Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 37

سورة الرعد

وَ کَذٰلِکَ اَنۡزَلۡنٰہُ حُکۡمًا عَرَبِیًّا ؕ وَ لَئِنِ اتَّبَعۡتَ اَہۡوَآءَہُمۡ بَعۡدَ مَا جَآءَکَ مِنَ الۡعِلۡمِ ۙ مَا لَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا وَاقٍ ﴿٪۳۷﴾  11

And thus We have revealed it as an Arabic legislation. And if you should follow their inclinations after what has come to you of knowledge, you would not have against Allah any ally or any protector.

اسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی زبان کا فرمان اتارا ہے ۔ اگر آپ نے ان کی خواہشوں کی پیروی کر لی اس کے بعد کہ آپ کے پاس علم آچکا ہے تو اللہ ( کے عذابوں ) سے آپ کو کوئی حمایتی ملے گا اور نہ بچانے والا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
اَنۡزَلۡنٰہُ
نازل کیا ہم نے اسے
حُکۡمًا
حکم/ فرمان
عَرَبِیًّا
عربی زبان میں
وَلَئِنِ
اور البتہ اگر
اتَّبَعۡتَ
پیروی کی آپ نے
اَہۡوَآءَہُمۡ
ان کی خواہشات کی
بَعۡدَ مَا
بعد اس کے جو
جَآءَکَ
آگیا آپ کے پاس
مِنَ الۡعِلۡمِ
علم میں سے
مَا
نہیں
لَکَ
آپ کے لئے
مِنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
مِنۡ وَّلِیٍّ
کوئی دوست
وَّلَا
اور نہ
وَاقٍ
کوئی بچانے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
اَنۡزَلۡنٰہُ
نازل کیا ہم نے اس کو
حُکۡمًا
فرمان
عَرَبِیًّا
عربی
وَلَئِنِ
اور یقیناً اگر
اتَّبَعۡتَ
پیروی کی آپ نے
اَہۡوَآءَہُمۡ
ان کی خواہشات کی
بَعۡدَ مَا
بعد اس کے جو
جَآءَکَ
آیا آپ کے پاس
مِنَ الۡعِلۡمِ
علم میں سے
مَالَکَ
نہیں آپ کے لیے
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں
مِنۡ وَّلِیٍّ
کوئی دوست
وَّلَا وَاقٍ
اور نہ کوئی بچانے والا
Translated by

Juna Garhi

And thus We have revealed it as an Arabic legislation. And if you should follow their inclinations after what has come to you of knowledge, you would not have against Allah any ally or any protector.

اسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی زبان کا فرمان اتارا ہے ۔ اگر آپ نے ان کی خواہشوں کی پیروی کر لی اس کے بعد کہ آپ کے پاس علم آچکا ہے تو اللہ ( کے عذابوں ) سے آپ کو کوئی حمایتی ملے گا اور نہ بچانے والا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اسی کے ہاں مجھے جانا ہے ( اسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی زبان میں حَکَمَ بنا کر اتارا ہے۔ اب اگر اس علم کے بعد جو آپ کے پاس آچکا ہے، آپ نے ان لوگوں کے خواہشات کی پیروی کی تو اللہ کے مقابلہ میں آپ کا نہ کوئی حمایتی ہوگا اور نہ (اس کی گرفت سے) بچانے والا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراسی طرح ہم نے اس کو ایک عربی فرمان بناکرآپ پر نازل کیاہے۔اور یقینااگراپنے پاس علم آ جانے کے بعدبھی آپ نے ان کی خواہشات کی پیروی کی تواﷲ تعالیٰ کے مقابلے میں آپ کے لیے نہ کوئی دوست ہوگااورنہ کوئی بچانے والا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And thus We have sent it down, being a command in Arabic. And if you follow their desires, after the knowl¬edge that has come to you, there shall be no friend for you against Allah, nor a saviour.

اور اسی طرح اتارا ہم نے یہ کلام حکم عربی زبان میں، اور اگر تو چلے ان کی خواہش کے موافق بعد اس علم کے جو تجھ کو پہنچ چکا، کوئی نہیں تیرا اللہ سے حمایتی اور نہ بچانے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی طرح ہم نے اس کو اتارا ہے عربی میں قول فیصل بنا کر اور (اے نبی ! ) اگر آپ نے ان کی خواہشات کی پیروی کی اس کے بعد کہ آپ کے پاس صحیح علم آچکا ہے تو نہیں ہوگا آپ کے لیے بھی اللہ کی طرف سے نہ کوئی حمایتی اور نہ کوئی بچانے والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And it is with the same directive that We revealed to you this Arabic Writ. Were you indeed to follow the vain desires of people after the true knowledge has come to you, none will be your supporter against Allah, and none will have the power to shield you from His punishment.

