Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 9

سورة إبراهيم

اَلَمۡ یَاۡتِکُمۡ نَبَؤُا الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ قَوۡمِ نُوۡحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوۡدَ ۬ ؕ ۛ وَ الَّذِیۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ ؕ ۛ لَا یَعۡلَمُہُمۡ اِلَّا اللّٰہُ ؕ جَآءَتۡہُمۡ رُسُلُہُمۡ بِالۡبَیِّنٰتِ فَرَدُّوۡۤا اَیۡدِیَہُمۡ فِیۡۤ اَفۡوَاہِہِمۡ وَ قَالُوۡۤا اِنَّا کَفَرۡنَا بِمَاۤ اُرۡسِلۡتُمۡ بِہٖ وَ اِنَّا لَفِیۡ شَکٍّ مِّمَّا تَدۡعُوۡنَنَاۤ اِلَیۡہِ مُرِیۡبٍ ﴿۹﴾ الثلٰثۃ

Has there not reached you the news of those before you - the people of Noah and 'Aad and Thamud and those after them? No one knows them but Allah . Their messengers brought them clear proofs, but they returned their hands to their mouths and said, "Indeed, we disbelieve in that with which you have been sent, and indeed we are, about that to which you invite us, in disquieting doubt."

کیا تمہارے پاس تم سے پہلے کے لوگوں کی خبریں نہیں آئیں؟ یعنی قوم نوح کی اور عاد و ثمود کی اور ان کے بعد والوں کی جنہیں سوائے اللہ تعالٰی کے اور کوئی نہیں جانتا ان کے پاس ان کے رسول معجزے لائے لیکن انہوں نے اپنے ہاتھ اپنے منہ میں دبا لیے اور صاف کہہ دیا کہ جو کچھ تمہیں دے کر بھیجا گیا ہے ہم اس کے منکر ہیں اور جس چیز کی طرف تم ہمیں بلا رہے ہو ہمیں تو اس میں بڑا بھاری شبہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
یَاۡتِکُمۡ
آئی تمہارے پاس
نَبَؤُا
خبر
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی جو
مِنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے تھے
قَوۡمِ
قوم
نُوۡحٍ
نوح
وَّعَادٍ
اور عاد
وَّثَمُوۡدَ
اور ثمود کی
وَالَّذِیۡنَ
اور ان کی جو
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
ان کے بعد تھے
لَایَعۡلَمُہُمۡ
نہیں جانتا انہیں
اِلَّا
مگر
اللّٰہُ
اللہ
جَآءَتۡہُمۡ
آئے ان کے پاس
رُسُلُہُمۡ
رسول ان کے
بِالۡبَیِّنٰتِ
ساتھ واضح دلائل کے
فَرَدُّوۡۤا
تو انہوں نے پھیر دیا
اَیۡدِیَہُمۡ
اپنے ہاتھوں کو
فِیۡۤ اَفۡوَاہِہِمۡ
اپنے مونہوں میں
وَقَالُوۡۤا
اور کہا
اِنَّا
بےشک ہم
کَفَرۡنَا
انکار کرتے ہیں ہم
بِمَاۤ
اس کا جو
اُرۡسِلۡتُمۡ
بھیجے گئے تم
بِہٖ
ساتھ جس کے
وَاِنَّا
اور بےشک ہم
لَفِیۡ شَکٍّ
البتہ شک میں ہیں
مِّمَّا
اس چیز سے جو
تَدۡعُوۡنَنَاۤ
تم بلاتے ہو ہمیں
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
مُرِیۡبٍ
جو بےچین کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
یَاۡتِکُمۡ
پہنچی تمہیں
نَبَؤُا
خبر
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی جو
مِنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے تھے
قَوۡمِ نُوۡحٍ
قومِ نوح
وَّعَادٍ
اور عاد
وَّثَمُوۡدَ
اور ثمود
وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
ان کے بعد تھے
لَایَعۡلَمُہُمۡ
کوئی نہیں جانتا انہیں
اِلَّا
سوائے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ کے
جَآءَتۡہُمۡ
لائے تھے ان کے پاس
رُسُلُہُمۡ
رسول ان کے
بِالۡبَیِّنٰتِ
روشن نشانیاں
فَرَدُّوۡۤا
تو لوٹا دیے انہوں نے
اَیۡدِیَہُمۡ
اپنے ہاتھ
فِیۡۤ اَفۡوَاہِہِمۡ
اپنے مونہوں میں
وَقَالُوۡۤا
اور انہوں نے کہا
اِنَّا
واقعتاً ہم
کَفَرۡنَا
ہم نہیں مانتے
بِمَاۤ
اس کو جو
اُرۡسِلۡتُمۡ
تمہیں دے کر بھیجا گیا ہے
بِہٖ
اس کو
وَاِنَّا
اور بلاشبہ ہم
لَفِیۡ شَکٍّ
یقیناً شک میں ہیں
مِّمَّا
اس سے جو
تَدۡعُوۡنَنَاۤ
تم دعوت دیتے ہو ہمیں
اِلَیۡہِ
جس کی طرف
مُرِیۡبٍ
بے چین کرنے والے شک میں
Translated by

Juna Garhi

Has there not reached you the news of those before you - the people of Noah and 'Aad and Thamud and those after them? No one knows them but Allah . Their messengers brought them clear proofs, but they returned their hands to their mouths and said, "Indeed, we disbelieve in that with which you have been sent, and indeed we are, about that to which you invite us, in disquieting doubt."

کیا تمہارے پاس تم سے پہلے کے لوگوں کی خبریں نہیں آئیں؟ یعنی قوم نوح کی اور عاد و ثمود کی اور ان کے بعد والوں کی جنہیں سوائے اللہ تعالٰی کے اور کوئی نہیں جانتا ان کے پاس ان کے رسول معجزے لائے لیکن انہوں نے اپنے ہاتھ اپنے منہ میں دبا لیے اور صاف کہہ دیا کہ جو کچھ تمہیں دے کر بھیجا گیا ہے ہم اس کے منکر ہیں اور جس چیز کی طرف تم ہمیں بلا رہے ہو ہمیں تو اس میں بڑا بھاری شبہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تمہیں ان لوگوں کے حالات نہیں پہنچے جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں جیسے نوح، عاد اور ثمود کی قومیں، اور ان کے بعد آنے والے لوگوں کے حالات جنہیں صرف اللہ ہی جانتا ہے۔ ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کر آئے تو انہوں نے اپنے ہاتھ اپنے منہ میں دے دیئے اور کہنے لگے : جو پیغام تم لائے ہو ہم اس کا انکار کرتے ہیں اور جس بات کی طرف ہمیں بلاتے ہو اس سے ہم ایسے شک میں پڑگئے ہیں جو ہمیں بےچین کر رہا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاتمہیں ان کی خبر نہیں پہنچی، جوتم سے پہلے ہو گزرے ہیں؟ قومِ نوح اورعاداورثموداورجوان کے بعد ہوئے ہیں انہیں اﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا،اُن کے رسول اُن کے پاس روشن نشانیاں لائے تھے تو انہوں نے اپنے ہاتھ اپنے مونہوں میں لوٹادئیے اورانہوں نے کہاکہ تمہیں جو دے کربھیجا گیا ہے واقعتا ہم اُس کو نہیں مانتے اوربلاشبہ ہم یقینااس کے متعلق بے چین کرنے والے شک میں ہیں جس کی طرف تم ہمیں دعوت دیتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Has there not come to you the news of those before you, the people of Nuh, ` Ad and Thamud and of those after them. No one knows them except Allah. Their prophets came to them with clear signs, but they turned their hands into their mouths and said, |"We reject what you are sent with, and we are certainly in confounding doubt about what you are calling us to.|"

کیا نہیں پہنچی تم کو خبر ان لوگوں کی جو پہلے تھے تم سے قوم نوح کی اور عاد اور ثمود اور جو ان سے پیچھے ہوئے، کسی کو ان کی خبر نہیں مگر اللہ کو آئے ان کے پاس ان کے رسول نشانیاں لے کر پھر لوٹائے انہوں نے اپنے ہاتھ اپنے منہ میں اور بولے ہم نہیں مانتے جو تم کو دے کر بھیجا گیا اور ہم کو تو شبہ ہے اس راہ میں جس کی طرف تم ہم کو بلاتے ہو خلجان میں ڈالنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تمہارے پاس آ نہیں چکی ہیں خبریں ان لوگوں کی جو تم سے پہلے تھے یعنی قوم نوح اور عاد اور ثمود کی اور ان کی جو ان کے بعد ہوئے انہیں اللہ کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ان کے پاس آئے ان کے رسول واضح نشانیاں لے کر تو انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے مونہوں میں ٹھونس لیں اور کہا کہ ہم تو انکار کرتے ہیں اس کا جس کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو اور تم ہمیں جس چیز کی دعوت دے رہے ہو اس کے بارے میں ہم سخت الجھن میں ڈال دینے والے شک میں مبتلا ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

