Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 7

سورة الرعد

وَ یَقُوۡلُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَوۡ لَاۤ اُنۡزِلَ عَلَیۡہِ اٰیَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہٖ ؕ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُنۡذِرٌ وَّ لِکُلِّ قَوۡمٍ ہَادٍ ٪﴿۷﴾  7

And those who disbelieved say, "Why has a sign not been sent down to him from his Lord?" You are only a warner, and for every people is a guide.

اور کافر کہتے ہیں کہ اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی ( معجزہ ) کیوں نہیں اتاری گئی ۔ بات یہ ہے کہ آپ تو صرف آگاہ کرنے والے ہیں اور ہر قوم کے لئے ہادی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَقُوۡلُ
اور کہتے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَوۡلَاۤ
کیوں نہیں
اُنۡزِلَ
اتاری گئی
عَلَیۡہِ
اس پر
اٰیَۃٌ
کوئی نشانی
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اس کے رب کی طرف سے
اِنَّمَاۤ
بےشک
اَنۡتَ
آپ تو
مُنۡذِرٌ
ڈرانے والے ہیں
وَّلِکُلِّ
اور واسطے ہر
قَوۡمٍ
قوم کے
ہَادٍ
ایک ہادی ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَقُوۡلُ
اور کہتے ہیں
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَوۡلَاۤ
کیوں نہیں
اُنۡزِلَ
اتارا گیا
عَلَیۡہِ
اس پر
اٰیَۃٌ
کوئی معجزہ
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اس کے رب کی طرف سے
اِنَّمَاۤ
بلاشبہ
اَنۡتَ
آپ
مُنۡذِرٌ
محض خبردار کرنے والے ہیں
وَّلِکُلِّ
اور ہر
قَوۡمٍ
قوم کے
ہَادٍ
ایک راہ نما
Translated by

Juna Garhi

And those who disbelieved say, "Why has a sign not been sent down to him from his Lord?" You are only a warner, and for every people is a guide.

اور کافر کہتے ہیں کہ اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی ( معجزہ ) کیوں نہیں اتاری گئی ۔ بات یہ ہے کہ آپ تو صرف آگاہ کرنے والے ہیں اور ہر قوم کے لئے ہادی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کافر لوگ یہ کہتے ہیں کہ : اس (نبی) پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نہیں اتارا گیا (اے نبی ! آپ اس فکر میں نہ پڑیں) آپ تو صرف ایک ڈرانے والے ہیں اور ہر قوم کے لئے ایک رہنما ہوا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے کفر کیا وہ کہتے ہیں کہ اس پراس کے رب کی جانب سے کوئی معجزہ کیوں نہیں اُتارا گیا؟ بلا شبہ آپ تومحض خبردارکردینے والے ہیں اور ہر قوم کے لیے ایک راہ نما ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the disbelievers say, |"Why is it that no sign has been sent down to him from his Lord?|" You are but a warner. And for every people there is a guide.

اور کہتے ہیں کافر کیوں نہ اتری اس پر کوئی نشانی اس کے رب سے تیرا کام تو ڈر سنا دینا ہے اور ہر قوم کیلئے ہوا ہے راہ بتانے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ کیوں نہیں اتاری گئی اس شخص پر کوئی نشانی اس کے رب کی طرف سے (اے نبی ! ) آپ تو بس خبردار کردینے والے ہیں اور ہر قوم کے لیے ایک ہادی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہ لوگ جنہوں نے تمہاری بات ماننے سے انکار کر دیا ہے ، کہتے ہیں کہ اس شخص پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتری؟ 15 ۔ ۔ ۔ ۔ تم تو محض خبردار کر دینے والے ہو ، اور ہر قوم کے لیے ایک رہنما ہے ۔ 16 ؏ ١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ کہتے ہیں کہ : بھلا ان پر ( یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ) ان کے رب کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نہیں اتارا گیا؟ ( ١٣ ) ( اے پیغمبر ) بات یہ ہے کہ تم تو صرف خطرے سے ہوشیار کرنے والے ہو ، اور ہر قوم کے لیے کوئی نہ کوئی ایسا شخص ہوا ہے جو ہدایت کا راستہ دکھائے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کافر یہ بھی کہتے ہیں اگر یہ سچا پیغمبر ہوتا تو اس پر اس کے مالک کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتری 7 تو تو اے پیغمبر صرف خدا کے عذاب سے ڈرانے والا ہے 8 اور ہر قوم کو ایک راہ بتانے والا گزر چکا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ ان پر (وہ) معجزہ (جو وہ چاہتے ہیں) ان کے رب کی طرف سے کیوں نازل نہیں کیا گیا۔ بیشک آپ (انجام بد سے) ڈرانے والے ہیں اور ہر قوم کے لئے راہنما ہوا کرتا ہے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ کافر کہتے ہیں کہ اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نہیں اتارا گیا۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ) آپ محض (اللہ کے عذاب سے) ڈرانے والے ہیں اور ہر قوم کے لئے ہدایت دینے والے آتے رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی نازل نہیں ہوئی۔ سو (اے محمدﷺ) تم تو صرف ہدایت کرنے والے ہو اور ہر ایک قوم کے لیے رہنما ہوا کرتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who disbelieve say: wherefore is not a sign sent down unto him from his Lord! Thou art but a warner; and unto every people there is a guide.

