Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 19

سورة إبراهيم

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ بِالۡحَقِّ ؕ اِنۡ یَّشَاۡ یُذۡہِبۡکُمۡ وَ یَاۡتِ بِخَلۡقٍ جَدِیۡدٍ ﴿ۙ۱۹﴾

Have you not seen that Allah created the heavens and the earth in truth? If He wills, He can do away with you and produce a new creation.

کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالٰی نے آسمانوں اور زمین کو بہترین تدبیر کے ساتھ پیدا کیا ہے ۔ اگر وہ چاہے تو تم سب کو فنا کر دے اور نئی مخلوق لائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
کہ بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
اِنۡ
اگر
یَّشَاۡ
وہ چاہے
یُذۡہِبۡکُمۡ
وہ لے جائے تم سب کو
وَیَاۡتِ
اور وہ لے آئے
بِخَلۡقٍ
کوئی مخلوق
جَدِیۡدٍ
نئی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ نے
خَلَقَ
پیدا کیا ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
اِنۡ
اگر
یَّشَاۡ
وہ چاہے
یُذۡہِبۡکُمۡ
لے جائے تمہیں
وَیَاۡتِ
اور لے آئے
بِخَلۡقٍ
مخلوق
جَدِیۡدٍ
نئی
Translated by

Juna Garhi

Have you not seen that Allah created the heavens and the earth in truth? If He wills, He can do away with you and produce a new creation.

کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالٰی نے آسمانوں اور زمین کو بہترین تدبیر کے ساتھ پیدا کیا ہے ۔ اگر وہ چاہے تو تم سب کو فنا کر دے اور نئی مخلوق لائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے ؟ اگر وہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور (تمہاری جگہ) نئی خلقت لے آئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا آپ نے دیکھانہیں اﷲ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کوبلاشبہ حق کے ساتھ پیدا کیا ہے؟ اگر وہ چاہے توتم لوگوں کو لے جائے اور ایک نئی مخلوق لے آئے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have you not seen that Allah has created the heavens and the earth in a proper way? If He wills, He can put you away and bring a new creation;

تو نے کیا نہیں دیکھا کہ اللہ نے بنائے آسمان اور زمین جیسی چاہئے، اگر چاہے تم کو لیجئے اور لائے کوئی پیدائش نئی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے اگر وہ چاہے تو تم لوگوں کو لے جائے (ہلاک کردے) اور ایک نئی مخلوق کو لے آئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do you not see that Allah created the heavens and the earth in Truth? Were He to will, He could take you away and bring a new creation.

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے آسمان و زمین کی تخلیق کو حق پر قائم کیا ہے؟ 26 وہ چاہے تو تم لوگوں کو لے جائے اور ایک نئی خلقت تمہاری جگہ لے آئے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تمہیں یہ بات نظر نہیں آتی کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو برحق مقصد سے پیدا کیا ہے ۔ اگر وہ چاہے تو تم سب کو فنا کردے ، اور ایک نئی مخلوق وجود میں لے آئے ۔ ( ١٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو حکمت کے ساتھ بنایا ہے 1 وہ اگر چاہے تو ابھی تم کو میٹ دے اور نئی خلقت لا کر بسائے اور

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے مخاطب ! ) کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو ٹھیک ٹھیک پیدا فرمایا ہے اگر وہ چاہیں تو تم سب کو فنا کردیں اور (تمہاری جگہ) نئی مخلوق پیدا فرمادیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ بیشک اللہ نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے۔ اگر وہ چاہے تو سب کو لے جائے (فنا کر دے) اور ایک نئی مخلوق کو لے آئے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے آسمانوں اور زمین کو تدبیر سے پیدا کیا ہے۔ اگر وہ چاہے تو تم کو نابود کر دے اور (تمہاری جگہ) نئی مخلوق پیدا کر دے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Beholdest thou not that Allah hath created the heavens and the earth with a purpose? If He willed He would make you pass away and bring a creation new.