کیا تمہیں 14 ان قوموں کے حالات نہیں پہنچے جو تم سے پہلے گزر چکی ہیں؟ قوم نوح ( علیہ السلام ) ، عاد ، ثمود اور ان کے بعد آنے والی بہت سی قومیں جن کا شمار اللہ ہی کو معلوم ہے؟ ان کے رسول جب ان کے پاس صاف صاف باتیں اور کھلی کھلی نشانیاں لیے ہوئے آئے تو انہوں نے اپنے منہ میں ہاتھ دبا لیے15 اور کہا کہ جس پیغام کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ہم اس کو نہیں مانتے اور جس چیز کی تم ہمیں دعوت دیتے ہو اس کی طرف سے ہم سخت خلجان آمیز شک میں پڑے ہوئے ہیں ۔ 16

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے کفار مکہ ) کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچتی جو تم سے پہلے گذر چکے ہیں ، قوم نوح ، عاد ، ثمود اور ان کے بعد آنے والی قومیں جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ ( ٥ ) ان سب کے پاس ان کے رسول کھلے کھلے دلائل لے کر آئے ، تو انہوں نے ان کہ منہ پر اپنے ہاتھ رکھ دیے ، ( ٦ ) اور کہا کہ : جو پیغام تمہیں دے کر بھیجا گیا ہے ، ہم اس کو ماننے سے انکار کرتے ہیں ، اور جس بات کی تم ہمیں دعوت دے رہے ہو ، اس کے بارے میں ہمیں بڑا بھاری شک ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا تم کو ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں نوح کی قوم اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد والے جن کو اللہ ہی جانتا ہے 2 ان کے پاس ان کے پیغمبر نشانیاں (معجزے) لیکر آئیتو انہوں نے اپنے ہاتھوں کو اپنے منہ تک پہنچایا 3 اور کہنے لگے ہم تو جو تم خدا کی طرف سے دے کر بھیجے گئے ہو (یعنی جیسا تم سمجھتے ہو) اس کو نہیں مانتے اور جس دین کی طرف تم ہم کو بلاتے ہو اس میں ہم کو ایسا شک ہے جس سے دل ہی نہیں جمتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بھلا تم لوگوں کو ان کے حالات کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے تھے قوم نوح اور عاد اور ثمود کی اور جو ان کے بعد ہوئے ، ان کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ ان کے پاس ان کے پیغمبر دلائل لے کر آئے تو ان قوموں نے اپنے ہاتھ ان کے مونہوں پہ رکھ دیئے اور کہنے لگے کہ ہم تو تمہاری رسالت (جو حکم دے کر بھیجا گیا ہے) کے منکر ہیں اور جس امر کی جانب آپ ہم کو بلاتے ہو بیشک ہم اس میں بڑے شبہ میں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تمہیں ان قوموں کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے ہو گذری ہیں قوم نوح قوم عاد اور قوم ثمود اور وہ جو ان کے بعد آئے ہیں۔ جن کو اللہ ہی جانتا ہے۔ وہ ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تو انہوں نے اپنے ہاتھ ان پیغمبروں کے منہ میں دیدیئے اور انہوں نے ہا کہ تم جس پیغام کے ساتھ بھیجے گئے ہو ہم اس کو نہیں مانتے اور جس چیز کی طرف تم ہمیں بلا رہے ہو ہم اس کی طرف سے سخت شبہ اور سخت تردد میں پڑگئے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا تم کو ان لوگوں (کے حالات) کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے تھے (یعنی) نوح اور عاد اور ثمود کی قوم۔ اور جو ان کے بعد تھے۔ جن کا علم خدا کے سوا کسی کو نہیں (جب) ان کے پاس پیغمبر نشانیاں لے کر آئے تو انہوں نے اپنے ہاتھ ان کے مونہوں پر رکھ دیئے (کہ خاموش رہو) اور کہنے لگے کہ ہم تو تمہاری رسالت کو تسلیم نہیں کرتے اور جس چیز کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو ہم اس سے قوی شک میں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Hath not the tidings come to you of those before you: the people of Nuh and the 'Aad and the Thamud and those after them! None knoweth them save Allah. There came unto them their apostles with the evidences, but they put their hands to their mouths, and said: verily we disbelieve in that where- with ye have been sent, and verily regarding that to which ye call Us We are in doubt disquieting.

کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے قبل ہوچکے ہیں (یعنی) قوم نوح (علیہ السلام) اور عاد وثمود اور جو لوگ ان کے بعد ہوئے ہیں انہیں اور کوئی نہیں جانتا ہے بجز اللہ کے ۔ ان کے پیغمبر ان کے پاس کھلے ہوئے نشان لے کر آئے مگر انہوں نے اپنے ہاتھ ان کے منہ میں دے دیئے اور بولے ہم منکر ہیں اس (حکم) کے جسے لے کر تم بھیجے گئے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تمہیں ان لوگوں کا حال نہیں پہنچا جو تم سے پہلے گذر چکے ہیں ، قومِ نوح ، عاد اور ثمود کا حال اور ان کا جو ان کے بعد ہوئے ہیں؟ خدا کے سوا جن کو کوئی نہیں جانتا ۔ ان کے رسول ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے تو انہوں نے ان کے منہ پر ہاتھ رکھ دیے اور بولے کہ جس پیغام کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ، ہم اس کا انکار کرتے ہیں اور جس چیز کی تم ہمیں دعوت دے رہے ہو ، ہم اس کے باب میں سخت الجھن میں ڈال دینے والے شک میں ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے مکے کے لوگو! ) کیا تمہارے پاس ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے تھے ( یعنی ) قوم نوح اور عاد و ثمود اور جو ان کے بعدتھے ۔ انہیں اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ۔ جب ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل بیان کررہے تھے تو ( باعتبار محاورہ کے ) انہوں نے اپنے ہاتھ ان کے منہ پر رکھ دیے ( یعنی انہیں تبلیغ سے زبردستی روکا ) اور کہنے لگے جس بات کو لے کرتم بھیجے گئے ہو اس کاہم انکار کرتے ہیں اور جس بات کی طرف تم ہمیں بلارہے ہو ہم اس میں بلاشبہ بڑے بھاری شک میں پڑے ہوئے ہیں جس نے ہمیں تردد میںڈال رکھا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا تم کو ان لوگوں کے حالات کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے تھے، یعنی نوح کی قوم، عاد اور ثمود اور جو ان کے بعد تھے، جن کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں۔ جب ان کے پاس پیغمبر نشانیاں لے کر آئے تو انہوں نے اپنے ہاتھ ان کے مونہوں پر رکھ دیے (کہ خاموش رہو) اور کہا ہم تو تمہاری رسالت کو مانتے نہیں اور جس چیز کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو ہم اس سے بڑے شک میں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تمہیں (اے منکرو ! ) نہیں پہنچے حالات ان لوگوں کے جو گزر چکے ہیں تم سے پہلے ؟ یعنی قوم نوح، عاد، ثمود اور ان کے جو ان سے بھی پہلے گزر چکے ہیں، جن (کی صحیح تعداد اور پورے حالات) کو کوئی نہیں جانتا سوائے اللہ کے، ان کے پاس آئے ان کے رسول کھلی کھلی نشانیاں لے کر، مگر انہوں نے اپنے ہاتھ دے دیے ان کے مونہوں میں، اور صاف کہہ دیا کہ ہم اس دین کو کسی طور پر بھی ماننے کے لئے تیار نہیں جس کے ساتھ تم کو بھیجا گیا ہے، اور بلاشبہ ہم اس چیز کے بارے میں ایک بڑے ہی خلجان آمیز شک میں پڑے ہوئے ہیں، جس کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

