Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 32

سورة إبراهيم

اَللّٰہُ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ وَ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخۡرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزۡقًا لَّکُمۡ ۚ وَ سَخَّرَ لَکُمُ الۡفُلۡکَ لِتَجۡرِیَ فِی الۡبَحۡرِ بِاَمۡرِہٖ ۚ وَ سَخَّرَ لَکُمُ الۡاَنۡہٰرَ ﴿ۚ۳۲﴾

It is Allah who created the heavens and the earth and sent down rain from the sky and produced thereby some fruits as provision for you and subjected for you the ships to sail through the sea by His command and subjected for you the rivers.

اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمانوں سے بارش برسا کر اس کے ذریعے سے تمہاری روزی کے لئے پھل نکالے ہیں اور کشتیوں کو تمہارے بس میں کر دیا ہے کہ دریاؤں میں اس کے حکم سے چلیں پھریں ۔ اسی نے ندیاں اور نہریں تمہارے اختیار میں کر دی ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ
الَّذِیۡ
وہ ہے جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
وَاَنۡزَلَ
اور اس نے اتارا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَاَخۡرَجَ
پھر اس نے نکالا
بِہٖ
ساتھ اس کے
مِنَ الثَّمَرٰتِ
پھلوں میں سے
رِزۡقًا
رزق
لَّکُمۡ
تمہارے لئے
وَسَخَّرَ
اور اس نے مسخر کیں
لَکُمُ
تمہارے لئے
الۡفُلۡکَ
کشتیاں
لِتَجۡرِیَ
تاکہ وہ چلیں
فِی الۡبَحۡرِ
سمندر میں
بِاَمۡرِہٖ
اس کے حکم سے
وَسَخَّرَ
اور اس نے مسخر کیں
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡاَنۡہٰرَ
نہریں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الَّذِیۡ
جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
وَاَنۡزَلَ
اور نازل کیا اس نے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
کچھ پانی
فَاَخۡرَجَ
پھر نکالا اس نے
بِہٖ
اُس سے
مِنَ الثَّمَرٰتِ
پھلوں میں سے
رِزۡقًا
کچھ رزق
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَسَخَّرَ
اور مسخر کیا اس نے
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡفُلۡکَ
کشتیوں کو
لِتَجۡرِیَ
تاکہ چلیں
فِی الۡبَحۡرِ
سمندر میں
بِاَمۡرِہٖ
اُس کے حکم سے
وَسَخَّرَ لَکُمُ
اور مسخرکر دیا اس نے تمہارے لیے
الۡاَنۡہٰرَ
دریاؤں کو
Translated by

Juna Garhi

It is Allah who created the heavens and the earth and sent down rain from the sky and produced thereby some fruits as provision for you and subjected for you the ships to sail through the sea by His command and subjected for you the rivers.

اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمانوں سے بارش برسا کر اس کے ذریعے سے تمہاری روزی کے لئے پھل نکالے ہیں اور کشتیوں کو تمہارے بس میں کر دیا ہے کہ دریاؤں میں اس کے حکم سے چلیں پھریں ۔ اسی نے ندیاں اور نہریں تمہارے اختیار میں کر دی ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمان سے پانی برسایا پھر اس (پانی سے) تمہارے کھانے کو پھل پیدا کئے نیز تمہارے لئے کشتی کو مسخر کیا کہ اس کے حکم سے سمندر میں رواں ہو اور دریاؤں کو بھی تمہارے لئے مسخر کردیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ وہ ذات ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیااور آسمان سے کچھ پانی نازل کیاپھر اس سے تمہارے لیے پھلوں میں سے کچھ رزق نکالا اور اس نے کشتیوں کو تمہارے لیے مسخرکردیاکہ وہ اُس کے حکم سے سمندر میں چلیں اور تمہارے لیے دریاؤں کو مسخر کر دیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah is the One who created the heavens and the earth and sent down water from the sky, then brought forth therewith sustenance for you out of the produce, and subjugated the ships for you so that they may sail in the sea with His command, and subjugated for you the riv¬ers.