اِسی ہدایت کے ساتھ ہم نے یہ فرمان عربی تم پر نازل کیا ہے ۔ اب اگر تم نے اس علم کے باوجود جو تمہارے پاس آچکا ہے لوگوں کی خواہشات کی پیروی کی تو اللہ کے مقابلے میں نہ کوئی تمہارا حامی و مددگار ہے اور نہ کوئی اس کی پکڑ سے تم کو بچا سکتا ہے ۔ ؏۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اسی طرح ہم نے اس ( قرآن ) کو عربی زبان میں ایک حکم نامہ بنا کر نازل کیا ہے ۔ ( ٣٥ ) اور ( اے پیغمبر ) تمہارے پاس جو علم آچکا ہے ، اگر اس کے بعد بھی تم ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے چلے تو اللہ کے مقابلے میں نہ تمہارا کوئی مددگار ہوگا ، نہ کوئی بچانے والا ۔ ( ٣٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ایسے ہی ہم نے قرآن کو 9 حکمت سے بھر ہوا عربی زبان میں اتارا 10 ہم نے اس کو عربی زبان کرکے اتارا اور اگر (اے پیغمبر، علم تیرے پاس آجانے کے بعد بھی پھر تو ان کی خواہشوں پر چلے تو اللہ تعالیٰ سے تیرا حمایتی اور بچانے والا کوئی نہ ہوگا 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اسی طرح ہم نے (قرآن) کو نازل فرمایا یہ ایک فرمان ہے عربی زبان میں اور اگر آپ (بفرض محال) ان کی خواہشات کی پیروی کرنے لگیں اس کے بعد کہ آپ کے پاس (صحیح) علم پہنچ چکا تو اللہ کے مقابلے میں نہ کوئی آپ کا مددگار ہوگا اور نہ بچانے والا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس طرح ہم نے اس قرآن کو عربی میں نازل کیا ہے ۔ اگر آپ نے علم آجانے کے بعد ان کی خواہشات کی پیروی کی تو آپ کے لئے نہ اللہ کی حمایت ہوگی اور نہ کوئی بچانے والا ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی زبان کا فرمان نازل کیا ہے۔ اور اگر تم علم (ودانش) آنے کے بعد ان لوگوں کی خواہشوں کے پیچھے چلو گے تو خدا کے سامنے کوئی نہ تمہارا مددگار ہوگا اور نہ کوئی بچانے والا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Thus We have sent it down as a judgment in Arabic, And surely wert thou to follow their vain desires, after that which hath come to thee of knowledge, thou wilt not have against Allah any patron or protector.

اور اسی طرح ہم نے اس (کتاب) کو نازل کیا بطور ایک صاف حکم کے ۔ اور اگر آپ کہیں ان کی خواہشوں پر چلنے لگیں بعد اس کے کہ آپ کے پاس علم (صحیح) پہنچ چکا ہے تو آپ کا نہ کوئی مددگار ہوگا اور نہ کوئی بچانے والا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی لئے ہم نے یہ کتاب ایک فرمان کی حیثیت سے عربی میں اتاری ہے اور اگر تم اس علم صحیح کے آجانے کے بعد ان کی بدعتوں کی پیروی کرو گے تو نہ خدا کے مقابل میں تمہارا کوئی مددگار ہوگا نہ بچانے والا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اسی طرح ہم نے اس ( قرآن ) کوایک حکم نامہ بنا کر عربی زبان میں نازل کیا ہے اوتمہارے پاس ( صحیح اور مکمل ) علم آچکنے کے بعد بھی تم ان کی پیروی کروگے تو اللہ ( تعالیٰ ) کے مقابلے میں نہ تمہارا کوئی مددگار ہوگا اور نہ ہی کوئی بچانے والا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی زبان میں نازل کیا ہے، اور اگر آپ عقل و دانش آنے کے بعد ان لوگوں کی خواہشوں کے پیچھے چلیں گے تو اللہ کے سامنے نہ تو کوئی آپ کا مددگار ہوگا اور نہ کوئی بچانے والا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اسی طرح (جس طرح کہ دوسرے پیغمبروں کو خاص خاص زبانوں میں احکام دیے گئے) ہم نے (آپ کی طرف اے پیغمبر ! ) یہ قرآن اتارا ہے حکم کے طور پر عربی زبان میں، اور اگر کہیں تم نے پیروی کرلی ان لوگوں کی خواہشات کی اس علم کے بعد جو کہ تمہارے پاس آچکا ہے تو اللہ کے یہاں تمہارا نہ کوئی حمایتی ہوگا نہ کوئی بچانے والا۔

