ ہمیشہ اس حال میں رہیں گے کہ ان کو ان کے اپنے کرتوتوں کی پاداش میں کوئی نہ کوئی آفت پہنچتی ہی رہے گی، (خود ان پر) یا ان کے گھروں کے قریب ہی کہیں نازل ہوتی رہے گی، یہاں تک کہ آپہنچے گا اللہ (کے آخری عذاب) کا وعدہ، بیشک اللہ خلاف ورزی نہیں کرتا اپنے وعدے کی،

Translated by

Noor ul Amin

اور اگر ( بالفرض ) قرآ ن سے پہاڑ چلادیئے جاتے ، یازمین ٹکڑے ٹکڑے کر دی جاتی یا مرُدوں سے باتیں کرا دی جاتیں ( تب بھی یہ لوگ ایمان نہ لاتے ) بلکہ سب اموراللہ ہی کے ہاتھ میں ہیں کیا اہل ایمان مایوس نہیں ہوئے کیونکہ اگرا للہ چاہتاتوتمام لوگوں کو ہدایت دے سکتاتھا اور کافروں کو ان کے کرتوتوں کی وجہ سے مصیبت پہنچتی رہے گی یاان کے گھرکے قریب اترتی رہے گی حتیٰ کہ اللہ کاوعدہ آجائے یقینااللہ اپنے وعدہ کے خلاف ورزی نہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر کوئی ایسا قرآن آتا جس سے پہاڑ ٹل جاتے ( ف۸۲ ) یا زمین پھٹ جاتی یا مردے باتیں کرتے جب بھی یہ کافر نہ مانتے ( ف۸۳ ) بلکہ سب کام اللہ ہی کے اختیار ميں ہیں ( ف۸٤ ) تو کیا مسلمان اس سے ناامید نہ ہوئے ( ف۸۵ ) کہ اللہ چاہتا تو سب آدمیوں کو ہدایت کردیتا ( ف۸٦ ) اور کافروں کو ہمیشہ کے لیے یہ سخت دھمک ( ہلادینے والی مصیبت ) پہنچتی رہے گی ( ف۸۷ ) یا ان کے گھروں کے نزدیک اترے گی ( ف۸۸ ) یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آئے ( ف۸۹ ) بیشک اللہ وعدہ خلاف نہیں کرتا ( ف۹۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر کوئی ایسا قرآن ہوتا جس کے ذریعے پہاڑ چلا دیئے جاتے یا اس سے زمین پھاڑ دی جاتی یا اس کے ذریعے مُردوں سے بات کرا دی جاتی ( تب بھی وہ ایمان نہ لاتے ) ، بلکہ سب کام اﷲ ہی کے اختیار میں ہیں ، تو کیا ایمان والوں کو ( یہ ) معلوم نہیں کہ اگر اﷲ چاہتا تو سب لوگوں کو ہدایت فرما دیتا ، اور ہمیشہ کافر لوگوں کو ان کے کرتوتوں کے باعث کوئی ( نہ کوئی ) مصیبت پہنچتی رہے گی یا ان کے گھروں ( یعنی بستیوں ) کے آس پاس اترتی رہے گی یہاں تک کہ اﷲ کا وعدۂ ( عذاب ) آپہنچے ، بیشک اﷲ وعدہ خلافی نہیں کرتا

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر کوئی ایسا قرآن ہوتا جس کے ذریعہ سے پہاڑ چلنے لگتے ، یا زمین ( کی مسافتیں ) جلدی طے ہو جاتیں یا مردوں سے کلام کیا جا سکتا ( تو وہ یہی قرآن ہوتا مگر وہ پھر بھی ایمان نہ لاتے ) بلکہ یہ سب کام اللہ کے اختیار میں ہیں ۔ کیا ایمان لانے والے اس بات سے مایوس نہیں ہوگئے اگر خدا ( زبردستی ) چاہتا تو سب لوگوں کو ہدایت کر دیتا! اور کافروں پر ان کے کرتوتوں کی پاداش میں کوئی نہ کوئی آفت آتی ہی رہے گی ۔ یا ان کے گھروں کے آس پاس آتی رہے گی ۔ یہاں تک کہ اللہ کے وعدہ کے ( ظہور ) کا وقت آجائے بے شک اللہ کبھی وعدہ خلافی نہیں کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If there were a Qur'an with which mountains were moved, or the earth were cloven asunder, or the dead were made to speak, (this would be the one!) But, truly, the command is with Allah in all things! Do not the Believers know, that, had Allah (so) willed, He could have guided all mankind (to the right)? But the Unbelievers,- never will disaster cease to seize them for their (ill) deeds, or to settle close to their homes, until the promise of Allah come to pass, for, verily, Allah will not fail in His promise.