اللہ وہ ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین اور اتارا آسمان سے پانی پھر اس سے نکالی روزی تمہاری، میوے، اور کہنے میں کیا تمہارے کشتی کو کہ چلے دریا میں اس کے حکم سے اور کام میں لگا دیا تمہاری ندیوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ ہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور اتارا آسمان سے پانی پھر نکالا اس کے ذریعے سے پھلوں کی شکل میں تمہارے لیے رزق اور مسخر کردیا تمہارے لیے کشتی کو کہ وہ چلے سمندر میں اس کے حکم سے اور اس نے مسخر کردیے تمہارے لیے دریا (اور نہریں وغیرہ)

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is Allah Who created the heavens and the earth, Who sent down water from the heaven and thereby brought forth a variety of fruits as your sustenance, Who subjected for you the ships that they may sail in the sea by His command, Who subjected for you the rivers,

اللہ وہی تو ہے 43 جس نے زمین اور آسمانوں کو پیدا کیا اور آسمان سے پانی برسایا ، پھر اس کے ذریعہ سے تمہاری رزق رسانی کے لیے طرح طرح کے پھل پیدا کیے ۔ جس نے کشتی کو تمہارے لیے مسخّر کیا کہ سمندر میں اس کے حکم سے چلے اور دریاؤں کو تمہارے لیے مسخّر کیا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ، اور آسمان سے پانی برسایا ، پھر اس کے ذریعے تمہارے رزق کے لیے پھل اگائے ، اور کشتیوں کو تمہارے لیے رام کردیا ، تاکہ وہ اس کے حکم سے سمندر میں چلیں ، اور دریاؤں کو بھی تمہاری خدمت پر لگا دیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ وہ 1 جس نے آسمان اور زمین بنائے اور آسمان سے پانی برسایا پھر تمہارے کھانے کے لئے اس پانی سے میوے نکالے اور کشتیوں کو تمہارے اختیار میں دیا کہ اس کے حکم سے سمندر میں چلیں اور ندیاں تمہارے اختیار میں دیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور آسمان سے پانی (مینہ) برسایا پھر اس سے تمہارے کھانے کے لئے پھل پیدا فرمائے اور (تمہارے نفع کے لئے) بحری جہازوں کو تمہارے تابع فرمایا کہ اس کے حکم سے سمندر میں چلیں اور دریاؤں (نہروں) کو بھی تمہارے زیر فرمان کیا (کہ ان سے فائدہ حاصل کرتے ہو)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اس نے بلندی سے پانی اتارا۔ پھر اس نے اس کے ذریعہ ثمرات (پھل ، پھول، سبزی) کو نکالا تاکہ تم کھا سکو۔ اس نے تمہارے لئے کشتی (جہاز) کو مسخر کردیا تاکہ وہ اس کے حکم سے دریا (سمندر) میں چلے اور اسی نے تمہارے لئے نہریں بہا دیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمان سے مینہ برسایا پھر اس سے تمہارے کھانے کے لیے پھل پیدا کئے۔ اور کشتیوں (اور جہازوں) کو تمہارے زیر فرمان کیا تاکہ دریا (اور سمندر) میں اس کے حکم سے چلیں۔ اور نہروں کو بھی تمہارے زیر فرمان کیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah it is who hath created the heavens and the earth, and sent down from the heaven water, and hath there by brought forth fruits as a provision for you; and He hath subiected the ships for you that it may run in the sea by His command; and He hath subjected for you the rivers.

اللہ وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمانوں سے پانی اتارا پھر اس (پانی) سے (مختلف) پھل تمہارے لئے بہ طور رزق پیدا کئے اور تمہارے (نفع کے) لئے کشتی کو (اپنی قدرت کا) مسخر کردیا تاکہ وہ اس کے حکم سے سمندر میں چلے اور تمہارے (نفع کے) لئے دریاؤں کو (اپنی قدرت کا) مسخر کردیا ۔ اور تمہارے (نفع کے) لئے سورج اور چاند کو (اپنی قدرت کا) مسخر کردیا جو دوام رکھنے والے ہیں اور تمہارے (نفع کے) لئے رات اور دن کو (اپنی قدرت کا) مسخر کردیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور بادلوں سے پانی اتارا ، پھر اس سے مختلف قسم کے پھل تمہارے رزق کیلئے پیدا کیے اور کشتی کو تمہاری نفع رسانی میں لگادیا ، تاکہ وہ سمندر میں اس کے حکم سے چلے اور اس نے دریاؤں کو بھی تمہاری نفع رسانی میں لگادیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) وہی ہے جس نے آسمانوں اورزمین کو پیدا فرمایااورآسمان سے پانی برسایا پھر اس کے ذریعے تمہارے کھانے کے لیے پھل اگائے اور کشتیوں ( جہازوں ) کو تمہاری چاہت کے مطابق کردیا تا کہ وہ اس کے حکم سے سمندرمیں چلیںاور تمہارے لیے دریاؤں کو موافق بنادیا اور سورج اورچاند جو لگاتار چل رہے ہیں کو تمہارے لیے نفع بخش بنادیا اوررات اور دن کو بھی تمہارے لیے فائدہ مند بنادیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، اور آسمان سے مینہ برسایا، پھر اس سے تمہارے کھانے کے لیے پھل پیدا کیے، کشتیوں اور جہازوں کو تمہارے زیر فرمان کیا، تاکہ دریا اور سمندر میں اس کے حکم سے چلیں اور نہروں کو بھی تمہارے زیر فرمان کیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ وہی تو ہے جس نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین (کی اس عظیم کائنات) کو اور اس نے اتارا آسمان سے پانی (ایک نہایت ہی پُر حکمت نظام کے تحت) پھر اس نے نکالیں اس (پانی) کے ذریعے طرح طرح کی پیداواریں، تمہاری روزی کے لئے، اور اسی نے تمہارے لئے کام میں لگا دیا ان کشتیوں (اور طرح طرح کے بحری جہازوں) کو، تاکہ وہ چلیں سمندر میں اس کے حکم سے اور اسی نے تمہارے لئے کام میں لگا دیا ان طرح طرح کے دریاؤں کو

Translated by

Noor ul Amin

اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمانوں سے پانی برسایاپھراس نے ( پانی سے ) تمہارے کھانے کے پھل پیدا کئے نیز کشتیوں کو تمہارے بس میں کردیاکہ سمندرمیں اس کے حکم سے چلیں پھریں ، ندیاں اور دریائوں کو بھی تمہارے بس میں کر دیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ ہے جس نے آسمان اور زمین بنائے اور آسمان سے پانی اتارا تو اس سے کچھ پھل تمہارے کھانے کو پیدا کیے اور تمہارے لیے کشتی کو مسخر کیا کہ اس کے حکم سے دریا میں چلے ( ف۷۸ ) اور تمہارے لیے ندیاں مسخر کیں ، ( ف۷۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور آسمان کی جانب سے پانی اتارا پھر اس پانی کے ذریعہ سے تمہارے رزق کے طور پر پھل پیدا کئے ، اور اس نے تمہارے لئے کشتیوں کو مسخر کر دیا تاکہ اس کے حکم سے سمندر میں چلتی رہیں اور اس نے تمہارے لئے دریاؤں کو ( بھی ) مسخر کر دیا

Translated by

Hussain Najfi

اللہ وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور پھر کشتی کو تمہارے لئے مسخر کر دیا تاکہ وہ اس کے حکم سے سمندر میں چلے اور دریاؤں کو بھی تمہارے لئے مسخر کر دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is Allah Who hath created the heavens and the earth and sendeth down rain from the skies, and with it bringeth out fruits wherewith to feed you; it is He Who hath made the ships subject to you, that they may sail through the sea by His command; and the rivers (also) hath He made subject to you.

