Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 13

سورة إبراهيم

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لِرُسُلِہِمۡ لَنُخۡرِجَنَّکُمۡ مِّنۡ اَرۡضِنَاۤ اَوۡ لَتَعُوۡدُنَّ فِیۡ مِلَّتِنَا ؕ فَاَوۡحٰۤی اِلَیۡہِمۡ رَبُّہُمۡ لَنُہۡلِکَنَّ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۳﴾

And those who disbelieved said to their messengers, "We will surely drive you out of our land, or you must return to our religion." So their Lord inspired to them, "We will surely destroy the wrongdoers.

کافروں نے اپنے رسولوں سے کہا ہم تمہیں ملک بدر کر دیں گے یا تم پھر سے ہمارے مذہب میں لوٹ آؤ ۔ تو ان کے پروردگار نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہم ان ظالموں کو ہی غارت کر دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لِرُسُلِہِمۡ
اپنے رسولوں کو
لَنُخۡرِجَنَّکُمۡ
البتہ ہم ضرور نکال دیں گے تمہیں
مِّنۡ اَرۡضِنَاۤ
اپنی زمین سے
اَوۡ
یا
لَتَعُوۡدُنَّ
البتہ تم ضرور لوٹو گے
فِیۡ مِلَّتِنَا
ہماری ملت میں
فَاَوۡحٰۤی
تو وحی کی
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
رَبُّہُمۡ
ان کے رب نے
لَنُہۡلِکَنَّ
البتہ ہم ضرور ہلاک کردیں گے
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لِرُسُلِہِمۡ
اپنے رسولوں سے
لَنُخۡرِجَنَّکُمۡ
یقیناً ہم ضرور نکال دیں گے تمہیں
مِّنۡ اَرۡضِنَاۤ
اپنی زمین سے
اَوۡ
یا
لَتَعُوۡدُنَّ
لازمًا تم واپس آؤ گے
فِیۡ مِلَّتِنَا
ہماری ملت میں
فَاَوۡحٰۤی
تو وحی کی
اِلَیۡہِمۡ
ان کی طرف
رَبُّہُمۡ
ان کے رب نے
لَنُہۡلِکَنَّ
یقیناً ہم ضرور ہلاک کریں گے
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
Translated by

Juna Garhi

And those who disbelieved said to their messengers, "We will surely drive you out of our land, or you must return to our religion." So their Lord inspired to them, "We will surely destroy the wrongdoers.

کافروں نے اپنے رسولوں سے کہا ہم تمہیں ملک بدر کر دیں گے یا تم پھر سے ہمارے مذہب میں لوٹ آؤ ۔ تو ان کے پروردگار نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہم ان ظالموں کو ہی غارت کر دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آخر کافروں نے اپنے رسول سے کہہ دیا کہ : ہم تمہیں اپنے ملک سے نکال دیں گے یا تمہیں واپس ہمارے دین میں آنا ہوگا تب ان کے پروردگار نے ان کی طرف وحی کی کہ ہم ان ظالموں کو یقینا ہلاک کردیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے کفرکیا انہوں نے اپنے رسولوں سے کہاکہ یقیناہم تمہیں ضروراپنی زمین سے نکال دیں گے یا لازماًتم ضرورہماری ملت میں واپس آؤگے،توان کے رب نے اُن کی طرف وحی کی یقیناہم ان ظالموں کو ضرور ہلاک کر دیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the disbelievers said to their prophets, |"We shall certainly expel you from our land unless you come back to our faith.|" So, their Lord revealed to them, |"We shall surely destroy the transgressors,

اور کہا کافروں نے اپنے رسولوں کو ہم نکال دیں گے تم کو اپنی زمین سے یا لوٹ آؤ ہمارے دین میں، تب حکم بھیجا ان کو ان کے رب نے ہم غارت کریں گے ان ظالموں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کہا ان لوگوں نے جو کافر ہوئے تھے اپنے رسولوں سے ہم لازماً نکال باہر کریں گے تمہیں اپنی زمین سے یا تمہیں لوٹنا ہوگا ہمارے دین میں تو وحی کی ان کی طرف ان کے رب نے کہ ہم ان ظالموں کو اب لازماً ہلاک کردیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

