Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 44

سورة إبراهيم

وَ اَنۡذِرِ النَّاسَ یَوۡمَ یَاۡتِیۡہِمُ الۡعَذَابُ فَیَقُوۡلُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا رَبَّنَاۤ اَخِّرۡنَاۤ اِلٰۤی اَجَلٍ قَرِیۡبٍ ۙ نُّجِبۡ دَعۡوَتَکَ وَ نَتَّبِعِ الرُّسُلَ ؕ اَوَ لَمۡ تَکُوۡنُوۡۤا اَقۡسَمۡتُمۡ مِّنۡ قَبۡلُ مَا لَکُمۡ مِّنۡ زَوَالٍ ﴿ۙ۴۴﴾

And, [O Muhammad], warn the people of a Day when the punishment will come to them and those who did wrong will say, "Our Lord, delay us for a short term; we will answer Your call and follow the messengers." [But it will be said], "Had you not sworn, before, that for you there would be no cessation?

لوگوں کو اس دن سے ہوشیار کر دے جب کے ان کے پاس عذاب آجائے گا ، اور ظالم کہیں گے کہ اے ہمارے رب ہمیں بہت تھوڑے قریب کے وقت تک کی ہی مہلت دے کہ ہم تیری تبلیغ مان لیں اور تیرے پیغمبروں کی تابعداری میں لگ جائیں کیا تم اس سے پہلے بھی قسمیں نہیں کھا رہے تھے؟ کہ تمہارے لئے دنیا سے ٹلنا ہی نہیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَنۡذِرِ
اور خبردار کیجئے
النَّاسَ
لوگوں کو
یَوۡمَ
جس دن
یَاۡتِیۡہِمُ
آئے گا ان کے پاس
الۡعَذَابُ
عذاب
فَیَقُوۡلُ
تو کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اَخِّرۡنَاۤ
مہلت دے ہمیں
اِلٰۤی اَجَلٍ
ایک مدت تک
قَرِیۡبٍ
قریب کی
نُّجِبۡ
ہم قبول کرلیں
دَعۡوَتَکَ
تیری دعوت
وَنَتَّبِعِ
اور ہم پیروی کریں
الرُّسُلَ
رسولوں کی
اَوَلَمۡ
کیا نہیں
تَکُوۡنُوۡۤا
تھے تم
اَقۡسَمۡتُمۡ
قسمیں کھاتے تم
مِّنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
مَا
نہیں ہے
لَکُمۡ
تمہارے لئے
مِّنۡ زَوَالٍ
کوئی زوال
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَنۡذِرِ
اور آپ ڈرائیں
النَّاسَ
لوگوں کو
یَوۡمَ
اُس دن سے
یَاۡتِیۡہِمُ
آئے گا اُن کے پاس
الۡعَذَابُ
عذاب
فَیَقُوۡلُ
تو کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
ظَلَمُوۡا
جنہوں نے ظلم کیا
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اَخِّرۡنَاۤ
مہلت دے ہمیں
اِلٰۤی
طرف
اَجَلٍ قَرِیۡبٍ
قریب کے وقت کی
نُّجِبۡ
ہم قبول کریں گے
دَعۡوَتَکَ
تیری دعوت
وَنَتَّبِعِ
اور ہم پیروی کریں گے
الرُّسُلَ
رسولوں کی
اَوَلَمۡ
اور کیا نہیں
تَکُوۡنُوۡۤا
تم تھے
اَقۡسَمۡتُمۡ
قسمیں کھاتے
مِّنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
مَا
نہیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ زَوَالٍ
کوئی زوال
Translated by

Juna Garhi

And, [O Muhammad], warn the people of a Day when the punishment will come to them and those who did wrong will say, "Our Lord, delay us for a short term; we will answer Your call and follow the messengers." [But it will be said], "Had you not sworn, before, that for you there would be no cessation?

