Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 18

سورة إبراهيم

مَثَلُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِرَبِّہِمۡ اَعۡمَالُہُمۡ کَرَمَادِ ۣ اشۡتَدَّتۡ بِہِ الرِّیۡحُ فِیۡ یَوۡمٍ عَاصِفٍ ؕ لَا یَقۡدِرُوۡنَ مِمَّا کَسَبُوۡا عَلٰی شَیۡءٍ ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الضَّلٰلُ الۡبَعِیۡدُ ﴿۱۸﴾

The example of those who disbelieve in their Lord is [that] their deeds are like ashes which the wind blows forcefully on a stormy day; they are unable [to keep] from what they earned a [single] thing. That is what is extreme error.

ان لوگوں کی مثال جنہوں نے اپنے پالنے والے سے کفر کیا ، ان کے اعمال مثل اس راکھ کے ہیں جس پر تیز ہوا آندھی والے دن چلے جو بھی انہوں نے کیا اس میں سے کسی چیز پر قادر نہ ہونگے ، یہی دورکی گمراہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَثَلُ
مثال
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
بِرَبِّہِمۡ
اپنے رب سے
اَعۡمَالُہُمۡ
اعمال ان کے
کَرَمَادِ ۣ
اس راکھ کی طرح ہیں
اشۡتَدَّتۡ
کہ سخت ہوگئی ہو
بِہِ
اس پر
الرِّیۡحُ
ہوا
فِیۡ یَوۡمٍ
ایک دن میں
عَاصِفٍ
تیز ہوا کے
لَایَقۡدِرُوۡنَ
نہ وہ قدرت رکھیں گے
مِمَّا
اس میں سے جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمائی کی
عَلٰی شَیۡءٍ
کسی چیز پر
ذٰلِکَ
یہی ہے
ہُوَ
وہ
الضَّلٰلُ
گمراہی
الۡبَعِیۡدُ
دور کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَثَلُ
مثال
الَّذِیۡنَ
ان کی جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
بِرَبِّہِمۡ
اپنے رب کا
اَعۡمَالُہُمۡ
اعمال ان کے
کَرَمَادِ ۣ
راکھ کی طرح ہیں
اشۡتَدَّتۡ
چل پڑے
بِہِ
جس پر
الرِّیۡحُ
ہوا
فِیۡ یَوۡمٍ
دن میں
عَاصِفٍ
آندھی والے
لَایَقۡدِرُوۡنَ
نہیں وہ قادر ہوں گے
مِمَّا
اس میں سے جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمایا تھا
عَلٰی شَیۡءٍ
کسی چیز پر
ذٰلِکَ
یہی
ہُوَ
وہ
الضَّلٰلُ
گمراہی
الۡبَعِیۡدُ
دور کی
Translated by

Juna Garhi

The example of those who disbelieve in their Lord is [that] their deeds are like ashes which the wind blows forcefully on a stormy day; they are unable [to keep] from what they earned a [single] thing. That is what is extreme error.

ان لوگوں کی مثال جنہوں نے اپنے پالنے والے سے کفر کیا ، ان کے اعمال مثل اس راکھ کے ہیں جس پر تیز ہوا آندھی والے دن چلے جو بھی انہوں نے کیا اس میں سے کسی چیز پر قادر نہ ہونگے ، یہی دورکی گمراہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں نے اپنے پروردگار سے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال اس راکھ کی سی ہے جسے آندھی کے دن تیز ہوا نے اڑا دیا ہو۔ یہ لوگ اپنے کئے کرائے میں سے کچھ بھی نہ پاسکیں گے۔ یہی پرلے درجہ کی گم گشتگی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن لوگوں نے اپنے رب سے کفرکیاان کے اعمال کی مثال اُس راکھ کی طرح ہے جس پرایک آندھی والے دن میں تُندہواچل پڑے جوبھی انہوں نے کمایا تھااس میں سے وہ کسی پر قادر نہیں ہوں گے یہی دورکی گمراہی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The deeds of those who disbelieve their Lord are like ashes blown away by the wind on a stormy day. They will not be able to gain anything out of what they did. That is the wandering away from the path.

حال ان لوگوں کا جو منکر ہوئے اپنے رب سے ان کے عمل ہیں جیسے وہ راکھ کہ زور کی چلے اس پر ہوا آندھی کے دن، کچھ ان کے ہاتھ میں نہ ہوگا اپنی کمائی میں سے یہی ہے بہک کر دور جا پڑنا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

مثال ان لوگوں کی جنہوں نے کفر کیا اپنے رب کے ساتھ (ایسی ہے) کہ ان کے اعمال ہوں راکھ کی مانند جس پر زور دار ہوا چلے آندھی کے دن انہیں کچھ بھی ہاتھ نہ آئے گا اس میں سے جو کمائی انہوں نے کی ہوگی۔ یہی تو ہے دور کی گمراہی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This is the example of those who disbelieve in their Lord: their works are like ashes upon which the wind blows fiercely on a tempestuous day. They shall find no reward for their deeds. That indeed is the farthest point in straying.

