Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 12

سورة إبراهيم

وَ مَا لَنَاۤ اَلَّا نَتَوَکَّلَ عَلَی اللّٰہِ وَ قَدۡ ہَدٰىنَا سُبُلَنَا ؕ وَ لَنَصۡبِرَنَّ عَلٰی مَاۤ اٰذَیۡتُمُوۡنَا ؕ وَ عَلَی اللّٰہِ فَلۡیَتَوَکَّلِ الۡمُتَوَکِّلُوۡنَ ﴿٪۱۲﴾  14

And why should we not rely upon Allah while He has guided us to our [good] ways. And we will surely be patient against whatever harm you should cause us. And upon Allah let those who would rely [indeed] rely."

آخر کیا وجہ ہے کہ ہم اللہ تعالٰی پر بھروسہ نہ رکھیں جبکہ اسی نے ہمیں ہماری راہیں سجھا ئی ہیں ۔ واللہ جو ایذائیں تم ہمیں دو گے ہم ان پر صبر ہی کریں گے توکل کرنے والوں کو یہی لائق ہے کہ اللہ ہی پر توکل کریں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور کیا ہے
لَنَاۤ
ہمیں
اَلَّا
کہ نہ
نَتَوَکَّلَ
ہم توکل کریں
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
وَقَدۡ
حالانکہ تحقیق
ہَدٰىنَا
ہدایت دی اس نے ہمیں
سُبُلَنَا
ہمارے راستوں کی
وَلَنَصۡبِرَنَّ
اور البتہ ہم ضرور صبر کریں گے
عَلٰی مَاۤ
اوپر اس جو
اٰذَیۡتُمُوۡنَا
اذیت دے رہے ہو تم ہمیں
وَعَلَی اللّٰہِ
اور اللہ پر ہی
فَلۡیَتَوَکَّلِ
پس چاہیے کہ توکل کریں
الۡمُتَوَکِّلُوۡنَ
توکل کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور کیا ہے
لَنَاۤ
ہمارے لیے
اَلَّا
یہ کہ نہ
نَتَوَکَّلَ
ہم بھروسہ کریں
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَقَدۡ
حالانکہ یقیناً
ہَدٰىنَا
اس نے ہمیں دکھائے
سُبُلَنَا
ہمارے راستے
وَلَنَصۡبِرَنَّ
اور یقیناً ہم ضرور صبر کریں گے
عَلٰی
اوپر
مَاۤ
اس کے جو
اٰذَیۡتُمُوۡنَا
تکلیف دو گے تم تمہیں
وَعَلَی اللّٰہِ
اور اللہ تعالیٰ پر
فَلۡیَتَوَکَّلِ
پس لازم ہے کہ بھروسہ کریں
الۡمُتَوَکِّلُوۡنَ
بھروسہ کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

And why should we not rely upon Allah while He has guided us to our [good] ways. And we will surely be patient against whatever harm you should cause us. And upon Allah let those who would rely [indeed] rely."

آخر کیا وجہ ہے کہ ہم اللہ تعالٰی پر بھروسہ نہ رکھیں جبکہ اسی نے ہمیں ہماری راہیں سجھا ئی ہیں ۔ واللہ جو ایذائیں تم ہمیں دو گے ہم ان پر صبر ہی کریں گے توکل کرنے والوں کو یہی لائق ہے کہ اللہ ہی پر توکل کریں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم اللہ پر کیوں نہ بھروسہ کریں جبکہ اس نے ہمیں ہماری سب راہیں دکھا دی ہیں اور جو دکھ تم ہمیں دے رہے ہو اس پر ہم صبر کریں گے اور بھروسہ کرنے والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہمیں کیاہے کہ ہم اﷲ تعالیٰ پر بھروسہ نہ کریں حالانکہ اُس نے ہمیں ہمارے راستے دِکھائے ہیں؟اورجوبھی تکلیف تم ہمیں دو گے اس پریقیناہم ضرور صبرکریں گے پس بھروسہ کرنے والوں پرلازم ہے کہ اﷲ تعالیٰ ہی پر بھروسہ کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And what is wrong with us that we should not put our trust in Allah when He has guided us to our paths? And certainly we shall en¬dure with patience whatever you afflict us with. And in Allah should trust those who trust.|"