Translated by

Muhammad Sarwar

Even if the Quran would make mountains move, cut the earth into pieces and make the dead able to speak, (the unbelievers still would not believe). All affairs are in the hands of God. Do the believers still hope that they will believe? Had God wanted he could have guided the whole of mankind to the right path. The unbelievers will always suffer afflictions that result from their deeds or the affliction which occur near their homes, until God's promise of punishing them will be fulfilled. God does not disregard His promise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if there had been a Qur'an with which mountains could be moved (from their places), or the earth could be cloven asunder, or the dead could be made to speak (it would not have been other than this Qur'an). But the decision of all things is certainly with Allah. Have not then those who believed yet known that had Allah willed, He could have guided all mankind And a disaster will not cease to strike those who disbelieved because of their (evil) deeds or it (i.e. the disaster) settles close to their homes, until the promise of Allah comes to pass. Certainly, Allah breaks not His promise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And even if there were a Quran with which the mountains were made to pass away, or the earth were travelled over with it, or the dead were made to speak thereby; nay! the commandment is wholly Allah's, Have not yet those who believe known that if Allah please He would certainly guide all the people? And (as for) those who disbelieve, there will not cease to afflict them because of what they do a repelling calamity, or it will alight close by their abodes, until the promise of Allah comes about; surely Allah will not fail in (His) promise.

