Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 45

سورة إبراهيم

وَّ سَکَنۡتُمۡ فِیۡ مَسٰکِنِ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ وَ تَبَیَّنَ لَکُمۡ کَیۡفَ فَعَلۡنَا بِہِمۡ وَ ضَرَبۡنَا لَکُمُ الۡاَمۡثَالَ ﴿۴۵﴾

And you lived among the dwellings of those who wronged themselves, and it had become clear to you how We dealt with them. And We presented for you [many] examples."

اور کیا تم ان لوگوں کے گھروں میں رہتے سہتے نہ تھے جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور کیا تم پر وہ معاملہ کھلا نہیں کہ ہم نے ان کے ساتھ کیسا کچھ کیا ۔ ہم نے ( تو تمہارے سمجھانے کو ) بہت سی مثالیں بیان کر دی تھیں

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّسَکَنۡتُمۡ
اور ٹھہرے رہے تم
فِیۡ مَسٰکِنِ
میں گھروں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جنہوں نے
ظَلَمُوۡۤا
ظلم کیا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں پر
وَتَبَیَّنَ
اور واضح ہوگیا
لَکُمۡ
تمہارے لئے
کَیۡفَ
کیسا
فَعَلۡنَا
سلوک )کیا ہم نے
بِہِمۡ
ساتھ ان کے
وَضَرَبۡنَا
اور بیان کردیں ہم نے
لَکُمُ
تمہارے لئے
الۡاَمۡثَالَ
مثالیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّسَکَنۡتُمۡ
اور آباد رہے تم
فِیۡ مَسٰکِنِ
بستیوں میں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی
ظَلَمُوۡۤا
جنہوں نے ظلم کیا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں پر
وَتَبَیَّنَ
اور خوب واضح ہو گیا
لَکُمۡ
تم پر
کَیۡفَ
کس طرح
فَعَلۡنَا
کیا ہم نے
بِہِمۡ
اُن سے
وَضَرَبۡنَا
اور بیان کی تھیں ہم نے
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡاَمۡثَالَ
کئی مثالیں
Translated by

Juna Garhi

And you lived among the dwellings of those who wronged themselves, and it had become clear to you how We dealt with them. And We presented for you [many] examples."

اور کیا تم ان لوگوں کے گھروں میں رہتے سہتے نہ تھے جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور کیا تم پر وہ معاملہ کھلا نہیں کہ ہم نے ان کے ساتھ کیسا کچھ کیا ۔ ہم نے ( تو تمہارے سمجھانے کو ) بہت سی مثالیں بیان کر دی تھیں

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

حالانکہ تم ایسے لوگوں کی بستیوں میں آباد ہوئے تھے جنہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا تھا اور تم پر یہ بھی واضح ہوچکا تھا کہ ان سے ہم نے کیا سلوک کیا تھا اور تمہارے لئے ان کی مثالیں بھی بیان کردی تھیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور تم ان کی بستیوں میں آباد رہے جنہوں نے اپنی جانوں پرظلم کیااورتم پرخوب واضح ہوگیاکہ ہم نے ان کے ساتھ کس طرح کیا؟اورہم نے تمہارے لیے کئی مثالیں بیان کیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And you dwelt in the dwellings of those who wronged themselves, and it be-came clear to you how We dealt with them, and We put forth for you the examples.|"

اور آباد تھے تم بستیوں میں انہی لوگوں کی جنہوں نے ظلم کیا اپنی جان پر اور کھل چکا تھا تم کو کہ کیسا کیا ہم نے ان سے اور بتلائے ہم نے تم کو سب قصے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم آباد تھے ان ہی لوگوں کے مسکنوں میں جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا اور تم پر اچھی طرح واضح ہوگیا تھا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا اور ہم نے تمہارے لیے مثالیں بھی بیان کردی تھیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You said so even though you had lived in the dwellings of those who had wronged themselves (by sinning), and you were aware how We dealt with them, and We had even explained to you all this by giving examples.