اور کافر کہتے ہیں کہ ان پر (فلاں) معجزہ ان کے پروردگار کی طرف سے کیوں نہیں اترا بیشک آپ تو بس ایک ڈرانے والے ہیں ۔ اور ہر قوم کے لئے ایک ہادی ہوتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن لوگوں نے کفر کیا ، وہ کہتے ہیں کہ اس پر اس کے رب کی جانب سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی؟ تم تو بس ایک آگاہ کردینے والے ہو اور ہر قوم کیلئے ایک ہادی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ ان کے رب کی طرف سے ان پر ( فلاں ) معجزہ کیوں نازل نہیں کیا گیا ۔ بلاشبہ آپ ( ﷺ ) تو صرف ڈرانے والے ہیں اور ہر قوم میں ( کوئی نہ کوئی ) راہ دکھلانے والا ہوتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کفار کہتے ہیں کہ اس پیغمبر پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی نازل کیوں نہیں ہوئی ؟ ( تو اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ تو صرف ڈرانے والے ہیں اور ہر ایک قوم کے لیے رہنما ہوا کرتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے ہیں وہ لوگ جو اڑے ہوئے ہیں، اپنے کفر (و باطل) پر، کہ کیوں نہیں اتاری گئی اس شخص پر کوئی نشانی (یعنی ان کی فرمائش کے مطابق) ، سوائے اس کے نہیں کہ آپ کا کام تو خبردار کردینا ہے، اور بس، اور (آپ کوئی انوکھے نبی نہیں ہیں بلکہ) ہر قوم کے لیے ایک راہنما ہوتا چلا آیا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

کافرلوگ یہ کہتے ہیں کہ :اس ( محمد ) پر اس کے رب کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نہیں اتاراگیاآپ صرف ایک ڈرانے والے ہیں اور ہرقوم کے لئے ایک رہنما ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافر کہتے ہیں ان پر ان کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتری ( ف۲۳ ) تم تو ڈر سنانے والے ہو اور ہر قوم کے ہادی ( ف۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ اس ( رسول ) پر ان کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی؟ ( اے رسولِ مکرّم! ) آپ تو فقط ( نافرمانوں کو انجامِ بد سے ) ڈرانے والے اور ( دنیا کی ) ہر قوم کے لئے ہدایت بہم پہنچانے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور کافر لوگ کہتے ہیں ان ( پیغمبر اسلام ( ص ) ) پر ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی ( ہماری مرضی کے مطابق ) کیوں نہیں اتاری جاتی؟ حالانکہ تم تو بس ( اللہ کے عذاب سے ) ڈرانے والے ہو اور ہر قوم کے لئے ایک راہنما ہوتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the Unbelievers say: "Why is not a sign sent down to him from his Lord?" But thou art truly a warner, and to every people a guide.

Translated by

Muhammad Sarwar

The unbelievers say, "Why has God not sent him, (Muhammad), some miracles." (Muhammad), you are only a warner. For every nation there is a guide.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the disbelievers say: "Why is not a sign sent down to him from his Lord" You are only a warner, and to every people there is a guide.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who disbelieve say: Why has not a sign been sent down upon him from his Lord? You are only a warner and (there is) a guide for every people.

Translated by

William Pickthall

Those who disbelieve say: If only some portent were sent down upon him from his Lord! Thou art a warner only, and for every folk a guide.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन लोगों ने इनकार किया वे कहते हैं कि इस शख़्स पर उसके रब की तरफ़ से कोई निशानी क्यों नहीं उतरी, आप तो सिर्फ़ ख़बरदार कर देने वाले हो, और हर क़ौम के लिए एक राह बताने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ کفاریوں (بھی) کہتے ہیں کہ ان پر خاص معجزہ (جو ہم چاہتے ہیں) کیوں نہیں نازل کیا گیا (حالانکہ) آپ صرف ڈرانے والے (نبی) ہیں اور ہر قوم کے لیے ہادی ہوتے چلے آئے ہیں۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جن لوگوں نے انکار کیا، کہتے ہیں اس کے رب کی طرف سے اس پر کوئی نشانی کیوں نہ اتاری گئی ؟ آپ تو صرف ڈرانے والے ہیں اور ہر قوم کے لیے ایک رہنما ہوتا ہے۔ “ (٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ جنہوں نے تمہاری بات ماننے سے انکار کردیا ہے ، کہتے ہیں کہ اس شخص پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتری ؟ ۔۔۔۔ تم تو محض خبردار کردینے والے ہو ، اور ہر قوم کے لئے ایک رہنما ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ کہتے ہیں۔ ان پر ان کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نازل نہیں کی گئی۔ آپ صرف ڈرانے والے ہیں اور ہر قوم کے لیے ہدایت دینے والے ہوتے چلے آئے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں کافر کیوں نہ اتری اس پر کوئی نشانی اس کے رب سے تیرا کام تو ڈر سنا دینا ہے اور ہر قوم کے لیے ہوا ہے راہ بتانے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ کافر یوں کہتے ہیں کہ اس پیغمبر پر اس کے رب کی جانب سے ہماری منہ مانگی کوئی نشانی کیوں نہیں نازل ہوئی اے پیغمبر ! آپ تو صرف ڈرانے والے ہیں اور ہر قسم کے لئے کوئی نہ کوئی رہنما ہوا ہے