اور ہم کو کیا ہوا کہ بھروسہ نہ کریں اللہ پر اور وہ سمجھا چکا ہم کو ہماری راہیں، اور ہم صبر کریں گے ایذا پر جو تم ہم کو دیتے ہو اور اللہ پر بھروسہ چاہئے بھروسے والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہمیں کیا ہے کہ ہم اللہ پر توکل نہ کریں حالانکہ اس نے ہمیں ہمارے راستوں کی ہدایت بخشی ہے اور ہم صبر ہی کریں گے اس ایذا پر جو تم ہمیں پہنچا رہے ہو اور اللہ ہی پر توکل کرنا چاہیے تمام توکل کرنے والوں کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور ہم کیوں نہ اللہ پر بھروسہ کریں جب کہ ہماری زندگی کی راہوں میں اس نے ہماری رہنمائی کی ہے؟ جو اذیّتیں تم لوگ ہمیں دے رہے ہو ان پر ہم صبر کریں گے اور بھروسہ کرنے والوں کا بھروسہ اللہ ہی پر ہونا چاہیے ۔ ؏ ۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور آخر ہم کیوں اللہ پر بھروسہ نہ رکھیں ، جبکہ اس نے ہمیں ان راستوں کی ہدایت دے دی ہے جن پر ہمیں چلنا ہے ؟ اور تم نے ہمیں جو تکلیفیں پہنچائی ہیں ، ان پر ہم یقینا صبر کریں گے ، اور جن لوگوں کو بھروسہ رکھنا ہو ، انہیں اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم کو کیا ہوا جو ہم اللہ پر بھروسا نہ کریں حالانکہ وہ ہم کو ہمارے ہدایت کے رستے بتاچکا اور تم نے جو ہم کو تکلیف دی ہے ہم کو جھوٹا بنایا طرح طرح سے ستایا، بیشک ہم اس پر صبر کئے رہیں گے اور بھروسا کرنے والوں کو اللہ پر بھروسا کرنا چاہیے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم پر بھروسہ کیوں نہ رکھیں اور یقینا اس نے ہمیں ہمارے (دونوں جہانوں کے فائدے کے) راستے بتا دیئے اور جو تکلیفیں تم ہم کو دیتے ہو ہم اس پر ضرور صبر کریں گے اور بھروسہ کرنے والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہمیں کیا ہوا کہ ہم اللہ پر بھروسہ نہ کریں جس نے ہمیں ہمارے راستے بتائے ہیں اور تم ہمیں جو بھی اذیتیں پہنچاؤ گے اس پر ہم صبر کریں گے اور بھروسہ کرنے والوں کو اللہ پر ہی بھروسہ کرنا چاہئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم کیونکر خدا پر بھروسہ نہ رکھیں حالانکہ اس نے ہم کو ہمارے (دین کے سیدھے) رستے بتائے ہیں۔ جو تکلیفیں تم ہم کو دیتے ہو اس پر صبر کریں گے۔ اور اہل توکل کو خدا ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And wherefore should we not rely on Allah when He hath surely guided us our ways! And surely we shall bear patiently that with which ye afflict us and in Allah then let the trustful put their trust.

اور ہم اللہ پر بھروسہ کیسے نہ رکھیں درآنحالیکہ اس نے ہمیں ہمارے راستے دکھادئیے ۔ اور تم نے جو ہمیں ایذا پہنچائی اس پر ہم صبر ہی کریں گے اور بھروسہ رکھنے والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم کیوں نہ اللہ پر بھروسہ رکھیں جبکہ اس نے ہمیں ہمارے راستوں کی ہدایت بخشی اور تم ہمیں جو ایذاء بھی پہنچاؤ گے ، ہم اس پر صبر کریں گے اور بھروسہ کرنے والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اورہم کیوںنہ اللہ ( تعالیٰ ) پر بھروسا کریں جبکہ اس نے ہماری ہمارے ( دونوں جہانوں کے فائدہ مند ) راستوں کی طرف رہنمائی فرمائی ۔ اور تم ہمیں جتنی تکالیف پہنچارہے ہو ہم اس پر ضروربالضرور صبر کریں گے اور بھروسا کرنے والوں کو اللہ ( تعالیٰ ) ہی پر بھروسا رکھنا چاہیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم کیوں کر اللہ پر بھروسا نہ رکھیں جب کہ اس نے ہم کو ہمارے دین کے سیدھے راستے بتائے ہیں، اور جو تکلیفیں تم ہم کو دیتے ہو ہم اس پر صبر کریں گے اور بھروسا کرنے والوں کو اللہ ہی پر بھروسا کرنا چاہیے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم کیوں اللہ پر بھروسہ نہ کریں جب کہ اسی نے ہمیں (دارین کی سعادتوں کی) راہیں سمجھا دیں، اور ہم ضرور صبر (و برداشت) ہی سے کام لیتے رہیں گے ان ایذاؤں پر جو تم لوگ ہمیں پہنچا رہے ہو، اور اللہ پر بھروسہ کرنا چاہیے (ہر حال میں) ، بھروسہ کرنے والوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم اللہ پر کیوں نہ بھروسہ کریں جبکہ اس نے ہمیں سیدھی راہوں پر چلا یا اورجو دکھ تم ہمیں دے رہے ہواس پر ہم صبرکریں گے اور بھروسہ کرنے والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہمیں کیا ہوا کہ اللہ پر بھروسہ نہ کریں ( ف۳۳ ) اس نے تو ہماری راہیں ہمیں دکھا دیں ( ف۳٤ ) اور تم جو ہمیں ستا رہے ہو ہم ضرور اس پر صبر کریں گے ، اور بھروسہ کرنے والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہیے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہمیں کیا ہے کہ ہم اللہ پر بھروسہ نہ کریں درآنحالیکہ اسی نے ہمیں ( ہدایت و کامیابی کی ) راہیں دکھائی ہیں ، اور ہم ضرور تمہاری اذیت رسانیوں پر صبر کریں گے اور اہلِ توکل کو اللہ ہی پر توکل کرنا چاہیے

Translated by

Hussain Najfi

آخر ہمیں کیا ہے کہ ہم اللہ پر بھروسہ نہ کریں حالانکہ اسی نے ہمیں ہماری ( زندگی کی ) راہوں کی راہنمائی کی ہے اور تم ہمیں جو ایذائیں پہنچا رہے ہو ہم ان پر صبر کریں گے اور اللہ ہی پر بھروسہ کرنے والوں کو بھروسہ کرنا چاہیئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"No reason have we why we should not put our trust on Allah. Indeed He Has guided us to the Ways we (follow). We shall certainly bear with patience all the hurt you may cause us. For those who put their trust should put their trust on Allah."

Translated by

Muhammad Sarwar

Why should we not trust in God when He has shown us the right way? We shall exercise patience against the troubles with which you afflict us. Whoever needs a trustee should trust in God."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And why should we not put our trust in Allah while He indeed has guided us in our ways And we shall certainly bear with patience all the hurt you may cause us, and in Allah (alone) let those who trust, put their trust."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And what reason have we that we should not rely on Allah? And He has indeed guided us in our ways; and certainly we would bear with patience your persecution of us; and on Allah should the reliant rely.

Translated by

William Pickthall

How should we not put our trust in Allah when He hath shown us our ways? We surely will endure the hurt ye do us. In Allah let the trusting put their trust.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम क्यों न अल्लाह पर भरोसा करें जबकि उसने हमको हमारे रास्ते बताए, और जो तकलीफ़ तुम हमें दोगे हम उस पर सब्र करेंगे, और भरोसा करने वालों को अल्लाह ही पर भरोसा करना चाहिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم کو اللہ پر بھروسہ نہ کرنے کا کون امر باعث ہوسکتا ہے حالانکہ اس نے ہم کو ہمارے (منافع دارین کے) راستے بتلا دیئے (1) اور تم نے جو کچھ ہم کو ایذا پہنچائی ہے ہم اس پر صبر کریں گے اور اللہ ہی پر بھروسہ کرنے والوں کو بھروسہ رکھنا چاہیئے۔ (12)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہمیں کیا ہوا ہے کہ ہم اللہ پر بھروسہ نہ کریں، حالانکہ اس نے ہمیں راستے دکھا دیے ہیں اور ہم ہر صورت اس پر صبر کریں گے جو تم ہمیں تکلیف پہنچاؤ گے اور پس چاہیے کہ بھروسہ کرنے والے اللہ تعالیٰ پر ہی بھروسہ کریں۔ “ (١٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہم کیوں نہ اللہ پر بھروسہ کریں جب کہ ہماری زندگی کی راہوں میں اس نے ہماری رہنمائی کی ہے ؟ جو اذیتیں تم لوگ ہمیں دے رہے ہیں ان پر ہم صبر کریں گے اور بھروسہ کرنے والوں کا بھروسہ اللہ ہی پر ہونا چاہئے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہمیں کیا ہوا کہ ہم اللہ پر بھروسہ نہ کریں حالانکہ اس نے ہمیں ہماری راہیں دکھائی ہیں اور ہم تمہاری ایذاؤں پر ضرور ضرور صبر کریں گے اور اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے بھروسہ کرنے والوں کو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم کو کیا ہوا کہ بھروسہ نہ کریں اللہ پر اور وہ سمجھا چکا ہم کو ہماری راہیں اور ہم صبر کریں گے ایذاء پر جو تم ہم کو دیتے ہو اور اللہ پر بھروسہ چاہیے بھروسے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہمارے لئے کیا عذر ہوسکتا ہے کہ ہم خدا پر بھروسہ نہ کریں حالانکہ اس نے ہمارے سب طریقے ہم کو بتا دیئے ہیں اور ہم ضرور اس ایذا پر جو تم ہم کو پہنچا تے ہو صبر کریں گے اور توکل کرنے والوں کو خدا ہی پر توکل کرنا چاہئے ،