Translated by

William Pickthall

Had it been possible for a Lecture to cause the mountains to move, or the earth to be torn asunder, or the dead to speak, (this Qur'an would have done so). Nay, but Allah's is the whole command. Do not those who believe know that, had Allah willed, He could have guided all mankind? As for those who disbelieve, disaster ceaseth not to strike them because of what they do, or it dwelleth near their home until the threat of Allah come to pass. Lo! Allah faileth not to keep the tryst.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर ऐसा क़ुरआन उतरता जिससे पहाड़ चलने लगते या उससे ज़मीन टुकड़े हो जाती या उससे मुर्दे बोलने लगते (तब भी वे ईमान न लाते); बल्कि सारा इख़्तियार अल्लाह ही के लिए है, क्या ईमान लाने वालों को इससे इत्मीनान नहीं कि अगर अल्लाह चाहता तो सारे लोगों को हिदायत दे देता, और इनकार करने वालों पर कोई न कोई आफ़त आती रहती है उनके आमाल की वजह से या उनकी बस्ती के क़रीब कहीं नाज़िल होती रहेगी यहाँ तक कि अल्लाह का वादा आ जाए, यक़ीनन अल्लाह वादे के ख़िलाफ़ नहीं करता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر کوئی ایسا قرآن ہوتا جس کے ذریعے پہاڑ (اپنی جگہ سے) ہٹا دیے جاتے یا اس کے ذریعہ سے زمین جلدی جلدی طے ہوجاتی یا اس کے ذریعہ سے مردوں کے ساتھ کسی کو باتیں کرا دی جاتیں تب بھی یہ لوگ ایمان نہ لاتے بلکہ سارا اختیار خاص اللہ ہی کو ہے کیا (یہ سن کر) پھر بھی ایمان والوں کو اس بات سے دلچسپی نہیں ہوئی کہ اگر خدا تعالیٰ چاہتا تو تمام (دنیا بھر کے) آدمیوں کو ہدایات کردیتا اور یہ (مکہ کے) کافر تو ہمیشہ (آئے دن) اس حالت میں رہتے ہیں کہ ان کے (بد) کرداروں کے سبب ان پر کوئی نہ کوئی حادثہ پڑا رہتا ہے یا ان کی بستی کے قریب نازل ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آجا وے گا یقینا اللہ تعالیٰ وعدہ خلافی نہیں کرتے۔ (5) (31)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر ایسا قرآن ہوتا جس کے ذریعے پہاڑ چلائے جاتے یا اس کے ذریعے زمین قطع کی جاتی یا اس کے ذریعے مردوں سے کلام کیا جاتا تب بھی یہ ایمان نہ لاتے، بلکہ تمام کام اللہ ہی کے اختیار میں ہے، تو کیا جو لوگ ایمان لائے ہیں مایوس نہیں ہوگئے کہ اگر اللہ چاہے تو سب کے سب لوگوں کو ہدایت دے دیتا اور جو لوگ کافر ہیں ہمیشہ اس حال میں رہیں گے کہ انہیں ان اعمال کی وجہ سے جو انہوں نے کیے ہیں، کوئی نہ کوئی مصیبت آتی رہے گی یا ان کے گھر کے قریب نازل ہوگی، یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آجائے۔ یقیناً اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔ “ (٣١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کیا ہوجاتا اگر کوئی ایسا قرآن اتار دیا جاتا جس کے زور سے پہاڑ چلنے لگتے یا زمین شق ہوجاتی ، یا مردے قبروں سے نکل کر بولنے لگتے ؟ (اس طرح کی نشانیاں دکھا دینا کچھ مشکل نہیں ہے ) بلکہ سارا اختیار ہی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ پھر کیا اہل ایمان (ابھی تک کفار کی طلب کے جواب میں کسی نشانی کے ظہور کی آس لگائے بیٹھے ہیں اور وہ یہ جان کر ) مایوس نہیں ہوگئے کہ اگر اللہ چاہتا تو سارے انسانوں کو ہدایت دے دیتا ؟ جن لوگوں نے خدا کے ساتھ کفر کا رویہ اختیار کر رکھا ہے ان پر ان کے کرتوتوں کی وجہ سے کوئی نہ کوئی آفت آتی ہی رہتی ہے ، یا ان کے گھر کے قریب کہیں نازل ہوتی ہے۔ یہ سلسلہ چلتا رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آن پورا ہو۔ یقیناً اللہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر قرآن ایسا ہوتا جس کی وجہ سے پہاڑ چلا دئیے جاتے یا اس کے ذریعہ زمین کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے جاتے یا اس کے ذریعہ مردوں سے بات کرا دی جاتی تب بھی یہ لوگ ایمان لانے والے نہیں ہیں۔ بلکہ تمام امور اللہ ہی کے لیے ہیں۔ کیا اہل ایمان ناامید نہیں ہوئے حالانکہ یہ جانتے ہیں کہ اللہ چاہتا تو سب لوگوں کو ہدایت دے دیتا۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کے اعمال بد کی وجہ سے انہیں برابر کوئی نہ کوئی مصیبت پہنچتی رہے گی یا ان کے مکانوں کے قریب مصیبت نازل ہوجائے گی یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آجائے بلاشبہ اللہ وعدہ خلافی نہیں فرماتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر کوئی قرآن ہوا ہوتا کہ چلیں اس سے پہاڑ یا ٹکڑے ہو وے اس سے زمین یا بولیں اس سے مردے تو کیا ہوتا بلکہ سب کام تو اللہ کے ہاتھ میں ہیں سو کیا خاطر جمع نہیں ایمان والوں کو اس پر اگر چاہے اللہ تو راہ پر لائے سب لوگوں کو اور برابر پہنچتا رہے گا منکروں کو ان کے کرتوت پر صدمہ یا اترے گا ان کے گھر سے نزدیک جب تک کہ پہنچے وعدہ اللہ کا بیشک اللہ خلاف نہیں کرتا اپنا وعدہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر کوئی قرآن کریم ایسا ہوتا کہ جس کے اثر سے پہاڑ جلا دیئے جاتے یا اس قرآن کریم کے اثر سے زمین ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتی یا اس کی برکت سے مردوں کے ساتھ کلام کیا جاسکتا ، تب بھی یہ لوگ ایمان نہ لاتے حقیقت یہ ہے کہ ہر کام اللہ ہی کے اختیار میں ہے کیا اب بھی مسلمانوں کو اس بات پر دل جمعی اور اطمینان نہیں ہوا کہ اگر اللہ چاہتا تو سب لوگوں کو ہدایت کردیتا ہے اور ان کفار مکہ کو برابر آئے دن ان کی بدعنوانیوں کے باعث کوئی نہ کوئی سخت ترین مصیبت پہنچتی ہی رہے گی یا ان کو نہ پہنچے گی تو ان کی بستی کے قریب نازل ہوتی رہے گی یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آپہنچے یقینا اللہ اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا