Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 36

سورة الرعد

وَ الَّذِیۡنَ اٰتَیۡنٰہُمُ الۡکِتٰبَ یَفۡرَحُوۡنَ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ وَ مِنَ الۡاَحۡزَابِ مَنۡ یُّنۡکِرُ بَعۡضَہٗ ؕ قُلۡ اِنَّمَاۤ اُمِرۡتُ اَنۡ اَعۡبُدَ اللّٰہَ وَ لَاۤ اُشۡرِکَ بِہٖ ؕ اِلَیۡہِ اَدۡعُوۡا وَ اِلَیۡہِ مَاٰبِ ﴿۳۶﴾

And [the believers among] those to whom We have given the [previous] Scripture rejoice at what has been revealed to you, [O Muhammad], but among the [opposing] factions are those who deny part of it. Say, "I have only been commanded to worship Allah and not associate [anything] with Him. To Him I invite, and to Him is my return."

جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ تو جو کچھ آپ پر اتارا جاتا ہے اس سے خوش ہوتے ہیں اور دوسرے فرقے اس کی بعض باتوں کے منکر ہیں ۔ آپ اعلان کر دیجئے کہ مجھے تو صرف یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ شریک نہ کروں ، میں اسی کی طرف بلا رہا ہوں اور اسی کی جانب میرا لوٹنا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
اٰتَیۡنٰہُمُ
دی ہم نے انہیں
الۡکِتٰبَ
کتاب
یَفۡرَحُوۡنَ
وہ خوش ہوتے ہیں
بِمَاۤ
اس پر جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
وَمِنَ الۡاَحۡزَابِ
اور کچھ گروہ ہیں
مَنۡ
جو
یُّنۡکِرُ
انکار کرتے ہیں
بَعۡضَہٗ
اس کے بعض کا
قُلۡ
کہہ دیجئے
اِنَّمَاۤ
بےشک
اُمِرۡتُ
حکم دیا گیا مجھے
اَنۡ
کہ
اَعۡبُدَ
میں عبادت کروں
اللّٰہَ
اللہ کی
وَلَاۤ
اور نہ
اُشۡرِکَ
میں شریک ٹھہراؤں
بِہٖ
ساتھ اس کے
اِلَیۡہِ
طرف اسی کے
اَدۡعُوۡا
میں بلاتا ہوں
وَاِلَیۡہِ
اور طرف اسی کے
مَاٰبِ
لوٹنا ہے میرا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جن لوگوں کو
اٰتَیۡنٰہُمُ
دی ہم نے ان کو
الۡکِتٰبَ
کتاب
یَفۡرَحُوۡنَ
وہ خوش ہوتے ہیں
بِمَاۤ
اس پر جو
اُنۡزِلَ
اتارا گیا ہے
اِلَیۡکَ
آپ پر
وَمِنَ الۡاَحۡزَابِ
اور گروہوں میں سے
مَنۡ
جو
یُّنۡکِرُ
انکار کرتے ہیں
بَعۡضَہٗ
اس کے بعض حصے کا
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنَّمَاۤ
یقیناً
اُمِرۡتُ
مجھے حکم دیا گیا ہے
اَنۡ
یہ کہ
اَعۡبُدَ
میں عبادت کروں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَلَاۤ
اور نہ
اُشۡرِکَ
میں شریک بناؤں
بِہٖ
اس کے ساتھ
اِلَیۡہِ
اس کی طرف
اَدۡعُوۡا
میں دعوت دیتا ہوں
وَاِلَیۡہِ
اور اس کی طرف
مَاٰبِ
لوٹنا ہے
Translated by

Juna Garhi

And [the believers among] those to whom We have given the [previous] Scripture rejoice at what has been revealed to you, [O Muhammad], but among the [opposing] factions are those who deny part of it. Say, "I have only been commanded to worship Allah and not associate [anything] with Him. To Him I invite, and to Him is my return."

جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ تو جو کچھ آپ پر اتارا جاتا ہے اس سے خوش ہوتے ہیں اور دوسرے فرقے اس کی بعض باتوں کے منکر ہیں ۔ آپ اعلان کر دیجئے کہ مجھے تو صرف یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ شریک نہ کروں ، میں اسی کی طرف بلا رہا ہوں اور اسی کی جانب میرا لوٹنا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن لوگوں کو ہم نے (اس سے پہلے) کتاب دی تھی وہ اس کتاب سے خوش ہوتے ہیں جو آپ کی طرف نازل کی گئی ہے اور ان کے گروہوں میں کچھ ایسے ہیں جو اس قرآن کے بعض (حکموں) کا انکار کرتے ہیں۔ آپ ان سے کہئے : مجھے تو بس یہی حکم ہوا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کروں۔ میں اسی کی طرف بلاتا ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جن کوہم نے اس سے پہلے کتاب دی تھی وہ اس پرخوش ہوتے ہیں جوآپ پراُتارا گیا ہے اوران گروہوں میں ایسے بھی ہیں جواس کے بعض حصے کا انکارکرتے ہیں۔آپ کہہ دیں مجھے تویہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اﷲ تعالیٰ کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ شریک نہ بناؤں۔ میں اس کی طرف دعوت دیتاہوں اوراُسی کی طرف میرا لوٹناہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those We have given the Book are happy with what has been sent down to you. And among the groups there are those who deny some of it. Say, |"I am commanded only to worship Allah and not to ascribe partners to Him. To Him I call and to Him is my return.|"

