Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 41

سورة إبراهيم

رَبَّنَا اغۡفِرۡ لِیۡ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ یَوۡمَ یَقُوۡمُ الۡحِسَابُ ﴿۴۱﴾٪  18

Our Lord, forgive me and my parents and the believers the Day the account is established."

اے ہمارے پروردگار! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو بھی بخش اور دیگر مومنوں کو بھی جس دن حساب ہونے لگے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبَّنَا
اے ہمارے رب
اغۡفِرۡ
بخش دے
لِیۡ
مجھے
وَلِوَالِدَیَّ
اور میرے والدین کو
وَلِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اور مومنوں کو
یَوۡمَ
جس دن
یَقُوۡمُ
قائم ہو
الۡحِسَابُ
حساب
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبَّنَا
اے ہمارے رب
اغۡفِرۡ لِیۡ
بخش دینا مجھے
وَلِوَالِدَیَّ
اور میرے والدین کو
وَلِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اور تمام مؤمنوں کو
یَوۡمَ
۔(جس) دن
یَقُوۡمُ
قائم ہوگا
الۡحِسَابُ
حساب
Translated by

Juna Garhi

Our Lord, forgive me and my parents and the believers the Day the account is established."

اے ہمارے پروردگار! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو بھی بخش اور دیگر مومنوں کو بھی جس دن حساب ہونے لگے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پروردگار ! مجھے، میرے والدین اور جملہ مومنوں کو اس دن معاف فرمانا جب حساب لیا جائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے ہمارے رب مجھے اورمیرے والدین کو اورتمام مومنوں کوبخش دینا جس دن حساب قائم ہو گا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Our Lord, forgive me and my parents and all believers on the day when reckoning shall take place.|"

اے ہمارے رب بخش مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور سب ایمان والوں کو جس دن قائم ہو حساب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے ہمارے پروردگار ! مجھے میرے والدین اور تمام مؤمنین کو بخش دے جس دن حساب قائم ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پروردگار ، مجھے اور میرے والدین کو اور سب ایمان لانے والوں کو اس دن معاف کر دیجیو جب کہ حساب قائم ہوگا ۔ 53 ؏ ٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ‌ہمارے ‌پروردگار ! ‌جس ‌دن ‌حساب ‌قائم ‌ہوگا ‌ ، ‌ اس دن میری بھی مغفرت فرمائیے میرے والدین کی بھی ، ( ٢٨ ) اور ان سب کی بھی جو ایمان رکھتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مالک ہمارے مجھ کو اور میرے ماں باپ 7 اور سب ایمان والوں کو جس دن عملوں کا حساب ہونے لگے بخش دے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ہمارے پروردگار ! مجھ کو بخش دیجئے اور میرے ماں باپ کو اور تمام ایمان والوں کو جس دن حساب قائم ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہمارے رب مجھے اور میرے ماں باپ کو اور مومنوں کو اس دن بخش دیجیے گا جب حساب قائم ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پروردگار حساب (کتاب) کے دن مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور مومنوں کو مغفرت کیجیو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Our Lord! forgive me and my parents and the believers on the Day whereon will be set up the reckoning.

اے ہمارے پروردگار میری مغفرت کر دے اور میرے والدین کی اور ایمان والوں کی جس روز حساب و کتاب قائم ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ہمارے رب! مجھے اور میرے والدین کو اور مؤمنین کو اس دن بخش ، جس دن حساب قائم ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے میرے رب!مجھے بھی نماز قائم کرنے والا بنادیجیے اور میری اولاد میں سے ( بھی نماز قائم کرنے والے پیدا فرمایئے ) اے ہمارے رب اور میری دعا قبول فرما لیجیے ۔ اے ہمارے رب میری اور میرے والدین کی اور ( تمام ) ایمان والوں کی حساب والے دن مغفرت فرمادیجیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے اللہ ! حساب کتاب کے دن مجھے اور میرے ماں باپ کو اور مومنوں کو بخش دینا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے ہمارے رب بخشش فرما دے میری بھی، اور میرے والدین کی بھی، اور سب ایمان والوں کی بھی، اس دن جب کہ حساب قائم ہوگا،

Translated by

Noor ul Amin

اے ہمارے رب ! مجھے اور میرے والدین اور مومنوں کو اس دن معاف فرمانا جب حساب لیا جائے گا ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ہمارے رب مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو ( ف۹۵ ) اور سب مسلمانوں کو جس دن حساب قائم ہوگا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو ( بخش دے ) ٭اور دیگر سب مومنوں کو بھی ، جس دن حساب قائم ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

اے ہمارے پروردگار! مجھے اور میرے والدین کو اور سب ایمان لانے والوں کو بخش دے جس دن حساب قائم ہوگا ( لیا جائے گا ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"O our Lord! cover (us) with Thy Forgiveness - me, my parents, and (all) Believers, on the Day that the Reckoning will be established!

Translated by

Muhammad Sarwar

Lord, on the Day of Judgment, forgive me and my parents and all the believers."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Our Lord! Forgive me and my parents, and (all) the believers on the Day when the reckoning will be established."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O our Lord! grant me protection and my parents and the believers on the day when the reckoning shall come to pass!

Translated by

William Pickthall

Our Lord! Forgive me and my parents and believers on the day when the account is cast.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ हमारे रब! मुझे माफ़ फ़रमाइए और मेरे वालिदैन को और मोमिनीन को उस रोज़ जबकि हिसाब क़ायम होगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ہمارے رب میری مغفرت کر دیجیئے اور میرے ماں باپ کی بھی اور کل مومنین کی بھی حساب قائم ہونے کے دن۔ (1) (41)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے ہمارے رب ! مجھے اور میرے ماں باپ کو بخش دے اور ایمان والوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا۔ “ (٤١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پروردگار ، مجھے اور میرے والدین کو اور سب ایمان لانے والوں کو اس دن معاف کر دیجیو جبکہ حساب قائم ہوگا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ہمارے رب میری مغفرت فرمائیے اور میرے والدین کی اور مومنین کی جس دن حساب قائم ہوگا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ہمارے رب بخش مجھ کو اور میرے باپ کو اور سب ایمان والوں کو جس دن قائم ہو حساب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ہمارے رب محاسبہ اعمال کے دن مجھ کو اور میرے والدین کو اور جب ایمان والوں کو بخش دیجیئو