Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 39

سورة إبراهيم

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ وَہَبَ لِیۡ عَلَی الۡکِبَرِ اِسۡمٰعِیۡلَ وَ اِسۡحٰقَ ؕ اِنَّ رَبِّیۡ لَسَمِیۡعُ الدُّعَآءِ ﴿۳۹﴾

Praise to Allah , who has granted to me in old age Ishmael and Isaac. Indeed, my Lord is the Hearer of supplication.

اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے اس بڑھاپے میں اسماعیل و اسحاق ( علیہا السلام ) عطا فرمائے کچھ شک نہیں کہ میرا پالنہار اللہ دعاؤں کا سننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ کے لئے ہے
الَّذِیۡ
وہ جس نے
وَہَبَ
عطا کیے
لِیۡ
مجھے
عَلَی الۡکِبَرِ
باوجود بڑھاپے کے
اِسۡمٰعِیۡلَ
اسماعیل
وَاِسۡحٰقَ
اور اسحاق
اِنَّ
بےشک
رَبِّیۡ
میرا رب
لَسَمِیۡعُ
البتہ خوب سننے والا ہے
الدُّعَآءِ
دعا کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
وَہَبَ
عطا کئے
لِیۡ
مجھے
عَلَی الۡکِبَرِ
بڑھاپے میں
اِسۡمٰعِیۡلَ
اسماعیل
وَاِسۡحٰقَ
اور اسحٰق
اِنَّ
بلاشبہ
رَبِّیۡ
رب میرا
لَسَمِیۡعُ
یقیناً سننے والا ہے
الدُّعَآءِ
دعا کا
Translated by

Juna Garhi

Praise to Allah , who has granted to me in old age Ishmael and Isaac. Indeed, my Lord is the Hearer of supplication.

اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے اس بڑھاپے میں اسماعیل و اسحاق ( علیہا السلام ) عطا فرمائے کچھ شک نہیں کہ میرا پالنہار اللہ دعاؤں کا سننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے بڑھاپے میں اسماعیل اور اسحٰق عطا کئے۔ بلاشبہ میرا پروردگار دعا سنتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سب تعریف اﷲ تعالیٰ کی ہے جس نے بڑھاپے کے باوجود مجھے اسماعیل اور اسحاق دیے۔ بلاشبہ میرارب تویقینابہت دُعا سننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Praise be to Allah who, despite my old age, blessed me with Isma&il and Isliaq. Surely, my Lord is the One who hears the prayer.

شکر ہے اللہ کا جس نے بخشا مجھ کو اتنی بڑی عمر میں اسماعیل اور اسحق، بیشک میرا رب سنتا ہے دعا کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کل شکر اور کل ثنا اس اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے عطا فرمائے باوجود بڑھاپے کے اسماعیل اور اسحاق (جیسے بیٹے) یقیناً میرا پروردگار دعاؤں کا سننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

All praise be to Allah Who, despite my old age, has given me Ishmael and Isaac. Surely my Lord hears all prayers.

شکر ہے اس خدا کا جس نے مجھے اس بڑھاپے میں اسماعیل اور اسحاق جیسے بیٹے دیے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے بڑھاپے میں اسماعیل اور اسحاق ( جیسے بیٹے ) عطا فرمائے ۔ بیشک میرا رب بڑا دعائیں سننے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

شکر اس خدا کا جس نے بڑھاپے میں مجھ کو اسماعیل اور اسحاق دو بیٹے عنایت فرمائے بیشک میرا مالک (اپنے بندوں کی) دعا سنتا ہے قبول کرتا ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ کی تمام حمد (وثنا) سزاوار ہے جب نے مجھ کو بڑی عمر (بڑھاپے) میں اسماعیل اور اسحاق (علیہما السلام) (دو بیٹے) عطا فرمائے بیشک میرا پروردگار ! دعا کا بہت سننے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے بڑھاپے میں مجھے اسماعیل و اسحاق عطا فرمائے بیشک میرا رب دعا کا سننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا کا شکر ہے جس نے مجھ کو بڑی عمر میں اسماعیل اور اسحاق بخشے۔ بےشک میرا پروردگار سننے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

All praise be unto Allah who hath bestowed upon me, despite old age lsma'il and ls-haq; verily my Lord is the Hearer of supplication.