آخرکار منکرین نے اپنے رسولوں سے کہہ دیا کہ یا تو تمہیں ہماری ملّت میں واپس آنا ہوگا 22 ورنہ ہم تمہیں اپنے ملک سے نکال دیں گے ۔ تب ان کے رب نے ان پر وحی بھیجی کہ ہم ان ظالموں کو ہلاک کر دیں گے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا تھا ، انہوں نے اپنے پیغمبروں سے کہا کہ : ہم تمہیں اپنی سرزمین سے نکال کر رہیں گے ، ورنہ تمہیں ہمارے دین میں واپس آنا پڑے گا ۔ چنانچہ ان کے پروردگار نے ان پر وحی بھیجی کہ : یقین رکھو ، ہم ان ظالموں کو ہلاک کردیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور افروں نے اپنے پیغمبروں سے کہا ہم تم کو اپنے ملک سے ضرور نکال باہر کرینگے تو یا تو نکلنا گوارا کرو یا پھر ہمارے دین میں لوٹ آئو 2 تب وہ پیغمبر اور ان کے ساتھی بہت پریشان ہوئے آخر وحی بھیجی کہ تم کیوں اندیشہ کرتے ہو ہم ان ظالموں کو برباد کریں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کافر لوگوں نے اپنے پیغمبروں سے کہا کہ ہم تم کو ضرور اپنے ملک سے نکال دیں گے یا ہمارے مذہب میں واپس آجاؤ۔ پس ان (پیغمبروں) پر ان کے پروردگار نے وحی فرمائی کہ ہم ضرور ان ظالموں کو ہلاک کردیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کافروں نے اپنے رسولوں سے کہا کہ ہم تمہیں اپنی سر زمین سے نکال کر چھوڑیں گے یا تمہیں ہمارے دین کی طرف لوٹ کر آنا ہوگا۔ پھر ان کی طرف ان کے رب نے وحی بھیجی کہ ہم ظالموں کو ضرور ہلاک کر کے چھوڑیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو کافر تھے انہوں نے اپنے پیغمبروں سے کہا کہ (یا تو) ہم تم کو اپنے ملک سے باہر نکال دیں گے یا ہمارے مذہب میں داخل ہو جاؤ۔ تو پروردگار نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہم ظالموں کو ہلاک کر دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who disbelieved said to their apostles: we will surely drive you forth from our land, or else ye will have to return to our faith. Then their Lord Revealed unto them: We will surely destroy the wrong-doers.

اور کافروں نے اپنے پیمبروں سے کہا کہ ہم تمہیں اپنی زمین سے نکال کر رہیں گے یا یہ ہو کہ تم ہمارے مذہب میں پھر آؤ ۔ پھر ان (رسولوں) پر ان کے پروردگار نے وحی نازل فرمائی کہ ہم ضرور (ان) ظالموں کو ہلاک کرکے رکھیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کافروں نے اپنے رسولوں سے کہا کہ یا تو ہم تمہیں اپنی سرزمین سے نکال کر رہیں گے ، یا تمہیں ہماری ملت میں پھر واپس آنا پڑے گا ۔ تو ان کے رب نے ان پر وحی بھیجی کہ ہم ان ظالموں ہی کو ہلاک کردیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کافروں نے اپنے رسولوں سے کہا یا تمہیں ہمارے مذہب میںدوبارہ لوٹ آنا ہوگا ( ورنہ ) ہم ضرور بالضرور تمہیں اپنی سرزمین سے نکال دیں گے ۔ پس ان کے رب نے ان کی طرف وحی کی کہ ہم ضرور بالضرور ظالموںکو ہلاک کر دیں گے اور ان کے بعدضروربالضرور تمہیں ( اس ) سرزمین پر آباد کردیںگے ۔ یہ ( وعدہ ) ہر اس شخص کے لیے ہے جو میرے سامنے پیش ہونے سے ڈرتا ہے اور میرے ڈراوے سے خوف کھاتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو کافر تھے انہوں نے اپنے پیغمبروں سے کہا کہ یا تو ہم تم کو اپنے ملک سے باہر نکال دیں گے یا تم ہمارے مذہب میں داخل ہوجاؤ۔ تو اللہ رب العزت نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہم ظالموں کو ہلاک کردیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر (اس سب کے باوجود) ان کافروں نے اپنے رسولوں کو آخری جواب یہی دیا کہ یا تو تمہیں ہمارے مذہب میں واپس آنا ہوگا، یا ہم تمہیں نکال باہر کریں گے اپنی سرزمین سے، تب ان کے رب نے ان پر وحی بھیج (کر انھیں تسلی) دی کہ (یہ بےچارے تمہیں کیا نکالیں گے) ہم ضرور بالضرور ان ظالموں کو ہلاک کر (کے ان کا تیاپانچا کر) دیں گے

