Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 6

سورة الرعد

وَ یَسۡتَعۡجِلُوۡنَکَ بِالسَّیِّئَۃِ قَبۡلَ الۡحَسَنَۃِ وَ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِہِمُ الۡمَثُلٰتُ ؕ وَ اِنَّ رَبَّکَ لَذُوۡ مَغۡفِرَۃٍ لِّلنَّاسِ عَلٰی ظُلۡمِہِمۡ ۚ وَ اِنَّ رَبَّکَ لَشَدِیۡدُ الۡعِقَابِ ﴿۶﴾

They impatiently urge you to bring about evil before good, while there has already occurred before them similar punishments [to what they demand]. And indeed, your Lord is full of forgiveness for the people despite their wrongdoing, and indeed, your Lord is severe in penalty.

اور جو تجھ سے ( سزا کی طلبی میں ) جلدی کر رہے ہیں راحت سے پہلے ہی یقیناً ان سے پہلے سزائیں ( بطور مثال ) گزر چکی ہیں اور بیشک تیرا رب البتہ بخشنے والا ہے لوگوں کے بے جا ظلم پر بھی اور یہ بھی یقینی بات ہے کہ تیرا رب بڑی سخت سزا دینے والا بھی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَسۡتَعۡجِلُوۡنَکَ
اور وہ جلدی مانگتے ہیں آپ سے
بِالسَّیِّئَۃِ
برائی (عذاب )کو
قَبۡلَ
پہلے
الۡحَسَنَۃِ
بھلائی سے
وَقَدۡ
حالانکہ تحقیق
خَلَتۡ
گزر چکیں
مِنۡ قَبۡلِہِمُ
ان سے پہلے
الۡمَثُلٰتُ
عبرت ناک مثالیں
وَاِنَّ
اور بےشک
رَبَّکَ
رب آپ کا
لَذُوۡ مَغۡفِرَۃٍ
البتہ بخشش والا ہے
لِّلنَّاسِ
لوگوں کے لئے
عَلٰی ظُلۡمِہِمۡ
باوجود ان کے ظلم کے
وَاِنَّ
اور بےشک
رَبَّکَ
رب آپ کا
لَشَدِیۡدُ
البتہ سخت
الۡعِقَابِ
سزا والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَسۡتَعۡجِلُوۡنَکَ
اور وہ جلدی مانگتے ہیں تجھ سے
بِالسَّیِّئَۃِ
برائی کو
قَبۡلَ
پہلے
الۡحَسَنَۃِ
بھلائی کے
وَقَدۡ
حا لانکہ بے شک
خَلَتۡ
گزر چکیں
مِنۡ قَبۡلِہِمُ
ان سے پہلے
الۡمَثُلٰتُ
بہت سی عبرتناک سزائیں
وَاِنَّ
اور یقیناً
رَبَّکَ
آپ کا رب
لَذُوۡ مَغۡفِرَۃٍ
بڑی بخشش والا ہے
لِّلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
عَلٰی
اوپر
ظُلۡمِہِمۡ
ان کے ظلم کے باوجود
وَاِنَّ
اور یقیناً
رَبَّکَ
آپ کا رب
لَشَدِیۡدُ الۡعِقَابِ
بلاشبہ بہت سخت سزا والا ہے
Translated by

Juna Garhi

They impatiently urge you to bring about evil before good, while there has already occurred before them similar punishments [to what they demand]. And indeed, your Lord is full of forgiveness for the people despite their wrongdoing, and indeed, your Lord is severe in penalty.

اور جو تجھ سے ( سزا کی طلبی میں ) جلدی کر رہے ہیں راحت سے پہلے ہی یقیناً ان سے پہلے سزائیں ( بطور مثال ) گزر چکی ہیں اور بیشک تیرا رب البتہ بخشنے والا ہے لوگوں کے بے جا ظلم پر بھی اور یہ بھی یقینی بات ہے کہ تیرا رب بڑی سخت سزا دینے والا بھی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ بھلائی سے پہلے آپ سے برائی کے لئے جلدی مچا رہے ہیں حالانکہ ان سے پیشتر (ان جیسے لوگوں پر عذاب آنے کی) کئی مثالیں گزر چکی ہیں۔ اور آپ کا پروردگار لوگوں کے ظلم کے باوجود انھیں معاف کردینے والا ہے۔ اور یہ بھی یقینی بات ہے کہ آپ کا پروردگار سخت عذاب دینے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ بھلائی سے پہلے بُرائی کوجلدی مانگتے ہیں،حالانکہ ان سے پہلے بے شک بہت سی عبرتناک سزائیں گزرچکیں اوریقیناآپ کارب لوگوں کے لیے ان کے ظلم کے باوجود بڑی بخشش والاہے، اوریقیناآپ کارب بلاشہ بہت سخت سزاوالابھی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they ask for evil to come sooner than good, while punishments have really come to pass (against people) earlier to them. And surely, your Lord is the lord of for¬giveness for the people against their wrongdoing, and surely, your Lord is severe in punishing.