لوگوں کو اس دن سے ہوشیار کر دے جب کے ان کے پاس عذاب آجائے گا ، اور ظالم کہیں گے کہ اے ہمارے رب ہمیں بہت تھوڑے قریب کے وقت تک کی ہی مہلت دے کہ ہم تیری تبلیغ مان لیں اور تیرے پیغمبروں کی تابعداری میں لگ جائیں کیا تم اس سے پہلے بھی قسمیں نہیں کھا رہے تھے؟ کہ تمہارے لئے دنیا سے ٹلنا ہی نہیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی) ! آپ لوگوں کو اس دن سے ڈرائیے جب عذاب انھیں آلے گا تو اس دن ظالم کہیں گے ہمارے پروردگار ! ہمیں تھوڑی سی مدت اور مہلت دے دے۔ ہم تیری دعوت قبول کریں گے اور تیرے رسولوں کی پیروی کریں گے (اللہ تعالیٰ انھیں جواب دے گا) کیا تم وہی لوگ نہیں ہو جو اس سے پہلے یہ قسمیں کھایا کرتے تھے کہ تمہیں کبھی زوال آئے گا ہی نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ لوگوں کواس دن سے ڈرائیں جب اُن پرعذاب آجائے گاتوظالم لوگ کہیں گے کہ اے ہمارے رب!ہمیں تھوڑا قریب کے وقت تک مہلت دے،ہم تیری دعوت قبول کریں گے اورہم رسولوں کی پیروی کریں گے۔اورکیاتم اس سے پہلے قسمیں نہیں کھاتے تھے کہ تمہارے لیے کوئی زوال نہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And warn the people of a day when punishment comes upon them, and the wrongdoers will say, |"Our Lord, give us respite for a short period, and we will respond to Your call and will follow the messengers.|" (Allah will say), |"Is it not that you had sworn earlier that you would not have to leave (the world)? [ 44]

اور ڈراوے لوگوں کو اس دن سے کہ آئے گا ان پر عذاب تب کہیں گے ظالم اے رب ہمارے مہلت دے ہم کو تھوڑی مدت تک، کہ ہم قبول کرلیں تیرے بلانے کو اور پیروی کرلیں رسولوں کی کیا تم پہلے قسم نہ کھاتے تھے کہ تم کو نہیں دنیا سے ٹلنا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی ! ) خبردار کردیجیے لوگوں کو اس دن سے جب ان پر عذاب آئے گا تو کہیں گے وہ لوگ جنہوں نے ظلم کی روش اختیار کی تھی : اے ہمارے پروردگار ! ہمیں مہلت دے دے بس تھوڑی سی مدت تک ہم تیری دعوت قبول کرلیں گے اور رسولوں کی پیروی کریں گے جواب میں کہا جائے گا) کیا تم وہی لوگ نہیں ہو جو پہلے قسمیں کھایا کرتے تھے کہ تمہارے لیے کوئی زوال نہیں ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، اس دن سے تم انہیں ڈراؤ جب کہ عذاب انہیں آلے گا ۔ اس وقت یہ ظالم کہیں گے کہ اے ہمارے ربّ ، ہمیں تھوڑی سے مہلت اَور دیدے ، ہم تیری دعوت کو لبّیک کہیں گے اور رسولوں کی پیروی کریں گے ۔ ﴿مگر انہیں صاف جواب دے دیا جائے گا﴾ کہ کیا تم وہی لوگ نہیں ہو جو اس سے پہلے قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ ہم پر تو کبھی زوال آنا ہی نہیں ہے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) تم لوگوں کو اس دن سے خبردار کرو جب عذاب ان پر آن پڑے گا ، تو اس وقت یہ ظالم کہیں گے کہ : اے ہمارے پروردگار ! ہمیں تھوڑی سی مدت کے لیے اور مہلت دے دیجیے تاکہ ہم آپ کی دعوت قبول کرلیں ، اور پیغمبروں کی پیروی کریں ۔ ( اس وقت ان ان سے کہا جائے گا کہ : ) ارے کیا تم لوگوں نے قسمیں کھا کھا کر پہلے یہ نہیں کہا تھا کہ تم پر کوئی زوال نہیں آسکتا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) لوگوں کو اس سے دن سے ڈرا جب ان پر عذاب آ لگے گا یعنی قیامت کے دن سے تب ظالم یعنی مشرک کہیں گے مالک ہمارے ہم کو تھوڑی سی مہلت اور دے ایک بار اور دنیا میں بھجوا دے) ہم تیرے بلاوے کو مان لیں گے اور پیغمبروں کی راہ پر چلیں گے اللہ فرمائے گا کہ تم نے دنیا میں یہ قسم نہیں کھائی تھی کہ ہم مٹ نہیں سکتے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور لوگوں کو اس دن سے ڈرائیے جب ان پر عذاب آئے گا تب ظالم لوگ کہیں گے اے ہمارے پروردگار ! ہم کو تھوڑی سی مدت تک مہلت عطا فرمائیے تاکہ ہم آپ کا ارشاد (دعوت توحید) مان لیں اور پیغمبروں کی پیروی کریں (ارشاد ہوگا) تو کیا تم اس سے پہلے قسمیں نہ کھاتے تھے کہ تم کو کبھی زوال نہ ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان کو اس دن سے ڈرائیے جب ان ظالموں پر عذاب آئے گا تو وہ کہہ اٹھیں گے کہ اے ہمارے رب ہمیں تھوڑی مدت کے لئے اور مہلت دیدیجیے تاکہ ہم آپ کی دعوت قبول کریں اور رسولوں کی پیروی کریں۔ (فرمایا جائے گا) کیا تم اس سے پہلے قسمیں نہیں کھاتے تھے کہ تمہارے لئے کسی طرح کا کوئی زوال نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور لوگوں کو اس دن سے آگاہ کردو جب ان پر عذاب آجائے گا تب ظالم لوگ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں تھوڑی سی مدت مہلت عطا کر۔ تاکہ تیری دعوت (توحید) قبول کریں اور (تیرے) پیغمبروں کے پیچھے چلیں (تو جواب ملے گا) کیا تم پہلے قسمیں نہیں کھایا کرتے تھے کہ تم کو (اس حال سے جس میں تم ہو) زوال (اور قیامت کو حساب اعمال) نہیں ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And warn thou the mankind of the Day whereon the torment will come unto them; then those who have done wrong shall say: our Lord! defer us to a term near at hand we will answer Thy call and we will follow the apostles. Were ye not wont to swear afore that for you there was to be no decline?