حالانکہ تم ان قوموں کی بستیوں میں رہ بس چکے تھے جنہوں نے اپنے اوپر آپ ظلم کیا تھا اور دیکھ چکے تھے کہ ہم نے ان سے کیا سلوک کیا اور ان کی مثالیں دے دے کر ہم تمہیں سمجھا بھی چکے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم ان لوگوں کی بستیوں میں رہ چکے تھے جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا ، اور یہ بات کھل کر تمہارے سامنے آچکی تھی کہ ہم نے ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا ، اور ہم نے تمہیں مثالیں بھی دی تھیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تم انہی لوگوں کی بستیوں میں رہے جنہوں نے اپنی جانوں پر ستم کیا اور تم پر کھل گیا جو ہم نے ان کے ساتھ کیا 1 اور ہم نے تمہاری (عبرت کے) لئے کئی مثالیں بیان کیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تم ان (پہلے) لوگوں کی جگہوں میں رہے جنہوں نے اپنی جانوں پہ ظلم کیا اور تم پر ظاہر ہوچکا تھا کہ ہم نے ان لوگوں کے ساتھ کیا معاملہ کیا تھا اور ہم نے تم سے مثالیں بیان فرمائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

حالانکہ تم ان کے گھروں میں آباد ہوئے تھے جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا۔ تمہارے اوپر یہ بات کھل چکی تھی کہ ہم نے ان کے ساتھ کیا معاملہ کیا تھا۔ ہم نے تمہارے لئے مثالیں بیان کردی ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے تم ان کے مکانوں میں رہتے تھے اور تم پر ظاہر ہوچکا تھا کہ ہم نے ان لوگوں کے ساتھ کس طرح (کا معاملہ) کیا تھا اور تمہارے (سمجھانے) کے لیے مثالیں بیان کر دی تھیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And ye dwell in the dwellings of those who had wronged themselves and it had become manifest unto you in what wise We had dealt with them, and We had propounded for you similitudes.

حالانکہ تم انہیں لوگوں کے مسکنوں میں آباد تھے جو اپنے اوپر ظلم کرچکے تھے اور تمہارے اوپر روشن ہوچکا تھا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیونکر معاملہ کیا تھا اور ہم نے (بھی) تم سے مثالیں بیان کی تھیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم ان لوگوں کی بستیوں میں رہے بسے ، جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم ڈھائے اور تم پر واضح تھا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیا معاملہ کیا اور تمہارے لئے ہم نے مثالیں بھی بیان کردی تھیں؟

Translated by

Mufti Naeem

حالانکہ جن لوگوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا تم انہی آبادیوں میں رہتے تھے اورتم پر صاف واضح ہوچکاتھا ، ہم نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیاتھااورہم نے ( خود بھی طرح طرح کی ) تمہیںمثالیں دی تھیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ اپنے اوپر ظلم کرتے تھے، تم ان کے مکانوں میں رہتے تھے، اور تم پر ظاہر ہوچکا تھا کہ ہم نے ان لوگوں کے ساتھ کس طرح کا معاملہ کیا تھا، اور تمہارے (سمجھانے کے) لیے مثالیں بیان کردی تھیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

حالانکہ تم انہی لوگوں کی جگہوں (اور بستیوں) میں رہتے بستے تھے جنہوں نے (اپنی زندگیوں میں) ظلم اٹھائے تھے خود اپنی جانوں پر، اور تمہارے سامنے اچھی طرح واضح ہوگیا تھا کہ ہم نے کیا سلوک کیا ان کے ساتھ اور ہم نے بیان کردی تھی تمہارے لئے طرح طرح کی (عبرتناک) مثالیں

