Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 4

سورة الرعد

وَ فِی الۡاَرۡضِ قِطَعٌ مُّتَجٰوِرٰتٌ وَّ جَنّٰتٌ مِّنۡ اَعۡنَابٍ وَّ زَرۡعٌ وَّ نَخِیۡلٌ صِنۡوَانٌ وَّ غَیۡرُ صِنۡوَانٍ یُّسۡقٰی بِمَآءٍ وَّاحِدٍ ۟ وَ نُفَضِّلُ بَعۡضَہَا عَلٰی بَعۡضٍ فِی الۡاُکُلِ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوۡمٍ یَّعۡقِلُوۡنَ ﴿۴﴾

And within the land are neighboring plots and gardens of grapevines and crops and palm trees, [growing] several from a root or otherwise, watered with one water; but We make some of them exceed others in [quality of] fruit. Indeed in that are signs for a people who reason.

اور زمین میں مختلف ٹکڑے ایک دوسرے سے لگتے لگاتے ہیں اور انگوروں کے باغات ہیں اور کھیت ہیں اور کھجوروں کے درخت ہیں شاخ دار اور بعض ایسے ہیں جو بے شاخ ہیں سب ایک ہی پانی پلائے جاتے ہیں ۔ پھر بھی ہم ایک کو ایک پر پھلوں میں برتری دیتے ہیں اس میں عقلمندوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَفِی الۡاَرۡضِ
اور زمین میں
قِطَعٌ
ٹکڑے ہیں
مُّتَجٰوِرٰتٌ
باہم ملے ہوئے
وَّجَنّٰتٌ
اور باغات ہیں
مِّنۡ اَعۡنَابٍ
انگوروں کے
وَّزَرۡعٌ
اور کھیتیاں
وَّنَخِیۡلٌ
اور کھجور کے درخت
صِنۡوَانٌ
جڑ سے ملے ہوئے
وَّغَیۡرُ
اور بغیر
صِنۡوَانٍ
جڑسے ملے ہوئے
یُّسۡقٰی
وہ پلائے جاتے ہیں
بِمَآءٍ
پانی
وَّاحِدٍ
ایک ہی
وَنُفَضِّلُ
اور ہم فضیلت دیتے ہیں
بَعۡضَہَا
ان کے بعض کو
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
فِی الۡاُکُلِ
پھلوں میں
اِنَّ
یقیناً
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
البتہ نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّعۡقِلُوۡنَ
جو عقل سے کام لیتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَفِی الۡاَرۡضِ
اور زمین میں
قِطَعٌ
ٹکڑے ہیں
مُّتَجٰوِرٰتٌ
ایک دوسرے سے ملے ہوئے
وَّجَنّٰتٌ
اور باغات
مِّنۡ اَعۡنَابٍ
انگوروں کے
وَّزَرۡعٌ
اور کھیتی
وَّنَخِیۡلٌ
اورکھجوروں کے درخت
صِنۡوَانٌ
کئی تنوں والے
وَّغَیۡرُ صِنۡوَانٍ
اور ایک تنے والے
یُّسۡقٰی
سیراب کیا جاتا ہے
بِمَآءٍ
پانی سے
وَّاحِدٍ
ایک ہی
وَنُفَضِّلُ
اور ہم فوقیت دیتے ہیں
بَعۡضَہَا
ان میں سے بعض کو
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
فِی الۡاُکُلِ
مزے میں
اِنَّ
بلاشبہ
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
یقیناً نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
قوم کے لیے
یَّعۡقِلُوۡنَ
جو عقل سے کام لیتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And within the land are neighboring plots and gardens of grapevines and crops and palm trees, [growing] several from a root or otherwise, watered with one water; but We make some of them exceed others in [quality of] fruit. Indeed in that are signs for a people who reason.

اور زمین میں مختلف ٹکڑے ایک دوسرے سے لگتے لگاتے ہیں اور انگوروں کے باغات ہیں اور کھیت ہیں اور کھجوروں کے درخت ہیں شاخ دار اور بعض ایسے ہیں جو بے شاخ ہیں سب ایک ہی پانی پلائے جاتے ہیں ۔ پھر بھی ہم ایک کو ایک پر پھلوں میں برتری دیتے ہیں اس میں عقلمندوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز زمین میں کئی قطعات ہیں جو باہم ملے ہوتے ہیں اور (ان میں) انگور کے باغ، کھیتی اور کھجوریں ہیں جن میں کچھ جڑ سے ملی ہوتی ہیں اور کچھ بن ملی ہوئی ہیں اور ان قطعات کو ایک ہی (طرح کے) پانی سے سیراب کیا جاتا ہے مگر مزے میں ہم کسی کو بہتر بنا دیتے ہیں (اور کسی کو کمتر) ان چیزوں میں بھی اہل عقل و خرد کے لئے کئی نشانیاں ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور زمین میں ایک دوسرے سے ملے ہوئے ٹکڑے ہیں اورانگوروں کے باغات ہیں اور کھیتیاں ہیں اورکھجوروں کے درخت ہیں، بعض کئی تنوں والے ہیں اور بعض ایک تنے والے ہیں، سب کوایک ہی پانی سے سیراب کیاجاتا ہے اورہم ان میں سے بعض کو مزے میں بعض پر فوقیت دیتے ہیں۔بلاشبہ اس میں اُن لوگوں کے لیے یقینانشانیاں ہیں جوعقل سے کام لیتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And in the earth there are tracts of land neighboring each other and gardens of grapes and farms and date palms, having twin or single trunks, watered with one water. And We make some better than others in taste. Surely, in that there are signs for a people who understand.

اور زمین میں کھیت ہیں مختلف ایک دوسرے سے متصل اور باغ ہیں انگور کے اور کھیتیاں اور کھجوریں ہیں ایک کی جڑ دوسری سے ملی ہوئی اور بعض بن ملی ان کو پانی بھی ایک ہی دیا جاتا ہے، اور ہم ہیں کہ بڑھا دیتے ہیں ان میں سے ایک کو ایک سے میووں میں ان چیزوں میں نشانیاں ہیں ان کو جو غور کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور زمین میں قطعات ہیں ایک دوسرے سے متصل اور باغات انگوروں کے اور کھیتیاں اور کھجور کے درخت جڑوں سے ملے ہوئے بھی اور الگ الگ بھی انہیں ایک ہی پانی سے سیراب کیا جاتا ہے (اس کے باوجود) ہم کسی کو کسی پر فضیلت دے دیتے ہیں ذائقے میں یقیناً اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And on the earth there are many tracts of land neighbouring each other. There are on it vineyards, and sown fields, and date palms: some growing in clusters from one root, some standing alone. They are irrigated by the same water, and yet We make some excel others in taste. Surely there are signs in these for a people who use their reason.

اور دیکھو ، زمین میں الگ الگ خِطّے پائے جاتے ہیں جو ایک دوسرے سے متصل واقع ہیں ۔ 9 انگور کے باغ ہیں ، کھیتیاں ہیں ، کھجور کے درخت ہیں جن میں کچھ اکہرے ہیں اور کچھ دوہرے ۔ 10 سب کو ایک ہی پانی سیراب کرتا ہے مگر مزے میں ہم کسی کو بہتر بنا دیتے ہیں اور کسی کو کمتر ۔ ان سب چیزوں میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔ 11

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور زمین میں مختلف قطعے ہیں جو پاس پاس واقعے ہوئے ہیں ( ٧ ) اور انگور کے باغ اور کھیتیاں اور کھجور کے درخت ہیں ، جن میں سے کچھ دہرے تنے والے ہیں ، اور کچھ اکہرے تنے والے ۔ سب ایک ہی پانی سے سیراب ہوتے ہیں ، اور ہم ان میں سے کسی کو ذائقے میں دوسرے پر فوقیت دے دیتے ہیں ۔ ( ٨ ) یقینا ان سب باتوں میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور خود زمین میں طرح طرح کے ٹکڑے ہیں ایک دوسرے سے ملے ہوئے اور انگور کے باغ ہیں اور کھیت میں اور کھجور کے درخت دو شاخے (اور جڑ ایک) اور الگ الگ جڑ والے سب کو ایک ہی پانی دیا جاتا ہے اور 10 باجود اس کے ہم مزے میں ایک دوسرے سے بڑھاتے ہیں 11 بیشک ان باتوں میں ان لوگوں کے لئے خدا کی قدرت کی نشانیاں ہیں 12 جو عقل رکھتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور زمین میں کئی طرح کے کھیت ہیں پاس پاس اور انگوروں کے باغ اور کھیتیاں ہیں اور کھجوریں ہیں بعضے تو ایسے ہیں کہ ایک تنے سے اوپر جاکردو تنے ہوجاتے ہیں اور بعضے نہیں ہوتے (باوجودیکہ) سب کو ایک پانی دیا جاتا ہے اور ہم بعض (پھلوں) کو بعض پر کھانے میں (لذت میں) فضیلت بخشتے ہیں۔ بیشک ان امور میں (بھی) سمجھ داروں کے لئے دلائل (موجود) ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور زمین میں الگ الگ خطے تیار کر رکھے ہیں۔ انگوروں کے باغ، کھیتیا اور کھجوریں جن میں بعض تو ایک تنے والے ہیں اور بعض دو تنے والے لیکن ان کو ایک ہی پانی سے سینچا جاتا ہے مگر ہم نے مزے میں کسی کو بہتر بنا دیا کسی کو کم تر۔ بیشک اس میں ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو عقل و فکر رکھنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور زمین میں کئی طرح کے قطعات ہیں۔ ایک دوسرے سے ملے ہوئے اور انگور کے باغ اور کھیتی اور کھجور کے درخت۔ بعض کی بہت سی شاخیں ہوتی ہیں اور بعض کی اتنی نہیں ہوتیں (باوجود یہ کہ) پانی سب کو ایک ہی ملتا ہے۔ اور ہم بعض میوؤں کو بعض پر لذت میں فضیلت دیتے ہیں۔ اس میں سمجھنے والوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And in the earth are regions neighbouring and gardens of vines and cornfields, and palm-trees clustered and single, watered by the same water; yet some We make to excel others in food. Verily therein are signs for a people who reflect.

اور زمین میں پاس پاس قطعے ہیں اور انگوروں کے باغ اور کھیتیاں ہیں اور کھجوریں گنجان (بھی) اور چہترے (بھی) ایک ہی پانی سے سیراب کئے جانے والے اور (پھر بھی) ہم ان میں سے پھلوں میں ایک کو دوسرے پر فضیلت دیتے ہیں بیشک ان (سب) میں ان لوگوں کے لئے جو عقل سے کام لیتے ہیں دلائل (موجود) ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور زمین میں پاس پاس کے قطعے ہیں ، انگوروں کے باغ ہیں ، کھیتی ہے اور کجھور ہیں ، جڑواں بھی اور اکہرے بھی ۔ سب ایک ہی پانی سے سیراب ہوتے ہیں ، لیکن ہم پیداوار میں ایک کو دوسرے پر ترجیح دے دیتے ہیں ۔ بیشک اس کے اندر نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے ، جو عقل سے کام لیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور زمین میں ( مختلف ) ٹکڑے ایک دوسرے کے قریب قریب ہیں اور انگور کے باغ اور کھیتیاں اور کجھور کے درخت ہیں جن میں ( بعض کی ) جڑیں ایک دوسرے سے ملی ہوئی ہیںبعض کی جڑیں ملی ہوئی نہیں ہیں ۔ سب کو ایک ہی پانی دیا جاتا ہے اور ہم نے ذائقے میں کسی کو کسی سے برتر بنایا ہے ۔ بے شک اس میں سمجھ دار لوگوں کے لیے نشانیاںہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور زمین میں کئی طرح کے قطعات ہیں، ایک دوسرے سے ملے ہوئے، انگور کے باغات اور کھیتی اور کھجور کے درخت، بعض کی بہت سی شاخیں ہیں اور بعض کی اتنی نہیں ہوتیں اس کے باوجود کہ پانی سب کو ایک ہی ملتا ہے اور ہم بعض میووں کو بعض پر لذت میں فضیلت دیتے ہیں اور اس میں سمجھنے والوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اسی طرح یہ بھی قابل غورو فکر ہے کہ) اس زمین میں قسما قسم کے ٹکڑے ہیں ایک دوسرے سے ملے ہوئے اور باغات انگوروں کے اور قسما قسم کی کھیتیاں، اور طرح طرح کی کھجوروں کے درخت جن میں سے کچھ کھڑے ہوتے ہیں اور کچھ دوہرے اور جڑواں، سب کو ایک ہی پانی سے سیراب کیا جاتا ہے مگر (اس کے باوجود) ہم ان میں سے بعض کو بعض پر فوقیت دے دیتے ہیں مزے میں بیشک ان سب چیزوں میں بھی بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو عقل سے کام لیتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

نیز زمین میں کئی قطعات ہیںجو باہم ملے ہوتے ہیں اور انگورکے باغ کھیتی اور کھجوریں ہیں جن میں سے کچھ جڑسے ملی ہوتی ہیں اور کچھ نہیں ملی ہوئی ( ان کو ) ایک ( ہی ) پانی سے سیراب کیا جاتا ہے مگر ذائقہ میں ہم کسی کو بہتربنادیتے ہیں ( اور کسی کو کمتر ) ان چیزوں میں بھی اہل عقل کے لئے نشانیا ں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور زمین کے مختلف قطعے ہیں اور ہیں پاس پاس ( ف۱٤ ) اور باغ ہیں انگوروں کے اور کھیتی اور کھجور کے پیڑ ایک تھالے ( تھال ) سے اُگے اور الگ الگ سب کو ایک ہی پانی دیا جاتا ہے اور پھلوں میں ہم ایک کو دوسرے سے بہتر کرتے ہیں ، بیشک اس میں نشانیاں ہیں عقل مندوں کے لیے ( ف۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور زمین میں ( مختلف قسم کے ) قطعات ہیں جو ایک دوسرے کے قریب ہیں اور انگوروں کے باغات ہیں اور کھیتیاں ہیں اور کھجور کے درخت ہیں ، جھنڈدار اور بغیر جھنڈ کے ، ان ( سب ) کو ایک ہی پانی سے سیراب کیا جاتا ہے ، اور ( اس کے باوجود ) ہم ذائقہ میں بعض کو بعض پر فضیلت بخشتے ہیں ، بیشک اس میں عقل مندوں کے لئے ( بڑی ) نشانیاں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور خود زمین میں مختلف ٹکڑے آس پاس واقع ہیں ( پھر ان میں ) انگوروں کے باغ ہیں ( غلہ کی ) کھیتیاں ہیں اور کھجور کے درخت ہیں کچھ ایسے جو ایک ہی جڑ سے کئی درخت نکلے ہیں اور کچھ وہ جو ایسے نہیں ہیں سب ایک ہی پانی سے سیراب کئے جاتے ہیں مگر ہم ( ذائقہ میں ) بعض کو بعض پر برتری دیتے ہیں ۔ یقیناً ان امور میں ان لوگوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And in the earth are tracts (diverse though) neighbouring, and gardens of vines and fields sown with corn, and palm trees - growing out of single roots or otherwise: watered with the same water, yet some of them We make more excellent than others to eat. Behold, verily in these things there are signs for those who understand!

Translated by

Muhammad Sarwar

In the earth there are adjacent pieces of land, vineyards, farms, date-palms of single and many roots which are all watered by the same water. We have made some yield a better food than others. All this is evidence (of the existence of God) for the people who understand.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And in the earth are neighboring tracts, and gardens of vines, and green crops (fields), and date palms, growing into two or three from a single stem root, or otherwise, watered with the same water; yet some of them We make more excellent than others to eat. Verily, in these things there are Ayat (signs) for the people who understand.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And in the earth there are tracts side by side and gardens of grapes and corn and palm trees having one root and (others) having distinct roots-- they are watered with one water, and We make some of them excel others in fruit; most surely there are signs in this for a people who understand.