اور آپ ڈرائیے لوگوں کو اس دن سے جس میں ان پر عذاب آپڑے گا پھر (یہ) ظالم کہیں گے اے ہمارے پروردگار ہم کو (اور) مہلت دے دے ایک مدت قلیل تک ہم تیری دعوت قبول کرلیں گے اور پیغمبروں کا اتباع کریں گے ۔ کیا تم نے اس کے قبل قسمیں نہیں کھائی تھیں کہ تمہیں (کہیں بھی) جانا نہیں ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم لوگوں کو اس دن سے خبردار کرو ، جس دن ان پر عذاب آدھمکے گا تو یہ اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے کہیں گے کہ اے ہمارے رب! ہمیں تھوڑی سی مہلت اور دے دے تو ہم تیری دعوت قبول کرلیں گے اور رسولوں کی پیروی کریں گے ۔ کیا تم اس سے پہلے قسمیں نہیں کھاتے رہے تھے کہ تم ٹلنے والے نہیں ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ ( ﷺ ) لوگوں کو اس دن سے ڈرایئے جس دن ان پر عذاب آجائے گا پھر ظالم لوگ کہیں گے اے ہمارے رب!ہمیں تھوڑی سی دیر میں مہلت دے دیجیے ہم آپ کی ساری بات مان لیں گے اور رسولوں کی پیروی کریں گے کیا تم وہ لوگ نہیں ہو جواس سے پہلے قسمیں کھا کھاکر کہتے ہیں کہ ہمارے لیے کوئی زوال ہی نہیں ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور لوگوں کو اس دن سے آگاہ کر دو جب ان پر عذاب آجائے گا۔ تب ظالم لوگ کہیں گے ” اے ہمارے رب ! ہمیں تھوڑی مدت مہلت کی عطا کر دے، تاکہ تیری دعوت ( توحید) قبول کرلیں، اور (تیرے) پیغمبروں کے پیچھے چلیں (تو جواب ملے گا) کیا تم پہلے قسمیں نہیں کھایا کرتے تھے کہ تم کو (اس حال سے جس میں تم) ہو زوال (اور قیامت کو اعمال کا حساب) نہیں ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور خبردار کرتے رہو تم لوگوں کو اس (ہولناک) دن سے جب کہ آپہنچے گا ان پر وہ عذاب، پھر وہ لوگ جو (زندگی بھر) اڑے رہے ہوں گے ظلم پر، (سراپا عجز و نیاز بن کر) کہیں گے، کہ اے ہمارے رب ہمیں تھوڑی مہلت اور دے دے، تاکہ ہم قبول کرلیں تیری دعوت کو، اور ہم پیروی کریں (تیرے بھیجے ہوئے) رسولوں کی (مگر انھیں جواب ملے گا کہ) کیا تم وہی لوگ نہیں ہو جو اس سے پہلے قسمیں کھا کھا کر کہا کرتے تھے کہ تمہیں (اس دنیا اور اس کے مزوں سے) ہٹ کر کہیں جانا ہی نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) آپ لوگوں کو اس دن سے ڈرائیے جب عذاب انہیں آلے گا تو اس دن ظالم کہیں گے:’’ہمارے رب!ہمیں تھوڑی سی مدت اور مہلت اور دے دے ہم تیری دعوت قبول کریں گے اور رسولوں کی پیروی کریں گے‘‘ ، کیا تم اس سے پہلے قسمیں نہیں کھاتے تھے کہ تمہیں کبھی زوال آ ئے گاہی نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور لوگوں کو اس دن سے ڈراؤ ( ف۱۰۱ ) جب ان پر عذاب آئے گا تو ظالم ( ف۱۰۲ ) کہیں گے اے ہمارے رب! تھوڑی دیر ہمیں ( ف۱۰۳ ) مہلت دے کہ ہم تیرا بلانا مانیں ( ف۱۰٤ ) اور رسولوں کی غلامی کریں ( ف۱۰۵ ) تو کیا تم پہلے ( ف۱۰٦ ) قسم نہ کھاچکے تھے کہ ہمیں دنیا سے کہیں ہٹ کر جانا نہیں ( ف۱۰۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ لوگوں کو اس دن سے ڈرائیں جب ان پر عذاب آپہنچے گا تو وہ لوگ جو ظلم کرتے رہے ہوں گے کہیں گے: اے ہمارے رب! ہمیں تھوڑی دیر کے لئے مہلت دے دے کہ ہم تیری دعوت کو قبول کر لیں اور رسولوں کی پیروی کر لیں ۔ ( ان سے کہا جائے گا ) کہ کیا تم ہی لوگ پہلے قسمیں نہیں کھاتے رہے کہ تمہیں کبھی زوال نہیں آئے گا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) لوگوں کو اس دن سے ڈراؤ جب ان پر عذاب آئے گا تو ظالم لوگ کہیں گے اے ہمارے رب تھوڑی سی مدت کے لئے ہمیں مہلت دے دے ہم تیری دعوت پر لبیک کہیں گے اور ( تیرے ) رسولوں کی پیروی کریں گے ( انہیں جواب دیا جائے گا ) کیا تم نے اس سے پہلے قسمیں نہیں کھائی تھیں کہ تمہیں کبھی زوال نہ ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So warn mankind of the Day when the Wrath will reach them: then will the wrong-doers say: "Our Lord! respite us (if only) for a short term: we will answer Thy call, and follow the messengers!" "What! were ye not wont to swear aforetime that ye should suffer no decline?

