Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 2

سورة الحجر

رُبَمَا یَوَدُّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَوۡ کَانُوۡا مُسۡلِمِیۡنَ ﴿۲﴾

Perhaps those who disbelieve will wish that they had been Muslims.

وہ بھی وقت بھی ہوگا کہ کافر اپنے مسلمان ہونے کی آرزو کریں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رُبَمَا
کبھی
یَوَدُّ
چاہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَوۡ
کاش
کَانُوۡا
وہ ہوتے
مُسۡلِمِیۡنَ
مسلمان
Word by Word by

Nighat Hashmi

رُبَمَا
بسا اوقات
یَوَدُّ
وہ تمنا کریں گے
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفرکیا
لَوۡ
کاش
کَانُوۡا
وہ ہوتے
مُسۡلِمِیۡنَ
مسلمان
Translated by

Juna Garhi

Perhaps those who disbelieve will wish that they had been Muslims.

وہ بھی وقت بھی ہوگا کہ کافر اپنے مسلمان ہونے کی آرزو کریں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایک وقت آئے گا جب کافر یہ آرزو کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن لوگوں نے کفرکیابسااوقات وہ تمناکریں گے کہ کاش وہ بھی مسلمان ہوتے!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

On occasions, the disbelievers would wish that they were Muslims.

کسی وقت آرزو کریں گے یہ لوگ جو منکر ہیں کیا اچھا ہوتا جو ہوتے مسلمان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ایک وقت خواہش کریں گے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا تھا کہ کاش وہ مسلمان ہوتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Soon will the time come when the unbelievers will wish they were Muslims.

بعید نہیں کہ ایک وقت وہ آجائے جب وہی لوگ جنہوں نے آج ﴿دعوت اسلام کو قبول کر نے سے ﴾ انکار کر دیا ہے ، پچھتا پچھتا کر کہیں گے کہ کاش ہم نے سر تسلیم خم کر دیا ہوتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ایک وقت آئے گا جب یہ کافر لوگ بڑی تمنائیں کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بہت بار کافر یہ آرزو کریں گے کاش وہ دنیا میں مسلمان ہوتے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کافر لوگ کسی وقت آرزو کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جن لوگوں نے کفر کا رساتہ اتخیار کیا ہے وہ کسی وقت اس بات کی تمنا ضرور کریں گے کاش وہ فرماں بردار (مسلم) ہوتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کسی وقت کافر لوگ آرزو کریں گے کہ اے کاش وہ مسلمان ہوتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Oft times would those who disbelieve fain that they had been Muslims.

کافر بار بار تمنا کریں گے کہ کاش ہم مسلمان ہوتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ وقت آئیں گے جب یہ لوگ ، جنہوں نے کفر کیا ہے ، تمنا کریں گے کہ کاش! ہم مسلم بنے ہوتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( عالم آخرت میں ) کفار ( بار بار حسرت بھری ) تمنائیں کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کسی وقت کفار یہ آرزو کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جب کافر لوگ رہ رہ کر پچھتائیں گے، کہ کاش ہم مسلمان ہوتے،

Translated by

Noor ul Amin

ایک وقت آ ئیگا کہ کافرتمنا کریں گے کہ کاش ہم مسلمان ہوتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بہت آرزوئیں کریں گے کافر ( ف۲ ) کاش مسلمان ہوتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کفار ( آخرت میں مومنوں پر اللہ کی رحمت کے مناظر دیکھ کر ) بار بار آرزو کریں گے کہ کاش! وہ مسلمان ہوتے

Translated by

Hussain Najfi

جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ہے وہ بہت تمنا کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Again and again will those who disbelieve, wish that they had bowed (to Allah's will) in Islam.

Translated by

Muhammad Sarwar

How strongly the unbelievers will wish that they had been Muslims.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

How much would those who disbelieved wish that they had been Muslims.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Often will those who disbelieve wish that they had been Muslims.

Translated by

William Pickthall

It may be that those who disbelieve wish ardently that they were Muslims.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह वक़्त आएगा जब इनकार करने वाले लोग तमन्ना करेंगे कि काश वे मानने वाले बने होते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کافر لوگ بار بار تمنا کریں گے کہ کیا خوب ہوتا اگر وہ (یعنی ہم دنیا میں) مسلمان ہوتے۔ (4) (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وقت آئے گا وہ لوگ جو کافر ہوئے چاہیں گے، کاش ! وہ مسلمان ہوتے۔ “ (٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بعید نہیں کہ ایک وقت وہ آجائے جب وہی لوگ جنہوں نے آج انکار کردیا ہے پچھتا پچھتا کر کہیں گے کہ کاش ہم نے سر تسلیم خم کردیا ہوتا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جن لوگوں نے کفر کیا وہ بہت سی مرتبہ یہ آرزو کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کسی وقت آرزو کریں گے یہ لوگ جو منکر ہیں کیا اچھا ہوتا جو ہوتے مسلمان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بس اوقات کافر اس بات کی آرزو کریں گے کہ کاش وہ بھی مسلمان ہوتے