Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 11

سورة إبراهيم

قَالَتۡ لَہُمۡ رُسُلُہُمۡ اِنۡ نَّحۡنُ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُکُمۡ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ یَمُنُّ عَلٰی مَنۡ یَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِہٖ ؕ وَ مَا کَانَ لَنَاۤ اَنۡ نَّاۡتِیَکُمۡ بِسُلۡطٰنٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰہِ ؕ وَ عَلَی اللّٰہِ فَلۡیَتَوَکَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۱﴾

Their messengers said to them, "We are only men like you, but Allah confers favor upon whom He wills of His servants. It has never been for us to bring you evidence except by permission of Allah . And upon Allah let the believers rely.

ان کے پیغمبروں نے ان سے کہا کہ یہ تو سچ ہے کہ ہم تم جیسے ہی انسان ہیں لیکن اللہ تعالٰی اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنا فضل کرتا ہے اللہ کے حکم کے بغیر ہماری مجال نہیں کہ ہم کوئی معجزہ تمہیں لا دکھائیں اور ایمان والوں کو صرف اللہ تعالٰی ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَتۡ
کہا
لَہُمۡ
انہیں
رُسُلُہُمۡ
ان کے رسولوں نے
اِنۡ
نہیں ہیں
نَّحۡنُ
ہم
اِلَّا
مگر
بَشَرٌ
ایک انسان
مِّثۡلُکُمۡ
تم جیسے
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَمُنُّ
احسان کرتا ہے
عَلٰی مَنۡ
جس پر
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
مِنۡ عِبَادِہٖ
اپنے بندوں میں سے
وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے (ممکن)
لَنَاۤ
ہمارے لئے
اَنۡ
کہ
نَّاۡتِیَکُمۡ
ہم لے آئیں تمہارے پاس
بِسُلۡطٰنٍ
کوئی دلیل
اِلَّا
مگر
بِاِذۡنِ اللّٰہِ
اللہ کے اذن سے
وَعَلَی اللّٰہِ
اور اللہ ہی پر
فَلۡیَتَوَکَّلِ
پس چاہیے کہ توکل کریں
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان لانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَتۡ
کہا
لَہُمۡ
اُن کے لیے
رُسُلُہُمۡ
اُن کے رسولوں نے
اِنۡ
نہیں
نَّحۡنُ
ہم
اِلَّا
مگر
بَشَرٌ
انسان
مِّثۡلُکُمۡ
تمہارے جیسے
وَلٰکِنَّ
لیکن
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَمُنُّ
احسان فرماتا ہے
عَلٰی
اوپر
مَنۡ
جس کے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
مِنۡ عِبَادِہٖ
اپنے بندوں میں سے
وَمَا
اور نہیں
کَانَ
ہے
لَنَاۤ
ہمارے لیے
اَنۡ
یہ کہ
نَّاۡتِیَکُمۡ
ہم لائیں تمہارے پاس
بِسُلۡطٰنٍ
کوئی دلیل
اِلَّا
بغیر
بِاِذۡنِ اللّٰہِ
اذن ِ الٰہی کے
وَعَلَی اللّٰہِ
اوراللہ تعالیٰ ہی پر
فَلۡیَتَوَکَّلِ
پس لازم ہے کہ بھروسہ کریں
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان والے
Translated by

Juna Garhi

Their messengers said to them, "We are only men like you, but Allah confers favor upon whom He wills of His servants. It has never been for us to bring you evidence except by permission of Allah . And upon Allah let the believers rely.

ان کے پیغمبروں نے ان سے کہا کہ یہ تو سچ ہے کہ ہم تم جیسے ہی انسان ہیں لیکن اللہ تعالٰی اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنا فضل کرتا ہے اللہ کے حکم کے بغیر ہماری مجال نہیں کہ ہم کوئی معجزہ تمہیں لا دکھائیں اور ایمان والوں کو صرف اللہ تعالٰی ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

