Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 40

سورة الرعد

وَ اِنۡ مَّا نُرِیَنَّکَ بَعۡضَ الَّذِیۡ نَعِدُہُمۡ اَوۡ نَتَوَفَّیَنَّکَ فَاِنَّمَا عَلَیۡکَ الۡبَلٰغُ وَ عَلَیۡنَا الۡحِسَابُ ﴿۴۰﴾

And whether We show you part of what We promise them or take you in death, upon you is only the [duty of] notification, and upon Us is the account.

ان سے کیے ہوئے وعدوں میں سے کوئی اگر ہم آپ کو دکھا دیں یا آپ کو ہم فوت کرلیں تو آپ پر تو صرف پہنچا دینا ہی ہے ۔ حساب تو ہمارے ذمہ ہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ اِنۡ مَّا
اور اگر
نُرِیَنَّکَ
ہم دکھائیں آپ کو
بَعۡضَ
بعض
الَّذِیۡ
وہ جس کا
نَعِدُہُمۡ
ہم وعدہ کرتے ہیں ان سے
اَوۡ
یا
نَتَوَفَّیَنَّکَ
ہم فوت کرلیں آپ کو
فَاِنَّمَا
تو بےشک
عَلَیۡکَ
آپ کے ذمہ ہے
الۡبَلٰغُ
پہنچانا
وَعَلَیۡنَا
اور ہمارے ذمہ ہے
الۡحِسَابُ
حساب لینا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ اِنۡ
اور اگر
مَّا
جو کچھ
نُرِیَنَّکَ
ہم دکھا دیں آپ کو
بَعۡضَ
کچھ حصہ
الَّذِیۡ
جس کی
نَعِدُہُمۡ
ہم دھمکی دے رہے ہیں انہیں
اَوۡ
یا
نَتَوَفَّیَنَّکَ
واقعتا ً ہم اٹھا لیں آپ کو
فَاِنَّمَا
تو بلاشبہ
عَلَیۡکَ
آپ کے ذمے
الۡبَلٰغُ
پہنچا دینا
وَعَلَیۡنَا
اور اوپر ہمارے
الۡحِسَابُ
حساب لینا ہے
Translated by

Juna Garhi

And whether We show you part of what We promise them or take you in death, upon you is only the [duty of] notification, and upon Us is the account.

ان سے کیے ہوئے وعدوں میں سے کوئی اگر ہم آپ کو دکھا دیں یا آپ کو ہم فوت کرلیں تو آپ پر تو صرف پہنچا دینا ہی ہے ۔ حساب تو ہمارے ذمہ ہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی) ! جس عذاب کی ہم ان کافروں کو دھمکی دے رہے ہیں اس کا کچھ حصہ خواہ آپ کے جیتے جی آپ کو دکھا دیں یا آپ کے وفات پاجانے کے بعد انھیں عذاب دیں، آپ کے ذمہ تو پہنچانا ہی ہے اور حساب لینا ہمارا کام ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجس کی ہم انہیں دھمکی دے رہے ہیں اگراس کا کچھ حصہ ہم آپ کو دکھا دیں یا واقعتاہم آپ کواٹھالیں توبلاشبہ آپ کے ذمے صرف پہنچا دینا ہے اور ہمارے ذمے حساب لینا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if We show you some of what We promise them, or We take you back to Us (you are not accountable), you are only to convey the message and We are to reckon.

اور اگر دکھلاویں ہم تجھ کو کوئی وعدہ جو ہم نے کیا ہے ان سے یا تجھ کو اٹھالیویں سو تیرا ذمہ تو پہنچا دینا ہے اور ہمارا ذمہ ہے حساب لینا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور خواہ ہم دکھا دیں آپ کو اس کا کچھ حصہ جس کی ہم ان کو دھمکی دے رہے ہیں یا ہم آپ کو وفات دے دیں پس آپ کے ذمہ تو پہنچانا ہی ہے اور ہمارے ذمہ حساب لینا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), whether We make you see a part of the punishment that We have threatened them with come to pass during your life-time, or We take you away before that happens, your duty is no more than to convey the Message, and it is for Us to make a reckoning.

اور اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، جس برے انجام کی دھمکی ہم ان لوگوں کو دے رہے ہیں اس کا کوئی حصہ خواہ ہم تمہارے جیتے جی دکھا دیں یا اس کے ظہور میں آنے سے پہلے ہم تمہیں اٹھا لیں ، بہرحال تمہارا کام صرف پیغام پہنچا دینا ہے اور حساب لینا ہمارا کام ہے ۔ 59

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جس بات کی دھمکی ہم ان ( کافروں ) کو دیتے ہیں ، چاہے اس کا کوئی حصہ ہم تمہیں ( تمہاری زندگی ہی میں ) دکھا دیں ، یا ( اس سے پہلے ہی ) تمہیں دنیا سے اٹھا لیں ۔ بہرحال تمہارے ذمے تو صرف پیغام پہنچا دینا ہے ، اور حساب لینے کی ذمہ داری ہماری ہے ۔ ( ٣٩ ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم کو اختایر ہے جس جناب کا وعدہ ہم ان کافروں سے کر رہے ہیں اس میں سے کچھ تجھ کو تیری زندگی ہی میں دکھلا دیں یا تجھ کو عذاب آنے سے پہلے اٹھا لیں بات یہ ہے کہ تیرا کام صرف 5 اللہ کے حکم پہنچا دینا ہے اور ان سے حساب لنیا ان کے اعمال کا بدلہ دینا ہمارا کام ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس بات (عذاب) کا ہم ان سے وعدہ کر رہے ہیں اگر اس میں سے بعض آپ کو دکھائیں یا آپ کی مدت حیات پوری فرمادیں تو بیشک آپ کا کام احکام کو پہنچا دینا ہے اور ہمارا کام حساب لینا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر ہم آپ کو وہ بات (اسی دنیاوی (زندگی میں) دکھا دیں جس کا ہم نے وعدہ کر رکھا ہے یا ہم آپ کو وفات دیدیں (ہر حال میں) آپ کی ذمہ داری صرف پہنچا دینا ہے اور حساب لینا ہمارا کام ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر ہم کوئی عذاب جس کا ان لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں تمہیں دکھائیں (یعنی تمہارے روبرو ان پر نازل کریں) یا تمہاری مدت حیات پوری کر دیں (یعنی تمہارے انتقال کے بعد عذاب بھیجیں) تو تمہارا کام (ہمارے احکام کا) پہنچا دینا ہے اور ہمارا کام حساب لینا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whether We shew thee part of that which We have promised them, or We take thee away, on thee is only the preaching, and on Us is the reckoning.

اور جس چیز کا ہم ان سے وعدہ کررہے ہیں اس میں کا کچھ حصہ خواہ ہم آپ کو دکھلادیں یا آپ کو وفات دے دیں تو آپ کے ذمہ تو صرف (احکام کا) پہنچا دینا ہے اور ہمارے ذمہ حساب لینا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جس چیز کی ہم ان کو دھمکی دے رہے ہیں ، اس کا کچھ حصہ یا تو ہم تم کو دکھائیں گے ، یا ہم تم کو وفات دے دیں گے ۔ پس تمہارے اوپر صرف پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے ، حساب کی ذمہ داری ہم پر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن چیزوں ( عذاب وغیرہ ) کا وعدہ ہم نے ان کافروںسے کر رکھا ہے اس کا کچھ حصہ ہم تمہیں ( تمہاری زندگی ہی میں ) دکھادیں یا ( اس کے کھانے سے پہلے ہی ) ہم تمہیں دنیا سے بلالیں پس آپ ( ﷺ ) کے ذمے تو ( صرف ) پہنچادینا ہے اور ( ان سے ) حساب لینا ہماری ذمہ داری ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر ہم کوئی عذاب، جس کا ان لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں، آپ کو دکھائیں (تمہارے سامنے ان پر نازل کریں) یا آپ کی زندگی پوری ہونے کے بعد عذاب بھیجیں تو آپ کا کام احکام پہنچا دینا ہے اور ہمارا کام حساب لینا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر ہم (اے پیغمبر ! ) آپ کو اس عذاب کا کچھ حصہ آپ کے جیتے جی ہی دکھلا دیں جس کا وعدہ ہم ان لوگوں سے کر رہے ہیں، یا (اس سے پہلے) آپ کو اٹھا لیں، تو (اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ) آپ کا کام تو صرف پہنچا دینا ہے، اور آگے حساب لینا ہمارا کام ہے،