جن لوگوں نے اپنے رب سے کفر کیا ہے ان کے اعمال کی مثال اس راکھ کی سی ہے جسے ایک طوفانی دن کی آندھی نے اڑا دیا ہو ۔ وہ اپنے کیے کا کچھ بھی پھل نہ پا سکیں گے ۔ 25 یہی پرلے درجے کی گم گشتگی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کی روش اختیار کی ہے ، ان کی حالت یہ ہے کہ ان کے اعمال اس راکھ کی طرح ہیں جسے آندھی طوفان والے دن میں ہوا تیزی سے اڑا لے جائے ، ( ١٤ ) انہوں نے جو کچھ کمائی کی ہوگی ، اس میں سے کچھ ان کے ہاتھ نہیں آئے گا ۔ یہی تو پرلے درجے کی گمراہی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن لوگوں نے اپنے ملک خدا کو نہ مانا ان کے اعمال کا حال اس راکھ کی طرح ہے جس پر آندھی کے دن زور کی ہوا چلے 10 وہ جو انہوں نے دنیا میں کیا اس میں کچھ آخرت میں نہ 11 پائیں گے یہی لے سرے کی تباہی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جن لوگوں نے اپنے پروردگار کے ساتھ کفر کیا ان کی حالت عمل کے اعتبار سے یہ ہے کہ جیسے کچھ راکھ ہو جس کو تیز آندھی کے دن میں تیز ہوا اڑالے جائے (اسی طرح) جو کام وہ کرتے رہے ان کا کوئی فائدہ ان کو حاصل نہ ہوگا (بلکہ راکھ کی طرح اڑ جائے گا) یہی بہت دور کی گمراہی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کافروں (کے اعمال) کی مثال اس راکھ جیسی ہے جس کو تیز آندھی اڑا کرلے گئی ہو۔ اسی طرح جو کچھ انہوں نے کمایا ہے انہیں ان میں سے کسی چیز پر قدرت حاصل نہ ہوگی یہی وہ گمراہی ہے جو ان کو (سچائی سے) بہت دور لے گئی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں نے اپنے پروردگار سے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال راکھ کی سی ہے کہ آندھی کے دن اس پر زور کی ہوا چلے (اور) اسے اڑا لے جائے (اس طرح) جو کام وہ کرتے رہے ان پر ان کو کچھ دسترس نہ ہوگی۔ یہی تو پرلے سرے کی گمراہی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The likeness of those who disbelieve in their Lord: their works are like ashes upon which the wind bloweth hard on a stormy day: they shall not be able to get aught of that which they have earned. That! that is the straying far-off

جو لوگ اپنے پروردگار کے ساتھ کفر کرتے رہتے ہیں ان کے اعمال کی حالت یہ ہے کہ جیسے راکھ جسے تیز آندھی کے دن ہوا تیزی سے اڑا لے جائے ۔ انہیں کچھ بھی حاصل نہ ہوگا جو کچھ انہوں نے کیا دہرا تھا (اس سے) بڑے دور دراز کی گمراہی یہی تو ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان لوگوں کے اعمال کی تمثیل ، جنہوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا ، یہ ہے کہ جیسے راکھ ہو جس پر آندھی کے دن باد تند چل جائے ۔ جو کچھ انہوں نے کمائی کی ہوگی ، اس میں سے کچھ بھی ان کے پلے نہیں پڑے گی ۔ یہی دور کی گمراہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جن لوگوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا ( آخرت میں ) ان کے ( اچھے ) اعمال کی مثال راکھ کی سی ہے جسے سخت آندھی کے دن تیز ہوا لے اڑے ۔ ( آخرت میں ) انہیںان کے ( نیک ) اعمال کا کچھ بدلہ نہیں ملے گا ( آخرت میں نیک اعمال کا ضائع ہوجانا ) آخری درجے کی گمراہی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے اپنے رب سے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال راکھ سی ہے کہ آندھی کے دن ان پر زور کی ہوا چلے اور اسے اڑا لے جائے، اسی طرح جو کام وہ کرتے ہیں اس میں کچھ بھی نہ پاسکیں گے یہی تو پرلے درجہ کی گمراہی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مثال ان لوگوں (کے حال ومال) کی جنہوں نے کفر کیا اپنے رب (مہربان) کے ساتھ، ایسے ہے جیسا کہ راکھ کا ایک ڈھیر ہو جسے اڑا کر رکھ دیا ہو تیز ہوا نے، جھکڑ کے ایک دن میں (اسی طرح) یہ لوگ کچھ بھی پھل نہ پاسکیں گے اپنے زندگی بھر کے کئے کرائے کا یہی ہے گمراہی دور کی