اور جلد مانگتے ہیں تجھ سے برائی کو پہلے بھلائی سے اور گزر چکے ہیں ان سے پہلے بہت سے عذاب اور تیرا رب معاف بھی کرتا ہے لوگوں کو باوجود ان کے ظلم کے اور تیرے رب کا عذاب بھی سخت ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ لوگ جلدی مچا رہے ہیں آپ سے برائی (عذاب) کے لیے بھلائی سے پہلے حالانکہ ان سے پہلے (بہت سی) مثالیں گزر چکی ہیں اور یقیناً آپ کا رب لوگوں کے حق میں معاف کرنے والا ہے ان کے ظلم کے باوجود اور یقیناً آپ کا رب سخت سزا دینے والا بھی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They challenge you to hasten the coming of evil upon them before the coming of any good, although people who followed a like course before had met with exemplary punishment (from Allah). Verily your Lord is forgiving to mankind despite all their wrong-doing. Verily your Lord is also severe in retribution.

یہ لوگ بھلائی سے پہلے برائی کے لیے جلدی مچا رہے ہیں 14 حالانکہ ان سے پہلے ﴿ جو لوگ اس روش پر چلے ہیں ان پر خدا کے عذاب کی﴾ عبرت ناک مثالیں گزر چکی ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ تیرا ربّ لوگوں کی زیادتیوں کے باوجود ان کے ساتھ چشم پوشی سے کام لیتا ہے ۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ تیرا ربّ سخت سزا دینے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ لوگ خوشحالی ( کی میعاد ختم ہونے ) سے پہلے تم سے بدحالی کی جلدی مچائے ہوئے ہیں ( ١١ ) حالانکہ ان سے پہلے ایسے عذاب کے واقعات گذر چکے ہیں جس نے لوگوں کو رسوا کر ڈالا تھا ۔ اور یہ حقیقت ہے کہ لوگوں کے لیے ان کی زیادتی کے باوجود تمہارے رب کی ذات ایک معاف کرنے والی ذات ہے ، اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اس کا عذاب بڑا سخت ہے ۔ ( ١٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ لوگ بھلائی سے آگے ہی برائی کی جلدی مچاتے ہیں 4 حالانکہ ان سے پہلے دوسرے کافروں پر کئی بلائیں گزر چکی ہیں 5 اور بیشک تیرا مالک لوگوں سے درگزر کرتا رہتا ہے وہ گناہ کئے جاتے ہیں اور سزا دینے میں جلدی نہیں کرتا اور اس میں بھی شک نہیں کہ تیرے مالک کا عذاب 6 جب وہ اترتا ہے تو بہت سخت ہوتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ لوگ آپ سے عافیت (بھلائی) سے پہلے مصیبت (برائی) کا تقاضا (مطالبہ) کرتے ہیں اور یقینا ان سے پہلے عذاب (واقع) ہوچکے اور بیشک آپ کا پروردگار لوگوں کو باوجود ان کی ناانصافیوں کے معاف فرمانے والا ہے اور یقینا آپ کا پروردگار سخت سزا دیتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہ لوگ آپ سے رحمت کے بجائے جلد ہی عذاب مانگ رہے ہیں۔ حالانکہ ان سے پہلے قوموں کی عبرت ناک مثالیں گذر چکی ہیں۔ بیشک آپ کا رب ان کی خطاؤں کے باوجود لوگوں کو معاف کردینے والا ہے۔ اور بیشک آپ کا رب شدید عذاب بھی دینے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ لوگ بھلائی سے پہلے تم سے برائی کے جلد خواستگار یعنی (طالب عذاب) ہیں حالانکہ ان سے پہلے عذاب (واقع) ہوچکے ہیں اور تمہارا پروردگار لوگوں کو باوجود ان کی بےانصافیوں کے معاف کرنے والا ہے۔ اور بےشک تمہارا پروردگار سخت عذاب دینے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they ask thee to hasten the evil before the good, while examples have already gone forth afore them. And thy Lord is Owner of forgiveness unto mankind despite their wrong-doing; and verily thy Lord is severe in requital

