Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 37

سورة إبراهيم

رَبَّنَاۤ اِنِّیۡۤ اَسۡکَنۡتُ مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ بِوَادٍ غَیۡرِ ذِیۡ زَرۡعٍ عِنۡدَ بَیۡتِکَ الۡمُحَرَّمِ ۙ رَبَّنَا لِیُـقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ فَاجۡعَلۡ اَفۡئِدَۃً مِّنَ النَّاسِ تَہۡوِیۡۤ اِلَیۡہِمۡ وَارۡ زُقۡہُمۡ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّہُمۡ یَشۡکُرُوۡنَ ﴿۳۷﴾

Our Lord, I have settled some of my descendants in an uncultivated valley near Your sacred House, our Lord, that they may establish prayer. So make hearts among the people incline toward them and provide for them from the fruits that they might be grateful.

اے میرے پروردگار! میں نے اپنی کچھ اولاد اس بے کھیتی کی وادی میں تیرے حرمت والے گھر کے پاس بسائی ہے ۔ اے ہمارے پروردگار! یہ اس لئے کہ وہ نماز قائم رکھیں پس تو کچھ لوگوں کے دلوں کو ان کی طرف مائل کر دے ۔ اور انہیں پھلوں کی روزیاں عنایت فرما تاکہ یہ شکر گزاری کریں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَسۡکَنۡتُ
بسایا میں نے
مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ
اپنی کچھ اولاد کو
بِوَادٍ
وادی میں
غَیۡرِ
بغیر
ذِیۡ زَرۡعٍ
کھیتی والی
عِنۡدَ
پاس
بَیۡتِکَ
تیرے گھر کے
الۡمُحَرَّمِ
حرمت والے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
لِیُـقِیۡمُوا
تاکہ وہ قائم کریں
الصَّلٰوۃَ
نماز
فَاجۡعَلۡ
پس کردے
اَفۡئِدَۃً
دلوں کو
مِّنَ النَّاسِ
لوگوں کے
تَہۡوِیۡۤ
وہ مائل ہوں
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
وَارۡزُقۡہُمۡ
اور رزق دے انہیں
مِّنَ الثَّمَرٰتِ
پھلوں میں سے
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَشۡکُرُوۡنَ
وہ شکر ادا کریں
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اِنِّیۡۤ
یقیناً میں نے
اَسۡکَنۡتُ
آباد کیا ہے میں نے
مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ
اپنی کچھ اولاد کو
بِوَادٍ
ایک وادی میں
غَیۡرِ ذِیۡ زَرۡعٍ
نہیں ہے کھیتی والی
عِنۡدَ
پاس
بَیۡتِکَ
تیرے گھر کے
الۡمُحَرَّمِ
حرمت والے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
لِیُـقِیۡمُوا
تاکہ وہ قائم کریں
الصَّلٰوۃَ
نماز
فَاجۡعَلۡ
سوآپ کر دیں
اَفۡئِدَۃً
دلوں کو
مِّنَ النَّاسِ
کچھ لوگوں کے
تَہۡوِیۡۤ
مائل
اِلَیۡہِمۡ
اُن کی طرف
وَارۡزُقۡہُمۡ
اور رزق دیں اُنہیں
مِّنَ الثَّمَرٰتِ
پھلوں کا
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَشۡکُرُوۡنَ
شکر ادا کریں
Translated by

Juna Garhi

Our Lord, I have settled some of my descendants in an uncultivated valley near Your sacred House, our Lord, that they may establish prayer. So make hearts among the people incline toward them and provide for them from the fruits that they might be grateful.

اے میرے پروردگار! میں نے اپنی کچھ اولاد اس بے کھیتی کی وادی میں تیرے حرمت والے گھر کے پاس بسائی ہے ۔ اے ہمارے پروردگار! یہ اس لئے کہ وہ نماز قائم رکھیں پس تو کچھ لوگوں کے دلوں کو ان کی طرف مائل کر دے ۔ اور انہیں پھلوں کی روزیاں عنایت فرما تاکہ یہ شکر گزاری کریں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ہمارے پروردگار ! میں نے اپنی اولاد کے ایک حصے کو تیرے قابل احترام گھر کے پاس ایسے میدان میں لا بسایا ہے جہاں کوئی کھیتی نہیں۔ تاکہ وہ نماز قائم کریں۔ پروردگار ! بعض لوگوں کے دلوں کو ان کی طرف مائل کردے اور انھیں کھانے کو پھل مہیا فرما۔ توقع ہے کہ یہ شکرگزار رہیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے ہمارے رب! یقیناًمیں نے اپنی کچھ اولادکوتیرے حُرمت والے گھرکے پاس اس وادی میںآبادکیاہے جوکھیتی والی نہیں ہے، اے ہمارے رب!تاکہ وہ نماز قائم کریں، سو کچھ لوگوں کے دل اُن کی طرف مائل کردیں اورآپ اُنہیں پھلوں کا رزق دیں تاکہ وہ شکر ادا کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Our Lord, I have settled some of my children in a valley of no vegetation, close to Your sanctified House, so that, Our Lord, they may establish Sal. So make hearts of a number of people yearn toward them, and provide them with fruits, so that they may be grateful.

اے رب میں نے بسایا ہے اپنی ایک اولاد کو میدان میں کہ جہاں کھیتی نہیں تیرے محترم گھر کے پاس، اے رب ہمارے تاکہ قائم رکھیں نماز کو سو رکھ بعضے لوگوں کے دل کہ مائل ہوں ان کی طرف اور روزی دے ان کو میووں سے شاید وہ شکر کریں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے ہمارے رب ! میں نے اپنی اولاد (کی ایک شاخ) کو آباد کردیا ہے اس بےآب وگیاہ وادی میں تیرے محترم گھر کے پاس اے ہمارے پروردگار ! تاکہ یہ نماز قائم کریں تو تو لوگوں کے دلوں کو ان کی طرف مائل کر دے اور ان کو رزق عطا کر پھلوں سے تاکہ وہ شکر ادا کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پروردگار ، میں نے ایک بے آب و گیاہ وادی میں اپنی اولاد کے ایک حصے کو تیرے محترم گھر کے پاس لا بسایا ہے ۔ پروردگار ، یہ میں نے اس لیے کیا ہے کہ لوگ یہاں نماز قائم کریں ، لہٰذا تو لوگوں کے دِلوں کو ان کا مشتاق بنا اور انہیں کھانے کو پھل دے 50 ، شاید کہ یہ شکر گزار بنیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ہمارے پروردگار ! میں نے اپنی کچھ اولاد کو آپ کے حرمت والے گھر کے پاس ایک ایسی وادی میں لا بسایا ہے جس میں کوئی کھیتی نہیں ہوتی ، ہمارے پروردگار ! ( یہ میں نے اس لیے کیا ) تاکہ یہ نماز قائم کریں ۔ لہذا لوگوں کے دلوں میں ان کے لیے کشش پید اکردیجیے ، اور ان کو پھلوں کا رزق عطا فرمایے ۔ ( ٢٧ ) تاکہ وہ شکر گذار بنیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مالک ہمارے میں نے اپنی کچھ اولاد یعنی اسمعیل کو ایک ایسے میدان میں لا کر بسایا جس میں کھیتی نہیں ہوتی وہاں کی زمین ریتلی اور شور ہے تیرے ادب والے گھر کے پاس 11 مالک ہمارے یہاں میں نے ان کو اس لئے بسایا کہ وہتیرے گھر کے پاس نماز کو درستی سے ادا کریں تو ان کی گذر کے لئے ایسا کر دے کہ کچھ لوگوں کے دل ان کی طرف جھک جائیں 12 اور ان کو طرح طرح کے میرے کھلا تاکہ وہ شکر کریں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ہمارے پروردگار ! بیشک میں نے اپنی اولاد کو آپ کے عزت والے گھر کے پاس (کف دست) میدان (مکہ) میں آباد کیا جہاں کھیتی بھی نہیں ہے۔ اے ہمارے پروردگار ! تاکہ وہ لوگ نماز کا اہتمام رکھیں تو آپ لوگوں کے دلوں کو ان کی طرف مائل کردیجئے اور ان کو پھل کھانے دیجئے تاکہ وہ (آپ کا) شکرکریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

میرے رب میں نے اپنی اولاد کو ایک ایسے میدان میں آباد کیا ہے جہا کچھ اگتا نہیں۔ تیرے احترام والے گھر کے پاس (آباد کردیا ہے) مہارے رب تاکہ وہ نماز قائم کریں۔ پس لوگوں کے دلوں کو ان کی طرف مائل کردیجیے اور ان کو ہر طرح کے ثمرات عطا کیجیے تاکہ وہ شکر ادا کرسکیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پروردگار میں نے اپنی اولاد کو میدان (مکہ) میں جہاں کھیتی نہیں تیرے عزت (وادب) والے گھر کے پاس لابسائی ہے۔ اے پروردگار تاکہ یہ نماز پڑھیں تو لوگوں کے دلوں کو ایسا کر دے کہ ان کی طرف جھکے رہیں اور ان کو میوؤں سے روزی دے تاکہ (تیرا) شکر کریں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Our Lord! verily have caused some of my progeny to dwell in a valley uncultivable near Thy Sacred House, Our Lord! in order that they may establish prayer; make Thou therefore the hearts of some of mankind to Yearn toward them, and provide them Thou With fruits, haply they may give thanks.