Translated by

Noor ul Amin

جن لوگوں نے اپنے رب سے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال اس راکھ کی سی ہے جسے آ ندھی کے دن تیز ہوا نے اڑادیاہو ، یہ لوگ اپنے کئے کرائے میں سے کچھ بھی نہ پاسکیں گے یہی پر لے درجے کی گمراہی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اپنے رب سے منکروں کا حال ایسا ہے کہ ان کے کام ہیں ( ف ٤۲ ) جیسے راکھ کہ اس پر ہوا کا سخت جھونکا آیا آندھی کے دن میں ( ف٤۳ ) ساری کمائی میں سے کچھ ہاتھ نہ لگا ، یہی ہے دور کی گمراہی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جن لوگوں نے اپنے رب سے کفر کیا ہے ، ان کی مثال یہ ہے کہ ان کے اعمال ( اس ) راکھ کی مانند ہیں جس پر تیز آندھی کے دن سخت ہوا کا جھونکا آگیا ، وہ ان ( اَعمال ) میں سے جو انہوں نے کمائے تھے کسی چیز پر قابو نہیں پاسکیں گے ۔ یہی بہت دور کی گمراہی ہے

Translated by

Hussain Najfi

جن لوگوں نے اپنے پروردگار کا انکار کیا ان کے اعمال کی حالت اس راکھ جیسی ہے جسے سخت آندھی والے دن ہوا اڑا لے جائے جو کچھ انہوں نے کیا ( کمایا ) اس سے کچھ بھی ان کے ہاتھ نہ آئے گا یہی بہت بڑی گمراہی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The parable of those who reject their Lord is that their works are as ashes, on which the wind blows furiously on a tempestuous day: No power have they over aught that they have earned: that is the straying far, far (from the goal).

Translated by

Muhammad Sarwar

The deeds of those who deny the existence of their Lord are like ashes blown about by a strong wind on a stormy day. They will achieve nothing from their deeds. (What they have done) is a manifest error.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The parable of those who disbelieved in their Lord is that their works are as ashes, on which the wind blows furiously on a stormy day; they shall not be able to get aught of what they have earned. That is the straying, far away (from the right path).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The parable of those who disbelieve in their Lord: their actions are like ashes on which the wind blows hard on a stormy day; they shall not have power over any thing out of what they have earned; this is the great error.

Translated by

William Pickthall

A similitude of those who disbelieve in their Lord: Their works are as ashes which the wind bloweth hard upon a stormy day. They have no control of aught that they have earned. That is the extreme failure.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने अपने रब का इनकार किया उनके आमाल उस राख की तरह हैं जिसको एक तूफ़ानी दिन की आँधी ने उड़ा दिया हो, वह अपने किए में से कुछ भी न पा सकेंगे, यही दूर की गुमराही है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ اپنے پروردگار کے ساتھ کفر کرتے ہیں ان کی حالت با اعتبار عمل کے یہ ہے جیسے کچھ راکھ ہو جس کو تیز آندھی کے دن میں تیزی کے ساتھ ہوا اڑا لے جائے (5) (اسی طرح) ان لوگوں نے جو کچھ عمل کیے تھے ان کا کوئی حصہ ان کو حاصل نہ ہوگا (راکھ کی طرح برباد ہوجائے گا) یہ بھی بڑی دور دراز کی گمراہی ہے۔ (6) (18)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان لوگوں کی مثال جو اپنے رب کے منکر ہوئے، ان کے اعمال اس راکھ کی طرح ہیں جسے آندھی کے دن تیز ہوا نے اڑا دیا ہو۔ اور وہ اپنے کیے میں سے کسی چیز پر قدرت نہ پائیں گے جو انہوں نے کمایا، یہی بہت دور کی گمراہی ہے۔ “ (١٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے اپنے رب سے کفر کیا ہے ان کے اعمال کی مثال اسی اکھ کی سی ہے جسے ایک طوفانی دن کی آندھی نے اڑا دیا ہو۔ وہ اپنے کئے کا کچھ بھی پھل نہ پاسکیں گے ۔ یہی پرلے درجے کی گم گشتگی ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جن لوگوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے راکھ ہوا سے تیز آندھی کے دن میں تیز ہوا اڑا کرلے جائے جو کچھ انہوں نے کمایا اس میں سے ذرا سے حصہ پر بھی وہ قادر نہیں ہونگے یہ ہے دور کی گمراہی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

حال ان لوگوں کا جو منکر ہوئے اپنے رب سے ان کے عمل ہیں جیسے وہ راکھ کہ زور کی چلے اس پر ہوا آندھی کے دن کچھ ان کے ہاتھ میں نہ ہوگا اپنی کمائی میں سے یہی ہے بہک کر دور جاپڑنا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جن لوگوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا ان کے اعمال ایسے ہیں جیسے راکھ کہ اس راکھ کو سخت آندھی کے دن تیز ہوا اڑا لے جائے اسی طرح جو اعمال خیر انہوں نے کئے ہوں گے ان میں کسی عمل پر بھی انہیں کوئی دسترس نہ ہوگی یہی وہ گمراہی ہے جو راہ حق سے بہت دور ہے