اور وہ لوگ جن کو ہم نے دی ہے کتاب خوش ہوتے ہیں اس سے جو نازل ہوا تجھ پر اور بعضے فرقے نہیں مانتے اس کی بعض بات، کہہ مجھ کو یہی حکم ہوا ہے کہ بندگی کروں اللہ کی اور شریک نہ کروں اس کا، اسی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف ہے میرا ٹھکانا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی تھی وہ خوش ہور ہے ہیں اس (قرآن) سے جو (اے نبی ! ) آپ کی طرف نازل کیا گیا ہے اور بعض گروہوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اس کے بعض حصوں کا انکار کرتے ہیں آپ کہیے کہ مجھے تو حکم ہوا ہے کہ میں اللہ کی بندگی کروں اور اس کے ساتھ شرک نہ کروں اسی کی طرف میں بلا رہا ہوں اور اسی کی طرف میرا لوٹنا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، جن لوگوں کو ہم نے پہلے کتاب دی تھی وہ اس کتاب سے جو ہم نے تم پر نازل کی ہے ، خوش ہیں اور مختلف گروہوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کی بعض باتوں کو نہیں مانتے ۔ تم صاف کہہ دو کہ مجھے تو صرف اللہ کی بندگی کا حکم دیا گیا ہے اور اس سے منع کیا گیا ہے کہ کسی کو اس کے ساتھ شریک ٹھہراؤ ں ۔ لہٰذا میں اسی کی طرف دعوت دیتا ہوں اور اسی کی طرف میرا رجوع ہے 55 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے ، وہ اس کلام سے خوش ہوتے ہیں جو تم پر نازل کیا گیا ہے ، اور انہی گروہوں میں وہ بھی ہیں جو اس کی بعض باتوں کا ماننے سے انکار کرتے ہیں ۔ ( ٣٣ ) کہہ دو کہ : مجھے تو یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں ، اور اس کے ساتھ کسی کو خدائی میں شریک نہ مانوں ، اسی بات کی میں دعوت دیتا ہوں ، اور اسی ( اللہ ) کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے ، ( ٣٤ ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جمع لوگوں کو ہم نے (پہلے) کتاب سے (توریت اور انجیل) دی تھی اور وہ تجھ پر بھی ایمان لائے) وہ جو تجھ پر اترا (قرآن شریف) 6 اس سے خوش ہوتے ہیں اور ان گروہوں (یود اور نصاریٰ ) میں ایسے بھی ہیں جو قرآن کی بعض باتوں کو نہیں مانفتے 7 (اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دے تجھے تو یہی حکم ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو پوجوں اور کسی کو اس کا شریک نہ بنائوں میں اسی کی بندگی کی طرف لوگوں کو بلاتا ہوں (نہ اور کسی کی طرف) اور اس کی طرف مجھ کو لوٹ جانا ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی وہ اس (کتاب) سے خوش ہوتے ہیں جو آپ پر نازل فرمائی گئی ہے اور بعض لوگ (فرقے) ایسے ہیں کہ اس کی کچھ باتوں کا انکار کرتے ہیں۔ فرمادیجئے کہ بیشک مجھے یہی حکم ہوا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور کسی کو اس کا شریک نہ بناؤں میں اسی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہ لوگ جن کو میں نے کتاب دی تھی (جو اہل کتاب ہیں) وہ اس پر خوش ہیں کہ جو کچھ آپ کی طرف اتارا گیا ہے اور بعض گروہ وہ بھی ہیں جو اس کا انکار کرتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت و بندگی کروں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کروں۔ میں اسی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف میرا ٹھکانا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس (کتاب) سے جو تم پر نازل ہوئی ہے خوش ہوتے ہیں اور بعض فرقے اس کی بعض باتیں نہیں بھی مانتے۔ کہہ دو کہ مجھ کو یہی حکم ہوا ہے کہ خدا ہی کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤں۔ میں اسی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے لوٹنا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They unto whom We vouchsafed the Book rejoice at that which hath been sent down unto thee; and of their bands are some who deny some of it. Say thou: have only been commanded that: should worship Allah and should associate not with Him. Unto Him I call, and unto Him is my return.