کیا تو نہیں دیکھتا کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے ۔ وہ اگر چاہے تو تم (سب) کو فنا کردے اور ایک نئی مخلوق لے آئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم نے غور نہیں کیا کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو مقصدِ حق کے ساتھ پیدا کیا ہے؟ اگر وہ چاہے تو تم کو فنا کردے اور ایک نئی مخلوق کو لا بسائے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا تونے دیکھا کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) نے آسمانوں اورزمین کو ٹھیک ٹھیک ( مقصدکے تحت ) پیدا فرمایا ہے ۔ وہ چاہے تو تم سب کو ختم فرمادے اور ایک نئی مخلوق پیدا فرمادے اور ایسا کرنا اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے ( ذرا بھی ) مشکل نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے ؟ اگر وہ چاہے تو تم کو ختم کر دے اور تمہاری جگہ نئی مخلوق پید اکر دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم دیکھتے نہیں کہ اللہ نے (کس طرح) پیدا فرمایا ہے آسمانوں اور زمین (کی اس حکمت بھری کائنات) کو حق کے ساتھ وہ (قادرمطلق) اگر چاہے تو لے جائے تم سب لوگوں کو، اور لا بسائے (تمہاری جگہ) ایک نئی مخلوق کو،

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں و زمین کو بامقصد پیدا کیا ہے؟اگروہ چاہےگاتوتمہیں ختم کردے گااورایک نئی مخلوق لے آئیگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نے آسمان اور زمین حق کے ساتھ بنائے ( ف٤٤ ) اگر چاہے تو تمہیں لے جائے ( ف٤۵ ) اور ایک نئی مخلوق لے آئے ( ف٤٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے سننے والے! ) کیا تو نے نہیں دیکھا کہ بیشک اللہ نے آسمانوں اور زمین کو حق ( پر مبنی حکمت ) کے ساتھ پیدا فرمایا ۔ اگر وہ چاہے ( تو ) تمہیں نیست و نابود فرما دے اور ( تمہاری جگہ ) نئی مخلوق لے آئے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے آسمانوں اور زمین کو حق ( و حکمت ) کے ساتھ پیدا کیا ہے وہ چاہے تو تم سب کو لے جائے ۔ ( فنا کر دے ) اور نئی مخلوق کو لے آئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Seest thou not that Allah created the heavens and the earth in Truth? If He so will, He can remove you and put (in your place) a new creation?

Translated by

Muhammad Sarwar

Do you not realize that God has created the heavens and the earth for a genuine purpose

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do you not see that Allah has created the heavens and the earth with truth If He wills, He can remove you and bring (in your place) a new creation!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do you not see that Allah created the heavens and the earth with truth? If He please He will take you off and bring a new creation,

Translated by

William Pickthall

Hast thou not seen that Allah hath created the heavens and the earth with truth? If He will, He can remove you and bring (in) some new creation;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या आपने नहीं देखा कि अल्लाह ने आसमानों और ज़मीन को बिल्कुल ठीक-ठीक पैदा किया है, अगर वह चाहे तो तुम लोगों को ले जाए और एक नई मख़लूक़ ले आए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے مخاطب تجھ کو یہ بات معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں کو اور زمین کو بالکل ٹھیک ٹھیک (7) پیدا کیا ہے (اس سے اس کا قادر ہونا معلوم ہوگیا) پس اگر وہ چاہے تو تم سب کو فنا کر دے اور ایک دوسری نئی مخلوق پیدا کر دے۔ (19)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ یقیناً اللہ نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے، اگر وہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور ایک نئی مخلوق لے آئے۔ “ (١٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے آسمان و زمین کی تخلیق کو حق پر قائم کیا ہے ؟ وہ چاہے تو تم لوگوں کو لے جائے اور ایک نئی خلقت تمہاری جگہ لے آئے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے مخاطب کیا تو نے نہیں دیکھا کہ بلاشبہ اللہ نے آسمانوں کو اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا فرمایا اگر وہ چاہے تو تمہیں ختم کردے اور نئی مخلوق پیدا فرما دے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو نے کیا نہیں دیکھا کہ اللہ نے بنائے آسمان اور زمین جیسی چاہیے اگر چاہے تم کو لے جائے اور لائے کوئی پیدائش نئی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے مخاطب کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمانوں کو اور زمین کو ایسا بنایا جیسا ان کے بنانے کا حق تھا اگر وہ چاہے تو تم سب کو معدوم کر دے اور تمہاری جگہ نئی مخلوق کو لا موجودکرے