اور یہ لوگ آپ سے جلدی کرتے ہیں مصیبت کی قبل عافیت کے درآنحالیکہ ان کے قبل واقعات عقو بت گزر چکے ہیں ۔ اور بیشک آپ کا پروردگار لوگوں کے حق میں باوجود ان کی زیادیتوں کے صاحب مغفرت ہے اور بیشک آپ کا پروردگار سخت سزا دینے والا بھی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ لوگ خیر سے پہلے شر کیلئے تم سے جلدی مچائے ہوئے ہیں ، حالانکہ ان سے پہلے عقوبت کی مثالیں گذر چکی ہیں ۔ تمہارا رب لوگوں کی زیادتیوں کے باوجود ان سے درگذر کرنے والا ہے اور تیرا رب سخت سزا دینے والا بھی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ لوگ عافیت ( کی مدت ) ختم ہونے سے پہلے ہی آپ سے عذاب لانے کی جلدی مچارہے ہیں حالانکہ عذاب کے واقعات ان سے پہلے ( بھی ) گزرچکے ہیں ۔ اوربلا شبہ لوگوں کے حق میں ان کی زیادتیوں کے باوجود تمہارا رب ( بہت ہی زیادہ ) مغفرت فرمانے والا ہے اور اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ تمہارا رب بہت سخت سزا دینے والا ( بھی ) ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ لوگ بھلائی سے پہلے آپ سے برائی کے جلد خواستگار ہیں (طالب عذاب ہیں) ، حالانکہ ان سے پہلے (عذاب کی) مثالیں گزر چکی ہیں۔ اور آپ کا پروردگار لوگوں کو ان کی بےانصافیوں کے باوجود معاف کرنے والا ہے۔ اور بیشک آپ کا رب سخت عذاب دینے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ لوگ جلدی مچا رہے ہیں آپ سے برائی کے لئے بھلائی سے پہلے، حالانکہ گزر چکی ہیں ان سے پہلے (کے لوگوں میں طرح طرح کے عذابوں کی) عبرتناک مثالیں، اور بیشک تمہارا رب بڑا ہی بخشنے والا ہے لوگوں کو ان کے ظلم پر، اور بیشک تمہارا رب یقینی طور پر عذاب دینے میں بھی بڑا سخت ہے،

Translated by

Noor ul Amin

یہ لوگ بھلائی سے پہلے آ پ سے برائی کے لئے جلدی مچا رہے ہیں حالانکہ ان سے قبل ( ان جیسوں پر عذاب آنے کی ) کئی مثالیں گزرچکی ہیں اور آپ کارب لوگوں کے ظلم کے باوجودا نہیں معاف کردینے والا ہے اور یہ بھی یقینی بات ہے کہ آپ کا رب شدید عذاب دینے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم سے عذاب کی جلدی کرتے ہیں رحمت سے پہلے ( ف۱۹ ) اور ان اگلوں کی سزائیں ہوچکیں ( ف۲۰ ) اور بیشک تمہارا رب تو لوگوں کے ظلم پر بھی انھیں ایک طرح کی معافی دیتا ہے ( ف۲۱ ) اور بیشک تمہارے رب کا عذاب سخت ہے ( ف۲۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ لوگ رحمت سے پہلے آپ سے عذاب طلب کرنے میں جلدی کرتے ہیں ، حالانکہ ان سے پہلے کئی عذاب گزر چکے ہیں ، اور ( اے حبیب! ) بیشک آپ کا رب لوگوں کے لئے ان کے ظلم کے باوجود بخشش والا ہے اور یقیناً آپ کا رب سخت عذاب دینے والا ( بھی ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ( ص ) ) یہ لوگ آپ سے نیکی ( مغفرت ) سے پہلے برائی ( عذاب ) کے لئے جلدی کرتے ہیں حالانکہ ان سے پہلے ( ایسے لوگوں پر ) خدائی سزاؤں کے نمونے گزر چکے ہیں اور آپ کا پروردگار لوگوں کو ان کے ظلم و زیادتی کے باوجود بڑا بخشنے والا ہے اور یقیناً آپ کا پروردگار سخت سزا دینے والا بھی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They ask thee to hasten on the evil in preference to the good: Yet have come to pass, before them, (many) exemplary punishments! But verily thy Lord is full of forgiveness for mankind for their wrong-doing, and verily thy Lord is (also) strict in punishment.