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) جس ( عذاب ) کاہمارا وعدہ ہے اس سے کچھ حصہ خواہ آ پ کو جیتے جی دکھادیں یاآپ کی وفات کے بعدانہیں عذاب دیں ، آپ کی ذمہ داری توپیغام پہنچاناہی ہے اور حساب لیناہمارے ذمہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر ہمیں تمہیں دکھا دیں کوئی وعدہ ( ف۱۰۹ ) جو انھیں دیا جاتا ہے یا پہلے ہی ( ف۱۱۰ ) اپنے پاس بلائیں تو بہرحال تم پر تو ضرور پہنچانا ہے اور حساب لینا ( ف۱۱۱ ) ہمارا ذمہ ( ف۱۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر ہم ( اس عذاب کا ) کچھ حصہ جس کا ہم نے ان ( کافروں ) سے وعدہ کیا ہے آپ کو ( حیاتِ ظاہری میں ہی ) دکھا دیں یا ہم آپ کو ( اس سے قبل ) اٹھا لیں ( یہ دونوں چیزیں ہماری مرضی پر منحصر ہیں ) آپ پر تو صرف ( احکام کے ) پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے اور حساب لینا ہمارا کام ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر ہم آپ کو کچھ وہ باتیں آنکھوں سے دکھا دیں جن کا ہم ان ( کفار ) سے وعدہ وعید کر رہے ہیں یا ہم ( ان کے ظاہر ہونے سے پہلے ) آپ کو اٹھا لیں بہرحال ( ہمارا پیغام ) پہنچانا آپ کا کام ہے اور حساب لینا ہمارا کام ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Whether We shall show thee (within thy life-time) part of what we promised them or take to ourselves thy soul (before it is all accomplished),- thy duty is to make (the Message) reach them: it is our part to call them to account.

Translated by

Muhammad Sarwar

Whether We show them (the unbelievers) to you facing the punishment with which We had threatened them, or make you die first (before its fulfillment), your duty is only to preach. It is up to Us to call them to account (for their deeds).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Whether We show you part of what We have promised them or cause you to die, your duty is only to convey (the Message) and on Us is the reckoning.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We will either let you see part of what We threaten them with or cause you to die, for only the delivery of the message is (incumbent) on you, while calling (them) to account is Our (business).

Translated by

William Pickthall

Whether We let thee see something of that which We have promised them, or make thee die (before its happening), thine is but conveyance (of the message). Ours the reckoning.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिसका वादा हम उनसे कर रहे हैं उसका कुछ हिस्सा हम आपको दिखा दें या हम आपको वफ़ात दे दें, पस आप के ऊपर सिर्फ़ पहुँचा देना है और हमारे ऊपर है हिसाब लेना।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس بات کا ہم ان سے وعدہ کر رہے ہیں اس میں کا بعض واقعہ اگر ہم آپ کو دکھا دیں خواہ ہم آپ کو وفات دے دیں پس آپ کے ذمہ تو صرف (احکام) کا پہنچا دینا ہے اور داروگیر کرنا تو ہمارا کام ہے۔ (40)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر ہم آپ کو اس میں سے کچھ دکھادیں جس کا ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں یا آپ کو اٹھا لیں تو آپ کے ذمے صرف پہنچادینا ہے اور ہمارے ذمے حساب لینا ہے۔ “ (٤٠) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جس برے انجام کی دھمکی ہم ان لوگوں کو دے رہے ہیں اس کا کوئی حصہ خواہ ہم تمہارے جیتے جی دکھا دیں یا اس کے ظہور میں آنے سے پہلے ہم تمہیں اٹھا لیں ، بہرحال تمہارا کام صرف پیغام پہنچا دینا ہے اور حساب لینا ہمارا کام ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر ہم آپ کو بعض وہ وعدے دکھا دیں جو وعدے ہم ان سے کر رہے ہیں یا ہم آپ کو اٹھا لیں تو بس آپ کے ذمہ پہنچا دینا ہے اور ہمارے ذمہ حساب لینا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر دکھلائیں ہم تجھ کو کوئی وعدہ جو ہم نے کیا ہے ان سے یا تجھ کو اٹھا لیویں سو تیرا ذمہ تو پہنچا دینا ہے اور ہمارا ذمہ ہے حساب لینا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اسی کے پاس ہے اور جو وعدے ہم ان سے کرتے ہیں خواہ ان میں سے بعض کا وقوع ہم آپ کو دکھا دیں یا ان کے وقوع سے پہلے ہم آپکی عمر پوری کردیں بہر حال آپ کے ذمہ تو صرف پہنچانا ہے