رسولوں نے انھیں کہا : ٹھیک ہے، ہم تمہارے ہی جیسے انسان ہیں مگر اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے احسان فرما دیتا ہے اور یہ ہماری طاقت نہیں کہ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی معجزہ لاسکیں اور ایمان لانے والوں کو اللہ پر ہی بھروسہ کرنا چاہئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ان کے رسولوں نے ان سے کہاکہ ہم کچھ نہیں مگرتمہارے ہی جیسے انسان ہیں لیکن اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس پرچاہتاہے احسان فرماتاہے اورہمارے لیے ممکن نہیں کہ ہم تمہارے پاس اذنِ الٰہی کے بغیرکوئی دلیل لائیں اور اﷲ تعالیٰ ہی پرتولازم ہے کہ ایمان والے بھروسہ کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Their prophets said to them, |"We are no more than a human being like you, but Allah favours whom He wills from His servants. It is not for us to bring you an author¬ity without Allah&s permission. And in Allah the believ¬ers must place their trust.

ان کو کہا ان کے رسولوں نے ہم تو یہی آدمی ہیں جیسے تم لیکن اللہ احسان کرتا ہے اپنے بندوں میں جس پر چاہے، اور ہمارا کام نہیں کہ لے آئیں تمہارے پاس سند مگر اللہ کے حکم سے اور اللہ پر بھروسہ چاہئے ایمان والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کے رسولوں نے ان سے کہا کہ واقعی ہم کچھ نہیں ہیں مگر تمہاری ہی طرح کے انسان لیکن اللہ احسان فرماتا ہے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اور ہمارے لیے ممکن نہیں ہے کہ ہم لے آئیں تمہارے پاس کوئی معجزہ اللہ کے حکم کے بغیر۔ اور اللہ ہی پر توکل کرنا چاہیے اہل ایمان کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان کے رسولوں نے ان سے کہا واقعی ہم کچھ نہیں ہیں مگر تم ہی جیسے انسان لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے نوازتا ہے ۔ 21 اور یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے کہ تمہیں کوئی سَنَد لا دیں ۔ سَنَد تو اللہ ہی کے اِذن سے آسکتی ہے اور اللہ ہی پر اہل ایمان کو بھروسہ کرنا چاہیے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان سے ان کے پیغمبروں نے کہا : ہم واقعی تمہارے ہی جیسے انسان ہیں ، لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے خصوصی احسان فرما دیتا ہے ۔ اور یہ بات ہمارے اختیار میں نہیں ہے کہ ہم اللہ کے حکم کے بغیر تمہیں کوئی معجزہ لا دکھائیں ، اور مومنوں کو صرف اللہ پر بھروسہ رکھنا چاہیے ۔ ( ٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کے پیغمبروں نے ان سے کہا یہ تو تم سچ کہتے ہو بیشک ہم اور کچھ نہیں تمہاری طرح آدمی ہیں فرشتے یا جونی نہیں ہیں خدا اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے احسان کرتا ہے پیغمبری سے سرفراز فرماتا ہے 7 اور اب وہی نشانی نشانی بغیر خدا کے حکم کے ہم تمہارے پاس نہیں دیکھتے دکھلا نہیں سکتے اور ایمانداروں کو چاہیے کہ اللہ ہی پر بھروسا کریں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کے پیغمبروں نے ان سے فرمایا (ہاں) ہم تمہارے ہی جیسے آدمی ہیں و لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتے ہیں احسان (نبوت عطا) فرماتے ہیں اور یہ ہمارے اختیار میں نہیں کہ ہم اللہ کے حکم کے بغیرتم کو (جو تم چاہو) معجزہ دکھا سکیں اور اللہ ہی پر سب ایمان والوں کو بھروسہ کرنا چاہیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کے رسولوں نے ان سے کہا کہ ہم تم جیسے ہی بشر ہیں لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے احسان کردیتا ہے۔ اور ہمارا یہ اختیار نہیں ہے کہ ہم اللہ کی اجازت کے بغیر کوئی دلیل (معجزہ) لے کر آئیں اور مومنوں کو اللہ پر ہی بھروسہ کرنا چاہئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پیغمبروں نے ان سے کہا کہ ہاں ہم تمہارے ہی جیسے آدمی ہیں۔ لیکن خدا اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے (نبوت کا) احسان کرتا ہے اور ہمارے اختیار کی بات نہیں کہ ہم خدا کے حکم کے بغیر تم کو (تمہاری فرمائش کے مطابق) معجزہ دکھائیں اور خدا ہی پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہیئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Their apostles said unto them: we are naught but human beings like but Allah bestoweth favour on you, of His bond whomsoever He willeth and it is not for us to bring you a men command of warrantv except by the Allah. On Allah then let the believers rely.