کیا تمہیں ان لوگوں کے حا لات نہیں پہنچےجو تم سے پہلے تھے جیسے ، نوح ، عاد اور ثمودکی قومیں اور ان کے بعدآنے والے لوگوں کے حالات جنہیں صرف اللہ ہی جانتا ہے ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کر آ ئے توا نہوں نے اپنے ہاتھ اپنے منہ میں دے لئے اور کہنے لگے : ’’جورسالت تم لائے ہوہم اس کا انکارکرتے ہیں اور جس بات کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو اس کی سچائی کے بارے میں ہمارے دلوں میں گہراشک وشبہ ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تمہیں ان کی خبریں نہ آئیں جو تم سے پہلے تھی نوح کی قوم اور عاد اور ثمود اور جو ان کے بعد ہوئے ، انھیں اللہ ہی جانے ( ف۱۹ ) ان کے پاس ان کے رسول روشن دلیلیں لے کر آئے ( ف۲۰ ) تو وہ اپنے ہاتھ ( ف۲۱ ) اپنے منہ کی طرف لے گئے ( ف۲۲ ) اور بولے ہم منکر ہیں اس کے جو تمہارے ہاتھ بھیجا گیا اور جس راہ ( ف۲۳ ) کی طرف ہمیں بلاتے ہو اس میں ہمیں وہ شک ہے کہ بات کھلنے نہیں دیتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے ہو گزرے ہیں ، ( وہ ) قومِ نوح اور عاد اور ثمود ( کی قوموں کے لوگ ) تھے اور ( کچھ ) لوگ جو ان کے بعد ہوئے ، انہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ( کیونکہ وہ صفحۂ ہستی سے بالکل نیست و نابود ہو چکے ہیں ) ، ان کے پاس ان کے رسول واضح نشانیوں کے ساتھ آئے تھے پس انہوں نے ( اَز راہِ تمسخر و عناد ) اپنے ہاتھ اپنے مونہوں میں ڈال لئے اور ( بڑی جسارت کے ساتھ ) کہنے لگے: ہم نے اس ( دین ) کا انکار کر دیا جس کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو اور یقیناً ہم اس چیز کی نسبت اضطراب انگیز شک میں مبتلا ہیں جس کی طرف تم ہمیں دعوت دیتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے گزر چکے ( یعنی ) قومِ نوح ( ع ) اور عاد و ثمود ( ع ) اور وہ لوگ جو ان کے بعد ہوئے ہیں جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ جب ان کے رسول ان کے پاس روشن دلیلیں ( معجزے ) لے کر آئے تو انہوں نے اپنے ہاتھ اپنے منہ میں دبا لئے اور کہا کہ جس پیغام کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ہم اس کا انکار کرتے ہیں اور تم جس ( دین ) کی طرف ہمیں دعوت دیتے ہو ہم اس کی طرف سے تردد آمیز شک میں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Has not the story reached you, (O people!), of those who (went) before you? - of the people of Noah, and 'Ad, and Thamud? - And of those who (came) after them? None knows them but Allah. To them came messengers with Clear (Signs); but they put their hands up to their mouths, and said: "We do deny (the mission) on which ye have been sent, and we are really in suspicious (disquieting) doubt as to that to which ye invite us."

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you (believers) ever heard the news about those who lived before you, like the people of Noah, Ad, Thamud, and those who lived after them? No one knows about them except God. Messengers were sent to them with miracles, but they put their hands to their mouths and said, "We do not believe in whatever you preach and we are also doubtful and uncertain about that to which you invite us."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Has not the news reached you, of those before you, the people of Nuh, `Ad, and Thamud And those after them None knows them but Allah. To them came their Messengers with clear proofs, but they put their hands in their mouths and said: "Verily, we disbelieve in that with which you have been sent, and we are really in grave doubt as to that to which you invite us."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Has not the account reached you of those before you, of the people of Nuh and Ad and Samood, and those after them? None knows them but Allah. Their apostles come to them with clear arguments, but they thrust their hands into their mouths and said: Surely we deny that with which you are sent, and most surely we are in serious doubt as to that to which you invite us.