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), warn the people of the day when torment will approach them and the unjust will say, "Lord, give us respite for a little time so that we may answer your call and follow the Messengers." (The answer to their prayer will be), "Did you not swear before that you would never perish?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And warn mankind of the Day when the torment will come unto them; then the wrongdoers will say: "Our Lord! Respite us for a little while, we will answer Your call and follow the Messengers!" (It will be said:) "Had you not sworn aforetime that you would not leave (the world for the Hereafter)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And warn people of the day when the chastisement shall come to them, then those who were unjust will say: O our Lord! respite us to a near term, (so) we shall respond to Thy call and follow the apostles. What! did you not swear before (that) there will be no passing away for you!

Translated by

William Pickthall

And warn mankind of a day when the doom will come upon them, and those who did wrong will say: Our Lord! Reprieve us for a little while. We will obey Thy call and will follow the messengers. (It will be answered): Did ye not swear before that there would be no end for you?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और लोगों को उस दिन से डराइए जिस दिन उन पर अज़ाब आ जाएगा, उस वक़्त ज़ालिम लोग कहेंगे कि ऐ हमारे रब! हमको थोड़ी मोहलत और दे दीजिए, हम आपकी दावत क़बूल कर लेंगे और रसूलों की पैरवी करेंगे, क्या तुमने इससे पहले क़स्में नहीं खाई थीं कि तुम पर कुछ ज़वाल आना नहीं है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ ان لوگوں کو اس دن سے ڈرائیے جس دن ان پر عذاب آ پڑے گا پھر یہ ظالم لوگ کہیں گے کہ اے ہمارے رب ایک مدت قلیل تک ہم کو ( اور) مہلت دیجیئے ہم آپ کا سب کہنا مان لیں گے اور پیغمبروں کا اتباع کریں گے (جواب میں ارشاد ہوگا) کیا تم نے اس سے قبل قسمیں نہ کھائیں تھیں کہ تم کو کہیں جانا ہی نہیں ہے۔ (3) (44)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور لوگوں کو اس دن سے ڈراؤ جب ان پر عذاب آئے گا، جن لوگوں نے ظلم کیے، کہیں گے اے ہمارے رب ! ہمیں کچھ وقت کے لیے مہلت دے، ہم تیری دعوت قبول کریں گے اور رسولوں کی پیروی کریں گے۔ کیا تم نے اس سے پہلے قسمیں نہ کھائی تھیں کہ تمہارے لیے کوئی بھی زوال نہیں ہوگا۔ “ (٤٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ؐ، اس دن سے تم انہیں ڈرا دو جبکہ عذاب انہیں آلے گا۔ اس وقت یہ ظالم کہیں گے کہ اے ہمارے رب ہمیں تھوڑی سی مہلت اور دے دے ، ہم تیری دعوت کو لبیک کہیں گے اور رسولوں کی پیروی کریں گے ۔ ( مگر انہیں صاف جواب دے دیا جائے گا کہ ) کیا تم وہی لوگ نہیں ہو جو اس سے پہلے قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ ہم پر تو کبھی زوال آنا ہی نہیں ہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ لوگوں کو اس دن سے ڈرائیے جس دن ان کے پاس عذاب آئے گا، سو جن لوگوں نے ظلم کیا وہ یوں کہیں گے کہ اے ہمارے رب تھوڑی سی مدت کے لیے ہمیں مہلت دیجیے ہم آپ کے بلاوے کو قبول کریں گے اور رسولوں کا اتباع کریں گے کیا تم نے اس سے پہلے قسم نہ کھائی کہ ہمیں کہیں جانا ہی نہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ڈرا دے لوگوں کو اس دن سے کہ آئے گا ان پر عذاب تب کہیں گے ظالم اے رب ہمارے مہلت دے ہم کو تھوڑی مدت تک کہ ہم قبول کرلیں تیرے بلانے کو اور پیروی کرلیں رسولوں کی کیا تم پہلے قسم نہ کھاتے تھے کہ تم کو نہیں دنیا سے ٹلنا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر آپ لوگوں کو اس دن سے ڈرایئے جس دن ان پر عذاب آجائے گا تب یہ ظالم لوگ یوں کہیں گے اے ہمارے رب ہم کو توڑی سی مدت تک کے لئے اور مہلت دیدے تو اب کی دفعہ ہم تیری دعوت قبول کرلیں گے اور رسولوں کی پیروی کریں گے جواب ملے گا کیا تم اس سے پہلے دنیا میں قسمیں کھا کھا کر یہ نہیں کہتے تھے کہ تم کو یہاں سے کہیں جانا ہی نہیں ہے