ان سے ان کے پیمبروں نے کہا (بیشک) ہم تمہارے ہی جیسے بشر ہیں لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے احسان فرمادے ۔ اور یہ ہمارے بس میں نہیں کہ ہم تمہارے پاس کوئی معجزہ بجز حکم الہی کے لے آئیں ۔ اور ایمان والوں کو تو چاہیے کہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کے رسولوں نے جواب دیا کہ ہم ہیں تو تمہارے ہی جیسے آدمی ، لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے اپنا فضل فرماتا ہے اور یہ ہمارے اختیار میں نہیں کہ ہم تمہارے پاس معجزہ لادیں مگر اللہ کے حکم سے اور ایمان لانے والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان کے رسولوں نے ان سے فرمایا بے شک ہم تمہارے جیسے انسان ہیں مگر اللہ ( تعالیٰ ) اپنے بندوں میں جس پر چاہتا ہے احسان فرمادیتا ہے اور یہ ہمارے اختیار میں نہیں کہ ہم اللہ ( تعالیٰ ) کی اجازت کے بغیر تمہارے پاس کوئی دلیل لے آئیں اور ایمان والوں کو صرف اللہ ( تعالیٰ ) ہی پر بھروسا رکھنا چاہیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پیغمبر نے ان سے کہا کہ ہاں ہم ! تمہارے ہی جیسے آدمی ہیں لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے (نبوت دیتا ہے) احسان کرتا ہے اور ہمارے اختیار کی بات نہیں کہ ہم اللہ کے حکم کے بغیر تم کو تمہاری فرمائش کے مطابق معجزہ دکھائیں اور اللہ پر ہی مومنوں کو بھروسا رکھنا چاہیے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کے رسولوں نے ان کے جواب میں فرمایا کہ بلاشبہ ہم ہیں تو تم ہی جیسے بشر (اور انسان) لیکن (بشریت اور نبوت میں کوئی تضاد نہیں اس لئے) اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے احسان فرما دیتا ہے، اور ہمارے بس میں نہیں کہ ہم تمہارے پاس کوئی سند لے آئیں مگر اللہ ہی کے اذن سے، اور اللہ پر بھروسہ کرنا چاہئیے ایمان والوں کو (ہر حال میں) ،

Translated by

Noor ul Amin

رسولوں نے انہیں کہا:’’بیشک ہم تمہارے ہی جیسے انسان ہیں مگرا للہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے احسان فرمادیتا ہے اور یہ ہماری طاقت نہیں کہ اللہ کے حکم کے بغیرکوئی معجزہ لاسکیں اور ایمان لانے والوں کو اللہ پر ہی توکل کرنا چاہییے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کے رسولوں نے ان سے کہا ( ف۳۰ ) ہم ہیں تو تمہاری طرح انسان مگر اللہ اپنے بندوں میں جس پر چاہے احسان فرماتا ہے ( ف۳۱ ) اور ہمارا کام نہیں کہ ہم تمہارے پاس کچھ سند لے آئیں مگر اللہ کے حکم سے ، اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہیے ( ف۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ان کے رسولوں نے ان سے کہا: اگرچہ ہم ( نفسِ بشریت میں ) تمہاری طرح انسان ہی ہیں لیکن ( اس فرق پر بھی غور کرو کہ ) اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے احسان فرماتا ہے ( پھر برابری کیسی؟ ) ، اور ( رہ گئی روشن دلیل کی بات ) یہ ہمارا کام نہیں کہ ہم اللہ کے حکم کے بغیر تمہارے پاس کوئی دلیل لے آئیں ، اور اللہ ہی پر مومنوں کو بھروسہ کرنا چاہئے

Translated by

Hussain Najfi

ان کے رسولوں نے ان سے کہا کہ بے شک ہم نہیں ہیں مگر تمہارے جیسے بشر ( اور انسان ) مگر اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنا احسان فرماتا ہے اور ہمارے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ ہم تمہیں کوئی کھلی ہوئی دلیل ( معجزہ ) پیش کریں مگر اللہ کے حکم سے اور اللہ پر ہی اہل ایمان کو بھروسہ کرنا چاہیئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Their messengers said to them: "True, we are human like yourselves, but Allah doth grant His grace to such of his servants as He pleases. It is not for us to bring you an authority except as Allah permits. And on Allah let all men of faith put their trust.