Translated by

William Pickthall

Hath not the history of those before you reached you: the folk of Noah, and (the tribes of) A'ad and Thamud, and those after them? None save Allah knoweth them. Their messengers came unto them with clear proofs, but they thrust their hands into their mouths, and said: Lo! we disbelieve in that wherewith ye have been sent, and lo! we are in grave doubt concerning that to which ye call us.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुमको उन लोगों की ख़बर नहीं पहुँची जो तुमसे पहले गुज़र चुके हैं क़ौमे-नूह, और आद और समूद और जो लोग उनके बाद हुए हैं जिनको अल्लाह के सिवा कोई नहीं जानता, उनके पैग़म्बर उनके पास दलाइल लेकर आए तो उन्होंने अपने हाथ उनके मुँह में दे दिए और कहा कि तुम जो कुछ देकर भेजे गए हो हम उसको नहीं मानते और जिस चीज़ की तरफ़ तुम हमको बुलाते हो हम उसके बारे में सख़्त उलझन वाले शक में पड़े हुए हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اے کفار مکہ) کیا تم کو ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے ہوگزرے ہیں یعنی قوم نوح (علیہ السلام) اور عاد (قوم ہود (علیہ السلام) اور ثمود (قوم صالح (علیہ السلام) اور جو لوگ ان کے بعد ہوئے ہیں جن کو بجز اللہ تعالیٰ کے کوئی نہیں جانتا ان کے پیغمبر ان کے پاس دلائل لے کر آئے سو ان قوموں نے اپنے ہاتھ ان پیغمبروں کے منہ میں دے دیے (3) اور کہنے لگے کہ جو حکم دے کر تم کو بھیجا گیا ہے ہم اس سے منکر ہیں اور جس امر کی طرف تم ہم کو بلاتے ہو ہم تو اس کی جانب سے بہت بڑے شبہ میں ہیں جو ہم کو تردد میں ڈالے ہوئے ہیں۔ (4) (9)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تمہارے پاس ان لوگوں کی خبر نہیں آئی جو تم سے پہلے تھے، نوح کی قوم، عاد، ثمود اور ان کی جو ان کے بعد تھے، جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا، ان کے رسول ان کے پاس واضح نشانیاں لے کر آئے انہوں نے اپنے ہاتھ اپنے چہروں پر رکھ لیے اور کہنے لگے بیشک ہم اسے نہیں مانتے جو تم دے کر بھیجے گئے ہو اور بیشک ہم اس چیز کے بارے میں جس کی طرف تم ہم کو بلاتے ہو ایک اضطراب میں ڈالنے والے شک میں مبتلا ہیں۔ “ (٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تمہیں ان قوموں کے حالات نہیں پہنچے جو تم سے پہلے گزر چکی ہیں ؟ قوم نوح (علیہ السلام) ، عاد ، ثمود اور ان کے بعد آنے والی بہت سی قومیں جن کا شمار اللہ ہی کو معلوم ہے ؟ ان کے رسول جب ان کے پاس صاف صاف باتیں اور کھلی کھلی نشانیاں لیے ہوئے آئے تو انہوں نے اپنے منہ میں ہاتھ دبا لیے اور کہا کہ جس پیغام کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ہم اس کو نہیں مانتے اور جس چیز کی تم ہمیں دعوت دیتے ہو اس کی طرف سے ہم سخت خلجان آمیز شک میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تمہارے پاس ان لوگوں کی خبر نہیں آئی جو تم سے پہلے تھے یعنی نوح کی قوم اور عاد اور ثمود اور ان لوگوں کی خبر جو ان کے بعد تھے جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کر آئے سو ان لوگوں نے اپنے ہاتھ ان کے منہ میں دے دئیے اور کہا کہ بیشک تم جو چیز لے کر بھیجے گئے ہو ہم اسے نہیں مانتے اور بلاشبہ جس چیز کی طرف تم لوگ ہمیں بلاتے ہو ہم اس کی طرف سے شک میں ہیں جو تردد میں ڈالنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا نہیں پہنچی تم کو خبر ان لوگوں کی جو پہلے تھے تم سے قوم نوح کی اور عاد اور ثمود اور جو ان سے پیچھے ہوئے کسی کو ان کی خبر نہیں مگر اللہ کو آئے ان کے پاس ان کے رسول نشانیاں لے کر پھر لوٹائے انہوں نے اپنے ہاتھ اپنے منہ میں اور بولے ہم نہیں مانتے جو تم کو دے کر بھیجا اور ہم کو تو شبہ ہے اس راہ میں جس کی طرف تم ہم کو بلاتے ہو خلجان میں ڈالنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں نوح (علیہ السلام) کی قوم اور عاد (علیہ السلام) وثمود (علیہ السلام) کی قوم اور وہ لوگ جو ان مذکورہ قوموں کے بعد ہوئے ہیں جن کی تفصیلات بجز اللہ تعالیٰ کے کوئی نہیں جانتا کیا ان سب لوگوں کی خبر تم تک نہیں پہنچی ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لیکر آئے مگر انہوں نے اپنے ہاتھ ان کے منہ میں دیدیئے یعنی ان کو بولنے نہ دیا اور کہنے لگے جو احکام تم دیکر بھیجے گئے ہو ہم ان کو نہیں مانتے اور جس دین کی طرف تم ہم کو بلاتے ہو ہم اس کے متعلق بڑے تردد انگیز شک میں پڑے ہوئے ہیں