Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 38

سورة إبراهيم

رَبَّنَاۤ اِنَّکَ تَعۡلَمُ مَا نُخۡفِیۡ وَ مَا نُعۡلِنُ ؕ وَ مَا یَخۡفٰی عَلَی اللّٰہِ مِنۡ شَیۡءٍ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ ﴿۳۸﴾

Our Lord, indeed You know what we conceal and what we declare, and nothing is hidden from Allah on the earth or in the heaven.

اے ہمارے پروردگار! تو خوب جانتا ہے جو ہم چھپائیں اور جو ظاہر کریں ۔ زمین و آسمان کی کوئی چیز اللہ پر پوشیدہ نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اِنَّکَ
بےشک تو
تَعۡلَمُ
جانتا ہے
مَا
جو کچھ
نُخۡفِیۡ
ہم چھپاتے ہیں
وَمَا
اور جو کچھ
نُعۡلِنُ
ہم ظاہر کرتے ہیں
وَمَا
اور نہیں
یَخۡفٰی
چھپ سکتی
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
مِنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَلَا
اور نہ
فِی السَّمَآءِ
آسمان میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اِنَّکَ
یقیناً آپ
تَعۡلَمُ
جانتے ہیں
مَا
جو
نُخۡفِیۡ
ہم چھپاتے ہیں
وَمَا
اور جو
نُعۡلِنُ
ہم ظاہر کرتے ہیں
وَمَا
اور نہیں
یَخۡفٰی
پوشیدہ
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
مِنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَلَا فِی السَّمَآءِ
اور نہ آسمان میں
Translated by

Juna Garhi

Our Lord, indeed You know what we conceal and what we declare, and nothing is hidden from Allah on the earth or in the heaven.

اے ہمارے پروردگار! تو خوب جانتا ہے جو ہم چھپائیں اور جو ظاہر کریں ۔ زمین و آسمان کی کوئی چیز اللہ پر پوشیدہ نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پروردگار ! ہم جو کچھ چھپاتے ہیں یا ظاہر کرتے ہیں تو سب کچھ جانتا ہے۔ زمین و آسمان میں کوئی چیز ایسی نہیں جو اللہ سے چھپی ہوئی ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے ہمارے رب!یقیناآپ جانتے ہیں جوہم چھپاتے ہیں اورجوہم ظاہرکرتے ہیں اوراﷲ تعالیٰ سے کوئی چیزنہ زمین میں پوشیدہ ہے اورنہ آسمان میں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Our Lord, surely You know what we conceal and what we reveal. And hidden from Allah is nothing whatsoever, neither in the earth nor in the heavens.

اے رب ہمارے تو تو جانتا ہے جو کچھ ہم کرتے ہیں چھپا کر اور جو کچھ کرتے ہیں دکھا کر اور مخفی نہیں اللہ پر کوئی چیز زمین میں اور نہ آسمان میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے ہمارے پروردگار ! تو خوب جانتا ہے جو کچھ ہم چھپاتے ہیں اور جو کچھ ہم ظاہر کرتے ہیں اور اللہ پر تو کوئی شے مخفی نہیں زمین میں اور نہ آسمان میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Our Lord! Surely You know all that we conceal and all that we reveal, and nothing in the earth or in the heaven is hidden from Allah.

پروردگار ، تو جانتا ہے جو کچھ ہم چھپاتے ہیں اور جو کچھ ہم ظاہر کرتے ہیں 51 ۔ ۔ ۔ ۔ اور 52 واقعی اللہ سے کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ہے ، نہ زمین میں نہ آسمانوں میں ۔ ۔ ۔ ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ہمارے رب ! ہم جو کام چھپ کر کرتے ہیں ، وہ بھی آپ کے علم میں ہیں ، اور جو کام علانیہ کرتے ہیں ، وہ بھی ۔ اور اللہ سے نہ زمین کی کوئی چیز چھپی ہوئی ہے ، نہ آسمان کی کوئی چیز ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مالک ہمارے تو جانتا ہے جو ہم اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں اور جو ہم کھولتے ہیں 2 اور اللہ تعالیٰ پر کوئی چیز چھپی نہیں نہ زمین میں اور نہ آسمان میں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ہمارے پروردگار ! بیشک آپ سب جانتے ہیں جو ہم چھپاتے ہیں اور جو ہم ظاہر کرتے ہیں۔ اور اللہ تے تو کوئی چیز بھی پوشیدہ نہیں (نہ) زمین میں اور نہ آسمان میں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہمارے رب آپ اچھی طرح جانتے ہیں جو کچھ ہم چھپاتے ہیں اور جو کچھ ہم ظاہر کرتے ہیں۔ لیکن زمین اور آسمانوں کی کوئی بات آپ سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پروردگار جو بات ہم چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہیں تو سب جانتا ہے۔ اور خدا سے کوئی چیز مخفی نہیں (نہ) زمین میں نہ آسمان میں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Our Lord! verily Thou knowest that which We conceal and that which We make known; and not of aught is concealed from Allah in the earth or in the heaven.

اے ہمارے پروردگار تو سب کچھ جانتا ہے جو کچھ ہم چھپائیں اور جو کچھ ہم ظاہر کریں اور اللہ سے کوئی بھی چیز نہیں چھپی رہتی ہے (نہ) زمین میں اور نہ آسمان میں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ہمارے رب! تو جانتا ہے جو ہم پوشیدہ رکھتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں اور اللہ سے کوئی چیز بھی مخفی نہیں ، نہ زمین میں اور نہ آسمان میں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ہمارے رب!بے شک ہم جو کوئی کام چھپ کر کرتے ہیں اور جو کوئی کام ہم اعلانیہ کرتے ہیں وہ ( سب کے سب ) آپ کے علم میں ہے ۔ اورنہ ہی زمین کی کوئی چیزاور نہ ہی آسمان کی کوئی چیز اللہ ( تعالیٰ ) سے چھپی ہوئی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے اللہ ! جو بات ہم چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہیں تو سب جانتا ہے اور اللہ سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں، نہ زمین میں اور نہ آسمان میں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہمارے پروردگار ! تو (ایک برابر) جانتا ہے وہ سب کچھ جو کہ ہم چھپا کر کرتے ہیں اور وہ سب کچھ جو کہ ہم دکھا کر کرتے ہیں اور کوئی چیز چھپی نہیں رہ سکتی اللہ پر، نہ زمین (کی پستیوں) میں، اور نہ آسمانوں (کی بلندیوں) میں

Translated by

Noor ul Amin

اے ہمارے رب!ہم جو کچھ خفیہ رکھتے ہیں اور ظاہرکرتے ہیں توسب جانتا ہے آسمانوں اور زمین میں کوئی چیزایسی نہیںجو اللہ سے چھپی ہوئی ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ہمارے رب تو جانتا ہے جو ہم چھپاتے ہیں اور ظاہر کرتے اور اللہ پر کچھ چھپا نہیں زمین میں اور نہ آسمان میں ( ف۹۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ہمارے رب! بیشک تو وہ ( سب کچھ ) جانتا ہے جو ہم چھپاتے ہیں اور جو ہم ظاہر کرتے ہیں ، اور اللہ پر کوئی بھی چیز نہ زمین میں پوشیدہ ہے اور نہ ہی آسمان میں ( مخفی ہے )

Translated by

Hussain Najfi

اے ہمارے پروردگار! بے شک جو کچھ ہم چھپاتے ہیں تو اسے بھی جانتا ہے اور جو ظاہر کرتے ہیں اسے بھی اور زمین و آسمان کی کوئی چیز اللہ سے پوشیدہ نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"O our Lord! truly Thou dost know what we conceal and what we reveal: for nothing whatever is hidden from Allah, whether on earth or in heaven.

Translated by

Muhammad Sarwar

Lord, You know all that we conceal or reveal. Nothing in the heavens or the earth is hidden from God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"O our Lord! Certainly, You know what we conceal and what we reveal. Nothing on the earth or in the heaven is hidden from Allah."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O our Lord! Surely Thou knowest what we hide and what we make public, and nothing in the earth nor any thing in heaven is hidden from Allah:

Translated by

William Pickthall

Our Lord! Lo! Thou knowest that which we hide and that which we proclaim. Nothing in the earth or in the heaven is hidden from Allah.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ हमारे प्यारे रब! आप जानते हैं जो कुछ हम छुपाते हैं और जो कुछ हम ज़ाहिर करते हैं, और अल्लाह से कोई चीज़ छुपी नहीं न ज़मीन में और न आसमान में।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ہمارے رب آپ کو تو سب کچھ معلوم ہے جو ہم اپنے دل میں رکھیں اور جو ظاہر کریں اور اللہ تعالیٰ سے (تو) کوئی چیز بھی مخفی نہیں نہ زمین میں اور نہ آسمان میں۔ (8) (38)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ہمارے رب ! یقیناً تو جانتا ہے جو ہم چھپاتے ہیں اور جو ہم ظاہر کرتے ہیں اور زمین اور آسمان میں اللہ پر کوئی چیز مخفی نہیں ہے۔ “ (٣٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پروردگار ، تو جانتا ہے جو کچھ ہم چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں ۔ اور واقعی اللہ سے کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ہے ، نہ زمین میں نہ آسمانوں میں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

۔۔ اے ہمارے رب بلاشبہ آپ وہ سب کچھ جانتے ہیں جو ہم چھپاتے ہیں اور جو ہم ظاہر کرتے ہیں اور زمین میں اور آسمان میں اللہ پر کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے رب ہمارے توُ تو جانتا ہے جو کچھ ہم کرتے ہیں چھپا کر اور جو کچھ کرتے ہیں دکھا کر اور مخفی نہیں اللہ پر کوئی چیز زمین میں نہ آسمان میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ہمارے رب بلا شبہ جو بات ہم اپنے دل میں چھپائیں اور زبان سے ظاہر کریں تجھ کو وہ سب معلوم ہے اور اللہ تعالیٰ سے زمین و آسمان کی کوئی چیز بھی پوشیدہ نہیں ہے