Translated by

Muhammad Sarwar

They ask you to bring upon them punishment before they ask you for mercy. Such punishments were already brought upon the people who lived before them. Your Lord, certainly, has forgiveness for the injustice of the people. He is also stern in His retribution.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They ask you to hasten the evil before the good, while exemplary punishments have indeed occurred before them. But verily, your Lord is full of forgiveness for mankind, in spite of their wrongdoing. And verily, your Lord is (also) severe in punishment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they ask you to hasten on the evil before the good, and indeed there have been exemplary punishments before them; and most surely your Lord is the Lord of forgiveness to people, notwithstanding their injustice; and most surely your Lord is severe in requiting (evil).

Translated by

William Pickthall

And they bid thee hasten on the evil rather than the good, when exemplary punishments have indeed occurred before them. But lo! thy Lord is rich in pardon for mankind despite their wrong, and lo! thy Lord is strong in punishment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे भलाई से पहले बुराई के लिए जल्दी कर रहे हैं; हालाँकि उनसे पहले मिसालें गुज़र चुकी हैं, और आपका रब लोगों के ज़ुल्म के बावजूद उनको माफ़ करने वाला है और बेशक आपका रब सख़्त सज़ा देने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ عافیت کی معیاد ختم ہونے سے پہلے آپ سے مصیبت (کے نزول) کا تقاضا کرتے ہیں حالانکہ ان سے پہلے ( اور کفار پر) واقعات عقوبت گزر چکے ہیں اور یہ بات بھی یقینی ہے کہ آپ کا رب لوگوں کی خطائیں باوجود ان کی بیجا حرکتوں کے معاف کردیتا ہے ( اور یہ بات بھی یقینی ہے کہ آپ کا رب سخت سزا دیتا ہے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور وہ آپ سے بھلائی سے پہلے برائی کا مطالبہ کرتے ہیں، حالانکہ ان سے پہلے کئی عبرت ناک مثالیں گزر چکیں ہیں اور بیشک آپ کا رب یقیناً لوگوں کے ظلم کے باوجود ان کے لیے بڑی بخشش والا ہے اور تیرا رب یقیناً بہت سخت سزا دینے والا ہے۔ “ (٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ بھلائی سے پہلے برائی کے لئے جلدی مچا رہے ہیں حالانکہ ان سے پہلے (جو لوگ اس روش پر چلے ہیں ان پر خدا کے عذاب کی ) عبرت ناک مثالیں گزر چکی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب لوگوں کی زیادتیوں کے باوجود ان کے ساتھ چشم پوشی سے کام لیتا ہے ، اور یہ بھی حقیقت ہے کہ تیرا رب سخت سزا دینے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ لوگ عافیت سے پہلے آپ سے مصیبت کے جلدی آنے کا تقاضا کرتے ہیں اور حالانکہ ان سے پہلے عذاب کے واقعات گزر چکے ہیں اور بلاشبہ آپ کا رب لوگوں کے ظلم کے باوجود انہیں بخش دینے والا ہے۔ اور یہ بات یقینی ہے کہ آپ کا رب سخت عذاب والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جلد مانگتے ہیں تجھ سے برائی کو پہلے بھلائی سے اور گزر چکے ہیں ان سے پہلے بہت سے عذاب اور تیرا رب معاف بھی کرتا ہے لوگوں کو باوجود ان کے ظلم کے، اور تیرے رب کا عذاب بھی سخت ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر بھلائی سے پہلے یہ لوگ آپ سے برائی طلب کرنے میں جلدی کرتے ہیں حالانکہ ان سے پہلے بہت سے عذاب کے واقعات گزر چکے ہیں اور یہ امر یقینی ہے کہ آپ کا رب لوگوں کو ان کی زیادتیوں کے باوجود معاف بھی کرتا رہتا ہے اور اس میں شک نہیں کہ آپ کا رب شدید ترین عذاب دینے والا بھی ہے