Translated by

Muhammad Sarwar

God is the One who created the heavens and the earth, sent down water from the sky by which He produced fruits for your sustenance, enabled you to use boats to sail on the sea, and placed the rivers at your disposal, all by His command.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah is He Who has created the heavens and the earth and sends down water (rain) from the sky, and thereby brought forth fruits as provision for you; and He has made the ships to be of service to you, that they may sail through the sea by His command; and He has made rivers (also) to be of service to you.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah is He Who created the heavens and the earth and sent down water from the clouds, then brought forth with it fruits as a sustenance for you, and He has made the ships subservient to you, that they might run their course in the sea by His command, and He has made the rivers subservient to you.

Translated by

William Pickthall

Allah is He Who created the heavens and the earth, and causeth water to descend from the sky, thereby producing fruits as food for you, and maketh the ships to be of service unto you, that they may run upon the sea at His command, and hath made of service unto you the rivers;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह वह है जिसने आसमान और ज़मीन बनाए और आसमान से पानी उतारा फिर उससे मुख़्तलिफ़ फल निकाले तुम्हारी रोज़ी के लिए, और कश्ती को तुम्हारे लिए ताबे कर दिया कि समुंदर में उसके हुक्म से चले और उसने दरियाओं को तुम्हारे लिए ताबे कर दिया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ ایسا ہے جس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا اور آسمان سے پانی (یعنی مینہ) بر سایا پھر اس پانی سے پھلوں کی قسم سے تمہارے لیے رزق پیدا کیا اور تمہارے (نفع) کے واسطے کشتی ( اور جہاز) کو مسخر بنایا کہ وہ (خدا) کے حکم (وقدرت) سے دریا میں چلے اور تمہارے نفع کے واسطے نہروں کو (اپنی قدرت کا) مسخر بنایا۔ (32)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمان سے پانی اتارا پھر اس کے ساتھ تمہارے لیے پھلوں میں سے رزق نکالا اور تمہارے لیے کشتیوں کو مسخر کیا، تاکہ وہ سمندر میں اس کے حکم سے چلیں اور تمہارے لیے دریاؤں کو مسخر کردیا۔ “ (٣٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ وہی تو ہے جس نے زمین اور آسمانوں کو پیدا کیا اور آسمان سے پانی برسایا ، پھر اس کے ذریعہ سے تمہاری رزق رسانی کے لئے طرح طرح کے پھل پیدا کئے۔ جس نے کشتی کو تمہارے لیے مسخر کیا کہ سمندر میں اس کے حکم سے چلے اور دریاؤں کو تمہارے لیے مسخر کیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا فرمایا اور آسمان سے پانی اتارا پھر اس کے ذریعہ پھلوں سے تمہارے لیے رزق نکالا اور تمہارے لیے کشتی کو مسخر فرما دیا تاکہ وہ سمندر میں اس کے حکم سے چلے اور اس نے تمہارے لیے نہروں کو مسخر کردیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ وہ ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین اور اتارا آسمان سے پانی پھر اس سے نکالی روزی تمہارے میوے اور کہنے میں کیا تمہارے کشتی کو کہ چلے دریا میں اس کے حکم سے اور کام میں لگایا تمہارے ندیوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ کی وہ ذات ہے جس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا اور آسمان کی جانب سے پانی نازل کیا پھر تمہارے کھانے کیلئے اس پانی سے پھل نکالے اور تمہارے نفع کے لئے کشتیوں کو تابع کردیا تا کہ وہ کشتیاں خدا کے حکم سے دریا میں چلیں اور تمہارے نفع کے لئے ندیاں مسخر کردیں