ساری حمد ہے اللہ کیلئے جس نے مجھے بڑھاپے میں اسمعیل واسحق (دو بیٹے) دیئے بیشک میرا پروردگار دعاؤں کا بڑا سننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

شکر ہے اس اللہ کیلئے جس نے مجھے بڑھاپے میں اسماعیل اور اسحاق عطا فرمائے ۔ بیشک میرا رب دعا کا سننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تمام تعرفیں اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہیں جس نے مجھے بڑی عمر میں اسماعیل و اسحاق عطافرمائے بے شک میرا رب خوب دعائیں سننے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے بڑی عمر میں اسماعیل اور اسحاق بخشے۔ بیشک میرا رب دعاؤں کا سننے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تمام تعریفیں اس اللہ ہی کو سزاوار ہیں جس نے مجھے بڑھاپے میں عطا فرمائے اسماعیل اور اسحاق (جیسے بیٹے) بیشک میرا رب بڑا ہی سننے والا ہے (ہر کسی کی) دعا کو،

Translated by

Noor ul Amin

اس اللہ کے لئے سب تعریف اور شکرہے جس نے مجھے بڑھاپے میں اسماعیل اور اسحاق عطافرمائے بلاشبہ میرارب دعا سنتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

سب خوبیاں اللہ کو جس نے مجھے بڑھاپے میں اسماعیل و اسحاق دیئے بیشک میرا رب دعا سننے والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے بڑھاپے میں اسماعیل اور اسحاق ( علیھما السلام دو فرزند ) عطا فرمائے ، بیشک میرا رب دعا خوب سننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

ساری ستائش اللہ کے لئے ہے جس نے باوجود بڑھاپے کے مجھے اسماعیل ( ع ) و اسحاق ( ع ) ( دو بیٹے ) عطا فرمائے بے شک میرا پروردگار دعا کا بڑا سننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Praise be to Allah, Who hath granted unto me in old age Isma'il and Isaac: for truly my Lord is He, the Hearer of Prayer!

Translated by

Muhammad Sarwar

It is only God who deserves all praise. I praise Him for His giving me my sons Ishmael and Isaac during my old age. My Lord, certainly, hears all prayers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"All praise is due to Allah, Who has given me in old age Isma'il and Ishaq. Verily, my Lord is indeed the All-Hearer of invocations."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Praise be to Allah, Who has given me in old age Ismail and Ishaq; most surely my Lord is the Hearer of prayer:

Translated by

William Pickthall

Praise be to Allah Who hath given me, in my old age, Ishmael and Isaac! Lo! my Lord is indeed the Hearer of Prayer.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

शुक्र है उस अल्लाह का जिसने मुझको बुढ़ापे में इस्माईल और इसहाक (अलैहिमस्सलाम) दिए, बेशक मेरा रब दुआ का सुनने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تمامی حمد وثناء خدا کے لیے (سزاوار) ہے جس نے مجھ کو بڑھاپے میں اسماعیل (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) (دو بیٹے) عطا فرمائے حقیقت میں میرا رب بڑا سننے والا ہے۔ (39)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” سب تعریف اللہ کی ہے جس نے مجھے بڑھاپے میں اسماعیل اور اسحاق عطا کیے۔ بیشک میرا رب خوب دعا سننے والا ہے۔ “ (٣٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

شکر ہے اس کا خدا کا جس نے مجھے اس بڑھاپے میں اسماعیل (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) جیسے بیٹے دئیے ، حقیقت یہ ہے کہ میرا رب ضرور دعا سنتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے مجھے بڑھاپے میں اسماعیل اور اسحاق عطا فرمائے، بلاشبہ میرا رب دعا کا سننے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

شکر ہے اللہ کا جس نے بخشا مجھ کو اتنی بڑی عمر میں اسماعیل اور اسحاق بیشک میرا رب سنتا ہے دعا کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے بڑھاپے میں مجھے اسماعیل اور اسحاق عطا فرمائے کچھ شک نہیں کہ میرا رب دعا کا بڑا سننے والا ہے