اور جن لوگوں کو کتاب ہم نے دی تھی وہ خوش ہورہے ہیں اس (کتاب) سے جو آپ پر نازل ہوئی ہے ۔ اور انہی کے گروہ میں ایسے بھی ہیں جو اس کے بعض (حصوں) کا انکار کرتے ہیں ۔ آپ کہیے کہ مجھے تو بس اس کا حکم ملا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور اس کا شریک کسی کو نہ کروں اسی کی طرف میں بلاتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے (واپس) جانا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن کو ہم نے کتاب عطا کی وہ اس چیز پر خوش ہیں جو تم پر اتاری گئی ہے اور ان جماعتوں میں سے ایسے بھی ہیں ، جو اس کے بعض حصوں کا انکار کرتے ہیں ۔ تم کہہ دو کہ مجھے تو حکم ہوا ہے کہ میں اللہ ہی کی بندگی کروں اور اس کا کسی کو ساجھی نہ ٹھہراؤں ۔ میں اسی کی طرف دعوت دیتا ہوں اور اسی کی طرف میرا لوٹنا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اورجن لوگوں کو ہم نے کتاب دی وہ لوگ جو کچھ آپ ( ﷺ ) کی طرف نازل کیا گیا اس سے خوش ہوتے ہیں انہی میں کچھ گروہ ایسے ہیں جو اس کی بعض باتوں کا انکار کرتے ہیں ۔ آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے بلاشبہ مجھے تو یہ حکم دیا گیا ہے کہ اللہ ( تعالیٰ ) کی عبادت کروںاور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤںاسی بات کی طرف میں دعوت دیتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے، وہ اس کتاب سے جو آپ پر نازل ہوئی ہے خوش ہوتے ہیں اور بعض فرقے اس کی بعض باتیں نہیں بھی مانتے، کہہ دو کہ مجھ کو یہی حکم ہوا ہے کہ اللہ ہی کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائوں، میں اسی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے لوٹنا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جن لوگوں کو ہم نے (اس سے پہلے) کتاب ہدایت دی ہے وہ خوش ہو رہے ہیں اس کتاب سے جو اب آپ کی طرف اتاری گئی ہے (اے پیغمبر ! ) جب کہ انہی کے مختلف گروہوں میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو انکار کرتے ہیں اس کے کچھ حصوں کا (ان سے) کہہ دو کہ مجھے تو بہر حال یہی حکم ہوا ہے کہ میں اللہ کی بندگی کروں اور اس کے ساتھ (کسی بھی طرح کا) کوئی شرک نہ کروں، میں اسی کی طرف بلاتا ہوں اور بلاتا رہوں گا، اور مجھے بہر حال اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جن کو ہم نے کتاب دی تھی وہ اس کتاب پر خوش ہوتے ہیںجو آپ کی طرف نازل کی گئی اور ( یہود و نصاری ٰکے ) گروہوں میں کچھ ایسے ہیںجو قرآن کے بعض حصے کا انکارکرتے ہیں آپ کہہ دیجئے:مجھے حکم ہوا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ شرک نہ کروں میں اس کی طرف بلاتاہوں اور اسی کے ہاں مجھے جانا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جن کو ہم نے کتاب دی ( ف۱۰۰ ) وہ اس پر خوش ہوتے جو تمہاری طرف اترا اور ان گروہوں میں ( ف۱۰۱ ) کچھ وہ ہیں کہ اس کے بعض سے منکر ہیں ، تم فرماؤ مجھے تو یہی حکم ہے کہ اللہ کی بندگی کروں اور اس کا شریک نہ ٹھہراؤں ، ميں اسی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے پھرنا ( ف۱۰۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جن لوگوں کو ہم کتاب ( تورات ) دے چکے ہیں ( اگر وہ صحیح مومن ہیں تو ) وہ اس ( قرآن ) سے خوش ہوتے ہیں جو آپ کی طرف نازل کیا گیا ہے اور ان ( ہی کے ) فرقوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اس کے کچھ حصہ کا انکار کرتے ہیں ، فرما دیجئے کہ بس مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اﷲ کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ ( کسی کو ) شریک نہ ٹھہراؤں ، اسی کی طرف میں بلاتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ) جن کو ہم نے ( پہلے ) کتاب دی ہے وہ اس ( کتاب ) سے خوش ہوتے ہیں جو ہم نے آپ پر نازل کی ہے اور ان جماعتوں میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اس کتاب کے بعض حصوں کا انکار کرتے ہیں آپ کہہ دیجئے کہ مجھے تو صرف یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤں میں اسی کی طرف دعوت دیتا ہوں اور اسی کی طرف میری بازگشت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those to whom We have given the Book rejoice at what hath been revealed unto thee: but there are among the clans those who reject a part thereof. Say: "I am commanded to worship Allah, and not to join partners with Him. Unto Him do I call, and unto Him is my return."