Translated by

Noor ul Amin

اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو فیصلہ کرنے والا اور عربی زبان میں نازل کیا ہے اگراس علم کے آجانے کے بعد آپ نے لوگوں کی خواہشات کی پیروی کی تواللہ کے مقابلہ میں آپ کا نہ کوئی حمایتی ہوگا اور نہ کوئی بچانے والا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اسی طرح ہم نے اسے عربی فیصلہ اتارا ( ف۱۰۳ ) اور اے سننے والے! اگر تو ان کی خواہشوں پر چلے گا ( ف۱۰٤ ) بعد اس کے کہ تجھے علم آچکا تو اللہ کے آگے نہ تیرا کوئی حمایتی ہوگا نہ بچانے والا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اسی طرح ہم نے اس ( قرآن ) کو حکم بنا کر عربی زبان میں اتارا ہے ، اور ( اے سننے والے! ) اگر تو نے ان ( کافروں ) کی خواہشات کی پیروی کی اس کے بعد کہ تیرے پاس ( قطعی ) علم آچکا ہے تو تیرے لئے اﷲ کے مقابلہ میں نہ کوئی مددگار ہوگا اور نہ کوئی محافظ

Translated by

Hussain Najfi

اسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی فرمان کی شکل میں نازل کیا ہے اور اگر آپ اپنے پاس علم ( قرآن ) کے آجانے کے بعد بھی انکی خواہشات کی پیروی کریں گے تو اللہ کے مقابلہ میں آپ کا نہ کوئی سرپرست و کارساز ہوگا اور نہ کوئی بچانے والا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thus have We revealed it to be a judgment of authority in Arabic. Wert thou to follow their (vain) desires after the knowledge which hath reached thee, then wouldst thou find neither protector nor defender against Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

We revealed it (the Quran) as a code of conduct in the Arabic language. (Muhammad), if you follow their desires after the knowledge has been revealed to you, know that no one will be able to guard or protect you from the wrath of God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And thus have We sent it (the Qur'an) down to be a judgement of authority in Arabic. Were you to follow their (vain) desires after the knowledge which has come to you, then you will not have any Wali (protector) or defender against Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And thus have We revealed it, a true judgment in Arabic, and if you follow their low desires after what has come to you of knowledge, you shall not have against Allah any guardian or a protector.

Translated by

William Pickthall

Thus have We revealed it, a decisive utterance in Arabic; and if thou shouldst follow their desires after that which hath come unto thee of knowledge, then truly wouldst thou have from Allah no protecting friend nor defender.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इसी तरह हमने इसको एक हकम की हैसियत से अरबी में उतारा है, और अगर आप उनकी ख़्वाहिशों की पैरवी करो बाद इसके कि आपके पास इल्म आ चुका है तो अल्लाह के मुक़ाबले में आपका न कोई मददगार होगा और न कोई बचाने वाला।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اسی طرح ہم نے اس کو اس طور پر نازل کیا کہ وہ ایک خاص حکم ہے عربی زبان میں اور اگر آپ (بفرض محال) ان کے نفسانی خیالات کا اتباع کرنے لگیں بعد اس کے کہ آپ کے پاس علم (صحیح) پہنچ چکا ہے تو اللہ کے مقابلے میں نہ کوئی آپ کا مددگار ہوگا اور نہ کوئی بچانے والا۔ (6) (37)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اسی طرح ہم نے اسے عربی میں نازل کیا اگر آپ نے ان کی خواہشات کی پیروی کی، اس کے بعد جو آپ کے پاس علم آچکا تو اللہ کے مقابلے میں نہ آپ کا کوئی خیر خواہ ہوگا اور نہ کوئی بچانے والا۔ “ (٣٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اسی ہدایت کے ساتھ ہم نے یہ فرمان عربی تم پر نازل کیا ہے۔ اب اگر تم نے اس علم کے باوجود جو تمہارے پاس آچکا ہے لوگوں کی خواہشات کی پیروی کی تو اللہ کے مقابلے میں نہ کوئی تمہارا حامی و مددگار ہے اور نہ کوئی اس کی پکڑ سے تم کو بچا سکتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اسی طرح ہم نے اس کو اس طور پر نازل کیا کہ عربی زبان میں خاص حکم ہے۔ اور اس کے بعد کہ آپ کے پاس علم آگیا اگر آپ نے ان کی خواہش کا اتباع کیا تو کوئی ایسا نہیں جو اللہ کے مقابلہ میں آپ کی مدد کرنے والا اور بچانے والا ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی طرح اتارا ہم نے یہ کلام حکم عربی زبان میں اور اگر تو چلے ان کی خواہش کے موافق بعد اس علم کے جو تجھ کو پہنچ چکا کوئی نہیں تیرا اللہ سے حمایتی اور نہ بچانے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو اس طور پر نازل کیا ہے کہ وہ ایک فرمان ہے عربی زبان میں اور اگر باوجود اس کے کہ آپ کے پاس صحیح علم آچکا ہے آپ نے ان کافروں کی خواہشات کا اتباع کیا تو اللہ کے مقابلہ میں نہ آپ کا کوئی حمایتی ہوگا اور نہ کوئی بچانے والا