Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 2

سورة إبراهيم

اللّٰہِ الَّذِیۡ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ وَ وَیۡلٌ لِّلۡکٰفِرِیۡنَ مِنۡ عَذَابٍ شَدِیۡدِۣ ۙ﴿۲﴾

Allah , to whom belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And woe to the disbelievers from a severe punishment

جس اللہ کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ اور کافروں کے لئے تو سخت عذاب کی خرابی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
الَّذِیۡ
وہ ذات
لَہٗ
اسی کے لیے ہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو کچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمیں میں ہے
وَوَیۡلٌ
اور ہلاکت ہے
لِّلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لئے
مِنۡ عَذَابٍ شَدِیۡدِۣ
سخت عذاب سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ
الَّذِیۡ
وہ ذات
لَہٗ
اسی کا ہے
مَا
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اورجو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَوَیۡلٌ
اور تباہی ہے
لِّلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لیے
مِنۡ عَذَابٍ
عذاب سے
شَدِیۡدِۣ
سخت
Translated by

Juna Garhi

Allah , to whom belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And woe to the disbelievers from a severe punishment

جس اللہ کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ اور کافروں کے لئے تو سخت عذاب کی خرابی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ اللہ جو آسمانوں اور زمین کی تمام موجودات کا مالک ہے۔ اور کافروں کے لئے سخت عذاب (کی وجہ) سے تباہی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ وہ ذات ہے کہ جوآسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے سب اُسی کا ہے اور کافروں کے لیے سخت عذاب کی وجہ سے تباہی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah, the One to whom belongs what is in the heavens and what is in the earth. Woe is to the disbelievers from a severe punishment,

اللہ کے جس کا ہے جو کچھ کہ موجود ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور مصیبت ہے کافروں کو ایک سخت عذاب سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ اللہ جس کی ملکیت ہے ہر وہ شے جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور بربادی ہے کافروں کے لیے ایک سخت عذاب سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(to the Way of) Allah to Whom belongs all that is in the heavens and all that is in the earth. Woe be to those who reject the Truth for a severe chastisement,

اور زمین اور آسمانوں کی ساری موجودات کا مالک ہے ۔ اور سخت تباہ کن سزا ہے قبولِ حق سے انکار کرنے والوں کے لیے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ اللہ کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے ، اسی کی ملکیت ہے ۔ اور افسوس ہے ان لوگوں پر جو حق کا انکار کرتے ہیں ، کیونکہ انہیں سخت عذاب ہونے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

سب کچھ ہے جو آسمانوں اور زمین میں (اسی کی ملک ہے اسی کی مخلوق ہے) اور کافروں کی ایک سخت عذاب سے خرابی ہونے والی ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ وہ ہے کہ جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور کافروں کے لئے ایک سخت عذاب سے (بڑی) خرابی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کی ملکیت ہے۔ اور ان کافروں کے لئے تباہی اور سخت عذاب ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ خدا کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ اور کافروں کے لیے عذاب سخت (کی وجہ) سے خرابی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah, whose is that which is in the heavens and that which is in the earth; and woe be unto the infidels because of a torment severe

وہی اللہ کہ اس کی ملک ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ۔ اور بڑی خرابی ہے عذاب شدید سے کافروں کے لئے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس اللہ کے راستہ کی طرف جو آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے ، سب کا مالک ہے اور کافروں کیلئے ایک عذابِ شدید کی تباہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) وہی ہے جس کے لیے آسمانوں اورزمین میں جو کچھ ہے ( سب کی ) ملکیت ثابت ہے اور کافروں کے لیے عذاب شدید کے ذریعے ہلاکت ہے جو آخرت کی زندگی کے مقابلے میں دنیوی زندگی کو پسند کرتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے پر آنے سے ( دوسروں کو ) روکتے ہیں اور اس میں ٹیڑھاپن تلاش کرتے ہیں ۔ یہی لوگ آخری درجے کی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ اللہ کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب کچھ اسی کا ہے اور کافروں کے لیے سخت عذاب کی وجہ سے خرابی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یعنی اس اللہ کے راستے کی طرف جس کے لئے وہ سب کچھ ہے جو کہ آسمانوں میں ہے اور وہ سب کچھ بھی جو کہ زمین میں ہے اور کافروں کے لئے بڑی خرابی ہے ایک بڑے ہی سخت عذاب سے،

Translated by

Noor ul Amin

وہ اللہ جو آسمانوں اور زمین کی تمام چیزوں کامالک ہے اور کافروں کے لئے سخت عذاب ( کی وجہ ) سے تباہی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ کہ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ( ف۷ ) اور کافروں کی خرابی ہے ایک سخت عذاب سے

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ اﷲ کہ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے ( سب ) اسی کا ہے ، اور کفّار کے لئے سخت عذاب کے باعث بربادی ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ اللہ کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور تباہی و بربادی ہے سخت عذاب کی وجہ سے ان کافروں کیلئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Of Allah, to Whom do belong all things in the heavens and on earth! But alas for the Unbelievers for a terrible penalty (their Unfaith will bring them)!-

Translated by

Muhammad Sarwar

To God belongs whatever is in the heavens and the earth. Woe to the disbelievers; they will face the most severe punishment!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah to Whom belongs all that is in the heavens and all that is in the earth! And woe unto the disbelievers from a severe torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(Of) Allah, Whose is whatever is in the heavens and whatever Is in the earth; and woe to the unbelievers on account of the severe chastisement,

Translated by

William Pickthall

Allah, unto Whom belongeth whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth. and woe unto the disbelievers from an awful doom;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस अल्लाह की तरफ़ कि आसमानों और ज़मीन में जो कुछ है सब उसी का है, और मुनकिरों के लिए एक सख़्त अज़ाब की तबाही है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ایسا خدا ہے کہ اس کی ملک ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور بڑی خرابی یعنی بڑا سخت عذاب ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ ہی وہ ذات ہے کہ اسی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور منکروں کے لیے سخت عذاب اور بڑی ہلاکت ہے۔ “ (٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور زمین اور آسمانوں کی ساری موجودات کا مالک ہے۔ اور سخت تباہ کن سزا ہے قبول حق سے انکار کرنے والوں کے لئے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ اللہ ہے جس کے لیے وہ سب کچھ ہے جو آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے۔ اور کافروں کے لیے ہلاکت یعنی سخت عذاب ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ کے جس کا ہے جو کچھ کہ موجود ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور مصیبت ہے کافروں کو ایک سخت عذاب سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو ایسا خدا ہے کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کی ملک ہے اور ایک سخت ترین عذاب کے اعتبار سے ان کافروں کی بڑی خرابی ہے