Translated by

Noor ul Amin

اور کافروں نے اپنے رسولوں سے کہاکہ :’’اگرتم ہمارے دین میں واپس نہ آئے توہم یقینا تمہیں ا پنے ملک سے نکال دیں گے تب ان کے رب نے ان کی طرف وحی کی کہ ’’ہم ان ظالموں کو یقینا ہلاک کردیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافروں نے اپنے رسولوں سے کہا ہم ضرور تمہیں اپنی زمین ( ف۳۵ ) سے نکال دیں گے یا تم ہمارے دین پر کچھ ہوجاؤ ، تو انھیں ان کے رب نے وحی بھیجی کہ ہم ضرور ظالموں کو ہلاک کریں گے

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کافر لوگ اپنے پیغمبروں سے کہنے لگے: ہم بہرصورت تمہیں اپنے ملک سے نکال دیں گے یا تمہیں ضرور ہمارے مذہب میں لوٹ آنا ہوگا ، تو ان کے رب نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہم ظالموں کو ضرور ہلاک کر دیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور کافروں نے اپنے رسولوں سے کہا کہ ہم تمہیں اپنی سر زمین سے نکال دیں گے یا پھر تم ہمارے مذہب میں لوٹ آؤ اور تب ان کے پروردگار نے ان پر وحی بھیجی کہ ہم ان ظالموں کو ضرور ہلاک کر دیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the Unbelievers said to their messengers: "Be sure we shall drive you out of our land, or ye shall return to our religion." But their Lord inspired (this Message) to them: "Verily We shall cause the wrong-doers to perish!

Translated by

Muhammad Sarwar

The disbelievers told the Messengers, "We shall expel you from our land unless you revert to our religion." Their Lord then sent them (the messengers) a revelation, "We have decided to destroy the unjust

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who disbelieved, said to their Messengers: "Surely, we shall drive you out of our land, or you shall return to our religion." So their Lord revealed to them: "Truly, We shall destroy the wrongdoers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who disbelieved said to their apostles: We will most certainly drive you forth from our land, or else you shall come back into our religion. So their Lord revealed to them: Most certainly We will destroy the unjust.

Translated by

William Pickthall

And those who disbelieved said unto their messengers: Verily we will drive you out from our land, unless ye return to our religion. Then their Lord inspired them, (saying): Verily we shall destroy the wrong-doers,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इनकार करने वालों ने अपने पैग़म्बरों से कहा कि या तो हम तुमको अपनी ज़मीन से निकाल देंगे या तुमको हमारी मिल्लत में वापस आना होगा, तो पैग़म्बरों के रब ने उन पर वह्य भेजी कि हम इन ज़ालिमों को हलाक कर देंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کفار نے اپنے رسولوں سے کہا کہ ہم تم کو اپنی زمین سے نکال دیں گے یا یہ ہو کہ تم ہمارے مذہب میں پھر آجاؤ پس ان رسولوں پر ان کے رب نے (تسلی کے لیے) وحی نازل فرمائی کہ ہم (ہی) ان ظالموں کو ضرور ہلاک کریں گے۔ (13)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جن لوگوں نے کفر کیا اپنے رسولوں سے کہنے لگے ہم ہر صورت تمہیں اپنی زمین سے نکال دیں گے، یا ضرور تم ہمارے دین میں واپس آؤ گے ان کے رب نے انکی طرف وحی کی کہ یقیناً ہم ان ظالموں کو ضرور ہلاک کریں گے۔ “ (١٣) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار منکرین نے اپنے رسولوں سے کہہ دیا کہ یا تو تمہیں ہماری ملت میں واپس آنا ہوگا ورنہ ہم تمہیں اپنے ملک سے نکال دیں گے ۔ تب ان کے رب نے ان پر وحی بھیجی کہ ہم ان ظالموں کو ہلاک کردیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کافروں نے اپنے رسولوں سے کہا کہ ضرور ضرور ہم تمہیں اپنی زمین سے نکال دیں گے یا یہ بات ہو کہ تم ہمارے دین میں واپس ہوجاؤ، سو ان کے رب نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہم ضرور بالضرور ظالموں کو ہلاک کردیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہا کافروں نے اپنے رسولوں کو ہم نکال دیں گے تم کو اپنی زمین سے یا لوٹ آؤ ہمارے دین میں تب حکم بھیجا ان کو ان کے رب نے ہم غارت کریں گے ان ظالموں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان کافروں نے اپنے رسولوں سے یہ بھی کہا کہ ہم تم کو اپنی سر زمین سے نکال باہر کریں گے یا تم ہماری ملت میں واپس چلے آئو اس پر ان رسولوں کے رب نے ان پر وحی بھیجی کہ ہم ان ظالموں کو ضرور ہلاک کردیں گے