Translated by

Muhammad Sarwar

The Messengers replied, "We are certainly mere mortals like you, but God bestows His favors on whichever of His servants He wants. We can not bring you authority without the permission of God. The faithful should trust in God alone.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Their Messengers said to them: "We are no more than human beings like you, but Allah bestows His grace to whom He wills of His servants. It is not ours to bring you an authority (proof) except by the permission of Allah. And in Allah (alone) let the believers put their trust."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Their apostles said to them: We are nothing but mortals like yourselves, but Allah bestows (His) favors on whom He pleases of His servants, and it is not for us that we should bring you an authority except by Allah's permission; and on Allah should the believers rely.

Translated by

William Pickthall

Their messengers said unto them: We are but mortals like you, but Allah giveth grace unto whom He will of His slaves. It is not ours to bring you a warrant unless by the permission of Allah. In Allah let believers put their trust!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उनके रसूलों ने उनसे कहा कि हम इसके सिवा कुछ नहीं कि तुम्हारे ही जैसे इंसान हैं मगर अल्लाह अपने बंदों में से जिस पर चाहता है अपना ईनाम फ़रमाता है और यह हमारे इख़्तियार में नहीं कि हम तुम को कोई मोजिज़ा दिखाएं बग़ैर अल्लाह के हुक्म के, और ईमान वालों को अल्लाह ही पर भरोसा करना चाहिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان کے رسولوں نے (اس کے جواب میں) کہا کہ ہم بھی تمہارے جیسے آدمی ہیں لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے (وہ) احسان فرما دے اور یہ بات ہمارے قبضے کی نہیں کہ ہم تم کو کوئی معجزہ دکھلا سکیں بغیر خدا کے خکم کے اور اللہ ہی پر سب ایمان والوں کو بھروسہ کرنا چاہیے۔ (11)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان کے رسولوں نے کہا ہم نہیں ہیں مگر تمہارے جیسے بشر ہیں۔ لیکن اللہ احسان فرماتا ہے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اور ہمارے لیے ممکن نہیں کہ تمہارے پاس کوئی دلیل اللہ کے اذ ن کے بغیر لے آئیں اور پس لازم ہے کہ ایمان والے اللہ پر بھروسہ کریں۔ “ (١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے رسولوں نے ان سے کہا واقعی ہم کچھ نہیں ہیں مگر تم ہی جیسے انسان۔ لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے ، نوازتا ہے۔ اور یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے کہ تمہیں کوئی سند لا دیں۔ سند تو اللہ ہی کے اذن سے ہو سکتی ہے اور اللہ ہی پر اہل ایمان کو بھروسہ کرنا چاہیے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کے رسولوں نے ان سے کہا کہ ہم تمہارے ہی جیسے آدمی ہیں لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے احسان فرماتا ہے اور ہمارے بس کی یہ بات نہیں کہ ہم تمہارے سامنے کوئی معجزہ اللہ کے حکم کے بغیر لاسکیں اور ایمان والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ان کو کہا ان کے رسولوں نے ہم تو یہی آدمی ہیں جیسے تم لیکن اللہ احسان کرتا ہے اپنے بندوں میں جس پر چاہے اور ہمارا کام نہیں کہ لے آئیں تمہارے پاس سند مگر اللہ کے حکم سے اور اللہ پر بھروسہ چاہیے ایمان والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کے پیغمبروں نے ان کا جواب دیا بیشک ہم بھی تمہارے ہی جیسے آدمی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے احسان کردیتا ہے اور یہ ہمارے اختیار میں نہیں کہ ہم بغیر اذن الٰہی کوئی معجز ہ تمہارے سامنے پیش کرسکیں اور سب مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے