Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 30

سورة إبراهيم

وَ جَعَلُوۡا لِلّٰہِ اَنۡدَادًا لِّیُضِلُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِہٖ ؕ قُلۡ تَمَتَّعُوۡا فَاِنَّ مَصِیۡرَکُمۡ اِلَی النَّارِ ﴿۳۰﴾

And they have attributed to Allah equals to mislead [people] from His way. Say, "Enjoy yourselves, for indeed, your destination is the Fire."

انہوں نے اللہ کے ہمسر بنا لئے کہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں ۔ آپ کہہ دیجئے کہ خیر مزے کر لو تمہاری باز گشت تو آخر جہنم ہی ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَعَلُوۡا
اور انہوں نے بنالئے
لِلّٰہِ
اللہ کے لئے
اَنۡدَادًا
کچھ شریک
لِّیُضِلُّوۡا
تاکہ وہ بھٹکادیں
عَنۡ سَبِیۡلِہٖ
اس کے راستے سے
قُلۡ
کہہ دیجئے
تَمَتَّعُوۡا
تم فائدے اٹھا لو
فَاِنَّ
تو بےشک
مَصِیۡرَکُمۡ
لوٹنا ہے تمہارا
اِلَی النَّارِ
طرف آگ کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَعَلُوۡا
اور انہوں نے بنا رکھےہیں
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
اَنۡدَادًا
شریک
لِّیُضِلُّوۡا
کہ وہ بھٹکا دیں انہیں
عَنۡ سَبِیۡلِہٖ
۔ (اللہ تعالیٰ کے) راستے سے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
تَمَتَّعُوۡا
مزے کرو
فَاِنَّ
تو بلاشبہ
مَصِیۡرَکُمۡ
پلٹنا ہے تمہیں
اِلَی
طرف
النَّارِ
آگ کی
Translated by

Juna Garhi

And they have attributed to Allah equals to mislead [people] from His way. Say, "Enjoy yourselves, for indeed, your destination is the Fire."

انہوں نے اللہ کے ہمسر بنا لئے کہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں ۔ آپ کہہ دیجئے کہ خیر مزے کر لو تمہاری باز گشت تو آخر جہنم ہی ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان لوگوں نے اللہ کے کئی ہمسر بنا ڈالے تاکہ لوگوں کو اس کی راہ سے بھٹکا دیں۔ آپ ان سے کہئے : مزے اڑالو آخر تمہیں دوزخ کی طرف ہی لوٹنا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور انہوں نے اﷲ تعالیٰ کے شریک بنارکھے ہیں کہ وہ انہیں اﷲ تعالیٰ کے راستے سے بھٹکادیں۔آپ کہہ دیں مزے کرو!بلاشبہ آگ ہی کی طرف تمہیں پلٹنا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they have set up partners with Allah, so that they may mislead (the people) from His path. Say, &Enjoy (for a while). Then your ultimate journey is to the Fire.|"

اور ٹھہرائے اللہ کے لئے مقابل کہ بہکائیں لوگوں کو اس کی راہ سے تو کہہ مزا اڑا لو پھر تم کو لوٹنا ہے طرف آگ کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے اللہ کے مد مقابل (شریک) ٹھہرا دیے ہیں تاکہ گمراہ کریں لوگوں کو اس کے راستے سے آپ کہیے کہ (دنیا کی زندگی میں) تم فائدہ اٹھا لو پھر یقیناً تمہارا لوٹنا آگ ہی کی طرف ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور اللہ کے کچھ ہمسر تجویز کر لیے تا کہ وہ انہیں اللہ کے راستے سے بھٹکا دیں ۔ ان سے کہو ، اچھا مزے کر لو ، آخرکار تمہیں پلٹ کر جانا دوزخ ہی میں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور انہوں نے اللہ کے ساتھ ( اس کی خدائی میں ) کچھ شریک بنا لیے ، تاکہ لوگوں کو اس کے راستے سے گمراہ کریں ۔ ان سے کہو کہ : ( تھوڑے سے ) مزے اڑا لو ، کیونکہ آخر کار تمہیں جانا دوزخ ہی کی طرف ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان لوگوں نے اللہ کے ساجھی ٹھہرے 7 اس لئے کہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے سچے رستے توحید سے بھٹکا دیں (اے پیغمبر) کہ دے چند روز دنیا کے مزے اٹھا لو پھر تو تم کو دوزخ میں 8 میں ہی جانا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور انہوں نے اللہ کے شریک بنائے تاکہ (لوگوں کو) اس کی راہ سے گمراہ کریں۔ فرمادیجئے کہ تھوڑے دن گزار لو پھر بیشک تمہارا انجام دوزخ میں جانا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ اللہ کے ساتھ دوسروں کو شریک کرتے ہیں تاکہ وہ رساتے سے بھٹکا سکیں (اے نبی) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ تم وقتی فائدے حاصل کرلو۔ بیشک تمہارا ٹھکانا جہنم ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان لوگوں نے خدا کے شریک مقرر کئے کہ (لوگوں کو) اس کے رستے سے گمراہ کریں۔ کہہ دو کہ (چند روز) فائدے اٹھا لو آخرکار تم کو دوزخ کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they have set up compeers unto Allah, that they may lead men astray from His way. Say thou: enjoy, then verily your vending is unto the Fire.

اور ان لوگوں نے اللہ کے ساجھی قرار دیئے تھے تاکہ اس کی راہ سے (اپنے کو اور دوسروں کو) گمراہ کریں آپ کہہ دیجیے چندے عیش کرلو پھر تمہارا (آخری) انجام تو دوزخ ہی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے اللہ کے شریک ٹھہرائے تاکہ اس کے راستہ سے لوگوں کو گمراہ کرکے ہٹائیں ۔ کہہ دو: چند دن عیش کرلو ، بالآخر تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور انہوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ ( اس کی خدائی میں ) کچھ شریک بنالیے تا کہ وہ ( اپنے آپ کو اور دوسروں کو ) اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے سے گمراہ کردیں آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ چند روز مزے کر لو پھر بلاشبہ تمہیں لوٹنا آگ ہی کی طرف ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان لوگوں نے اللہ کے شریک مقرر کیے کہ لوگوں کو اس کے راستے سے گمراہ کریں کہہ دو کہ چند روز فائدے اٹھا لو، آخر کار تم کو دوزخ کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (بیان اس کا یہ ہے کہ) ان لوگوں نے ٹھہرا لئے اللہ کے لئے طرح طرح کے شریک، تاکہ (اس طرح یہ دوسرے لوگوں کو بھی) بہکا کر ہٹا دیں اللہ کی راہ سے، (ان سے) کہو کہ اچھا تم لوگ کچھ مزے اڑا لو (پر یاد رکھو کہ) آخرکار تمہیں جانا بہر حال (دوزخ کی) اس (ہولناک) آگ ہی کی طرف ہے،

Translated by

Noor ul Amin

انہوں نے ا للہ کے کئی شریک بنا ڈالے تا کہ لوگوں کو اس کی راہ سے بھٹکادیں کہہ دیجئے:’’مزے اڑالوآخرتمہیں جہنم کی طرف ہی لوٹنا ہے ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کے لیے برابر والے ٹھہراے ( ف۷۳ ) کہ اس کی راہ سے بہکاویں تم فرماؤ ( ف۷٤ ) کچھ برت لو کہ تمہارا انجام آگ ہے ( ف۷۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور انہوں نے اللہ کے لئے شریک بنا ڈالے تاکہ وہ ( لوگوں کو ) اس کی راہ سے بہکائیں ۔ فرما دیجئے: تم ( چند روزہ ) فائدہ اٹھا لو بیشک تمہارا انجام آگ ہی کی طرف ( جانا ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور انہوں نے اللہ کے لئے کچھ ہمسر ( شریک ) بنا لئے ہیں تاکہ ( لوگوں کو ) اس کے راستے سے بھٹکائیں ( اے رسول ) آپ کہہ دیجیے کہ ( چندے ) عیش کر لو آخر یقینا تمہاری بازگشت آتش دوزخ کی طرف ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they set up (idols) as equal to Allah, to mislead (men) from the Path! Say: "Enjoy (your brief power)! But verily ye are making straightway for Hell!"

Translated by

Muhammad Sarwar

To lead people astray, they claimed their idols were equal to God. (Muhammad), tell them, "Enjoy yourselves and know that the only place for you to go will be hell fire."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they set up rivals to Allah, to mislead (men) from His path! Say: "Enjoy (your brief life)! But certainly, your destination is the (Hell) Fire!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they set up equals with Allah that they may lead (people) astray from His path. Say: Enjoy yourselves, for surely your return is to the fire.

Translated by

William Pickthall

And they set up rivals to Allah that they may mislead (men) from His way. Say: Enjoy life (while ye may) for lo! your journey's end will be the Fire.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन्होंने अल्लाह के मुक़ाबिल ठहराए; ताकि वह लोगों को अल्लाह के रास्ते से भटका दें, कह दीजिए कि चंद दिन का फ़ायदा उठा लो, आख़िर कार तुम्हारा ठिकाना दोज़ख़ है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان لوگوں نے اللہ کے ساجھی قرار دیئے تاکہ (دوسروں کو بھی) اس کے دین سے گمراہ کریں آپ کہہ دیجیئے کہ چندے عیش کرلو کیوں کہ اخیر انجام تمہارا دوزخ میں جانا ہے۔ (1) (30)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور انہوں نے اللہ کے لیے شریک بنا لیے، تاکہ اس کے راستے سے گمراہ کریں۔ فرما دیں کہ فائدہ اٹھا لو، پس یقینا تمہارا آگ کی طرف لوٹنا ہے۔ “ (٣٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اللہ کے کچھ ہمسر تجویز کرلیے تا کہ وہ انہیں اللہ کے راستے سے بھٹکا دیں ؟ ان سے کہو ، اچھا مزے کرلو ، آخر کار تمہیں پلٹ کر جانا دوزخ ہی میں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے اللہ کے لیے مقابل قرار دیدئیے تاکہ وہ انہیں اللہ کی راہ سے گمراہ کردیں آپ فرما دیجیے کہ تم مزے کی زندگی گزار لو پھر بلاشبہ تمہیں دوزخ کی طرف لوٹ کر چلا جانا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ٹھہرائے اللہ کے لیے مقابل کہ بہکائیں لوگوں کو اس کی راہ سے تو کہہ مزا اڑا لو پھر تم کو لوٹنا ہے طرف آگ کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے مقابل و ہمسر مقرر کئے ہیں تا کہ اپنی قوم کو خدا کی راہ سے بھٹکائیں آپ کہہ دیجئے اچھا توڑے دن فائدہ اٹھا لو پھر تم کو دوزخ ہی کی طرف واپس جانا ہے