اے ہمارے پروردگار میں نے اپنی کچھ اولاد کو ایک بےزراعت میدان میں آباد کردیا ہے تیرے معظم گھر کے قریب ۔ (یہ اس لئے) اے ہمارے پروردگار کہ وہ لوگ نماز کا اہتمام رکھیں ۔ سو تو کچھ لوگوں کے دل ان کی طرف مائل کردے اور انہیں کھانے کو پھل دے جس سے یہ شکرگزار رہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ہمارے رب! میں نے اپنی اولاد میں سے ایک بن کھیتی کی وادی میں تیرے محترم گھر کے پاس بسایا ہے ، اے ہمارے رب! تاکہ وہ نماز کا اہتمام کریں ۔ تو تُو لوگوں کے دل ان کی طرف مائل کردے اور ان کو پھلوں کی روزی عطا فرما تاکہ وہ تیرا شکر ادا کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ہمارے رب!بلاشبہ میں نے اپنی ( بعض ) اولاد کو تیرے عظمت والے گھر کے نزدیک بغیر کھیتی والی بستی میں آباد کیا ہے ۔ ہمارے رب! ( ایسا اس لیے بھی کیا ہے ) کہ وہ نماز قائم کریں پس آپ ان کی طرف لوگوں کے دل مائل کر دیجیے اور انہیں پھلوں میں سے ( خوب ) رزق دیجیے تا کہ وہ ( آپ کا ) شکر ادا کرتے رہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے میرے رب ! میں نے اپنی اولاد (میدان مکہ میں) جہاں کھیتی نہیں ہوتی تیرے عزت و ادب والے گھر کے پاس لا بسائی ہے، اے میرے رب ! تاکہ وہ نماز قائم کریں تو لوگوں کے دلوں کو ایسا کر دے کہ ان کی طرف جھکے رہیں اور ان کو میووں سے روزی دے تاکہ تیرا شکر کریں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

میرے پروردگار (حالات کی ناسازگاری کے باوجود) میں نے لا بسایا اپنی کچھ اولاد کو، ایک ایسی وادی میں جس میں کوئی کھیتی (باڑی) نہیں تیرے حرمت والے گھر کے پاس، ہمارے پروردگار، (یہ اس لئے کیا کہ) تاکہ یہ نماز قائم کریں پس تو (اے میرے مالک اپنے کرم و عنایت سے) ایسا ایسا پھیر دے ان کی طرف کچھ لوگوں کے دلوں کو کہ وہ ان کے گرویدہ ہوجائیں، اور ان کو روزی عطا فرما طرح طرح کی پیداواروں سے تاکہ شکر ادا کریں

Translated by

Noor ul Amin

اے ہمارے رب! میں نے اپنی اولادکے ایک حصے کو تیرے قابل احترام گھرکے پاس ایسے میدان میں لابسایا ہے جہاں کوئی زراعت نہیں اے ہمارے رب!میں نے ایسا اسلئے کیا ہے تاکہ وہ نماز قائم کریں چنانچہ توبعض لوگوں کے دل ان کی طرف مائل کردے اور انہیں کھانے کے پھل مہیا فرما ، توقع ہے یہ شکر گزار رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے میرے رب میں نے اپنی کچھ اولاد ایک نالے میں بسائی جس میں کھیتی نہیں ہوتی تیرے حرمت والے گھر کے پاس ( ف۸۹ ) اے میرے رب اس لیے کہ وہ ( ف۹۰ ) نماز قائم رکھیں تو تو لوگوں کے کچھ دل ان کی طرف مائل کردے ( ف۹۱ ) اور انھیں کچھ پھل کھانے کو دے ( ف۹۲ ) شاید وہ احسان مانیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ہمارے رب! بیشک میں نے اپنی اولاد ( اسماعیل علیہ السلام ) کو ( مکہ کی ) بے آب و گیاہ وادی میں تیرے حرمت والے گھر کے پاس بسا دیا ہے ، اے ہمارے رب! تاکہ وہ نماز قائم رکھیں پس تو لوگوں کے دلوں کو ایسا کر دے کہ وہ شوق و محبت کے ساتھ ان کی طرف مائل رہیں اور انہیں ( ہر طرح کے ) پھلوں کا رزق عطا فرما ، تاکہ وہ شکر بجا لاتے رہیں

Translated by

Hussain Najfi

اے ہمارے پروردگار میں نے اپنی کچھ اولاد کو تیرے محترم گھر کے پاس بے زراعت میدان میں آباد کیا ہے اے ہمارے مالک تاکہ ( وہ یہاں ) نماز قائم کریں اب تو کچھ لوگوں کے دلوں کو ایسا کر دے کہ وہ ان کی طرف مائل ہوں اور ان کو پھلوں سے رزق عطا فرما تاکہ وہ ( تیرا ) شکر ادا کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"O our Lord! I have made some of my offspring to dwell in a valley without cultivation, by Thy Sacred House; in order, O our Lord, that they may establish regular Prayer: so fill the hearts of some among men with love towards them, and feed them with fruits: so that they may give thanks.

Translated by

Muhammad Sarwar

"Lord, I have settled some of my offspring in a barren valley near your Sacred House so that they could be steadfast in prayer. Lord, fill the hearts of the people with love for them and produce fruits for their sustenance so that they may give thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"O our Lord! I have made some of my offspring dwell in an uncultivable valley by Your Sacred House in order, O our Lord, that they may perform Salah. So fill some hearts among men with love towards them, and (O Allah) provide them with fruits so that they may give thanks.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O our Lord! surely I have settled a part of my offspring in a valley unproductive of fruit near Thy Sacred House, our Lord! that they may keep up prayer; therefore make the hearts of some people yearn towards them and provide them with fruits; haply they may be grateful:

Translated by

William Pickthall

Our Lord! Lo! I have settled some of my posterity in an uncultivable valley near unto Thy holy House, our Lord! that they may establish proper worship; so incline some hearts of men that they may yearn toward them, and provide Thou them with fruits in order that they may be thankful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ हमारे रब! मैंने अपनी औलाद को एक बग़ैर खेती की वादी में आपके मोहतरम घर के पास बसाया है, ऐ हमारे रब! ताकि वे नमाज़ क़ायम करें, पस आप लोगों के दिलों को उनकी तरफ़ माइल कर दीजिए और उनको फलों की रोज़ी अता फ़रमाइए ताकि वे शुक्र करें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ہمارے رب میں اپنی اولاد کو آپ کے معظم گھر کے قریب (6) ایک (کف دست) میدان میں جو زراعت کے قابل نہیں آباد کرتا ہوں اے ہمارے رب تاکہ وہ لوگ نماز کا اہتمام رکھیں تو آپ کچھ لوگوں کے قلوب ان کی طرف مائل کر دیجیئے (7) اور ان کو (محض اپنی ضرورت سے) پھل کھانے دیجیئے تاکہ یہ لوگ (ان نعمتوں کا) شکر کریں۔ (37)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے ہمارے رب ! بیشک میں نے اپنی اولاد کو اس وادی کو بسایا ہے، جو کسی کھیتی باڑی کے لائق نہیں، تیرے حرمت والے گھر کے پاس، اے ہمارے رب ! تاکہ نماز قائم کریں۔ بس لوگوں کے دل اس کی طرف مائل کر دے اور انہیں پھلوں سے رزق عطا فرما، تاکہ وہ شکر کریں۔ “ (٣٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پروردگار ، میں نے ایک بےآب وگیاہ وادی میں اپنی اولاد کے ایک حصے کو تیرے محترم گھر کے پاس لا بسایا ہے۔ پروردگار ، یہ میں نے اس لیے کیا ہے کہ یہ لوگ یہاں نماز قائم کریں ، لہٰذا تو لوگوں کے دلوں کو ان کا مشتاق بنا اور انہیں کھانے کو پھل دے ، شاید کہ یہ شکر گزار بنیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ہمارے رب میں نے اپنی اولاد کو آپ کے محترم گھر کے نزدیک ایسی وادی میں ٹھہرایا جو کھیتی والی نہیں ہے اے ہمارے رب تاکہ وہ نماز قائم کریں، سو آپ لوگوں کے دل ان کی طرف مائل کردیجیے اور انہیں پھلوں میں سے روزی عطا فرمائیے تاکہ شکر ادا کریں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے رب میں نے بسایا ہے اپنی ایک اولاد کو میدان میں کہ جہاں کھیتی نہیں تیرے محترم گھر کے پاس اے رب ہمارے تاکہ قائم رکھیں نماز کو سو رکھ بعضے لوگوں کے دل کہ مائل ہوں ان کی طرف اور روزی دے ان کو میووں سے شاید وہ شکر کریں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ہمارے رب میں اپنی اولاد میں سے بعض اولاد کو ایک بےزراعت میدان میں تیرے محترم گھر کے پاس آباد کر رہا ہوں تا کہ اے ہمارے رب یہ لوگ نماز کی پابندی رکھیں اور جن کو میں بسا رہا ہوں تو ان کی طرف کچھ لوگوں کے قلوب کو مائل کر دے اور انکو کھانے کے لئے پھل عطا کرتا کہ وہ تیرا شکر کرتے رہیں