Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 21

سورة إبراهيم

وَ بَرَزُوۡا لِلّٰہِ جَمِیۡعًا فَقَالَ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیۡنَ اسۡتَکۡبَرُوۡۤا اِنَّا کُنَّا لَکُمۡ تَبَعًا فَہَلۡ اَنۡتُمۡ مُّغۡنُوۡنَ عَنَّا مِنۡ عَذَابِ اللّٰہِ مِنۡ شَیۡءٍ ؕ قَالُوۡا لَوۡ ہَدٰىنَا اللّٰہُ لَہَدَیۡنٰکُمۡ ؕ سَوَآءٌ عَلَیۡنَاۤ اَجَزِعۡنَاۤ اَمۡ صَبَرۡنَا مَا لَنَا مِنۡ مَّحِیۡصٍ ﴿٪۲۱﴾  15

And they will come out [for judgement] before Allah all together, and the weak will say to those who were arrogant, "Indeed, we were your followers, so can you avail us anything against the punishment of Allah ?" They will say, "If Allah had guided us, we would have guided you. It is all the same for us whether we show intolerance or are patient: there is for us no place of escape."

سب کے سب اللہ کے سامنے ربرو کھڑے ہونگے اس وقت کمزور لوگ بڑائی والوں سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے تابعدار تھے ، تو کیا تم اللہ کے عذابوں میں سے کچھ عذاب ہم سے دور کر سکنے والے ہو؟ وہ جواب دیں گے کہ اگر اللہ ہمیں ہدایت دیتا تو ہم بھی ضرور تمہاری رہنمائی کرتے ، اب تو ہم پر بے قراری کرنا اور صبر کرنا دونوں ہی برابر ہےہمارے لئے کوئی چھٹکارا نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَبَرَزُوۡا
اور وہ سامنے ہوں گے
لِلّٰہِ
اللہ کے
جَمِیۡعًا
سب کے سب
فَقَالَ
تو کہیں گے
الضُّعَفٰٓؤُا
کمزور لوگ
لِلَّذِیۡنَ
ان سے جنہوں نے
اسۡتَکۡبَرُوۡۤا
تکبر کیا
اِنَّا
بےشک ہم
کُنَّا
تھےہم
لَکُمۡ
تمہارے لئے
تَبَعًا
تابع
فَہَلۡ
تو کیا
اَنۡتُمۡ
تم
مُّغۡنُوۡنَ
بچانے والے ہو
عَنَّا
ہمیں
مِنۡ عَذَابِ
عذاب سے
اللّٰہِ
اللہ کے
مِنۡ شَیۡءٍ
کچھ بھی
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
لَوۡ
اگر
ہَدٰىنَا
ہدایت دیتا ہمیں
اللّٰہُ
اللہ
لَہَدَیۡنٰکُمۡ
البتہ ہدایت کرتے ہم تمہیں
سَوَآءٌ
یکساں / برابر ہے
عَلَیۡنَاۤ
ہم پر
اَجَزِعۡنَاۤ
خواہ ہم جزع و فزع کریں
اَمۡ
یا
صَبَرۡنَا
صبر کریں ہم
مَا
نہیں ہے
لَنَا
ہمارے لئے
مِنۡ مَّحِیۡصٍ
کوئی پناہ گاہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَبَرَزُوۡا
اور وہ پیش ہوں گے
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے
جَمِیۡعًا
سب لوگ
فَقَالَ
تو کہیں گے
الضُّعَفٰٓؤُا
کمزور لوگ
لِلَّذِیۡنَ
اُن لوگوں سے جو
اسۡتَکۡبَرُوۡۤا
بڑے بنے ہوئے تھے
اِنَّا
یقیناً ہم
کُنَّا
تھے ہم
لَکُمۡ
تمہارے
تَبَعًا
پیروکار
فَہَلۡ
تو کیا
اَنۡتُمۡ
تم
مُّغۡنُوۡنَ
کام آنے والے ہو
عَنَّا
ہمارے
مِنۡ عَذَابِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے عذاب سے
مِنۡ شَیۡءٍ
کچھ بھی
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
لَوۡ
اگر
ہَدٰىنَا
ہدایت دیتا ہمیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَہَدَیۡنٰکُمۡ
توضرور رہنمائی کرتے ہم تمہاری
سَوَآءٌ
یکساں ہے
عَلَیۡنَاۤ
ہم پر
اَجَزِعۡنَاۤ
ہم بے قرار ہوں
اَمۡ
یا
صَبَرۡنَا
صبر کریں ہم
مَا
نہیں
لَنَا
ہمارے لیے
مِنۡ مَّحِیۡصٍ
بھاگنے کی کوئی جگہ
Translated by

Juna Garhi

And they will come out [for judgement] before Allah all together, and the weak will say to those who were arrogant, "Indeed, we were your followers, so can you avail us anything against the punishment of Allah ?" They will say, "If Allah had guided us, we would have guided you. It is all the same for us whether we show intolerance or are patient: there is for us no place of escape."

سب کے سب اللہ کے سامنے ربرو کھڑے ہونگے اس وقت کمزور لوگ بڑائی والوں سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے تابعدار تھے ، تو کیا تم اللہ کے عذابوں میں سے کچھ عذاب ہم سے دور کر سکنے والے ہو؟ وہ جواب دیں گے کہ اگر اللہ ہمیں ہدایت دیتا تو ہم بھی ضرور تمہاری رہنمائی کرتے ، اب تو ہم پر بے قراری کرنا اور صبر کرنا دونوں ہی برابر ہےہمارے لئے کوئی چھٹکارا نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب یہ لوگ اللہ کے سامنے حاضر ہوں گے تو کمزور لوگ ان لوگوں سے جو (دنیا میں) بڑے بنے ہوئے تھے، کہیں گے ہم تو تمہارے ہی پیچھے لگے ہوئے تھے (بتاؤ آج) آپ اللہ کے عذاب سے بچانے کے لئے ہمارے کچھ کام آسکتے ہو ؟ وہ کہیں گے : اگر اللہ ہمیں ہدایت دے دیتا تو ہم تمہیں بھی دے دیتے۔ ہمارے لئے یکساں ہے کہ ہم بےصبری کریں یا صبر کریں بہرحال ہمارے لئے نجات کی کوئی جگہ نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یہ سب لوگ جب اﷲ تعالیٰ کے حضورپیش ہوں گے توکمزورلوگ ان سے کہیں گے جو بڑے بنے ہوئے تھے کہ یقیناہم تمہارے پیروکارتھے توکیاتم اﷲ تعالیٰ کے عذاب سے بچانے میں ہمارے کچھ بھی کام آنے والے ہو؟وہ کہیں گے اگر اﷲ تعالیٰ ہمیں ہدایت دیتا تو ہم ضرور تمہاری راہ نمائی کرتے ہم بے قرارہوںیاصبرکریں ہم پر یکساں ہے،ہمارے لیے بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And all of them shall appear before Allah. Then, the weak shall say to the arrogant, |"We were your followers. So, can you relieve us a little from Allah&s punishment?|" They will say, |"Had Allah guided us, we would have guided you. It is all the same for us whether we deplore or endure, we have no way out.|"

اور سامنے کھڑے ہوں گے اللہ کے سارے پھر کہیں گے کمزور بڑائی والوں کو ہم تو تمہارے تابع تھے، سو کیا بچاؤ گے ہم کو اللہ کے کسی عذاب سے کچھ، وہ کہیں گے اگر ہدایت کرتا ہم کو اللہ تو البتہ ہم تم کو ہدایت کرتے، اب برابر ہے ہمارے حق میں ہم بیقراری کریں یا صبر کریں ہم کو نہیں خلاصی،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ اللہ کے سامنے کھڑے ہوں گے سب کے سب تو کہیں گے کمزور لوگ متکبرین سے کہ ہم آپ لوگوں کے پیروکار تھے تو کیا آپ اللہ کے عذاب میں سے ہمارے لیے کچھ کمی کرسکتے ہیں وہ کہیں گے کہ اگر اللہ نے ہمیں ہدایت دی ہوتی تو ہم تمہیں بھی ہدایت کی راہ دکھاتے اب ہمارے حق میں برابر ہے خواہ ہم جزع فزع کریں یا صبر کریں ہمارے لیے خلاصی کی کوئی صورت نہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور یہ لوگ جب اکٹھے اللہ کے سامنے بے نقاب ہوں گے 28 تو اس وقت ان میں جو دنیا میں کمزور تھے وہ ان لوگوں سے جو بڑے بنے ہوئے تھے ، کہیں گے دنیا میں ہم تمہارے تابع تھے ، اب کیا تم اللہ کے عذاب سے ہم کو بچانے کے لیے بھی کچھ کر سکتے ہو؟ “ وہ جواب دیں گے ” اگر اللہ نے ہمیں نجات کی کوئی راہ دکھائی ہوتی تو ہم ضرور تمہیں بھی دکھا دیتے ۔ اب تو یکساں ہے خواہ ہم جزَع فزَع کریں یا صبر ، بہرحال ہمارے بچنے کی کوئی صورت نہیں ۔ 29 ؏ ۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ سب لوگ اللہ کے آگے پیش ہوں گے ۔ پھر جو لوگ ( دنیا میں ) کمزور تھے ، وہ بڑائی بگھارنے والوں سے کہیں گے کہ : ہم تو تمہارے پیچھے چلنے والے لوگ تھے ، تو کیا اب تم ہمیں اللہ کے عذاب سے بچا لو گے؟ وہ کہیں گے : اگر اللہ نے ہمیں ہدایت دی ہوتی تو ہم بھی تمہیں ہدایت دے دیتے ۔ چاہے ہم چیخیں چلائیں یا صبر کریں ، دونوں صورتیں ہمارے لیے برابر ہیں ، ہمارے لیے چھٹکارے کا کوئی راستہ نہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور قیامت کے دن سب لوگ اپنی قبروں سے نکل کر اللہ کے سامنے کھڑے ہونگے تو جو دنیا میں کمزور و غریب تھے وہ بڑے آدمیوں سے کہیں گے مرید اپنے مرشدوں سے کہیں گے ہم تو تمہارے تابعدار 2 تھے تو کیا خدا کے عذاب سے تم اس وقت کچھ ہمارے کام آسکتے ہو اس کے عذاب کو کچھ ہٹا سکتے ہو وہ کہیں گے اگر اللہ ہم کو دنیا میں راہ پر لگاتا و ایمان کی توفیق دیتا تو ہم بھی تم کو سیدھی راہ بتاتے 4 اب خواہ ہم روئیں پیٹیں خواہ صبر کریں دونوں برابر عذاب سے ہم چھٹ نہیں سکتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (قیامت کے دن) سب لوگ اللہ کے روبرو کھڑے ہوں گے پھر چھوٹے درجہ کے لوگ (عوام) بڑے درجہ کے لوگوں (یعنی متکبرین ، لیڈروں) سے کہیں گے کہ بیشک ہم تمہارے تابع تھے کیا تم اللہ کے عذاب میں سے کچھ بھی ہم سے دور کرسکتے ہو ؟ وہ کہیں گے اگر اللہ ہم کو ہدایت فرماتے تو البتہ ہم تم کو ہدایت کرتے اب تو ہم سب کے لئے برابر ہے کہ ہم گھبرائیں یا ہم صبر کریں ہمارے بچنے کی کوئی صورت نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ سب اللہ کے سامنے ظاہر ہوں گے (پیش ہوں گے) پھر کم زور لوگ ان سے جو تکبر کرتے تھے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے پیچھے تھے تو کیا تم ہمیں کچھ بھی اللہ کے عذاب سے بچا سکتے ہو ؟ وہ متکبرین) کہیں گے کہ اگر اللہ نے ہمیں کوئی راستہ سمجھایا تو ہم تمہیں ضرور بتا دیں گے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ خواہ ہم چیخیں چلائیں یا صبر کریں دونوں باتیں ہمارے حق میں برابر ہیں۔ ہمارے بچنے کی کوئی صورت نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (قیامت کے دن) سب لوگ خدا کے سامنے کھڑے ہوں گے تو ضعیف (العقل متبع اپنے رؤسائے) متکبرین سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے پیرو تھے۔ کیا تم خدا کا کچھ عذاب ہم پر سے دفع کرسکتے ہو۔ وہ کہیں گے کہ اگر خدا ہم کو ہدایت کرتا تو ہم تم کو ہدایت کرتے۔ اب ہم گھبرائیں یا ضد کریں ہمارے حق میں برابر ہے۔ کوئی جگہ (گریز اور) رہائی کی ہمارے لیے نہیں ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they all shall appear before Allah, then those who were counted weak shall say to those who were stiff-necked: verily we were unto you a following, are ye going to avail us at all against the torment of AllAh? They Will say: had Allah guided, We would have guided you also; it is equal unto us whether we become impatient or bear patiently; for us there is no place of escape.

اور اللہ کے سامنے سب (ہی) پیش ہوں گے ۔ پھر کمزور لوگ ان سے کہیں گے جنہوں نے بڑائی کی تھی کہ ہم تو تمہارے تابع تھے ۔ سو کیا تم ہم سے اللہ کے عذاب کا کچھ جزء ہی ہٹا سکتے ہو ؟ ۔ تو وہ کہیں گے اگر اللہ نے ہم ہی کو راہ (بچنے کی) بتائی ہوتی تو ہم تمہیں بھی راہ بتا دیتے (اور اب تو) ہم دونوں کے لئے برابر ہے خواہ ہم چیخیں چلائیں خواہ ہم صبر کریں (بہرحال) ہمارے بچنے کی کوئی صورت نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور سب اللہ کے حضور حاضر ہوں گے تو کمزور لوگ ، ان لوگوں سے جو بڑے بنے رہے ، کہیں گے کہ ہم تو تمہارے تابع رہے ہیں تو کیا اللہ کے اس عذاب میں سے کچھ تم ہمارا بوجھ ہلکا کرو گے؟ وہ جواب دیں گے کہ اگر اللہ نے ہم کو ہدایت دی ہوتی تو ہم بھی تمہیں ہدایت کی راہ دکھاتے ۔ اب ہمارے لئے یکساں ہے ، چیخیں چلائیں یا صبر کریں ، ہمارے لئے کوئی مفر نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( قیامت کے دن ) سب لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کے دربار میں جمع ہوں گے پس ( دنیا میں ) جو لوگ کمزور ( رہے ) ہوں گے جن لوگوں نے بڑائی اختیار کر رکھی ہو گی ان سے کہیں گے کہ بلاشبہ ہم تو تمہارے پیرو کار تھے بھلا تم لوگ ہم سے اللہ ( تعالیٰ ) کے عذاب کا کچھ ( بھی ) حصہ ہٹالوگے؟وہ کہیں گے کہ اگر اللہ ( تعالیٰ ) نے ہمیں ( بچ جانے کی ) راہ دکھائی ہوتی تو ضرور ہم تمہیں بھی دکھا دیتے اب ہم روئیں دھویں یا صبر کرنا ہمارے حق میںدونوں برابر ہیں ہمارے لیے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوئی ( بھی ) صورت نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور قیامت کے دن سب لوگ اللہ کے سامنے کھڑے ہوں گے پھر کمزور اپنے سے بڑائی والوں سے کہیں گے ہم تو تمہارے تابع تھے کیا تم ہمیں اللہ کے عذاب سے بچا سکتے ہو ؟ وہ کہیں گے کہ اگر اللہ ہم کو ہدایت کرتا تو ہم تم کو ہدایت کرتے اب ہمارے لیے برابر ہے بےقراری کریں یا صبر کریں ہمارے لیے رہائی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (قیامت کے روز جب) سب حاضر ہوں گے اللہ کے حضور ایک ساتھ تو اس وقت کمزور (اور تابع) لوگ (حسرت بھرے انداز میں) کہیں گے ان لوگوں سے جو کہ بڑے بنے ہوئے تھے (دنیا میں، کہ وہاں) ہم تمہارے تابع تھے، تو کیا (آج کے اس مشکل وقت میں) تم اللہ کے عذاب سے بچانے کے لئے کچھ بھی ہمارے کام آسکتے ہو ؟ وہ جواب دیں گے کہ اگر اللہ نے (بچنے کی) کوئی راہ ہمیں دکھائی ہوتی تو ہم ضرور تمہیں بھی وہ دکھا دیتے، اب تو ہم سب کے لئے برابر ہے کہ خواہ ہم چیخیں چلائیں، یا صبر کریں، ہمارے بچنے کی بہر حال اب کوئی صورت نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور یہ سب لوگ جب ( قیامت کے دن ) اللہ کے سامنے حاضرہوں گے توکمزور لوگ ( دنیامیں ) بڑابننے والوں سے کہیں گے’’ہم تو تمہارے ہی پیچھے لگے ہوئے تھے ، بتائو ( آج ) اللہ کے عذاب سے بچانے کے لئے ہمارے کچھ کام آ سکتے ہو؟‘‘وہ کہیں گے ’’اگردنیا میں اللہ ہمیں ہدایت دے دیتاتوہم نے بھی تمہیں راہ راست پر لگایاہوتا ( اب ) چاہےہم روئیں پیٹیں یاصبرکریں دونوں برابر ہیں ، ہمارے لئے کوئی نجات نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور سب اللہ کے حضور ( ف٤۸ ) اعلانیہ حاضر ہوں گے تو جو کمزور تھے ( ف٤۹ ) بڑائی والوں سے کہیں گے ( ف۵۰ ) ہم تمہارے تابع تھے کیا تم سے ہوسکتا ہے کہ اللہ کے عذاب میں سے کچھ ہم پر سے ٹال دو ( ف۵۱ ) کہیں گے اللہ ہمیں ہدایت کرتا تو ہم تمہیں کرتے ( ف٤۲ ) ہم پر ایک سا ہے چاہے بےقراری کریں یا صبر سے رہیں ہمیں کہیں پناہ نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( روزِ محشر ) اللہ کے سامنے سب ( چھوٹے بڑے ) حاضر ہوں گے تو ( پیروی کرنے والے ) کمزور لوگ ( طاقتور ) متکبروں سے کہیں گے: ہم تو ( عمر بھر ) تمہارے تابع رہے تو کیا تم اللہ کے عذاب سے بھی ہمیں کسی قدر بچا سکتے ہو؟ وہ ( اُمراء اپنے پیچھے لگنے والے غریبوں سے ) کہیں گے: اگر اللہ ہمیں ہدایت کرتا تو ہم تمہیں بھی ضرور ہدایت کی راہ دکھاتے ( ہم خود بھی گمراہ تھے سو تمہیں بھی گمراہ کرتے رہے ) ۔ ہم پر برابر ہے خواہ ( آج ) ہم آہ و زاری کریں یا صبر کریں ہمارے لئے کوئی راہِ فرار نہیں ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( قیامت کے دن ) وہ سب ایک ساتھ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے ۔ تو جو کمزور ( پیروکار ) ہوں گے وہ ان سے کہیں گے جو بڑے ( سردار ) بنے ہوئے تھے کہ ہم تو ( زندگی بھر ) تمہارے پیروکار تھے تو تم آج ہمیں اللہ کے عذاب سے کچھ بچا سکتے ہو؟ وہ ( بڑے ) کہیں گے اگر اللہ ہمیں ہدایت دیتا تو ہم بھی تمہیں ہدایت دیتے اب ہمارے لئے برابر ہے جزع فزع کریں یا صبر کریں ۔ آج ہمارے لئے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوئی سبیل نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will all be marshalled before Allah together: then will the weak say to those who were arrogant, "For us, we but followed you; can ye then avail us to all against the wrath of Allah?" They will reply, "If we had received the Guidance of Allah, we should have given it to you: to us it makes no difference (now) whether we rage, or bear (these torments) with patience: for ourselves there is no way of escape."

Translated by

Muhammad Sarwar

(On the Day of Judgment) everyone will appear before God and those who have been suppressed will say to their oppressors, "We were your followers, can you do anything to rescue us from the torment of God?" They will reply, "Had God guided us, we would also have guided you. It makes no difference whether we cry for help or exercise patience; there is no escape for us."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they all shall appear before Allah; then the weak will say to those who were arrogant: "Verily, we were following you; can you avail us anything against Allah's torment" They will say: "Had Allah guided us, we would have guided you. It makes no difference to us (now) whether we rage, or bear (these torments) with patience; there is no place of refuge for us."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they shall all come forth before Allah, then the weak shall say to those who were proud: Surely we were your followers, can you therefore avert from us any part of the chastisement of Allah? They would say: If Allah had guided us, we too would have guided you; it is the same to us whether we are impatient (now) or patient, there is no place for us to fly to.

Translated by

William Pickthall

They all come forth unto their Lord. Then those who were despised say unto those who were scornful: We were unto you a following, can ye then avert from us aught of Allah's doom? They say: Had Allah guided us, we should have guided you. Whether we rage or patiently endure is (now) all one for us; we have no place of refuge.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह के सामने सब पेश होंगे, फिर कमज़ोर लोग उन लोगों से कहेंगे जो बड़ाई वाले थे कि हम तुम्हारे ताबे थे तो क्या तुम अल्लाह के अज़ाब से कुछ हमको बचाओगे, वे कहेंगे कि अगर अल्लाह हमको कोई राह दिखाता तो हम तुमको भी ज़रूर वह राह दिखा देते, अब हमारे लिए बराबर है कि हम बेक़रार हों या सब्र करें, हमारे बचने की कोई सूरत नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور خدا کے سامنے سب پیش ہونگے پھر چھوٹے درجے کے لوگ (یعنی عوام وتابعین) بڑے درجہ کے لوگوں سے کہیں گے کہ ہم (دنیا میں) تمہارے تابع تھے تو کیا تم خدا کے عذاب کا کچھ جز ہم سے ہٹا سکتے ہو (9) وہ جواب میں کہیں گے کہ اگر اللہ ہم کو کوئی راہ بتلاتا تو ہم تم کو بھی (وہ) راہ بتلا دیتے ( اور اب تو) ہم سب کے حق میں دونوں صورتیں برابر ہیں خواہ ہم پریشان ہوں خواہ ضبط کریں ہمارے بچنے کی کوئی صورت نہیں۔ (1) (21)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور وہ سب کے سب اللہ کے سامنے پیش ہوں گے، کمزور لوگ ان لوگوں سے کہیں گے جو بڑے بنے ہوئے تھے کہ یقیناً ہم تمہارے تابع تھے، کیا تم ہمیں اللہ کے عذاب سے بچانے میں کچھ کام آسکتے ہو ؟ بڑے کہیں گے کہ اگر اللہ ہمیں ہدایت دیتا تو ہم ضرور تمہاری راہنمائی کرتے، ہم پر برابر ہے کہ ہم جزع فزع یا صبر کریں، ہمارے لیے بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں۔ “ (٢١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ لوگ جب اکٹھے اللہ کے سامنے بےنقاب ہوں گے تو اس وقت ان میں سے جو دنیا میں کمزور تھے ، وہ ان لوگوں سے جو بڑے بنے ہوئے تھے ، کہیں گے دنیا میں ہم تمہارے تابع تھے ، اب کیا تم اللہ کے عذاب سے ہم کو بچانے کے لئے بھی کچھ کرسکتے ہو ؟ وہ جواب دیں گے اگر اللہ نے ہمیں نجات کی کوئی راہ دکھائی ہوتی تو ہم ضرور تمہیں دکھا دیتے۔ اب تو یکساں ہے خواہ ہم جزع و فزع کریں یا صبر ، بہرحال ہمارے بچنے کی کوئی صورت نہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ سب اللہ کے حضور میں پیش ہونگے سو ضعیف لوگ ان لوگوں سے کہیں گے جو بڑے بنے ہوئے تھے کہ بلاشبہ ہم تمہارے تابع تھے سو کیا تم ہم سے اللہ کا عذاب کچھ بھی ہٹا سکتے ہو ؟ وہ کہیں گے کہ اگر اللہ ہمیں راہ بتاتا تو ہم تمہیں بھی راہ بتا دیتے، ہم سب کے حق میں برابر ہے کہ ہم بےچینی کا اظہار کریں یا صبر کریں ہمارے لیے چھٹکارہ کی کوئی صورت نہیں۔۔۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور سامنے کھڑے ہوں گے اللہ کے سارے پھر کہیں گے کمزور بڑائی والوں کو ہم تو تمہارے تابع تھے سو بچاؤ گے ہم کو اللہ کے کسی عذاب سے کچھ وہ کہیں گے اگر ہدایت کرتا ہم کو اللہ تو البتہ ہم تم کو ہدایت کرتے اب برابر ہے ہمارے حق میں ہم بےقراری کریں یا صبر کریں ہم کو نہیں خلاصی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور سب خدا کے روبرو نکل کھڑے ہوں گے پھر کمزور لوگ جو تابع تھے وہ اپنے روسا متکبرین سے کہیں گے ہم دنیا میں تمہارے کہنے پر چلا کرتے تھے تو کیا تم آقا ہم پر سے اللہ کے عذاب کا کوئی حصہ ہٹا سکتے ہو وہ روشنا جواب دیں گے اگر خدا ہماری رہنمائی کرتا تو ہم بھی تم کو صحیح راہ دکھاتے اب تو ہم سب کے لئے خواہ ہم گھبرائیں یا ہم صبر کریں دونوں ہی باتیں برابر ہیں نہ اب ہمارے لئے یہاں سے گریز ہی کی کوئی جگہ ہے۔