Translated by

Noor ul Amin

حالانکہ تم ایسے لوگوں کی بستیوں میں آبادہوئے تھے جنہوں نے خودپرظلم کیا اور تم پر واضح تھاکہ ان سے ہم نے کیا کیا تھا اور تمہیں ان کے حالات بھی بتلادیئے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم ان کے گھروں میں بسے جنہوں نے اپنا برا کیا تھا ( ف۱۰۸ ) اور تم پر خوب کھل گیا ہم نے ان کے ساتھ کیسا کیا ( ف۱۰۹ ) اور ہم نے تمہیں مثالیں دے کر بتادیا ( ف۱۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم ( اپنی باری پر ) انہی لوگوں کے ( چھوڑے ہوئے ) محلات میں رہتے تھے ( جنہوں نے اپنے اپنے دور میں ) اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا حالانکہ تم پر عیاں ہو چکا تھا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیا معاملہ کیا تھا اور ہم نے تمہارے ( فہم کے ) لئے مثالیں بھی بیان کی تھیں

Translated by

Hussain Najfi

حالانکہ تم انہی لوگوں کے مسکنوں میں آباد تھے جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا تھا اور تم پر واضح ہوگیا تھا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا؟ اور ہم نے ( تمہیں سمجھانے کے لئے ) مثالیں بھی بیان کر دیں تھیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And ye dwelt in the dwellings of men who wronged their own souls; ye were clearly shown how We dealt with them; and We put forth (many) parables in your behoof!"

Translated by

Muhammad Sarwar

You lived in the dwellings of those who wronged themselves, even though it was made clear to you how We dealt with them. We also showed you examples."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And you dwelt in the dwellings of men who wronged themselves, and it was clear to you how We dealt with them. And We put forth (many) parables for you."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And you dwell in the abodes of those who were unjust to themselves, and it is clear to you how We dealt with them and We have made (them) examples to you.

Translated by

William Pickthall

And (have ye not) dwelt in the dwellings of those who wronged themselves (of old) and (hath it not) become plain to you how We dealt with them and made examples for you?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम उन लोगों की बस्तियों में आबाद थे जिन्होंने अपनी जानों पर ज़ुल्म किया और तुम पर खुल चुका था कि हमने उनके साथ क्या किया, और हमने तुम से मिसालें बयान कीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

حالانکہ تم ان (پہلے) لوگوں کے رہنے کی جگہوں میں رہتے تھے جنھوں نے اپنی ذات کا نقصان کیا تھا اور تم کو یہ بھی معلوم ہوگیا تھا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیونکر معاملہ کیا تھا اور ہم نے تم سے مثالیں بیان کیں۔ (4) (45)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور تم ان لوگوں کے رہنے کی جگہوں میں رہتے رہے۔ جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیے اور تمہارے لیے اچھی طرح واضح ہوگیا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا اور ہم نے تمہارے لیے کئی مثالیں بیان کیں۔ “ (٤٥) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حالانکہ تم ان قوموں کی بستیوں میں رہ بس چکے تھے جنہوں نے اپنے اوپر آپ ظلم کیا تھا اور دیکھ چکے تھے کہ ہم نے ان سے کیا سلوک کیا اور ان کی مثالیں دے دے کر ہم تمہیں سمجھا بھی چکے تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

حالانکہ تم ان لوگوں کے رہنے کی جگہ میں رہتے تھے جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور یہ بات تم پر ظاہر ہوگئی کہ ہم نے ان کے ساتھ کیسا معاملہ کیا اور ہم نے تمہارے لیے مثالیں بیان کیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور آباد تھے تم بستیوں میں انہی لوگوں کی جنہوں نے ظلم کیا اپنی جان پر اور کھل چکا تھا تم کو کہ کیسا کیا ہم نے ان سے اور بتلائے ہم نے تم کو سب قصے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

حالانکہ تم انہی لوگوں کے رہنے کی جگہ میں رہتے تھے جن لوگوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا اور تم کو یہ بھی ظاہر ہوچکا تھا کہ ہم نے ان ظالموں کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا اور ہم نے تمہارے لئے بہت سی مثالیں بھی بیان کی تھیں