Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 24

سورة إبراهيم

اَلَمۡ تَرَ کَیۡفَ ضَرَبَ اللّٰہُ مَثَلًا کَلِمَۃً طَیِّبَۃً کَشَجَرَۃٍ طَیِّبَۃٍ اَصۡلُہَا ثَابِتٌ وَّ فَرۡعُہَا فِی السَّمَآءِ ﴿ۙ۲۴﴾

Have you not considered how Allah presents an example, [making] a good word like a good tree, whose root is firmly fixed and its branches [high] in the sky?

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالٰی نے پاکیزہ بات کی مثال کس طرح بیان فرمائی ، مثل ایک پاکیزہ درخت کے جس کی جڑ مضبوط ہے اور جس کی ٹہنیاں آسمان میں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
کَیۡفَ
کس طرح
ضَرَبَ
بیان کی
اللّٰہُ
اللہ نے
مَثَلًا
مثال
کَلِمَۃً
کلمہ
طَیِّبَۃً
طیبہ / پاکیزہ کی
کَشَجَرَۃٍ
مانند درخت کے
طَیِّبَۃٍ
پاکیزہ کے
اَصۡلُہَا
جڑ اس کی
ثَابِتٌ
مضبوط ہے
وَّفَرۡعُہَا
اور شاخیں اس کی
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
کَیۡفَ
کیسے
ضَرَبَ
بیان کی ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
مَثَلًا
مثال
کَلِمَۃً طَیِّبَۃً
پاکیزہ کلمے کی
کَشَجَرَۃٍ طَیِّبَۃٍ
ایک پاکیزہ درخت کی طرح
اَصۡلُہَا
جس کی جڑ
ثَابِتٌ
مضبوط ہے
وَّفَرۡعُہَا
اور شاخیں اس کی
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں ہیں
Translated by

Juna Garhi

Have you not considered how Allah presents an example, [making] a good word like a good tree, whose root is firmly fixed and its branches [high] in the sky?

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالٰی نے پاکیزہ بات کی مثال کس طرح بیان فرمائی ، مثل ایک پاکیزہ درخت کے جس کی جڑ مضبوط ہے اور جس کی ٹہنیاں آسمان میں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ دیکھتے نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے کلمہ طیبہ (توحید) کی کیسی عمدہ مثال بیان کی ہے جیسے وہ ایک پاکیزہ درخت ہو جس کی جڑ (زمین میں خوب) جمی ہوئی ہے اور شاخیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اﷲ تعالیٰ نے پاکیزہ کلمہ کی مثال کیسے بیان کی ہے؟ایک پاکیزہ درخت کی طرح ہے، جس کی جڑمضبوط ہے اوراس کی شاخیں آسمان میں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have you not seen how Allah has set forth a parable: &A good word is like a good tree, having its root firm and its branches in the sky.

تو نے نہ دیکھا کیسی بیان کی اللہ نے ایک مثال بات ستھری جیسے ایک درخت ستھرا اس کی جڑ مضبوط ہے اور ٹہنی ہے آسمان میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے غور نہیں کیا کہ اللہ نے کیسی مثال بیان کی ہے کلمہ طیبہ کی اس کی مثال ایسی ہے) جیسے ایک پاکیزہ درخت اس کی جڑ مضبوط اور شاخیں آسمان میں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do you not see how Allah has given the example of a good word? It is like a good tree, whose root is firmly fixed, and whose branches reach the sky,

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے کلمہ طیّبہ 34 کو کس چیز سے مثال دی ہے ؟ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اچھی ذات کا درخت جس کی جڑ زمین میں گہری جمّی ہوئی ہے اور شاخیں آسمان تک پہنچی ہوئی ہیں 35 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے کلمہ طیبہ کی کیسی مثال بیان کی ہے ؟ وہ ایک پاکیزہ درخت کی طرح ہے جس کی جڑ ( زمین میں ) مضبوطی سے جمی ہوئی ہے ، اور اس کی شاخیں آسمان میں ہیں ۔ ( ١٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) تو نے اس پر خیال نہیں کیا اللہ نے کلمہ طیبہ (اچھی بات) کی مثال کیسی بیان کی ایک پاکیزہ درخت کی سی جن کی جڑ مضبوط ہے اور شاخیں آسمان میں یعنی اوپر کی طرف 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا آپ کو نہیں معلوم کہ اللہ نے پاک بات (کلام باری) کی کیسی مثال بیان فرمائی ہے جیسے ایک پاکیزہ (صحت مند) درخت ہو جس کی جڑ (زمین میں) مضبوط ہو اور اس کی شاخیں آسمان میں ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا آپ نے دیکھا کہ اللہ نے کیسی (خوبصورت) مثال بیان کی ہے جیسے کلمہ طیبہ (پاکیزہ کلام) کی کہ وہ ایک ایسے پاکیزہ درخت کی طرح ہے جس کی جڑ خوب گہری ہے اور اس کی شاخیں آسمان (کی بلندیوں) میں ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے پاک بات کی کیسی مثال بیان فرمائی ہے (وہ ایسی ہے) جیسے پاکیزہ درخت جس کی جڑ مضبوط (یعنی زمین کو پکڑے ہوئے) ہو اور شاخیں آسمان میں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Beholdest thou not how Allah hath propounded the similitude of the clean word? It is like a clean tree, its root firmly fixed, and its branches reaching unto heaven.

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے کیسی (اچھی) تمثیل کلمہ طیبہ کی بیان فرمائی کہ وہ ایک پاکیزہ درخت کے مشابہ ہے جس کی جڑ (خوب) مضبوط ہے اور اسکی شاخیں (خوب) اونچائی میں جارہی ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم نے غور نہیں کیا ، کس طرح تمثیل بیان فرمائی ہے اللہ نے کلمۂ طیبہ کی؟ وہ ایک شجرۂ طیبہ کی مانند ہے جس کی جڑ ( زمین میں ) اتری ہوئی ہے اور جس کی شاخیں فضا میں ( پھیلی ہوئی ہیں )

Translated by

Mufti Naeem

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ کلمہ طیبہ کی مثال اللہ ( تعالیٰ ) نے کیسی ( عمدہ ) بیان فرمائی ہے کہ وہ ایک پاکیزہ درخت کی طرح ہے جس کی جڑ ( زمین میں مضبوطی سے ) جمی ہوئی ہے اور اس کی شاخیں آسمان میں ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے پاک کلمے کی کیسی مثال بیان فرمائی ہے وہ ایسی ہے جیسے پاکیزہ درخت، جس کی جڑ مضبوط (زمین کو پکڑے ہوئے ہو) اور شاخیں آسمان میں ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے کیسی عظیم الشان مثال، بیان فرمائی کلمہ طیبہ کی، کہ وہ ایک ایسے پاکیزہ درخت کی مانند ہے جس کی جڑ زمین میں جمی ہوئی ہو، اور اس کی شاخیں آسماں میں پہنچی ہوئی ہوں،

Translated by

Noor ul Amin

آ پ دیکھتے نہیں کہ اللہ تعالی نے کلمہ طیبہ ( توحید ) کی کیسی عمدہ مثال بیان کی ہے جیسے وہ ایک پاکیزہ درخت ہوجس کی جڑ ( زمین میں خوب ) جمی ہوئی اور شاخیں آسمان میں ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم نے نہ دیکھا اللہ نے کیسی مثال بیان فرمائی پاکیزہ بات کی ( ف٦۲ ) جیسے پاکیزہ درخت جس کی جڑ قائم اور شاخیں آسمان میں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا آپ نے نہیں دیکھا ، اللہ نے کیسی مثال بیان فرمائی ہے کہ پاکیزہ بات اس پاکیزہ درخت کی مانند ہے جس کی جڑ ( زمین میں ) مضبوط ہے اور اس کی شاخیں آسمان میں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے کس طرح اچھی مثال بیان کی ہے کہ کلمۂ طیبہ ( پاک کلمہ ) شجرۂ طیبہ ( پاکیزہ ) درخت کی مانند ہے ۔ جس کی جڑ مضبوط ہے اور اس کی شاخ آسمان تک پہنچی ہوئی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Seest thou not how Allah sets forth a parable? - A goodly word like a goodly tree, whose root is firmly fixed, and its branches (reach) to the heavens,- of its Lord. So Allah sets forth parables for men, in order that they may receive admonition.

Translated by

Muhammad Sarwar

Consider (Muhammad) how God (in a parable) compares the blessed Word to that of a blessed tree which has firm roots and branches rising up into the sky

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

See you not how Allah sets forth a parable A goodly word as a goodly tree, whose root is firmly fixed, and its branches (reach) to the sky.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have you not considered how Allah sets forth a parable of a good word (being) like a good tree, whose root is firm and whose branches are in heaven,

Translated by

William Pickthall

Seest thou not how Allah coineth a similitude: A goodly saying, as a goodly tree, its root set firm, its branches reaching into heaven,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या आपने नहीं देखा कि किस तरह मिसाल बयान फ़रमाई है अल्लाह ने कलिमा तय्यबा की, वह एक पाकीज़ा दरख़्त की मानिंद है जिसकी जड़ ज़मीन में जमी हुई है और जिसकी टहनियाँ आसमान तक पहुँची हुई हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا آپ کو معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے کیسی مثال بیان فرمائی ہے کلمہٴ طیبہ (توحید و ایمان) کی کہ وہ مشابہ ہے ایک پاکیزہ درخت کے (4) جس کی جڑ خوب گڑی ہوئی ہو اس کی شاخیں اونچائی میں جاری ہوں۔ (24)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے ایک پاکیزہ کلمہ کی مثال بیان فرمائی ہے، جو ایک پاکیزہ درخت کی طرح ہے جس کی جڑ مضبوط ہے اور جس کی شاخیں آسمان میں ہے۔ “ (٢٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے کلمہ طیبہ کو کس چیز سے مثال دی ہے ؟ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اچھی ذات کا درخت جس کی جڑ زمین میں گہری جمی ہوئی ہے اور شاخیں آسمان تک پہنچی ہیں ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے کیسی مثال بیان فرمائی وہ مثال کلمہ طیبہ کی ہے جو شجرہ طیبہ کی طرح سے ہے اس کی جڑ مضبوط ہے اور اس کی شاخیں بلندی میں ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو نے دیکھا کیسی بیان کی اللہ نے ایک مثال بات ستھری جیسے ایک درخت ستھرا اس کی جڑ مضبوط ہے اور ٹہنے ہیں آسمان میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر کیا آپ نے ملاحظہ نہیں کیا اللہ نے کلمہ طیبہ کی ایک کیسی مثال بیان کی ہے کہ کلمہ طیبہ ایسا ہے جیسے ایک پاکیزہ درخت کہ اس کی جڑ خوب مضبوط ہو اور اس کی شاخیں آسمان سے ملی ہوئیں ہوں