Translated by

William Pickthall

And in the Earth are neighbouring tracts, vineyards and ploughed lands, and date-palms, like and unlike, which are watered with one water. And we have made some of them to excel others in fruit. Lo! herein verily are portents for people who have sense.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ज़मीन में मुख़्तलिफ़ टुकड़े एक-दूसरे से लगते-लगाते हैं और अंगूरों के बाग़ात हैं और खेत हैं और खजूरों के दरख़्त हैं टहनी वाले हैं और बअज़ ऐसे हैं जो बग़ैर टहनी के हैं, सब एक ही पानी पिलाए जाते हैं फिर भी हम एक को एक पर फलों में बरतरी देते हैं, इसमें अक़्लमंदों के लिए बहुत-सी निशानियाँ हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور زمین میں پاس پاس ( اور پھر مختلف قطعے ہیں اور انگوروں کے باغ ہیں اور کھیتیاں ہیں اور کھجوریں ہیں جن میں بعضے تو ایسے ہیں کہ تنہ سے اوپر جا کردو تنے ہوجاتے ہیں اور بعضے دو تنے نہیں ہوتے سب کو ایک ہی طرح کا پانی دیا جاتا ہے اور ہم ایک دوسرے پر پھلوں کو فوقیت دیتے ہیں ان امور (مذکورہ) میں (بھی) سمجھ داروں کے واسطے (توحید کے) دلائل (موجود) ہیں۔ (1) (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور زمین کے ایک دوسرے سے ملے ہوئے مختلف ٹکڑے ہیں اور انگوروں کے باغ اور کھیتیاں اور کھجور کے درخت ہیں۔ بہت سے تنوں والے اور ایک تنے والے بھی جنہیں ایک ہی پانی سے سیراب کیا جاتا ہے اور ہم ان میں سے ایک دوسرے کو پھل میں فوقیت دیتے ہیں۔ اس میں ان لوگوں کے لیے یقیناً بہت سی نشانیاں ہیں جو سمجھتے ہیں۔ “ (٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور دیکھو ، زمین میں الگ الگ خطے پائے جاتے ہیں جو ایک سے متصل واقع ہیں۔ انگور کے باغ ہیں ، کھیتیاں ہیں ، کھجور کے درخت ہیں جن میں سے کچھ اکہرے ہیں اور کچھ دوہرے۔ سب کو ایک ہی پانی سیراب کرتا ہے ، مگر مزے میں ہم کسی کو بہتر بنا دیتے ہیں اور کسی کو کمتر ۔ ان سب چیزوں میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو عقل سے کام لیتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور زمین میں ٹکڑے ہیں جو آپس میں پڑوسی ہیں اور انگوروں کے باغ ہیں اور کھیتیاں ہیں اور کھجور کے درخت ہیں جن میں بعض کی جڑ بعض سے ملی ہوئی ہیں اور بعض ملی ہوئی نہیں ہیں انہیں ایک ہی پانی سے سیراب کیا جاتا ہے اور ہم ایک کو دوسرے پر فضیلت دیتے ہیں بلاشبہ اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو سمجھ سے کام لیتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور زمین میں کھیت ہیں مختلف ایک دوسرے سے متصل، اور باغ ہیں انگور کے اور کھیتیاں ہیں اور کھجوریں ہیں ایک کی جڑ دوسری سے ملی ہوئی اور بعض بن ملی ان کو پانی بھی ایک ہی دیا جاتا ہے اور ہم ہیں کہ بڑھا دیتے ہیں ان میں ایک کو ایک سے میووں میں ان چیزوں میں نشانیاں ہیں ان کو جو غور کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور زمین میں مختلف قطعات ہیں جو ایک دور سے سے ملے ہوئے ہیں اور انگوروں کے باغ ہیں اور کھیتیاں ہیں اور کھجوروں کے درخت ہیں جن میں بعض دو تنے والے ہوتے ہیں اور بعض دو شاخ نہیں ہوتے ان مذکورہ بالا نباتات کو ایک ہی قسم کا پانی دیا جاتا ہے اور ہم ان میں سے ایک تو دوسرے پر پھلوں میں برتری دیتے ہیں ان باتوں میں ان لوگوں کے لئے دلائل ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں