Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 1

سورة إبراهيم

الٓرٰ ۟ کِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰہُ اِلَیۡکَ لِتُخۡرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوۡرِ ۬ ۙ بِاِذۡنِ رَبِّہِمۡ اِلٰی صِرَاطِ الۡعَزِیۡزِ الۡحَمِیۡدِ ۙ﴿۱﴾

Alif, Lam, Ra. [This is] a Book which We have revealed to you, [O Muhammad], that you might bring mankind out of darknesses into the light by permission of their Lord - to the path of the Exalted in Might, the Praiseworthy -

الرٰ! یہ عالی شان کتاب ہم نے آپ کی طرف اتاری ہے کہ آپ لوگوں کو اندھیروں سے اجالے کی طرف لائیں ان کے پروردگار کے حکم سے زبردست اور تعریفوں والے اللہ کی طرف ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الٓرٰ
ا ل ر
کِتٰبٌ
یہ ایک کتاب ہے
اَنۡزَلۡنٰہُ
نازل کیا ہم نے اسے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
لِتُخۡرِجَ
تاکہ آپ نکالیں
النَّاسَ
لوگوں کو
مِنَ الظُّلُمٰتِ
اندھیروں سے
اِلَی النُّوۡرِ
طرف روشنی کے
بِاِذۡنِ
ساتھ اذن کے
رَبِّہِمۡ
ان کے رب کے
اِلٰی صِرَاطِ
طرف راستے
الۡعَزِیۡزِ
بہت زبردست
الۡحَمِیۡدِ
خوب تعریف والے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

الٓرٰ
الٓر
کِتٰبٌ
یہ ایک کتاب ہے
اَنۡزَلۡنٰہُ
ہم نے نا زل کیا ہے اس کو
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
لِتُخۡرِجَ
تاکہ آپ نکال لائیں
النَّاسَ
لوگوں کو
مِنَ الظُّلُمٰتِ
اندھیروں سے
اِلَی
طرف
النُّوۡرِ
روشنی کی
بِاِذۡنِ رَبِّہِمۡ
ان کے رب کے حکم سے
اِلٰی
طرف
صِرَاطِ
راستے کی
الۡعَزِیۡزِ
سب پر غالب
الۡحَمِیۡدِ
بے حد تعریف والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Alif, Lam, Ra. [This is] a Book which We have revealed to you, [O Muhammad], that you might bring mankind out of darknesses into the light by permission of their Lord - to the path of the Exalted in Might, the Praiseworthy -

الرٰ! یہ عالی شان کتاب ہم نے آپ کی طرف اتاری ہے کہ آپ لوگوں کو اندھیروں سے اجالے کی طرف لائیں ان کے پروردگار کے حکم سے زبردست اور تعریفوں والے اللہ کی طرف ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ا۔ ل۔ ر یہ کتاب ہم نے آپ کی طرف اس لئے اتاری ہے کہ آپ لوگوں کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لائیں (یعنی) ان کے پروردگار کے حکم سے لوگوں کو اس راہ کی طرف لائیں جو غالب اور قابل حمد اللہ تعالیٰ کی راہ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

الر۔یہ ایک کتاب ہے جس کوہم نے آپ کی طرف نازل کیاہے تاکہ آپ لوگوں کوان کے رب کے حکم سے اندھیروں سے نکال کرروشنی کی طرف لائیں،اس کے راستے کی طرف جو سب پر غالب ،بے حدتعریف والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Alif, Lam, Ra. This is a book We have sent down to you, that you may take the people out of (all sorts of) darkness* into the light with the will of their Lord - to the path of the Mighty, the Praiseworthy,

یہ ایک کتاب ہے کہ ہم نے اتاری تیری طرف کہ تو نکالے لوگوں کو اندھیروں سے اجالے کی طرف، ان کے رب کے حکم سے رستہ پر اس زبردست خوبیوں والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

الۗرٰ (اے نبی ! ) یہ کتاب ہم نے نازل کی ہے آپ کی طرف تاکہ آپ نکالیں لوگوں کو اندھیروں سے روشنی کی طرف ان کے رب کے اذن سے اس ہستی کے راستے کی طرف جو سب پر غالب اور اپنی ذات میں خود محمود ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Alif. Lam. Ra'. This is a Book which We have revealed to you that you may bring forth mankind from every kind of darkness into light, and direct them, with the leave of their Lord, to the Way of the Mighty, the Innately Praiseworthy,

ا ۔ ل ۔ ر ، اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے تمہاری طرف نازل کیا ہے تا کہ تم لوگوں کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لاؤ ، ان کے رب کی توفیق سے ، اس خدا کے راستے 1 پر جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود 2 ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

الر ۔ ( اے پیغمبر ) یہ ایک کتاب ہے جو ہم نے تم پر نازل کیا ہے ، تاکہ تم لوگوں کو ان کے پروردگار کے حکم سے اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لے آؤ ، یعنی اس ذات کے راستے کی طرف جس کا اقتدار سب پر غالب ہے ، ( اور ) جو ہر تعریف کا مستحق ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) قرآن ایک کتاب ہے جو تجھ پر ہم نے اس لئے اتاری کہ تو لوگوں کو ان کے مالک کے حکم سے کفر اور گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر ایمان کی روشنی میں لائے یعنی اس زبردست خوبیوں والے خدا کے راہ پر جس خدا کا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

الٓر۔ یہ ایک (پر نور) کتاب ہے جس کو ہم نے آپ پر اس لئے نازل فرمایا ہے تاکہ آپ لوگوں کو ان کے پروردگار کے حکم سے تاریکیوں سے نکال کر نور (روشنی) کی طرف لے جائیں ، غالب (اور) قابل تعریف (اللہ) کے راستے کی طرف

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

الف۔ لام۔ را (حروف مقطعات جن کے معنی و مراد کا علم اللہ کو ہے) یہ کتاب جسے ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف اتارا ہے (اس لئے ہے) تاکہ آپ لوگوں کو اندھیروں سے روشنی کی طرف لے آئیں۔ اللہ کی توفیق سے اس اللہ کے راستے کی طرف لے آئیں جو زبردست خوبیوں کا مالک ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

الٓرٰ۔ (یہ) ایک (پُرنور) کتاب (ہے) اس کو ہم نے تم پر اس لیے نازل کیا ہے کہ لوگوں کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاؤ (یعنی) ان کے پروردگار کے حکم سے غالب اور قابل تعریف (خدا) کے رستے کی طرف

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Alif. Lam. Ra. This is a Book which We have sent down unto thee, that thou mayest bring the mankind forth from the darknesses unto the light, by the command of their Lord: unto the path of the Mighty, the Praiseworthy.

الف۔ لام۔ را۔ (یہ) کتاب ہے جسے ہم نے آپ پر اتارا ہے تاکہ آپ لوگوں کو تاریکیوں سے روشنی کی طرف نکال لائیں ان کے پروردگار کے حکم سے یعنی (خدائے) غالب) وستودہ صفات کی راہ کی طرف ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ الر ہے ۔ یہ کتاب ہے جو ہم نے تمہاری طرف اس لئے اتاری ہے کہ تم لوگوں کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لاؤ ، ان کے رب کے اذن سے ، خدائے عزیز وحمید کے راستہ کی طرف ۔

Translated by

Mufti Naeem

الرٓ یہ ایک کتاب ہے جسے ہم نے آپ پر اس لیے نازل کیا کہ آپ لوگوں کو اندھیروں سے روشنی کی طرف یعنی غالب اور خوبیوں والے کی راہ کی طرف نکال لائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

الۗرٰ ۔ یہ ایک کتاب ہے جو ہم نے آپ کی طرف اتاری تاکہ آپ لوگوں کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائیں ان کے رب کے حکم سے غالب اور قابل تعریف اللہ کے راستے کی طرف۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ال رٰ ۔ یہ ایک عظیم الشان کتاب ہے جس کو ہم نے اتارا ہے آپ کی طرف (اے پیغمبر ! ) تاکہ آپ لوگوں کو (تہ در تہ) اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لاسکیں، ان کے رب کی توفیق سے یعنی اس خدا کے راستے کی طرف جو سب پر غالب بھی ہے اور اپنی ذات میں آپ ہی محمود بھی،

Translated by

Noor ul Amin

الر ، یہ کتاب ہم نے آ پ کی طرف اسلئے اتاری ہے کہ آ پ لوگوں کو تاریکیوں سے نکال کرروشنی کی طرف لائیں انہیں اس اللہ کی راہ پر ڈال دیںجو بڑازبردست بڑی تعریفوں والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ایک کتاب ہے ( ف۲ ) کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری کہ تم لوگوں کو ( ف۳ ) اندھیریوں سے ( ف٤ ) اجالے میں لاؤ ( ف۵ ) ان کے رب کے حکم سے اس کی راہ ( ف٦ ) کی طرف جو عزت والا سب خوبیوں والا ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

الف ، لام ، را ( حقیقی معنی اﷲ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں ) ، یہ ( عظیم ) کتاب ہے جسے ہم نے آپ کی طرف اتارا ہے تاکہ آپ لوگوں کو ( کفر کی ) تاریکیوں سے نکال کر ( ایمان کے ) نور کی جانب لے آئیں ( مزید یہ کہ ) ان کے رب کے حکم سے اس کی راہ کی طرف ( لائیں ) جو غلبہ والا سب خوبیوں والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

الف ، لام ، را ۔ ( اے رسول ( ص ) ) یہ ایک کتاب ہے جو ہم نے آپ پر اس لئے نازل کی ہے کہ آپ لوگوں کو ان کے پروردگار کے حکم سے ( کفر کی ) تاریکیوں سے نکال کر ( ایمان کی ) روشنی کی طرف لائیں ( یعنی ) اس خدا کے راستہ کی طرف جو غالب ( اور ) قابل تعریف ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

A. L. R. A Book which We have revealed unto thee, in order that thou mightest lead mankind out of the depths of darkness into light - by the leave of their Lord - to the Way of (Him) the Exalted in power, worthy of all praise!-

Translated by

Muhammad Sarwar

Alif. Lam. Ra. A Book has been revealed to you, (Muhammad), so that, by the permission of their Lord, you would be able to lead people from darkness into light along the path of the Majestic, Praised One.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Alif-Lam-Ra. (This is) a Book which We have revealed unto you in order that you might lead mankind out of darkness into light by their Lord's leave to the path of the Almighty, the Praised.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Alif Lam Ra. (This is) a Book which We have revealed to you that you may bring forth men, by their Lord's permission from utter darkness into light-- to the way of the Mighty, the Praised One,

Translated by

William Pickthall

Alif. Lam. Ra. (This is) a Scripture which We have revealed unto thee (Muhammad) that thereby thou mayst bring forth mankind from darkness unto light, by the permission of their Lord, unto the path of the Mighty, the Owner of Praise,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अलिफ़-लाम-रा, यह किताब है जिसको हमने आपकी तरफ़ नाज़िल किया है; ताकि आप लोगों को अंधेरों से निकाल कर उजाले की तरफ़ लाएं, उनके रब के हुक्म से ख़ुदा-ए-अज़ीज़ व हमीद के रास्ते की तरफ़।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آ لر یہ (قرآن) ایک کتاب ہے جس کو ہم نے آپ پر نازل فرمایا ہے تاکہ آپ تمام لوگوں کو ان کے پروردگار کے حکم سے تاریکیوں سے روشنی کی طرف یعنی خدائے غالب ستودہ صفات کی راہ کی طرف لاویں۔ (4) (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” الر۔ ایک کتاب ہے جسے ہم نے آپ کی طرف نازل کیا ہے، تاکہ آپ لوگوں کو اندھیروں سے روشنی کی طرف نکال لائیں، ان کے رب کے حکم سے اور اس کے راستے کی طرف جو سب پر غالب، بہت تعریف والا ہے۔ “ (١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ا۔ ل۔ ر۔ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے تمہاری طرف نازل کیا ہے تا کہ تم لوگوں کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لاؤ، ان کے رب کی توفیق سے ، اس خدا کے راستے پر جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

الۤرٰ یہ کتاب ہے جو ہم نے آپ کی طرف نازل کی تاکہ آپ لوگوں کو ان کے پروردگار کے حکم سے اندھیروں سے نور کی طرف نکالیں یعنی اس کی راہ کی طرف جو زبردست ہے خوبیوں والا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ال رٰ ۔ یہ ایک کتاب ہے کہ ہم نے اتاری تیری طرف کہ تو نکالے لوگوں کو اندھیروں سے اجالے کی طرف ان کے رب کے حکم سے راستہ پر اس زبردست خوبیوں والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

الر قف قرآن ایک کتاب ہے جس کو ہم نے آپ کی جانب اس لئے نازل کیا ہے کہ آپ بنی نوع انسان کو ان کے رب کے حکم سے تاریکیوں سے نکال کر اسی روشنی کی طرف جو ایک زبردست ستودہ صفات کی راہ ہے لے آئیں