Translated by

Muhammad Sarwar

The People of the Book are happy with what has been revealed to you. Among the different parties, there are some who dislike part of what has been revealed to you. (Muhammad), tell them, "I have been commanded to worship God alone, not to consider anything equal to Him. To Him do I pray and to Him shall I return."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those to whom We have given the Book, rejoice at what has been revealed unto you, but there are among the Ahzab (Confederates) those who reject a part thereof. Say: "I am commanded only to worship Allah and not to join partners with Him. To Him I call and to Him is my return."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those to whom We have given the Book rejoice in that which has been revealed to you, and of the confederates are some who deny a part of it. Say: I am only commanded that I should serve Allah and not associate anything with Him, to Him do I invite (you) and to Him is my return.

Translated by

William Pickthall

Those unto whom We gave the Scripture rejoice in that which is revealed unto thee. And of the clans there are who deny some of it. Say: I am commanded only that I serve Allah and ascribe unto Him no partner. Unto Him I cry, and unto Him is my return.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन लोगों को हमने किताब दी थी वे उस चीज़ पर ख़ुश हैं जो आप पर उतारी गई है, और उन गिरोहों में ऐसे भी हैं जो उसके बअज़ हिस्से का इनकार करते हैं, कह दीजिए कि मुझे हुक्म दिया गया है कि मैं अल्लाह की इबादत करूँ और किसी को उसका शरीक न ठहराऊँ, मैं उसी की तरफ़ बुलाता हूँ और उसी की तरफ़ मेरा लौटना है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے (4) اس (کتاب) سے خوش ہوتے ہیں (5) جو آپ پر نازل کی گئی ہے اور ان ہی کے گروہ میں بعضے ایسے ہیں کہ اسکے بعض حصہ کا انکار کرتے ہیں آپ فرمائیے مجھ کو صرف یہ حکم ہوا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور کسی کو شریک نہ ٹھیراؤں میں اللہ ہی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف مجھ کو جانا ہے۔ (36)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس پر خوش ہوتے ہیں جو آپ کی طرف اتارا گیا اور کچھ گروہ وہ ہیں جو اس کے کچھ حصے کا انکار کرتے ہیں۔ فرمادیں مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤں۔ میں اسی کی طرف دعوت دیتا ہوں اور اسی کی طرف میرا پلٹنا ہے۔ “ (٣٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! جن لوگوں کو ہم نے پہلے کتاب دی تھی ، وہ اس کتاب سے جو ہم نے تم پر نازل کی ہے ، خوش ہیں اور مختلف گروہوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کی بعض باتوں کو نہیں مانتے۔ تم صاف کہہ دو کہ مجھے تو صرف اللہ کی بندگی کا حکم دیا گیا ہے اور اس سے منع کیا گیا ہے کہ کسی کو اس کے ساتھ شریک ٹھہراؤں ، لہٰذا میں اسی کی طرف دعوت دیتا ہوں اور اسی کی طرف میرا رجوع ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی وہ اس کی وجہ سے خوش ہوتے ہیں جو آپ پر نازل کیا گیا۔ اور گروہوں میں بعض ایسے ہیں جو اس کے بعض حصے کا انکار کرتے ہیں۔ آپ فرما دیجئے مجھے تو بس یہ حکم ہوا ہے کہ اللہ کی عبادت کروں اور کسی چیز کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤں۔ میں اسی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف میرا لوٹنا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ لوگ جن کو ہم نے دی ہے کتاب خوش ہوتے ہیں اس سے جو نازل ہوا تجھ پر اور بعضے فرقے نہیں مانتے اس کی بعضی بات کہہ مجھ کو یہی حکم ہوا ہے کہ بندگی کروں اللہ کی اور شریک نہ کروں اس کا، اسی کی طرف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس چیز سے خوش ہوتے ہیں جو آپ پر نازل کی جاتی ہے اور انہی میں کچھ فرقے ایسے بھی ہیں جو اس کتاب کی بعض باتوں کا انکار کرتے ہیں ، آپ کہہ دیجئے مجھ کو یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں صرف اللہ کی عبادت کروں اور اسکے ساتھ کی کو شریک نہ ٹھہرائوں میں اسی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی ذات میرا مرجع ہے